Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


بشروں کے – ماہی گیر!

SOUL-FISHERS!
(Urdu)

پاسٹر ایمریٹس ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونئیر کی جانب سے لکھا گیا ایک واعظ
اور جسے پاسٹر جیک نعان نے پیش کیا
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
خداوند کے دِن کی دوپہر، 30 جنوری، 2020
A sermon written by Dr. R. L. Hymers, Jr., Pastor Emeritus
and given by Jack Ngann, Pastor
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Afternoon, January 30, 2022

’’میرے پیچھے ہو لو تو میں تمہیں انسانوں کا پکڑنے والا بنا دوں گا‘‘
(متی4: 19)۔

مسیح نے پطرس اور اندریاس سے کہا، ’’میرے پیچھے ہو لو تو میں تمہیں انسانوں کا پکڑنے والا بنا دوں گا‘‘ (متی4: 19))۔ بنیادی نکتہ یہ ہے کہ آپ لوگوں کے ماہی گیر ہوئے بغیر مسیح کے پیروکار نہیں ہو سکتے۔ ڈاکٹر آر اے ٹورے Dr. R. A. Torrey نے کہا، ’’وہ یونانی لفظ جس نے ’ماہی گیرfishers‘ کا ترجمہ کیا ایک عجیب لفظ ہے۔ یہ ایک ایسے [شخص] کی طرف اشارہ کرتا ہے جو کبھی کبھار [بطور کھیل] ہی مچھلی نہیں پکڑتا ہے بلکہ جس کا کاروبار ہی ماہی گیری ہے – ایک ماہی گیر۔‘‘ ڈاکٹر ٹورے نے کہا کہ لوگوں کا ماہی گیری ہونا ہر مسیحی کی زندگی میں سب سے اہم چیز ہونی چاہیے! (ڈاکٹر آر اے ٹورے، ڈی۔ڈی۔R. A. Torrey, D.D نے کہا، ’’کیوں ہر مسیحی کو بشروں کا جیتنے والا اُس کی اپنی زندگی کا کاروباربنا لینا چاہیے‘‘)۔ یسوع نے کہا،

’’میرے پیچھے ہو لو تو میں تمہیں انسانوں کا پکڑنے والا بنا دوں گا‘‘ (متی4: 19)۔

’’آج ہم کاٹیں گے، نہیں تو اپنی سُنہری فصل کو کھو دیں گے!‘‘

آج ہم کاٹیں گے، نہیں تو اپنی سُنہری فصل کو کھو دیں گے!
   آج ہمیں کھوئے ہوئے بشروں کو جیتنے کے لیے موقع دیا گیا ہے۔
ہائے پھر کچھ پیاروں کو جلائے جانے سے بچانے کے لیے،
   آج ہم جائیں گے کچھ گنہگاروں کو [گرجا گھر کے] اندر لانے کے لیے۔
(’’کتنا کم وقت So Little Time ‘‘ شاعر ڈاکٹر جان آر۔ رائس Dr. John R. Rice، 1895۔1980 )۔

’’میرے پیچھے ہو لو تو میں تمہیں انسانوں کا پکڑنے والا بنا دوں گا‘‘ (متی4: 19)۔

اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر مسیحی کو مبلغ یا مشنری بننا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کی دُنیاوی ملازمت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ کو اپنی زندگی میں لوگوں کی ماہی گیری کو سب سے اہم بنانا چاہیے!

’’میرے پیچھے ہو لو تو میں تمہیں انسانوں کا پکڑنے والا بنا دوں گا‘‘ (متی4: 19)۔

ایک بڑی جھوٹی تعلیم ہے کہ یہ بات صرف رسولوں سے کہی گئی تھی، اور آج ہم سے نہیں۔ لیکن یہ ایک احمقانہ بات ہے۔ کسی بڑے مفسر نے اسے کبھی نہیں سکھایا۔ سب سے پہلی جگہ پر تو، اگر یہ صرف رسولوں کے لیے ہوتا تو خدا اِس کا اندراج یہاں متی میں کیوں کرتا؟ خدا ہمیں یہ الفاظ کیوں دے گا جو ہمیں الجھائیں، ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کریں کہ ہمیں انسانوں کے ماہی گیر بننا چاہیے، اگر وہ نہیں چاہتا کہ ہم انسانوں کے ماہی گیر بنیں؟ اعمال کی پوری کتاب میں یہ واضح ہے کہ ابتدائی مسیحیوں نے اس کو اپنے میں سے ہر ایک کے لیے انسانوں کے ماہی گیر ہونے کے حکم کے طور پر لیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ مسیحیت پہلی صدی میں ایک عالمی تحریک میں پھوٹی تھی!

یہاں بہت سی وجوہات میں سے تین ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک کو روحوں کا ماہی گیر ہونا چاہئے۔

I۔ پہلی بات، آپ کو لوگوں کی ماہی گیری کرنی چاہیے کیونکہ مسیح اُسی مقصد کے لیے آیا تھا۔

’’میرے پیچھے ہو لو تو میں تمہیں انسانوں کا پکڑنے والا بنا دوں گا‘‘ (متی4: 19)۔

ایک حقیقی مسیحی کیا کرتا ہے؟ وہ مسیح کی مثال کی پیروی کرتا ہے۔ مسیح نے کیا کیا تھا؟ اُس نے کہا وہ آیا تھا

’’جو گمشدہ تھا اُسے ڈھونڈنے اور بچانے کے لیے…‘‘ (لوقا19: 10)۔

جیسے مسیح نے کہا اُن الفاظ میں وہی بازگشت تھی جو پولوس نے کہی جب اُس نے کہا،

’’مسیح یسوع دُنیا میں گنہگاروں کو بچانے کے لیے آیا‘ (1 تیموتاؤس1: 15)۔

مسیح کے کام کا کُل مقصد زمین پر لوگوں کو نجات دلانا تھا! وہ ”کھوئے ہوئے کو ڈھونڈنے اور بچانے آیا تھا۔ وہ ’’گنہگاروں کو بچانے کے لیے دنیا میں آیا تھا۔‘‘ مسیح کا پیروکار بننے کے لیے، آپ کے پاس وہی مقصد اور وہی ہدف ہونا چاہیے جو اس کا تھا۔ مسیح کی پیروی کرنے کے لیے، آپ کو ’’کھوئے ہوئے کو بچانے کے لیے… تلاش کرنا ہے‘‘ جیسا کہ اس نے کیا تھا (لوقا19: 10)۔ اسی لیے مسیح نے کہا،

’’میرے پیچھے ہو لو تو میں تمہیں انسانوں کا پکڑنے والا بنا دوں گا‘‘ (متی4: 19)۔

کوئی بھی جو آپ کو بتاتا ہے کہ وہ مسیح کا پیروکار ہے، لیکن بشروں کی ماہی گیری نہیں کرتا، خود فریبی ہے۔ کوئی بھی، مسیح کے اُس کے مرکزی کام – بشروں کو بچانے میں، اُس کی پیروی کیے بغیر اُس کا پیروکار نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ بیمار نہ ہو۔ وہ ’’گنہگاروں کو بچانے کے لیے دنیا میں آیا تھا۔‘‘ لہٰذا ہر وہ شخص جو واقعی مسیح کی پیروی کرتا ہے اسے گنہگاروں کو بھی بچانا چاہیے!

’’میرے پیچھے ہو لو تو میں تمہیں انسانوں کا پکڑنے والا بنا دوں گا‘‘ (متی4: 19)۔

مسیح کی پیروی کریں! بشروں کے ماہی گیر بنیں۔ اس کے پیروکار بننے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ آپ کو اس کے پیروکار بننے کے لیے مسلسل بشروں کی ماہی گیری کرنا پڑتی ہے۔

II۔ آپ کو مسیح کی موجودگی کا شعور حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی ماہی گیری کرنی چاہیے۔

مسیح نے کہا،

’’اِس لیے تم جاؤ اور ساری قوموں کو شاگرد بناؤ اور اُنہیں باپ، بیٹے اور پاک روح کے نام سے بپتسمہ دو۔ اور اُنہیں یہ تعلیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جن کا میں نے تمہیں حکم دیا ہے اور دیکھو! میں دُںیا کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔ آمین‘‘ (متی28: 19۔20)۔

ان الفاظ پر توجہ دیں، ’’اور دیکھو، میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔‘‘ میں ڈاکٹر ٹورےDr. Torrey سے پوری طرح اتفاق کرتا ہوں جب اُنہوں نے کہا، ’’ہمارے خداوند کے لیے ذاتی رفاقت میں ہمارے ساتھ رہنے کے لیے، ہمیں شاگرد بنانے چاہیے... تب، اور صرف تب ہی، ہم اس کے اپنے ساتھ ہونے پر اعتماد کر سکتے ہیں‘‘ (ibid.)۔

ڈپریشن کا بہترین علاج بشروں کی ماہی گیری کرنا ہے! بہتر محسوس کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مسیح میں نجات پانے میں کسی اور کی مدد کرنے کے بارے میں سوچیں۔ انجیل کے ایک پرانے گیت نے کہا، ’’آج کسی کی مدد کرو۔‘‘

آج کسی کی مدد کرو، کسی کی زندگی کے راستے پر چلتے ہوئے،
   بڑھتی دوستی کے ساتھ، تمام تنہائی ختم ہوتی ہے،
اوہ، آج کسی کی مدد کرو!
   (’’آج کسی کی مدد کرو Help Somebody Today‘‘ شاعر کیری ای۔ بریَک Carrie E. Breck، 1855۔1934)۔

آپ کے اور اُن کے، دونوں کے دُکھ "ختم" کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ یسوع کی طرح ’’گنہگاروں کا دوست‘‘ بن جائیں!

دیکھو، میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں‘‘ کی ایک شرط ہے۔ مسیح صرف شعوری رفاقت میں رہنے کا وعدہ کرتا ہے اگر ہم کھوئے ہوئے لوگوں کو شاگرد بنانے کے لیے کام کر رہے ہوں! آپ مسیح کی اطاعت کے بغیر اپنی زندگی میں مسیح کی موجودگی حاصل نہیں کر سکتے! اس نے کہا،

’’میرے پیچھے ہو لو تو میں تمہیں انسانوں کا پکڑنے والا بنا دوں گا‘‘ (متی4: 19)۔

’’میں تمہیں آدمیوں کا مچھیرا بناؤں گا۔‘‘

میں تمہیں آدمیوں کا مچھیرا بناؤں گا،
   آدمیوں کا مچھیرا، آدمیوں کا مچھیرا،
میں تمہیں آدمیوں کا مچھیرا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔
اگر تم میرے پیچھے ہو لو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو،
   میں تمہیں آدمیوں کا مچھیرا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔
(’’میں تمہیں آدمیوں کا مچھیرا بناؤں گا I Will Make You Fishers of Men‘‘ شاعر ھیری ڈی۔ کلارک Harry D. Clarke، 1927)۔

جب ہم کھوئے ہوئے کو بچانے کی تلاش میں مسیح کی پیروی کرتے ہیں، تو وہ ہمارے ساتھ ہوگا، اور ہم اس کی موجودگی کی خوشی کا تجربہ کریں گے۔ بشروں کی ماہی گیری اور صرف بشروں کی ماہی گیری کے لیے، مسیح نے کہا، ’’دیکھو، میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں‘‘ (متی20: 28)۔

III۔ تیسری بات، آپ کو لوگوں کی ماہی گیری کرنی چاہیے اگر آپ خدا سے آپ کو روح القدس کی قوت دینے کی اُمید رکھتے ہیں۔

یسوع نے کہا،

’’لیکن جب پاک روح تم پر نازل ہو گا تو تم قوت پاؤ گے اور میرے گواہ ہو گے‘‘ (اعمال1: 8)۔

خُدا پاک روح صرف ہمیں خوش کرنے کے لیے نہیں دیتا! خُدا بشروں کے ماہی گیر بننے کے لیے روح القدس دیتا ہے! اس لیے وہ مسیحیوں کو روح القدس کی قوت بخشتا ہے! اعمال1: 8 پڑھیں! اُس نے اُنہیں روح القدس اِس لیے نہیں دیا کہ وہ اُنہیں ’’خوش کرے،‘‘ یا پُھدکتے پھریں، یا جنون میں اپنے ہاتھ ہوا میں لہرائیں! نہیں، خُدا نے اُنہیں بشروں کی ماہی گیری کا ’’گواہ‘‘ بنانے کے لیے روح القدس کی قوت بخشی! ڈاکٹر ٹورے نے کہا، ’’جب تک کہ ہم دوسروں کو مسیح کے پاس لانے کے لیے استعمال ہونے کے لیے تیار نہ ہوں، مسیحی کتابیں پڑھنے یا [بائبل کا مطالعہ کرنے کے لیے] جانے یا دعا میں گتھم گُتھا ہونے سے، ہمیں وہ نعمت نہیں ملے گی جس کی ہم تلاش کرتے ہیں... کوئی مسیحی روح القدس کی طاقت اور موجودگی کی معموری، اور خوشی اور فتح جو اس معموری کے ساتھ ہوتی ہے اُس سے لطف اندوز نہیں ہو سکتا ، جب تک کہ وہ یقینی طور پر اپنے آپ کو خدا کے ہاتھوں میں نہیں سونپتا کہ وہ دوسروں کو مسیح کے لیے جیتنے میں اس کا استعمال کرے‘‘ (ibid.)

’’میرے پیچھے ہو لو تو میں تمہیں انسانوں کا پکڑنے والا بنا دوں گا‘‘

(متی4:

19)۔

کافی عرصہ پہلے، 1971 میں لیونارڈ ریون ہلLeonard Ravenhill نے کہا،

میری رائے… اِس بارے میں ہے کہ نام نہاد مسیحی ممالک میں کوئی بھی حقیقت میں کسی بھی بڑے تناسب میں گمراہ ہوئے لوگوں تک نہیں پہنچ رہا ہے (لیونارڈ ریون ہلLeonard Ravenhill، صدوم کی کوئی بائبل نہیں تھیSodom Had No Bible، ریوین ہل کُتبRavenhill Books، 1971، صفحہ 65)۔

اگر ماضی میں اُس وقت، 1971 میں یہ سچ تھا (اور یہ تھا) تو آج اور بھی زیادہ سچ ہے! بہت سے مبلغین اب گمراہ ہوئے بشروں کو جیت کر اپنے گرجا گھر بنانے کی کوشش نہیں کرتے۔ اس کے بجائے وہ دوسرے گرجا گھروں سے لوگوں کو ’’چوری‘‘ کرنے کے لیے ہر ممکن ’’چال‘‘ کا استعمال کرتے ہیں! نتیجتاً آج ہمارے گرجا گھر کتنی افسوسناک خرابی میں ہیں! لوگ ’’بہتر موسیقی‘‘ یا ’’بہتر نوجوانوں کے پروگرام‘‘ کے لیے، ایک گرجا گھر سے دوسرے گرجا گھر میں، آنے جانے کی’’منتقلی‘‘ کرتے ہیں، یا کوئی اور فضول حرکت کرتے ہیں! ایسا لگتا ہے کہ آج کے مبلغین کو معلوم نہیں ہے کہ باہر کی دنیا سے بشروں کو کیسے لایا جائے۔ مجھے یقین نہیں ہے کہ ہم نے بھی یہ سب سمجھ لیا ہے! لیکن میں یہ جانتا ہوں – ہم کبھی بھی دوسرے گرجا گھروں سے لوگوں کو نہیں چرائیں گے – اور ہم اسے درست کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں!

دیکھا آپ نے، بشروں کی ماہی گیری لوگوں کے سوچنے کے مقابلے میں کہیں آسان ترین ہے۔ آپ کو ’’بشروں کو جیتنے‘‘ کے بارے میں لمبی تعلیمات کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو کسی کتابچہ یا علمی ادب کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو ہر سوال کا جواب دینے کے قابل ہونا ضروری نہیں ہے۔ بس ’’باہر نکلیں… اور انہیں گرجا گھر آنے پر مجبور کریں‘‘ (لوقا14: 23)۔ آپ کو ہمدردی کی ضرورت ہے۔ آپ کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہے محبت - لوگوں سے محبت۔ یہ بس اِس ہی قدر آسان ہے!


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

بشروں کے – ماہی گیر!

SOUL-FISHERS!

پاسٹر ایمریٹس ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونئیر کی جانب سے لکھا گیا ایک واعظ
اور جسے پاسٹر جیک نعان نے پیش کیا
A sermon written by Dr. R. L. Hymers, Jr., Pastor Emeritus
and given by Jack Ngann, Pastor

’’میرے پیچھے ہو لو تو میں تمہیں انسانوں کا پکڑنے والا بنا دوں گا‘‘
(متی4: 19)۔

I.   پہلی بات، آپ کو لوگوں کی ماہی گیری کرنی چاہیے کیونکہ مسیح اُسی مقصد کے لیے آیا تھا، لوقا19: 10؛ 1تیموتاؤس1: 15 .

II.  دوسری بات، آپ کو مسیح کی موجودگی کا شعور حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی ماہی گیری کرنی چاہیے، متی28: 19۔20 .

III. تیسری بات، آپ کو لوگوں کی ماہی گیری کرنی چاہیے اگر آپ خدا سے آپ کو روح القدس کی قوت دینے کی اُمید رکھتے ہیں، اعمال1: 8؛ لوقا14: 23؛ 1تیموتاؤس1: 15؛ یوحنا6: 37 .