Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


انجیلی بشارت کا واعظ کیسے تیار کیا جائے – بھولی ہوئی سچائیاں جن کی مسیح میں ایمان لانے کی حقیقی تبدیلی کے لیے ضرورت ہوتی ہے

HOW TO PREPARE AN EVANGELISTIC SERMON –
FORGOTTEN TRUTHS NEEDED FOR REAL CONVERSIONS
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
ہفتہ کی شام، 14 اکتوبر، 2017
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles

Saturday Evening, October 14, 2017

’’مُبشّر کا کام انجام دے اور اپنی خدمت کو پورا کر‘‘ (2۔ تیموتاؤس 4:5).

رسول نے یہ کلمات تیموتاؤس کو شہنشاہ نیرو کے تحت پولوس کے قتل کیے جانے سے کچھ عرصہ پہلے پیش کیے تھے۔ تیموتاؤس پولوس کا شاگرد تھا۔ پولوس نے اُسے مذہبی خدمت کے کام کے لیے تربیت دی تھی۔ تیموتاؤس افسیوں کے شہر میں کلیسیا کا پادری بنا تھا۔ تیموتاؤس کا مرکزی کام ایک پادری ہونا تھا۔

تیموتاؤس کے پاس ویسی مذہبی خدمت نہیں تھی جیسی ’’فلپس مبشّر‘‘ کے پاس تھی (اعمال 21:8). فلپس ایک سے دوسری جگہ جاتا تھا۔ فلپس سامریہ گیا اور وہاں پر مسیح کی منادی کی (اعمال 8:5). پھر فلپس صحرا میں گیا اور ایتھوپیا کے خواجہ سرا کی مسیح کی جانب رہنمائی کی (اعمال 8:26۔39). پھر فلپس نے دوسرے شہروں میں منادی کی (اعمال 8:40). فلپس ایک مسافر مبشّر تھا۔ تیموتاؤس ایک مقامی کلیسیا کا پادری تھا۔

پولوس نے کیوں تیموتاؤس کو ’’ایک مبشّر کا کام کرنے کے لیے‘‘ کہا تھا؟ کیونکہ ہر پادری کو ایک مبشّر کا کام کرنے کے لیے بلایا جاتا ہے! پولوس نے تیموتاؤس کو ’’[اپنی] مذہبی خدمت کو پورا کرنے کے لیے‘‘ کہا تھا (2۔ تیموتاؤس 4:5). اُس کی مذہبی خدمت کا پورا ثبوت کیا تھا؟ مبشّر کا کام کرتے ہوئے! ہر پادری کو مبشّر کا کام کرنے کے لیے بلایا جاتا ہے۔ اگر آپ وہ نہیں کرتے، تو آپ وہ سب نہیں کر رہے جس کا حکم خدا نے آپ کو کرنے کے لیے دیا ہے!

ہر پادری اپنی کلیسیا میں تبلیغ کرتا ہے۔ یہ اُس کی بلاہٹ ہوتی ہے۔ اور ہر پادری کو اپنے گرجا گھر میں مبشّراتی واعظوں کی منادی کرنی چاہیے – اور اکثر اُن کی منادی کرنی چاہیے! اگر آپ انجیل کو ایک سنڈے سکول کی کلاس کے لیے سال میں ایک آدھ مرتبہ چھوڑتے ہیں، تو آپ ایک وفادار مبلغ نہیں ہیں۔ اگر آپ کو لوگوں کو تعلیم ہی دینی ہوتی ہے، تو آپ وفادار مبلغ نہیں ہیں۔ آپ کی مذہبی خدمت محض بائبل کی تعلیم دینا نہیں ہوتی۔ آپ کو ایک مبشّر کا کام کرنا چاہیے۔ آپ کو مبشّراتی واعظوں کی تبلیغ کرنی چاہیے اور اِس کو مسلسل کرنا چاہیے۔

ایک مبشراتی واعظ کیا ہوتا ہے؟ ایک مبشراتی واعظ مذہبی جماعت میں گمراہ لوگوں پر براہ راست ہدف ہوتا ہے، جس کے لیے ہر عبادت میں بے شمار لوگ ہوتے ہیں، حالانکہ اُن میں سے کچھ ہر ہفتے گرجا گھر میں آتے ہیں۔ ایک مکمل مبشراتی واعظ گناہ اور مسیح میں نجات کے بارے میں سچائی کا اِعلان کرتا ہے – تاکہ وہ گمراہ لوگ جو اُس کو سُنیں یسوع پر بھروسہ کریں اور نجات پائیں۔ ایک مبشراتی واعظ کلام پاک کی بے شمار آیات پر کوئی تفسیراتی واعظ نہیں ہوتا ہے۔ ایک یا دو آیات تبلیغ کرنے کے لیے چُن لیں۔ مبشراتی واعظ زیادہ سے زیادہ ایک یا دو آیات کی سچائی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ بے شمار آیات کی تفسیر یا تاویل کوئی مبشراتی واعظ نہیں ہوتے۔ سپرجیئن کے مبشراتی واعظوں کا مطالعہ کریں۔ اُن میں سے کوئی بھی وہ نہیں ہے جنہیں ہم آج ’’تفسیراتی‘‘ کہتے ہیں۔ اعمال کی کتاب میں ہر واعظ ماسوائے ایک کے مبشراتی واعظ ہے۔ ساری کی ساری اعمال کی کتاب میں صرف ایک ہی ’’تفسیراتی‘‘ واعظ ہے! ہمیں رسولوں اور سپرجئین کی مثال کی پیروی کرنی چاہیے جب ہم مبشراتی واعظوں کی منادی کرتے ہیں!

آج انتہائی چند ایک پادری صاحبان مبشراتی واعظ کی منادی کرتے ہیں۔ بے شمار تو سرے سے تبلیغ ہی نہیں کرتے۔ آج امریکہ میں ہمیں شاذ و نادر ہی کوئی مبشراتی واعظ سُننے کو ملتا ہے۔ اور دوسرے ممالک میں بھی اِس میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے۔ پادری صاحبان اپنے لوگوں کو بائبل کی تعلیم دیتے ہیں – یا پھر وہ شفا دینے پر، خوشحالی پر، اور کیسے نیک محسوس کیا جائے اِس پر تعلیم دیتے ہیں – کچھ بھی تعلیم دیں لیکن مسیح کی خوشخبری کی تعلیم نہیں دیتے! وہ بائبل کی فرمانبرداری نہیں کر رہے ہیں، جو کہتی ہے، ’’ایک مبشر کا کام کر۔‘‘

آپ شاید کہیں، ’’میں کیسے ایک مبشراتی واعظ کی تیاری کر سکتا ہوں؟ مجھے کیا کرنا چاہیے؟‘‘ یہی بات ہے جس کے بارے میں یہ پیغام ہے۔ میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں کیسے ایک مبشراتی واعظ کی تبلیغ کرنی ہوتی ہے۔

ایک مبشراتی واعظ میں خوشخبری کا پیغام مرکزی ہوتا ہے؟ خوشخبری کا واعظ کیا ہوتا ہے؟ خوشخبری کی تبلیغ کرنے کے لیے آپ کو معلوم ہونا چاہیے خوشخبری ہوتی کیا ہے۔ پولوس رسول نے کہا،

’’میں تمہیں خُوشخبری یاد دلانا چاہتا ہُوں…کتابِ مقدس کے مطابق مسیح ہمارے گناہوں کے لیے قُربان ہُوا، دفن ہُوا اور کتابِ مُقدّس کے مطابق تیسرے دِن زندہ ہو گیا‘‘ (1۔ کرنتھیوں 15:1، 3، 4).

دوبارہ پولوس رسول نے کہا،

’’مسیح یسوع گنہگاروں کو نجات دینے کے لیے دُنیا میں آیا‘‘ (1۔ تیموتاؤس 1:15).

ایک مبشّراتی واعظ میں دو حصے ہوتے ہیں۔ پہلا، انسان کے گناہ کا مسئلہ؛ اور دوسرا، مسیح نے لوگوں کو اُن کے گناہ سے بچانے کے لیے کیا کیا۔

I. پہلا، آپ کو شریعت کی منادی کرنی چاہیے – جو لوگوں کو اُن کے گناہ سے بھرپور دل کے بارے میں بتاتا ہے۔

ایک مبشّراتی واعظ کے پہلے حصے میں، آپ کو شریعت کی تبلیغ کرنی چاہیے۔ کیوں کسی کو یسوع پر بھروسہ کرنا چاہیے؟ اِس کی وجہ کیا ہے؟ یسوع صلیب پر قربان کیوں ہوا تھا؟ بے شمار واعظ ایک بہتر زندگی پا سکنے کے لیے لوگوں کو یسوع پر بھروسہ کرنے کے لیے بتاتے ہیں، یا خوش رہنے کے لیے، یا محبت اور رفاقت پانے کے لیے۔ لیکن یہ وجہ نہیں ہے جس کے لیے یسوع صلیب پر قربان ہوا تھا! کچھ واعظ لوگوں کو یسوع پر بھروسہ کرنے کے لیے بتاتے ہیں تاکہ وہ جنت میں جا سکیں۔ لیکن وہ ایک مبشّراتی واعظ نہیں ہوتا ہے اگر وہ یہ نہیں بتاتا کیوں اُنہیں جنت میں جانے کے لیے یسوع کی ضرورت ہوتی ہے۔ بائبل کہتی ہے، ’’مسیح ہمارے گناہوں کے لیے قربان ہوا۔‘‘ بائبل کہتی ہے، ’’مسیح یسوع گنہگاروں کو بچانے کے لیے دنیا میں آیا۔‘‘

اگر لوگ محسوس نہیں کرتے کہ وہ گنہگار ہیں، تو پھر اُنہیں مسیح کے پاس کیوں آنا چاہیے؟ اُنہیں نہیں آنا چاہیے! اُنہیں شاید دعا مانگنی چاہیے۔ اُنہیں شاید اپنے ہاتھ کھڑے کرنے چاہیں۔ اُنہیں واعظ کے اختتام پر سامنے آ جانا چاہیے۔ لیکن وہ نجات نہیں پا سکیں گے! کیوں؟ کیونکہ اُن کے پاس بچائے جانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا!

آپ لوگوں پر کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ وہ گنہگار ہیں؟ اُنہیں خدا کی شریعت کی منادی کرنے کے ذریعے سے۔ بائبل کہتی ہے،

’’شریعت نے اُستاد بن کر ہمیں مسیح تک پہنچا دیا‘‘ (گلِتیوں 3:24).

شریعت لوگوں پر ظاہر کرتی ہے وہ گنہگار ہیں۔ اُن کے اپنے دلوں کے گناہ کی سزایابی میں آ چکنے کے بعد، وہ شاید مسیح کے پاس آ جائیں۔

بے شمار پادری صاحبان شریعت کی منادی کرنے سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔ وہ لوگوں کو ناراض کرنے سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔ آئعین ایچ۔ میورے Iain H. Murray نے کہا ’’انجیلی بشارت کی تعلیم میں یہی اہم مسئلہ‘‘ ہے۔ اپنی کتاب، پرانی انجیلی بشارت کی تعلیمThe Old Evangelicalism میں، (بینر آف ٹرتھ Banner of Truth، 2005؛ صفحہ 3 تا 37 تک پڑھیں)، میورے بجا طور پر ہمیں بتاتا ہے کہ آج گمراہ لوگوں کے ناراض نہ ہوجانے کا خوف وہ اہم وجہ ہے کہ مبشراتی تبلیغ اِس قدر غیر مؤثر ہے۔

آپ چاہیں جو کچھ مرضی کریں، کبھی بھی انفرادی گناہوں کے خلاف تبلیغ نہ کریں۔ ’’یہ کریں۔ یہ مت کریں۔‘‘ یہ لوگوں کے اصلی یا مخصوص گناہوں کے بارے میں باتیں کرنا ہوتا ہے۔ لیکن گناہ اِس سے کہیں زیادہ گہرا ہوتا ہے۔ وہ باطن میں گنہگار ہوتے ہیں۔ اُن کے پاس آدم کی طرف سے وراثت میں ملا ہوا گناہ سے بھرپور ایک دل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ داؤد [نبی] نے کہا، ’’میں اپنی پیدائش ہی سے گنہگار تھا؛ بلکہ اُس وقت سے گنہگار ہوں جب میں اپنی ماں کے رحم میں پڑا‘‘ (زبور 51:5). یہی وجہ ہے کہ بائبل کہتی ہے، ’’دل سب چیزوں سے بڑھ کر حیلہ باز اور شدید بدکار ہوتا ہے‘‘ (یرمیاہ 17:9). اور بائبل کہتی ہے، ’’جسمانی نیت [غیر تبدیل شدہ] خدا کی مخالفت کرتی ہے‘‘ (رومیوں 8:7). یہی وجہ ہے کہ لوگ وہ بُرے کام کرتے ہیں جو وہ کرتے ہیں۔ جو وہ کرتے ہیں وہ [برے کام] اُس میں سے آتے ہیں جو وہ ہوتے ہیں۔ مسیح نے کہا، ’’اُس کے دل سے بُرے خیال باہر آتے ہیں جیسے حرامکاری، چوری، خُونریزی… یہ سب برائیاں انسان کے اندر سے نکلتی ہیں‘‘ (مرقس 7:21، 23). لوگ جو کرتے ہیں اُس کے مقابلے میں کہیں گہرائی میں وہ ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر کوئی بہتر ہونے کی کوشش کرتا ہے، وہ کبھی بھی اپنے دِل کو تبدیل نہیں کر سکتا، جیسے ایک بکری خود کو کبھی بھی ایک بھیڑ میں تبدیل نہیں کر سکتی۔ لوگوں کو مسیحی ہونے کے لیے تعلیم نہیں دی جا سکتی۔ اِس کے لیے اُنہیں تبلیغ کرنی پڑتی ہے، جیسا کہ میں اِس واعظ میں واضح کرتا ہوں۔ خُدا انسانی دِل کے ساتھ ساتھ انسانی اعمال کی بھی مذمت کرتا ہے۔ بائبل کہتی ہے، ’’وہ تمام کے تمام گناہ کے تحت ہیں‘‘ (رومیوں3:9)۔ مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی سے پہلے ہر کوئی گناہ کی سزا اور قوت کے تحت ہوتا ہے۔

آپ کو شریعت کی تبلیغ کرنی چاہیے تاکہ لوگ دیکھ پائیں اور محسوس کر پائیں کہ اُن کے دِل گناہ سے بھرپور ہیں۔ اب، ہر کوئی اقرار کرتا ہے کہ وہ کسی نہ کسی طور گنہگار ہیں۔ میں کبھی بھی کسی ایسے شخص کو نہیں ملا جس نے کامل ہونے کا دعویٰ کیا ہو۔ ایک آدمی نے ایک مبلغ سے کیا، ’’میرا خیال ہے میں [ایک گنہگار] ہوں، لیکن میں وہ نہیں ہوں جس کو تم ایک بُرا گنہگار بلا سکتے ہو۔ میں میرے خیال میں اِس کے بجائے ایک اچھا والا ہوں۔ میں ہمیشہ جو بہترین میں جانتا ہوں وہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔‘‘ وہ شخص نجات پانے کے لیے تیار نہیں تھا! اُس کے نجات پا سکنے سے پہلے، اُسے دیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ ایک ’’بُرا‘‘ گنہگار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو اُن کے گناہ سے بھرپور دلوں پر تبلیغ کرنی چاہیے۔

خدا کی شریعت کے بغیر، لوگ نہیں دیکھ پاتے اُنہیں کیوں مسیح کی خوشخبری کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو خوشخبری کی منادی کرنے سے پہلے شریعت کی منادی کرنی چاہیے۔ بائبل کہتی ہے، ’’شریعت نے اُستاد بن کر ہمیں مسیح تک پہنچا دیا‘‘ (گلِتیوں 3:24). سکول کے ایک اُستاد کی مانند، شریعت لوگوں کو دکھاتی ہے کہ کیوں اُن کو مسیح کی ضرورت ہوتی ہے۔ پہلے شریعت۔ پھر خوشخبری۔ جو لوتھرLuther نے کہا تھا وہ بالکل درست تھا۔ آپ کو احتیاط کے ساتھ مطالعہ کرنا چاہیے جو اُس نے کہا تھا اگر آپ سیکھنا چاہتے ہیں کہ کیسے مبشّراتی واعظوں کی تبلیغ کی جائے۔ لوتھر نے کہا،

یہ ضروری ہے، اگر آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو جاتے ہیں، کہ آپ کو [پریشان ہونا] چاہیے، یعنی کہ، آپ کے پاس ایک خبردار کر دینے والا اور کپکپانے والا ضمیر ہوتا ہے۔ تب، اِس حالت کے تخلیق ہو چکنے کے بعد، آپ کو اُس وجہ تسکین کو گرفت میں لینا چاہیے جو خود آپ کے کسی کام کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ خدا کے عمل کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اُس نے اِس دنیا میں اپنے بیٹے یسوع کو بھیجا تاکہ دہشت زدہ گنہگاروں کے لیے خدا کے رحم کا اعلان کرے۔ یہ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کی راہ ہے۔ باقی تمام راہیں جھوٹی راہیں ہیں (مارٹن لوتھر، ٹی ایچ۔ ڈی۔ Martin Luther, Th.D.، لوتھر جو کہتا ہےWhat Luther Says، کونکورڈیا اشاعت خانہ Concordia Publishing House، دوبارہ اشاعت 1994، نمبر 1014، صفحہ 343).

میں نے کہا، ’’آپ کو شریعت کی تبلیغ کرنی چاہیے تاکہ لوگ اپنے باطنی گناہ کو دیکھ اور محسوس کر پائیں۔‘‘ میں نے نہیں کہا، ’’آپ کو جہنم کے بارے میں تبلیغ کرنی چاہیے۔‘‘ جی ہاں، مسیح نے جہنم کے بارے میں بات کی۔ جہنم حقیقی ہے۔ لیکن آپ کو بہت احتیاط کرنی چاہیے جب آپ جہنم کے بارے میں تبلیغ کریں۔ کوئی بھی جہنم سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے نجات نہیں پا سکتا۔ وہ بہتر لوگ ہونے کی شاید کوشش کر سکتے ہیں۔ وہ شاید انتہائی مذہبی بن جائیں۔ لیکن جہنم سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی کبھی بھی نجات نہیں پا سکا۔ مسیح ہمارے گناہوں کے لیے قربان ہوا۔ جہنم صرف گناہ کا ایک نتیجہ ہے۔ اصل مسئلہ گناہ ہے، نہ کہ جہنم۔ ہم دیکھ چکے ہیں کہ جہنم پر سارے کے سارے واعظ لوگوں کو تبدیل نہیں کر پاتے۔ ایک مبشّراتی واعظ کے پہلے حصے کو اُن کے گناہ کو فاش کرنا چاہیے – نہ کہ انفرادی گناہوں کو، بلکہ اُن کے دلوں کے گناہ کو۔

لوگوں کو اُن کا گناہ دکھانے کے لیے، آپ کو اُن کے گناہ سے بھرپور باغی دلوں کے خلاف تبلیغ کرنی چاہیے۔ لیکن آپ کو یہیں پر اختتام نہیں کر دینا چاہیے۔ شریعت کسی کو بھی نجات نہیں دلا سکتی۔ شریعت صرف لوگوں کو اُن کے دلوں کا گناہ دکھاتی ہے۔ بائبل کہتی ہے، ’’کیونکہ شریعت کے اعمال سے کوئی شخص راستباز نہیں ٹھہرے گا…اس لیے کہ شریعت سے ہی آدمی گناہ کو پہچانتا ہے‘‘ (رومیوں 3:20). بائبل کہتی ہے کہ ’’شریعت جو نہیں کر سکتی‘‘ وہ لوگوں کو نجات دینا ہے (رومیوں 8:3). صرف مسیح بخود گنہگار کے دل کو تبدیل کر سکتا ہے۔ صرف مسیح کا خون گناہ کو دھو سکتا ہے۔ اور یہ بات مجھے دوسرے نکتے پر لے آتی ہے۔

II۔ دوسرا، آپ کو خوشخبری کی تبلیغ کرنی چاہیے – جو لوگوں کو بتاتی ہے اُنہیں گناہ سے نجات دلانے کے لیے مسیح نے کیا کیا۔

اپنے مبشّراتی واعظ کے دوسرے حصے میں، آپ کو خوشخبری کی تبلیغ کرنی چاہیے۔ خوشخبری بہتر کیسے ہونا چاہیے اِس پر کوئی تعلیم نہیں ہے۔ خوشخبری کلیسیا کے بارے میں یا یہاں تک کہ جنت کے بارے میں کوئی پیغام نہیں ہے۔ خوشخبری یہ ہے کہ ’’کلام مقدس کے مطابق مسیح ہمارے گناہوں کے لیے قربان ہو گیا‘‘ (1۔ کرنتھیوں 15:3). خوشخبری یہ ہے کہ ’’مسیح گنہگاروں کو نجات دینے کے لیے دنیا میں آیا‘‘ (1۔ تیموتاؤس 1:15).

خوشخبری اصولوں کا کوئی مجموعہ نہیں ہے۔ خوشخبری ظاہر کرتی ہے کہ خدا گنہگار سے اِس قدر محبت کرتا ہے کہ مسیح اُس [گنہگار] کی خاطر قربان ہونے کے لیے آیا۔ خوشخبری شریعت سے نہیں بنی ہوئی ہے۔ یہ خالص محبت اور فضل ہے۔ جیسا کہ لوتھر نے کہا،

وہ خوشخبری…وہ تبلیغ نہیں کرتی جو ہمیں کرنی ہوتی ہے یا جس سے اجتناب کرنا ہوتا ہے۔ یہ کوئی تقاضے قائم نہیں کرتی بلکہ شریعت کی حکمتِ عملی کو اُلٹ کرتی ہے، انتہائی متضاد کرتی ہے، اور کہتی ہے، ’یہ ہے جو خدا نے تمہارے لیے کیا؛ اُس نے اپنے بیٹے کو تمہارے لیے انسان بننے دیا، تمہاری خاطر اُس کو قربان ہونے دیا‘…خوشخبری تعلیم دیتی ہے…ہمیں خدا کے وسیلے سے جو پیش کیا جا چکا ہے، اور نہ کہ…ہمیں جو کرنا چاہیے اور خدا کو پیش کرنا چاہیے(’’مسیحوں کو موسٰی کی کیسے عزت کرنی چاہیےHow Christians Should Regard Moses،‘‘ 1525).

خوشخبری ایک گنہگار کو ایک نیا دل پیش کرتی ہے، اور گناہ کی وہ معافی اُس ذریعے سے پیش کرتی ہے جو مسیح نے صلیب پر اور خالی قبر پر کیا! وہ لوگ جو یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں

’’اُس مخلصی کے وسیلہ سے جو یسوع مسیح میں ہے مُفت راستباز ٹھہرائے جاتے ہیں۔ خدا نے یسوع کو مقرر کیا کہ وہ اپنا خُون بہائے اور اِنسان کے گناہ کا کفارہ بن جائے‘‘ (رومیوں 3:24، 25).

بائبل کہتی ہے کہ ’’خدا ہماری خاطر اپنی محبت یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کر دی… [ہم] اُس کے خُون کے وسیلے سے اب راستباز ٹھہرائے جاتے [ہیں]‘‘ (رومیوں 5:8،9). مسیح گنہگار کی جگہ پر اُس کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے قربان ہوا۔ جیسا کہ اشعیا نے کہا، ’’خدا نے اُس [مسیح] پر ہم سب کی بدکاری لاد دی‘‘ (اشعیا 53:6). خوشخبری مسیح کے وسیلہ سے گناہ کی معافی کا مفت فضل ہوتی ہے۔

جب آپ خوشخبری کی تبلیغ کرتے ہیں، صرف مسیح کی موت کی تبلیغ نہ کیا کریں۔ مسیح کے مردوں میں سے جی اُٹھنے کی تبلیغ کیا کریں! یہ خوشخبری کا حصہ ہے کہ مسیح ’’پاک ضحائف کے مطابق تیسرے دن دوبارہ جی اُٹھا‘‘ (1۔ کرنتھیوں 15:4). مسیح کا مردوں میں سے جی اُٹھنا ضروری ہے۔ بائبل کہتی ہے، ’’اگر مسیح زندہ نہیں ہوا تو تمہارا ایمان بے فائدہ ہے اور تُم ابھی تک اپنے گناہوں میں گرفتار ہو‘‘ (1۔ کرنتھیوں 15:17). مسیح اپنی قبر میں مردہ نہیں پڑا رہا تھا۔ وہ گنہگاروں کو ایک نیا دل بخشنے کے لیے مردوں میں سے جی اُٹھا تھا (دیکھیں حزقی ایل 11:19؛ 36:26، 27).

صرف مسیح کی موت کی تبلیغ مت کریں۔ مسیح کے خون کی تبلیغ کریں! یاد رکھیں کہ لوگ ’’اُس کے خون میں ایمان کے ذریعے سے‘‘ نجات پاتے ہیں (رومیوں 3:25). ہم ’’اُس کے خون کے وسیلے سے راستباز ٹھہرائے جاتے ہیں‘‘ (رومیوں 5:9). اور بائبل کہتی ہے، ’’جب تک خون نہ بہایا جائے گناہ بھی نہیں بخشے جاتے [کوئی معافی نہیں]‘‘ (عبرانیوں 9:22). یہ بات مجھے حیران کر دیتی ہے کہ اِس قدر زیادہ مبلغین ڈاکٹر جان میک آرتھر Dr. John MacArthurکی پیروی کرتے ہیں جب وہ کہتے ہیں نجات پانے کے لیے مسیح کے خون کی ضرورت نہیں ہوتی اور کہ آج مسیح کا کوئی خُون نہیں ہے۔ لیکن وفادار اور نیک پادری صاحبان مسیح کے خون کی تبلیغ کرتے ہیں! ڈاکٹر مارٹن لائیڈ جونز Dr. Martyn Lloyd-Jones درست تھے جب اُنہوں نے کہا، ’’حیات نو کے دورانیوں میں…[کلیسا] اپنا فخر خون میں کرتی ہے… تمام [جگہوں] سے پاک ترین جگہ میں جرأت کے ساتھ داخل ہو سکنے کے لیے ہمارے پاس صرف ایک ہی راہ ہوتی ہے اور وہ یسوع کے خون کے وسیلے سے ہوتی ہے‘‘ (حیاتِ نوRevival، کراسوے کتبCrossway Books، 1992ایڈیشن، صفحہ 48). خون کی تبلیغ کریں! خون کی تبلیغ کریں! ’’اُس کے بیٹے یسوع کا خُون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (1۔ یوحنا 1:7).

خُوشخبری مسیح میں خدا کے فضل کا مفت تحفہ ہے۔ گنہگار خود کو نیک نہیں بنا سکتا۔ صرف ایک بات ہے جو گنہگار کو کرنی ہوتی ہے۔ اُسے یسوع پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ محض مسیح کے بارے میں ایک حقیقت پر یقین کر لینا اُسے نجات نہیں دلا پائے گا۔ اُسے یسوع بخود پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ پولوس رسول نے فلیپی نگران سے کہا، ’’خداوند یسوع مسیح پر[یونانی epi = upon, into] ایمان لا اور تو نجات پائے گا‘‘ (اعمال 16:31). اگر ایک گنہگار یسوع پر بھروسہ کرتا ہے تو وہ نجات پائے گا اور تمام گنہگاروں کو جو کرنا چاہیے وہ یسوع پر بھروسہ ہے۔ یسوع باقی سب کچھ کر لیتا ہے۔ وہ گنہگار کو ایک نئے جنم پر ایک نیا دل پیش کرتا ہے (افسیوں 2:5؛ یوحنا 3:6، 7) اور وہ اپنے خون کے ساتھ گنہگار کو تمام گناہ سے پاک صاف کرتا ہے (عبرانیوں 9:14؛ مکاشفہ 1:5ب؛ 5:9ب)۔ ’’صرف اُسی پر بھروسہ کریں، صرف اُسی پر بھروسہ کریں، صرف اُسی پر اب بھروسہ کریں۔ وہ آپ کو نجات دلائے گا، وہ آپ کو نجات دلائے گا، وہ آپ کو ابھی نجات دلائے گا‘‘ (’’صرف اُسی پر بھروسہ کریںOnly Trust Him‘‘ شاعر جان ایچ۔ سٹاکٹحنJohn H.Stockton، 1813۔1877).

اپنے واعظ کے اختتام پر، گنہگاروں کو یسوع پر بھروسہ کرنے کے لیے بلائیں۔ اُنہیں کسی دوسرے کمرے میں جانے کے لیے مدعو کریں جہاں پر آپ اُن کے ساتھ علیحدگی میں بات کریں گے۔ آپ کا کام ختم نہیں ہو جاتا جب وہ آپ کے ساتھ بات کرنے کے لیے آتے ہیں۔ ’’سامنے آنا‘‘ ویسا ہی نہیں ہوتا ہے جیسا مسیح پر بھروسا کرنا ہوتا ہے۔ ’’ہاتھ بلند کرنا‘‘ یا ’’گنہگار کی دعا‘‘ کہنا ویسا ہی نہیں ہوتا جیسا یسوع پر بھروسہ کرنا ہوتا ہے۔ یسوع پر بھروسہ کرنا ہی یسوع پر بھروسہ کرنا ہوتا ہے – اِس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو اُن لوگوں کے ساتھ بات کرنی چاہیے جو واعظ کے اختتام کے بعد آپ کے مدعو کیے جانے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ کیوں آپ کو بھی اُنہیں احتیاط کے ساتھ سننا چاہیے۔ سننے کے ذریعے سے آپ اُن جھوٹے تصورات کو جان پائیں گے جن میں وہ یقین کرتے ہیں، تاکہ آپ اُنہیں درست کر سکیں۔ ہر ایک سے ذاتی طور پر بات کریں اور اپنے طور پر اُن کی مسیح کی جانب رہنمائی کرنے کے لیے بہترین کوشش کریں۔ لیکن یہ ایک اور پیغام کا موضوع ہے۔ خدا آپ کو برکت دے جب آپ دل کے گناہوں پر اور مسیح کے خون کے ذریعے سے معافی پر تبلیغ کریں۔

یہاں پر ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونئیر کی جانب سے تحریر کیے گئے ایک مبشّراتی واعظ کو پڑھنے کے لیے کلک کریں۔ ڈاکٹر ہائیمرز ساٹھ سالوں سے مبشّراتی واعظوں کی منادی کرتے رہے ہیں۔ آپ اُن کے مبشّراتی واعظ ’’غُسل کر اور پاک صاف ہو جا! – مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کا تشبیہاتی عل ‘‘ پڑھنے کے ذریعے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اس کو پڑھنے کے لیے عنوان پر کلک کریں۔ یہ آپ پر ظاہر کرے گا کہ کیسے ایک مبشّراتی واعظ میں شریعت اور خوشخبری تبلیغ کی جائے۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

انجیلی بشارت کا واعظ کیسے تیار کیا جائے – بھولی ہوئی سچائیاں جن کی مسیح میں ایمان لانے کی حقیقی تبدیلی کے لیے ضرورت ہوتی ہے

HOW TO PREPARE AN EVANGELISTIC SERMON –
FORGOTTEN TRUTHS NEEDED FOR REAL CONVERSIONS

ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’مُبشّر کا کام انجام دے اور اپنی خدمت کو پورا کر‘‘ (2۔ تیموتاؤس 4:5).

(اعمال 21:8؛ 8:5، 26۔39، 40؛ 1۔ کرنتھیوں 15:1، 3، 4؛ 1۔ تیموتاؤس 1:15)

I.   پہلا، آپ کو شریعت کی منادی کرنی چاہیے – جو لوگوں کو اُن کے گناہ سے بھرپور دل کے بارے میں بتاتا ہے، گلِتیوں 3:24؛ زبُور 51:5؛ یرمیاہ 17:9؛ رومیوں 8:7؛ مرقس 7:21، 23؛ رومیوں 3:9، 20؛ 8:3۔

II.  دوسرا، آپ کو خوشخبری کی تبلیغ کرنی چاہیے – جو لوگوں کو بتاتی ہے اُنہیں گناہ سے نجات دلانے کے لیے مسیح نے کیا کیا، 1۔ کرنتھیوں 15:3؛
1۔ تیموتاؤس 1:15؛ رومیوں 3:24، 25؛ 5:8، 9؛ اشعیا 53:6؛
1۔ کرنتھیوں 15:4، 17؛ حزقی ایل 11:19؛ 36:26، 27؛ عبرانیوں 9:22؛
1۔ یوحنا 1:7؛ اعمال 16:31؛ افسیوں 2:5؛ یوحنا 3:6، 7؛
عبرانیوں 9:14؛ مکاشفہ 1:5ب؛ 5:9ب۔