اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
کُشادہ دروازہ اور کُشادہ راستہ –
|
مہربانی سے متی 7:13۔14 آیات کھولیں۔ مہربانی سے کھڑے ہو جائیں جب میں اِسے پڑھوں۔
’’تنگ دروازے سے داخل ہو کیونکہ وہ دروازہ چوڑا اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کی طرف لے جاتا ہے اور اُس سے داخل ہونے والے بہت ہیں کیونکہ وہ دروازہ تنگ اور وہ راستہ سُکڑا ہے جو زندگی کی طرف لے جاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں‘‘ (متی 7:13۔14)۔
آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔
ڈاکٹر ٹِموتھی لِن Dr. Timothy Lin نے کہا، ’’سالوں پہلے شنگھائی میں ’’تنگ اور کُشادہ راہیں‘‘ کے عنوان سے ایک اِشتہار چین میں ہر طرف بہت استعمال ہوتا ہے۔ وہ ایک خوبصورت سُنہرے شہر کے طرف اُوپر کو جاتے ہوئے تنگ راستے کو ظاہر کرتا تھا اور ایک کُشادہ راہ کو نیچے کی طرف کو جاتے ہوئے ایک ہولناک آگ کی جھیل کو ظاہر کرتا تھا۔ لیکن یہ اشتہار بائبل کی لاپرواہ تاویل یا وضاحت پر مشتمل تھا۔ ہر ’ہاں‘ متی 5، 6 اور 7 کے محتاط مطالعے کا تقاضا کرتی ہے۔‘‘ دوبارہ ڈاکٹر لِن نے کہا، ’’خدا کو کیوں اپنی دائمی بادشاہت پر حکمرانی کرنے کے لیے مسیحیوں کو اجازت دینی چاہیے؟‘‘ وہ نہیں دے گا۔ نافرمان مسیحیوں کو دائمی بادشاہت میں سے اِن الفاظ کے ساتھ خارج کر دیا جائے گا، ’مجھے سے دور ہو جاؤ، میں نے کبھی بھی تمہاری باتوں کو اِختیار نہیں دیا یا تمہارے اعمال کو کبھی بھی نہیں پہچانا۔‘‘‘
یسوع پر بھروسا کرنا تقاضا کرتا ہے کہ لوگ توبہ کریں اور اُس پر بھروسا کریں! لیکن سالوں تک اندرون شہر میں تبلیغ کرنے چکنے کے بعد، میں نے دریافت کیا کہ بے شمار مسیحی ایماندار نہیں ہوتے۔ وہ مسیح کے پاس چالیں چل کر آتے ہیں۔ پس اُنہوں نے کسی دوسرے کی گواہی کی نقل کی ہوئی ہوتی ہے اور اُن کے پاس اپنی کوئی حقیقی گواہی موجود نہیں ہوتی۔ جان کیگن کی گواہی اور ایمی زبالاگا کی گواہی کا محتاط مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ اُس نے جان کیگن کی گواہی کی نقل کی تھی۔ وہ ہمارے گرجا گھر میں پیانو بجانے والی رُکن تھی، لیکن کرسمس سے چند ایک دِن پہلے وہ ہمارے گرجا گھر کو چھوڑ کر چلی گئی، اور ہمارے پاس کوئی پیانو بجانے والا نہیں رہا۔ اُنہوں نے بپتسمہ لینے کے فوراً بعد ہی ہمارے گرجا گھر کو بھی چھوڑ دیا تھا۔ اِس قسم کے لوگ پادری صاحب کو تو بیوقوف بنا سکتے ہیں لیکن خدا کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔
وہ دروازہ تنگ اور وہ راستہ سُکڑا ہے جو زندگی کی طرف لے جاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں‘‘ (متی 7:14)۔
بے شمار ایسے ’’قائد‘‘ مبلغین ہیں جو تنگ راہ پر نہ چلنے کی وجہ سے اپنی زندگیوں کو تباہ کر چکے ہیں – جمی سواگارٹ Jimmy Swaggart، جیک ہائیلزJack Hyles، روی زکریاسRavi Zacharias جیسے لوگ اور بےشمار دوسرے۔ جیری فالویل جونیئر اپنے باپ جیری سینیئر کی طرف سے وراثت میں 10 ملین ڈالرز چھوڑ کر مر گئے لیکن اِس شخص (جیری جونیئر) نے اُس ’’کشادہ‘‘ راہ میں زندگی بسر کی جو ایک تباہ حال زندگی کی جانب رہنمائی کرتی تھی۔ یہ وہی کشادہ راہ ہے جس پر آج کرھیٹن اور والڈریِپ چل رہے ہیں۔
جاناتھن کیحن Jonathan Cahn نے ہاربینگر The Harbinger نامی ایک کتاب تحریر کی تھی۔ میں نے گذشتہ ہفتے وہ ساری کتاب پڑھی تھی۔ وہ بیکار چیز ہے! یہ نسلیں ہیں These are the Generations ایک زیادہ بہتر کتاب ہے۔ ڈاکٹر برانسن Dr. Branson کی کتاب گرجا گھر کی تقسیم Church Split کو پڑھیں۔
اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ متی کے پہلے سات ابواب کو کئی مرتبہ پڑھیں۔ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ تنگ دروازے سے داخل ہو چکے ہیں۔ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ تنگ راہ میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ خدا کی خاطر اپنے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ تب یسوع آپ سے کہنے کے قابل ہو جائے گا،
’’اے اچھے اور دیانتدار نوکر، شاباش… آ اور اپنے مالک کی خوشی میں شامل ہو‘‘ (متی25:21)۔
اِس کو یاد کر لیں – اور اِس کو کریں۔
کھڑے ہو جائیں اور ہمارا حمدوثنا کا گیت دوبارہ گائیں۔
جب ہم خُداوند کے ساتھ اُس کے کلام کے نور میں چلتے ہیں،
کس قدر جلال وہ ہماری راہ میں نچھاور کرتا ہے!
جب ہم اُس کی اچھی مرضی کو پورا کرتے ہیں، وہ تب بھی ہمارے ساتھ رہتا ہے،
اور اُن تمام کے ساتھ جو فرمانبرداری اور بھروسہ کریں گے۔
فرمانبرداری اور بھروسہ کریں، کیونکہ کوئی اور دوسری راہ نہیں ہے
بھروسہ اور فرمانبرداری کر کے صرف یسوع میں خوش رہنے کے لیے۔
کوئی سایہ نہیں بُلند ہو سکتا، آسمانوں میں کوئی بادل نہیں ہے،
لیکن اُس کی مسکراہٹ جلد ہی اِس کو غائب کر دیتی ہے؛
نا ہی کوئی شک یا کوئی خوف، نا ہی کوئی افسوس یا ایک آنسو،
قائم رہ سکتا ہے جب تک ہم بھروسا اور فرمانبرداری کرتے ہیں۔
فرمانبرداری اور بھروسہ کریں، کیونکہ کوئی اور دوسری راہ نہیں ہے
بھروسہ اور فرمانبرداری کر کے صرف یسوع میں خوش رہنے کے لیے۔
پھر پیاری رفاقت میں ہم اُس کے قدموں میں بیٹھیں گے۔
یا ہم راہ میں اُس کے ساتھ ساتھ چلیں گے؛
وہ جو کہتا ہے وہ کرتا ہے، وہ جہاں بھیجے گا ہم جائیں گے؛
کبھی بھی مت ڈریں، صرف بھروسہ اور فرمانبرداری کریں۔
فرمانبرداری اور بھروسہ کریں، کیونکہ کوئی اور دوسری راہ نہیں ہے
بھروسہ اور فرمانبرداری کر کے صرف یسوع میں خوش رہنے کے لیے۔
(’’بھروسہ اور فرمانبرداریTrust and Obey‘‘ شاعر جان ایچ۔ سیم مسJohn H. Sammis، 1846۔1919)۔
ایمان لانے کے لیے فرمانبرداری درکار ہوتی ہے
Believing Requires Obedience
ڈاکٹر اے ڈبلیو ٹوزر کی جانب سے
by Dr. A. W. Tozer
ہم سے دور دراز کے معاملات میں قدامت پسند ہونا آسان ہوتا ہے، جن کا ہماری زندگیوں پر فوری اثر نہیں پڑتا ہے۔ ایسے معاملات میں قدامت پسند ہونا ایک دوسری بات ہوتی ہے جن سے ہمیں فوراً تشویش لاحق ہوتی ہے، جو ’’ہمارے کاروبار میں اور ہماری چھاتی پر مونگ دلتے ہیں۔‘‘
ایک شخص شاید، مثال کے طور پر، تخلیق کے موسیٰ کے واقعے میں، سیلاب کے کہانیوں میں یقین کرسکتا ہے اور یوشع کے سورج کو ساکن رہنے کے لیے حکم دینے میں یقین کر سکتا ہے اور جو بھی بات ہو اُسے دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ کیوں، آخر کو، اُن باتوں میں یقین رکھنے سے وہ نا ہی تو بہتر یا بدتر ہوتا ہے۔ وہ اُس سے کوئی اخلاقی تقاضا نہیں کرتے ہیں۔ وہ اپنی زندگی میں ردوبدل کیے بغیر ہی اِن میں مکمل طور پر یقین رکھ سکتا ہے۔
وہ مسیح کی زندگی اور کام کے سارے ریکارڈ کو قبول کرنا جاری رکھ سکتا ہے جیسے نئے عہدنامے میں پیش کیا گیا ہے۔ وہ ہر اُس نظریے کو جس کی تعلیم اُس کے گرجا گھر کی جانب سے ملی بغیر کوئی سوال کیے قبول کر سکتا ہے اور اِس کے باوجود بالکل وہی شخص رہتا ہے جو وہ اِس سے پہلے تھا، اُس کی ذہنی افزائش کی مقدار میں تھوڑا سا اضافہ ہونے کے سبب صرف اِتنا ہی معمولی فرق پڑتا ہے۔
سچائی کو جان لینا ہی کافی نہیں ہوتا ہے۔ وہ شخص جو مسیحی ایمان کی طاقت کو جانتا ہے اُس اطاعت اور فرمانبرداری کرنی چاہیے۔ جب ہمارا ایمان [خدا کے لیے] فرمانبردار بن جاتا ہے، تو فضل کی قوی توانائیاں کام کرنا شروع کر دیتی ہیں۔
ہم ہمیشہ زندگی بسر کرنے کے لیے تعلیمات کو بدلنے کے خطرے میں رہتے ہیں۔ غیر تنقیدی طور پر کسی کو عقیدے کو قبول کرنے کے لیے تعلیم دینا کوئی تخلیق نو نہیں ہے اور اِس کے لیے کبھی غلطی بھی نہیں ہونی چاہیے۔ ہر سال ہزاروں افراد جنہوں نے کبھی بھی خوشخبری کی کایا پلٹ دینے والی قوت کو نہیں جانا تصدیق کی کلاسز میں سے باہر ہو جاتے ہیں۔ یہ زندگی بھر [منافقین] کے طور پر نکلے رہتے ہیں، جو عقیدے کے پیروکار نہیں ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں اٹل کافر ہوتے ہیں۔ وہ یہ تصور جذب کر چکے ہوتے ہیں کہ مسیح سے تعلق رکھنے والے مسلک کو قبول کرنا ہو بہو مسیح کو قبول کرنا ہی ہوتا ہے۔ یہ ایک مہنگی اور المناک غلطی ہوتی ہے۔
مذہب کے فریبوں سے بچنے کا ایک ہی یقینی راستہ ہوتا ہے: مسیح کو اپنی زندگیوں کے مالک کی حیثیت سے قبول کرنا اور ہر بات میں اُس کو قبول کرنا شروع کر دینا ہوتا ہے۔ سچائی کے آگے سرنگوں ہو جائیں اور اُسے ہمیں تلاش کرنے دیں۔ ہتھیار ڈالنا اور فرمانبردار ہونا سخت اور پُرجوش الفاظ ہیں لیکن ضروری ہوتے ہیں اگر ہم سچے مسیحی ہونگے۔
لیکن اصل میں مسیح کے تقاضوں کے بارے میں کوئی بھی بات خوف میں مبتلا کر دینے والی نہیں ہے۔ ’’اِس لیے کہ میرا جوأ نرم اور میرا بوجھ ہلکا ہے‘‘ (متی11:30)، اُس نے اپنے شاگردوں سے کہا اور آج ایک بہت بڑا جمِ غفیر کھڑا ہو جائے اور کہے، ’’ہم نے ایسا ہی پایا ہے۔‘‘
(ڈاکٹر اے ڈبلیو ٹوزر Dr. A. W. Tozer، ’’ایمان رکھنے کے لیے فرمانبرداری درکار ہوتی ہے Believing Requires Obedience،‘‘ ابتدائی ٹوزر: موسم میں ایک کلام The Early Tozer: A Word in Season، صفحات 75۔76)۔
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔