Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


یسوع کا کنواری سے پیدا ہونا کیوں ہوا؟

WHY DID JESUS HAVE TO BE BORN OF A VIRGIN?
(Urdu)

پادری صاحب، کرسٹوفر ایل کیگن کی جانب سے
by Dr. Christopher L. Cagan, Pastor

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک سبق
کرسمس کی شام، 24 دسمبر، 2020
A lesson taught at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Christmas Eve, December 24, 2020

سبق سے پہلے حمدوثنا کا گیت گایا گیا:
(’’ توجہ سے سُنیں، قاصد فرشتے گاتے ہیں Hark, the Herald Angels Sing‘‘ شاعر چارلس ویزلی Charles Wesley، 1707۔1788)۔

’’اور فرشتہ نے اُس [مریم] کے پاس آ کر کہا، سلام! تجھ پر بڑا فضل ہوا ہے۔ خداوند تیرے ساتھ ہے تو عورتوں میں مبارک ہے۔ اور جب اُس نے اُسے دیکھا تو اُس کی یہ بات کہنے پر وہ بہت گھبرائی اوراپنے ذہن میں سوچنے لگی یہ کیسا سلام ہے۔ اور فرشتہ نے اُس سے کہا، مریم خوف نہ کر کیوں کہ تجھ پر خداوند کا فضل ہوا ہے۔ اور، دیکھ، تو حاملہ ہو گی اور تیرے بیٹا پیدا ہو گا اور تو اُس کا نام یسوع رکھنا۔ وہ بزرگ ہو گا اور خدا تعالیٰ کا بیٹا کہلائے گا۔ خداوند خدا اُس کے باپ داؤد کا تخت اُسے دے گا۔ اور وہ یعقوب کے گھرانے پر ہمیشہ تک بادشاہی کرے گا۔ اُس کی بادشاہی کبھی ختم نہ ہوگی۔ تب مریم سے فرشتہ سے کہا، میں تو کنواری ہوں یہ کس طرح ہو گا ؟ اور فرشتہ نے جواب دیا اور اُس سے کہا، پاک روح تجھ پر نازل ہوگا اور خداوند تعالیٰ کی قدرت تجھ پر سایہ ڈالے گی۔ اِس لیے وہ مقدس جو پیدا ہو گا خدا کا بیٹا کہلائے گا‘‘ (لوقا1:28۔35)۔

کلام مقدس واضح ہے۔ مریم ایک کنواری تھی جب یسوع اُس کے رحم میں آیا۔ یوسف یسوع کا باپ نہین تھا، بے شک بعد میں اُس نے مریم سے شادی کی تھی۔ مسیح کے دُنیا میں آنے سے یوسف کا کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔ نا ہی کسی اور بندے کا ہے۔ یسوع کنواری مریم کے رحم میں خود پاک روح کے وسیلے سے پڑا تھا۔ تمام مسیحی، مسیح کی کنواری سے پیدائش میں یقین رکھتے ہیں۔

لیکن یسوع کنواری سے پیدا کیوں ہوا تھا؟ کیوں اُسے معمول کے مطابق یوسف کے ذریعے سے مریم کے رحم میں نہیں ڈالا گیا تھا؟ پرانے عہد نامے کی ہر بڑی ہستی موسیٰ سے داؤد، داؤد سے اشعیا تک اسی طرح سے [پیدا ہوئی] شروع ہوئی تھی۔ یسوع کیوں نہیں؟ آج کی رات میں آپ کو تین وجوہات پیش کروں گا کیوں یسوع کو کنواری سے ہی پیدا ہونا تھا۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +
ہمارے واعظ اب آپ کے سیل فون پر دستیاب ہیں۔
WWW.SERMONSFORTHEWORLD.COM پر جائیں
لفظ ’’ایپ APP‘‘ کے ساتھ سبز بٹن پرکلِک کریں۔
اُن ہدایات پر عمل کریں جو سامنے آئیں۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

I. پہلی بات، یسوع کنواری سے پرانے عہد نامے کی پیشن گوئی کو پورا کرنے کے لیے پیدا ہوا تھا۔

یسوع کے پیدا ہونے سے 700 سال سے بھی زیادہ عرصہ پہلے، اشعیا نبی نے کہا تھا کہ مسیح کنواری سے پیدا ہو گا۔ اشعیا7:14 آیت کھولیں۔ سُنیں جب میں اِسے پڑھوں۔

’’اِس لیے خداوند خود ہی تمہیں ایک نشان دے گا۔ دیکھو ایک کنواری حاملہ ہو گی اور بیٹے کو جنم دے گی اور اُس کا نام عمانوئیل رکھے گی‘‘ (اشعیا7:14)۔

بائبل کو مسترد کرنے والے آزاد خیال لوگ تعلیم دیتے ہیں کہ آیت میں ’’کنواری‘‘ کے بجائے ’’نوجوان عورت‘‘ کہنا چاہیے۔ عبرانی کا لفظ ’’الماحalmah‘‘ ہے۔ پرانے عہد نامے میں یہ سات مرتبہ ظاہر ہوا ہے۔ اُن میں ہر مرتبہ یہ ایک کنواری ایک نوجوان غیر شادی شُدہ عورت کی جانب حوالہ دیتا ہے۔

قدیم اسرائیل آج کل کے لاس اینجلز کی مانند نہیں تھا۔ آج کل زیادہ تر لڑکیاں جب وہ نوعمری ہی میں ہوتی ہیں تو جنسی تعلقات شروع کر دیتی ہیں۔ اُن میں سے چند ایک ہی شادی تک انتظار کرتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں، شادی تک انتظار کرنا پرانے زمانے کا ہو چکا ہے اور احمقانہ ہے۔ لیکن خُدا کی راہ انتظار کرنا ہے! جنسی ملاپ شادی کے علاوہ اور کسی بات سے بھی تعلق نہیں رکھتا! اِس ہی طرح سے یہ بات اسرائیل میں تھی۔ یہاں تک کہ گمراہ فریسیوں کو بھی یہ بات سمجھ میں آ گئی تھی۔ عبرانی زبان میں لفظ ’’کنواری‘‘ مطلب ہوتا ہے۔ اور مریم وہ ہی تھی۔

لیکن اُس لفظ کا مطلب ’’کنواری‘‘ ہوتا ہے یہاں اِس سے بھی بڑی ترین وجہ ہے۔ خود خدا نے کہا کہ ’’کنواری‘‘ ہی دُرست لفظٖ ہے۔ ہم کلام پاک کی ایک آیت کو دوسرے صحائف پر نظر ڈالنے سے سمجھتے ہیں۔ متی1:22 آیت پر نظر ڈالیں۔ اِس آیت کو دیکھیں جب میں اُسے پڑھوں گا۔

’’یہ سب کچھ اِس لیے ہوا کہ خداوند کا وہ پیغام جو اُس نے اپنے نبی کی معرفت دیا تھا پورا ہو کہ دیکھو ایک کنواری حاملہ ہو گی اور اُس کے بیٹا ہو گا وہ عمانوئیل کہلائے گا جس کا ترجمہ خداوند ہمارے ساتھ ہے‘‘ (متی1:22،23)۔

متی [کی انجیل] میں یہ آیت واضح طور پر اشعیا7:14 کی جانب حوالہ دیتی ہے۔ وہ یونانی لفظ جس سے ’’کنواری‘‘ کا ترجمہ ہوا ’’پارتھینوسparthenos‘‘ ہے جس کا مطلب ’’ایک کنواری‘‘ ہوتا ہے۔ لیکن یہ صرف متی ہی نہیں تھا جس نے کہا کہ ’’کنواری‘‘ دُرست [لفظ] ہے۔ متی صرف ایک بندہ تھا اور بندہ ہونے کی حیثیت سے وہ غلط بھی ہو سکتا تھا۔ یہ خدا تھا وہ پاک روح جس نے اِلہام کے وسیلے سے عبرانی اور یونانی میں بائبل کو ایک ایک لفظ بخشا (2 تیموتاؤس3:16؛ 2 پطرس1:21)۔ خدا نے اشعیا اور متی میں اُن الفاظ کو چُنا تھا۔ یہ خود خدا تھا جس نے پیشن گوئی دی تھی کہ مسیحا ایک کنواری سے پیدا ہو گا، اور وہ خود خدا تھا جس نے اُس پیشن گوئی کو پورا کرنے کے لیے مریم کے رحم میں یسوع کو رکھا تھا!

II. دوسری بات، یسوع اپنی الوہی وراثت کو ظاہر کرنے کے لیے ایک کنواری سے پیدا ہوا تھا۔

یاد رکھیں کہ اشعیا نے پیشن گوئی کی تھی،

’’اِس لیے خداوند خود ہی تمہیں ایک نشان دے گا۔ دیکھو ایک کنواری حاملہ ہو گی اور بیٹے کو جنم دے گی اور اُس کا نام عمانوئیل رکھے گی‘‘ (اشعیا7:14)۔

’’عمانوئیل‘‘ کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ متی کی انجیل جواب پیش کرتی ہے،

’’دیکھو، ایک کنواری حاملہ ہو گی اور کے بیٹا ہو گا وہ عمانوئیل کہلائے گا جس کا ترجمہ خداوند ہمارے ساتھ ہے‘‘ (متی1:22،23)۔

یسوع، عمانوئیل، ہی ’’خداوند ہمارے ساتھ‘‘ ہے۔ لوقا کی انجیل بھی یہی بات کہتی ہے کہ مسیحا ’’جو [مریم] سے پیدا ہو گا خدا کا بیٹا کہلائے گا‘‘ (لوقا1:35)۔

اشعیا نے پیش گوئی کی تھی کہ مسیح الوہی ہو گا، کہ اُس کو خدا کہنا دُرست ہوگا۔ اشعیا9:6 کھولیں۔ اِس کو سُنیں جب میں اِس پڑھوں۔

’’کیونکہ ہمارے لیے ایک لڑکا پیدا ہو گا، ہمیں ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اُس کے کندھوں پر ہو گی اور وہ عجیب مُشیر قادرِ مطلق خدا، ابدیت کا باپ اور سلامتی کا شہزادہ کہلائے گا‘‘ (اشعیا9:6)۔

اُس مسیحا کو خدا ہونا ہی تھا کیونکہ بائبل نے ایسا ہی کہا۔ اور کہ وہ مسیحا بچہ جو پیدا ہوا، جو ’’قادرِ مطلق خُدا‘‘ ہے ناصرت کا یسوع تھا!

خود یسوع نے الوہی ہونے کا دعویٰ کیا تھا – خدا ہونے کا۔ اُس نے کہا، ’’میں اور میرا باپ ایک ہی ہیں‘‘ (یوحنا10:30)۔ اُس نے فلپس سے کہا، ’’وہ جس نے مجھے دیکھا ہے اُس نے باپ کو دیکھا ہے‘‘ (یوحنا14:9)۔ یسوع بالکل دُرست طور سے جانتا تھا وہ کیا کہہ رہا تھا – کہ وہ خدا تھا۔ وہ لوگ جنہوں نے اُس کو سُنا تھا یہاں تک کہ اُس کے دشمن، بالکل صحیح طور پر سمجھ چکے تھے وہ کیا کہہ رہا تھا۔ یوحنا5:17 آیت کو کھولیں۔ یسوع نے کہا،

’’میرا باپ اب تک اپنا کام کر رہا ہے اور میں بھی کر رہا ہوں۔ اِس وجہ سے یہودی اُس کو قتل کرنے میں پہلے سے بھی زیادہ سرگرم ہو گئے کیونکہ اُن کے نزدیک یسوع نا صرف سبت کے حکم کی خلاف ورزی کر رہا تھا بلکہ خُدا کو اپنا باپ کہہ کر پکارتا تھا گویا وہ خدا کے برابر تھا‘(یوحنا5:17، 18)۔

یسوع نے کہا کہ وہ خدا تھا۔ اب یوحنا8:58 آیت کھولیں۔

’’یسوع نے اُن سے کہا، میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ ابراہام کے پیدا ہونے سے پہلے میں ہوں۔ اِس پر اُنہیں نے پتھر اُٹھائے کہ اُسے سنگسار کریں لیکن یسوع اُن کے درمیان میں سے اُن کی نظروں سے بچ کر ہیکل سے نکل گیا‘‘ (یوحنا8:58، 59)۔

’’بائبل میں خُداوند کا مقدس ترین نام ’’میں ہوں‘‘ ہے۔ ایک ہزار سال سے بھی زیادہ عرصہ پہلے، خداوند نے موسیٰ سے کہا، ’’میں ہوں جو ہوں‘‘ (خروج3:14)۔ جب یسوع نے اپنے بارے میں کہا ’’میں ہوں‘‘ تو وہ کہہ رہا تھا وہ خدا تھا۔ لوگوں نے اُسے سنگسار کرنے کی کوشش کیوں کی تھی؟ کیوں کہ اُس نے کہا تھا وہ خدا تھا۔ اگر ایک عام بندے نے وہ بات کہی ہوتی، تو وہ کُفر ہوتا۔ لیکن یہ کوئی کفر نہیں تھا کیونکہ یسوع خدا کا بیٹا تھا۔

بائبل کہتی ہے، ’’بشر سے تو بشر ہی پیدا ہوتا ہے‘‘ (یوحنا3:6)۔ بشر صرف بشر ہی کو پیدا کر سکتا ہے۔ ایک نر کُتا اور مادہ کُتیا صرف ایک کُتا ہی پیدا کر سکتے ہیں۔ ایک نر بلی اور مادہ بلی صرف ایک بلی ہی پیدا کر سکتے ہیں۔ اور ایک عام بندہ اور عورت صرف ایک اور عام انسان ہی پیدا کر سکتے ہیں۔ وہ کبھی بھی خدا کو پیدا نہیں کر سکتے۔ وہ کیسے کر سکتے ہیں؟

بچہ یسوع کے لیے وہ واحد راہ الوہی ہونے کے لیے – خدا ہونے کے لیے – ایک مخصوص طریقے سے دُنیا میں جنم لینا تھا۔ یہ ہی وجہ ہے یسوع کا انسانی باپ نہیں تھا۔ خدا باپ اُس کا باپ تھا۔ اور یہ خدا وہ پاک روح تھا جس نے مریم کے رحم کو یسوع سے حاملہ کیا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ فرشتے نے اُس سے کہا تھا،

’’پاک روح تجھ پر نازل ہو گا اور خدا تعالی کی قدرت تجھ پر سایہ ڈالے گی۔ اِس لیے وہ مقدس جو پیدا ہو گا خدا کا بیٹا کہلائے گا‘‘ (لوقا1:35)۔

یہ ہی وجہ تھی کہ فرشتے نے یوسف سے کہا تھا،

’’اے یوسف، اِبنِ داؤد، اپنی بیوی مریم کو اپنے گھر لے آنے سے مت ڈر کیونکہ جو بچہ اُس کے پیٹ میں ہے پاک روح کی قدرت سے ہے‘‘ (متی1:20)۔

یسوع ایک کنواری سے پیدا ہوا تھا کیونکہ اُسے [پیدا] ہونا ہی تھا! اور یہ بات ہمیں تیسرے موضوع کی جانب لے جاتی ہے۔

III. تیسری بات، یسوع کنواری سے پیدا ہوا تھا تاکہ وہ آپ کے گناہ کے لیے قربان ہو سکے۔

اِس بات کا سوال ہی اُٹھتا کہ یسوع مسیح آپ کے اور میرے گناہ کی خاطر قربان ہوا تھا۔ بائبل کہتی ہے، ’’پاک صحیفوں کے مطابق مسیح ہمارے گناہوں کی خاطر قربان ہو گیا‘‘ (1کرنتھیوں15:3)۔ پرانا عہد نامہ کہتا ہے، ’’خداوند نے ہم سب کی بدکاری [گناہ] اُس پر لاد دی‘‘ (اشعیا53:6)۔ مسیح کے بارے میں نیا عہد نامہ کہتا ہے، ’’وہ خود اپنے ہی بدن پر ہمارے گناہوں کا بوجھ لیے ہوئے صلیب پر چڑھ گیا‘‘ (1پطرس2:24)۔ یسوع نے کہا وہ ’’[خدمت] کروانے کے لیے نہیں، بلکہ [خدمت] کرنے کے لیے آیا تھا، اور اپنی جان فدیہ میں دے کر بُہتیروں کو چُھڑا لے‘‘ (مرقس10:45)۔

بائبل یہ بھی کہتی ہے کہ یسوع کا اپنا کوئی گناہ نہیں تھا۔ بائبل کہتی ہے کہ ’’وہ سب باتوں میں ہماری ہی طرح آزمایا گیا اِس کے باوجود بے گناہ رہا‘‘ (عبرانیوں4:15)۔ دوبارہ، بائبل کہتی ہے ’’پاک، بے ضرر، بے داغ تھا‘‘ (عبرانیوں7:26)۔ دوبارہ، بائبل کہتی ہے کہ یسوع ’’گناہ سے واقف نہ تھا‘‘ (2 کرنتھیوں5:21)۔ دیکھیں 2 کرنتھیوں5:21 .

’’خدا نے مسیح کو جو گناہ سے واقف نہ تھا ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا تاکہ ہم مسیح میں خدا کی راستبازی ہو جائیں‘‘ (2 کرنتھیوں5:21)۔

یسوع ’’گناہ سے واقف نہ تھا۔‘‘ خدا نے یسوع کو ’’ہمارے واسطے گناہ ٹھہرایا۔‘‘ یسوع کے ساتھ گنہگاروں جیسا سلوک کیا گیا تھا (حالانکہ وہ تھا نہیں) اور وہ آپ کے گناہ کی ادائیگی کے لیے صلیب پر قربان ہو گیا، تاکہ آپ ’’اُس میں خدا کی راستبازی ہو جائیں۔‘‘ اگر آپ یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں تو اُس کی موت آپ کے گناہ کی ادائیگی کرتی ہے اور خدا کی نظر میں آپ پاک صاف ہو جاتے ہیں۔

کیوں یہ اہم ہے کہ یسوع نے کوئی گناہ نہیں کیا تھا؟ اگر اُس نے گناہ کیا ہوتا، تو وہ آپ کے لیے ادائیگی نہ کر پاتا! اُسے خود کے لیے دُکھ سہنے پڑتے۔ صرف ایک نجات دہندہ، ایک دُکھوں بھری قربانی جو گناہ سے واقف نہ تھا اپنے پر آپ کے گناہ لے جا سکتا تھا اور ہمیشہ کے لیے اُن کی ادائیگی کر سکتا تھا۔

آپ پوچھ سکتے ہیں، ’’یہ اِس قدر اہم کیوں ہے کہ یسوع کو ایک کنواری ہی سے پیدا ہونا تھا؟‘‘ آئیے مجھے آپ کو بتا لینے دیجیے۔ جب سے آدم نے باغِ عدن میں خدا کی نافرمانی کی تھی، آدم کی نسل سے پیدا ہونے والا ہر انسان ایک گنہگار رہ چکا ہے۔ آدم کے گناہ نے صرف اُسے ہی متاثر نہیں کیا تھا۔ اُس نے آدم کو ایک گنہگار بنا ڈالا تھا، اور گناہ سے بھرپور وہ فطرت اُس کی تمام آل اولاد میں منتقل ہو گئی تھی آپ اور مجھ تک۔ بائبل کہتی ہے، ’’ایک آدمی [آدم] کے وسیلے سے گناہ دُنیا میں داخل ہوا اور گناہ کے سبب سے موت آئی اور ویسے ہی موت سب انسانوں میں پھیل گئی کیونکہ سب نے گناہ کیا‘‘ (رومیوں5:19)۔ اور یوں آپ ایک گنہگار ہیں۔ اگر یسوع عام طریقے سے رحم میں پڑا ہوتا، تو وہ بھی ایک گنہگار ہی ہوتا۔

یاد رکھیں جو میں نے کہا، ایک نر بلی اور مادہ بلی صرف ایک بلی کو ہی پیدا کر سکتے ہیں۔ ایک نر کُتا اور مادہ کُتیا صرف ایک کُتے کو ہی پیدا کر سکتے ہیں۔ ایک نر گنہگار اور ایک مادہ گنہگار صرف ایک گنہگار کو ہی پیدا کر سکتے ہیں۔ اگر یسوع کو عام طریقے سے ہی دُنیا میں آنا ہوتا، تو وہ بھی ایک گنہگار ہی تصور کیا جاتا۔ وہ خود ہی گناہ سرزد کر چکا ہوتا۔ اور پھر وہ آپ کے گناہوں کی ادائیگی نہ کر پاتا!

یہ بات اِس سے بھی کہیں گہری ہو جاتی ہے۔ ہر گنہگار، آدم سے لیکر آپ اور مجھ تک ایک گناہ والی فطرت رکھتا ہے۔ ہماری انتہائی فطرت گناہ ہے۔ گناہ محض صرف وہی نہیں ہے جو آپ کرتے ہیں، یہ ہے جو آپ ہیں۔ آپ کی فطرت میں – آپ کے باطن میں جو ہیں – گناہ ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ آپ نے وہ گناہ کیے جو ہوئے۔ وہ آپ کی گناہ سے بھرپور فطرت سے نکلے تھے۔ آپ اِس لیے گنہگار نہیں ہیں کیونکہ آپ نے گناہ کیا۔ آپ نے گناہ کیا کیونکہ آپ گنہگار ہیں۔

اگر یسوع ایک گنہگار پیدا ہوا ہوتا تو وہ اصل گناہوں کو کرتے رہنا جاری رکھ چکا ہوتا۔ لیکن زیادہ گہرائی میں جائیں تو اُس کی ایک گناہ سے بھرپور فطرت ہوتی، جو خود میں ہی ایک گناہ ہے۔ وہ کوئی مخصوص گناہ کرنے سے پہلے ہی خدا کی نظر میں ناپاک ہوتا۔ اور اِس طرح، وہ آپ کے لیے ادائیگی نہ کر پاتا! یسوع کو مکمل طور پر پاکیزہ ہونا تھا، محض صرف اپنی زندگی ہی میں نہیں، بلکہ جو کچھ بھی وہ تھا، اپنی فطرت میں – اُس کی انتہائی ذات میں۔

یہ ہی وجہ ہے کہ یسوع کو دُنیا میں ایک مخصوص طریقے سے آنا تھا، پاک روح کے وسیلے سے کنواری مریم کے رحم میں جنم لینا تھا، بِنا گناہ کے۔ یہ ہی واحد راہ تھی یسوع بغیر گناہ کے دُنیا میں آ سکتا تھا۔ یسوع کو ایک کنواری سے پیدا ہونا ہی تھاتاکہ وہ آپ کے گناہ کی خاطر قربان ہو پاتا! خدا کا شکر ادا کریں وہ [کنواری سے پیدا] ہوا تھا!

ہمارا حمدوثنا کا گیت، ’’ توجہ سے سُنیں، قاصد فرشتے گاتے ہیں Hark, the Herald Angels Sing‘‘ اِس بات کو بخوبی کہتا ہے۔ یہ کہتا ہے، ’’کنواری کے رحم سے پیدا ہونے والے بچے۔ بشر کے پردے میں وہ خدائے قادر دیکھتا ہے؛ مجّسم خدائی کی ستائش کرو… وہ شخص پیدا ہوا کہ کوئی اور مر نہ پائے۔‘‘ وہ یسوع ہے! کھڑے ہوں اور اِسے گائیں!

توجہ سے سُنو! قاصد فرشتے گاتے ہیں، ’’نوزائیدہ بادشاہ کو جلال ہو؛
   زمین پر امن، اور انکسار والا رحم، خدا اور گنہگار میں صلح ہوئی تھی!‘‘
خوشی سے بھرپور، تم اے ساری قوموں اُٹھو، آسمانوں کی فتح میں شامل ہو جاؤ؛
   فرشتانہ میزبان کے اِعلان کے ساتھ، ’’بیت اللحم میں مسیح پیدا ہوا ہے!‘‘
توجہ سے سُنو! قاصد فرشتے گاتے ہیں، ’’نوزائیدہ بادشاہ کو جلال ہو!‘‘

مسیح، جس کی عالم بالا پر تمجید ہوتی ہے؛ مسیح، وہ دائم و قائم خُداوند!
   زمانے میں بعد میں اُسے آتا ہوا دیکھو، کنواری کے رحم کی وہ تجسیم ہے۔
انسانی جسم کے پردے میں وہ قادرِ مطلق دیکھتا ہے؛ اُس متجسم خُدائی کی ستائش ہو،
   لوگوں میں رہنے کے لیے انسان بن کر خوش ہوا، یسوع، ہمارا عمانوایل۔
توجہ سے سُنو! قاصد فرشتے گاتے ہیں، ’’نوزائیدہ بادشاہ کو جلال ہو!‘‘

عالم بالا کے پیدا ہوئے امن کے شہزادے کی تمجید کرو! راستبازی کے بیٹے کی تمجید کرو!
   وہ سب کے لیے نور اور زندگی لاتا ہے، اپنے پروں میں شفایابی کے ساتھ اُٹھ کھڑے ہو۔
تسکین بخش اپنا جلال وہ نچھاور کرتا ہے، وہ پیدا ہوا کہ مذید اور انسان نہ مریں۔
   زمین کے بیٹوں کو زندہ کرنے کے لیے وہ پیدا ہوا، اُنہیں دوسرا جنم دینے کے لیے پیدا ہوا۔
توجہ سے سُنو! قاصد فرشتے گاتے ہیں، ’’نوزائیدہ بادشاہ کو جلال ہو!‘‘    (’’توجہ سے سُنیں، قاصد فرشتے گاتے ہیں Hark, the Herald Angels Sing‘‘ شاعر چارلس ویزلی Charles Wesley، 1707۔1788)

۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

یسوع کا کنواری سے پیدا ہونا کیوں ہوا؟

WHY DID JESUS HAVE TO BE BORN OF A VIRGIN?

پادری صاحب، کرسٹوفر ایل کیگن کی جانب سے
by Dr. Christopher L. Cagan, Pastor

’’اور فرشتہ نے اُس [مریم] کے پاس آ کر کہا، سلام! تجھ پر بڑا فضل ہوا ہے۔ خداوند تیرے ساتھ ہے تو عورتوں میں مبارک ہے۔ اور جب اُس نے اُسے دیکھا تو اُس کی یہ بات کہنے پر وہ بہت گھبرائی اوراپنے ذہن میں سوچنے لگی یہ کیسا سلام ہے۔ اور فرشتہ نے اُس سے کہا، مریم خوف نہ کر کیوں کہ تجھ پر خداوند کا فضل ہوا ہے۔ اور، دیکھ، تو حاملہ ہو گی اور تیرے بیٹا پیدا ہو گا اور تو اُس کا نام یسوع رکھنا۔ وہ بزرگ ہو گا اور خدا تعالیٰ کا بیٹا کہلائے گا۔ خداوند خدا اُس کے باپ داؤد کا تخت اُسے دے گا۔ اور وہ یعقوب کے گھرانے پر ہمیشہ تک بادشاہی کرے گا۔ اُس کی بادشاہی کبھی ختم نہ ہوگی۔ تب مریم سے فرشتہ سے کہا، میں تو کنواری ہوں یہ کس طرح ہو گا ؟ اور فرشتہ نے جواب دیا اور اُس سے کہا، پاک روح تجھ پر نازل ہوگا اور خداوند تعالیٰ کی قدرت تجھ پر سایہ ڈالے گی۔ اِس لیے وہ مقدس جو پیدا ہو گا خدا کا بیٹا کہلائے گا‘‘ (لوقا1:28۔35)۔

I.    پہلی بات، یسوع کنواری سے پرانے عہد نامے کی پیشن گوئی کو پورا کرنے کے لیے پیدا ہوا تھا، اشعیا7:14؛ متی1:22، 23؛ 2تیموتاؤس3:16؛ 2پطرس1:21 .

II.   دوسری بات، یسوع اپنی الوہی وراثت کو ظاہر کرنے کے لیے ایک کنواری سے پیدا ہوا تھا، اشعیا7:14؛ متی1:22، 23؛ لوقا1:35؛ اشعیا9:6؛ یوحنا10:30؛ 14:9؛ یوحنا5:17، 18؛ 8:58، 59؛ خروج3:14؛ یوحنا3:6؛ لوقا1:35؛ متی1:20 .

III.  تیسری بات، یسوع کنواری سے پیدا ہوا تھا تاکہ وہ آپ کے گناہ کے لیے قربان ہو سکے، 1کرنتھیوں15:3؛ اشعیا53:6؛ 1پطرس2:24؛ مرقس10:45؛ عبرانیوں4:15؛ 7:26؛ 2کرنتھیوں5:21؛ رومیوں5:12، 19 .