Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


یسوع – دُنیا کا نور

JESUS – THE LIGHT OF THE WORLD
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
بدھ کی شام، 14 اگست، 2019
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Wednesday Evening, August 14, 2019

’’ابتدا میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام ہی خدا تھا۔ کلام شروع میں خدا کے ساتھ تھا۔ سب چیزیں اُسی کے وسیلہ سے پیدا کی گئیں اور کوئی چیز بھی ایسی نہیں جو اُس کے بغیر وجود میں آئی ہو۔ اُس میں زندگی تھی اور وہ زندگی آدمیوں کا نُور تھی۔ نُور تاریکی میں چمکتا ہے اور تاریکی اُسے کبھی مغلوب نہیں کر سکتی۔ خدا نے ایک آدمی کو بھیجا جس کا نام یُوحنا تھا۔ وہ اِس لیے آیا کہ اُس نُور کی شہادت دے اور سب لوگ اُس کے ذریعہ ایمان لائیں۔ وہ خود تو نُور نہ تھا مگر نُور کی گواہی دینے کے لیے آیا تھا۔ (یوحنا 1:1۔8؛ صفحہ 1114 سکوفیلڈ Scofield).

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

جو ہم نے آخری مرتبہ سیکھا تھا آئیے ہم اُسے ایک بار دھرا لیں، آیت بہ آیت:

آیت۔ 1، زمانوں کے آغاز سے پہلے وہ ’’کلام‘‘ [لوگوسlogos] خُدا کے ساتھ تھا اور کلام ہی خُدا تھا، ناکہ ’’ایک‘‘ خُدا جیسا کہ یہوواہ کی گواہی دینے والے مشن کے لوگ اِس کی غلط ترجمانی کرتے ہیں۔ یہاں پر یونانی کا کوئی لفظ نہیں ہے جو اِس ’’ایک‘‘ کے اضافے کو سہارا فراہم کرتا ہو۔ اِس کے علاوہ، یہ ہمیں اِس بات پر یقین کرنے کے لیے راہ کھولتا ہے کہ ایک خُدا کے مقابلے میں مذید اور خُدا ہیں، وہ دروازہ جو ہمیں واپس بُت پرستی کی جانب لے جاتا ہے۔

آیت۔ 2، یسوع وہاں پر کائنات کی تخلیق سے پہلے سے ہی تھا

۔

آیت۔ 3، یسوع نے تمام چیزوں کو تخلیق کیا۔

’’کیونکہ اُسی کے وسیلہ سے سب کچھ تخلیق ہوا… اُسی کے وسیلے سے اور اُسی کے لیے‘‘ (کُلسیوں 1:16؛ صفحہ 1262).

’’اور اُسی میں سب چیزیں قائم رہتی ہیں‘‘ (کُلسیوں 1:17؛ صفحہ 1263).

’’قائم ہونا یا مشتمل consist‘‘ کا لفظی مطلب ’’اکٹھے قائم رکھنا ہوتا ہے۔ اگر مسیح نے اُس انتہائی ایٹم کو اکٹھے قائم نہ رکھا ہوتا، تو ساری کائنات ایک افراتفری میں ہوتی! نئی امریکن سٹینڈرڈ بائبل NASB کلسیوں1:17 کا ترجمہ اُس طرح کرتی ہے، ’’اُسی میں تمام چیزیں قائم ہیں۔‘‘ مسیح نے کائنات میں ساری چیزوں کو کسی چیز میں سے بھی پیدا نہیں کیا (ex nihilo)۔ ڈاکٹر کرسویل Dr. Criswell نے کہا، ’’یہ واضح طور پر نظریۂ اِرتقاء پر آپ کی توثیق کا ایک جوابی حملہ ہے۔‘‘

آیت۔ 4، ’’اُس میں زندگی تھی اور وہ زندگی آدمیوں کا نور تھی۔‘‘ خدا کے بارے میں چاہے کیسا ہی مدہم نور آدمی کے پاس ہوتا ہے وہ خُدا کی طرف سے آتا ہے۔

آیت۔ 5، نسل انسانی قدرت یا ضمیر کے ذریعے مذید اور خُدا کو نہیں جان سکتی۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

ہمارے واعظ اب آپ کے سیل فون پر دستیاب ہیں۔
WWW.SERMONSFORTHEWORLD.COM پر جائیں
لفظ ’’ایپ APP‘‘ کے ساتھ سبز بٹن پرکلِک کریں۔
اُن ہدایات پر عمل کریں جو سامنے آئیں۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

یہ ہمیں حصۂ دوئم کی جانب لے جاتی ہے –

یسوع – اُس لوگوس نے جسم بنایا

کھڑے ہو جائیں۔

’’خدا نے ایک آدمی کو بھیجا جس کا نام یُوحنا تھا۔ وہ اِس لیے آیا کہ اُس نُور کی شہادت دے اور سب لوگ اُس کے ذریعہ ایمان لائیں۔ وہ خود تو نُور نہ تھا مگر نُور کی گواہی دینے کے لیے آیا تھا۔ حقیقی نُور جو ہر اِنسان کو روشن کرتا ہے، دنیا میں آنے والا تھا۔ وہ دُنیا میں تھا اور دنیا نے اُسے نہ پہچانا حالانکہ دنیا اُسی کے وسیلہ سے پیدا ہوئی۔ وہ اپنے لوگوں میں آیا اور اُس کے اپنوں ہی نے اُسے قبول نہیں کیا۔ لیکن جتنوں نے اُسے قبول کیا، خدا نے اُنہیں یہ حق بخشا کہ وہ خدا کے فرزند بنیں یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر ایمان لائے۔ وہ نہ تو خُون سے، نہ جسمانی خواہش سے اور نہ اِنسان کے اپنے اِرادہ سے بلکہ خدا سے پیدا ہوئے۔ اور کلام مجسّم ہُوا اور ہمارے درمیان خیمہ زن ہُوا (اور ہم نے اُس میں باپ کے اکلوتے بیٹے کا سا جلال دیکھا) وہ فضل اور سچائی سے معمور تھا۔ (یوحنا 1:6۔14؛ صفحہ 1114).

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

آیت۔ 6، ’’خُدا نے ایک آدمی کو بھیجا جس کا نام یوحنا تھا۔‘‘

1. یوحنا صرف ایک آدمی تھا۔

      – مسیح خُدا تھا (یوحنا1:1۔2)۔
      – یوحنا ایک آدمی تھا، بلکہ صرف ایک آدمی تھا۔ یوحنا ایک آدمی کا بیٹا تھا۔ یسوع خُدا کا اِکلوتا بیٹا تھا۔

2۔ یوحنا کو ایک مشن پر ’’خُدا کی طرف سے بھیجا گیا‘‘ تھا۔

       ایک مذہب کو شروع کرنے کے لیے نہیں۔
       ایک مذہب کو منظم کرنے اور چلانے کے لیے نہیں۔
       چلانے کے لیے نہیں (یوحنا نے کبھی بھی کسی کو شفا نہیں دی؛ یوحنا نے کبھی بھی کوئی معجزہ نہیں کیا)۔
       یوحنا کی تمام مذہبی خدمات ’’نور کی گواہی کو پھیلانا‘‘ تھا (آیت 7، صفحہ 1114)۔

یوحنا کا مشن لوگوں کو مسیح کی طرف لے کے جانا تھا، جو دُنیا کا نور تھا، جس کو یوحنا1:29 اور 34 آیت میں دیکھا جا چکا ہے؛ صفحہ 1115۔

ساری دُنیا گناہ کی تاریکی میں کھو چکی تھی،
   دُنیا کا نور یسوع ہے؛
دوپہر میں سورج کی چمک کی مانند اُس کا جلال چمکتا ہے،
   دُنیا کا نور یسوع ہے۔
نور کے پاس آئیں، یہ آپ کے لیے چمک رہا ہے؛
   محبت بھرے انداز میں مجھ پر نور برس چکا ہے؛
میں کبھی اندھا تھا، لیکن اب میں دیکھ سکتا ہوں؛
   دُنیا کا نور یسوع ہے!
(’’دُنیا کا نور یسوع ہے The Light of the World is Jesus‘‘ شاعر فلپ پی۔ بلِس
Philip P. Bliss، 1838۔1876)۔

ہمارا مشن یوحنا بپتسمہ دینے والے کے مشن کی مانند ہے – لوگوں کو بتانا، ’’نور کے پاس آؤ۔ میں کبھی اندھا تھا، لیکن اب میں دیکھ سکتا ہوں، دُنیا کا نور یسوع ہے۔‘‘

گرجا گھر کا مشن یوحنا بپتسمہ دینے والے کے ساتھ مل کر کہنا ہے، ’’دیکھو یہ خُدا کا برّہ جو دُنیا کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا1:29؛ صفحہ1115)۔

’’خدا نے ایک آدمی کو بھیجا جس کا نام یُوحنا تھا۔ وہ اِس لیے آیا کہ اُس نُور کی شہادت دے اور سب لوگ اُس کے ذریعہ ایمان لائیں۔ وہ خود تو نُور نہ تھا مگر نُور کی گواہی دینے کے لیے آیا تھا‘‘ (یوحنا 1:6۔8؛ صفحہ 1114).

’’دیکھو یہ خدا کا برّہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29؛ صفحہ 1115).

ہمارا پیغام نہیں ہونا چاہیے – ہمارے ساتھ آئیں اور شاندار رفاقت اور نئے دوست پائیں۔‘‘ وہ اِنسان دوستی ہے۔

ہمارے پیغام کو ہونا چاہیے، ’’یسوع کے بارے میں اور جو وہ آپ کے لیے کر چکا ہے اُس کے بارے میں بات کریں۔ میں نے دیکھا ڈاکٹر لِن Dr. Lin کا گرجا گھر تقریباً 60 لوگوں سے شروع ہو کر 2,000 سے زیادہ ممبران تک بڑھا۔ کسی نے مجھ سے کہا، ’’ڈاکٹر لِن نے کونسا طریقۂ کار اِستعمال کیا؟‘‘ میں نے جواب دیا، ’’اُنہوں نے ہمیں ایک دوست کو اپنے ساتھ گرجا گھر لانے کے لیے کہا۔‘‘ اُن کے ساتھ یسوع کے بارے میں بات کریں، پھر اُنہیں عبادت میں لانے کے لیے سخت محنت کریں۔ واقعی میں سان گیبرئیل میں ہزاروں کی تعداد میں اِیشیائی ہو جائیں گے۔ جائیں اور ایک شخص کے ساتھ دوستی کریں۔ جوش و خروش کے ساتھ یسوع کے بارے میں بات چیت کریں۔ پھر اُنہیں اپنے ساتھ گرجا گھر کی عبادت میں لائیں۔ آپ حیران رہ جائیں گے، اگلے چند ہی سالوں میں، خُدا سان گیبرئیل میں کیا کرے گا!

کھڑے ہو جائیں اور ’’اُنہیں اندر لے کر آئیں Bring Them In‘‘ کا کورس گائیں۔

ایک کو اندر لے کر آئیں، ایک کو اندر لے کر آئیں،
   ایک کو گناہ کے میدانوں میں سے اندر لے کر آئیں؛
ایک کو اندر لے کر آئیں، ایک کو اندر لے کر آئیں،
   آوارہ گردی کرتے ہوئے کو یسوع کے پاس لائیں۔
(’’اُنہیں اندر لے کر آئیںBring Them In‘‘ شاعر ایلیکسزینہ تھامس
Alexcenah Thomas، 19ویں صدی؛ ڈاکٹر ہائیمرز نے ترمیم کی)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔