Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


کیا آپ غالب آنے والے ہوں گے؟

WILL YOU BE AN OVERCOMER?
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک سبق
خداوند کے دِن کی دوپہر،6 جون، 2021
A lesson taught at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Afternoon, June 6, 2021

سبق سے پہلے حمدوثنا کا گیت گایا: ’’کیا میں صلیب کا ایک سپاہی ہوں؟Am I a Soldier of the Cross? (شاعر ڈاکٹر آئزک واٹز Dr. Isaac Watts، 1674۔1748؛ بند 1، 2 اور 4)۔

مہربانی سے متی22:14 آیت کھولیں۔ یسوع نے کہا،

’’بُلائے ہوئے تو بہت ہیں مگر چُنے ہوئے کم ہیں‘‘ (متی22:14)۔

یسوع نے بالکل یہی الفاظ متی 20:16 آیت میں کہے۔ متی کی انجیل میں، آخری زمانے کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے، دونوں ہی مرتبہ اُس نے اِن الفاظ کو نوع انسانی اور دُںیا کے حتمی مقدر سے تعلق کی ترتیب میں کہا۔ تبصرہ 2تیموتاؤس2:12 میں ہے،

’’اگر ہم دُکھ اُٹھائیں گے تو اُس کے ساتھ بادشاہی بھی کریں گے۔ اگر ہم اُس کا انکار کریں گے تو وہ بھی ہمارا انکار کرے گا‘‘ (2تیموتاؤس2:12)۔

جب خدا نے انسان کو تخلیق کیا تو اُسے باغِ عدن میں رکھا۔ اور خداوند نے آدم اور حوّا سے تخلیق کردہ دُنیا پر حکمرانی کرنے کے لیے کہا۔ لیکن شیطان نے حوّا کو ورغلا دیا۔ پھر حوّا نے بدلے میں آدم کو چکما دیا۔ خدا سے اُن کی نافرمانی کے نتیجے میں دونوں ہی نے اپنا حاکمانہ رُتبہ کھو دیا۔

’’بُلائے ہوئے تو بہت ہیں۔‘‘ ہر مسیحی کو مسیح میں پروان چڑھنے اور تقدیس پانے کے لیے بُلایا گیا ہے۔ اِس کو رومیوں12:1، 2 آیت میں آشکارہ کیا گیا ہے۔

’’مگر چُنے ہوئے کم ہیں۔‘‘ یہ نشاندہی کرتا ہے مسیح کے ساتھ اُس کی 1,000 سالہ بادشاہت میں حکمرانی کرنے کے لیے خداوند کے وسیلے سے چُنے جانے کی جانب۔ ایک کہاوت ہے، ’’تمہیں وہ مل جاتا ہے جس کی تم قیمت ادا کرتے ہو۔‘‘ اِس کے مساوی ہے، ’’اذیتیں برداشت کرنے کے ذریعے سے جیسے مسیح نے کیں تم غالب آنے والے بن جاتے ہو، اور جیسا سارے ایماندار شاگردوں نے کیا تھا۔‘‘

اگر تربیت میں آسانی ناکامی کی ماں ہے تو تیاری ہی کامیابی کا باپ ہے۔ خود ترسی کیے بغیر مسیح کی خاطر خاموشی سے برداشت کریں۔ ہمیں کبھی بھی دشواریوں سے اور نا ہی مشکلات سے پرھیز کرنا چاہیے۔ جو لوگوں کے لیے ناممکن ہوتا ہے خدا کے لیے ممکن ہوتا ہے۔ وہ آپ کی قوت کو دوبارہ قائم کر دے گا (دیکھیں اشعیا40:3۔30 اور فلپیوں 3:12)۔ خداوند تسلسل کے ساتھ آپ کی قوت کو دوبارہ قائم کرے گا۔ میں اِس بات کو خود میری اپنی زندگی میں ثابت کر چکا ہوں۔ میں اپنی زندگی کے اِکیاسیویں برس میں ہوں اور میرا ’’ریٹائر‘‘ ہونے کے بارے میں کوئی خیال نہیں ہے۔

اگر آپ اِن باتوں کو کرتے ہیں تو آپ غالب ہونے والا بننے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ آپ کو اپنی زندگی کی پرواہ کرنی چھوڑنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ آپ ابھی سے ہی ایک غالب پانے والا بننے کے وسیلے سے مسیح کی بادشاہی میں ایک غالب پانے والا بن جاتے ہیں۔ اپنی 90 کی دہائی میں ڈاکٹر لِن Dr. Lin نے کہا،

غالب آنے والوں کا مستقبل

1. اِفسیوں کی کلیسیا کے نام، مکاشفہ 2:4۔7 .

’’مگر مجھے تجھ سے یہ شکایت ہے کہ تو نے اپنی پہلی سی محبت چھوڑ دی ہے۔ پس یاد کر کہ تو کتنی بُلندی سے گرا ہے، توبہ کر اور پہلے کی طرح کام کر؛ اگر تو توبہ نہ کرے گا تو میں تیرے پاس جلدی سے آ کر تیرے چراغدان کو اُس کی جگہ سے ہٹا دوں گا۔ البتہ یہ بات تیرے حق میں ہے کہ تو نیکلیّوں کے کاموں سے نفرت کرتا ہے جن سے میں بھی نفرت کرتا ہوں۔ جس کے کان ہو وہ سُنے کہ پاک روح کلیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے۔ جو غالب آئے گا میں اُسے زندگی کے درخت کا پھل کھانے کو دوں گا جو خدا کے فردوس میں ہے‘‘ (مکاشفہ2:4۔7)۔

2. سُمرنہ کی کلیسیا کے نام، مکاشفہ 2:10۔11 .

’’جو دُکھ تجھے سہنے ہیں اُن سے خوفزدہ نہ ہو: دیکھو، میں تمہیں آگاہ کرتا ہوں کہ شیطان تم میں سے بعض کو قید میں ڈالنے والا ہے تاکہ تمہاری آزمائش ہو اور تم دس دِن تک مصیبت اُٹھاؤ گے۔ جان دینے تک وفادار رہ تو میں تجھے زندگی کا تاج دوں گا۔ جس کے کان ہو وہ سُنے کہ پاک روح کلیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے۔ جو غالب آئے گا اُسے دوسری موت سے کوئی ضرر نہ پہنچے گا‘‘ (مکاشفہ2:10۔11).

3. پرگمُن کی کلیسیا کے نام، مکاشفہ 2:14۔17 .

’’لیکن مجھے تجھ سے چند باتوں کی شکایت ہے، یعنی یہ کہ بعض لوگ بلعام کی تعلیم پر قائم ہیں جس نے بلق کو سِکھایا کہ بنی اسرائیل کو حرامکاری کرنے کی اور بتوں کو پیش کی گئی قربانیوں کا گوشت کھانے کی ترغیب دے۔ اِسی طرح تیرے ہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو نیکلیّوں کی تعلیم پر عمل کرتے ہیں۔ لہٰذا توبہ کر ورنہ میں جلد ہی تیرے پاس آؤں گا اور اپنے مُںہ کی تلوار سے اُن کے ساتھ لڑوں گا۔ جس کے کان ہوں وہ سُنے کہ پاک روح کلیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے۔ جو غالب آئے گا میں اُسے پوشیدہ مَن میں سے دوں گا، میں اُسے سفید پتھر بھی دوں گا جس پر نیا نام لکھا ہوا ہے جس کا علم صرف اُس کے پانے والے ہی کو ہو گا‘‘ (مکاشفہ2:14۔17)۔

4. تُھواتِیرا کی کلیسیا کے نام، مکاشفہ 2:26۔29 .

’’اور وہ جو غالب آئے گا اور آخر تک میری مرضی کے مطابق عمل کرے گا، میں اُسے قوموں پر اِختیار دوں گا۔ وہ لوہے کے عصا سے اُن پر حکومت کرے گا اور وہ کمہار کے برتنوں کی مانند چکنا چور ہو جائیں گے۔ میں نے بھی اپنے باپ سے ایسا ہی اِختیار پایا ہے۔ اور میں اُسے صبح کا ستارہ بھی دوں گا۔ جس کے کان ہو وہ سُنے کہ پاک روح کلیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے‘‘ (مکاشفہ2:26۔29)۔

5. سردِیس کی کلیسیا کے نام، مکاشفہ3:5۔6 .

’’وہ جو غالب آئے گا اُسے اِسی طرح سفید پوشاک پہنائی جائے گی اور میں اُس کا نام کتابِ حیات سے ہرگز خارج نہ کروں گا بلکہ اپنے باپ اور فرشتوں کے سامنے اُس کے نام کا اِقرار کروں گا۔ جس کے کان ہو وہ سُنے کہ پاک روح کلیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے‘‘ (مکاشفہ3:5۔6).

6. فلدلفیہ کی کلیسیا کے نام، مکاشفہ 3:7۔8، 12۔13 .

’’اور فلدلفیہ کے فرشتہ کو لکھ؛ وہ جو قدوس اور برحق ہے اور داؤد کی کُنجی رکھتا ہے، اور جسے کھولتا ہے اُسے کوئی بند نہیں کر سکتا اور جسے بند کرتا ہے اُسے کوئی کھول نہیں سکتا یہ فرماتا ہے کہ میں تیرے کاموں سے واقف ہوں۔ دیکھ! میں نے تیرے سامنے ایک دروازہ کھول رکھا ہے جسے کوئی بند نہیں کر سکتا۔ میں جانتا ہوں کہ کمزور ہونے کے باوجود تو نے میرے کلام پر عمل کیا ہے اور میرے نام کا اِنکار نہیں کیا‘‘ (مکاشفہ3:7۔8)۔

’’جو غالب آئے گا میں اُسے اپنے باپ کی ہیکل میں ایک ستون بنا دوں گا وہ وہاں سے کبھی باہر نہ نکلے گا اور میں اُس پر اپنے خدا کا نام اور اپنے خدا کے شہر کا نام لکھوں گا یعنی نئے یروشلم کا نام جو میرے خداوند کی طرف سے آسمان سے اُترنے والا ہے اور میں اُس پر اپنا نیا نام بھی تحریر کروں گا۔ جس کے کان ہوں وہ سُن لے کہ پاک روح کلیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے‘‘ (مکاشفہ3:12۔13)۔

7. لودیکیہ کی کلیسیا کے نام، مکاشفہ 3:19۔22؛ دیکھیں مکاشفہ 5:9۔10 .

’’میں جنہیں پیار کرتا ہوں اُنہیں ڈانٹتا بھی ہُوں اور تنبیہ بھی کرتا ہوں۔ اِس لیے پُرجوش ہو اور توبہ کر۔ دیکھ! میں دروازہ پر کھڑا ہُوں اور کھٹکھٹا رہا ہُوں۔ اگر کوئی میری آواز سُن کر دروازہ کھول دے گا تو میں اندر داخل ہو کر اُس کے ساتھ کھانا کھاؤں گا اور وہ میرے ساتھ۔ جو غالب آئے میں اُسے اپنے ساتھ اپنے تخت پر بٹھاؤں گا، جس طرح میں غالب آیا اور اپنے باپ کے ساتھ اُس کے تخت پر بیٹھ گیا۔ جس کے کان ہوں وہ سُنے کہ پاک رُوح کلیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے۔‘‘ (مکاشفہ 3:19۔22).

’’اور وہ یہ نیا گیت گانے لگے: تُو ہی اِس لائق ہے کہ اِس کتاب کو لے کر اُس کی مُہریں کھولے، کیونکہ تُو نے ذبح ہو کر اپنے خُون سے ہر قبیلہ، ہر زبان، ہر اُمت اور ہر قوم سے لوگوں کو خدا کے واسطے خرید لیا۔ اور اُنہیں ہمارے خدا کے لیے ایک بادشاہی اور کاہن بنا دیا اور وہ زمین پر حکمرانی کریں گے‘‘ (مکاشفہ 5:9۔10).

کھڑے ہو جائیں اور ہمارا حمدوثنا کا گیت گائیں۔

کیا میں صلیب کا ایک سپاہی ہوں، برّے کے پیچھے چلنے والا،
اور کیا مجھے اُس کے مقصد کو اپنانے سے خوفزدہ ہونا چاہیے، یا اُس کا نام بولنے سے شرمندہ ہونا چاہیے؟

کیا مجھے آسمان پر سہولت کے پھولدار بستروں پر لے جایا جانا چاہیے،
جبکہ دوسرے انعام جیتنے کے لیے لڑیں، اور خونی سمندروں میں سے گزریں؟

یقیناً مجھے لڑنا چاہیے، اگر مجھے حکومت کرنی ہے؛ خُداوندا! میرے حوصلے کو بڑھا،
میں سختیوں کو جھیلوں گا، درد کو برداشت کروں گا، تیرے کلام کے سہارے کے ذریعے سے۔
( ’’کیا میں صلیب کا ایک سپاہی ہوں؟Am I a Soldier of the Cross?‘‘ شاعر ڈاکٹر آئزک واٹز Dr. Isaac Watts، 1674۔1748؛ بند 1، 2 اور 4)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔