Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


آپ ایک سیمنری میں رحمدلی نہیں سیکھ سکتے!

YOU CAN’T LEARN COMPASSION IN A SEMINARY!
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
پادری ایمریٹس
by Dr. R. L. Hymers, Jr.,
Pastor Emeritus

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک سبق
خداوند کے دِن کی دوپہر، 17 جنوری، 2021
A lesson taught at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Afternoon, January 17, 2021

واعظ سے پہلے حمدوثنا کا گیت گایا:
’’بندھن میں برکت ہوBlest Be the Tie‘‘
(شاعر جان فوسٹ John Fawcett، 1740۔1817؛ بند 1، 2 اور 4)۔

ایک شاگرد کی حیثیت سے جو کچھ میں جانتا ہوں اُس میں سے بہت کچھ میں نے اپنے دین دار پادری صاحب جناب ڈاکٹر ٹِموٹھی لِن Dr. Timothy Lin سے سیکھا۔ ایک بات جو میں نے اُن سے سیکھی وہ ایک ہی جگہ پر ٹِک کر رہنا ہے۔ مہربانی سے 1 کرنتھیوں15:58 آیت کھولیں۔

’’اِس لیے میرے عزیز بھائیو! ثابت قدم رہو اور خداوند کی خدمت میں ہمیشہ سرگرم رہو کیونکہ تم جانتے ہو کہ خداوند میں تمہاری محبت بے فائدہ نہیں ہے‘‘ (1 کرنتھیوں15:58)۔

میں نے لاس اینجلز کے اندرون شہر میں 45 برس سے بھی زیادہ عرصہ اُس آیت کی فرمانبرداری کی۔ بے شمار اچھی باتیں میرے ساتھ رونما ہوئیں کیونکہ میں نے اُس آیت کی فرمانبرداری کی۔ اگر میں چھوڑ چکا ہوتا تو میں اپنی بیوی کو نہ ڈھونڈ پاتا جو اِس بہت بڑی ساری دُنیا میں سب سے بہترین پادری کی بیوی ہے۔

لیکن بُری باتیں بھی رونما ہوئیں تھیں۔ ہمارے گرجا گھر نے چار بڑی بڑی پھوٹوں [تقسیموں] کا تجربہ کیا۔ میں نے ہمیشہ خود کو موردِ الزام ٹھہرایا۔ میں نے بہت سے طریقوں سے ایک بہتر پادری بننے کی کوشش کی۔ لیکن تقسیمیں اور پھوٹیں جاری رہیں۔ بالاآخر خدا نے مجھ پر ظاہر کیا کہ اندرونِ شہر کے لوگ تہذیبی طور پر ایک مضبوط گرجا گھر کی تائید کرنے کے لیے نااہل تھے۔ اِس بات کا ثبوت مجھے اِس حقیقت کے ذریعے سے ظاہر کیا گیا کہ واقعی میں صدیوں کے بعد بھی لاس اینجلز کے مضافات میں صرف ایک ہی مضبوط ہسپانوی گرجا گھر تھا – اور کالے لوگوں کا صرف ایک ہی نفیس گرجا گھر اندرون شہر میں تھا۔

میرے تقریباً 80 برس کا ہونے سے پہلے خداوند نے پُرزور طور سے مجھ پر ظاہر کیا کہ میرے لیے اب وقت آ گیا تھا کہ ہمارے گرجا گھر کو کسی ایسی جگہ پر لے جایا جائے جہاں ایک بہتر تہذیب ہو۔ یہ محرک اُس وقت آیا جب میں کینسر کا ایک مریض بنا۔ ہر ہفتے ایک گھنٹے کے لیے میرے گھر کے دفتر میں تین نوجوان لوگ جو مُناد بننے کے اُمیدوار تھے میرے ساتھ دعا مانگنے کے لیے آتے تھے۔ اُن میں سے ایک حبشی تھا۔ ایک ہسپانوی تھا اور ایک چینی تھا۔ جلد ہی وہ ہسپانوی شخص اور حبشی شخص چھوڑ کر چلے گئے۔ صرف چینی شخص ٹِکا رہا۔

تب مجھے عاموس کی کتاب میں سے ایک آیت یاد آئی، ’’یقین کرو خداوند خدا اُس وقت تک کچھ نہیں کرتا جب تک وہ اپنا منصوبہ اپنے خدمت گزار نبیوں پر ظاہر نہ کر دے‘‘ (عاموس3:7)۔

یہ ہے جو خداوند نے مجھ پر ظاہر کیا۔ مرقس6:11 آیت کھولیں۔

’’اور اگر کسی جگہ لوگ تمہیں قبول نہ کریں اور کلام سُننا نہ چاہیں تو وہاں سے رخصت ہوتے وقت اپنے پاؤں کی گرد بھی وہاں جھاڑ دینا تاکہ وہ اُن کے خلاف گواہی دے۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں، قیامت کے دِن سدوم اور عمورہ کے لیے یہ اِس شہر کے مقابلے میں زیادہ قابل برداشت ہوگا‘‘ (مرقس6:11)۔

بعد میں برنباس اور پولوس نے بھی یہ کام کیا تھا،

’’پولوس اور برنباس نے احتجاج کے طور پر اپنے پاؤں کی گرد بھی جھاڑ دی اور وہاں سے اَکنیم میں چلے گئے‘‘ (اعمال13:51)۔

یاد رکھیں میں نے یہ جذبات میں آ کر نہیں کیا تھا نا ہی میں نے یہ جلدبازی میں کیا تھا۔ اِس کو کرنے میں مجھے 45 برس لگ گئے۔ وہ محرک اُس وقت ہوا جب کرھیٹن چیعن بالکل ویسا ہی ہو گیا جیسا یہوداہ اسخریوطی کے ساتھ رونما ہوا تھا، کرھیٹن میں ’’شیطان داخل ہوا‘‘ اور وہ باہر گیا اور سردار کاھنوں سے مشورہ کیا (لوقا22:3)۔ یوں، کرھیٹن میں شیطان داخل ہوا اور وہ مجھے دھوکہ دینے کے لیے جان والڈریِپ کے پاس چلا گیا۔

کرھیٹن مجھ سے اِس قدر نفرت کیوں کرتا تھا کہ وہ آسیب زدہ ہو گیا؟ یسوع نے کہا، ’’اُنہوں نے مجھ سے بِلا وجہ دشمنی رکھی‘‘ (یوحنا15:25)۔ دوبارہ، یسوع نے کہا، ’’اگر دُنیا والوں نے مجھے ستایا ہے تو وہ تمہیں بھی ستائیں گے‘‘ (یوحنا15:20)۔

میری ہر دلعزیز بیوی علیانہ Ileana پر چند ایک ہفتے پہلے کرونا وائرس کا حملہ ہوا تھا۔ وہ کئی دِنوں تک ہسپتال میں رہیں۔ اب وہ ہمارے مہمان خانے کی خواب گاہ میں طبّی قید میں ہیں۔ میرا ہونہار بیٹا ویزلی میرے نام میں کام سنبھال رہا ہے۔

گذشتہ رات میں نے کرھیٹن اور چیعن سے اُن کی شفایابی کے لیے دعا مانگنے کو کہا۔ کرھیٹن نے بات کیے بغیر فون بند کر دیا۔ والڈریِپ نے اُن سے فون پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ میں ٹوٹ سا گیا اور ساری رات تنہائی اور درد میں روتا رہا۔ میرا واحد سکون بائبل تھی۔

وہ واحد BBFI مبلغ جنہوں نے میری بیوی کو فون کیا ڈاکٹر رسل گورڈن Dr. Russell Gordon تھے۔ دوسرے واحد مبلغین جنہوں نے اُن سے فون پر بات کی اسمبلی آف گاڈ والے اور ساؤتھرن بپٹسٹ والے تھے۔ ایک رومن کاتھولک تھا۔ سارے کے سارے بنیاد پرست [فنڈامنٹلسِٹ] مبلغین سرد مہر اور لاتعلق رہے۔ خداوند اُن پر رحم کرے۔ یسوع نے کہا،

’’اگر تُم ایک دُوسرے سے محبت رکھو گے تو اِس سے سب لوگ جان لیں گے کہ تُم میرے شاگرد ہو‘‘ (یوحنا 13:35).

میں رسل گورڈن کو 65 سالوں سے جانتا ہوں جب سے ہم جونیئر ہائی سکول میں اکٹھے تھے۔ میری بیوی خوش ہو گئی تھی جب اُنہوں نے اُسے فون کیا اور اُس کے لیے دعا مانگی۔ اِس بات نے مجھے دُکھی محسوس کرایا جب کرھیٹن اور چیعن اُس کے ساتھ سرد مہر ہو گئے۔ کسی نے مجھے بتایا یہ اِس لیے تھا کیونکہ وہ ہسپانوی تھی۔ مجھے اُمید ہے وہ غلطی پر تھے۔ خداوند اُنہیں معاف کرے، کیونکہ وہ نہیں جانتے وہ کیا کرتے ہیں! میری بیوی کا نام علیانہ ہے۔ مہربانی سے اُنہیں دوپہر 1:00 بجے اور 5:00 بجے کے درمیان فون کریں۔ اُن کا موبائل فون نمبر (818)645-7356 ہے۔

والڈریِپ نے جان میک آرتھر کی سیمنری میں پڑھنے کے لیے کرھیٹن کو کہا۔ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو وہ پھر ضرورت میں پڑی ایک بیمار خاتون کے لیے دعا مانگنا سیکھ جائے گا؟ یسوع نے کہا،

’’بے دینی کے بڑھ جانے کے باعث کئی لوگوں کی محبت ٹھنڈی پڑ جائے گی‘‘ (متی 24:12).

کیا ہم پہلے ہی سے بہت بڑے مصائب کے دور میں ہیں کہ یہ اِس سب کو سچ ہونا چاہیے؟ شاید پھر اِس سب کے بعد روسنتھال Rosenthal سچے تھے! شاید ہم پہلے ہی سے بہت بڑے مصائب کے دور میں ہیں! شاید یہ سنگدل مبلغین اپنے دِلوں میں پہلے ہی سے ’’درندے کا نشان‘‘ پا چکے ہیں!

آپ سیمنری میں دوسرے مسیحیوں کے ساتھ محبت کرنا نہیں سیکھ سکتے۔ ڈاکٹر اے ڈبلیو ٹوزر نے کہا،

علم الہٰیات کو سیکھنے کے لیے ایک شخص کو دیندار ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ واقعی میں مجھے حیرت ہوتی ہے کہ آیا زمین پر کسی سیمنری میں ایسی بھی کوئی بات سیکھائی جاتی ہے جو کہ ایک قزاق یا ایک دھوکہ باز کے ساتھ ساتھ ایک مقدس پرھیزگار مسیحی سے بھی سیکھی نہ جا سکے‘‘ (آدمی: خداوند کے بسنے کی جگہ Man: The Dwelling Place of God، صفحہ 56)۔

آپ کا شکریہ ڈاکٹر ٹوزر!

میں ہمارے گرجا گھر کا بانی پادری ہوں۔ میری بیوی اور میں لاس اینجلز کے اندرون شہر میں اپنے گرجا گھر کے ساتھ تقریباً پچاس سالوں سے ڈٹے رہ چکے ہیں۔ اِس سارے وقت کے دوران میری بیوی اور ہمارے بچے میرا سب سے بڑا سہارا رہے ہیں۔

گذشتہ دو سالوں کے دوران ہمارے گرجا گھر کے شریک کار پادری کرھیٹن چیعن جان والڈریِپ کے ساتھ خفیہ ملاقات کرتے رہے، جو اُنہیں ہمارے گرجا گھر میں پھوٹ ڈالنے کے لیے حوصلہ دیتے رہے۔

یہ ذہنی دباؤ میری بیوی پر اِس قدر شدید ہوا کہ اُن کی صحت تباہ ہو گئی اور وہ کروناوائرس (COVID) کا شکار ہوگئیں.

چیعن اور والڈریِپ کے ہمارے 50 لوگوں کو چیعن کے ساتھ چھوڑ کر چلے جانے کے سبب نے اُن کی تکلیف میں اضافہ کیا۔ پھوٹ سے بچنے کی کوششوں میں، میں نے پادری کی حیثیت سے استیفعیٰ دے دیا اور محترم کرسٹوفر ایل کیگن پی ایچ۔ ڈی، الوہیّات میں ماسٹرز اور پی ایچ۔ ڈی Rev. Christopher L. Cagan, Ph.D., M.Div., Ph.D. کو پادری کا عہدہ دے دیا – اور مجھے ’’پادری ایمریٹس‘‘ کی حیثیت سے مقرر کر دیا گیا۔

پھوٹ پڑنے سے ہمارے 50 % لوگوں کے چلے جانے کے تھوڑے ہی عرصے بعد میری بیوی ہسپتال میں محدود کر دی گئیں۔ میں نے اپنے ایک ساؤتھرن بپٹسٹ دوست کو فون کیا اور وہ فون پر ہی رو پڑا اور میری بیوی کے لیے دعا مانگی۔ میں اِس قدر اندرونی پریشانی میں تھا کہ میں نے چیعن کو فون کیا اور اپنی بیوی کے شفایاب ہونے کے لیے اُس سے دعا مانگنے کو کہا۔ وہ مجھ پر برس پڑا اور فون بند کر دیا۔ میں اِس قدر دِلبرداشتہ ہوا کہ وہ رات میں نے آنسوؤں میں گزاری۔

مہربانی سے 1 کرنتھیوں 13:1 – 13 کھولیں۔ مہربانی سے کھڑے ہو جائیں جب میں اِسے پڑھوں۔

’’اگر میں اِنسانوں اور فرشتوں کی زبانیں بول سکوں لیکن محبت سے خالی رہوں تو میں ٹھنٹھناتے ہوئے پیتل یا جھنجھناتی ہوئی جھانجھ کی مانند ہوں۔ اگر مجھے نبوت کرنے کی نعمت مل جائے اور میں ہر راز اور ہر علم سے واقف ہو جاؤں اور میرا ایمان اِتنا کامل ہو کہ پہاڑوں کو سرکا دُوں، لیکن محبت سے خالی رہوں، تو میں کچھ بھی نہیں۔ اور اگر اپنا مال غریبوں میں بانٹ دُوں اور اپنا بدن جلائے جانے کے لیے دے دُوں اور محبت سے خالی رہوں تو مجھے کوئی فائدہ نہیں۔ محبت صابر اور مہربان ہوتی ہے۔ حسَد نہیں کرتی، شیخی نہیں مارتی، گھمنڈ نہیں کرتی۔ بدتمیزی نہیں کرتی، خودغرض نہیں ہوتی، طیش میں نہیں آتی، بدگُمانی نہیں کرتی۔ ناراستی سے نہیں بلکہ راستی سے خوش ہوتی ہے۔ سب کا پردہ رکھتی ہے، ہمیشہ بھروسہ کرتی ہے، ہمیشہ اُمید رکھتی ہے، ہمیشہ برداشت سے کام لیتی ہے۔ محبت لازوال ہے۔ نبوتیں موقوف ہو جائیں گی؛ زبانیں جاتی رہیں گی؛ علم مِٹ جائے گا۔ کیونکہ ہمارا علم ناقص ہے اور ہماری نبوت ناتمام، لیکن جب کامل آئے گا تو ناقص جاتا رہے گا۔ جب میں بچہ تھا تو بچے کی طرح بولتا تھا، بچے کی سی طبیعت تھی۔ لیکن جب جوان ہُوا تو بچپن کی باتیں چھوڑ دیں۔ اِس وقت تو ہمیں آئینہ میں دُھندلا سا دکھائی دیتا ہے لیکن اُس وقت رُوبرو دیکھیں گے۔ اِس وقت میرا علم ناقص ہے مگر اُس وقت میں پورے طور پر پہچان لُوں گا، جیسے میں پہچانا گیا ہُوں۔ غرض ایمان، اُمید اور محبت یہ تینوں دائمی ہیں لیکن محبت اِن میں افضل ہے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 13:1۔13).


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔