اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
غُسل کر اور پاک صاف ہو جا! – مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کا تشبیہاتی علمWASH AND BE CLEAN! – THE TYPOLOGY OF CONVERSION ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ ’’جا اور سات بار یردن میں غسل کر تو تیرا جسم بحال ہو جائے گا اور تُو پاک صاف ہوگا‘‘ (2۔ سلاطین 5:10). |
یہ ایک سادہ سی کہانی ہے۔ لیکن اِس کے معنی کہیں گہرے ہیں۔ اگر آپ نے ابھی تک نجات نہیں پائی ہے تو آپ کو اِسے انتہائی احتیاط کے ساتھ سُننا چاہیے۔ آپ کو اِس پر عمل کرنا چاہیے۔ یہ آپ کو سچے طور پر نجات پانے کے لیے واحد راہ دکھاتی ہے۔
یہ ایک سادہ سی کہانی ہے۔ یہ بائبل میں آپ کو نجات پانے اور ایک حقیقی مسیحی بننے کی واحد راہ دکھانے کے لیے پیش کی گئی تھی۔
نعمان ایک بہت بڑا آدمی تھا۔ وہ شاہِ اِرام کے لشکر کا سردار تھا۔ وہ ایک نڈر سپاہی تھا۔ اُس کو بادشاہ کی جانب سے عزت بخشی گئی تھی، اور وہ ایک انتہائی مغرور شخص تھا۔ لیکن اُس کو کوڑھ کے ہولناک مرض نے زندہ درگور کر دیا تھا۔ وہ کوڑھ سے مر رہا تھا اور وہ یہ بات جانتا تھا۔ اُس نے ہر ایک چیز کو آزمایا تھا لیکن کسی سے بھی اُس کا علاج نہیں ہوا۔ نعمان کے گھر میں ایک نوجوان عبرانی لڑکی ملازمہ تھی۔ اُس نے اُسے بتایا کہ اسرائیل میں ایک نبی ہے جو اُس کے کوڑھ کا علاج کر سکتا ہے۔ اُس نے ہر ایک چیز کو آزمایا تھا لیکن کسی بھی چیز نے اُس کی بیماری کو شفا نہیں بخشی تھی۔ بالاآخر نعمان نے سوچا، ’’شاید یہ نبی مجھے شفا بخش دے۔‘‘ یہ شفا پانے کا اُس کے لیے آخری موقع تھا، لہٰذا وہ الیشع، جو خُدا کا نبی تھا اُس کو ملنے کے لیے آیا۔
لیکن وہ نبی خُدا کا سچا بندہ تھا۔ اگر وہ گھر سے باہر جاتا اور نعمان کے لیے دعا کرتا تو لوگ سوچتے کہ اُس نبی نے اُسے شفا بخشی تھی۔ نبی چاہتا تھا کہ نعمان جانے کہ یہ خُدا تھا جس نے اُسے شفا بخشی تھی، ناکہ خود نبی نے۔ اِس لیے نعمان نبی کے دروازے پر اپنی بگھی میں سوار ہو کر آیا لیکن نبی اُس سے بات کرنے کے لیے باہر نہیں نکلا۔ اِس کے بجائے اُس نے ایک قاصد نعمان کے پاس بھیجا
،’’اور الیشع نے اُسے ایک قاصِد کی معرفت کہلا بھیجا کہ جا اور سات بار یردن میں غسل کر تو تیرا جسم بحال ہو جائے گا اور تُو پاک صاف ہوگا‘‘ (2۔ سلاطین 5:10).
اِس بات نے نعمان کو واقعی میں ناراض کر دیا۔ ’’کیوں، یہ نبی مجھے ملنے تک کے لیے باہر نہیں آیا! آخر، وہ کیا سوچتا ہے وہ کیا ہے؟‘‘ اُس نے سوچا تھا کہ نبی اُس کو ملنے کے لیے باہر آئے گا ’’اور اُس مقام پر جہاں کوڑھ ہے اپنے ہاتھ کو پھیرے گا، اور مجھے میرے کوڑھ سے شفا دے گا۔‘‘ اُس نے سوچا تھا کہ نبی بنی حِن Benny Hinn کی مانند ہوگا۔ کہ وہ اِس بات سے بہت زیادہ شہرت کمائے گا، اور بندے کو سوچنے پر مجبور کر دے گا کہ وہ ایک ایمان سے شفا دینے والا ایک بہت بڑا شخص ہے۔ لیکن نبی تمام جلال خُدا کو دینا چاہتا تھا۔ اُس نےسادگی سے نعمان کے پاس ایک قاصد کو بھیج دیا،
’’اور الیشع نے اُسے ایک قاصِد کی معرفت کہلا بھیجا کہ جا اور سات بار یردن میں غسل کر تو تیرا جسم بحال ہو جائے گا اور تُو پاک صاف ہوگا‘‘ (2۔ سلاطین 5:10).
نعمان بہت غصے میں تھا۔ اُس نے طیش میں وہاں سے نکلنا شروع کیا!
تب نعمان کے ملازم نے اُس سے کہا، ’’اگر نبی نے آپ سے کوئی بہت بڑا کام کرنے کو کہا ہوتا تو کیا آپ نے نہ کیا ہوتا؟ تو کیوں نہ وہ کیا جائےجو اُس نے آپ سے کرنے کو کہا ہے، ’دُھل جائیں اور پاک صاف ہو جائیں‘؟‘‘ تب نعمان نے سوچا، ’’ٹھیک ہے، میں وہ کروں گا جو نبی نے کرنے کو کہا۔‘‘ وہ دریائے یردن پر گیا اور خود کو سات مرتبہ غُسل کروایا، ’’اور اُس کا جسم دوبارہ ایک چھوٹے بچے کے جسم کی مانند ہو گیا اور وہ پاک صاف ہو گیا تھا‘‘ (2سلاطین5:14)۔
کلامِ پاک کے اِس حوالے پر بے شمار عظیم واعظوں کی منادی کی جا چکی ہے۔ وہ عظیم مبلغین،جیسے سپرجیئن یہ کہنے کے لیے حق بجانب تھے کہ نعمان کے کوڑھ کا پاک صاف ہونا صلیب پر بہائے گئے یسوع کے خون کے وسیلے سے آپ کے گناہوں کے پاک صاف ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔ سُنیں اور نعمان کی کہانی آپ پر ظاہر کرے گی کہ کیسے آج کی صبح اپنے گناہ سے پاک صاف ہوا جا سکتا ہے اور نجات پائی جا سکتی ہے!
I۔ پہلی بات، اُس کو کوڑھ تھا۔
’’وہ ایک کوڑھی تھی‘‘ (2سلاطین5:1)۔
ویسے ہی آپ ہیں۔ آپ گناہ کے کوڑھ سے بھرے پڑے ہیں! گناہ کا کوڑھ آپ میں پہلے گنہگار، آدم کی جانب سے نازل ہوا ہے۔ پولوس رسول نے کہا،
’’پس جیسے ایک آدمی [آدم] کے ذریعہ گناہ دنیا میں داخل ہُوا اور گناہ کے سبب سے مَوت آئی ویسے ہی مَوت سب اِنسانوں میں پھیل گئی کیونکہ سب نے گناہ کیا‘‘ (رومیوں 5:12).
آج کی صبح آپ کی کیسی تفصیل! ڈاکٹر واٹز Dr. Watts آپ کی حالت کو حمدوثنا کے ایک گیت میں پیش کرتے ہیں،
خُداوندا، میں گناہ میں گھرا ہوا دو کوڑی کا ہوں،
اور ناپاک اور غلیظ پیدا ہوا ہوں؛
اُس آدمی سے اُچھالا گیا جس کے جرائم ہم پر پڑتے ہیں
نسل کو بدکار کرتے ہیں اور ہم تمام کو آلودہ۔
دیکھ میں تیرے سامنے دوزانو ہوتا ہوں،
میری واحد پناہ تیرے جلال میں ہے؛
کوئی بھی بیرونی اقسام مجھے پاک نہیں کر سکتیں؛
وہ کوڑھ میرے باطن تک گہرا ہے۔
(ڈاکٹر آئزک واٹز Dr. Isaac Watts، 1674۔ 1748).
گناہ کا کوڑھ آپ کے ’’باطن کی گہرائی‘‘ میں ہوتا ہے! یہ بات آج کی صبح آپ کی وضاحت کرتی ہے! ’’گناہ کا کوڑھ آپ کے باطن کی گہرائی میں ہوتا ہے!‘‘ یسوع نے کہا،
’’کیونکہ اندر سے یعنی اُس کے دل سے بُرے خیال باہر آتے ہیں جیسے حرامکاری، چوری، خُونریزی، زِنا، لالچ، بدکاری، مکروفریب، شہوت پرستی، بدنظری، بدگوئی، نخوت اور حماقت۔ یہ سب برائیاں اِنسان کے اندر سے نکلتی ہیں…‘‘ (مرقس 7:21۔23).
وہ آپ کے دِل کی ایک تصویر ہے، جو بُرے خیالات سے بھری پڑی ہے۔ آپ کا دِل گناہ کے کوڑھ سے بھرا پڑا ہے!
کوئی بھی بیرونی اقسام [آپ] کو پاک نہیں کر سکتیں؛
کوڑھ آپ کے باطن کی گہرائی میں ہوتا ہے –
کیا نہیں ہوتا؟ کیا نہیں ہوتا؟ آپ جانتے ہیں کہ یہ ہوتا ہے! اور کوئی بھی بیرونی اقسام [کوئی بھی بیرونی اعمال] آپ کو پاک صاف نہیں کر سکتے! کوئی بھی فیصلے اور دعائیں آپ کو پاک صاف نہیں کر سکتے! کچھ بھی جو آپ محسوس کر سکتے یا سیکھ سکتے ہیں آپ کو پاک صاف نہیں کر سکتا! اور آپ یہ بات جانتے ہیں! ’’کوڑھ [کا گناہ] آپ کے باطن کی گہرائی میں ہے‘‘ آپ کے دِل میں! اور آپ یہ بات جانتے ہیں – کیا نہیں جانتے؟
آپ جانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔ آپ کو یہ بات ایک بیرونی گناہ کے سرزد کرنے سے پہلے ہی معلوم تھی۔ آپ نے وہ جان بوجھ کر کیا تھا! آپ بالکل دُرست طور پر جانتے تھے آپ کیا کر رہے تھے۔ آپ نے کیوں وہ کیا اگر آپ جانتے تھے وہ غلط تھا؟ آپ غیرنجات یافتہ حالت میں آپ نے تاریکی سے محبت کی تھی۔ آپ نے گناہ سے لطف اُٹھایا تھا۔ آپ گناہ کرنے سے خوش ہوتے تھے۔ آُپ کو اِس کا ذائقہ پسند تھا۔ آپ کو یہ پسند تھا حالانکہ آپ جانتے تھے کہ یہ غلط تھا! یہ ہی وجہ ہے کہ آپ کے اپنے گناہ سے بھرپور دِل کے بارے میں سچائی سُننے سے نفرت ہوتی ہے! آپ مجھ سے آپ کے بدکار دِل کے بارے میں سچائی بتانے کی وجہ سے نفرت کرتے ہیں – کیا آپ نہیں کرتے؟ یہ آپ کی مذمت کرتا ہے اور سچائی سُننے کے لیے آپ کو دُکھ محسوس کراتا ہے! وہ کوڑھ آپ کے باطن کی گہرائی میں ہے! آپ کا دِل گھن چکر اور مسخ شُدہ ہے۔ جو اچھا اور دُرست ہے اُس کے مقابلے میں آپ گناہ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ آپ کے بے اعتقادی کے بدکار دِل کے باطن کی گہرائی میں وہ کوڑھ پنہاں ہے! یہ بات میں نے خود سے نہیں بنائی۔ میں ڈاکٹر مارٹن لائیڈ جونز Dr. Martyn Lloyd-Jones کی بات کو دھرا رہا تھا، جو ایک میڈیکل ڈاکٹر ہیں اور جو آپ کے جیسے گناہ سے بھرپور دِلوں کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں!
II۔ دوسری بات، وہ نبی کے یہ بتانے کی وجہ سے کہ کیسے پاک صاف ہوا جا سکتا ہے پریشان تھا۔
جب نبی نے اُسے بتایا ’’جا اور پاک صاف ہو‘‘ وہ غصے سے چلا گیا تھا۔ اُس نے کہا، ’’میں نے سوچا تھا [وہ نبی میرے لیے دعا مانگے گا]۔‘‘ ’’میں نے سوچا۔‘‘ آپ سوچتے ہیں کہ آپ جانتے ہیں کہ نجات پانے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔ ’’میں نے سوچا۔‘‘ اپنے جھوٹے خیالات سے دور ہو جائیں! نجات پانے کے بارے میں آپ جو کچھ سوچتے ہیں اُس کے بارے میں اپنے خیالات سے چھٹکارہ پائیں۔ آپ اِس بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے! موڈی Moody نے کہا،
نعمان کو اُس کی بیماری مل چکی تھی – تکبر اور کوڑھ۔ تکبر کو بھی اُتنی ہی صفائی کی ضرورت تھی جتنی کہ کوڑھ کو تھی۔ نعمان کو اپنے تکبر کی بگھی سے نیچے اُترنا ہی تھا؛ بعد میں غسل کرنے کے لیے جیسا کہ اُس کو کہا گیا تھا۔
اور یہی ہے جو آج کی صبح آپ کے ساتھ رونما ہونا چاہیے۔ یہ ہے جو آپ کو کرنا چاہیے اگر آپ نجات پانا چاہتے ہیں۔ ’’آپ جو سوچتے ہیں‘‘ اُس سے چُھٹکارہ حاصل کریں۔ اپنے تکبر سے چھٹکارہ حاصل کریں اور نجات پانے کے بارے میں اپنے خود کے خیالات سے چھٹکارہ حاصل کریں۔ آپ کو دُھل کر پاک صاف ہو جانا چاہیے جیسا کہ آپ کو بتایا گیا تھا۔ ’’جا غُسل کر… اور تو پاک صاف ہو جائے گا۔‘‘ یسوع کے پاس ایک گمراہ اور گناہ سے بھرپور شخص کی حیثیت سے آئیں۔ یسوع کے پاس آئیں اور وہ آپ کےگناہ سے بھرپور دِل کو اُس خون کے ساتھ جو اُس نے صلیب پر آپ کو پاک صاف کرنے کے لیے بہایا پاک صاف کر دے گا! ’’یسوع مسیح اُس [خُدا] کے بیٹے کا خون ہمیں تمام گناہ سے پاک صاف کرتا ہے‘‘ (1یوحنا1:7)۔ ’’غُسل کر اور پاک صاف ہو جا!‘‘ یہ ہی ہے جو خُدا خُود آپ کو بالکل اِسی وقت بتا رہا ہے! ’’غسل کر اور پاک صاف ہو جا!‘‘
لیکن آپ کبھی بھی پاک صاف نہیں ہو سکتے جب تک کہ آپ کے تکبر پر قابو نہیں پا لیا جاتا۔ آپ کے دِل کو تبدیل ہونا چاہیے۔ آپ کو کبھی بھی معاف نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ آپ توبہ نہیں کر لیتے۔ آپ کے دِل کو تبدیل ہونا چاہیے۔ آپ کو اپنی خودغرضی کو محسوس کرانے پر مجبور کیا جانا چاہیے۔ آپ نجات پایا ہوا محسوس کرنا چاہتے ہیں۔ آپ یقین دہانی کرنا چاہتے ہیں کہ آپ نجات پا چکے ہیں۔ لیکن آپ جو ہیں اُس کو بدلنا نہیں چاہتے۔ آپ نجات پانا چاہتے ہیں تاکہ آپ اپنی خودغرضانہ زندگی بسر کرتے رہنا جاری رکھ سکیں۔
مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونا ہمیں دِل کی ایک مکمل تبدیلی کے بارے میں بتاتی ہے۔ آپ کی انتہائی فطرت غلط ہے۔ آپ کا انتہائی دِل غلط ہے۔ آپ کی فطرت جڑ تک گلی سڑی ہوئی ہے۔ آپ کے باطن کی تبدیل کو اِس قدر انقلابی ہونا چاہیے کہ آپ خود کو حوالے کرنے کے لیے مرے جا رہے ہوں اور ایک بالکل نئی زندگی کے لیے دوبارہ پیدا ہونا چاہتے ہوں، ایک ایسی زندگی جس کا مرکز آپ کے [خود کے] بجائے خدا کو خوش کرنا ہو۔ چند ایک گناہوں کو چھوڑ دینا آپ کی مدد نہیں کرے گا۔ محض گرجا گھر میں آنا اور محض دعا کرنا آپ کی مدد نہیں کرے گا۔ آپ کو ایک نئی فطرت ملنی چاہیے، ایک مکمل طور سے نئی زندگی ملنی چاہیے۔
مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی کے لیے جان کیگن John Cagan کی اپنی جدوجہد کو سُنیں۔ ’’میں ہر ایک اُس بات سے جو مجھ میں تھی تنگ آ چکا تھا۔ یہاں تک کہ میرا گناہ مجھے مجرم قرار دیتا تھا مجھے تب بھی یسوع نہیں ملا تھا۔ میں نجات پانے کے لیے کوششیں کر رہا تھا۔ میں یسوع پر بھروسہ کرنے کی کوششیں کر رہا تھا اور میں کر نہیں پا رہا تھا۔ میں صرف مسیحی ہونے کا [فیصلہ] نہیں کر پا رہا تھا۔ اِس بات نے مجھے اِس قدر بے بس محسوس کرایا۔ میں اپنے گناہ کو مجھے جہنم میں دھکیلتا ہوا محسوس کر سکتا تھا پھر بھی میں اپنی ڈھٹائی کو محسوس کر سکتا تھا جو میرے آنسوؤں کو نہ نکلنے پر مجبور کرتی تھی۔ میں اِسی کشمکش میں پھنس چکا تھا۔‘
‘کیا آپ اُس میں سے کچھ بھی آج کی صبح محسوس کرتے ہیں؟ اگر کرتے ہیں، تو آپ اُس جیسے کیوں ہیں؟ یہ اِس لیے ہے کیونکہ آپ اپنے دِل کی تبدیلی کے بغیر ہی نجات پانا چاہتے ہیں۔ آپ ہم سے چاہتے ہیں کہ آپ کو ایک مسیحی کی حیثیت سے آپ کے دِل کی تبدیلی کے بغیر ہی قبول کر لیں۔ لیکن یہ ممکن نہیں ہے! آپ کو نئے سرے سے پیدا ہونا چاہیے۔ آپ کو ایک نیا دل ملنا چاہیے جو خود زندگی کے مقابلے میں خُدا سے زیادہ محبت کرتا ہو۔ آپ کو توبہ کرنی چاہیے۔ جو آپ ہیں آپ کو اُس سے نفرت ہونی چاہیے! آپ کو اپنے تکبر کو چھوڑنا چاہیے ورنہ آپ اپنے گناہ ہی میں مر جائیں گے۔ آپ کا دِل گناہ کے کوڑھ کے قابو میں ہے۔ جیک نعان Jack Ngann نے کہا، ’’آپ جو ہیں خُدا کو اُس سے نفرت کرنے پر آپ کو مجبور کرانا چاہیے۔‘‘
کوئی بھی بیرونی اقسام [آپ] کو پاک نہیں کر سکتیں؛
کوڑھ آپ کے باطن کی گہرائی میں ہوتا ہے۔
موڈی دُرست تھے،
نعمان کو اُس کی بیماری مل چکی تھی – تکبر اور کوڑھ۔ تکبر کو بھی اُتنی ہی صفائی کی ضرورت تھی جتنی کہ کوڑھ کو تھی۔ نعمان کو اپنے تکبر کی بگھی سے نیچے اُترنا ہی تھا؛ بعد میں غسل کرنے کے لیے جیسا کہ اُس کو کہا گیا تھا۔
جان کیگن John Cagan نے کہا، ’’میں مذید اور خُود پر قابو نہیں پا سکتا تھا۔ مجھے یسوع چاہیے ہی تھا۔ اُس لمحے میں مَیں نے مسیح سے مزاحمت کرنی چھوڑ دی۔ یہ اِس قدر واضح تھا کہ مجھے تو صرف اتنا ہی کرنا تھا کہ اُس [یسوع] پر بھروسہ کرتا؛ میں یاد کر سکتا ہوں جب میں نے اپنے آپ کو ختم کیا اور وہ صرف مسیح تھا… میں اپنے گناہ سے مُڑ گیا، اور میں نے تنہا یسوع پر ہی نظر ڈالی!... یسوع نے [میرے دِل کے گناہوں کو پرے] کر دیا تھا اور اِس کے بجائے مجھے محبت بخشی تھی… یسوع نے میرے تمام گناہوں کو دھو ڈالا تھا۔ اُس نے مجھے نئی زندگی بخشی تھی۔‘‘
جس لمحے آپ یسوع، خُدا کے بیٹے پر بھروسہ کرتے ہیں، ’’یسوع مسیح اُس [خُدا] کے بیٹے کا خون [آپ] کو تمام گناہ سے پاک صاف کر دیتا ہے‘‘ (1یوحنا1:7)۔ تمام گناہ! تمام گناہ – چاہے وہ آپ کے دِل کا گناہ ہو، یا وہ گناہ ہوں جو آپ سرزد کر چکے ہوں – تمام گناہوں کو یسوع کے خون کے وسیلے سے دُھل جانا چاہیے – اور صرف یسوع، خُدا کے بیٹے کے خون کے وسیلے سے۔ اُس نے صلیب پر اپنے خون کو آپ کو پاک صاف کرنے کے لیے بہایا۔ اُس نے وہ کیوں کیا تھا؟ کیونکہ وہ آپ سے محبت کرتا تھا۔ وہ اپنے خون کے ساتھ آپ کو پاک صاف کرنا چاہتا ہے!
کیا چیز میرے گناہ کو دھو سکتی ہے؟
کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے؛
کیا چیز مجھے دوبارہ مکمل کر سکتی ہے؟
کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
اوہ! کس قدر قیمتی ہے وہ بہاؤ
جومجھے برف کی مانند سفید بناتا ہے؛
کوئی دوسرا چشمہ میں نہیں جانتا،
کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
(’’کچھ بھی نہیں ماسو ائے خون کے Nothing But the Blood‘‘ شاعر رابرٹ لوری Robert Lowry، 1826۔1899).
آپ ایک طویل مدت تک گناہ میں مبتلا رہ چکے ہیں۔ آپ خواہش کرتے ہیں کہ آپ بھی جان کیگن ہی کی مانند نجات پا جائیں۔ آپ اُسی کی مانند ہونا چاہتے ہیں۔ لیکن آپ نے سوچا یہ ناممکن ہے۔ آپ نے سوچا آپ بے انتہا عجیب و غریب تھے۔ آپ نے سوچا آپ انتہائی زیادہ گناہ سے بھرپور تھے۔ آپ نے سوچا آپ نا اُمید تھے۔ لیکن آپ غلطی پر تھے! یسوع آپ سے محبت کرتا ہے۔ وہ آپ سے آپ کے کسی بھی جاننے والے کے مقابلے میں سب سے زیادہ محبت کرتا ہے۔ وہ آپ سے محبت نہ کرتے اگر وہ آپ کے دِل میں گناہوں کو جان جاتے۔ لیکن یسوع آپ سے پھر بھی محبت کرتا ہے۔ یسوع کہتا ہے، ’’میرے پاس آؤ – اور میرے خون کے وسیلے سے پاک صاف ہو جاؤ۔‘‘ یسوع کہتا ہے، ’’غسل کر اور پاک صاف ہو جا۔‘‘ وہ صرف یہ کہتا ہے کہ آپ اپنے تکبر سے مُنہ موڑیں اور اُس یسوع پر بھروسہ کریں۔ پھر کسی نہ کسی دِن آپ عالم بالا میں گانا گا رہے ہوں گے،
’’یسوع مسیح کی طرف سے جو [مجھ] سے محبت رکھتا ہے، اور جس نے اپنے خُون کے وسیلہ سے [مجھے] [میرے] سارے گناہوں سے مخلصی بخشی‘‘ (مکاشفہ 1:5).
’’غسل کر اور پاک صاف ہو جا۔‘‘ مسٹر گریفتھ، آئیں اور دوبارہ گائیں ’’جی ہاں، میں جانتا ہوں۔‘‘
اگر آپ پاک صاف ہونا چاہتے ہیں تو مہربانی سے سامنے کی نشتوں پر موجود رہیں اور ہم آپ سے یسوع پر بھروسہ کرنے کے بارے میں بات کریں گے۔
ڈاکٹر چعین Dr. Chan، مہربانی سے آئیں اور اُن کے لیے دعا مانگیں، اور پھر اُس کھانے کے لیے شکرگزاری کریں جو ہم رفاقت والے ھال میں کھانے کے لیے جا رہے ہیں۔ آمین۔
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بیجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
(’’جی ہاں، میں جانتا ہوں!Yes, I Know! ‘‘ شاعر آنہ ڈبلیو۔ واٹرمینAnna W. Waterman ، 1920)۔
لُبِ لُباب غُسل کر اور پاک صاف ہو جا! – مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کا تشبیہاتی علم WASH AND BE CLEAN! – THE TYPOLOGY OF CONVERSION ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے ’’جا اور سات بار یردن میں غسل کر تو تیرا جسم بحال ہو جائے گا اور تُو پاک صاف ہوگا‘‘ (2۔ سلاطین 5:10). (2۔ سلاطین 5:14) I. پہلی بات، اُس کو کوڑھ تھا، 2۔ سلاطین 5:1؛ رومیوں 5:12؛ مرقس 7:21۔23۔ II. دوسری بات، وہ نبی کے یہ بتانے کی وجہ سے کہ کیسے پاک صاف ہوا جا سکتا ہے پریشان تھا،1۔ یوحنا 1:7؛ مکاشفہ 1:5۔ |