Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے والے نئے لوگوں کے لیے سات نکات

SEVEN POINTS FOR NEW CONVERTS
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
ہفتے کی شام، 7 اکتوبر، 2017
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Saturday Evening, October 7, 2017

’’وہ شاگردوں کی حوصلہ افزائی کرتے اور اُنہیں نصیحت دیتے تھے کہ اپنے ایمان پر مضبوطی سے قائم رہو اور کہتے تھے کہ خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا لازم ہے‘‘ (اعمال14:22)

The Applied New Testament Commentary says this about that verse,

اُس آیت کے بارے میں نئے عہد نامے کا اِطلاق شُدہ تبصرہThe Applied New Testament Commentary یہ کہتا ہے،

ایک جگہ پر صرف ایک ہی مرتبہ خوشخبری کی منادی کرنا کافی نہیں ہوتا۔ نئے ایمانداروں کو تعلیم دینا اور اُنہیں اُن کے ایمان میں قائم رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ یہ یہی ہے جو پولوس اور برنباس نے کیا تھا۔ اُنہوں نے نئے شاگردوں کو خبردار کیا تھا کہ خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے اُنہیں بے شمار سختیوں [دباؤ، تکالیف] کو برداشت کرنا پڑے گا۔

پولوس رسول نے کہا، ’’اگر ہم دُکھ اُٹھائیں گے تو اُس کے ساتھ بادشاہی بھی کریں گے‘‘ (2 تیموتاؤس2:12)۔ اِس کا مطلب ہوتا ہے کہ سچے طور پر ایمان لائے ہوئے ایک مسیحی کو مسیح کے ساتھ اُس کی آنیوالی بادشاہی میں حکومت کرنے کے لیے مسیحی زندگی کے دباؤ کو برداشت کرنا چاہیے۔ ’’مسیح یسوع کے سچے سپاہی کی طرح دُکھ سہنے میں میرا شریک ہو‘‘ (2 تیموتاؤس2:3)۔

I. پہلی بات، آپ کو کچھ نہ کچھ سختیوں کو برداشت کرنا چاہیے۔

یہ پہلی بات ہے جو آپ کو معلوم ہونی چاہیے۔ آپ جنت میں جانے کے لیے صرف نجات نہیں پاتے ہیں۔ آپ کے نجات پا چکنے کے بعد، ’’مسیح یسوع کے سچے سپاہی کی طرح دُکھ سہنے میں میرا شریک ہو… اگر ہم دُکھ اُٹھائیں گے تو اُس کے ساتھ بادشاہی بھی کریں گے‘‘ (2 تیموتاؤس2:3، 12)۔ چینی گرجا گھر میں جانے سے پہلے مجھے اِس کی تعلیم نہیں دی گئی تھی۔ میں نے سوچا تھا کہ آپ کو صرف مسیح پر بھروسہ کرنا ہوتا ہے اور پھر آپ جنت میں چلے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر ٹموتھی لِن Dr. Timothy Lin نے مجھے یہ بات سکھائی تھی کہ مجھے مسیح کے ساتھ اُس کی بادشاہی میں حکومت کرنے کے لیے سبقت لے جانے والا ایک مسیحی ہونا چاہیے، ’’جو غالب آئے گا اور آخر تک میری مرضی کے مطابق عمل کرے گا میں اُسے قوموں پر اختیار دوں گا‘‘ (مکاشفہ2:26)۔ چین میں مسیحی جانتے ہیں کہ مسیح کے ساتھ اُس کی بادشاہی میں حکومت کرنے کے لیے اُنہیں سختیوں سے گزرنا چاہیے۔ جیسا کہ ہماری افتتاحی تلاوت کہتی ہے، ’’خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا لازم ہے‘‘ (اعمال14:22)۔ پولوس رسول نے نئے مسیحیوں کو تعلیم دی کہ اُنہیں بے شمار آزمائشوں سے گزرنا پڑے گا (تھلیپسسthlipsis – دوباؤ) مسیح کے ساتھ اُس کی بادشاہی میں حکومت کرنے کے لیے۔ اور یہی ہے جو آپ کو کرنا چاہیے اگر آپ اِس حیاتِ نو میں مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر واٹس Dr. Watts کا مشہورومعروف حمدوثنا کا گیت ہماری حمدوثنا کے گیتوں کی کتاب میں اِس بات کی تعلیم تقریباً تین سو سالوں سے دے چکا ہے!

مجھے آسمان میں اُٹھا کر لے جایا جانا چاہیے آسائش کے پھولوں کے بستر پر،
دوسرے جبکہ انعام جیتنے کے لیے لڑتے ہیں، اور خون کے سمندروں میں سفر کرتے ہیں؟
یقیناً مجھے لڑنا چاہیے، اگر مجھے حکومت کرنی ہے؛ خُداوندا، میرے حوصلے کو بڑھا دے؛
میں مشقت کو جھیلوں گا، درد کو برداشت کروں گا، جسے تیرے کلام کے وسیلے کا سہارا ہے۔
   (’’کیا میں صلیب کا ایک سپاہی ہوں؟Am I a Soldier of the Cross?‘‘ شاعر ڈاکٹر آئزک واٹز Dr. Isaac Watts، 1674۔1748)

II. دوسری بات، آپ کے پاس ایک بائبل ہونی چاہیے اور اِسے پڑھنا چاہیے۔

’’ہر صحیفہ جو خدا کے الہام سے ہے وہ تعلیم دینے، تنبیہ کرنے، سُدھارنے اور راستبازی میں تربیت دینے کے لیے مفید ہے۔ تاکہ خدا کا بندہ اِس لائق بنے کہ ہر نیک کام کرنے کے لیے تیار ہو جائے‘‘ (2۔ تیموتاؤس 3:16، 17).

آپ کو سیکوفیلڈ مطالعۂ بائبل خریدنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ ہمارے ساتھ ساتھ چل سکیں جب ہم آپ کو صفحہ نمبر بتاتے ہیں۔ آپ کو اِن واعظوں کے کمپوٹر سے پرنٹ کیے ہوئے مسودے اپنے ساتھ گھر لے جانے چاہیے اور اُنہیں ہفتے کے دوران اُن کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ کسی بھی ریڈیو یا ٹی۔وی کے مبلغ کو مت سُنیں۔ اُن میں سے بے شمار جھوٹے اُستاد ہیں۔ کسی کو بھی مت سُنیں ماسوائے ڈاکٹر جے ورنن میگی کے۔ آپ اُن کی روزانہ کے بائبل کے مطالعے کو دِن یا رات کے کسی بھی وقت میں www.ttb.org پر یا www.thrutheBible.org پر سُن سکتے ہیں۔ ڈاکٹر میگی یہاں لاس اینجلز کے مرکز میں ساؤتھ ہوپ سٹریٹ پر کُھلے دروازے کے گرجا گھر Church of the Open Door کے دیرینہ پادری صاحب تھے۔ میں نے ہر روز اُن کو سُںنے سے بائبل سیکھی تھی۔ وہ آج کل کی تقریباً تمام بدعتوں اور غلطیوں سے اجتناب کرتے ہیں۔ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر وہ واحد بائبل کے اُستاد ہیں جن پرمیں بھروسہ کرتا ہوںوہ واحد ہیں۔ ہمارے ہاں ایسے لوگ رہے ہیں جو ریڈیو پر ڈاکٹر میگی کے بعد یا پہلے آنے والے کو سُننے کی وجہ سے بُری طرح پھنسے تھے۔ اِس لیے یہ سب سے بہتر ہے کہ اُنہیں اپنے کمپیوٹر پر سُنیں۔ (تمام غیر انگریزی زبانوں کے ترجمے www.ttb.org/global-reach/regions-languages پر پائے جا سکتے ہیں)۔

بائبل کا مطالعہ ہر روز کریں۔ ’’میں نے تیرا کلام اپنے دِل میں محفوظ کر لیا ہے تاکہ میں تیرے خلاف گناہ نہ کروں‘‘ (زبور119:11)۔

III. تیسری بات، دوسرے گرجا گھرمیں مت جائیں ماسوائے اُس وقت جب آپ چھٹیوں پر کہیں نکلے ہوئے ہوں۔

ہم کلیسیاؤں کے ایک گہرے اِرتداد کے دور میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اُن سے دور رہیں۔

’’اور بہت سے جھوٹے نبی اُٹھ کھڑے ہوں گے اور بہت سے لوگوں کو گمراہ کر دیں گے۔ بے دینی کے بڑھ جانے کے باعث کئی لوگوں کی محبت ٹھنڈی پڑ جائے گی‘‘ (متی 24:11، 12).

ہم دوسرے گرجا گھر کی تائید نہیں کر سکتے۔ یہاں تک کہ بپٹسٹ گرجا گھر بھی اکثر ’’فیصلہ سازیت‘‘ اور دوسری بدعتوں کو فروغ دیتے ہیں۔

IV. چوتھی بات، ہر گرجا گھر کی عبادت میں ہر اِتوار کی صبح اور اِتوار کی شام کو حاضر ہوں۔ اِس کے علاوہ ہماری جمعرات کی شام کے دعائیہ اجلاس میں حاضر ہوں اور ہر ہفتے انجیلی بشارت کی تعلیم کا پرچار کریں۔

V. پانچویں بات، پادری صاحب اور شریک کار پادری صاحب کو جاننے کی کوشش کریں۔

آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو فون کر سکتے ہیں اور اُس سے کسی بھی وقت سوال کر سکتے ہیں – یا اُنہیں یہاں گرجا گھر میں آ کر مل سکتے ہیں۔

’’اپنے پیشواؤں کو یاد رکھو جنہوں نے تمہیں خدا کا کلام سُنایا۔ غور کرو کہ وہ کیسی زندگی گزار کر رُخصت ہُوئے اور اُن کا سا ایمان تُم بھی حاصل کرو‘‘ (عبرانیوں 13:7).

’’اپنے رہبروں کے فرمانبردار اور تابع رہو کیونکہ وہ تُم لوگوں کے رُوحانی فائدہ کے لیے بیدار رہ کر اپنی خدمت انجام دیتے ہیں۔ اُنہیں اِس خدمت کا حساب خدا کو دینا ہوگا۔ اگر وہ اپنا کام خُوشی سے کریں گے تو تمہیں فائدہ ہوگا لیکن اگر اُسے اپنے لیے تکلیف سمجھیں گے تو تمہیں کوئی فائدہ نہ ہوگا‘‘ (عبرانیوں 13:17).

وہ الفاظ ’’آپ پر حکمرانی کرنا‘‘ کا ترجمہ ’’آپ کے رہنما‘‘ ہو سکتا ہے۔ عبرانیوں13:17 کے بارے میں مذہبی سُدھار کی مطالعہ بائبل The Reformation Study Bible کہتی ہے، ’’گرجا گھر کے وفادار رہنما وفادار چرواہے ہوتے ہیں… رہنماؤں (پادری صاحبان) کی نگہبانی شدید اور خالص ہوتی ہے کیونکہ وہ خُدا کی جانب سے نامزد کیے جاتے ہیں اور اُس کو جواب دہ ہوتے ہیں۔ ہر کسی کو برداشت کرنا پڑے گا اگر اُن کے مذہبی خُدام مزاحمت کرتے ہیں۔‘‘ پادری صاحب ڈاکٹر ہائیمرز ہیں۔ آپ اُن کو (818)352-0452 پر فون کر سکتے ہیں۔ شریک کار پادری صاحب ڈاکٹر کیگن ہیں۔ آپ اُنہیں (323)735-3320 پر فون کر سکتے ہیں۔

VI. چھٹی بات، بشروں کو جیتنے کو اپنی زندگی کی سب سے مضبوط ترین ترجیح بنائیں۔

خوشخبری سُننے کے لیے لوگوں کو گرجا گھر میں لانے کی سخت محنت کیے بغیر کوئی بھی ایک نیک مسیح نہیں ہو سکتا۔ یسوع نے کہا، ’’اُنہیں میرے گھر پر آنے کے لیے مجبور کرو تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا14:23)۔

VII. ساتویں بات، چھوٹے دعائیہ گروہوں میں سے ایک میں شامل ہو جائیں۔

مسز ہائیمرز یا ڈاکٹر کیگن سے جو آپ کے لیے بہترین ہے اُس کو ڈھونڈنے کے لیے مدد کرنے کا کہیں۔ ہر ہفتے اپنے دعائیہ گروہ کے ساتھ ملاقات کریں۔

’’کیونکہ جہاں دو یا تین میرے نام پر اِکھٹے ہوتے ہیں وہاں میں اُن کے درمیان موجود ہوتا ہُوں‘‘ (متی 18:20).

اگر آپ نے ابھی تک نجات نہیں پائی ہے توہم آپ سے گناہ سے توبہ کرنے اور یسوع مسیح پر بھروسہ کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔ جب آپ اُس یسوع پر بھروسہ کرتے اور توبہ کرتے ہیں، تو اُس یسوع کا خون آپ کو تمام خون سے پاک صاف کر دیتا ہے۔

’’اُس کے بیٹے یسوع کا خُون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (1۔ یوحنا 1:7).

مہربانی سے ڈاکٹر کیگن سے ملیں اور اُنہیں اپنی گواہی سُن لینے دیں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ نجات پا چکے ہیں۔ اُن کا فون نمبر (323)735-3320 ہے۔

آمین۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بیجنیمن کینکیڈ گریفتھMr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا:
(’’کیا میں صلیب کا ایک سپاہی ہوں؟ Am I a Soldier of the Cross?‘‘ شاعر ڈاکٹر آئزک واٹز Dr. Isaac Watts،1674۔1748)

لُبِ لُباب

مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے والے نئے لوگوں کے لیے سات نکات

SEVEN POINTS FOR NEW CONVERTS

ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’وہ شاگردوں کی حوصلہ افزائی کرتے اور اُنہیں نصیحت دیتے تھے کہ اپنے ایمان پر مضبوطی سے قائم رہو اور کہتے تھے کہ خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا لازم ہے‘‘ (اعمال14:22)

(2۔ تیموتاؤس 2:12، 3).

I.    پہلی بات، آپ کو کچھ نہ کچھ سختیوں کو برداشت کرنا چاہیے، 2۔ تیموتاؤس 2:3، 12؛ مکاشفہ 2:26۔

II.   دوسری بات، آپ کے پاس ایک بائبل ہونی چاہیے اور اِسے پڑھنا چاہیے، 2۔تیموتاؤس 3:16، 17؛ زبُور 119:11۔

III.  تیسری بات، دوسرے گرجا گھر میں مت جائیں ماسوائے اُس وقت جب آپ چھٹیوں پر کہیں نکلے ہوئے ہوں، متی 24:11، 12۔

IV.  چوتھی بات، ہر گرجا گھر کی عبادت میں ہر اِتوار کی صبح اور اِتوار کی شام کو حاضر ہوں۔ اِس کے علاوہ ہماری جمعرات کی شام کے دعائیہ اجلاس میں حاضر ہوں اور ہر ہفتے انجیلی بشارت کی تعلیم کا پرچار کریں۔

V.   پانچویں بات، پادری صاحب اور شریک کار پادری صاحب کو جاننے کی کوشش کریں، عبرانیوں 13:7، 17۔

VI.  چھٹی بات، بشروں کو جیتنے کو اپنی زندگی کی سب سے مضبوط ترین ترجیح بنائیں، لوقا 14:23۔

VII. ساتویں بات، چھوٹے دعائیہ گروہوں میں سے ایک میں شامل ہو جائیں، متی 18:20؛ 1۔ یوحنا 1:7۔