Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


منگل کے روز ہمارے روزہ رکھنے کے دِن پر غور طلب باتیں

NOTES ON OUR FAST-DAY ON TUESDAY
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 12 اگست، 2018
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Evening, August 12, 2018

’’جب تو روزہ رکھے تو اپنا مُنہ دھو، سر میں تیل ڈال تاکہ لوگوں کو نہیں بلکہ آسمانی باپ کو جو نظر سے پوشیدہ ہے، معلوم ہو کہ تو روزہ دار ہے اور تیرا باپ جو پوشیدگی میں دیکھتا ہے تجھے اجر دے گا‘‘ (متی6:17، 18)۔

غور کریں کہ یسوع نے نہیں کہا، ’’اگر تو روزہ رکھے۔‘‘ جی نہیں، اُس نے کہا، ’’جب تو روزہ رکھے۔‘‘ دُنیا دار لوگوں کے لیے آج روزہ رکھنا ایک عجیب بات دکھائی دیتی ہے۔ کبھی کبھار ضرورت سے زیادہ فکر کرنے والی ایک ماں سوچے گی تم بھوک سے مر جاؤ گے اگر تم ایک دِن بھی کھانا کھائے بغیر گزارتے ہیں۔ اپنی ماں سے جھوٹ مت بولیں۔ اُنہیں صرف اِتنا بتا دیں کہ آپ اُس کھانے کو نہیں کھا رہے۔

ہر کسی کو روزہ رکھنا چاہیے۔ اگر آپ کو کوئی جسمانی مسئلہ ہے تو آپ کو روزہ کا ایک دِن شروع کرنے سے پہلے ایک میڈیکل ڈاکٹر سے ملنا چاہیے۔ ہمارے گرجا گھر میں، آپ کو ڈاکٹر جوڈیِتھ کیگن، یا ڈاکٹر کرھیٹن ایل۔ چعین سے ملنا چاہیے۔ یا آپ اُنہیں فون کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر جوڈیِتھ کا فون نمبر (213)324-3231 ہے۔ ڈاکٹر چعین کا فون نمبر (323)819-5153 ہے۔ اگر آپ کو ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بات کی شکایت ہے تو آپ کو ڈاکٹر جوڈیِتھ کیگن یا ڈاکٹر چعین کو فون کرنا یقینی بنانا چاہیے، یا اِس عبادت کے بعد اُن میں سے کسی ایک سے بات کرنی چاہیے۔ اگر وہ آپ کو روزہ نہ رکھنے کے لیے کہتے ہیں، تو آپ تب بھی دعا میں زیادہ وقت گزار سکتے ہیں جب ہم منگل کے دِن اپنا روزے کا دِن منائیں گے۔ آپ اُس دِن ہمارے ساتھ دعا میں روزہ رکھے بغیر شمولیت کر سکتے ہیں۔

منگل کے روز، 14 اگست، ہم اپنے گرجا گھر میں روزے کا ایک دِن منائیں گے۔ آپ میں سے کوئی بھی روزہ نہیں رکھتا۔ کوئی بھی آپ کی جانچ نہیں کر رہا ہوگا کہ آیا آپ نے روزہ رکھا ہوا ہے۔ اگر آپ ہمارے ساتھ روزہ رکھیں گے تو یہ مکمل طور پر رضامندانہ ہو گا۔ اسے رکھیں اگر آپ چاہتے ہیں۔ اِسے مت رکھیں اگر آپ نہیں چاہتے ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہم نے بے شمار مہینوں کے بعد روزہ کا ایک دِن رکھا ہے۔ مجھے ڈاکٹر ایلمر ایل۔ ٹاؤنز Dr. Elmer L. Towns کے ذریعے سے دعا اور روزہ رکھنے کی ضرورت کے بارے میں یاد آیا، جو لبرٹی یونیورسٹی کے شریکِ بانی ہیں۔ اِس پیغام میں جو خیالات اور تبصرے میں پیش کروں گا وہ ڈاکٹر ٹاؤنز کی کتاب روزہ رکھنے کے لیے نوسیکھیوں کے لیے رہنمائی The Beginner’s Guide to Fasting، بیتھنے ہاؤس پبلیشرز Bethany House Publishers، 2001۔ یہ ایک اچھی کتاب ہے۔ اگر آپ کو نقل چاہیے تو آپ Amazon.com پر آرڈر کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ٹاؤنز کی کتاب میں روزہ رکھنے کی بے شمار قسمیں ہیں۔ لیکن ہم ایک دِن کا روزہ رکھنے جا رہے ہیں جس کو وہ ’’یوم کافور کا روزہ‘‘ کہتے ہیں۔ یہ ایک دِن کا روزہ ہوتا تھا جس کو رکھنے کی یہودی ایمانداروں کو ضرورت ہوتی تھی (احبار16:29)۔

آج، مسیحیوں سے روزہ رکھنا مطلوب نہیں ہوتا – لیکن ہمیں روزہ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یسوع نے کہا، ’’جب تو روزہ رکھے‘‘ (متی6:16) کیونکہ روزہ رکھنا ہمارے کردار اور ایمان کی تعمیر کے لیے ایک تربیت ہے۔

اگر آپ نے کبھی بھی روز نہیں رکھا تو سارا دِن بغیر کھائے پیے رہنے کے بارے میں سوچنے سے آپ شاید خوفزدہ ہو جائیں۔ لیکن روزہ رکھنا آپ کو وزن گھٹانے کے لیے خاص خوراک کھانے کے مقابلے میں کوئی زیادہ نقصان نہیں دے گا۔ ایک دِن کا روزہ ایک عام شخص کو جسے ڈاکٹر – جیسے ڈاکٹر جوڈیتھ کیگن یا ڈاکٹر چعین ’’اِجازت دے دے‘‘ کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔

ایک دِن کا ’’یوم کافور کا روزہ‘‘ منگل کے روز آپ کے لیے پہلا روزہ رکھنے کے لیے سب سے بہترین ہوگا۔ آپ سے روزہ رکھنا مطلوب نہیں ہے۔ آپ اِس کو رضامندانہ طور پر ایک روحانی تربیت کی حیثیت سے رکھیں۔ مت پریشان ہوں دوسرے کیا سوچیں گے، کیونکہ آپ کا روزہ خُدا اور آپ کے مابین ایک ذاتی وابستگی ہے۔ روزہ رکھنا خُدا کے لیے ایک دعائی جنگجو بننے میں آپ کی مدد کرے گا۔

جب آپ منگل کو روزہ رکھیں تو مزاحمت کی توقع رکھیں۔ ابلیس آپ کی مخالفت کرے گا۔ اگر آپ دوسروں کی نجات یا اپنے گرجا گھر کے لیے دعا مانگتے ہیں، شیطان آپ کی مخالفت کرے گا۔ روزہ رکھنا کوئی آسان نہیں ہوتا ہے۔ لہٰذا جب آپ روزہ رکھنے کی مہم کا آغاز کرتے ہیں تو اِس کو یہ جان کر کریں کہ یہ شاید مشکل ہو سکتا ہے۔ لیکن انعامات بھی اَسی کے قابل ہوں گے!

بائبل میں ایک دِن کا یوم کافور کا روزہ Yom Kippur Fast غروبِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک تھا۔ اگر آپ ہمارے ساتھ ایک دِن کا روزہ رکھنے جا رہے ہیں تو آپ کو غروبِ آفتاب (تقریباً8:30 بجے شام) سے پہلے کچھ ہلکی پھلکی غذا کھا لینی چاہیے۔ ایک کیلا یا دلیہ کا ایک پیالہ کھا لیں۔ اگلے روز ناشتہ یا دوپہر کا کھانا مت کھائیں۔ جب منگل کو سورج غروب ہوتا ہے تو ہم آپ کے لیے یہاں گرجا گھر میں کھانا تیار رکھیں گے۔ پھر ہم چند ایک اور دعائیں مانگیں گے اور آپ کے لیے ایک موقع فراہم کریں گے کہ آپ اپنے روزے کے دِن اور دعا کے بارے میں گواہی پیش کریں، اور میں ایک چھوٹا سا واعظ دوں گا۔

جب آپ منگل کو دعا مانگیں اور روزہ رکھیں، تو آپ کا ایک مقصد ہونا چاہیے۔ روزہ رکھنے کے اِس دِن کا مقصد خُدا سے ہفتہ کے روز مردوں کی کھیلوں کے لیے ہمارے گرجا گھر میں دوسرے مردوں کو لانے کے یا اُنھیں شامل کرنے کے منصوبہ کو استعمال کرنے کے لیے دعا مانگنا ہے۔ اگر خُداوند کھیلوں کو برکت نہیں دے گا تو کوئی بھی ہمارے گرجا گھر میں نہیں آئے گا، اور کھیل بس ایک اور سرگرمی بن کر رہ جائیں گے، گرجا گھر کی ’’مشینری‘‘ کا ایک حصہ، بس ایک اور سرگرمی جو کوئی پھل پیدا نہیں کرتی۔ چند ایک دِنوں میں ہماری خواتین ایک نئی سرگرمی کرنے جا رہی ہیں اُس کی دعا کے لیے ہم ایک اور روزے کا دِن رکھیں گے۔ لیکن میں ہر کسی سے کہہ رہا ہوں، دونوں خواتین اور مردوں سے کہ منگل کو دعا مانگیں اور روزہ رکھیں کہ ہمارے گرجا گھر میں نئے لوگوں کو کھینچ لانے کے لیے ہفتے کی شام کی کھیلوں کو خُدا استعمال کرے۔ آپ کچھ دوسری باتوں کے لیے بھی دعا مانگ سکتے ہیں – لیکن اِس روزے کے اہم مقصد کو اِس بات پر مرکوز ہونا چاہیے کہ ہفتے کی شام کی کھیلوں کو خُدا ہمارے گرجا گھر میں نئے نوجوان لوگوں کو لانے کے لیے استعمال کرے۔ اپنی دعاؤں کے اہم مقصد کو اُس بات پر مرکوز کریں – کہ خُدا کھیلوں میں لوگوں کو لانے کے لیے اور پھر ہماری اِتوار کی عبادت میں آنے کے لیے مردوں کی مدد کرے۔ اُس مقصد کے لیے روزہ رکھیں اور دعا مانگیں۔ اِس مقصد کے لیے ہمیں خواتین کی بھی ضرورت ہے کہ وہ ہمارے ساتھ روزہ رکھیں۔

سوموار کی شام کو ایک ہلکی پھلکی غذا کے ساتھ اپنے روزے کا آغاز کرنے کو یاد رکھیں، پھر منگل کو ناشتے اور دوپہر کے کھانے کا روزہ رکھیں۔ شام کی جانب کسی اور ہلکی پھلکی غذا کو کھائیں، پھر منگل کی شام کو 7:00 بجے گرجا گھر آئیں، اور ہم اکھٹے روزہ کچھ دلیے اور سینڈوِچ کے ساتھ کھولیں گے۔

’’جب تو روزہ رکھے‘‘ … اِس کا مطلب ہے کہ یسوع نے روزہ رکھنے کی منظوری دی۔ پاک روح سے قوت اور رہنمائی پانے کے لیے مسیحیوں کو روزہ رکھنا چاہیے۔ ڈاکٹر جان آر۔ رائس Dr. John R. Rice نے کہا، ’’میں جانتا ہوں کہ حقیقی روزہ… ہمیں وہ برکات بخشے گا جو ہمیں خدا دینا چاہتا ہے۔‘‘ سپرجیئنSpurgeon نے کہا، ’’مسیحی کلیسیا میں روزے کو ترک کرنے کے ذریعے سے ہم ایک بہت بڑی برکت کو کھو چکے ہیں۔‘‘ ڈاکٹر آر۔ اے۔ ٹورے Dr. R. A. Torrey نے کہا، ’’اگر ہم قوت کے ساتھ دعا مانگنا چاہتے ہیں تو ہمیں روزے کے ساتھ دعا مانگنی چاہیے۔‘‘ عظیم ایونجیلسٹ جان ویزلی John Wesley نے کہا، ’’کیا آپ کے پاس دعا مانگنے اور روزہ رکھنے کے بھی کوئی دِن ہیں؟ فضل کے تخت پر دھاوا بول دیں… اور رحم نازل ہو جائے گا۔‘‘ میرے چینی پادری صاحب، ڈاکٹر ٹموتھی لِن Dr. Timothy Lin نے کہا، ’’ہماری روحانی آگاہی اکثر کھل جاتی ہے جیسے ہی ہم دعا مانگنا اور روزہ رکھنا شروع کرتے ہیں… میں یہ بات اپنے ذاتی تجربے سے کر رہا ہوں۔‘‘

آج کی رات واعظ کے اِس مسوّدے کو اپنے ساتھ گھر لے جائیں۔ جب آپ ایک ہلکی پھلکی غذا کے ساتھ شام میں اپنا روزہ رکھنا شروع کرنے کے لیے تیاری کریں تو اِس واعظ کو پڑھیے گا۔ یہاں یاد رکھنے کے لیے کچھ نکات ہیں جب آپ سوموار کی شام سے لیکر منگل کی شام تک کے لیے روزہ رکھیں:

1.  اپنے روزے کو (جتنا ممکن ہو سکے) راز میں رکھیں۔ لوگوں کو بتاتے مت پھریں کہ آپ روزے سے ہیں۔

2.  منگل کے روزے کے دوران اشعیا58:6 کو حفظ کریں۔

’’روزہ جو میری پسند کا ہے، کیا وہ یہ نہیں، کہ نا اِنصافی کی زنجیریں توڑی جائیں جُوئے کی رسّیاں کھول دی جائیں، مظلوموں کو آزاد کیا جائے اور ہر جُوا توڑ دیا جائے؟‘‘ (اشعیا 58:6).

3.  متی7:7۔11 کو بار بار احتیاط کے ساتھ پڑھیں جب آپ منگل کو روزہ رکھیں

’’مانگو تو تمہیں دیا جائے گا، ڈھونڈو تو پاؤ گے، کھٹکھٹاؤ تو تمہارے لیے دروازہ کھول دیا جائے گا۔ کیونکہ جو کوئی مانگتا ہے اُسے ملتا ہے، جو ڈھونڈتا ہے پاتا ہے، اور جو کوئی کھٹکھٹاتا ہے اُس کے لیے دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔ تم میں سے ایسا کون ہے کہ اگر اُس کا بیٹا روٹی مانگے تو وہ اُسے پتھر دے۔ یا اگر مچھلی مانگے تو اُسے سانپ دے؟ اگر تم بُرے ہونے کے باوجود اپنے بچوں کو اچھی چیزیں دینا جانتے ہو تو تمہارا آسمانی باپ اُنہیں جو اُس سے مانگتے ہیں، تم سے بڑھ کر اچھی چیزیں کیوں نہ دے گا؟‘‘ (متی7:7۔11)۔

4.  ہمارے نوجوان لوگوں کے لیے دعا مانگیں کہ وہ 18 اگست، ہفتے کو باسکٹ بال کے کھیل کے لیے بے شمار نوجوان لوگوں کو لائیں۔

5.  ڈھیروں پانی پئیں۔ ہر ایک گھنٹے میں تقریباً ایک گلاس۔ آپ کالی کافی یا چائے (بغیر کریم یا چینی کے) پی سکتے ہیں اگر آپ اِس کو ہر روز پینے کے عادی ہیں۔ اگر آپ ’’بوجھل‘‘ محسوس کریں تو آپ ٹھنڈی سپرائٹ یا سیون اپ (ایک یا دو گلاس) پی سکتے ہیں۔ قوت والی مشروبات مت پیئیں!

6.  اگر آپ کے پاس اپنی صحت کے بارے میں کوئی سوالات ہوں جیسے کہ ذیابیطس یا بُلند فشارِ خون تو روزہ رکھنے سے پہلے آپ ڈاکٹر کرھیٹن چعین Dr. Kreighton Chan یا ڈاکٹر جوڈیتھ کیگن Judith Cagan سے بات کر سکتے ہیں۔ اُن کے فون نمبر اس واعظ کے شروع میں دیے جا چکے ہیں۔

7.  سوموار کو اپنے شام کے کھانے کے بعد اپنے روزہ کا آغاز کریں۔ منگل کی شام کو ایک ہلکی پھلکی غذا کے ساتھ اپنے روزے کا اختتام کریں – پھر منگل کی شام کو 7:00 بجے ایک ہلکے پھلکے کھانے کے لیے گرجا گھر تشریف لائیں۔

8.  اپنی دعاؤں کو منگل کو ہمارے نوجوان لوگوں کی اگلے ہفتے باسکٹ بال کے کھیل کے لیے لوگوں کو لانے میں کامیابی پر مرکوز رکھنا یاد رکھیں


اگر آپ کا کوئی بھی مسئلہ یا کوئی سوال ہو تو مجھے ڈاکٹر ہائیمرز (818)352-0452 کو کسی بھی وقت فون کر سکتے ہیں یا مسز ہائیمرز (818)645-7356 کوکسی بھی وقت فون کر سکتے ہیں اور اُنہیں کہہ سکتے ہیں کہ مجھ سے بات کروا دیں۔

دعا مانگنے اور روزہ رکھنے کے ایک کامیاب وقت کو پانے کے لیے میں آپ کے لیے دعا مانگ رہا ہوں گا! ایک اور بات: اگر آپ منگل کو کام کر رہے ہیں یا سکول میں ہیں، تو اِن درخواستوں کے لیے گاہے بگاہے خاموشی کے ساتھ دعا مانگتے رہیں۔ منگل کو اِس واعظ کو اپنے ساتھ رکھیں تاکہ (اوپر دیے گئے) اُن 8 نکات کو آپ دوبارہ پڑھ سکیں۔ آپ سب کو خُداوند برکت دے!

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونئیر
فلپیوں4:13

مہربانی سے کھڑے ہو جائیں اور حمدوثنا کا گیت نمبر 4 ’’مجھے دعا کرنا سیکھا دے Teach Me to Pray‘‘ گائیں۔

مجھے دعا کرنا سیکھا، خُداوند، مجھے دعا کرنا سیکھا؛ یہی دِن اور رات میرے دِل کی پُکار ہے؛
میں تیری مرضی اور تیری راہ کا منتظر ہوں؛ مجھے دعا کرنا سیکھا، خداوند، مجھے دعا کرنا سیکھا۔

دعا میں قوت، خُداوندا، دعا میں قوت! یہاں گناہ اور دُکھ اور خُدشوں کی زمین میں؛
لوگ برگشتہ اور مر رہے ہیں، لوگ نااُمیدی میں ہیں؛ ہائے مجھے قوت بخش دے، دعا میں قوت!

میری کمزور مرضی کو، خُداوند، تو ہی از سر نو نیا کر سکتا ہے؛ میری گناہ سے بھرپور فطرت کو تو ہی کُچل سکتا ہے؛
مجھے بالکل ابھی نئی قوت کے ساتھ لبریز کر دے؛ دعا مانگنے کی قوت اور عمل کرنے کی قوت بخش دے!
(’’مجھے دعا کرنا سیکھا Teach me to Pray، شاعر البرٹ ایس۔ ریٹسز Albert S. Reitz ، 1879۔ 1966)


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے تنہا گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’مجھے دعا کرنا سیکھا Teach Me to Pray‘‘
، شاعر البرٹ ایس۔ ریٹسز Albert S. Reitz، 1879۔1966)۔