اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
دعا کی ایک فہرست کیسے بنائی جائےHOW TO MAKE A PRAYER LIST ڈاکٹر کرسٹوفر کیگن کی جانب سے ’’پاک روح کی ہدایت سے ہر وقت اور ہر طرح دعا اور منت کرتے رہو اور اِس غرض سے جاگتے رہو اور سب مقدسوں کے لیے بِلاناغہ دعا کرتے رہو‘‘ (افسیوں6:18)۔ |
ہماری تلاوت کہتی ہے ’’ہر وقت‘‘ یا ’’ہر طرح‘‘ چار مرتبہ۔ یہ کہتی ہے، ’’پاک روح کی ہدایت سے ہر وقت اور ہر طرح دعا اور منت کرتے رہو اور اِس غرض سے جاگتے رہو اور سب مقدسوں کے لیے بِلاناغہ دعا کرتے رہو‘‘ (افسیوں6:18)۔ وہ بہت کچھ کرنے جیسا لگتا ہے۔ یہ بہت کچھ کرنے جیسا ہی ہے۔ آپ یہ کیسے کر سکتے ہیں، یا اُس جیسا کچھ کیسے کر سکتے ہیں؟
آیت کہتی ہے، ’’ہر وقت۔‘‘ کیا آپ کو سارا وقت دعا کرنی ہوتی ہے؟ جی نہیں، آپ کو ہر وقت دعا نہیں کرنی ہوتی۔ آپ نہیں کر سکتے۔ کوئی بھی نہیں کر سکتا۔ آپ کو سونا ہوتا ہے۔ آپ کو کھانا ہوتا ہے۔ آپ کو کام کرنا ہوتا ہے۔ آپ کو پڑھنا ہوتا ہے۔ تو پھر آیت کا مطلب کیا ہے؟ اِس کا مطلب ہے کہ دعا مسیحی زندگی کا ایک اہم حصہ ہوتی ہے، اور آپ کو ایسا کرنے کے لیے وقت نکالنا چاہیے۔
تلاوت کہتی ہے، ’’پاک روح کی ہدایت سے ہر طرح دعا اور منت کرتے رہو۔‘‘ آپ کو اپنے دِل سے دعا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، محض الفاظ ادا نہیں کرنے چاہیے، بلکہ واقعی میں خُدا سے وہ مانگنا چاہیے جو آپ چاہتے ہیں۔
پھر تلاوت کہتی ہے، ’’اِس غرض سے جاگتے رہو [یعنی ثابت قدمی کے ساتھ]‘‘۔ ’’ثابت قدمیperseverance‘‘ کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ اُس وقت تک دعا مانگتے رہیں جب تک جواب نہیں مل جاتا۔
آخر میں، تلاوت کہتی ہے، ’’تمام مقدسوں کے لیے‘‘۔ بائبل میں، ایک ’’مقدس‘‘ کا مطلب محض ’’ایک مسیحی‘‘ ہے۔ آپ کیسے دنیا میں سارے مسیحیوں کے لیے دعا مانگ سکتے ہیں؟ آپ نہیں جانتے وہ کون کون ہیں۔ لیکن آپ پھر بھی دعا مانگ سکتے ہیں۔
تلاوت کہتی ہے، ’’ہر وقت،‘‘ ’’ہر طرح،‘‘ ’’ہر طرح،‘‘ ’’ہر طرح۔‘‘ اِس کا مطلب ہوتا ہے کہ دعا آپ کی مسیحی زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ ہونی چاہیے۔ یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے جیسے آپ چھوڑ دیں، یا ایک یا دو منٹوں کے لیے گزارا کر لیں۔ اِس کو اپنی زندگی کا ایک حقیقی اور سنجیدہ حصہ بنائیں۔
بائبل آپ کو مناجات کے ساتھ دعا مانگنے کا بتاتی ہے۔ اپنی دعا کو دِل کے ساتھ مانگیں۔ بائبل آپ کو بِلا ناغہ یعنی ثابت قدمی کے ساتھ دعا مانگنے کا بتاتی ہے۔ اُس وقت تک دعا مانگتے رہیں جب تک خُدا جواب نہیں دے دیتا۔
جب آپ دعا مانگنا شروع کرتے ہیں، یا یہاں تک کہ دعا کے بارے میں سوچتے ہیں، تو آپ خود میں لبریزی محسوس کر سکتے ہیں۔ اِس قدر زیادہ اِلتجائیں، اِس قدر زیادہ ضرورتیں ہوتی ہیں، اِس قدر زیادہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں آپ کی دعا کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ شاید سوچ سکتے ہیں کہ آپ کو ایک گھنٹہ دعا مانگنی پڑے گی، یا ساری دِن دعا مانگنی پڑے گی، اور پھر بھی ہر بات کی دعا میں تکمیل نہ ہو پائی گی۔ تو آپ دُرست ہیں۔ دعا کا کوئی اختتام نہیں ہوتا ہے۔ کبھی کبھار میں اپنی دعا کے وقت میں یہ کہتے ہوئے دعا کو شروع کرتا ہوں، ’’اے خُداوند، دعا مانگنے کے لیے اِس قدر زیادہ باتیں ہیں۔‘
‘آپ کیسے ہر روز اُن باتوں کے لیے دعا مانگ سکتے ہیں جن کے لیے آپ کو دعا مانگنے کی ضرورت ہوتی ہے – کسی بھی بات کو بھولے بغیر؟ بھول جانا آسان ہوتا ہے، چاہے آپ ایک مہینے کے لیے مسیحی رہے ہوں یا کئی سال تک سے مسیحی رہے ہوں، چاہے آپ کی دعا کا وقت طویل ہو یا چھوٹا ہو۔ دعا کی ایک فہرست تیار کریں! اپنی فہرست کو استعمال کریں!
+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +
ہمارے واعظ اب آپ کے سیل فون پر دستیاب ہیں۔
WWW.SERMONSFORTHEWORLD.COM پر جائیں
لفظ ’’ایپ APP‘‘ کے ساتھ سبز بٹن پرکلِک کریں۔
اُن ہدایات پر عمل کریں جو سامنے آئیں۔
+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +
دعا کی فہرست کیا ہوتی ہے؟ یہ سادہ سی بات ہے۔ دعا کی فہرست اُن باتوں کی فہرست ہوتی ہے جن کے لیے آپ دعا مانگتے ہیں۔ آپ ایک کاغذ کے ٹکڑے پر فہرست کو لکھ لیں۔ ہر روز اپنے دعا کے وقت میں، اُس فہرست کو استعمال کریں اور اُن باتوں کے لیے دعا مانگیں۔ کبھی بھی مجھے آپ سے سوال نہ پوچھنے دیں۔ کیا آپ کے پاس دعا کی فہرست ہے؟ اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو آپ کیوں نہیں ایک فہرست بنانی شروع کر دیتے؟
آپ کے پاس دعا کی ایک فہرست کیوں ہونی چاہیے؟ یہ آپ کو آپ کے خیالات اور دعاؤں کو مرتب کرنے میں مدد دے گی۔ سب سے اہم بات یہ آپ کو نا بھولنے میں مدد فراہم کرے گی! زندگی کی گہما گہمی میں، اتنی بہت ساری باتوں کے چلتے ہوئے، کسی بات کے لیے دعا مانگنا بھول جانا آسان ہوتا ہے۔ میں خود یہ کر چکا ہوں، اور آپ بھی کر چکے ہیں۔ اگر آپ دعا کی ایک فہرست استعمال کرتے ہیں، تو آپ بھولیں گے نہیں، کیونکہ دعائیں ایک کاغذ پر لکھی ہوتی ہیں۔ خالی یہی وجہ دعا کی فہرست کو بنانے کے لیے انتہائی قابل قدر ہے۔ دعا مانگنے کے لیے اہم باتوں کو لکھ لیں۔ پھر فہرست کو دوبارہ دیکھیں۔ بعد میں اُس دِن اُس کو دوبارہ دیکھیں، اور ہر روز دیکھیں۔ آپ جو بھول جاتے ہیں اُس پر آپ حیران ہو جائیں گے۔ اُس دعا کو فہرست میں جمع کر لیں۔ دعا کی ایک فہرست اپنے پاس رکھنا آپ کو دوبارہ نہ بھولنے میں مدد دے گا۔
دعا کی ایک فہرست آپ کو ایمانداری اور احتیاط کے ساتھ دعا مانگنے میں مدد دے گی۔ آج مسیحیوں کے لیے یہ بات کہنا آسان ہو جاتی ہے، ’’میں آپ کے لیے دعا مانگ رہا ہوں۔‘‘ ’’میں آپ کے لیے دعا مانگوں گا۔‘‘ لیکن کیا آپ دعا مانگ رہے ہیں؟ کیا آپ نے دعا مانگی؟ یا کیا آپ بھول گئے؟ اگر آپ دعا مانگتے ہیں، تو کیا آپ محض چند الفاظ جلدی جلدی ادا کرتے ہیں اور پھر بھول جاتے ہیں؟ کبھی کبھار ’’میں آپ کے لیے دعا مانگوں گا خالی الفاظ ہو سکتے ہیں جیسے ’’آپ کا دِن اچھا گزرے‘‘ – اور بس یہی سب کچھ۔ یہ حقیقی دعا نہیں ہوتی ہے۔ یہ واقعی میں کسی کے لیے دعا مانگنا نہیں ہوتا ہے۔ وہ کوئی ایماندارنہ دعا نہیں ہوتی ہے۔
دعا کی ایک فہرست آپ کے ایمان کی تعمیر کرے گی! یہ آپ کو برکت بخشے گی۔ دِن میں ایک مرتبہ اپنی فہرست پر نظر ڈالیں۔ جب خُدا دعا کا جواب دیتا ہے، تو اُس دعا کو فہرست میں سے کاٹ دیں، اور اُس کے آگے اُس دِن کی تاریخ ڈال دیں جس دِن خُداوند نے جواب دیا۔ اگر خُدا دعا کا جواب آج دے دیتا ہے، تو اپنی فہرست پر اُس دعا پر ایک لیکر کھینچ دیں اور اُس کے آگے لکھیں، ’’7جولائی، 2019 کو جواب مِلا۔‘‘
پرانے صفحات کو پھینک مت دیجیے گا۔ ماضی میں جن باتوں کے لیے آپ نے دعائیں مانگی تھیں اُن کی فہرست کو پھینک مت دیجیے گا۔ دعاؤں کو پرانی اِلتجاؤں کے ساتھ رکھیں۔ وقت بہ وقت اُن کو دیکھتے رہیں۔ وہ آپ کو حوصلہ دیں گی۔ یہ آپ کا ایمان بڑھائے گا۔ جب آپ دیکھیں گے کہ کتنی دعاؤں کا جواب خُداوند دے چکا ہے، تو یہ آپ کے ایمان کو بڑھائے گا کہ وہ آپ کو دوبارہ جواب دے گا۔ کیوں نہ کوئی کاپی یا کاغذوں کو باندھنے کی کوئی شے خرید لی جائے؟ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ اِس میں ڈھیر سارے لائینوں والے کاغذ ہوں۔ جب آپ کے پاس ایک نئی اِلتجا ہو، تو جس دِن آپ نے اِس کے لیے پہلی مرتبہ دعا مانگی ہو اُس دِن کی تاریخ کے ساتھ اِس کو فہرست کے آخر میں لکھ لیجیے۔ جب ایک دعا کا جواب مل جاتا ہے، تو اِس کو فہرست میں سے کاٹ دیجیے۔ آپ حیران رہ جائیں گے جب آپ دیکھیں گے کہ کتنی مرتبہ خُداوند آپ کو جواب دے چکا ہے۔
آپ کی فہرست میں کیا دعائیں ہونی چاہئیں؟ کیوں، وہ اہم باتیں جن کے بارے میں آپ دعا مانگنا چاہتے ہیں! وہ دعائیں شاید مختلف لوگوں کے لیے مختلف ہوں، یا مختلف باتیں ہوں جن کی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو ضرورت ہو۔ لیکن کچھ دعائیں ہوتی ہیں جو آپ کی فہرست میں ہمیشہ ہونی چاہیے۔
پہلی، ہمارے مقامی گرجا گھر کی ضرورتوں کے لیے دعا۔ مقامی گرجا گھر [کلیسیا] مسیح کا بدن ہوتا ہے۔ بائبل کہتی ہے، ’’کلیسیا، جو اُس کا بدن ہے‘‘ (افسیوں1:22، 23)۔ اُس [یسوع] کے بدن، کلیسیا یعنی گرجا گھر کے لیے دعا مانگیں! سب سے اہم بات جس کے لیے بالکل ابھی دعا مانگنی ہے وہ یہ ہے کہ یہ عمارت جلد ہی فروخت ہو جائے، ایک اچھی قیمت پر۔ ہمیں اِس عمارت کو بیچنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم سان گیبرئیل وادی San Gabriel Valley میں ہم اپنی نئی عمارت کے لیے قیمت ادا کر پائیں۔ اِس ضرورت کے لیے ہر جمعہ کے دِن دعا مانگیں اور روزہ رکھیں۔ میں جانتا ہوں آپ میں سے بے شمار لوگ ایسا کر رہے ہیں، اور اِس بات کے لیے خُداوند آپ کو برکت عنایت فرمائے۔ لیکن اُس کے لیے صرف جمعہ ہی کو دعا مت مانگیں، یا بُدھ کی رات کو ہمارے دعائیہ اِجلاس میں۔ اِس کو اپنی دعا کی فہرست میں لکھیں، اور اِس کے لیے ہر روز دعا مانگیں جب تک خُداوند جواب نہیں دے دیتا۔
یہاں اور دوسری باتیں ہیں جن کی گرجا گھر کو ضرورت ہے۔ ہم نے ایک پیانو بجانے والے کے لیے دعا مانگی تھی۔ خُدا نے جواب دیا اور ہمیں مسز سونگ Mrs. Song مہیا کیں۔ وہ دعا کا ایک جواب تھا۔ خُداوند سے دعا مانگیں کہ آنے والے ہفتے میں ہماری عبادتوں کی نگہبانی کرے اور برکت دے۔ خُدا سے ہمیں واعظ لکھنے اور اُن کے منادی کرنے میں مدد کے لیے دعا مانگیں۔ دعا کریں کہ وہ اُن لوگوں کی مدد کریں جو اُنہیں سُنیں۔ خُدا سے دعا مانگیں کہ وہ ہمارے گرجا گھر کو شیطان اور اُس کے آسیبوں سے محفوظ رکھے۔ یسوع نے ہمیں دعا مانگنے کے لیے کہا تھا، ’’ہمیں بُرائی سے بچا‘‘ (متی6:13)۔ بائبل کہتی ہے، ’’تمہارا دشمن ابلیس، دھاڑتے ہوئے شیر ببر کی مانند ڈھونڈتا پھرتا ہے کہ کس کو پھاڑ کھائے‘‘ (1پطرس5:8)۔ جی ہاں، خُدا سے دعا مانگیں کہ ہمیں ابلیس کے حملوں سے محفوظ رکھے۔
لوگوں کے مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کے لیے دعا مانگیں۔ آپ کچھ لوگوں کو جانتے ہیں جنہوں نے مسیح پر بھروسہ نہیں کیا ہے۔ اُن میں سے کچھ چند ایک ہفتوں یا مہینوں کے لیے گرجا گھر آ چکے ہیں۔ آپ کے شاید رشتہ دار یا دوسرے جاننے والے لوگ ہوں جو نجات یافتہ نہیں ہیں۔ اُن کے لیے دعا مانگیں۔ آپ کو شاید مہینوں یا سالوں دعا مانگنی پڑے، لیکن دعا مانگتے رہنا جاری رکھیں۔ پھر جب جواب آئے گا تو آپ خوشی منائیں گے!
دوسرے مسیحیوں کے لیے دعا مانگیں۔ اُن کی ضرورتیں ہوتی ہیں۔ اُن کی اِلتجائیں ہوتی ہیں۔ اگر کوئی آپ سے اُس کے لیے دعا مانگنے کو کہے تو کیوں نہ مانگیں؟ یا اگر آپ کہتے ہیں، ’’میں آپ کے لیے دعا کروں گا،‘‘ کیوں نہ اِسے کیا جائے؟
خود کے لیے دعا مانگیں – جس بات کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے۔ یسوع نے ہمیں دعا مانگنی سِکھائی ہے، ’’ہماری روز کی روٹی آج ہمیں دے‘‘ (متی6:11)۔ مت سوچیں کہ آپ صرف ’’روحانی‘‘ باتوں کے لیے ہی دعا مانگ سکتے ہیں۔ خود مسیح نے آپ کو بتایا ہے کہ جس چیز کی آپ کو روز ضرورت ہوتی ہے اُس کے لیے دعا مانگیں۔
ہمارے صدر کے لیے دعا مانگیں۔ یہ ایک سیاسی بیان نہیں ہے۔ پولوس رسول نے کہا، ’’سب سے پہلے میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ خُدا کے حضور میں درخواستیں، دعائیں، گزارشیں اور شکرگزاریاں سب کے لیے کی جائیں۔ بادشاہوں اور اُونچے اُونچے مرتبے رکھنے والوں کے لیے اِس غرض سے کہ ہم بڑی دیانتداری اور پاکیزگی سے امن اور سلامتی کے ساتھ زندگی بسر کریں‘‘ (1تیموتاؤس2:1، 2)۔ یہ سیاست نہیں ہے، یہ بائبل ہے! خُدا سے دعا مانگیں کہ ہمارے صدر کو حکمت بخشے اور اُس کو سیدھی راہ پر رہنمائی کرے۔ دعا کریں کہ اُن کا قتل نہ کر دیا جائے، کیونکہ اِس دُنیا میں کچھ بدکار لوگ ہیں جو اُنہیں قتل کر دیں گے اگر وہ کر پائے۔
آپ شاید سوچیں، ’’میں کیسے صدر کے لیے دعا مانگ سکتا ہوں اگر وہ ایک مسیحی نہیں ہے، اگر وہ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل شُدہ بندہ نہیں ہے؟‘‘ بائبل نہیں کہتی کہ رہنماؤں کے لیے دعا مت مانگو اگر وہ مسیحی نہیں ہیں۔ وہ کہتی ہے کہ ’’اُن تمام اختیار والوں کے لیے‘‘ دعا مانگو، چاہے وہ کوئی بھی ہوں۔ جب پولوس رسول نے وہ لکھا تھا، تو کیا رومی شہنشاہ کوئی دوبارہ سے جنم لیا ہوا مسیحی تھا؟ کیا وہ کم از کم ایک اخلاقی اور ایماندار بندہ تھا؟ جی نہیں، وہ شہنشاہ نیرو تھا، تاریخ میں بُرے اور بدچلن لوگوں میں سے ایک، جو مسیحیوں کو اپنے باغ میں مشعلوں پر زندہ جلا دیا کرتا تھا۔ یہ نیرو ہی تھا جس نے پطرس کو اُلٹی صلیب دی تھی۔ یہ نیرو ہی تھا جس نے پولوس رسول کا سرقلم کروایا تھا۔ اور اِس کے باوجود پولوس نے مسیحیوں کو اُس کے لیے دعا مانگنے کا حکم دیا تھا! جی ہاں، اِس مُلک میں، ہمارے صدر کے لیے دعا مانگیں، چاہے وہ کوئی بھی ہے۔
ہمارے انٹرنیٹ مشن کے لیے دعا مانگیں! وہ واعظ مسوّدوں کی شکل میں 42 زبانوں میں 221 ممالک میں جاتے ہیں۔ لوگ اُن کے ذریعے سے نجات پا چکے ہیں۔ ہمیں بار بار اُن پادری صاحبان کی طرف سے ای میل موصول ہوتے ہیں جو اپنی اپنی زبانوں میں واعظوں کی منادی کرتے ہیں۔ میں اِس طرح کی کسی دوسری ویب سائٹ کے بارے میں نہیں جانتا ہوں۔ میں اِس قسم کی کسی منسٹری کو نہیں جانتا ہوں۔ یہ ہمارا مشن ہے۔ اِس کے لیے دعا مانگیں!
دوسری سرزمینوں میں مسیح کے کام کے لیے دعا مانگیں۔ قید میں مسیحیوں کے لیے دعا مانگیں۔ چین اور دوسرے اشتراکیت پسند ممالک میں بہت بڑے بڑے مصائب کے تحت مسیحیوں کے لیے دعا مانگیں۔ آپ اُنہیں نہیں جانتے ہیں، لیکن وہ آپ کے بھائی اور بہن ہیں۔ اگر آپ کا بھائی یا بہن مسیح کی خاطر قید میں ہوتا، تو آپ دعا مانگتے۔ تو کیوں نہ پھر اُن کے لیے بھی دعا کی جائے؟
ہمارے پادری صاحبان کے لیے دعا مانگیں۔ پولوس رسول نے دعا مانگنے کے لیے کہا تھا ’’میرے لیے بھی دعا کیا کرو تاکہ جب کبھی مجھے بولنے کا موقع ملے تو مجھے پیغام سُنانے کی توفیق ہو اور میں خوشخبری کے بھید کو دلیری سے ظاہر کر سکوں‘‘ (افسیوں6:19)۔ ڈاکٹر ہائیمرز Dr. Hymers کے لیے دعا کریں۔ اُن کے لیے دعا کریں جب وہ اپنے واعظ لکھتے ہیں اور جب وہ اُن کی تبلیغ کرتے ہیں۔ خُدا سے اُنہیں قوت اور صحت بخشنے کے لیے دعا کریں۔ اُن کے لیے دعا کریں جب وہ ہمیں ہماری نئی عمارت میں لے جانے کے لیے تیار کرتے ہیں۔ خُدا سے دعا کریں کہ اُن کی سان گیبرئیل کی وادی میں نئے گرجا گھر کے آغاز کے لیے رہنمائی کرے۔ اور میرے لیے بھی دعا کریں۔ مجھے بھی آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
میں آپ کو دعا مانگنے کے لیے آٹھ نکات پیش کر چکا ہوں۔ اِن کو اپنی فہرست میں ڈال لیجیے۔ اِس مسودے کو اپنے ساتھ گھر لے جائیں۔ وہ آٹھ باتیں موٹے حروف میں لکھی گئیں ہیں (گہرے ترچھے حروف)۔ اُنہیں لائینوں والے کاغذ پر ایک کے بعد دوسرے نمبر پر لکھ لیں۔ اُن میں سے ہر ایک کے لیے ہر روز دعا مانگیں۔ آپ دوسری باتوں کے لیے بھی دعا کرسکتے ہیں، لیکن اِن کے لیے دعا کرنا یقینی بنائیں۔ جب خُدا جواب دیتا ہے، تو اُس کو اپنی فہرست میں اُس دِن اور تاریخ کے ساتھ لکھ لیں کہ اُس نے جواب دیا۔
اپنی فہرست کو اِس قدر لمبا مت کر لیں کہ آپ ھینڈل نہ کر پائیں۔ آپ سارا دِن دعا کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس وقت ہو، لیکن آپ نہیں کر سکتے۔ محض اِن آٹھ باتوں کے بارے میں سوچنا ہی آپ کو مخصوص نکات اور تفصیلات کے بارے میں سوچنے میں رہنمائی کرے گا کہ اُن کے لیے دعا کریں۔ اور آپ دوسری باتوں کے لیے سوچیں گے کہ اُن کے لیے بھی دعا کریں۔ جو کچھ میں نے کہا ہے اُس سے زیادہ کے بارے میں دعا مانگ ٹھیک ہے اور مزید اور وقت لگانا ٹھیک ہے – اگر آپ کر سکتے ہیں۔ لیکن خود پر اِتنا وزن میں لادیں جو آپ اُٹھا نہ سکیں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں، تو آپ مکمل طور پر سب کچھ چھوڑ دینے کے لیے آزمائے جائیں گے۔
آٹھ باتوں کے بارے میں دعا مانگنا بہتر ہے – یا کم – بجائے اِس کے کہ 20 یا 30 باتوں کی ایک فہرست بنا ڈالیں جن کے لیے دعا مانگنے کا آپ کے پاس وقت ہی نہ ہو۔ ایک طویل فہرست کے ہونے کا مطلب یہ نہیں ہوتا ہے کہ آپ ایک بہتر مسیحی ہیں۔ اگر آپ جو وقت آپ کے پاس ہے اُس میں اُس اپنی فہرست کو ہر روز پورا نہیں کر سکتے، فہرست بہت طویل ہے۔ آپ کی فہرست میں بے شمار باتیں ہیں۔ اگر آپ کی فہرست بہت طویل ہو جاتی ہے، تو آپ شاید ایک ناکام جیسا محسوس کریں۔ آپ شاید سوچیں کہ دعا مانگنا آپ کے بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ آپ شاید دعا مانگنے کو چھوڑنا محسوس کریں۔ ایک چھوٹی فہرست کا ہونا بہتر ہے اور اُس کی پیروی کرنا بہتر ہے بجائے اِس کے کہ ایک طویل فہرست بن جائے جس کو آپ پورا نہ مانگ پائیں۔ آپ میں سے کچھ نئے مسیحی ہیں۔ آپ دِن میں 10 یا 15 منٹ دعا مانگتے ہیں۔ اُس وقت میں آپ جو دعا مانگ سکتے ہیں اُس کی ایک چھوٹی سی فہرست مرتب کر لیں۔
معنی کے ساتھ جو دعا آپ مانگ سکتے ہیں اُس کی ایک چھوٹی فہرست تیار کر لینا بہتر ہے، بجائے اِس کے کہ ایک طویل فہرست ہو جس میں آپ ایک کے بعد دوسری بات کے لیے جلدی جلدی بھاگ رہے ہوں، لفظوں کو بغیر سوچے ہی ادا کر رہے ہوں جن کے بارے میں آپ دعا مانگ رہے ہوں، یا واقعی میں خدا سے آپ کو جواب دینے کے لیے کہہ رہے ہوں۔ اگر آپ چڑچڑے پن کے ساتھ لفظ ادا کر رہے ہوں، ’’خُدا اِس کو برکت دے۔ خُدا اُس کو برکت دے۔ خُدا یہ کر دے۔ وہ کر دے۔ یسوع کے نام، آمین،‘‘ تو پھر آپ واقعی میں دعا نہیں کر رہے ہیں۔ یا تو آپ اِخلاقی طور پر گِر رہے ہیں یا آپ کی فہرست بہت زیادہ طویل ہے۔ ایک یا دو باتوں کے لیے سنجیدگی کے ساتھ دعا مانگنا بہتر ہے بجائے اِس کے کہ بغیر سوچے دس باتوں کی لفظوں والی ایک فہرست کو چڑچڑے پن کے ساتھ ادا کر دیں۔
جب آپ دعا مانگیں، تو یاد رکھیں آپ دعا مانگنے کے بارے میں کیا سکیھ چکے ہیں۔ سوچیں آپ کیا مانگ رہے ہیں۔ خدُا کی طرف رجوع کریں اور اُسی سے دعا مانگیں۔ پاک صحائف میں خدا کے وعدوں کو استعمال کریں۔ اگر خُدا نے کسی بات کا وعدہ کیا تھا، تو وہ اُسے پورا کرے گا۔ خُدا کو بتائیں اُس نے ماضی میں کیا کِیا تھا۔ وہ یہ جانتا ہے، لیکن یہ بات آپ کا ایمان بڑھائے گی جب آپ دعا کریں گے۔ یسوع کے نام میں دعا کرنے کو یقینی بنائیں۔ وہی تنہا ہے جو ہمارے لیے قربان ہو گیا اور ہمارے گناہ کی خاطر اپنے خون کو پیش کیا۔ یسوع کے ذریعے سے – اور کوئی دوسری راہ نہیں ہے – ہمارے پاس خُدا تک رسائی ہوتی ہے۔ یسوع کی وجہ سے، ہم دعا میں خُدا کی حضوری میں جا سکتے ہیں، کیونکہ اُس کا خون ہمارے گناہ کو ڈھانپتا ہے۔
دعا کو اپنے دِل سے کریں۔ اِس میں اپنے ذہن اور کوشش اور قوت کو لگائیں۔ مناجات کے ساتھ دعا کریں، خُدا سے مانگیں اور اِلتجا کریں کہ وہ آپ کو وہ بخشے جو آپ مانگ رہے ہیں۔ کبھی کبھار، روزہ کے ساتھ دعا کریں۔ احساس کے ساتھ دعا مانگنے سے خوفزدہ مت ہوں۔ میں آپ سے خود کو چیخنے یا رونے پر مجبور کرنے کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہوں۔ لیکن اگر آپ جس کے بارے میں دعا کرتے ہیں اُس کے بارے میں سوچتے ہیں، اگر آپ واقعی میں وہ چاہتے ہیں، اگر آپ اپنی ضرورت کو دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں، تو آپ شاید احساس کے ساتھ بخوبی دعا کر سکتے ہیں۔ آپ کو ہر دعا میں رونا نہیں ہوتا ہے۔ آپ کو گہرے جذبات نہیں رکھنے ہوتے ہیں۔ لیکن آپ جو کہہ رہے ہوتے ہیں اُس کے بارے میں ضرور سوچیں، اور معنوں سے بھرپور دعا کریں۔ اِس میں خود کو اُنڈیل دیں۔ وہی حقیقی دعا ہوتی ہے۔
میں اُمید کرتا ہوں یہ نکات آپ کے لیے ایک مدد ہوں گے۔ لیکن آج رات یہاں پر آپ میں سے موجود کچھ لوگوں کے لیے ایک دعا کی فہرست کے مقابلے مجھے کچھ اور گہری بات کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ نے مسیح پر بھروسا نہیں کیا ہے۔ آپ اُسے بار بار مسترد کر چکے ہیں۔ آپ اُسے نظرانداز کر چکے ہیں جب آپ مُنہ پھیر کر چلے گئے۔ تاہم یسوع نے آپ کے گناہ کے لیے اپنے خون کو بہایا، آپ اُس کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتے۔ آپ دوسری باتوں کو کرنا جاری رکھتے ہیں۔ آپ مسیح کے ساتھ ایسے برتاؤ کرتے ہیں جیسے وہ اہم نہیں تھا۔ اور ابھی تک آپ کے گناہ کا ریکارڈ آپ پر لٹکا ہوا ہے۔ آپ خُدا سے ملنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ خُدا آپ کے گناہ سے ناراض ہے۔ وہ نیچے نظر ڈالتا ہے اور آپ کو آپ کے گناہ کے ساتھ دیکھتا ہے، جو مسیح کے خون سے ڈھکا ہوا نہیں ہوتا ہے۔ صرف یسوع ہی آپ کو نجات دلا سکتا ہے۔ اگر آپ اُس پر بھروسا کرتے ہیں، تو وہ آپ کے گناہ کو معاف کر دے گا۔ اگر آپ یسوع پر بھروسا کرنے کے بارے میں ہمارے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو مہربانی سے آئیں اور کمرے میں ابھی سامنے کھڑے ہو جائیں۔ آمین۔
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔