اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
یسوع کے خون کے وسیلے سے نجاتDELIVERANCE THROUGH THE BLOOD OF JESUS ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ ’’یہ بات مجھ تک خُداوند کے ذریعے سے پہنچی اور میں نے تم تک پہنچا دی، کہ خُداوند یسوع نے جس رات وہ پکڑوایا گیا، روٹی لی اور خُدا کا شکر ادا کر کے توڑی اور کہا، یہ میرا بدن ہے جو تمہارے لیے ہے، میری یادگاری کے لیے یہی کیا کرو۔ اسی طرح اُس نے کھانے کے بعد پیالہ بھی لیا اور کہا، یہ پیالہ میرے خون میں نیا عہد ہے، جب بھی اِسے پیو میری یاد گاری کے لیے پِیا کرو‘‘ (1کرنتھیوں11:23۔25)۔ |
گذشتہ ہفتہ کی شب مسیح کے لیے ایک خاتون کو جیتنا میرے لیے مسرت اور اِستحقاق کی بات تھی۔ میں نے کئی ہفتوں سے ایک بشر کو بھی نہیں جیتا تھا۔ میں شاگردی پر منادی کرتا رہا تھا۔ وہ ایک اہم موضوع تھا، لیکن اِس سے مجھے نصفانہ طور پر آدھی بھی اتنی خوشی نہیں ملی جتنی کہ اُس نوجوان خاتون کی مسیح پر بھروسہ کرنے کے لیے رہنمائی میں ملی تھی!
اگر آپ میری زندگی کی کہانی پڑھ چکے ہیں تو آپ جانتے ہی ہونگے کہ تین سالوں تک ایک آزاد خیال سیمنری میں پڑھنے سے مجھے کس قدر شدید نفرت تھی۔ لیکن جب میں وہاں پر تھا تو میں نے گمراہ بپٹسٹ مبلغین کی مسیح تک رہنمائی کی تھی۔ اُنہیں مسیح کے لیے جیتنے سے جو خوشی میں نے محسوس کی تھی اُس سے اُس رنجیدگی کا ازالہ ہو گیا جو میں نے وہاں بے اعتقادوں کے درمیان پڑھنے سے محسوس کی تھی۔ میرے خیال میں یہی وجہ ہے کہ پولوس رسول نے نوجوان تیموتاؤس کو ’’دُکھ اُٹھانے اور مبشر کا کام کرنے کے لیے‘‘ کہا تھا (2تیموتاؤس4:5)۔ میرے خیال میں پولوس جانتا تھا کہ تیموتاؤس ’’دُکھ برداشت‘‘ کر پائے گا اگر اُس نے مبشر کا کام کیا۔ ہر بشر جس کو تیموتاؤس نے جیتا اُس کو خوشی سے اسقدر لبریز کر دے گا کہ وہ ’’دُکھ برداشت‘‘ کر پائے گا حالات چاہے کتنے ہی بُرے کیوں نہ ہو جائیں! گذشتہ اِتوار کی شب اُس لڑکی کو مسیح کے لیے جیتنے کے بعد میں نے خود کو دوبارہ جوان شخص محسوس کیا!
میں ساٹھ سالوں سے بھی زیادہ عرصے سے مبشراتی واعظوں کی تبلیغ کرتا رہا ہوں، اور میری رُکنے کی اب کوئی خواہش نہیں ہے! کیوں کوئی شخص اُس بات کو کرنے سے سبکدوش ہونا چاہے گا جس سے اُس کو خوشی ملتی ہو؟
گندم کی پتیاں [گٹھیاں] لیتے آؤ، گٹھیاں لیتے آؤ
ہم خوشی مناتے ہوئے آئیں گے، گٹھیاں لیتے آئیں گے!
(’’گٹھیاں لیتے آئیں گےBringing in the Sheaves‘‘ شاعر نولس شُعا Knowles Shaw، 1834۔1878)۔
اور اِسی لیے، میں نے گذشتہ اِتوار کی شب دوبارہ خوشی منائی جب میں نے اُس نوجوان خاتون کی یسوع کے پاس آنے میں مدد کی! لیکن میں اُس کی کبھی بھی مدد نہ کر پاتا اگر مجھے معلوم نہ ہوتا کہ ہماری تلاوت میں کیا تھا۔
’’لو، کھاؤ: یہ میرا بدن ہے جو تمہارے لیے توڑٓا گیا… یہ پیالہ میرے خون میں نیا عہد ہے، جب بھی اِسے پیو میری یاد گاری کے لیے پِیا کرو‘‘ (1کرنتھیوں11:24۔25)۔
آپ شاید کہیں، ’’وہ آیات بشروں کو جیتنے کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟ وہ آیات عشائے ربانی کے بارے میں بات کرتی ہیں۔ اُن کا اِطلاق بشروں کے جیتنے پر کیسے ہوتا ہے؟‘‘ یہ ہے جو وہ مجھ سے کہتی ہیں – عشائے ربانی میں دو جُز ہیں، ایک نہیں ہے! پہلا، مسیح کا بدن جو صلیب پر ہمارے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے مر گیا تھا۔ دوسرا، مسیح کا خون، جو ہمیں تمام گناہ سے پاک صاف کر دیتا ہے! ایک مشہور ایونجیلیکل تعلیم دے رہے ہیں کہ خون یسوع کی موت کے بارے میں ایک دوسرا لفظ ہے۔ اگر وہ دُرست ہیں، تو پھر عشائے ربانی میں دو جُز کیوں ہیں؟ وہ چیزیں جو مختلف ہوتی ہیں ایک جیسی نہیں ہوتی ہیں!
جب میں آزاد خیال سیمنری میں پڑھ رہا تھا، تو میرے اِساتذہ میں سے ایک ہر کلاس میں لگ بھگ ہمیشہ ھیری ایمرسن فوسڈِک کو حوالہ دیتے تھے۔ وہ فوسڈِک کو مسیحیت کا دفاع کرنے والا کہا کرتے تھے! دراصل فوسڈِک بائبل اور مسیح کا کٹر دشمن تھا۔ جب وہ یونین تھیالوجیکل سیمنری میں تھے، تو عظیم چینی مبشر ڈاکٹر جان سُنگ وہاں پر پڑھ رہے تھے۔ ڈاکٹر سُنگ کو تجربہ ہو چکا تھا جس میں یسوع کے خون کے وسیلے سے وہ پاک صاف ہو گئے تھے۔ فوسڈِک نے ڈاکٹر سُنگ کو ذہنی علاج کے ایک اِدارے میں زنجیروں میں قید کروا دیا۔ خُدا کی مداخلت کے وسیلے سے، ڈاکٹر سُنگ قیدی بنائے جانے سے بچ نکلے۔ وہ واپس چین چلے گئے اور ایک شہرہ آفاق ایونجیلِسٹ بنے۔ لیکن سُنیں جو ھیری ایمرسن فوسڈِک نے مسیح کے خون کے بارے میں کہا۔
مسیح کا خون ابتدائی نظریات سے گیا ہے۔ خون سے تعلق رکھتے ہوئے آدھے جادوئی تصورات کو حمدوثنا کے کچھ مسیحی گیتوں، واعظوں اور دعاؤں میں بُنا گیا ہے (بائبل کو سمجھنے کے لیے ایک گائیڈ A Guide to Understanding the Bible، ھارپرHarper، 1938، صفحہ 560)
جو بات میرے ذہن کو اُڑاتی ہے وہ یہ ہے کہ بے شمار نئے ایونجیلیکلز اب بالکل اُسی بات میں یقین کرتے ہیں جو فوسڈِک نے مسیح کے خون کے بارے میں کی تھی۔ یہ نئے ایونجیلیکل مبشرین کچھ اِس قسم کی باتیں کرتے ہیں، ’’مسیح کا خود اپنا جسمانی خون گناہ سے پاک صاف نہیں کرتا ہے۔‘‘ اِسی شخص نے کہا، ’’خون کو موت کے متبادل کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔‘‘ مجھے حیرت ہے وہ عشائے ربانی کیسے بانٹ سکتا ہے – جو کہ واضح طور پر تعلیم دیتی ہے کہ یسوع کا بدن اور خون دو مختلف باتیں ہیں!
یہ ایک اہم نکتہ ہے، اور میں اِس کو ایک بھی مرتبہ ہاتھ سے نہیں جانے دوں گا! اگر میں نے اُس لڑکی کو گذشہ اِتوار کو ہی بتا دیا ہوتا کہ مسیح کا ’’خون گناہ سے پاک صاف نہیں کرتا‘‘ تو وہ ابھی تک گمراہ ہی ہوتی! آج نوجوان لوگ اُس طرح سے نہیں سوچتے جیسے لوگ سوچا کرتے تھے۔ اگر میں اُنہیں بتاتا ہوں کہ مسیح اُن کے گناہوں کے لیے قربان ہو گیا، تو وہ اکثر اِس بات کو اپنے ذہن میں قبول نہیں کرتے۔ اُنھیں مذید کچھ اور چاہیے ہوتا ہے۔ ابلیس اُنہیں بتاتا ہے کہ اُنہیں کسی قسم کے احساس کو پانا ہوتا ہے۔ وہ ’’مذید کچھ اور‘‘ کے طور پر ایک احساس پر لپٹتے رہتے ہیں۔ وہ گمشدہ رہتے ہیں۔ لیکن اگر میں اُنہیں مسیح کے خون کے بارے میں بتاتا ہوں، تو اُن میں سے بُہتیروں کو یہ بات مطمئن کر دیتی ہے، اور وہ یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں اور نجات پا لیتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہمیں عشائے ربانی میں موجود دونوں اجزا پر منادی کرنی چاہیے – مسیح کے بدن کی موت – اور مسیح کا خون۔
1۔ پہلی بات، گمشدہ لوگ مسیح کے خون میں ایمان کے وسیلے سے نجات پاتے ہیں۔
رومیوں3:24 اور 25 آیات کہتی ہیں،
’’اُس کے فضل کے سبب اُس مخلصی کے وسیلے سے جو یسوع مسیح میں ہے، مفت راستباز ٹھہرائے جاتے ہیں: خُدا نے یسوع کو مقرر کیا کہ وہ اپنا خون بہائے اور انسان کے گناہ کا کفارہ بن جائے اور اُس کے خون پر ایمان لانے والے فائدہ اُٹھائیں… ‘‘ (رومیوں3:24، 25)۔
’’انسان کے گناہ کا کفارہpropitiation‘‘ کا مطلب ’’رحم کی جگہ‘‘ ہوتا ہے۔ لہٰذا، ہمیں مسیح میں رحم ملتا ہے ’’اُس کے خون میں ایمان کے وسیلے سے۔‘‘
اور جب وہ فاتح کھڑا ہوتا ہے، مجھ پر سے گناہ کی لعنت کی گرفت ختم ہو چکی ہے؛
کیونکہ میں اُس کا اور وہ میرا ہے – مسیح کے قیمتی خون کے وسیلے سے خریدا گیا۔
(’’تنہا مسیح میں In Christ Alone‘‘ شاعر کیتھ گیٹی اور سٹیوارٹ ٹاؤن اینڈ Keith Getty and Stewart Townend، 2001)۔
لیکن وہ کیسے ہو سکتا ہے اگر وہاں پر خون نہیں ہے؟
خُدا کا شکر ادا کریں کہ یسوع کا خون اب بھی میسر ہے! ڈاکٹر اینڈریو میورے نے نشاندہی کی ہے کہ مسیح کا خون آج کہاں پر ہے۔ عبرانیوں 12:22۔24 آیات میں ہمیں چیزوں کی ایک فہرست پیش کی گئی ہے جو آسمان میں ہیں۔ اُن میں یسوع کا وہ خون بھی ہے۔ ڈاکٹر میورے نے کہا،
آسمان میں، جہاں خُدا ہم سب کا منصف ہے، اور جہاں یسوع، نئے عہد کا ثالثی ہے، وہاں ’’چھڑکا ہوا خون‘‘ بھی ہے‘‘ (عبرانیوں12:23، 24)۔
بائبل ہمیں واضح طور پر عبرانیوں12:23، 24 آیات میں بتاتی ہے کہ آسمان میں یسوع کا خون ہے۔ قدیم کلیسیا کے مشہور مبلغ جان کرائیسوسٹوم John Chrysostom نے بھی یہی بات کہی تھی۔ کرائیسوسٹوم نے کہا،
اُس کا خون آسمان میں لے جایا گیا تھا۔ تمہیں پھر خیال رکھنا چاہیے کہ ہم اُسی خون میں شمولیت کریں جو پاک جگہ پر لے جایا گیا تھا، آسمان میں سچی پاک جگہ (جان کرائیسوسٹوم John Chrysostom، عبرانیوں پر مذہبی خُطباتHomilies on Hebrews، صفحہ 517)۔
یہ ہی بات عظیم اصلاح کار جان کیلوِن نے بھی کہی۔
مسیح کا وہ خون جس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے ہمارے لیے دُنیا کے اِختتام تک کے لیے بھی بہت ہے، کیونکہ مسیح کا خون ہمیشہ خُدا کی حضوری میں ٹپکتا رہتا ہے (جان کیلوِن John Calvin، عبرانیوں پر تبصرہ Commentary on Hebrews، صفحہ235)۔
17ویں صدی کے تبصرہ نگار میتھیو پول نے کہا،
وہ ایک ہی مرتبہ پاک جگہ میں گیا؛ عہد کے اِس خون کے ساتھ وہ اپنے بدن میں سے صلیب پر اپنی جان نکل جانے کے فوراً بعد، آسمان میں مقدس ترین مقام میں گیا (میتھیو پول Mathew Poole، تمام بائبل پر ایک تبصرہ A Commentary on the Whole Bible، جلد سوئم، صفحہ849)۔
سپرجئین، جو تمام زمانوں کے عظیم ترین مبلغ ہیں، اُںہوں نے کہا،
جب ہم خود جنت میں جائیں تو ہمیں چھڑکے ہوئے خون کے پرے نہیں جانا چاہیے؛ جی نہیں، کسی دوسری جگہ کے مقابلے میں ہم اُس کی موجودگی زیادہ سچے طور پر وہاں دیکھیں گے۔ ’’کیا!‘‘ آپ کہتے ہیں، ’’جنت میں یسوع کا خون؟‘‘ جی ہاں! آئیے اُنہیں جو قیمتی خون کے بارے میں سرسری طور پر بات کرتے ہیں اُن کے نظریے کو دُرست کریں ورنہ وہ بے حُرمتی کے قصوروار ٹھہریں گے۔ میرے لیے کسی اور بات کے بارے میں سوچنے یا منادی کرنے سے زیادہ قیمتی یہ شاندار موضوع ہے۔ مسیح کا خون خوشخبری کی جان ہے (سی۔ ایچ۔ سپرجئین، ’’چھڑکا گیا خونThe Blood of Sprinkling،‘‘ 28فروری، 1886، M.T.P.، جلد 32، صفحہ121)۔
اور ڈاکٹر جے ورنن میگی، جو عالمگیر شہرت یافتہ بائبل کے اُستاد ہیں، اُنہوں نے کہا،
اُس کا خون یہاں تک کہ ابھی آسمان میں ہے، اور لامحدود زمانوں تک وہ وہیں پر ہمیں وہ ہولناک قیمت چکانے کی یاد دلانے کے لیے رہے گا جو مسیح کو ہمارے گناہ بخشوانے کے لیے ادا کرنی پڑی (جے۔ ورنن میگی J. Vernon McGee، بائبل میں سے Thru the Bible، جلد 5، صفحہ560)۔
II۔ دوسری بات، مسیح کا خون شیطان اور اُس کے آسیبوں پر قابو پاتا ہے!
بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ مصیبتوں کے بہت بڑے دور میں مسیحی ’’برّے کے خون کے وسیلے سے‘‘ شیطان پر قابو پائیں گے (مکاشفہ12:11)۔ جب میں آج نوجوان لوگوں کو منادی کر رہا ہوتا ہوں، تو میں جانتا ہوں کہ اُن میں سے بے شمار، یہاں تک کہ مسیحی گھروں سے بھی، وہ گناہ سرزد کر چکے ہوتے ہیں جن کے بارے میں ہم نے کبھی سُنا بھی نہیں تھا جب ہم نوجوان تھے۔ اُن میں سے بے شمار چرس اور دوسری منشیات لے چکے ہوتے ہیں۔ اُن میں سے زیادہ تر جنسی تعلقات کر چکے ہوتے ہیں۔ تقریباً اُن میں سے سب نے فحش فلمیں دیکھی ہوئی ہوتی ہیں، اور بے شمار ایسے گناہوں کو سرزد کر چکے ہوتے ہیں جن کا تزکرہ کرنا نہایت ہولناک ہے۔ جب وہ ہمیں ملنے کے لیے آتے ہیں تو یہ بات یقینی ہوتی ہے کہ کچھ آسیب زدہ ہوتے ہیں، اور اگر اُنہوں نے LSD [نشہ] لیا ہوا ہوتا ہے تو وہ آسیب کے قبضے میں ہوتے ہیں۔ وہ بددعا سے آزاد ہونا چاہتے ہیں، لیکن رات میں ابلیس اُن کے پاس آتا ہے اور اُنہیں اذیت دیتا ہے، اُنہیں اُن ہولناک گناہوں کو یاد دلاتا ہے جو اُنہوں نے کیے ہوتے ہیں۔ ہم اُن سے کیا کہہ سکتے ہیں جو اُن کی مدد کرے گا؟ نفسیات مدد نہیں دیتی ہے۔ میں کوشش کر چکا ہوں۔ یہ اُنہیں بالکل بھی سکون نہیں فراہم کرتی۔ یہ اُن وجوہات میں سے ایک ہے کہ بے شمار نوجوان لوگ آج کل opioids[ذہنی و جسمانی سکون پہنچانے والی نشے کی ادوایات] لیتے ہیں۔ وہ مُٹھی مُٹھی بھر گولیاں نگل جاتے ہیں اُن یادوں کو روکنے اور کوشش کرنے کے لیے جو اُنہیں اُن کے گناہوں کے لیے اذیت پہنچاتی ہیں۔ میں اُن کی مدد کرنے کے لیے اُنہیں کیا کہہ سکتا ہوں؟ میں جانتا ہوں کہ کچھ مجھے کرشماتی مشن والا بُلائیں گے، جو کہ میں نہیں ہوں! لیکن مجھے آپ کو بتا دینا چاہیے کہ امریکہ نمائندگان کی جماعت کا ایک میدان بن چکا ہے۔ بالکل جیسے غیرملکی مشنری آسیبوں کو باہر نکالتے ہیں، میں وہ بھی کر چکا ہوں۔ لیکن پھر بھی اُس سے مکمل چین و سکون نہیں ملتا ہے۔ اب بھی آسیبی قوتیں رات میں اُنہیں اذیتیں دینے کے لیے آتی ہیں! پھر میں نے اپنے چینی پادری صاحب سے مکمل چُھٹکارے کا راز سیکھا۔ یہ مکاشفہ12:7۔12 میں ہے۔ یہ صفحہ1341پر سیکوفیلڈ بائبل میں ہے۔ مہربانی سے کھڑے ہو جائیں جب میں اِس کو پڑھوں۔
’’اور پھر آسمان میں لڑائی ہوئی: میکائیل اور اُس کے فرشتے اژدھے سے لڑنے نکلے؛ اژدھے اور اُس کے فرشتوں نے اُن کا مقابلہ کیا۔ لیکن اُن کے سامنے ٹِک نہ سکے اور اِس کے بعد آسمان میں اُن کا مقام اُن کے ہاتھ سے نکل گیا۔ تب وہ بڑا اژدھا نیچے پھینک دیا گیا یعنی وہی پرانا سانپ جس کا نام ابلیس اور شیطان ہے اور جو ساری دُنیا کو گمراہ کرتا ہے، وہ خود بھی اور اُس کے ساتھ اُس کے فرشتے بھی زمین پر پھینک دیے گئے۔ اور میں نے آسمان سے ایک بڑی آواز آتی سُنی کہ ، اب ہمارے خُدا کی نجات، قدرت اور بادشاہی اور اُس کے مسیح کا اختیار ظاہر ہوا: کیونکہ ہمارے بھائیوں پر تہمت لگانے والا جو دِن رات خُدا کے حضور اُن پر تہمت لگاتا رہتا ہے نیچے پھینک دیا گیا ہے۔ وہ برّہ کے خون اور اپنی گواہی کی بدولت اُس پر غالب آئے۔ اور اُںہوں نے اپنی جانوں کو عزیز نہ سمجھا یہاں تک کہ موت بھی گوارا کر لی۔ اِس لیے اے آسمانو، اور آسمان میں رہنے والوں، خوشی مناؤ! مگر اے زمین اور سمندر تم پر افسوس، اِس لیے کہ ابلیس نیچے تمہارے پاس گرا دیا گیا، وہ قہر سے بھرا ہوا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اُس کی زندگی کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے‘‘ (مکاشفہ12:7۔12)۔
آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔
بڑے مصائب کے دور کے مقدسین نے ’’برّہ کے خون کے وسیلے سے‘‘ شیطانیت کے آسیبوں پر قابو پایا تھا۔ جب یادیں اُنہیں اذیت دینے کے لیے آتی تھیں، میں اُنہیں ایک پرانے زمانے کا حمدوثنا کا گیت گانے کے لیے کہتا ہوں،
کیا آپ گناہ کے بوجھ سے آزاد ہونا چاہیں گے؟
وہاں پر خون میں قوت ہے، خون میں قوت۔
کیا آپ بدی پر فتح پانا چاہیں گے؟
وہاں پر خون میں شاندار قوت ہے۔
وہاں قوت ہے، قوت، حیرت انگیز کام کرنے والی قوت
برّے کے خون میں؛
وہاں قوت ہے، قوت، حیرت انگیز کام کرنے والی قوت
برّے کے قیمتی خون میں۔
(’’وہاں خون میں قوت ہے There is Power in the Blood‘‘ شاعر لوئیس ای۔ جونز Lewis E. Jones، 1865۔1936)۔
کھڑے ہو جائیں اور کورس میرے ساتھ گائیں۔ یہ آپ کے گیتوں کے ورق پر نمبر11 ہے۔
وہاں قوت ہے، قوت، حیرت انگیز کام کرنے والی قوت
برّے کے خون میں؛
وہاں قوت ہے، قوت، حیرت انگیز کام کرنے والی قوت
برّے کے قیمتی خون میں۔
آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ ابھی تک عذاب میں مبتلا ہیں تو آئیں اور ڈاکٹر کیگن، مجھے یا جان کیگن سے ملاقات کریں۔ آپ کو پہلے شاید کسی قوی آسیب سے چھٹکارہ پانے کی ضرورت پڑے گی۔ اُس عظیم خوشخبری کے گیت کو سُنیں جو ابھی کچھ دیر پہلے ہی مسٹر گریفتھ نے گایا۔ اُس کے الفاظ ڈاکٹر اُوسولڈ جے۔ سمتھ نے تحریر کیے۔ اُس کی موسیقی کی ترتیب ڈاکٹر ہومر روڈیہور نے کی تھی۔ بلی گراہم کے شیطان اور اُس کے آسیبوں پر منادی کرنے سے پہلے اِس گیت کو جارج بیورلی نے کئی مرتبہ گایا۔
کوئی شاہراہ کے کنارے تنہا بیٹھا بھیک مانگ رہا تھا،
اُس کی آنکھیں اندھی تھیں، وہ روشنی کو نہیں دیکھ سکتا تھا۔
اُس نے اپنے چیتھڑوں کو مضبوطی سے گرفت میں لیا اور سایوں میں کپکپایا
پھر یسوع آیا اور اُس کی تاریکی کو بھگانے کی پیشکش کی۔
جب یسوع آتا ہے تو آزمانے والے کی قوت ٹوٹ جاتی ہے؛
جب یسوع آتا ہے تو آنسو پونچھے جاتے ہیں۔
وہ رنج و الم لے لیتا ہے اور زندگی کو جلال کے ساتھ بھر دیتا ہے،
کیونکہ سب کچھ بدل جاتا ہے جب یسوع رہنے کے لیے آتا ہے۔
گھر اور دوستوں سے شیطانی روح نے اُسے دور کردیا،
مزاروں میں اُس نے بدنصیبی میں بسیرا کیا؛
اُس نے اپنے آپ کو تنہا کرلیا جیسے ہی بدروحوں کی قوتوں نے اُس پر قبضہ کیا،
پھر یسوع آیا اور اُس نے اسیر کو آزادی دلائی۔
جب یسوع آتا ہے تو آزمانے والے کی قوت ٹوٹ جاتی ہے؛
جب یسوع آتا ہے تو آنسو پونچھے جاتے ہیں۔
وہ رنج و الم لے لیتا ہے اور زندگی کو جلال کے ساتھ بھر دیتا ہے،
کیونکہ سب کچھ بدل جاتا ہے جب یسوع رہنے کے لیے آتا ہے۔
اِس لیے آج لوگوں نے نجات دہندہ کو قابل سمجھا ہے،
وہ جنون، جنسی لذت اور گناہ کو فتح نہیں کر سکے؛
اُن کے ٹوٹے ہوئے دِلوں نے اُنہیں تنہا اور اُداس چھوڑ دیا ہے،
پھر یسوع آیا اور ہمارے درمیان خیمہ زن ہوا۔
جب یسوع آتا ہے تو آزمانے والے کی قوت ٹوٹ جاتی ہے؛
جب یسوع آتا ہے تو آنسو پونچھے جاتے ہیں۔
وہ رنج و الم لے لیتا ہے اور زندگی کو جلال کے ساتھ بھر دیتا ہے،
کیونکہ سب کچھ بدل جاتا ہے جب یسوع رہنے کے لیے آتا ہے۔
(’’پھر یسوع آتا ہےThen Jesus Came‘‘ شاعر اُوسولڈ جے۔ سمتھ، 1889۔1986؛
موسیقی ترتیب دی ہومر روڈیہورHomer Rodeheaver، 1880۔1955؛ نے)۔
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
واعظ سے پہلے تنہا گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’پھر یسوع آتا ہےThen Jesus Came‘‘ )شاعر اُوسولڈ جے۔ سمتھ، 1889۔1986؛
موسیقی ترتیب دی ہومر روڈیہورHomer Rodeheaver، 1880۔1955؛ نے)۔
لُبِ لُباب یسوع کے خون کے وسیلے سے چُھٹکارہ DELIVERANCE THROUGH THE BLOOD OF JESUS ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے یہ بات مجھ تک خُداوند کے ذریعے سے پہنچی اور میں نے تم تک پہنچا دی، کہ خُداوند یسوع نے جس رات وہ پکڑوایا گیا، روٹی لی اور خُدا کا شکر ادا کر کے توڑی اور کہا، یہ میرا بدن ہے جو تمہارے لیے ہے، میری یادگاری کے لیے یہی کیا کرو۔ اسی طرح اُس نے کھانے کے بعد پیالہ بھی لیا اور کہا، یہ پیالہ میرے خون میں نیا عہد ہے، جب بھی اِسے پیو میری یاد گاری کے لیے پِیا کرو‘‘ (1کرنتھیوں11:23۔25)۔ (2تیموتاؤس4:5) I. پہلی بات، گمراہ لوگ مسیح کے خون میں ایمان کے وسیلے سے نجات پاتے ہیں، رومیوں3:24، 25؛ عبرانیوں12:23، 24 . II. دوسری بات، مسیح کا خون شیطان اور آسیبوں پر قابو پاتا ہے! |