Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


عشائے ربّانی کے معنی

THE MEANING OF THE LORD’S SUPPER
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ
اور مسٹر جان سیموئیل کیگن کی جانب سے منادی کی گئی
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
خُداوند کے دِن کی صبح، 4 فروری، 2018
A sermon written by Dr. R. L. Hymers, Jr.
and preached by Mr. John Samuel Cagan
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, February 4, 2018

’’کیونکہ یہ بات مجھ تک خُداوند کے ذریعہ پہنچی اور میں نے تم تک پہنچا دی کہ خُداوند یسوع نے جس دِن وہ پکڑوایا گیا، روٹی لی اور خُدا کا شکر ادا کر کے توڑی اور کہا: یہ میرا بدن ہے جو تمہارے لیے ہے، میری یادگاری کے لیے یہی کیا کرو۔ اُسی طرح اُس نے کھانے کے بعد پیالہ بھی لیا اور کہا: یہ پیالہ میرے خون میں نیا عہد ہے، جب بھی اِسے پِیو میری یادگاری کے لیے پِیا کرو۔ کیونکہ جب کبھی تم یہ روٹی کھاتے اور اِس پیالے میں سے پیتے ہو تو خُداوند یسوع کی موت کا اِظہار کرتے ہو جب تک وہ پھر نہ آ جائے‘‘ (1کرنتھیوں11:23۔26)۔

میں عشائے ربّانے پر تمام چاروں آیات کو پڑھ چکا ہوں۔ لیکن میں صرف آخری آیت میں سے براہ راست بات کروں گا،

’’کیونکہ جب کبھی تم یہ روٹی کھاتے اور اِس پیالے میں سے پیتے ہو تو خُدواند یسوع کی موت کا اِظہار کرتے ہو جب تک وہ پھر نہ آ جائے‘‘ (1 کرنتھیوں23۔26)۔

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

جب ہم عشائے ربّانی کھاتے ہیں تو ہم خمیری روٹی کا ایک ٹکڑا کھاتے ہیں۔ پھر ہم پیالہ لیتے ہیں اور انگوروں کے مَے یعنی جوس پیتے ہیں۔ عشائے ربّانی خداوند یسوع مسیح کے بارے میں بتاتا ہے – یہ مسیح کے گوشت کے بارے میں بتاتا ہے – یہ اُس کے خون کے بارے میں بتاتا ہے – یہ ہمارے لیے یسوع کی مرنے کی حد تک محبت کرنے کی بات کرتا ہے۔ یہ ہماری جگہ پر اُس کی صلیب پر موت کے بارے میں بات کرتا ہے۔ یہ صلیب پر یسوع کے دُکھوں اور اُس کے پاک صاف کرنے والے خون کے بارے میں بات کرتا ہے۔ آج یسوع آسمان میں ہے، خُدا باپ کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہوا۔ پس عشائے ربّانی یسوع نے ماضی میں ہمارے لیے جو کچھ کیا، نجات دہندہ کی موت کے بارے میں، اور اُس کے پاک خون کے بہائے جانے کے بارے میں بات کرتا ہے۔

I۔ پہلی بات، آئیے ماضی پر ایک نظر ڈالیں۔

عشائے ربّانی ہمارے لیے یسوع کی موت کی ایک یادگاری ہے۔ جب کبھی بھی ہم روٹی کھاتے اور جوس پیتے ہیں یہ بات ہمیں ہمارے گناہ کی سزا سے ہماری جانوں کے بچانے کے لیے یسوع نے جو قیمت ہولناک قیمت چکائی اُس کی یاد دلاتی ہے۔

ماضی میں یسوع کی مصلوبیت کے دور پر ایک نظر ڈالیں تو ہم یسوع نے کیا کِیا جب وہ زمین پر تھا اُس کے بارے میں ایک علامت کو دیکھتے ہیں۔ ہم کیا کھاتے اور پیتے ہیں؟ محض روٹی اور انگوروں کا جوس۔ روٹی کے ٹکڑے ہونے چاہیے۔ ڈاکٹر ہائیمرز ہمیشہ روٹی کا ٹکڑا لیتے ہیں اور اُس کو توڑتے ہیں۔ وہ ٹوٹی ہوئی روٹی ہمارے لیے مسیح کے ٹوٹے ہوئے بدن کی ایک تصویر ہوتی ہے جب اُنہوں نے اُس پر کوڑے برسائے تھے اور اُس کو صلیب پر کیلوں سے جڑا تھا۔

پیالہ بھی مسیح کے دُکھوں کے بارے میں بتاتا ہے۔ انگوروں کو اکٹھا کیا جاتا ہے اور کولہو میں پھینکا جاتا ہے اور کُچلا جاتا ہے۔ وہ جوس ہمیں یسوع کے قیمتی خون کی یاد دلاتا ہے، جو اُس کے ہاتھوں اور پیروں اور پسلی سے بہہ رہا ہے – جب اُس نے صلیب پر ہمارے لیے اذیت برداشت کی اور خون بہایا۔

آپ اِن دو باتوں کو علیحدہ نہیں کر سکتے۔ روٹی اور جوس کو اِکٹھا ہی لیا جانا چاہیے جیسا کہ ہمیں اُن چاروں آیات میں بتایا گیا ہے جو میں نے پڑھیں (1کرنتھیوں11:23۔26)۔ آپ کو پھر دونوں ہی کو لینا چاہیے۔ لہٰذا میز پر آپ کے پاس دو علامتیں ہوتی ہیں جو یسوع کی شدید اذیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ کچھ مبلغین کہتے ہیں کہ وہ خون یسوع کی موت کے لیے محض ایک دوسرا لفظ ہے۔ لیکن عشائے ربّانی ظاہر کرتا ہے کہ وہ غلطی پر ہیں۔ روٹی اور پیالہ دو مختلف چیزیں ہیں۔ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ مسیح کے بدن کی موت (وہ روٹی) وہی بات نہیں ہے جیسی کہ پیالہ کا جوس (وہ خون)۔ یہ ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ پاک ماس یعنی عبادت بائبل کے مطابق نہیں ہوتی۔ کاہن لوگوں کو صرف روٹی دیتا ہے۔ لیکن ہمیں بتایا گیا ہے کہ روٹی کھاؤ اور پیالہ میں سے پیؤ۔

تو پھر آئیں، اور یسوع کے بارے میں سوچیں۔ وہ آپ کے لیے قربان ہو گیا، صلیب پر آپ کی جگہ پر، ایک متبادل کی حیثیت سے، تاکہ آپ کو آپ کے گناہ کے لیے سزا نہ ملنے پائے۔ اور پھر ہم اُس پیالہ میں سے پیتے ہیں۔ انگوروں کا جوس اُس کے قیمتی خون کو علامتی طور پر پیش کرتا ہے، جو ہمارے گناہوں کی معافی کے لیے بہایا گیا تھا۔ دو باتیں ہیں – وہ موت جو ہمارے گناہوں کی قیمت چکاتی ہے، اور وہ خون جو ہمیں ہمارے گناہ سے پاک صاف کرتا ہے۔ دونوں ہی ہماری نجات کے لیے ضروری ہوتے ہیں جب ہم ایمان کے وسیلے سے یسوع کے پاس آتے ہیں۔

یسوع آپ کے لیے قربان ہوا۔ اُس کا بدن اُن ظالمانہ کوڑوں کی وجہ سے جن کو اُس نے برداشت کیا ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا تھا۔ پھر وہ سُرخی مائل خون – خُدا کی نظر میں آپ کے گناہ کو پاک صاف کرنے کے لیے اُس کی زندگی اُنڈیلی گئی۔ آپ نے اور میں نے مسیح کو قربان ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ لیکن ہم عشائے ربّانی کے پرے سے دیکھتے ہیں۔ ایمان کے وسیلے سے ہم یسوع کو مصلوب ہوتے ہوئے اور خون بہاتے ہوئے دیکھتے ہیں، ہمیں ہمارے گناہ کے کفارے سے بچانے کے لیے۔ اور ہم ایمان ہی کے وسیلے سے اُس خون کو دیکھتے ہیں جو اُس نے ہمیں پاک صاف کرنے کے لیے بہایا!

’’کیونکہ جب کبھی تم یہ روٹی کھاتے اور اِس پیالے میں سے پیتے ہو تو خُدواند یسوع کی موت کا اِظہار کرتے ہو جب تک وہ پھر نہ آ جائے‘‘ (1 کرنتھیوں23۔26)۔

II۔ دوسری بات، عشائے ربّانے کے بارے میں موجودہ پیغام۔

یہ ہمیں کہتا ہے کہ اِس کو مشہور کیا جانا چاہیے [یعنی منایا جانا چاہیے]۔ مجھے ’’خُداوند کی موت کا اِظہار کرنا چاہیے جب تک وہ پھر دوبارہ نہ آ جائے۔‘‘ عشائے ربّانی ہمیں مسیح کی اذیت اور موت کے بارے میں یاد دہانی کراتا ہے۔ ہمیں اکثر مرتے ہوئے یسوع کے بارے میں یاد دہانی کرائی جانی چاہیے۔ ہمیں چاہیے جو کچھ بھی گرجا گھر میں کرتے ہیں اُس کی موت اور اُس کے خون کو ہمارے دِلوں میں اولّین جگہ ملنی چاہیے! ہمیں ہمیشہ مسیح کو یاد رکھنا چاہیے اور اُس نے جو ہمارے لیے کیا اُس کو یاد رکھنا چاہیے! اِس ہی لیے یسوع نے ہمیں عشائے ربانی پیش کی – ہمارے لیے مر جانے کی حد تک اُس کی محبت کی ہمیں ہمیشہ یاد دلانے کے لیے! عشائے ربّانی ہمیں یاد دلاتا ہے، ’’خُداوند یسوع مسیح پر ایمان لا اور تو نجات پائے گا‘‘ (اعمال16:31)۔

عشائے ربّانی کے بارے میں موجودہ پیغام ایک پیغام ہے جو ہر کسی کے لیے ہے، نجات یافتہ یا گمراہ۔ مسیحی حوصلہ ہار سکتے ہیں جب زندگی کی آزمائشوں میں سے جدوجہد کر رہے ہوتے ہیں۔ یسوع نے کہا جب ہم زمین پر ہونگے، تو ہمیں بہت بڑی مصیبتوں کا تجربہ ہوگا۔ کبھی کبھار مسیحی محسوس کرتے ہیں کہ یہ سب کچھ انتہائی مایوس کُن ہے۔ اور اِس ہی وجہ سے مسیحیوں کو عشائے ربّانی کے پیغام کی یاد دہانی کرائی جانی چاہیے۔ اُنہیں اُن کی زندگی کے روحِ رواں اور اُن کے ایمان کے بارے میں یاد دہانی کرائی جانی چاہیے۔ وہ پیغام کہ یسوع کو ہمارے گناہ کے لیے ایک بے داغ برّے کی حیثیت سے لیا گیا تھا۔ وہ پیغام کہ آپ کی خاطر یسوع جان بوجھ کر اور بغیر کسی احتجاج کے اُس ہولناک صلیب کے لیے گیا۔ وہ پیغام کی یسوع نے آپ سے اِس قدر شدید محبت کی کہ وہ اپنے تخت سے ایک مجرم کی موت مرنے کے لیے نیچے آیا اُس محبت کی خاطر جو اُس کو آپ کی جان سے تھی۔ جب ایک مسیحی کو اِس بارے میں یاد دلایا جاتا ہے جو مسیح نے اُن کی جانوں کے لیے، اُن کی زندگی کے لیے کِیا تو وہ انکساری اور تعجب اور محبت کے ایک احساس کے ساتھ لبریز ہو جاتا ہے۔ جب مسیح کو اُن کے نجات دہندہ کے بارے میں عشائے ربّانی کے پیغام کے ذریعے سے یاد دلایا جاتا ہے، جب اُن کی نظریں یسوع کی جانب واپس پھرتی ہیں، تو دُنیا کی باتیں عجیب طور پراُس کے فضل اور جلال کے نور میں مدھم پڑ جاتی ہیں۔

اور اگر آپ مسیحی نہیں ہیں، تو عشائے ربّانی کا پیغام موجود ہے جو آج آپ کے لیے ضروری اور اہم ہے۔ یہ انجیل کا اِعلان ہے۔ آپ کا کوئی مسئلہ ہے جو آپ حل نہیں کر سکتے۔ یہ دُنیا میں سب سے اہم مسئلہ ہے۔ آپ کا مسئلہ آپ کا گناہ ہے۔ اگر آپ اپنے گناہ سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں یا کسی دوسرے وقت کے لیے چھوڑ دیتے ہیں، تو آپ کا گناہ پِیپ زدہ اور بدترین ہو جائے گا۔ آپ اِس گناہ کے مسئلے سے پرے نہیں بھاگ سکتے، یہ جہاں کہیں بھی آپ جائیں گے آپ کا تعاقب کرے گا، یہاں تک کہ آگ کے شعلوں میں جلتی ہوئی ابدیت کی گہرائیوں میں بھی۔

آپ کے گناہ کا مسئلہ آپ کی فطرت میں جڑ دیا گیا تھا، اور آپ کے دِل سے، یہ خالص خودغرضی اور بدکاری میں کِھلتا جاتا ہے۔ آپ کے گناہ کو مسئلے کو بغیر نتیجے کے بغیر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ آپ کو اپنے گناہ کا سامنا کرنا چاہیے۔ آپ کو اپنے گناہ کو تسلیم کرنا چاہیے اور اِس کے بارے میں توبہ کرنی چاہیے۔ آپ کو خود اپنے آپ کی خود غرضی اور بے بسی اور اپنے لیے نجات دہندہ کی ضرورت کی سمجھ ہونی چاہیے۔ صرف تب ہی، انجیل اچانک ویسے ہی ظاہر ہو گی جیسے کہ وہ خوشخبری ہوتی ہے۔ تب ہی صرف آپ اُس ٹوٹے ہوئے بدن اور یسوع کے بہائے ہوئے خون تک اچانک پہنچ جائیں گے۔ عشائے ربّانی میں آج آپ کے لیے ایک پیغام ہے۔ یہ یسوع کی قربانی کی جانب آپ کی رہنمائی کرتا ہے۔ یہ آپ کی جان پر ظاہر کرتا ہے کہ اُس برّہ کے خون اور موت میں زندگی ہے جو قبر میں سے زندہ ہو گیا۔ ایمان میں آگے بڑھیں اور یسوع کے خون کو اپنائیں۔ ایمان میں آگے بڑھیں اور نجات دہندہ پر بھروسہ رکھیں۔

III۔ تیسری بات، عشائے ربّانی مسیح کی دوسری آمد کی نشاندہی کرتا ہے۔

’’تم خُدواند یسوع کی موت کا اِظہار کرتے رہو جب تک وہ پھر نہ آ جائے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 11:26). جی ہاں، یسوع دوبارہ آ رہا ہے! عشائے ربّانی ماضی کی طرف اشارہ کرتا ہے، جب یسوع زمین پر تھا۔ لیکن عشائے ربّانی مستقبل کے اُس جلالی دن کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے جب یسوع آسمان سے نیچے آئے گا اور زمین پر اپنی بادشاہی قائم کرے گا۔ تم جو اُس کی خدمت کرتے ہو – یاد رکھو، یسوع دوبارہ آئے گا! عشائے ربّانی ہمیں یقین دلاتا ہے کہ وہ آئے گا!

اندھیری رات تھی، گناہ کے خلاف ہماری جنگ تھی؛
   ہم دُکھوں کا کس قدر بھاری بوجھ اُٹھائے ہوئے تھے؛
لیکن اب ہم اُس کے آنے کی علامات دیکھتے ہیں؛
   ہمارے دِل ہم میں جگمگا اُٹھتے ہیں، خوشی کا پیالہ ہم پر لبریز ہوتا ہے!
وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
   بالکل وہی یسوع، جِسے لوگوں نے رد کیا؛
وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
   عظیم جلال اور قوت کے ساتھ، وہ دوبارہ آ رہا ہے!
(’’وہ دوبارہ آ رہا ہے He is Coming Again‘‘ شاعر میبل جانسٹن کیمپ
   Mabel Johnston Camp، 1871۔1937)۔

کورس میرے ساتھ مل کر گائیں۔ کھڑے ہوں اور اِسے گائیں۔

وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
   بالکل وہی یسوع، جِسے لوگوں نے رد کیا؛
وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
   عظیم جلال اور قوت کے ساتھ، وہ دوبارہ آ رہا ہے!

یہ بالکل صحیح ہے! مسیح دوبارہ آ رہا ہے، بادلوں میں سے نیچے، زیتون کے پہاڑ کی چوٹی پر! اور وہ ہزار سال کے لیے حکمرانی کرے گا! ’’تم خُدواند یسوع کی موت کا اِظہار کرتے رہو جب تک وہ پھر نہ آ جائے‘‘!

’’یہی یسوع جو تمہارے پاس سے آسمان پر اُٹھایا گیا ہے، اِسی طرح پھر آئے گا جس طرح تم لوگوں نے اسے آسمان پر جاتے دیکھا ہے‘‘ (اعمال 1:11).

’’اور اس دِن وہ کوہِ زیتون پر کھڑا ہوگا … اور خداوند میرا خدا آئے گا اور تمام مُقدس لوگ اس کے ساتھ ہوں گے‘‘ (زکریاہ 14:4، 5).

ہم یسوع کا جلال میں بادلوں سے نیچے آنے کے لیے انتظار کرتے ہیں۔ ہم ہزار سالوں کے لیے اُس کی زمین پر حکمرانی کرنے کے لیے آنے کی توقع کرتے ہیں! آپ جو اُس کی موت کے وسیلے سے مخلصی پا چکے ہیں اور اُس کے خون کے وسیلے سے پاک صاف ہو چکے ہیں اُس زندہ خدا کے بچے ہیں۔ یسوع کا انتظار کریں۔ وہ یقیناً آئے گا۔ ہر لمحہ ہمیں یسوع کی دوسری آمد کے نزدیک کرتا ہے!

عشائے ربّانی کے مقابلے میں یسوع کی آمدِ ثانی میں ہو گی۔ اگر ہم عشائے ربّانی میں مسیح کو یاد کرتے ہیں، تو یہ اُس سے بھی بہتر ہو گا جب وہ دوسری مرتبہ آسمان سے نیچے آتا ہے۔ جب ہم اُسے دوبارہ دیکھتے ہیں تو اُس کے بارے میں یاد دہانی کرانے کے لیے عشائے ربّانی کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہتی – کیونکہ اُس دن ہم اُس کو روبرو دیکھیں گے! ہم ذاتی طور پر اُس کے ہاتھوں میں کیلوں کے نشانات، اُس کی پسلی میں زخم کو دیکھ پائیں گے – اور اُس کے جلالی چہرے کو ہم پر مسکراتا ہوا دیکھ پائیں گے جب ہم اُس پر توجہ دیں گے! جب مسیح کو دوبارہ آنا ہے تو اُس کے بارے میں ہمیں یاد دہانی کرانے کے لیے عشائے ربّانی کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ وہ ہمارے پاس ہمیشہ کے لیے ہوگا!

اب کھڑے ہو جائیں اور حمد و ثنا کا گیت نمبر 3 گائیں۔ اِس کو ’’حیرت انگیز فضل Amazing Grace‘‘ کی طرز پر گائیں۔ مہربانی سے کھڑے ہو جائیں اور اپنے دل کے ساتھ اِسے گائیں، اور جب آپ گا رہے ہوں الفاظ کے بارے میں سوچیں۔

وہاں خون سے بھرا ایک چشمہ ہےعمانوئیل کی رگوں سے کھینچا گیا؛
اور گنہگار، اُس سیلاب کے نیچے ڈبکی لگاتے ہیں،اپنے تمام قصوروں کے دھبے دھولیتے ہیں۔

وہ مرتا ہوا ڈاکو اپنی موت کے روز اُس چشمہ کو دیکھ کر باغ باغ ہو گیا تھا؛
اور وہاں پر شاید میں، بے شک اُتنا ہی غلیظ جتنا وہ تھا، اپنے تمام گناہوں کو دھو لوں گا۔

پیارے مرتے ہوئے برّے، تیرا قیمتی خون کبھی بھی اپنی طاقت نہیں کھوئے گا
جب تک کہ خُدا کی تمام بخشی ہوئی کلیسیا مذید اور گناہ کرنے سے بچا نہیں لی جاتی۔

جب سے ایمان کے وسیلے سے، میں نے چشمہ دیکھا جو تیرے بہتے ہوئے زخم مہیا کرتے ہیں،
نجات بخشنے والا پیار میرا مرکزی موضوع رہا ہے، اور رہے گا جب تک میں مر نہیں جاتا۔
(’’وہاں ایک چشمہ ہےThere Is a Fountain ‘‘ شاعر ولیم کاؤپر William Cowper
، 1731۔1800 ’’حیرت انگیز فضلAmazing Grace‘‘ کی طرز پر گایا گیا).

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

یسوع کے لیے عمانوئیل ایک دوسرا نام ہے۔ ’’وہاں خون سے بھرا ایک چشمہ ہےعمانوئیل کی رگوں سے کھینچا گیا۔‘‘ میں اُس پر یقین رکھتا ہوں۔ یسوع اپنا خون آسمان میں لے گیا تھا۔ یہ وہاں پر آپ کو تمام گناہوں سے پاک صاف کرنے کے لیے ہے۔ ’’اور گنہگار، اُس سیلاب کے نیچے ڈبکی لگاتے ہیں،اپنے تمام قصوروں کے دھبے دھولیتے ہیں۔‘‘ یسوع پر سادہ ایمان میں بھروسہ کریں اور وہ خون آپ کو آپ کے تمام قصوروار دھبوں سے پاک صاف کر دے گا۔ پھر تیسرے بند میں، ’’پیارے مرتے ہوئے برّے، تیرا قیمتی خون کبھی بھی اپنی طاقت نہیں کھوئے گا۔‘‘ کس قدر سچ ہے! یسوع کے اُس خون نے میرے گناہ پاک صاف کر ڈالے تھے جب میں نے ایک پندرہ برس کی عمر کے لڑکے کی حیثیت سے اُس پر بھروسہ کیا تھا۔ لیکن یسوع کا وہ خون ’’اپنی قوت کبھی بھی نہیں کھوئے گا۔‘‘ آج، اگر آپ یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں تو اُس کا خون آپ کو اتنا ہی پاک صاف کر دے گا جتنا اس نے مجھے اُس دن کیا تھا۔ اب چوتھے بند پر نظر ڈالیں، ’’جب سے ایمان کے وسیلے سے، میں نے چشمہ دیکھا جو تیرے بہتے ہوئے زخم مہیا کرتے ہیں، نجات بخشنے والا پیار میرا مرکزی موضوع رہا ہے، اور رہے گا جب تک میں مر نہیں جاتا۔‘‘ یہ سچ ہے! جی ہاں، یہ سچ ہے! عشائے ربّانی اِس کا اعلان کرتا ہے! یہ حمد و ثنا کا گیت اس کا اعلان کرتا ہے! مسیح کا خون گناہوں سے نجات دلانے والی محبت ہے۔ جس لمحے آپ یسوع پر بھروسہ کریں گے تو آپ اُس کے خون کے وسیلے سے مخلصی پا لیں گے! کھڑے ہو جائیں اور پہلے چار بند دوبارہ گائیں!

وہاں خون سے بھرا ایک چشمہ ہےعمانوئیل کی رگوں سے کھینچا گیا؛
اور گنہگار، اُس سیلاب کے نیچے ڈبکی لگاتے ہیں،اپنے تمام قصوروں کے دھبے دھولیتے ہیں۔

وہ مرتا ہوا ڈاکو اپنی موت کے روز اُس چشمہ کو دیکھ کر باغ باغ ہو گیا تھا؛
اور وہاں پر شاید میں، بے شک اُتنا ہی غلیظ جتنا وہ تھا، اپنے تمام گناہوں کو دھو لوں گا۔

پیارے مرتے ہوئے برّے، تیرا قیمتی خون کبھی بھی اپنی طاقت نہیں کھوئے گا
جب تک کہ خُدا کی تمام بخشی ہوئی کلیسیا مذید اور گناہ کرنے سے بچا نہیں لی جاتی۔

جب سے ایمان کے وسیلے سے، میں نے چشمہ دیکھا جو تیرے بہتے ہوئے زخم مہیا کرتے ہیں،
نجات بخشنے والا پیار میرا مرکزی موضوع رہا ہے، اور رہے گا جب تک میں مر نہیں جاتا۔

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

کیا آپ ابھی تک گمراہ ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں یسوع آپ کو آپ کے گناہوں سے پاک صاف کرے؟ آپ کی شاید مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی جھوٹی رہی ہو۔ دوبارہ آنے سے خوف زدہ نہ ہوں۔ بے شمار لوگوں کی مسیح میں ایمان لانے کی بے انتہا جھوٹی تبدیلیاں یسوع میں سچے طور پر بھروسہ کرنے سے پہلے رہ چکی ہیں۔ بار بار آئیں جب تک آپ یسوع پر بھروسہ کر نہیں لیتے۔ میں اپنے لوگوں سے پہلا اور تیسرا بند ایک مرتبہ پھر سے گانے کے لیے کہنے جا رہا ہوں۔ جب وہ 1 اور 3 بند گائیں تو آپ آئیں اور یہاں منبر کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔

وہاں خون سے بھرا ایک چشمہ ہےعمانوئیل کی رگوں سے کھینچا گیا؛
اور گنہگار، اُس سیلاب کے نیچے ڈبکی لگاتے ہیں،اپنے تمام قصوروں کے دھبے دھولیتے ہیں۔

وہ مرتا ہوا ڈاکو اپنی موت کے روز اُس چشمہ کو دیکھ کر باغ باغ ہو گیا تھا؛
اور وہاں پر شاید میں، بے شک اُتنا ہی غلیظ جتنا وہ تھا، اپنے تمام گناہوں کو دھو لوں گا۔

ڈاکٹر کیگن، مہربانی سے آئیں اور دعا مانگیں کہ آج کی صبح کوئی نہ کوئی یسوع پر بھروسہ کرے۔ پھر اُس کھانے کا خدا سے شکر ادا کریں جو ہم بالائی منزل پر کھانے جا رہے ہیں۔ (ڈاکٹر کیگن دعا مانگتے ہیں)۔ ٹھیک ہے، آپ میں سے باقی لوگ اب اوپر جا سکتے ہیں، جب کہ ہم ان لوگوں کے ساتھ بات کریں گے جو سامنے آئے ہیں۔ آمین۔

واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’صرف اُسی پر بھروسہ کریں Only Trust Him‘‘
(شاعر جان ایچ. سٹاکٹنJohn H. Stockton، 1813۔1877).


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’صرف اُسی پر بھروسہ کریں Only Trust Him‘‘
(شاعر جان ایچ. سٹاکٹنJohn H. Stockton، 1813۔1877).

لُبِ لُباب

عشائے ربّانے کے معنی

THE MEANING OF THE LORD’S SUPPER

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ
اور مسٹر جان سیموئیل کیگن کی جانب سے منادی کی گئی
A sermon written by Dr. R. L. Hymers, Jr.
and preached by Mr. John Samuel Cagan

’’کیونکہ یہ بات مجھ تک خُداوند کے ذریعہ پہنچی اور میں نے تم تک پہنچا دی کہ خُداوند یسوع نے جس دِن وہ پکڑوایا گیا، روٹی لی اور خُدا کا شکر ادا کر کے توڑی اور کہا: یہ میرا بدن ہے جو تمہارے لیے ہے، میری یادگاری کے لیے یہی کیا کرو۔ اُسی طرح اُس نے کھانے کے بعد پیالہ بھی لیا اور کہا: یہ پیالہ میرے خون میں نیا عہد ہے، جب بھی اِسے پِیو میری یادگاری کے لیے پِیا کرو۔ کیونکہ جب کبھی تم یہ روٹی کھاتے اور اِس پیالے میں سے پیتے ہو تو خُداوند یسوع کی موت کا اِظہار کرتے ہو جب تک وہ پھر نہ آ جائے‘‘ (1کرنتھیوں11:23۔26)۔

I.    پہلی بات، آئیے ماضی پر ایک نظر ڈالیں، 1۔ کرنتھیوں 11:26۔

II.   دوسری بات، عشائے ربّانی کا موجودہ پیغام، اعمال 16:31۔

III.  تیسری بات، عشائے ربّانی مسیح کی دوسری آمد کی نشاندہی کرتا ہے،
1۔ کرنتھیوں 11:26؛ اعمال 1:11؛ زکریاہ 14:4، 5۔