Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


جھوٹے مسیحی مِل گئے!

THE FALSE CHRISTIAN DISCOVERED!
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی صبح، 7 جولائی، 2019

’’مجھے اے خداوند، اے خُداوند کہنے والا ہر شخص خُدا کی بادشاہی میں داخل نہ ہوگا مگر وہ جو میرے آسمانی باپ کی مرضی کے مطابق عمل کرتا ہے ضرور داخل ہوگا۔ اُس دِن کئی مجھ سے کہیں گے: اے خُداوند، اے خُداوند! کیا ہم نے تیرے نام سے نبوت نہیں کی؟ تیرے نام سے بدروحوں کو نہیں نکالا اور تیرے نام سے بہت معجزے نہیں دکھائے؟ اُس وقت میں اُن سے صاف صاف کہہ دوں گا کہ میں تم سے کبھی واقف نہ تھا۔ اے بدکارو، میرے سامنے سے دور ہو جاؤ‘‘ (متی7:21۔23)۔

میں اپنی تلاوت 21 ویں آیت سے لیتا ہوں،

’’مجھے اے خداوند، اے خُداوند کہنے والا ہر شخص خُدا کی بادشاہی میں داخل نہ ہوگا مگر وہ جو میرے آسمانی باپ کی مرضی کے مطابق عمل کرتا ہے ضرور داخل ہوگا‘‘ (متی7:21)۔

یہ واعظ میرے اپنے خیالات پر مشتمل نہیں ہے۔ یہ خود مسیح کے الفاظ پر اور عظیم پیوریٹن تبصرہ نگار میتھیو مِیڈ Mathew Mead (1629۔1699) کی رائے پر مشتمل ہے۔ بائبل کے تبصرہ نگار جان میک آرتھر بجا طور پر مِیڈ Mead کی کتاب تقریباً مسیحی دریافت ہوا The Almost Christian Discovered کی حمایت کرتے ہیں۔ میں بھی اِس کی حمایت کرتا ہوں۔

’’مجھے اے خداوند، اے خُداوند کہنے والا ہر شخص خُدا کی بادشاہی میں داخل نہ ہوگا مگر وہ جو میرے آسمانی باپ کی مرضی کے مطابق عمل کرتا ہے ضرور داخل ہوگا‘‘ (متی7:21)۔

ایک شخص کے پاس شاید بہت زیادہ شعور ہوتا ہے، مسیح کے بارے میں بہت زیادہ علم ہوتا ہے اور اِس کے باوجود وہ گمراہ ہوتا ہے۔ فریسیوں کے پاس بہت زیادہ معلومات تھیں، اور اِس کے باوجود وہ منافقوں کی ایک نسل تھے۔ بہت افسوس! اُن میں سے بے شمار انتہائی علم کے ساتھ جنہم واصل ہو چکے ہیں! صرف مذید اور جاننے کے لیے جاننا تجسُس پر مشتمل ہوتا ہے۔ جو آپ جانتے ہیں اُس کی نمائش کرنے کے لیے جاننا صرف بے مقصد فخر ہوتا ہے۔ جاننا اور جو آپ جانتے ہیں اُس کو اپنی زندگی میں شامل کرنا سچی مسیحیت ہوتی ہے!

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

ہمارے واعظ اب آپ کے سیل فون پر دستیاب ہیں۔
WWW.SERMONSFORTHEWORLD.COM پر جائیں
لفظ ’’ایپ APP‘‘ کے ساتھ سبز بٹن پرکلِک کریں۔
اُن ہدایات پر عمل کریں جو سامنے آئیں۔

+ + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + + +

کسی شخص کے پاس عظیم روحانی تحائف ہو سکتے ہیں اور اِس کے باوجود بھی وہ گمراہ ہو سکتا ہے۔ دعا کا تحفہ ایک روحانی تحفہ ہے۔ ایک شخص شاید شاندارانہ طریقے سے دعا مانگ سکتا ہے اور پھر بھی غیر نجات یافتہ ہو سکتا ہے۔ کسی بندے کے پاس شاید منادی کرنے کا عظیم تحفہ ہو سکتا ہے اور وہ نجات یافتہ نہیں ہوتا ہے۔ یہوداہ ایک عظیم مبلغ تھا۔ یہوداہ نے کہا، ’’اے خداوندا، اے خُداوندا! ہم نے تیرے نام سے [منادی] کی اور تیرے نام سے بدروحوں کو نکالا۔‘‘ وہ بے شک حقیقی مسیحیوں میں باہر جا کر منادی کرتا رہا اور دعا مانگتا رہا اور اِس کے باوجود ابھی تک حقیقی مسیحی نہیں تھا۔ ایک شخص شاید اپنی دعاؤں اور منادی کے ذریعے سے دوسروں کی مدد کرتا ہے اور اِس کے باوجود خود کے لیے کوئی مدد نہیں کر سکتا۔

منادی کرنے اور دعا مانگنے کی قوت مبلغ کے اِختیار پر منحصر نہیں کرتی ہے بلکہ خُدا کے اختیار پر کرتی ہے جو اِس میں برکت ڈالتا ہے۔ کوئی شاید اُس مبلغ کی تبلیغ کی وجہ سے مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو گیا اور پھر بھی خود مبلغ کو جہنم میں جھونکا گیا! پینڈلیٹن Pendleton نے ملکۂ مریم Queen Mary کے دِنوں میں سینڈرز Sanders کو خوشخبری کے لیے ڈٹے رہنے کی تبلیغ کی جس کی اُس نے منادی کی تھی، اور اِس کے باوجود ایک مُرتد بن گیا جو جہنم میں گیا! میں نوجوان لوگوں کو جانتا ہوں جو قوت سے بھرپور مبلغ تھے لیکن بعد میں صرف منافق ثابت ہوئے! ایک شخص شاید رسولوں میں سے ایک کی مانند تبلیغ کر سکتا ہے اور ایک فرشتہ کی مانند دعا مانگ سکتا ہے، اور اِس کے باوجود شاید اُس کے پاس ایک شیطان کے جیسا دِل ہو! ایک شخص کے پاس شاید عظیم ترین تحائف ہوں اور اِس کے باوجود وہ خود ایک گمراہ شخص ہو۔ ایک عظیم بشپ نے کہا، ’’غریب اَن پڑھ لوگ جنت میں جاتے ہیں جبکہ ہم، اپنے تمام تر علم کے ساتھ جہنم میں گر جاتے ہیں۔‘‘ ایک شخص کے پاس شاید عظیم تر تحائف ہو سکتے ہیں اور اِس کے باوجود وہ صرف ایک گمراہ شخص ہوتا ہے۔ سچے فضل کا ایک اؤنس دس پونڈز کے تحائف سے کہیں زیادہ قیمتی ہوتا ہے۔ یہوداہ نے مسیح کی پیروی کی تھی! اُس نے مسیح کی خوشخبری کی منادی کی تھی، اُس نے بدروحوں کو نکالا تھا، مسیح کے نام سے، اُس نے اُسی دسترخوان پر کھانا کھایا اور پانی پیا تھا جس پر مسیح نے کھایا اور پیا تھا؛ اِس کے باوجود یہوداہ صرف ایک منافق تھا، جو ’’خود اپنی ہی جگہ‘‘ جہنم میں گیا! وہ جو پاک ہونے کا دکھاوا کرتا ہے اور اِس کے باوجود دینداری کو اپنی زندگی میں شامل نہیں کرتا ’’اُس کے پاس دینداری کی وضع تو ہوتی ہے، لیکن وہ اِختیار کا انکار کرتا ہے۔‘‘

ایک ہستی شاید مسیحی ہونا تسلیم کرتی ہے اور اِس کے باوجود کبھی بھی اُس کا دِل مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوا ہوتا۔ وہ ایک منافق ہوتا ہے جو ایک اچھا مسیحی ہونا ظاہر کرتا ہے، لیکن وہ تکبر اور بغاوت کے ساتھ بھرا ہوا ہوتا ہے۔ بے شمار لوگ راستباز لگتے ہیں، لیکن وہ اپنی راستبازی کو ایک نقاب کی مانند اُوڑھتے ہیں، کہ اپنے دِل کی بغاوت اور تکبر کو چُھپا لیں۔ یہ بات ایک شخص کی وضاحت کرتی ہے جس نے سیمنری میں تعلیم پائی اور کاہانت کے لیے مسح کیا گیا۔ لیکن اُس کا دِل مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوا تھا۔ لہٰذا وہ ایک خوبصورت گمراہ لڑکی کے پیچھے جانے کے لیے ہمارے گرجا گھر کو چھوڑ کر چلا گیا۔ ’’دیماس نے دُنیا کی محبت میں پھنس کر مجھے چھوڑ دیا‘‘ (2 تیموتاؤس4:10)۔ یہ بات ڈاکٹر کرھیٹن ایل۔ چعین کی وضاحت کرتی ہے جنہوں نے صرف ایک منافق ہونا ثابت کیا جب اُن کا تکبر اور اُن کی بغاوت نظروں میں آئی، جب اُن کا نقاب چہرے سے اُترا اور ہم نے اُنہیں ایک منافق کی حیثیت سے دیکھا۔

’’اُس دِن کئی مجھ سے کہیں گے: اے خُداوند، اے خُداوند! کیا [میں] نے تیرے نام سے نبوت نہیں کی؟ اُس وقت میں اُن سے صاف صاف کہہ دوں گا کہ میں تم سے کبھی واقف نہ تھا۔ اے بدکارو، میرے سامنے سے دور ہو جاؤ۔‘‘

عام اور جنگلی چوہے شاید گھر میں رہ لیں۔ لیکن جب گھر منہدم ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے تو وہ بھاگ جاتے ہیں، کیونکہ وہ ایک دوسرے محفوظ جگہ کی تلاش کرتے ہیں۔ گرجا گھر کے خوشگوار دِن بے شمار جھوٹے منافق لوگوں کو اِس میں لے آتے ہیں۔ لیکن جب گرجا گھر لرزتا ہے، وہ بھاگ جاتے ہیں – جو ثابت کرتا ہے کہ وہ حقیقی مسیحی نہیں تھے چاہے پہلے اُنہوں نے کچھ بھی کہا ہو۔ یہاں پر [درج ذیل] اُن میں سے کچھ ہیں۔

ایک شخص نے کہا، ’’جہاں یہ ہماری رہنمائی کریں گے میں اِن کی پیروی کروں گا۔ یسوع چاہے مجھے مشکلیں یا مصیبتیں اُٹھانی پڑیں… مجھے زندگی بخشی ہے۔ یسوع کے عظیم نام کی ستائش ہو۔‘‘ اِس کے باوجود یہی بندہ جب ہمارے گرجا گھر کی تقسیم شروع ہوئی تو بھاگنے والوں میں سب سے پہلا تھا۔

ایک چینی لڑکی نے کہا، ’’میں چاہتی ہوں کہ لوگ اُن عظیم باتوں کو جان جائیں جو خُدا میرے لیے کر چکا ہے۔ کاش خُدا میری زندگی کو اپنی گواہی کے لیے استعمال کرے۔‘‘ لیکن وہ تو تقسیم کے شروع ہونے سے بھی پہلے گرجا گھر سے بھاگ گئی تھی!

ایک دوسرے نوجوان چینی شخص نے کہا، ’’میں اِظہار نہیں کر سکتا یسوع کے وسیلے سے نجات پانا کِتنا عظیم ہو سکتا ہے… میں چاہتا ہوں دوسرے وہ عظیم باتیں جان جائیں جو مسیح میرے لیے کر چکا ہے۔‘‘ اِس کے باوجود کچھ ہی عرصے کے بعد اُس نے چیعن کے پیروی کرنے کے لیے گرجا گھرکو چھوڑ دیا اور ظاہر کر دیا کہ اُس کی باتیں کوئی معنی نہیں رکھتی تھیں۔ وہ اب بھی ایک گمراہ منافق ہی تھا جو جہنم میں جا رہا ہے!

ویت نام سے ایک نوجوان شخص نے کہا، ’’اُس تمام تر محبت کے ساتھ جو یسوع کے پاس میرے لیے ہے، میں اُس کو بہت زیادہ پیار نہیں کر سکتا۔ میں یسوع میرے نجات دہندہ کے لیے اپنی زندگی پیش کرتا ہوں۔‘‘ ایک سال کے بعد اُس نے نجات دہندہ کو دھوکہ دیا اور مُرتد چعین کے ساتھ گرجا گھر کو چھوڑ دیا۔

کالج کے ایک دوسرے نوجوان طالب علم نے کہا، ’’میں خُدا کا یسوع مسیح کے قیمتی خون کے وسیلے سے مجھے پاک صاف کرنے کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ خُداوند کی ستائش ہو!‘‘ اچھا لگتا ہے، کیا نہیں لگتا؟ لیکن جلد ہی، اُس لڑکی کے یہ کہنے کے بعد، وہ گناہوں کی دُنیا میں واپس چلی گئی اور ہمارے گرجا گھر کو چھوڑ دیا۔

ایک امریکی نثاد جاپانی لڑکی نے کہا، ’’میری گواہی اِس قدر سادہ ہے۔ میں نے یسوع پر بھروسہ کیا اور اُس نےمجھے نجات دلائی‘‘ – اور اُس نے گرجا گھر کو چھوڑنے اور مُرتد چعین کے ساتھ جانے سے اُس [یسوع] کو قیمت چکائی!

میکسیکو کے ایک شخص نے کہا، ’’مجھے محبت کرنے والے نجات دہندہ کے ذریعے سے رحم دکھایا گیا تھا، اور یہ بات میں کبھی بھی نہیں بھول پاؤں گا‘‘ – لیکن تھوڑے ہی عرصہ کے بعد وہ جو اُس نے کہا تھا بھول گیا، اور مُرتد چعین کے پیچھے بھاگ گیا۔ میرے پاس اُس کی ایک تصویر ہے جس میں وہ باغی منافقین کے ساتھ مُرتد چعین کے قریب کھڑا ہوا ہے۔

چین سے ایک نوجوان خاتون نے کہا، ’’یسوع مجھ سے محبت کرتا ہے! اب میں اپنے نجات دہندہ یسوع مسیح کے لیے گانا چاہتی ہوں!‘‘ اچھا لگتا ہے، کیا اچھا نہیں لگتا؟ لیکن بہت ہی جلد اُنہوں نے ہمارے گرجا گھر کو دھوکہ دیا، اور مُرتد چعین کے ساتھ بھاگ گئیں!

کسی نے مجھ سے کہا، ڈاکٹر ہائیمرز، مذید اور چینی لوگوں کو شامل مت کریں۔ وہ سارے کے سارے دوغلے منافقین ہوتے ہیں!‘‘ کافی سچ تھا، جب تک وہ مسیح میں ایمان لانے کی حقیقی تبدیلی کا تجربہ نہیں کرتے وہ اتنے ہی گمراہ ہیں جتنے کہ وہ جن کا میں نے یہاں پر تزکرہ کیا۔ یسوع نے کہا، ’’تمہیں نئے سرے سے جنم لینا ہوگا‘‘ (یوحنا3:7)۔

’’گھٹیا فضل‘‘ اور ’’ایمان لانے کی آسان تعلیم‘‘ نئی اصطلاحات ہیں، لیکن ’’اینٹی نومیئین اِزم Antinomianism‘‘ نہیں ہے۔ مارٹن لوتھر Martin Luther (1483۔1546) نے ہمیں ایک جملہ دیا تھا۔ یہ اُن لوگوں کی جانب نشاندہی کرتا ہے جو نجات کے تمام فوائد پانا چاہتے ہیں لیکن فرائض ایک بھی نہیں چاہتے (سولی ڈیو گلوریا اشاعت خانے Soli Deo Gloria Publications، میتھیو مِیڈ Mathew Mead کی کتاب تقریباً مسیحی دریافت ہوا The Almost Christian Discovered کا سرِورق، جس کے پیش لفظ جان میک آرتھر John MacArthur نے لکھے)۔

مُرتد چعین کے لوگوں میں سے ایک کہتا ہے، ’’ڈاکٹر ہائیمرز سوچتے ہیں کوئی بھی اُس وقت تک نجات نہیں پا سکتا جب تک وہ اِس گرجا گھر میں حاضر نہیں ہوتا۔‘‘ اُس کی طرح کے مُرتد تقریباً کسی بھی قسم کا جھوٹ اپنے گمراہ اور بدکار گناہوں کو ڈھانپنے کے لیے بول سکتے ہیں۔ اور مجھے تعجب نہیں ہوا ہے کہ اِس بندے نے اِس طرح سے جھوٹ بولا، کیونکہ وہ بالکل دُرست طور پر جانتا ہے کہ میں نے کبھی بھی وہ بات نہیں کہی – نا ہی میں اس میں یقین رکھتا ہوں۔

لیکن میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ [کلیسیا] گرجا گھر ’’مسیح کا بدن‘‘ ہوتا ہے (افسیوں4:12)۔ وہ جو اِس گرجا گھر کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اِس بدن کو کمزور کرتے ہیں۔ جو اُس کی کلیسیا پر حملہ کرتے ہیں، اُس کے بدن پر حملہ کرتے ہیں۔ جو اُس کے گرجا گھر کو تقسیم کرتے ہیں اُس کے بدن کو تقسیم کرتے ہیں۔ جو اُس کے گرجا گھر کے رُکن نہیں ہوتے، وہ اُس کے بدن کے رُکن بھی نہیں ہوتے۔ بے شمار نئے ایونجیلیکل لوگ پاک کلام کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مسیح کے بدن سے مُرتدی ظاہر کرتے ہیں!

کُچھ لوگ اِس بات کو ’’سنگ مِیل‘‘ کا نظارہ کہتے ہیں۔ مجھے پرواہ نہیں آپ اِسے کیا کہتے ہیں، یہ بائبل کی پوزیشن ہے۔ کلیسیا یعنی گرجا گھر ’’مسیح کا بدن‘‘ ہوتا ہے!

میں آج کی صبح آپ سے یسوع کے پاس آنے کے کہتا ہوں۔ وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے۔ وہ اُوپر آسمان میں خُدا کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہے۔ یسوع کے پاس آئیں۔ دُنیاداری اور گناہ سے رُخ موڑ لیں۔ یسوع پر بھروسہ کریں، اور وہ اپنے قیمتی خون کے وسیلے سے آپ کے تمام گناہ پاک صاف کر دے گا! یسوع پر بھروسہ کریں اور آپ اُس کے بدن کا حصہ بن جائیں گے، جو کہ کلیسیا ہے۔ آمین۔

اگر آپ یسوع پر بھروسہ کرنے کے بارے میں ہمارے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو مہربانی سے آئیں اور بالکل ابھی آئیں اور سامنے کھڑے ہو جائیں۔ جب کہ ہم حمدوثنا کا گیت نمبر5 ’’میں جیسا بھی ہوں Just As I Am‘‘ گاتے ہیں۔

بغیر ایک التجا کے، میں جیسا بھی ہوں، مگر کہ تیرا خون میرے لیے بہایا گیا،
اور کہ تو مجھے اپنے پاس بُلانے کے لیے بیقرار ہے، اے خُدا کے برّے، میں آیا! میں آیا!

انتظار کیے بغیر، میں جیسا بھی ہوں، میری جان کو ایک تاریک دھبے سے چُھڑانے کے لیے،
تیرے لیے جس کا خون ایک داغ مٹا سکتا ہے، اے خُدا کے برّے، میں آیا! میں آیا!

بے شک اُچھالا گیا، میں جیسا بھی ہوں، بہت سی کشمکشی میں، بہت سے شکوک میں،
اپنے میں خوف اور جھگڑوں کے ساتھ اور بغیر، اے خُدا کے برّے، میں آیا! میں آیا!
   (’’میں جیسا بھی ہوں Just As I Am‘‘ شاعرہ شارلٹ ایلیٹ Charlotte Elliott، 1789۔1871، پادری صاحب نے ترمیم کی)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔