اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
خُداوند کے کلام میں سے دو اسباقTWO LESSONS FROM THE WORD OF GOD ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر اور ڈاکٹر کریسٹوفر ایل۔ کیگن کی جانب سے واعظ سے پہلے حمدوثنا کا گیت گایا: ’’جس میں خدا کا پاک رُوح نہیں وہ خدا کی باتیں قبول نہیں کرتا کیونکہ وہ اُس کے نزدیک بے وقوفی کی باتیں ہیں اور نہ ہی اُنہیں سمجھ سکتا ہے کیونکہ وہ صرف پاک رُوح کے ذریعہ سمجھی جا سکتی ہیں‘‘ (1۔ کرنتھیوں 2:14). |
یہ آیت اُس گمراہ [قدرتی انسانی] کی جانب اشارہ کرتی ہے جس کے پاس روحانی زندگی کی کمی ہوتی ہے۔ صرف ’’خُدا کا پاک روح‘‘ ہی پاک صحائف کو منور کر سکتا ہے تاکہ اُنہیں سمجھا جا سکے اور اُن پر یقین کیا جا سکے۔ وہ جو روحانی طور پر مُردہ ہوتے ہیں پاک کلام کی سادہ ترین تعلیمات کو بھی نہیں سمجھ سکتے۔ مثال کے طور پر، ہم نام نہاد ’’رہنما‘‘ کہلانے والوں کو گرجا گھر میں دیکھ چکے ہیں جو یہ نہیں سمجھ پاتے کہ ہم یسوع کے وسیلے سے نجات پاتے ہیں۔ دوسرے جو لوگ ہیں وہ پادری صاحب سے لڑے اور کھلم کھلا گرجا گھر کی مزاحمت کی۔ اُن لوگوں کا اُن کے اپنے ہی گرجا گھر سے رخصت ہو جانا ظاہر کرتا ہے کہ وہ ابھی تک صرف ’’قدرتی لوگ‘‘ ہی ہیں۔
بائبل کہتی ہے، ’’تیرے کلام کی تشریح نور بخشتی ہے اور سادہ لُوحوں کو سمجھ عطا کرتی ہے۔‘‘
یہاں پر کلام کا ایک نوجوان طالب علم تھا جو ایک بے اعتقادہ بن چکا تھا۔ ڈاکٹر ھیرالڈ فیکیٹ جونیئر Dr. Harold Fickett, Jr اُسے کھانے پر باہر لے گئے۔ ڈاکٹر فیکیٹ نے اُس سے پوچھا کہ اُس نے کیوں ایک بے اعتقادہ بننے کا فیصلہ لیا۔ اُس نوجوان شخص نے جواب دیا، ’’مبلغ، میں کالج میں آنے سے پہلے، اپنی ساری زندگی سنڈے سکول اور گرجا گھر گیا۔ میں یوتھ آرگنائزیشنز میں سرگرم تھا، میں کیمپ کرنے گیا۔ اِس تمام میں، تاہم، میں کبھی بھی اپنے گرجا گھر کی تعلیمات کو سیکھ نہ پایا۔ جبکہ کالج میں ایک مذبذب [بندے] کے تحت میں پڑھ چکا ہوں جس کا زندگی کا فلسفہ مجھے معقول دکھائی دیا۔ میں اِس کو سمجھ گیا، اور میں اِس کو قبول کر چکا ہوں۔ مبلغ، آپ میں سے جتنی دیر آپ چاہتے ہیں بات چیت کر سکتے ہیں، لیکن میں نہ تو ابھی، اور نہ ہی میں [مستقبل میں] کبھی بھی، مسیحیت میں دوبارہ دلچسپی لوں گا۔‘‘
بائبل پر یقین رکھنے والے گریجوایٹ سکول میں میرے اِساتذہ میں سے ایک ڈاکٹر جے سِڈلو بیکسٹر Dr. J. Sidlow Baxter تھے۔ ڈاکٹر بیکسٹر نے کہا، ’’کیوں جدید پروٹسٹنٹ اِزم اِس قدر کمزور ہے کا بنیادی سبب بائبل کی جانب ہمارا ناقص اندازِفکر ہے… اگر ہم وہاں پر کمزور پڑ جاتے ہیں تو ہم ہر جگہ پر کمزور ہوتے ہیں… مسیحیوں کے درمیان سب سے بڑی تقسیم اُن لوگوں کے درمیان ہے جو خُدا کا الہٰامی کلام قبول کرتے ہیں – اور جو نہیں کرتے ہیں… بائبل کی جانب اندازِ فکر کا اتحاد ضروری ہونا چاہیے ورنہ کوئی بھی حتمی اختیار نہیں ہے – اور ہمارے سارے کے سارے پروٹسٹنٹ گرجا گھروں کو اُلجھن میں ڈال دیا گیا ہے۔‘‘ یہ ہی نئے ایونجیلیکلز کی اُلجھن ہے! آئیے ہم کئی امور پر غور کریں۔
I. پہلی بات، بپٹسٹ بائبل کے بارے میں کس بات میں یقین نہیں رکھتے ہیں۔
پہلے درجہ پر، حقیقی بپٹسٹ یقین نہیں رکھتے کہ بائبل سائنس کی ایک کتاب ہے۔ ایک سائنسدان نے جو کہ ایک مسیحی بھی ہے، کہا، ’’بائبل تعلیم دیتی ہے کہ خُداوند آسمانوں اور زمین کا خالق ہے، اُس [خُدا] نے یہ کیسے کیا ایک کے بارے میں ایک منٹ بھی سوچنے کی کوشش کیے بغیر۔‘‘ ایک مصنف نے کہا، ’’پاک صحائف ہمیں یہ تعلیم جاننے کے لیے پیش نہیں کیے گئے ہیں کہ آسمان کیسے چلتے ہیں، لیکن آسمان [جنت] میں جایا کیسے جائے۔‘‘
اگرچہ یہ بات سچ ہے کہ بائبل سائنس کی ایک کتاب نہیں ہے، اِس کے باوجود، جب یہ سائنسی اعدادوشمار کے بارے میں بات کرتی ہے تو یہ قطعی طور پر بالکل دُرست ہے۔ درجِ ذیل کے بارے میں سوچیں:
(1) ایوب 26:7 (زمین کو بغیر سہارے کے لٹکاتا ہے)۔
(2) اشعیا40:22 (دُنیا کا مُحیط – زمین چپٹی نہیں ہے)۔
(3) یرمیاہ 33:22 (آسمان کے تارے بے حساب ہیں)۔
(4) ایوب25:5 (چاند روشنی منعکس کرتا ہے)۔
(5) مکاشفہ11:6۔9 (ٹیلی ویژن کی پیشن گوئی کرتا ہے)۔
II. دوسری بات، بائبل کے بارے میں بپٹسٹ کیا یقین رکھتے ہیں۔
1. بائبل خُدا کا کلام ہے۔
میں نہیں کہتا کہ بائبل میں خدا کا کلام موجود ہے۔ میں نے کہا، کہ بائبل خُدا کا کلام ہے – پیدائش کے پہلے لفظ سے شروع ہوتا ہے اور مکاشفہ کے آخری لفظ تک جاری رہتا ہے!
اب میں آپ کو ہمارے گرجا گھرمیں (12جنوری،2020) میں کرسٹوفر ایل۔ کیگن Christopher L. Cagan، Ph.D.، M.Div. ، Ph.D، کی جانب سے تبلیغ کیا ہوا ایک پیغام پیش کرنے جا رہا ہوں۔ ڈاکٹر کیگن ہمارے گرجا گھر کے پاسبان یا پادری صاحب ہیں۔ میں پاسٹر ایمریٹس ہوں۔
دو ’پادری صاحبان‘ جو باطن میں بھیڑیئے ہیں!
TWO ‘PASTORS’ WHO ARE INWARDLY WOLVES!
ڈاکٹر کریسٹوفر ایل۔ کیگن کی جانب سے
by Dr. Christopher L. Cagan
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خداوند کے دِن کی صبح، 12 جنوری، 2020
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, January 12, 2020
’’جھوٹے نبیوں سے خبردار رہو۔ وہ تمہارے پاس بھیڑوں کے لباس میں آتے ہیں لیکن باطن میں پھاڑنے والے بھیڑئیے ہیں۔ تُم اُن کے پھلوں سے اُنہیں پہچان لو گے‘‘ (متی 7:15، 16).
یسوع مسیح نے ہمیں جھوٹے نبیوں کے خلاف خبردار کیا تھا۔ وہ بھیڑ کی مانند دکھائی دیتے ہیں۔ وہ نیک مسیحی ظاہر ہوتے ہیں۔ لیکن باطن میں وہ بھیڑیے ہوتے ہیں!
ہمیں کیسے پتا چلتا ہے کہ کون بھیڑ ہے اور کون بھیڑیا ہے؟ یسوع نے کہا، ’’تم اُنہیں اُن کے پھل سے پہچان لو گے۔‘‘ آپ ایک بھیڑیے اور بھیڑ کے درمیان فرق کو وہ کیا کرتے ہیں اُس کے ذریعے سے بتا سکتے ہیں، اُن کے پھل کے ذریعے سے۔ جھوٹے نبی خُدا کی طرف سے نہیں ہوتے۔ وہ جہنم میں سے [آئے ہوئے] ’’پادری‘‘ ہوتے ہیں۔ میں جہنم میں سے آئے ہوئے دو ’’پادریوں‘‘ والڈرِیپ Waldrip اور چعینChan، کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔
I۔ پہلی بات، والڈریپ ایک بھیڑیا ہے۔
میں جانتا ہوں کہ کچھ لوگ جو اِس پیغام کو پڑھیں گے کہیں گے مجھے اِن بندوں کو ناموں سے نہیں پکارنا چاہیے۔ لیکن میں کہتا ہوں، ’’کیوں نہیں؟‘‘ خُدا کا کلام بے شمار جھوٹے نبیوں کے نام لیتا ہے، جیسا کہ یہوداہ، ھیرودیس، پیلاطوس، انناس، کائفا، اننیاس، ساؤل، شمعون ساحر، دیماس، سکندر ٹھٹھیرا، دِیُترِفیس، بلعام، قورح اور بہت سے دوسرے، جن کے نام پاک کلام میں خُدا کے روح کے وسیلے سے درج ہیں۔ لہٰذا، والڈریِپWaldrip اور چعینChan کے ناموں کو اِس واعظ میں پیش کیا جا رہا ہے جیسے خود خُدا کے ذریعے سے اُن جھوٹے نبیوں کے ناموں کا اُس کے الہٰامی کلام میں اندراج ہے!
والڈریپ، کیلیفورنیا کےشہر، مونروِّیا میں ایک گرجا گھر کا پاسبان ہے۔ میں کیوں کہتا ہوں وہ ایک بھیڑیا ہے؟ والڈریپ نے کیا کیا تھا؟ مجھے آپ کو بتا لینے دیجیے۔ والڈریپ منادی کا حقیقی کام کرنے کے لیے انتہائی سُست ہے۔ وہ اُس کے گناہ کی جڑ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ڈاکٹر ہائیمرز سے نفرت کرتا ہے، جو 62 سالوں سے منادی کے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز دُنیا میں سے بشروں کو جیتتے ہیں۔ والڈریپ وہ نہیں کر سکتا۔ والڈریپ وہ کرنے کے لیے انتہائی سُست ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ڈاکٹر ہائیمرز سے حسد کرتا ہے۔ وہ ڈاکٹر ہائیمرز سے نفرت کرتا ہے کیونکہ وہ پاسبانی کا کام نہیں کر سکتا۔ وہ ایک بھیڑیا ہے جس کو منسٹری میں سے باہر چلے جانا چاہیے!
والڈریپ اپنے جیسے سُست لوگوں کے ساتھ بس ٹھیک ہے، لیکن وہ اُس بندے سے نفرت کرتا ہے جو خُدا کی خاطر تکلیفیں سہتا اور کام کرتا ہے۔ والڈریپ کا قریبی ترین دوست رامزیRamzi نامی ایک بندہ ہے۔ رامزی ویسا ہی آدمی ہے جیسا والڈریپ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دوست ہیں۔ رامزی ایک موٹا تازہ آدمی ہے جو دعویٰ کرتا ہے کہ مقدس سرزمین میں وہ عربوں کے لیے مشنری رہ چکا ہے۔ وہ یروشلیم میں ایک مشنری گرجا گھر رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے۔ وہ مسلمانوں کی طرف سے موت کے مسلسل خطرے میں ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ رامزی نے یہ باتیں اُس وقت بتائی تھی جب وہ ہمارے گرجا گھر میں بولا تھا۔ اُس نے وہ دوبارہ مجھے اُس وقت بھی بتائیں جب وہ مجھے اپنی نئی کیڈیلاک میں لاس اینجلز لے جا رہا تھا۔ اُس نے کبھی بھی مجھے تصویریں نہیں دکھائی یا وہاں پر کسی بھی شخص کے بارے میں نہیں بتایا۔ یہ سب کچھ مسلمانوں کے خوف سے خُفیہ رکھا جانا فرض کیا گیا تھا۔ لیکن اصل وجہ یہ نہیں ہے!
رامزی اپنے ’’گرجا گھر‘‘ کو خُفیہ رکھتا ہے کیونکہ مشن گرجا گھر اُس کے پاس کوئی نہیں ہے! وہ وجود نہیں رکھتا ہے! کوئی بھی اُسے تلاش نہیں کر سکتا۔ یہاں تک چعین بھی اُسے تلاش نہ کر پایا! یہ ٹھیک بات ہے۔ مسٹر چعین مقدس سرزمین گئے تھے اور تُندہی سے رامزی کے گرجا گھر کو تلاش کیا تھا۔ وہ سارے یروشلیم میں پھرے۔ اُنہوں نے پادری صاحبان اور عام لوگوں سے پوچھا۔ کوئی بھی رامزی کے مشن گرجا گھر کے بارے میں نہیں جانتا تھا۔ وجہ سادہ سی ہے۔ کوئی مشن گرجا گھر ہے ہی نہیں!
رامزی کرتا کیا ہے؟ وہ پیسے جمع کرتا ہے۔ وہ ایک نئی کیڈیلیک [گاڑی] چلاتا ہے۔ وہ کافی مقدار میں کھانا ٹھونستا ہے – وہ میں اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا ہوں۔ وہ ایک بہروپیا بندہ ہے جو خُدا کے نام پر پیسا چوری کرتا ہے۔ وہ والڈریپ کا قریبی دوست ہے۔ والڈریپ اُس کو ایک دوست کی حیثیت سے رکھتا ہے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ رامزی کے پاس کوئی مشن گرجا گھر نہیں ہے۔ ایک کہاوت ہے، ’’چور کا بھائی جیب کترا۔‘‘رامزی کاہل ہے اور کام نہیں کرتا ہے اور والڈریپ بھی ویسا ہی ہے۔ اِس میں تعجب کی کوئی بات نہیں ہے کہ دونوں دوست ہیں۔ اور یہ بھی تعجب کی بات نہیں ہے کہ دونوں والڈریپ اور رامزی ڈاکٹر ہائیمرز کے خلاف ہیں۔
’’جھوٹے نبیوں سے خبردار رہو۔ وہ تمہارے پاس بھیڑوں کے لباس میں آتے ہیں لیکن باطن میں پھاڑنے والے بھیڑئیے ہیں۔ تُم اُن کے پھلوں سے اُنہیں پہچان لو گے‘‘ (متی 7:15، 16).
+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +
ہمارے واعظ اب آپ کے سیل فون پر دستیاب ہیں۔
WWW.SERMONSFORTHEWORLD.COM پر جائیں
لفظ ’’ایپ APP‘‘ کے ساتھ سبز بٹن پرکلِک کریں۔
اُن ہدایات پر عمل کریں جو سامنے آئیں۔
+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +
والڈریپ دُنیا میں سے لوگوں کو جیتنے کے لیے بہت زیادہ سُست ہے۔ اِس کے بجائے، وہ دوسرے گرجا گھروں سے لوگوں کو چُرانے کے ذریعے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔ مجھے یاد ہے جب اُس نے ایک پورے گرجا گھر کو چُرانے کی کوشش کی تھی۔ یہ بات دُرست ہے۔ والڈریپ نے عارضی طور پر اپنے ہی گرجا گھر سے ایک پاسبان کی حیثیت سے عُہدہ چھوڑا۔ پھر وہ اور اُس کے لوگ ایک کنسرویٹیو بپٹسٹ چرچ میں والڈریپ کے ایسوشی ایٹ کی جانب سے ایک خط کے ساتھ گئے جس میں وہ اُنہیں وہاں پر ’’منتقل کر رہا‘‘ تھا۔ اُنہوں نے اُس گرجا گھر میں ووٹ ڈالنے والے اراکین کی حیثیت سے ’’شمولیت‘‘ اختیار کی کہ اُس پر غالب آ جائیں۔ وہ اُس بپٹسٹ چرچ کو تباہ کرنا چاہتا تھا اور خود ہتھیانا چاہتا تھا۔ والڈریپ نے وہ کیوں کیا؟ کیونکہ اُس کنسرویٹیو بپٹسٹ چرچ کے پاس ایک شاندار عمارت تھی، جس کو والڈریپ ’’سان گیبرئیل وادی کا موتی‘‘ کہتا تھا۔ میں نے اُسے وہ ایک ویڈیو میں کہتے ہوئے دیکھا تھا۔ وہ اپنے ساتھ دوسرے گرجا گھر کے پاس جتنے اراکین تھے اُس کے مقابلے میں زیادہ اراکین لے کر آیا تھا۔ وہ خود کو پادری کی حیثیت سے ووٹ دِلوانا چاہتا تھا، چرچ پر قبضہ کرنا چاہتا تھا اور عمارت کو چُرانا چاہتا تھا۔ لیکن وہاں ایک مقدمہ چل رہا تھا۔ والڈریپ وہ ہار گیا اور جہاں سے وہ آیا تھا وہاں واپس لوٹ گیا۔ میں اُس کے افسوسناک کاروبار کی ہر تفصیل جانتا ہوں۔ والڈریپ نے جو کچھ کیا وہ اُس کے بارے میں بہت کچھ ظاہر کرتا ہے۔ اُسے تیز اور آسان چالیں پسند ہیں اور مشکل کام پسند نہیں ہے۔ اُس نے ایک تیز اور آسان چوری کرنے کی کوشش کی تھی کیونکہ وہ خود سے ایک گرجا گھر تعمیر کرنے کے لیے انتہائی کاہل تھا۔ وہ والڈریپ کا پھل ہے۔ وہ ایک جھوٹا نبی اور شکاری بھیڑیا ہے!
’’جھوٹے نبیوں سے خبردار رہو۔ وہ تمہارے پاس بھیڑوں کے لباس میں آتے ہیں لیکن باطن میں پھاڑنے والے بھیڑئیے ہیں۔ تُم اُن کے پھلوں سے اُنہیں پہچان لو گے‘‘ (متی 7:15، 16).
بالکل جیسے والڈریپ نے ایک دوسرے بپٹسٹ گرجا گھر کو چرانے کی کوشش کی تھی ویسے ہی اُس نے ہمارے گرجا گھر سے لوگوں کو چُرایا اِسے تباہ کرنے کے لیے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے مسٹر چعین کو ہمارے گرجا گھر کو تقسیم کرنے اور ہم سے لوگوں کو چوری کرنے اور ہمارے چرچ کو برباد کرنے کے لئے ایک اور گرجا گھر شروع کرنے کے اپنے منصوبے پر مشورہ کیا۔ وہ اپنا گرجا گھر نہیں بناتا بلکہ وہ ڈاکٹر ہائیمرز کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُس نے تباہی کے اِس ناروا یا جہنمی مشن پر چعین کو اپنے گرجا گھر سے ’’باہر‘‘ بھیجا۔ وہ ایک شکاری بھیڑیا ہے!
والڈریپ انجیلی بشارت کا کام کرنے کے لیے انتہائی کاہل ہے۔ دُنیا سے لوگوں کو [گرجا گھر میں] لانے کے لیے کام کرنا پڑتا ہے۔ وہ والڈریپ کے لیے کرنا بہت مشکل ہے۔ اُس نے کچھ انجیلی بشارت کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پھر جلد ہی رُک گیا۔ اب اُس کا گرجا گھر بہت تھوڑی یا کوئی بھی انجیلی بشارت نہیں کرتا۔ یہ ہی وجہ ہے والڈریپ ڈاکٹر ہائیمرز کے خلاف ہے جو کہ جوش وخروش کے ساتھ انجیلی بشارت میں یقین رکھتے ہیں جیسا کہ بائبل حکم دیتی ہے۔ وہ والڈریپ کا پھل ہے۔ ’’تم اُنہیں اُن کے پھلوں سے پہچان لو گے‘‘ (متی7:16)۔
والڈریپ لوگوں کو نجات دلانے کے کام کے لیے انتہائی کاہل ہے۔ لوگوں کو مسیح میں ایمان دلا کر تبدیل کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ دُنیا میں گنہگار قدرتی طور پر مسیحی ہونا نہیں چاہتے ہیں۔ وہ رونما کرنے کے لیے کام کرنا پڑتا ہے اور دعا اور محبت اور خوشخبری کی منادی کرنی پڑتی ہے۔ ہمارے گرجا گھر میں ہم خوشخبری کی تبلیغ کرتے ہیں اور لوگوں سے انفرادی طور پر بات چیت کرتے ہیں جب تک کہ وہ یسوع پر بھروسہ نہیں کرتے۔ وہ والڈریپ کے لیے نہایت مشکل کام ہے۔ وہ مسیح میں ایمان دلا کر تبدیل کرنے کے بارے میں بہت کم کام کرنے کی کوشش کرتا ہے بلکہ وہ تیزی سے پیچھا چھڑا لیتا ہے کیونکہ یہ مشکل کام ہوتا ہے! بائبل کہتی ہے، ’’ایک مبشر کا کام کر‘‘ (2تیموتاؤس4:5)۔
والڈریپ خوشخبری کی منادی سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔ وہ اب اپنے واعظوں میں صرف بائبل کی تعلیم دیتا ہے۔ وہ بات دُرست ہے، اُس نے خوشخبری کی تبلیغ چھوڑ دی اور تاویلی یا تفسیری تعلیم کی طرف چلا گیا۔ میں اُس کے واعظوں کو پڑھ چکا ہوں۔ وہ ایک وقت میں کچھ طویل آیات سکھاتا ہے جس میں طویل تفسیریں ہوتی ہیں اور نمائشی پسندیدہ الفاظ اور حوالہ جات اور حاشیے کی غور طلب باتیں ہوتی ہیں۔ وہ دانشورانہ دکھائی دیتا ہے لیکن اِس سے بشروں کو نہیں جیتا جاتا۔ والڈریپ دکھاوا کرنا چاہتا ہے کہ وہ ایک عالم ہے جبکہ وہ ہے نہیں۔ یہ ایک اور وجہ ہے کیوں وہ ڈاکٹر ہائیمرز کے خلاف ہے جن کے پاس تین نامور ڈگریاں ہیں۔ اور والڈریپ ڈاکٹر ہائیمرز کے خلاف ہے کیونکہ ڈاکٹر ہائیمرز خوشخبری کی منادی کرتے ہیں!
والڈریپ کی کاہلی اور ڈاکٹر ہائیمرز کے لیے نفرت گرجا گھر کو تقسیم کرنے والے چعین کے اُس کے جعلی ’بُلاوے‘‘ میں اکٹھی ہو گئی۔ والڈریپ جانتا ہے کہ لوگوں کو اپنے مقامی گرجا گھر کو سہارا دینا چاہیے۔ وہ جانتا ہے کہ گرجا گھروں کی تقسیم غلط بات ہے۔ وہ یہ باتیں کیا کرتا تھا۔ وہ خود اپنے گرجا گھر میں گرجا گھروں کو تقسیم کرنے والے لوگوں کو خوش آمدید نہیں کیا کرتا تھا۔ لیکن ڈاکٹر ہائیمرز کے لیے اپنی نفرت میں اُس نے اِس سب کو اُٹھا کر دور پھینک دیا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ اُس نے چعین کو ایک منافقانہ ’’بُلاوہ بھیجا‘‘ اپنے خود کا گرجا گھر شروع کرنے کے لیے۔ کاہل ہونے کی ہی وجہ سے، والڈریپ نے وہ کام ایک تیز اور آسان طریقے سے کیا۔ والڈریپ جانتا ہے کہ اُس گرجا گھر کی جانب سے جس میں وہ کچھ عرصہ کے لیے کام کر چکا ہوتا ہے ایک مشنری کو باہر بھیجنا چاہیے۔ لیکن والڈریپ ڈاکٹر ہائیمرز کے لیے مشکل کھڑی کرنے کا آسان اور تیز طریقہ چاہتا تھا۔ والڈریپ چعین کے ساتھ پہلے سے ہی اُس کے ہمارے گرجا گھر کی تقسیم کے منصوبوں پر مشاورت کر چکا تھا۔ والڈریپ نے چعین اور اُس کے چوری کیے ہوئے لوگوں کو چند ایک دِنوں کے لیے اپنے گرجا گھر میں شمولیت اِختیار کر لینے دی۔ اُس نے چعین کو ایک واعظ کی تبلیغ بھی کرنے دی۔ پھر چعین اور اُس کا ٹولہ والڈریپ کے گرجا گھر سے ایک جعلی ’’بھیجے جانے والے بلاوے‘‘ میں باہر چلا گیا۔ وہ لوگ اندر گُھسے اور باہر بھی نکل گئے! وہ کوئی ’’بھیجے جانے کا بلاوہ‘‘ نہیں تھا، وہ تو ایک چال تھی! بالکل یہی ہے جس کی توقع آپ والڈریپ سے کر سکتے ہیں!
’’جھوٹے نبیوں سے خبردار رہو۔ وہ تمہارے پاس بھیڑوں کے لباس میں آتے ہیں لیکن باطن میں پھاڑنے والے بھیڑئیے ہیں۔ تُم اُن کے پھلوں سے اُنہیں پہچان لو گے‘‘ (متی 7:15، 16).
والڈریپ ایک شکاری بھیڑیا ہے۔ وہ چعین کے ساتھ بالکل بجا طور پر ٹکتا ہے، جو کہ ایک دوسرا شکاری بھیڑیا ہے۔ جس دِن مسیح کو مصلوب کیا گیا تھا، ’’پیلاطوس اور ہیرودیس دوست بن گئے تھے‘‘ (لوقا23:12)۔ بالکل جیسے پیلاطوس اور ہرودیس دوست بنے تھے، والڈریپ اور چعین دوست بنے اور اکٹھے کام کیا۔ اُن کا ایک جیسا ذہن ہے۔ وہ دونوں ہی ’’پادری‘‘ ہیں جو شکاری بھیڑیے ہیں۔
II۔ دوسری بات، چعین ایک بھیڑیا ہے۔
چعین نے کیا کیا؟ وہ ہمارے گرجا گھر میں ایک سینئیر مناد تھا۔ اُس نے ہمارے گرجا گھر کو چھوڑا اور خود اپنا ایک گرجا گھر شروع کرنے کے لیے اپنے ساتھ ہمارے آدھے لوگوں کو لے گیا۔ اِس بارے میں جاننے کے بعد، ایک معروف مشنری جنہوں نے ایک جانی مانی سیمنری سے ڈاکٹرز کی ڈگری پاس کی تھی، اُنہوں نے کہا، ’’چعین ایک جھوٹا نبی ہے۔‘‘
چعین ایک چور ہے جو ’’چُرانے کے لیے اور قتل کرنے کے لیے اورتباہ کرنے کے لیے‘‘ آتا ہے (یوحنا10:10)۔ یسوع نے کہا، ’’جھوٹے نبیوں سے خبردار رہو۔ وہ تمہارے پاس بھیڑوں کے لباس میں آتے ہیں لیکن باطن میں پھاڑنے والے بھیڑئیے ہیں۔ تُم اُن کے پھلوں سے اُنہیں پہچان لو گے‘‘ (متی 7:15، 16)۔ مسٹر چعین کے پھل کیا ہیں؟ چوری کرنا اور تباہی کرنا! وہ ایک بھیڑ کا سا دکھاوا کرتا ہے لیکن وہ ایک بھیڑیا ہے۔ بائبل کہتی ہے وہ ایک جھوٹا نبی ہے۔ اور ایک شکاری بھیڑیا ہے۔
چعین خود کہتا ہے کہ اُس نے ڈاکٹر ہائیمرز کی منادی کے تحت یسوع پر بھروسا کیا اور مسیحی زندگی کے بارے میں سیکھا۔ اُس کے پاس بھاگنے کے لیے کوئی وجہ نہیں تھی۔ اُس نے لکھ کر وعدہ کیا تھا کہ وہ چھوڑ کر نہیں جائے گا، جوکہ میرے پاس میری فائلوں میں ہے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کے لیے اُس ای میل میں چعین نے یہ کہا،
ہمارا گرجا گھر میرا گھر ہے اور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں اِسے کبھی بھی نہیں چھوڑ کر جاؤں گا۔
میں مسیح کے لیے اتِنا کچھ کرنا چاہتا جتنا میں کر سکتا ہوں اور یہاں پر اُس خواہش کو پورا کرنے کے لیے وافر مقدار میں کرنے کے لیے کام ہے (27 مئی، 2016)۔
لیکن اُس کے بعد جلد ہی اُس نے اپنا وعدہ توڑ دیا۔ وہ بھاگ گیا اور گرجا گھر کی ایک بہت بڑی تقسیم میں رہنمائی کی۔ وہ ایک جھوٹ بولنے والا شخص اور جھوٹا نبی ہے۔ وہ ایک شکاری بھیڑیا ہے۔
چعین کہتا ہے کہ وہ پادری بننے کے لیے بُلایا گیا تھا۔ لیکن وہ نہیں [بُلایا] گیا تھا! یہ بات واضح ہے۔ ہمارے گرجا گھر میں اُس کے بے شمار سالوں میں وہ دُنیا میں سے ایک بھی شخص کو گرجا گھر میں لیکر نہیں آیا۔ ایک بھی نہیں! اُس نے یہاں پر مسیحیوں کی کوئی بھی مدد نہیں کی۔ اُس کو منادی کرنے کے لیے موقع فراہم کیا گیا تھا لیکن اُس کے واعظ بے جان ہوتے تھے۔
اپنی کتاب پیارے مبلغ، مہربانی سے چھوڑ کے چلے جاؤ Dear Preacher, Please Quit میں ڈاکٹر رائے برینسن Dr. Roy Branson نے کہا، ’’خُداوند اپنے لوگوں کو اہل بنا کر نشاندہی کرتا ہے۔ وہ اُنہیں وہ کرنے کے قابل بناتا ہے جو کرنے کے لیے وہ اُنہیں بُلاتا ہے‘‘ (صفحہ22)۔ ڈاکٹر برینسن کا یقین ہے کہ 90 % پادری صاحبان مذہبی خدمات سرانجام دینے کے لیے خُدا کے وسیلے سے نہیں بُلائے گئے ہوتے ۔ اُنہیں چھوڑ دینا چاہیے اور کوئی دوسری نوکری کرنی چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ برینسن کی کتاب ’’پیارے مبلغ، مہربانی سے چھوڑ کے چلے جاؤ‘‘ کہلاتی ہے! میری خواہش ہے کہ چعین منادی کو خیرباد کہے اور کوئی دوسری نوکری کرے! اُس کے پاس ایک پاسبان ہونے کی اہلیت نہیں ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ اُس کی بُلاہٹ خدا کی طرف سے نہیں ہے۔ چعین نے خود یہ کہا! ڈٓاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل میں (جس کی ایک نقل مجھے بھی بھیجی)، چعین نے یہ کہا،
میں یقین کرتا ہوں کہ اگر ایک بندے کو پاسبان بننے کے لیے بُلاتا ہے تو وہ اُسے اُس منصب کے لیے لیس کرے گا۔ اِس لیے… خُدا نے مجھے ایک پادری بننے کے لیے نہیں بُلایا ہوگا۔ میں آپ کی منطقی سوچ کو غلط نہیں کہہ سکتا۔ یہ مدلّل [ٹھوس] ہے۔
میں اب تسلیم کرتا ہوں کہ میں ایک پادری بننے کے لیے خدا کی طرف سے نہیں بُلایا گیا ہوں (15ستمبر، 2016)۔
چعین نے اعتراف کیا کہ وہ ڈاکٹر ہائیمرز سے یہ کہنے پر ناراض تھے کہ وہ، چعین، مذہبی خدمت کے لیے بُلایا نہیں گیا تھا۔ اُس نے اعتراف کیا تھا اور سمجھا جاتا ہے کہ توبہ کی تھی۔ میں نے خُود اُس جھوٹے اعتراف کو سُنا تھا۔ لیکن بعد میں جلد ہی، وہ چھوڑ کر چلا گیا اور خود کا اپنا گرجا گھر قائم کیا تاکہ وہ اُن لوگوں کو ’’تبلیغ‘‘ کر سکے جنہیں وہ چُرا کر لے گیا تھا۔ چعین، تم ایک شکاری بھیڑیے ہو! بائبل کہتی ہے، ’’جھوٹے نبیوں سے خبردار رہو۔ وہ تمہارے پاس بھیڑوں کے لباس میں آتے ہیں لیکن باطن میں پھاڑنے والے بھیڑئیے ہیں۔ تُم اُن کے پھلوں سے اُنہیں پہچان لو گے‘‘ (متی 7:15، 16)۔ چعین اور والڈریپ سے دور رہیں! اُن کی مت سُنیں! اُن کے گرجا گھروں میں مت جائیں! اُن سے دور بھاگ جائیں! وہ شیطان کی طرف سے بھیجے ہوئے پادری ہیں!
اب میں اُس بڑے پیغام کا حوالہ دوں گا جس سے ہماری تلاوت لی گئی تھی۔ کھڑے ہو جائیں جب میں اِسے پڑھوں۔
’’جھوٹے نبیوں سے خبردار رہو۔ وہ تمہارے پاس بھیڑوں کے لباس میں آتے ہیں لیکن باطن میں پھاڑنے والے بھیڑئیے ہیں۔ تُم اُن کے پھلوں سے اُنہیں پہچان لو گے۔ کیا لوگ جھاڑیوں سے انگور یا کانٹے دار درختوں سے انجیر توڑتے ہیں؟ لہٰذا ہر اچھا درخت اچھا پھل اور ہر بُرا درخت بُرا پھل دیتا ہے۔ نہ اچھا درخت بُرا پھل دیتا ہے اور نہ بُرا درخت اچھا۔ وہ درخت جو اچھا پھل نہیں دیتا کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہے۔ پس تُم جھوٹے نبیوں کو اُن کے پھلوں سے پہچان لو گے‘‘ (متی 7:15:20).
آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔
یہاں ایک پیراگراف ہے اُس تعلیم میں سے جو چعین نے اُن لوگوں کو دی جنہیں وہ ہمارے گرجا گھر سے چُرا کر لے گیا تھا، یہ 12 جولائی، 2020 میں پیش کیا گیا تھا:
یہاں پر کچھ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے کُھلی بغاوت یا سرکشی کے لیے اپنے دِل پیش کیے اور اپنی گناہ سے بھرپور حالت کے لیے پادری صاحب سے بات نہیں کریں گے بلکہ اِس کے بجائے اپنے دوستوں کی صحبت میں سکون کو پانے کی تلاش کریں گے۔ دوسرے یہ سوچتے ہوئے خفیہ گناہ میں زندگی بسر کرتے ہیں کہ محض گرجا گھر آ جانے سے آپ بالاآخر نجات پا ہی لیں گے۔ لیکن آپ اُس خُدا کے ساتھ نمٹ رہے ہیں جس کی آنکھیں ’’ہر جگہ بُرائی کو دیکھ رہی ہیں۔‘‘ آپ میں سے کچھ سوچتے ہیں کہ آپ ایک مسیحی ہیں اِس کے باوجود آپ نے کبھی بھی خدا، جنت یا حتّیٰ کہ ایک بشر کو جیتنے کے بارے میں نہیں سوچا ہوگا۔ دوسروں کے ساتھ آپ کی تمام کی تمام گفت و شُنید ظاہر کرتی ہے کہ آپ کے پاس صرف اِس دُنیاوی [عارضی] دُنیا کے خیالات ہیں اور روحانی دُنیا آپ کے لیے بالکل بھی حقیقی نہیں ہے۔ اپنی زندگی کے بارے میں ایماندار رہیں۔ اپنے آپ سے جھوٹ مت بولیں۔ بائبل کہتی ہے کہ آپ ’’بُرائی کرنے کے لیے دانشمند ہیں لیکن نیکی کرنے کے لیے [آپ] کے پاس کوئی علم نہیں ہے۔ کیوں نہیں ہے؟ کیونکہ اپنے تکبر میں آپ جو کرنا چاہتے ہیں اُسے کرنے میں بہت زیادہ خوشی پاتے ہیں۔ لیکن آخر میں آپ وقت سے سب سے بڑے ہارے ہوئے [انسان] ہوتے ہیں۔ آپ سوچتے ہیں کہ آپ عقلمند ہیں لیکن آپ کو ’’گناہ کی دھوکہ دہی‘‘ صرف [دھوکہ دہی] ہی ملی ہے۔ اگر آپ اپنے گناہوں سے توبہ نہیں کرتے تو آپ کا دِل اِسقدر سخت ہو جائے گا کہ یہ صحت یاب ہونے کی ہر اُمید سے بالاتر ہو جائے گا۔ (’’بُرائی کی چالبازی The Subtilty of Evil‘‘، اُس کے ’’واعظ‘‘ میں سے حوالہ، 12جولائی، 2020، مسوّدے کا صفحہ 7)۔
یہ پیراگراف ظاہر کرتا ہے کہ جن لوگوں کو وہ ہمارے گرجا گھر سے لے گیا تھا پہلے سے اُس کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں! کیوں؟ کیونکہ وہ تبلیغ نہیں کر سکتا اور ایک گرجا گھر کی وہ پاسبانی نہیں کر سکتا۔ وہ پہلے سے ہی ابتری میں ہے کیونکہ وہ ایک گرجا گھر کی ’’پاسبانی‘‘ کے لیے والڈریپ کو اُس سے چالبازی کرنے دی، جب وہ یہ نہیں کر سکتا تھا! خُدا نے اُسے نہیں بھیجا تھا! بائبل کہتی ہے، ’’جب تک وہ خُدا کے وسیلے سے بھیجے نہ جائیں وہ خوشخبری کیسے سُنائیں گے (رومیوں10:15)۔
آپ سے اپنی محبت کی وجہ سے، ڈاکٹر ہائیمرز آپ کو ڈاکٹر رائے برینسن کی عظیم کتاب پیارے مبلغ، مہربانی سے چھوڑ کے چلے جاؤDear Preacher, Please Quit کی مفت نقل بھیج رہے ہیں۔ اِس کو ابھی [پڑھ] لیں، اِس سے پہلے کہ بہت تاخیر ہو جائے!
ڈاکٹر اے۔ ڈبلیو۔ ٹوزر Dr. A. W. Tozer نے کہا،
’’خُدا کی آواز ایک دوستانہ آواز ہے۔ کسی کو اِسے سُننے سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں جب تک کہ اُس نے پہلے ہی سے اِس کی مزاحمت کرنے کے لیے ذہن نہ بنا لیا ہو‘‘
– اے۔ ڈبلیو۔ ٹوزر A. W. Tozer، خُدا کی کھوج The Pursuit of God، صفحہ 80۔
اب مجھے آپ میں سے اُن لوگوں سے بات کرنی چاہیے جو گمراہ ہیں۔ آپ نے یسوع پر بھروسہ نہیں کیا۔ آپ نے ابھی تک نجات نہیں پائی۔ آپ خُدا کی حضوری میں کھڑے ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ لیکن یسوع آپ کے تمام گناہوں کی ادائیگی کی خاطر صلیب پر قربان ہو گیا۔ اُس نے اپنا خون بہایا تاکہ آپ کے گناہ دُھل جائیں۔ وہ آپ کو زندگی بخشنے کی خاطر مُردوں میں سے زندہ ہو گیا۔ اگر آپ یسوع پر بھروسہ کرنے کے بارے میں ہمارے ساتھ بات کرنا چاہیں، تو مہربانی سے کمرے کی سامنے کی جانب آ جائیں۔ آمین۔
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔