اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
آپ اِس سے پیچھا نہیں چھڑا سکتے!YOU CAN’T GET AWAY WITH IT! ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ ’’لیکن یُوناہ خدا کے حضور سے ترسیس کی طرف بھاگا‘‘ (یوناہ 1:3). |
یہ حوالہ اِن الفاظ پر مشتمل ہے، ’’لیکن یوناہ خُدا کے حضور سے تُرسیس کی طرف بھاگا‘‘ (یوناہ1:3)۔ یوناہ خُدا کی فرمانبرداری نہیں کرنا چاہتا تھا۔ وہ نینوا کے بے دین شہر میں جا کر انجیلی بشارت نہیں دینا چاہتا تھا۔ وہ خُدا سے دور بھاگا تھا۔ وہ خُدا کی جانب پوری پوری طرح وقف نہیں ہوا تھا۔ اُس نے نجات نہیں پائی تھی۔ خُدا نے اُسے بے شمار مرتبہ بُلایا تھا، اُس کے دِل سے بات کی تھی، یوناہ سے اِلتجا کی تھی کہ نینوا کے گمراہ شہر میں جا کر خوشخبری کی تبلیغ کرے۔ لیکن یوناہ سے خُدا کو ’’نہیں‘‘ کہا تھا۔ وہ وہیں اسرائیل میں رہنا چاہتا تھا جہاں محفوظ تھا۔ اِس لیے وہ خُدا سے بھاگا تھا تُرسیس جانے والے ایک بحری جہاز میں، اُس جگہ سے بہت دور جہاں خُدا اُسے بھیجنا چاہتا تھا۔
آج کی صبح آپ میں سے کچھ اُس کی مانند ہیں۔ آپ گرجا گھرمیں سے جتنی جلدی ممکن ہو سکے نکل جانا چاہتے ہیں۔ آپ کسی کو بتاتے نہیں ہیں لیکن آپ جتنی جلدی آپ سے ممکن ہو سکتا ہے گرجا گھر میں سے نکل جانا چاہتے ہیں۔ آپ جانا چاہتے ہیں اور اپنے کام کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے دِل میں، آپ سوچتے ہیں، ’’میں اِس گرجا گھر میں سے کافی تیزی سے نکل بھاگوں گا۔ میں اِس بور کر دینے والی زندگی میں ہمیشہ تک کے لیے جکڑا نہیں رہنا چاہتا۔ میں یہاں سے باہر نکلنا چاہتا ہوں! گرجا گھر ایک جیل کی مانند ہے! مجھے باہر جانے دو!‘‘
آپ یہ بات باآوازِ بُلند نہیں کہتے، لیکن یہ آپ کے دِل میں ہوتی ہے۔ آپ بالکل یوناہ کی مانند ہیں۔ آپ کی مانند،
’’یُوناہ خدا کے حضور سے ترسیس کی طرف بھاگا‘‘ (یوناہ 1:3).
لیکن گرجا گھر یا خُدا سے دور بھاگنے میں کوئی خوشی یا مسرت نہیں ہوتی۔ آپ اُس طریقے سے کبھی بھی سکون نہیں پا سکتے۔ یوناہ نہیں پا سکا تھا نا ہی آپ پائیں گے۔ واحد راہ کہ آپ اپنے دِل میں سکون پا سکیں اپنی بغاوت کی توبہ کرنے سے ہے اور مسیح کو اپنی زندگی کا مرکز بنانے سے ہے۔
میں اُس کے لیے جیئوں گا جو میرے لیے مرا،
میری زندگی کس قدر مطمئن ہو جائے گئی!
میں اُس کے لیے جیئوں گا جو میرے لیے مرا،
میرے نجات دہندہ اور میرے خُداوندا!
(’’میں اُس کے لیے جیئوں گا I’ll Live for Him‘‘ شاعر رالف ای۔ ہڈسن
Ralph E. Hudson، 1843۔1901؛ پادری سے ترمیم کیا ہوا)۔
I۔ پہلی بات، آپ اپنے دِل میں کبھی بھی مطمئن نہیں ہو سکتے جب آپ خُدا سے دور بھاگ رہے ہوں۔
لیکن خُدا ابھی بھی یوناہ کو بُلا رہا تھا،
’’لیکن یُوناہ خدا کے حضور سے ترسیس کی طرف بھاگا‘‘ (یوناہ 1:3).
یوناہ کی مانند، آپ پہلے ہی سے خُدا سے دور بھاگ رہے ہیں۔ آپ پہلے ہی سے اپنے دِل کو اُس وقت کے لیے تیار کر رہے ہوتے ہیں جب آپ گرجا گھر میں خُدا کی حضوری کو چھوڑ سکیں اور باہر دُنیا میں تفریح اور مزے کے لیے جا سکیں۔ لیکن خُدا آپ کو اتنی آسانی سے جانے نہیں دے گا۔
’’تب خداوند نے سمندر پر ایسی آندھی بھیجی کہ جہاز کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا‘‘ (یوناہ 1:4).
خُدا نے سمندر میں اِس قدر تیز ہوا بھیجی، اور جہاز تقریباً ٹکڑے ٹکڑے ہونے والا تھا۔ خُدا یوناہ کو کیا بتا رہا تھا؟ خُدا کہہ رہا تھا، ’’واپس آ جا، اور میرے پاس چلا آ۔ وہ کر جو میں کہتا ہوں ورنہ تجھے کبھی بھی سکون نہیں ملے گا۔‘‘ اگر آپ مسیح کے لیے زندگی بسر نہیں کرتے تو آپ کبھی بھی اپنے دِل میں خوش محسوس نہیں کر پائیں گے۔
کچھ لوگ ایسے رہ چکے ہیں جنہوں نے سوچا تھا ہم غلطی پر تھے۔ وہ عشق معشوقی کرنے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے۔ وہ نوکری پانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے۔ وہ ایک ’’اچھی زندگی‘‘ پانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے۔ اُنہوں نے سوچا تھا اِس سے اُنہیں خوشی ملے گی۔ یوناہ ہی کی مانند، وہ خُدا کی حضوری سے بھاگ کھڑے ہوئے تھے۔ لیکن وہ بدحال اور ناخوش ہیں۔ اُنہوں نے سوچا تھا وہ خُدا سے بچ نکلیں گے، لیکن خُدا نے اُن کی زندگیوں میں ایک طوفانی ہوا بھیجی۔ گناہ کا دھاڑیں مارتا ہوا سمندر پہلے ہی سے اُن کی زندگیوں کو تقریباً توڑ چکا ہے۔ وہ آپ کی زندگی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ زندگی کی طوفانوں میں زندگیاں مکمل طور پر کُچلی جا سکتی ہیں! اِس میں زیادہ دیر نہیں لگتی! آپ کے دِل کو خُدا کے پاک روح کے ذریعے سے توڑا جانا چاہیے! آپ کو گناہ کی سزایابی کے تحت توڑا جانا چاہیے! آپ کو ایمان کے وسیلے سے مکمل طور پر اپنی زندگی کو مسیح کی حوالے کر دینا چاہیے۔ آپ کو یسوع پر بھروسہ کرنا چاہیے اِس سے پہلے کہ آپ کی زندگی گناہ کے سمندروں سے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے۔ آپ اپنے دِل میں مطمئن نہیں ہو سکتے جب گرجا گھر اور خُدا سے دور بھاگنے رہے ہوتے ہیں یا بھاگنے کا منصوبہ بنا رہے ہوتے ہیں۔
II۔ دوسری بات، جب آپ خُدا کی مرضی سے دور بھاگ رہے ہوتے ہیں، تو ابلیس آپ کو نیند میں مبتلا کر دے گا!
بائبل کہتی ہے،
’’تب سارے ملاح خوفزدہ ہوگئے اور ہر ایک اپنے اپنے دیوتا کو پکارنے لگا اور جہاز کو ہلکا کرنے کی غرض سے اپنا مال و اسباب سمندر میں پھینک دیا۔ لیکن یُوناہ جہاز کے اندر پڑا سو رہا تھا‘‘ (یوناہ 1:5).
’’لیکن یوناہ جہاز کے اندر [ایک کمرے میں] پڑا سو رہا تھا۔‘‘ وہ کیسے سو سکتا تھا جبکہ جہاز ٹوٹنے کے قریب تھا؟ وہ قدرتی نیند نہیں تھی۔ یقینی طور پر خود ابلیس نے یوناہ کو نیند میں مبتلا کیا تھا۔ دیکھیں کیسے ابلیس نے سمسون کو سُلا دیا تھا! ابلیس نے اُسے نیند میں مبتلا کیا اور دلیلہ نے اُس کے بال کاٹ دیے – اور فلسطینیوں نے اُسے پکڑ لیا اور اُس کی آنکھیں نکال دیں۔
ابلیس کے آپ کو نیند میں مبتلا کردینے کے بعد – وہ اچھائی کے لیے آپ کی آنکھوں کو نکال دے گا۔ بالکل یہی سمسون کے ساتھ ہوا تھا! یوناہ خداوند کے حضور سے بھاگنے کے لیے اُٹھ کھڑا ہُوا تھا اور ابلیس نے اُسے نیند میں مبتلا کر دیا تھا!
بائبل کہتی ہے،
’’جہاز کے کپتان نے اس کے پاس جا کر کہا، تُو کیسے سو سکتا ہے؟ اُٹھ اور اپنے خدا کو پُکار۔ شاید وہ ہماری سُنے اور ہم ہلاک نہ ہوں‘‘ (یوناہ 1:6).
جہاز کے کپتان نے کہا، ’’اپنی نیند سے جاگ! خدا سے دعا مانگ!‘‘ آپ کو جاگ جانا چاہیے اور نجات کے لیے خدا سے دعا مانگنی چاہیے اِس سے پہلے کہ آپ اپنی ساری زندگی سوتے رہ جائیں اور اچانک مر جائیں۔
یوناہ خدا سے بھاگ رہا تھا۔ وہ جہاز کے پیندے میں سو رہا تھا۔ وہ کیسے اُس طرح سے خوش رہ پایا ہوگا؟ مطمئن ہونے کے لیے واحد ایک ہی راہ ہے۔ اپنی روح میں مطمئن رہنے کے لیے، آپ کو یسوع کے وسیلے سے نجات پانی چاہیے۔ گناہ کی نیند کے غُبار میں زندگی بسر کرنے کے لیے بے شمار طریقے ہیں۔ ایسے سوتے رہیں جیسے آپ ہیں تو زندگی کو جاری رکھنا اِس قدر عام اور آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔ یوناہ نے ضرور محفوظ اور آرام دہ محسوس کیا ہوگا جب وہ کشتی میں سو رہا تھا۔ وہ اپنی کشتی میں اِس قدر آرام میں تھا کہ اُسے احساس ہی نہیں ہُوا کہ وہ دراصل کس قدر شدید خطرے میں تھا۔ وہ سوتے رہنا جاری رکھتا لیکن اُس نے جہاز کے کپتان کو اُسے پکارتے ہُوئے سُن لیا تھا۔ جہاز کے کپتان نے اُسے اُس ھولناک خطرے سے جگایا تھا جس میں وہ تھا۔
آپ اپنی زندگی اُسی طریقے سے بسر کر رہے ہیں۔ اگر آپ اِسی طرح سے زندگی بسر کرنا جاری رکھیں گے تو آپ کبھی بھی نجات نہیں پائیں گے۔ اگر یوناہ بیدار نہ ہوا ہوتا، تو جہاز سُمندر میں ڈوب چُکا ہوتا۔ یوناہ کو بیدار ہونے کے لیے کہا گیا تھا ورنہ وہ مر چُکا ہوتا۔ تبلیغ آپ کو بیدار ہونے کے لیے بُلاتی ہے۔ لیکن آپ سوتے رہنا جاری رکھتے ہیں۔ تبلیغ آپ کو بار بار بُلاتی ہے لیکن اب آپ اِس سے پیچھا چُھڑانا سیکھ چُکے ہیں۔ اب آپ کو تقریباً بیدار نہیں کیا جا سکتا۔ آپ سمجھ نہیں سکتے کہ آپ کی زندگی کا جہاز ڈوبتا جا رہا ہے، کیونکہ آب سو رہے ہیں۔ آپ کو جاگنا چاہیے اور خدا کو پُکارنا چاہیے۔ نجات کے لیے خدا کو پُکاریں۔ خدا کو پُکاریں اِس سے پہلے کہ انتہائی تاخیر ہو جائے۔
III۔ تیسری بات، آپ کا گناہ فاش ہو جائے گا۔
بائبل کہتی ہے،
’’اور ملاحوں نے آپس میں کہا، آؤ ہم قرعہ ڈالیں اور معلوم کریں کہ اس آفت کے لیے کون ذمہ دار ہے۔ اُنہوں نے قرعہ ڈالا اور قرعہ یُوناہ کے نام پر نکلا‘‘ (یوناہ 1:7).
’’اور قرعہ یوناہ کے نام پر نکلا۔‘‘ یہی آخری کھانے میں وقوع پذیر ہوا تھا۔ یسوع نے کہا، ’’تُم میں سے کوئی ایک مجھے دھوکہ دے گا‘‘ (متی 26:21). شاگردوں میں سے ہر ایک نہیں کہا، ’’کیا وہ میں ہُوں؟‘‘ آخرکار، یہوداہ ’’کے نام پر قرعہ نکلا۔‘‘ اُس نے کہا، ’’مالک، کیا یہ میں ہُوں؟‘ یسوع نے اُس پر نظر ڈالی ’’اور جب وہ نوالہ ڈبو چُکا تو اُس نے یہوداہ کو دیا… اور نوالہ دینے کے بعد شیطان اُس میں گُھس گیا‘‘ (یوحنا 13:26۔27).
’’قرعہ یوناہ کے نام پر نکلا۔‘‘ قرعہ یہوداہ کے نام پر نکلا۔ شیطان اُس میں گُھس گیا۔ وہ رات میں باہر گیا، بے چین، مُضطرب، غیرمطمئن، آسیب زدہ!
بائبل کہتی ہے،
’’اور اُس نے جواب دیا کہ مجھ کو اُٹھا کر سمندر میں پھینک دو تو سمندر ساکن ہو جائے گا۔ میں جانتا ہُوں کہ یہ بڑا طوفان میری غلطی کے باعث تمہارے اوپر آیا ہے‘‘ (یوناہ 1:12).
اُس نے اُنھیں اُسے قتل کرنے کے لیے کہا۔ یہوداہ نے خُود کو مار لیا تھا۔ یوناہ ملاحوں سے کہتا ہے کہ اُسے سمندر میں پھینک دیں اور اُسے مار ڈالیں۔ جب ابلیس آپ پر حاوی ہو جاتا ہے، تو آپ کو زندگی جینے کے قابل محسوس نہیں ہوگی۔ ایک خاتون نے خدا سے اِس قدر طویل مزاحمت کی کہ اُس کا دماغ ماؤف ہوگیا۔ اُس نے زہر کی ایک بوتل پی لی اور مر گئی۔ بے شمار لوگ جو خود کو قتل نہیں کرتے ’’اوسان خطا کر لیتے ہیں۔‘‘ وہ خُود اپنی زندگی پر قابو کھو دیتے ہیں۔ وہ گناہ جس میں اُنہیں خوشی محسوس ہُوئی تھی اُن کے خلاف اُبھر آتا ہے۔ جب ابلیس آپ پر حاوی ہو جاتا ہے، جب گناہ آپ کو ڈھونڈ لیتا ہے تو آپ کے اوسان خطا ہو جائیں گے! اوسان خطا ہونے کی بے شمار راہیں ہیں!
بائبل کہتی ہے،
’’کیونکہ گناہ کی مزدوری مَوت ہے‘‘ (رومیوں 6:23).
’’یقین جانو کہ تمہارا گناہ تمہیں پکڑ لے گا‘‘ (گنتی 32:23).
یوناہ کہتا ہے، ’’مجھے اُٹھا کر سمندر میں پھینک دو‘‘ (یوناہ 1:12). اُس کا گناہ اُس کے دل پر وار کرتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ وہ دوکوڑی کا گنہگار ہے۔ اُسے احساس ہوتا ہے کہ اُس نے زندگی ایک ھولناک چُناؤ کیا ہے۔ اُس نے بہت زیادہ انتظار کیا تھا! اب وہ کہتا ہے، ’’مجھے اُٹھاؤ، اور مجھے سمندر میں پھینک دو‘‘ (یوناہ 1:12). جب آپ آخری عدالت میں پہنچیں گے تو آپ ایک بھی بہانا نہیں بنا پائیں گے۔ جب خدا اپنی ریکارڈ کی کتاب میں سے آپ کے تمام گناہوں کو پڑھ کر سُناتا ہے تو آپ کے پاس کوئی بہانا نہیں ہوگا۔ کوئی بھی گمراہ گنہگار ایک بھی بہانا نہیں بنا پائے گا۔ وہ اپنے جرم کا اقرار کر لیں گے۔ ’’مجھے اُٹھا کر سمندر میں پھینک دو‘‘ – ’’میں قصوروار ہوں!‘‘ ’’مجھے جہنم میں جھونک دو! میں اِس کا مستحق ہُوں!‘‘ آپ کو اِس قدر طویل انتظار نہیں کرنا چاہیے ورنہ آپ کے گناہ آپ کو تباہ کر دیں گے۔ آپ کے گناہ آپ کو جہنم میں غرق کر دیں گے۔ آپ کے گناہ آپ کو ڈھونڈ لیں گے۔
IV۔ چوتھی بات، آپ کے گمراہ دوست آپ کی مدد نہیں کر سکتے!
بائبل کہتی ہے،
’’پھر بھی ملاح اپنی پُوری کوشش سے کنارے کی طرف چپّو چلانے لگے لیکن وہ ایسا نہ کر سکے کیونکہ سمندر پہلے سے بھی زیادہ موجزن ہوتا جا رہا تھا‘‘ (یوناہ 1:13).
’’پھر بھی ملاح اپنی پُوری کوشش سے کنارے کی طرف چپّو چلانے لگے۔‘‘ یہ ملاح یوناہ کے دوست تھے۔ اُنھوں نے اُسے بچانے کی کوشش کی تھی۔ اُنہوں نے اپنی پوری کوشش کی تھی کہ یوناہ کو فیصلے سے بچا لیں۔ اُنہوں نے اُسے خدا کے ہاتھوں میں پڑنے سے روکنے کے لیے اپنا پورا زور لگا لیا تھا۔
آپ کے گمراہ دوست آپ کو نہیں بچا سکتے! وہ آپ کی مدد نہیں کر سکتے! اُنہیں جانے دیں، ورنہ آپ بھی دھر لیے جائیں گے!
’’لہٰذا خدا خُود فرماتا ہے کہ اُن میں سے نکل کر الگ رہو…اور [میں] تمہارا باپ ہوں گا‘‘ (2۔ کرنتھیوں 6:17۔18).
گمراہ دوست آپ کی مدد نہیں کر سکتے! وہ قیامت کے موقع پر آپ کا دفاع کرنے کے لیے موجود نہیں ہوں گے۔ آپ خدا کے سامنے تن تنہا کھڑے ہوں گے۔
’’جو کوئی دُنیا کا دوست بننا چاہتا ہے وہ اپنے آپ کو خدا کا دشمن بناتا ہے‘‘ (یعقوب 4:4).
صرف ایک دوست ہے جو آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ صرف ایک ہستی ہے جو آپ کی تباہی کی منزل میں مداخلت کر سکتا ہے۔ جو آپ نے اپنی زندگی میں کھڑی کی ہے۔ صرف ایک ہستی ہے جو آپ کو نجات دلا سکتی ہے۔ یہ اِس لیے ہے کیونکہ صرف ایک ہی ہستی ہے جو آپ کے گناہوں کی خاطر قربان ہو گئی۔ صرف یسوع آپ کے گناہوں کی خاطر قربان ہُوا تھا۔ صرف یسوع نے مار کھائی تھی، کوڑے کھائے تھے، اور آپ کے گناہ کے لیے ایک قربانی کے طور پر اپنے ہاتھوں اور پیروں میں کیل ٹھکوائے تھے۔ صرف یسوع آپ کے گناہوں کی خاطر قربان ہوا، کیونکہ صرف یسوع ہی کامل اور بے گناہ تھا۔
یسوع آسمان سے نیچے آیا۔ یسوع خُدا کا بیٹا ہے۔ وہ کچھ بھی کر سکتا ہوگا جو اُس نے چاہا۔ لیکن اُس نے آپ سے اِس قدر محبت کی کہ اُس نے نیچے آنے کے لیے آسمان چھوڑا اور آپ کے گناہوں کی خاطر قربان ہو گیا۔ یسوع مرگیا، لیکن مرا ہی نہیں رہا۔ یسوع مُردوں میں سے زندہ ہو گیا۔ وہ آسمان پر چلا گیا اور اب خدا کے داھنے ہاتھ پر بیٹھا ہوا ہے۔ یسوع نجات، حفاظت، معافی، راستبازی اور آسمان [جنت] پیش کرتا ہے، اگر آپ اُس کے پاس آتے ہیں۔ یسوع آپ کو نجات دلائے گا۔ لیکن آپ کو اُس کے پاس آنا چاہیے۔
آپ کو گناہ کی نیند کے غبار سے جاگنا چاہیے۔ آپ کو خدا سے دور بھاگنے سے رُک جانا چاہیے۔ آپ کو یسوع کی طرف رُخ کرنا چاہیے۔ یسوع پر بھروسا کریں، اور آپ کے گناہ اُس کے خون میں دُھل کر پاک صاف ہو جائیں گے۔ اپنے دوستوں کو، اپنے گناہوں کو، اپنے منصوبوں کو پیچھے چھوڑ دیں، اور ایک بےبس گنہگار کی مانند یسوع کے پاس چلے آئیں۔ آپ کبھی بھی مسیح کے بغیر موت کے لیے تیار نہیں ہو پائیں گے۔ آپ کبھی بھی مسیح کے بغیر زندگی میں سکون نہیں پا سکیں گے۔ آپ کو یسوع کو پانا چاہیے۔ یسوع پر بھروسہ کریں اور نجات پائیں۔
ڈاکٹر ہائیمرز، مہربانی سے آئیں اور اِس عبادت کا اختتام کریں۔
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجیمن کینکیڈ گریفتھ نے گایا تھا:
’’مجھے اِس کے بجائے یسوع کو اپنا لینا چاہیے I’d Rather Have Jesus،‘‘
(شاعری رھیا ایف۔ ملر Rhea F. Miller، 1922؛ موسیقی ترتیب دی جارج بیورلی شیا George Beverly Shea، 1909۔2013)۔
لُبِ لُباب آپ اِس سے پیچھا نہیں چھڑا سکتے! YOU CAN’T GET AWAY WITH IT! ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ ’’لیکن یُوناہ خدا کے حضور سے ترسیس کی طرف بھاگا‘‘ (یوناہ 1:3). I. پہلی بات، آپ اپنے دِل میں کبھی بھی مطمئن نہیں ہو سکتے جب آپ خُدا سے دور II. دوسری بات، جب آپ خُدا کی مرضی سے دور بھاگ رہے ہوتے ہیں، تو ابلیس III. تیسری بات، آپ کا گناہ فاش ہو جائے گا، یوناہ 1:7؛ متی 26:21؛ IV. چوتھی بات، آپ کے گمراہ دوست آپ کی مدد نہیں کر سکتے، یوناہ 1:13؛ |