Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


جب خُدا خون دیکھتا ہے

WHEN GOD SEES THE BLOOD
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خداوند کے دِن کی شام، 27 اگست، 2017
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, August 27, 2017

’’میں اُس خُون کو دیکھ کر تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج 12:13).

عبرانی لوگ قحط کے دوران مصر چلے گئے تھے۔ شروع شروع میں اُنہیں عزت دی گئی تھی کیونکہ یوسف، یعقوب کا بیٹا، فرعون کے تحت ایک حکمران تھا۔ اسرائیل کے بچے جوان ہوتے اور تعداد میں بڑھتے چلے گئے، لیکن پھر ایک نیا فرعون نمودار ہوا جو یوسف کو نہیں جانتا تھا۔ وہ خوفزدہ ہو گیا کہ عبرانی لوگ تعداد میں اِس قدر جلدی بڑھتے جا رہے تھے کہ وہ زمین پر قابض ہو سکتے ہیں۔ اور اِس طرح اُس نے اُنہیں غلام بنا دیا۔ عبرانی خُدا کے آگے دعا میں گِڑگڑائے، اور اُس نے اُنہیں آزادی دلانے کے لیے موسیٰ کو بھیجا۔ لیکن فرعون سخت دِل اور ظالم تھا۔ وہ خُدا کے لوگوں کو جانے نہیں دے سکتا تھا۔ اور یوں خُدا نے مصر پر نو وبائیں نازل کیں۔ ہر مرتبہ اُن پر جب وباء آتی تھی، موسیٰ فرعون کے سامنے آتا اور کہتا، ’’عبرانیوں کے خُداوند خُدا نے یوں کہا، میرے لوگوں کو جانے دے۔‘‘ لیکن فرعون نے کبھی بھی بات نہ مانی۔ اُس کا دِل پتھر ہو چکا تھا۔ اب خُدا کے لیے وقت آ چکا تھا کہ دسویں وباء نازل کرتا۔

’’اور خداوند نے مُوسیٰ سے کہا تھا کہ میں فرعون اور مِصر پر ایک اور وبا نازل کروں گا اور اُس کے بعد وہ تمہیں یہاں سے جانے دے گا…‘‘ (خروج11:1).

اور موسیٰ دوبارہ فرعون کے دربار میں آیا، اور کہا،

’’خداوند یوں فرماتا ہے کہ تقریباً آدھی رات کو میں سارے مِصر میں چکر لگاؤں گا۔ اور مِصر میں ہر ایک پہلوٹھا مر جائے گا… اور اِسی رات کو میں مِصر میں سے ہو کر گزروں گا اور اِنسان اور حیوان دونوں کے سب پہلوٹھوں کو مار گراؤں گا‘‘ (خروج 11:4۔5؛ 12:12).

لیکن خُدا نہیں چاہتا تھا کہ اُس کے لوگوں کو سزا ملے۔ اُس نے موسیٰ سے کہا کہ ہر خاندان ایک برّہ لے اور اُس کو ذبح کرے۔

’’اور پھر اُس کا تھوڑا سا خُون لے کر اُن گھروں کے دروازوں کے دونوں بازوؤں پر اور اوپر کی چوکھٹ پر لگائیں…‘‘ (خروج 12:7).

اب کھڑے ہو جائیں اور خروج12:12۔13 باآوازِ بُلند پڑھیں۔

’’اور اِسی رات کو میں مِصر میں سے ہو کر گزروں گا اور اِنسان اور حیوان دونوں کے سب پہلوٹھوں کو مار گراؤں گا اور… سزا دوں گا۔ میں خداوند ہُوں۔ اور جن مکانوں میں تُم ہوگے اُن پر وہ خُون تمہاری طرف سے نشان ہوگا اور میں اُس خُون کو دیکھ کر تمہیں چھوڑتا جاؤں گا۔ اور جب میں مِصریوں کو ماروں گا تو اُس وقت کوئی بھی مہلِک وبا تمہارے قریب نہیں آئے گی‘‘ (خروج 12:12۔13).

تقریباً 1,500 سالوں سے یہودی فسح کو مناتے ہیں۔ وہ بّرے کا اور خمیری روٹی کا خصوصی کھانا کھاتے اور فسح کے دِنوں میں مصر کی غلامی سے اُن کی نجات کی یاد میں کلام پاک کا یہ حوالہ پڑھتے ہیں۔ وہ نام ’’فسحPassover‘‘ ہماری تلاوت سے آتا ہے،

’’میں اُس خُون کو دیکھ کر تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج 12:13).

میں چاہتا ہوں کہ آپ اِس تلاوت کے بارے میں تین طرح سے سوچیں۔ پہلے، خون کا مطلب۔ دوسرے، خون کی افادیت۔ اور تیسرے، خون کا اِطلاق۔

I۔ پہلی بات، خون کا مطلب۔

’’میں اُس خُون کو دیکھ کر تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘

کیا اُس آیت میں آج ہمارے لیے کچھ موجود ہے؟ جی ہاں، یہ معنوں سے بھرپور ہے، کیونکہ وہ خون جو پہلی فسح پر بہایا گیا تھا اُس خون کی نشاندہی کرتا ہے جو یسوع – فسح کے موقع پر بہائے گا۔ اوہ جی ہاں، یہ وہی فسح تھا کہ یسوع کو مصلوب کیا گیا تھا۔

’’اُس کے شاگردوں نے اُس سے پوچھا، ہمیں بتا کہ تُو عیدِ فسح کا کھانا کہاں کھانا چاہتا ہے تاکہ ہم جا کر تیاری کریں؟‘‘ (مرقس 14:12).

وہ کھانا کھانے کے لیے اوپر ایک بالاخانے میں گئے اور یہ آیت خُروج12:13 پڑھی،

’’میں اُس خُون کو دیکھ کر تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج 12:13).

پہلے یسوع نے اُنہیں خمیری روٹی دی۔

’’اور اُس نے پیالہ لیا اور جب وہ خدا کا شکر ادا کر چکا تواُس نے وہ اُنہیں دیا…اور اُس نے اُن سے کہا، یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے لیے بہایا جاتا ہے‘‘ (مرقس 14:23۔24).

مسیح ظاہر کر رہا تھا کہ خروج12:13 میں چوکھٹ پر وہ خون نئے عہد کے خون کی ایک عکاسی تھا، جو وہ اگلے دِن صلیب پر بہائے گا۔

’’میں اُس خُون کو دیکھ کر تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج 12:13).

یہ کسی بھی خون کے بارے میں بات نہیں کر رہی تھی۔ یہ اِس خون کے بارے میں بات کر رہی تھی

’’یہ خدا کا برّہ ہے جو دنیا کے گناہ اُٹھا لے جائے گا‘‘ (یوحنا 1:29).

چوکھٹ پر وہ خون مستقبل میں نظر آتا ہے اور اُس خون کی عکاسی کرتا ہے جو گنہگاروں کو تباہی سے تاوان دے کا چُھڑاتا ہے اور اُنہیں شامل کر دیتا ہے

’’خدا کی کلیسیا [میں]، جسے اُس نے خاص اپنے خُون سے خریدا ہے‘‘ (اعمال20:28).

آپ شاید پوچھ سکتے ہیں کیوں اِس خون میں اِس قدر قوت ہوتی ہے۔ سپرجئین نے کہا،

اگر مسیح محض ایک آدمی ہوتا…. تو اُس کے خون میں نجات دلانے کے لیے کوئی اثرانگیزی نہ ہوتی؛ لیکن مسیح ’انتہائی خُدا کا انتہائی خُدا‘‘ تھا؛ وہ خون جو یسوع نے بہایا تھا خُدا کی مانند خون تھا۔ وہ ایک انسان کا خون تھا، کیونکہ وہ ہماری ہی طرح ایک انسان تھا؛ لیکن وہ الوہیت اِس قدر زیادہ انسانیت کے ساتھ منسلک تھی کہ اُس خون نے اُس میں سے اثرانگیزی کو اخذ کر لیا… دائمیت کی کبھی نہ ختم ہونے والی انوکھی بات، کہ خُدا کو مرنے کے لیے ایک انسان بننا چاہیے۔ اوہ! جب ہم سوچتے ہیں کہ مسیح دُنیا کا خالق تھا، اور کہ اُس کے توثیقی کاندھوں پر کائنات معلق تھی، تو ہم تعجب نہیں کر سکتے کہ اُس کی موت نجات دلانے کے لیے قوت سے بھرپور ہے اور کہ اُس کے خون کو گناہ سے پاک صاف کرنا چاہیے… کیونکہ وہ الہٰی ہے، وہ ’’آخری حد تک اُن کو جو خُدا کے پاس اُس کے وسیلے سے آتے ہیں نجات دلانے کے قابل ہے۔‘‘ اُس کا خون وہ خون ہے جس کے وسیلے سے آپ خُدا کے قہر اور غصے سے شاید فرار پا لیتے ہیں (سی۔ ایچ۔ سپرجئین، ’’وہ خونThe Blood،‘‘ نئی پارک سٹریٹ واعظ گاہ The New Park Street Pulpit، پِلگِرم اشاعت خانے Pilgrim Publications، دوبارہ اشاعت 1981، جلد پنجم، صفحات27۔28)۔

’’میں اُس خُون کو دیکھ کر تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج 12:13).

دروازے کی چوکھٹ پر وہ خون خُدائی انسان مسیح یسوع کے خون کی عکاسی کرتا ہے۔

’’مسیح جو فسح کا برّہ ہے ہمارے لیے قربان ہو چُکا ہے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 5:7).

اور وہ اُس خون کا مطلب ہے!

II۔ دوسری بات، اُس خون کی افادیت۔

’’میں اُس خُون کو دیکھ کر تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج 12:13).

’’میں تمہیں چھوڑتا جاؤں گا۔‘‘ تم پر کوئی سزا نہیں آئے گی۔ تم پر کوئی لعنت نازل نہیں ہوگی – اگر تمہارے پاس وہ خون ہوتا ہے۔

’’اور جب خداوند اِس ملک میں مِصریوں کو مارتا ہُوا گزرے گا اور وہ دروازہ کے چوکھٹے کے اوپر اور بازوؤں پر اُس خُون کو دیکھے گا تو وہ اُس دروازہ کو چھوڑ جائے گا اور ہلاک کرنے والے کو گھر کے اندر آنے اور تمہیں مارنے کی اجازت نہ دے گا‘‘ (خروج 12:23).

اُس مرد اور عورت پر جس کے پاس وہ خون ہوتا ہے خُدا کی جانب سے کوئی بھی سزا نازل نہیں ہو سکتی۔

’’اور زوفے کا ایک گچھا لے کر اُس خُون میں جو لگن میں ہوگا ڈبو کر اُس خُون میں سے کچھ دروازہ کی چوکھٹ کے اوپر کے حِصّہ میں اور کچھ اُس چوکھٹ کے دونوں بازوؤں پر لگا دینا…‘‘ (خروج 12:22).

چوکھٹ پر خون – وہ اوپری لکڑی کی بائی۔ دونوں جانب خون، دروازے کے دونوں بازوؤں پر۔ نیچے دھلیز کی لکڑی پر خون۔ اوپر۔ نیچے۔ دونوں اطراف میں۔ وہ حرکت مسیح کی صلیب کی جانب نشاندہی کرتی ہے!

دیکھو، اُس کے سر، ہاتھوں، اور اُس کے پیروں سے،
   دُکھ اور محبت باہم مل کر نیچے بہتے ہیں:
کیا کبھی ایسے، محبت اور دُکھ ملے ہیں،
   یا کانٹوں نے اِس قدر اعلٰی تاج بنایا ہو؟
(جب میں حیرت انگیز صلیب کا جائزہ لیتا ہوں When I Survey the Wondrous Cross‘‘ شاعر آئزک واٹز،Isaac Watts, ، 1674۔1748)۔

’’کیونکہ تُم جانتے ہو کہ یہ مخلصی تُم نے سونے یا چاندی ایسی فانی چیزوں کے ذریعہ سے نہیں…بلکہ ایک بے عیب اور بے داغ برّے یعنی مسیح کے خُون سے پائی ہے‘‘ (1۔ پطرس 1:18۔19).

مارٹن لوتھر پوچھتے ہیں،

اب کیا، یہی وہ خزانہ ہے جس کی مدد سے ہمارا تاوان ادا کر کے ہمیں چُھڑایا گیا ہے؟ سونے یا چاندی جیسی فانی شے نہیں بلکہ مسیح، خُدا کے بیٹے کا قیمتی خون۔ یہ خزانہ اِس قدر قیمتی اور معزز ہے کہ کوئی بھی انسانی سمجھ یا وجہ اِس کو گرفت میں نہیں لے سکتی، یوں اِس طرح سے ہے کیوںکہ اِس معصوم خون کا صرف ایک ہی قطرہ تمام دُنیا کے گناہ کے لیے کافی سے بھی زیادہ ہو گا۔ اِس کے باوجود باپ چاہتا تھا کہ ہم پر اپنا فضل اِس قدر لبریزی کے ساتھ عنایت کرے اور ہماری مخلصی کے لیے اُس کو اِس قدر قیمت چکانی پڑے کہ اُس نے مسیح اپنے بیٹے کو ہماری خاطر اپنے خون کو بہانے دیا اور اِس طرح سے ہمیں وہ سارے کا سارا خزانہ انعام کے طور پر عنایت کر دیا (لوتھر، 1پطرس1:18۔19 کی تفسیر)۔

گتسمنی میں مسیح کا خون زمین پر پسینے کی بوندوں میں گِرا تھا۔ اُس کا خون آزادی کے ساتھ اُس زناٹے مارتے کوڑے کی نیچے لگا تھا جب اُس کو پیلاطوس کے محل میں کوڑے مارے گئے تھے۔ کانٹوں کے تاج نے اُس کے ماتھے کو چھیدا تھا اور اُس کی آنکھوں میں خون بہہ کر آ گیا تھا۔ کیلوں نے اُس کے ہاتھوں اور پیروں کو چھیدا تھا، اور خون صلیب پر سے بےتحاشا بہا تھا۔ پھر، سپاہی نے اُس کی پسلی کو چھیدا تھا،

’’اور جس سے فوراً خُون اور پانی بہنے لگا‘‘ (یوحنا 19:34).

’’[خُدا نے] مسیح اپنے بیٹے کو ہمارے لیے اپنا تمام خون بہانے کی اِجازت دی اور اِس طرح سے ہمیں وہ سارے کا سارا خزانہ انعام کے طور پر عنایت کر دیا‘‘ (لوتھر، ibid.)۔

اور

’’اُس کے بیٹے یسوع کا خُون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (1۔ یوحنا 1:7).

تمام گناہ مسیح یسوع کے وسیلے سے پاک صاف ہو جاتا ہے! تمام گناہ! کوئی بھی اِس قدر بڑا گناہ نہیں ہے جس کو اُس کا خون پاک صاف نہیں کر سکتا! کوئی گناہ ایسا نہیں ہے جو خون دُھو نہیں سکتا۔ یہ مریم مگدلینی کی سات بدروحوں کو نکال سکتا ہے۔ یہ آسیب زدوں کے پاگل پن کو ختم کر سکتا ہے۔ یہ کوڑھ کے ناقابلِ بیان ناسوروں کا علاج کر سکتا ہے۔ ایسی کوئی روحانی بیماری نہیں ہے جس کو یہ شفا نہیں دے سکتا۔ اِس کے لیے کوئی بھی معاملہ انتہائی بڑا نہیں ہے، کوئی تعجب نہیں چاہے وہ کتنا ہی غلیظ یا قابلِ کراہت ہو، کیونکہ مسیح کا یہ خون تمام ضرورتوں کے لیے نہایت کافی ہے۔

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا تو میں تمہیں چھوڑتا جاؤں گا ‘‘ (خروج12:13).

اور یہ بات خون کی افادیت کو ظاہر کرتی ہے!

III۔ تیسری بات، اُس خون کا اِطلاق۔

اگر برّہ کا گلا گھونٹا گیا یا زہر دیا گیا ہوتا، تو تباہ کرنے والا ہر گھر کے پہلوٹھے کو سزا میں مار چکا ہوتا۔ اگر برّہ کو قتل کیا گیا ہوتا اور اُس کے جسم کو دروازے کی چوکھٹ پر باندھ دیا گیا ہوتا، تو تباہ کر دینے والا سزا میں مار چکا ہوتا۔ آئیے اُن کو جو کہتے ہیں کہ وہاں کوئی خون نہیں تھا اِس بات کو لکھ لینے دیجیے۔ یہ تنہا برّے کی موت نہیں تھی، بلکہ برّے کا خون تھا جس نے فرق کو ظاہر کیا۔ سچ ہے، برّے کو مرنا تھا، اور اِس کے باوجود خُدا نے کہا،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا تو میں تمہیں چھوڑتا جاؤں گا ‘‘ (خروج12:13).

لیکن ہاتھ مُنہ دھونے والے تسلے میں چھوڑا گیا خون سزا کو نہیں روک سکتا تھا۔ اِس کا اِطلاق ہونا چاہیے۔ زوفے کے اُس گُچھے کو لے

’’اور اُس خُون میں ڈبو … اور دروازہ کی چوکھٹ کے اوپر کے حِصّہ میں اور اُس چوکھٹ کے دونوں بازوؤں پر لگا دینا‘‘ (خروج 12:22).

اُس خون کا اِطلاق ہونا چاہیے ورنہ اِس کی افادیت نہیں ہے۔ ہائے، گنہگار، مسیح کے خون کے اپنا لے! یسوع کے خون میں گناہ سے دُھل جا!

’’مسیح یسوع: جسے خدا نے مُقرر کیا کہ وہ اپنا خُون بہائے اور اِنسان کے گناہ کا کفارہ بن جائے‘‘ (رومیوں 3:24۔25).

یہ حیرانگی کی بات ہے کہ نئی امریکی معیاری بائبل NASV اِس کا ترجمہ غلط کرتی ہے، ایک نام نہاد کہلانے والا لفظی ترجمہ! اور اِس کے باوجود NIV اِس کا ترجمہ دُرست کرتی ہے، ’’اُس کے خون میں ایمان کے وسیلے سے۔‘‘

’’اُس کے خون میں ایمان کے وسیلے سے۔‘‘

مسیح یسوع کا خون ایمان کا مقصد ہے۔ اِس طرح سے آپ رابطہ جوڑتے ہیں۔ اِس طرح سے خون کا آپ پر اِطلاق ہوتا ہے – اُس کے خون میں ایمان کے وسیلے سے۔‘‘

’’اوہ نہیں،‘‘ کچھ نئے نئے ایونجیلیکل لوگ شاید کہتے ہیں، ’’آپ اُس [یسوع] کے خون میں ایمان کے وسیلے سے نجات نہیں پاتے ہیں!‘‘ ٹھیک ہے، تو میں جاننا چاہوں گا آپ اِس کے بغیر کیسے نجات پا سکتے ہیں! ’’ٹھیک ہے، اگر ایک شخص خون پر انحصار کرتا ہے، وہ شاید مر جائے۔‘‘ کبھی بھی نہیں! یہ ہو ہی نہیں سکتا! خُدا خون سے جھوٹا ہو جائے گا اگر وہ [خُدا] آپ کو مرنے دیتا ہے جب کہ آپ مسیح کے خون پر انحصار کر رہے ہیں!

’’کیونکہ یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی کے لیے بہایا جاتا ہے‘‘ …گناہوں کی بخشش کے لیے (متی 26:28).

بے شمار لوگوں ہیں جو اُس خون کے اِطلاق کو محسوس نہیں کرتے۔ لیکن اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ ہماری تلاوت نہیں کہتی کہ آپ ہی واحد ہیں جس کو خون کو دیکھنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اوہ نہیں! یہ کہتی ہے،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا تو میں تمہیں چھوڑتا جاؤں گا ‘‘ (خروج12:13).

واحد خُدا ہے جس کو خون کو دیکھنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ خُدا ہی وہ واحد ہستی ہے جس کو اُس خون کو جو آپ کو تمام گناہ سے دُھو ڈالتا ہے دیکھنے یا محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ نہیں کہتی ’’جب تم خُون کو دیکھ۔‘‘ یہ نہیں کہتی کہ آپ کو مسیح کے خون کے وسیلے سے پاک صاف ہونے کے لیے ہر بات کو سمجھنا چاہیے۔ یہ کہتی ہے، ’’جب میں اُس [خون] کو دیکھوں گا۔ آپ کا ایمان شاید اِس قدر شدید نہ ہو۔ لیکن اگر آپ یسوع کے پاس آتے ہیں اور اُس کے خون پر بھروسہ کرتے ہیں، تو خُدا یہ بات دیکھ لے گا۔ واحد وہی تنہا ہے جس کی اہمیت ہے۔ اور

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا تو میں تمہیں چھوڑتا جاؤں گا ‘‘ (خروج12:13).

عبرانی خون کو نہیں دیکھ پائے تھے۔ وہ اپنے گھروں کے اندر تھے۔ وہ نہیں دیکھ سکتے تھے دروازے کے باہر چھوکھٹ پر اور دروازے کے بازوؤں پر باہر سے کیا لگا ہوا تھا۔ لیکن خُدا وہاں پر خون کو دیکھ سکتا تھا۔ یہ واحد شرط ہے جس کی بِنا پر ایک گنہگار کی نجات کا اِنحصار ہوتا ہے – خُدا کا آپ پر خون کے اِطلاق کا ہوتا ہوا دیکھنا، نا کہ آپ کا اِس کو دیکھنا۔ پھر خُدا کے پاس دعا میں آئیں اور کہیں، ’’خُداوندا، مجھے مسیح کے خون کی خاطر بچا لے۔ میں اِس کو دیکھ نہیں سکتا جتنا مجھے دیکھنا چاہیے، لیکن خُداوندا، تو اِسے دیکھتا ہے، اور تو کہہ چکا ہے،

’’جب میں اُس خُون کو دیکھوں گا تو میں تمہیں چھوڑتا جاؤں گا ‘‘ (خروج12:13).

’’ُخُداوندا، تو اُس خون کو دیکھتا ہے۔ تو دیکھتا ہے کہ میں اُس کے نجات دینے والی قوت میں بھروسہ کر چکا ہوں۔ مجھے تنہا مسیح کے خون کی خاطر معاف کر دے اور پاک صاف کر دے۔‘‘ اِس بات کو اپنے دِل سے نکلی ہوئی دعا بنا ڈالیں اور خواہش بنا ڈالیں اور آپ انتہائی جلد ہی یسوع کے خون میں دُھل کر پاک صاف ہو جائیں گے!


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک کی تلاوت کی گئی تھی: مرقس 14:12۔25 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
(’’جب میں خون دیکھتا ہوں When I see the Blood‘‘ شاعر جان فوٹے John Foote، انیسویں صدی)۔

لُبِ لُباب

جب خُدا خون دیکھتا ہے

WHEN GOD SEES THE BLOOD

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’میں اُس خُون کو دیکھ کر تمہیں چھوڑتا جاؤں گا‘‘ (خروج 12:13).

(خروج11:1، 4۔5؛ 12:12، 7)

I۔   پہلی بات، اُس خون کا مطلب، مرقس14:12، 23۔24؛ یوحنا1:29؛
اعمال20:28؛ 1کرنتھیوں5:7 .

II۔  دوسری بات، اُس خون کی افادیت، خروج12:23، 22؛
1پطرس1:18۔19؛ یوحنا19:34؛ 1یوحنا1:7 .

III۔ تیسری بات، اُس خون کا اِطلاق، رومیوں3:24۔25؛
متی26:28 .