اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
واعظ سے پہلے حمدوثنا کا گیت گایا: ’’ خود تیرا راستہ اپنائیں، خُداوندا! Have Thine Own Way, Lord!‘‘ (شاعر ایڈلیڈ اے۔ پولارڈ Adelaide A. Pollard، 1862۔1934)۔ کس طرح سے خدا کی جانب سے بخشا ہوا ہمارا ضمیر ہمیں ہمارے لیے خُدا کی مرضی کو جاننے اور فرمانبرداری کرنے کے قابل بناتا ہےHOW OUR GOD-GIVEN CONSCIENCE ENABLES US ٹِموتھی لِن کی جانب سے، پی ایچ۔ ڈی۔، ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر پاسٹر ایمریٹس کی جانب سے |
مہربانی سے رومیوں 2:14۔15 آیت کھولیں۔ کھڑے ہو جائیں جب میں اِسے پڑھوں۔
’’کیونکہ جب وہ قومیں جو شریعت نہیں رکھتیں اور طبعی طور پر شریعت کے مطابق کام کرتی ہیں تو شریعت نہ رکھتے ہوئے بھی وہ خُود اپنے لیے ایک شریعت ہیں۔ اِس طرح وہ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ شریعت کے احکام اُن کے دلوں پر نقش ہیں اور اُن کا ضمیر بھی اِس بات کی گواہی دیتا ہے اور اُن کے خیالات بھی کبھی اُن پر اِلزام لگاتے ہیں، کبھی اُنہیں بری ٹھہراتے ہیں‘‘ (رومیوں 2:14۔15).
آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔
+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +
ہمارے واعظ اب آپ کے سیل فون پر دستیاب ہیں۔
WWW.SERMONSFORTHEWORLD.COM پر جائیں
لفظ ’’ایپ APP‘‘ کے ساتھ سبز بٹن پرکلِک کریں۔
اُن ہدایات پر عمل کریں جو سامنے آئیں۔
+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +
ضمیر مسیحیوں میں بھی اُسی طرح کام کرتا ہے۔ اِس سے پہلے کہ ہم عمل کریں ضمیر یا تو ہمیں [عمل کو] جاری رکھنے کے لیے حوصلہ دیتا ہے یا ہمیں رُکنے کے لیے خبردار کرتا ہے۔
ایک مرتبہ فیصلے پر عمل کر لیا تو ضمیر بولنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرتا ہے۔ ذہن سُست پڑنے اور جذبات کے ٹھنڈے ہونے کے بعد ضمیر کی آواز بولنے کا انتظار کرتی ہے۔
ایک عمل کے پورا ہو جانے کے بعد شاید ضمیر فوراً ہی نہیں بول پڑتا۔ اگر ضمیر کی آواز کو متواتر نظر انداز کیا جاتا ہے، تو یہ شاید پیچھے ہٹ جائے لیکن کبھی ہمت نہیں ہارتی۔ جلد ہی وہ ہمارے پچھلے گناہ کے اپنے فیصلے کو دہرائے گی اور ایک بار پھر ہماری مذمت کرے گی۔ اگر ہم ساری زندگی اپنے ضمیر کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں تو ، ضمیر آنے والی زندگی میں فتح پائے گا۔ ’’اِس طرح وہ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ شریعت کے احکام اُن کے دلوں پر نقش ہیں اور اُن کا ضمیر بھی اِس بات کی گواہی دیتا ہے اور اُن کے خیالات بھی کبھی اُن پر اِلزام لگاتے ہیں، کبھی اُنہیں بری ٹھہراتے ہیں۔ جیسا کہ اُس خوشخبری کے مطابق جس کا میں اِعلان کرتا ہوں۔ یہ اُس روز ہو گا جب خُدا، یسوع مسیح کی معرفت آدمیوں کی پوشیدہ باتوں کا انصاف کرے گا‘‘ (رومیوں2:15۔16)۔
1521 میں شاہی مجلس شوریٰ [ڈائٹ آف ورمز] کے سامنے اپنی مشہور و معرف تقریر میں مارٹن لوتھر نے کہا، ’’میرا ضمیر خداوند کے کلام کا پابند ہے۔ میں کسی بھی بات سے نہ تو منکر ہو سکتا ہوں اور نہ ہی ہوؤں گا، کیونکہ ضمیر کے خلاف کوئی بھی کام کرنا غیر محفوظ اور خطرناک ہے۔‘‘
اِمثال20:27 آیت کھولیں۔
’’خداوند کا چراغ، اِنسان کی رُوح کو ٹٹولتا ہے، وہ اُس کے باطن کا حال دریافت کر لیتا ہے۔‘‘
یہ انسان کے ضمیر کے بارے میں بات کرتی ہے۔ ضمیر خُداوند کا چراغ ہے، جو انسان کے انتہائی باطن کو ٹٹولتا ہے۔ اِس پر تبصرہ 1 کرنتھیوں2:11 میں پیش کیا گیا ہے،
’’کون شخص کسی دُوسرے کے دل کی باتیں جان سکتا ہے سِوائے اُس کی اپنی رُوح کے جو اُس کے اندر ہے؟ اِسی طرح خدا کے پاک رُوح کے سِوا کوئی دل کی باتیں نہیں جان سکتا۔‘‘
ڈاکٹر لِن Dr. Lin نے کہا، ’’جب کوئی مسیحی عادت کی نافرمانی کے ذریعہ ضمیر کو مسترد کرتا ہے تو، ضمیر ترک نہیں ہوتا ہے۔ ضمیر کی آواز نہیں جاتی ہے۔ لیکن جب کوئی شخص گناہ کرتا رہتا ہے تو، اس کا ضمیر اکثر جرم کا مرتکب ہوتا رہتا ہے اور فیصلے کی وارننگ دیتا ہے۔ ضمیر سے خود پر الزام لگانے سے بچنے کے لئے لوگ اس کی آواز کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب کوئی شخص اپنے ضمیر سے لڑتا ہے تو یہ اعصابی خرابی کا باعث بن سکتا ہے، یا اس سے بھی بدتر، کسی شخص کو آخر کار دیوانہ بنا دے گا۔ جب ساؤل بادشاہ شیطان بن گیا تو اس نے داؤد کو مارنے کی کوشش کی اور بعد میں خودکشی کرلی۔ جب یہوداہ نے یسوع کو دھوکہ دیا تو وہ ندامت سے بھر گیا ’اور چلا گیا اور خود کو پھانسی دے دی‘‘‘ (متی27:3۔5)۔
نیز ضمیر کی تعمیل میں بار بار ناکامی جسمانی بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔ برسوں پہلے ڈاکٹر لن ایک خاص چرچ میں ملاقاتیں کر رہے تھے۔ ایک نوجوان خاتون کے اہل خانہ نے اس میٹنگ میں شرکت کی جس میں نوجوان عورت کو اپنے ساتھ چٹائی پر لے کر آئے تھے۔ ڈاکٹر لن کو پتہ چلا کہ وہ لڑکی فالج کا شکار ہوگئی ہے، اب وہ کھڑے ہونے یا چلنے کے قابل نہیں رہی۔ ڈاکٹر لن نے اس لڑکی سے نجی طور پر ملاقات کی۔ اس نے ڈاکٹر لن کو بتایا کہ وہ اپنے والدین سے بالکل نفرت کرتی ہے۔ ڈاکٹر لن نے اسے بتایا کہ یہ خدا کے خلاف ایک خوفناک گناہ ہے۔ اُنہوں نے اُس سے کہا کہ وہ اِس گناہ کا اعتراف کرے اور معافی اور پاکیزگی پائے۔ جب اُس نے ایسا کیا تو وہ اُٹھ کر بیٹھنے کے قابل ہو گئی، اور پھر کھڑے ہونے کے قابل ہو گئی، اور وہ اپنے خوشی مناتے ہوئے والدین سے ملنے کے لیے میٹنگ سے باہر چلی گئی!
یہاں کچھ طریقے ہیں جن سے لوگ اپنے ضمیر کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں:
1. شراب اور منشیات کے استعمال کے ذریعے سے۔
2. خود کو سارا وقت مصروف رکھنے کے ذریعے سے۔
3. اِخلاقی موقف کے بجائے منطقی انجام پر ڈٹے رہنے کے ذریعے سے۔
لیکن آخر میں اِن میں سے کوئی بھی بات ایک شخص کو خوش نہیں کرتی۔ ’’بدکار کے لیے کوئی سکون نہیں ہے‘‘ (اشعیا57:20۔21)۔
میں ذاتی طور پر کچھ لوگوں کو جانتا ہوں جنھیں تبلیغ کے لئے بلایا گیا تھا، لیکن خوف کے مارے اس بُلاہٹ کی مخالفت کی۔ وہ کبھی پھر دوبارہ خوش نہ رہے! ایک شخص نے تو یہاں تک کہ اپنا گناہ ڈاکٹر کیگن کو بھی بتایا۔ لیکن اِس سے اُس کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بائبل کہتی ہے، ’’جو اپنے گناہ چھپاتا ہے کامیاب نہیں ہوتا، لیکن جو اقرار کر کے اُن کو ترک کرتا ہے اُس پر رحم کیا جائے گا‘‘ (اِمثال28:13)۔
آپ پوچھ سکتے ہیں، ’’والڈرِیپ اور چعین نے ہمارے گرجا گھر کو کیوں تقسیم کیا؟ کیا اُن کا ضمیر نہیں تھا؟‘ جی ہاں، لیکن اُنہوں نے اپنے ضمیر کو مسترد کیا تھا۔ کیوں؟ سب سے پہلے تو اُنہوں نے ڈاکٹر کیگن کو مسترد کر دیا۔ وہ جانتے تھے کہ میرے دِل میں ڈاکٹر کیگن کا ایک خاص اِحترام تھا – لیکن وہ اُن کا اِحترام نہیں کرتے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ ڈاکٹر کیگن کی زندگی کی آیت 1یوحنا2:17 تھی۔
کھڑے ہو جائیں جب میں 1یوحنا2:15۔17 آیات پڑھوں۔
’’نہ دُنیا سے محبت رکھو نہ دُنیا کی چیزوں سے۔ جو کوئی دُنیا سے محبت رکھتا ہے اُس میں خدا باپ کی محبت نہیں ہے۔ کیونکہ جو کچھ دُنیا میں ہے یعنی جسم کی خواہش، آنکھوں کی خواہش اور زندگی کا غرور، وہ خدا کی طرف سے نہیں بلکہ دُنیا کی طرف سے ہے۔ دُنیا اور اُس کی خواہش، دونوں ختم ہو جائیں گی لیکن جو خدا کی مرضی پر چلتا ہے وہ ہمیشہ تک باقی رہتا ہے‘‘ (1۔ یوحنا 2:15۔17).
آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ اُنہوں نے سوچا تھا ڈاکٹر کیگن عجیب تھے۔ وہ ہمیشہ ایسا سوچتے ہیں جب وہ کسی ایسے شخص سے ملتے ہیں جو خُدا کے کلام سے محبت کرتا ہے!
اُنہوں نے سوچا تھا میں بہت زیادہ سخت تھا۔ لہٰذا اُنہوں نے مجھے بھی مسترد کر دیا۔ وہ کرھیٹن کے ساتھ چلے گئے اور فوراً ہی نئے ایونجیلیکلز بن گئے۔ ڈاکٹر لِن نے کہا،
ان کے بڑے نقصان کے لئے بہت سے ہم عصر مسیحی اپنے ضمیر میں خدا کی آواز کو نظر انداز کرتے ہیں۔ وہ خُداوند کے ہر دِن کی تعلیم اور تبلیغ کو سُنیں گے… لیکن شاذ و نادر ہی اپنے ضمیر کی آواز کو سُنیں گے… ہمارے اندر پیدا ہونے والے ضمیر کی آواز، باطن میں خدا کا آسمانی ریڈیو، ہمیشہ ہماری ضروریات کو پورا کرے گا اور ایک وقت میں ایک قدم ہماری رہنمائی کرے گا۔ جو بھی ضمیر کو اپنے قول اور اعمال کی سختی کو کم کرنے کی اجازت دیتا ہے ، وہ اس کی باتوں کو سچ اور منصف کرتا ہے ، اور اس کے اعمال کو نیک اور صحیح بناتا ہے۔
اِس پیغام کو ٹِموتھی لِن Timothy Lin پی ایچ۔ ڈی۔ سے لیا گیا ہے، پاک روح The Holy Spirit، بائبلی سٹڈیز منسٹریز انٹرنیشنل، Inc.، www.bsmi.org، 820 بینّٹ کورٹ Bennett Court، کارمل Carmel، IN 46032، کاپی رائٹ حقوق 2002 .
خُداوندا، خُود تیرا اپنا راستہ اپنائیں!
خود تیرا راستہ اپنائیں، خُداوندا! خود تیرا راستہ اپنائیں!
تو کمہار ہے؛ میں مٹی ہوں۔
مجھے اپنی مرضی کے مطابق سانچے میں ڈھال،
جبکہ میں انتظار کر رہا ہوں، ساکن اور دوزانو ہو کر۔
خود تیرا راستہ اپنائیں، خُداوندا! خود تیرا راستہ اپنائیں!
مالک، آج ہی، مجھے تلاش کر اور مجھے آزما!
برف سے زیادہ سفید، خُدایا، مجھے ابھی دھو ڈال،
جب میں تیری حضوری میں عاجزی سے سرنگوں ہوتا ہوں۔
(شاعر ایڈلیڈ اے۔ پولارڈ Adelaide A. Pollard، 1862۔1934)۔
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔