اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
تیسرا آسمان اور مقدس شہرTHE THIRD HEAVEN AND THE HOLY CITY ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ ’’گھبراؤ مت، خُدا پر ایمان رکھو اور مجھ پر بھی۔ میرے باپ کے گھر میں بہت سے مکان ہیں۔ اگر نہ ہوتے تو میں نے تمہیں بتا دیا ہوتا۔ میں تمہارے لیے جگہ تیار کرنے وہاں جا رہا ہوں۔ اگر میں جا کر تمہارے لیے جگہ تیار کروں تو واپس آ کر تمہیں اپنے ساتھ لے جاؤں گا تاکہ جہاں میں ہوں تم بھی ہو‘‘ (یوحنا14:1۔3)۔ |
سے میرا مذاق اُڑایا کرتا تھا۔ موتیوں والے پھاٹک! سونے سے بنی ہوئی سڑکیں! سارے کے سارے خیال ہی احمقانہ تھا۔ میں نے مبلغ کو بتایا کہ میں تقریبا ہر ایک تبلیغ جو اُس نے کی تھی اُس پریقین کر سکتا تھا لیکن آسمان[جنت]! آسمان میں یقین کرنا کچھ بہت ہی زیادہ ہو جاتا تھا۔
مبلغ نے کہا، ’’کون سے والے میں؟‘‘ میں نے کہا، ’’کونسے والے سے آپ کا کیا مطلب ہے؟‘‘ اُنہوں نے کہا، ’’بائبل کہتی ہے کہ آسمان تین ہوتے ہیں۔‘‘ تین! میں تو ایک میں یقین نہیں کر پا رہا تھا۔ اور یہاں پر وہ مجھے اُن میں سے تینوں میں یقین کرنے کی بات کر رہے تھے! مبلغ نے مجھے تینوں آسمانوں کے بارے میں بتانا جاری رکھا۔
+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +
ہمارے واعظ اب آپ کے سیل فون پر دستیاب ہیں۔
WWW.SERMONSFORTHEWORLD.COM پر جائیں
لفظ ’’ایپ APP‘‘ کے ساتھ سبز بٹن پرکلِک کریں۔
اُن ہدایات پر عمل کریں جو سامنے آئیں۔
+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +
I۔ پہلا آسمان فضائی آسمان ہے۔
یہ آسمان ہے، بادلوں کے ساتھ، جس میں زندگی بخشنے والی آکسیجن ہوتی ہے۔ ہم سیارہ زمین پر رہتے ہیں۔ یہ نائٹروجن اور آکسیجن کی گیسوں کی ایک تہہ کے غلاف میں لپٹی ہوئی ہے۔ یہ فضا زمین کی سطح سے تقریباً دس میل کی بُلندی تک ہوتی ہے۔ یہ پہلا آسمان ہے۔ اشعیا55:10 کہتا ہے، ’’بارش ہوتی ہے اور آسمان سے برف گرتی ہے…‘‘ (اشعیا55:10) وہ پہلا آسمان ہے۔ مجھے اِس میں یقین کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی تھی۔ میں پہلے آسمان کو دیکھ سکتا ہوں۔
II۔ دوسرے آسمان میں یقین کرنا بھی آسان تھا۔
بائبل کہتی ہے،
’’خُدا نے دو بڑے نیّر بنائے۔ بڑا نیّر (سورج) دِن پر حکمرانی کرنے کے لیے… اُس نے ستارے بھی بنائے۔ خُدا نے اُنہیں آسمان کی فضا میں قائم کیا تاکہ وہ زمین پر روشنی ڈالیں‘‘ (پیدائش1:16، 17)۔
یہ اُس عظیم کائنات کی جانب حوالہ دیتی ہے جس میں ہم زندگی بسر کرتے ہیں، جو ستاروں، سیاروں اور کہکشاؤں سے بھری ہوتی ہے۔ وہ دوسرا آسمان ہے۔ مجھے اُس میں یقین کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی تھی۔ میں گریفتھ پارک میں موجود ٹیلی سکوپ میں سے دوسرے آسمان کو دیکھ سکتا تھا۔ میں اُس ٹیلی سکوپ میں سے دوسرے آسمان کو دیکھ سکتا تھا۔
III۔ تیسرا آسمان وہ والا تھا جس نے مجھے پریشان کیا تھا۔
میں اُس کو دیکھ نہیں پاتا تھا۔ پولوس رسول نے 2کرنتھیوں12:2۔4 میں ’’اُس تیسرے آسمان‘‘ کے بارے میں بات کی تھی۔ پولوس خُداوند کے رہنے کی جگہ کے بارے میں بات کر رہا تھا۔ مسیح نے اِس کے بارے میں بتایا تھا جب اُس نے ہمیں دعا مانگنے کی تعلیم دی تھی، ’’اے ہمارے باپ تو جو آسمان میں ہے‘‘ (متی6:9)۔ زبور نویس نے کہا، ’’خُداوند کا تخت آسمان میں ہے‘‘ (زبور11:4)۔
تیسرا آسمان بھی اِتنا ہی حقیقی ہے جتنے کے باقی دونوں آسمان ہیں۔ لیکن میں اُس کو دیکھ نہیں پاتا تھا! وہ مجھے طلسماتی کہانی جیسا لگتا تھا، کیوں کہ میں اِسے دیکھ نہیں پاتا تھا! لیکن خُداوند یسوع نے اِس میں یقین کیا تھا۔ ہماری افتتاحی تلاوت میں، یسوع نے کہا، ’’میرے باپ کے گھر میں بہت سے مکان ہیں۔ اگر نہ ہوتے تو میں نے تمہیں بتا دیا ہوتا۔ میں تمہارے لیے جگہ تیار کرنے وہاں جا رہا ہوں‘‘ (یوحنا14:2)۔ موسیٰ نے اِس کو ’’سب سے اُونچا آسمان‘‘ کہا تھا (استثنا10:14)۔ زبور نویس نے کہا، ’’خداوند کا تخت آسمان میں ہے‘‘ (زبور11:4)۔
یہ آسمان ’’سب سے اُونچا آسمان‘‘ ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں پر خُداوند رہتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں پر حقیقی مسیحی جائیں گے، خُدا کے ساتھ، فرشتوں کے ساتھ اور اُن نجات یافتہ بشروں کے ساتھ جو زمین پر مرے تھے رہنے کے لیے جائیں گے۔ یسوع نے کہا، ’’میں تمہارے لیے جگہ تیار کرنے وہاں جا رہا ہوں‘‘ (یوحنا14:2)۔ لہٰذا، تیسرا آسمان ایک جگہ ہے۔ یہ ویسی ہی ایک حقیقی جگہ ہے جیسے کہ پہلے دونوں آسمان ہیں۔ وہ یونانی لفظ جس نے ’’جگہ‘‘ کا ترجمہ کیا ’’ٹوپوسtopos‘‘ ہے – یہ ایک حقیقی جگہ کی جانب حوالہ دیتا ہے۔ بائبل تیسرے آسمان کے بارے میں ایک مخصوص جگہ کی حیثیت سے بات کرتی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں یسوع گیا تھا جب اُسے ’’اُوپر آسمان میں اُٹھا لیا گیا تھا‘‘ (لوقا24:51)۔
جب خُداوند نے لوسیفر کو نکالا تھا، تو لوسیفر نے کہا تھا، ’’میں جماعت کے پہاڑ پر تخت نشین ہوں گا اُس مقدس پہاڑ کی بالائی چوٹیوں پر۔‘‘ یہ ’’شمال کی بالائی چوٹیوں پر‘‘ تیسرے آسمان کے بارے میں بات کر رہی ہے۔ ماہرین فلکیات کہتے ہیں کہ شمالی آسمانوں میں ایک جگہ وجود رکھتی ہے جہاں کوئی بھی ستارے یا کہکشائیں اُس میں نظر آتی دکھائی نہیں دیتیں۔ یہ ’’سُپروائیڈ supervoid‘‘ 1.8 بلین نوری سال دور ہے۔ سائنسدان اِس کی وضاحت نہیں کر سکتے کہ وہ کیا ہے۔ یہاں تک کہ بائبل میں سے بھی ہم صرف تصور کر سکتے ہیں کہ یہ جگہ کس قدر وسیع ہے – اور عالمین الہیٰات کہتے ہیں کہ یہی جگہ شاید ’’تیسرے آسمان‘‘ کا مقام ہے۔ ہم یسوع کو بھی تو نہیں دیکھ سکتے، ’’اگرچہ تم نے یسوع کو نہیں دیکھا مگر اُس سے محبت کرتے ہو، تم ابھی بھی اُسے نظروں کے سامنے نہیں پاتے مگر اُس پر ایمان رکھتے ہو اور ایسی خوشی مناتے ہو جو بیان سے باہر اور جلال سے بھری ہوئی ہے‘‘ (1پطرس1:8)۔ عبرانیوں12:22۔24 میں خُداوند نے ہمیں چیزوں کی ایک فہرست فراہم کی ہے جنہیں ہم دیکھ پائیں گے جب ہم ’’تیسرے آسمان‘‘ میں پہنچیں گے۔
1. آسمانی یروشلیم
2. ان گنت فرشتوں کی رفاقت۔
3. پہلوٹھوں کی کلیسیا۔
4. خُداوند
5. راستباز لوگوں کی روحیں
6. یسوع
7. یسوع کا خون۔
اِن نئے مبلغین میں سے کچھ کے ساتھ مجھے یہ مسٗلہ ہے کہ – وہ شمار نہیں کر سکتے! یہ آج کل مشہور ہو رہا ہے کہ وہاں آسمان میں مسیح کا کوئی خون نہیں ہے۔ لیکن یہ وہاں ہے، آپ کی بائبل کے صفحے پر – نمبر 7، یسوع کا خون۔ یہ اُن چیزوں کی فہرست میں جو ’’آسمانی یروشلیم‘‘ میں ہیں ساتویں نمبر پر ہے! میرے خیال میں اِن میں سے کچھ پادری صاحبان نے ضرورت سے زیادہ یونانی کا مطالعہ کر لیا – اور حساب کے علم کا مطالعہ کافی نہیں کیا۔ یہ ساتواں نمبر ہے، ساتواں نمبر، ساتواں نمبر۔ پہلی چیزوں کو وہاں کیوں ہونا چاہیے، لیکن نمبر سات کو نہیں؟ فکر مت کریں، یہ وہیں ہے! بائبل ایسا ہی کہتی ہے! عبرانیوں12:22۔24 میں۔
کیا چیز میرے گناہ کو دھو سکتی ہے؟
کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے؛
کیا چیز مجھے دوبارہ مکمل کر سکتی ہے؟
کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
اوہ! کس قدر قیمتی ہے وہ بہاؤ
جومجھے برف کی مانند سفید بناتا ہے؛
کوئی دوسرا چشمہ میں نہیں جانتا،
کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
(’’کچھ بھی نہیں ماسوائے خون کے Nothing But the Blood‘‘ شاعر رابرٹ لوری Robert Lowry، 1826۔1899).
اب آسمان کے دارالحکومت پر نظر ڈالیں۔ مہربانی سے مکاشفہ21:1۔8 کھولیں۔ مسٹر سُونگ Mr. Song، مسٹر مینسیا Mr. Mencia اور میں اِن آٹھ آیات کو پڑھیں گے۔
’’پھر میں نے ایک نیا آسمان اور ایک نئی زمین دیکھی کیونکہ پہلا آسمان اور پہلی زمین جاتی رہی تھی اور کوئی سُمندر بھی موجود نہ تھا۔ پھر میں نے شہر مُقدّس یعنی نئے یروشلیم کو خدا کے پاس سے آسمان سے اُترتے دیکھا جو اُس دُلہن کی طرح آراستہ تھا جس نے اپنے شوہر کے لیے شنگار کیا ہو۔ اور میں نے تخت پر سے کسی کو بلند آواز سے یہ کہتے سُنا کہ اب خدا کا مسکن آدمیوں کے درمیان ہے اور وہ اُن کے ساتھ سکونت کرے گا۔ وہ اُس کے لوگ ہوں گے اور خدا خُود اُن کے ساتھ رہے گا اور اُن کا خدا ہوگا۔ وہ اُن کی آنکھوں کے سارے آنسو پونچھ دے گا۔ پھر نہ مَوت باقی رہے گی نہ ماتم نہ آہ و نالہ۔ نہ کوئی درد باقی رہے گا کیونکہ پہلی چیزیں جاتی رہیں۔ تب اُس نے جو تخت پر بیٹھا ہُوا تھا کہا کہ دیکھ! میں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہُوں۔ پھر کہا کہ لکھ لے کیونکہ یہ باتیں سچ اور برحق ہیں۔ پھر اُس نے مجھ سے کہا کہ ساری باتیں پوری ہو گئیں۔ میں الفا اور اومیگا یعنی اِبتدا اور اِنتہا ہُوں۔ میں پیاسے کو آبِ حیات کے چشمہ سے مفت پلاؤں گا۔ جو غالب آئے گا وہ اِن چیزوں کا وارث ہوگا۔ میں اُس کا خدا ہُوں گا اور وہ میرا بیٹا ہوگا۔ مگر بزدلوں، بے ایمانوں، گھنونے لوگوں، خُونیوں، حرامکاروں، جادوگروں، بُت پرستوں اور سب جھوٹوں کی جگہ آگ اور گندھک سے جلنے والی جھیل میں ہوگی۔ یہ دُوسری موت ہے‘‘ (مکاشفہ 21:1:8).
یہ نئے یروشلیم کا شہر ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جو مسیح سچے مسیحیوں کے تیار کر رہا ہے۔ مسیح نے کہا، ’’میں [وہاں] تمہارے لیے جگہ تیار کرنے جا رہا ہوں‘‘ (یوحنا14:2)۔
نئے یروشلم کا شہر کتنا بڑا ہے؟ مکاشفہ21:15۔16 کہتی ہے وہ شہر تقریباً 1,500 میل چوڑا، 1,500 میل اونچا، اور 1,500 میل لمبا ہے۔ وہ شہر 2,250,000 مربع میل ہے۔ یہ لندن سے 15,000 گنا جتنا بڑا ہے۔ یہ جرمنی سے دس گنا بڑا ہے، اور فرانس سے دس گنا بڑا ہے۔ یہ یونائیٹڈ سٹیٹ کا زیادہ تر علاقہ ڈھانپ لے گا! لیکن ذرا ٹھہریں! نیا یروشلیم اُوپر ہوا میں 1,500 میل تک جاتا ہے۔ اِس کی تقریباً 1,500 منزلیں ہیں۔ اور ہر ایک منزل ایک براعظم کے سائز کی ہے۔ اِس میں لگ بھگ ہزاروں لاکھوں کروڑوں لوگ رہائش پزیر ہو سکتے ہیں – زمین کی موجودہ آبادی سے ستر گنا زیادہ!
ہم کیسے وہاں اُوپر پہنچ سکتے ہیں؟ ہمارے جی اُٹھے جسم تو بالکل جی اُٹھے مسیح کی مانند ہوں گے۔ وہ تو اپنے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد یکدم ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کر لیتا تھا۔ اِس لیے نقل حمل کوئی مسئلہ نہیں ہوگی! مسیح نور ہوگا (مکاشفہ21:23۔24)۔ وہاں پر کوئی روشنی نہیں ہوگی (مکاشفہ22:5)۔ زمین پر موجود کوئی بھی شے نئے یروشلیم کی خوبصورتی اور سائز سے موازنہ نہیں کر سکتی!
سکاٹ لینڈ کے عالم الہٰیات اور مبلغ ہوریٹیئیس بونار Horatius Bonar نے کہا کہ نیا یروشلیم ایک عظیم شہر ہو گا، ایک عمدہ تعمیر کیا ہوا شہر، ایک جگمگاتا شہر، بخوبی حکمرانی کرتا ہوا ایک شہر، لوگوں سے بھرا ہوا ایک شہر، ایک مقدس شہر، ایک جلالی شہر۔ کس قدر مشتاقی کے ساتھ ہمیں اِس کی تلاش کرنی چاہیے! اُس کی خاطر زندگی گزارنا ہمارے لیے کتنا قیمتی ہونا چاہیے!
اب مکاشفہ22:17۔18 آیات پر نظر ڈالیں۔
’’اور رُوح اور دُلہن کہتی ہے کہ، آ، اور وہ بھی جو سُنتا ہے کہے کہ، آ! جو پیاسا ہو وہ آئے اور آبِ حیات مفت حاصل کر لے۔ میں اِس کتاب کی نبوت کی باتیں سُننے والے ہر شخص کے سامنے گواہی دیتا ہُوں کہ اگر کوئی اِن باتوں میں کوئی بات بڑھائے گا تو خدا اِس کتاب میں لکھی ہوئی آفتیں اُس پر نازل کرے گا‘‘ (مکاشفہ 22:17۔18).
کیا آپ یسوع پر بھروسہ کر چکے ہیں؟ اگر آپ یسوع پر بھروسہ کر چکے ہیں تو آپ وہیں پر ہوں گے! اگر آپ نے یسوع پر بھروسہ نہیں کیا ہے تو آپ وہاں پر نہیں ہوں گے۔ یہ اِتنی ہی سادہ سی بات ہے!
جس لمحے آپ یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں اور اُس کے پاس آتے ہیں، تو آپ کا نام کتابِ حیات میں لکھا جاتا ہے۔ جب خُداوند آپ کا نام اُس کتاب میں دیکھتا ہے تو آپ کو جب آپ مرتے ہیں نئے یروشلیم میں داخل کر دیا جاتا ہے۔
جب میں اپنی عمر کی بیسویں دہائی میں ایک نوجوان شخص تھا تو میں نے دِن کے وقت آٹھ آٹھ گھنٹے کام کرنے کے بعد ہر رات کو کالج جانے کی وجہ سے بیچیلر کی ڈگری کر لی تھی۔ زیادہ تر جمعہ کی راتوں میں مجھے کالج چھوڑنا ہوتا تھا اور گاڑی چلا کر اپنے والد کے گھر اُن کے ساتھ ایک گھنٹہ وقت گزارنے کے لیے جانا ہوتا تھا۔ ہم اُن کے کچن کی میز پر اکٹھے بیٹھتے۔ تقریباً آدھی رات کے وقت میرے والد صاحب ہمیشہ کہتے، ’’رابرٹ، آؤ حمدوثنا کا ایک پرانا گیت گائیں۔ اور یوں ہم اِن الفاظ کو اکٹھے گاتے تھے،
اور خُداوند کا بِگل سُنائی دے گا،
اور وقت مذید رہے گا ہی نہیں،
اور صبح دائمی، چمکدار اور شفاف ہو جائے گی؛
جب زمین کے نجات دہندہ اکٹھے ہوں گے
اُدھر دوسرے کنارے پر،
اور جب ناموں کی فہرست اوپر پرے بُلائی جائے گی، میں وہیں پر ہوں گا۔
جب ناموں کی فہرست اوپر پرے بُلائی جائے گی،
جب ناموں کی فہرست اوپر پرے بُلائی جائے گی،
جب ناموں کی فہرست اوپر پرے بُلائی جائے گی،
جب ناموں کی فہرست اوپر پرے بُلائی جائے گی، میں وہیں ہوؤں گا۔
(’’ جب ناموں کی فہرست اوپر پرے بُلائی جائے گی When the Roll is Called up Yonder‘‘ شاعر جیمس ایم۔ بلیک James M. Black، 1856۔1938)۔
میرے والد اپنی زندگی میں مسیحی نہیں رہے تھے۔ اُن کی سب سے بڑی خوشی ہمیشہ لاس ویگاس جانا اور جؤا کھیلنا ہوتی تھی۔ لیکن اب جبکہ وہ بوڑھے ہو چکے تھے، اُنہوں نے کبھی بھی لاس ویگاس کے بارے میں سوچا ہی نہیں۔ اب وہ صرف اور صرف جب وہ مریں گے تو نئے یروشلیم میں جانے کے بارے میں سوچتے تھے۔ وہی وہ سب کچھ ہے جس کے بارے میں وہ اب جبکہ ایک بوڑھے آدمی ہیں سوچتے ہیں۔ ’’جب ناموں کی فہرست اوپر پرے بُلائی جائے گی، میں وہیں ہوؤں گا۔‘‘
میرے ایک دوست مبلغ نے میرے والد کی یسوع پر بھروسہ کرنے میں رہنمائی کی تھی۔ اب اُنہیں پیش کرنے کے لیے دُنیا کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔ وہ سوچتے تھے تو صرف نئے یروشلیم میں جانے کے بارے میں! ’’جب ناموں کی فہرست اوپر پرے بُلائی جائے گی، میں وہیں ہوؤں گا۔‘‘
کیا آپ وہاں پر ہوں گے؟ آپ کو آنا چاہیے اور یسوع پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ آپ کو اُس نجات دہندہ کے خون میں، جو آپ کے گناہ کی ادائیگی کی خاطر صلیب پر قربان ہو گیا تھا اپنے تمام گناہوں سے دُھل کر پاک صاف ہو جانا چاہیے۔ ویسا کریں اور آپ وہاں پر میرے والد کے ساتھ نئے یروشلم کے جلال میں ہوں گے۔
’’اور رُوح اور دُلہن کہتی ہے کہ، آ، اور وہ بھی جو سُنتا ہے کہے کہ، آ! جو پیاسا ہو وہ آئے اور آبِ حیات مفت حاصل کر لے۔ میں اِس کتاب کی نبوت کی باتیں سُننے والے ہر شخص کے سامنے گواہی دیتا ہُوں کہ اگر کوئی اِن باتوں میں کوئی بات بڑھائے گا تو خدا اِس کتاب مین لکھی ہوئی آفتیں اُس پر نازل کرے گا۔ اور اگر کوئی نبوت کی اِس کتاب کی باتوں میں سے کوئی بات نکال دے گا تو خدا اُس کتاب میں مذکور شجرِحیات اور شہرِ مُقدّس میں سے اُس کا حصہ نکال دے گا‘‘ (مکاشفہ 22:17۔19).
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
لُبِ لُباب تیسرا آسمان اور مقدس شہرTHE THIRD HEAVEN AND THE HOLY CITY ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے ’’گھبراؤ مت، خُدا پر ایمان رکھو اور مجھ پر بھی۔ میرے باپ کے گھر میں بہت سے مکان ہیں۔ اگر نہ ہوتے تو میں نے تمہیں بتا دیا ہوتا۔ میں تمہارے لیے جگہ تیار کرنے وہاں جا رہا ہوں۔ اگر میں جا کر تمہارے لیے جگہ تیار کروں تو واپس آ کر تمہیں اپنے ساتھ لے جاؤں گا تاکہ جہاں میں ہوں تم بھی ہو‘‘ (یوحنا14:1۔3)۔ I. پہلا آسمان وہ فضائی آسمان ہے، اشعیا55:10 . II. دوسرے آسمان پر یقین کرنا بھی بہت آسان تھا، پیدائش1:16، 17 .
III. تیسرا آسمان وہ والا تھا جس نے مجھے پریشان کیا، |