اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
بے بسوں کے لیے نجاتSALVATION FOR THE HELPLESS ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے |
آپ میں سے بہت سے لوگ اس شام پہلی بار یہاں آئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ پہلے کبھی بپتسمہ دینے والے گرجہ گھر کے اندر نہ گئے ہوں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ گھر[جیسا ہی] محسوس کریں۔ ہمیں خوشی ہے کہ آپ آئے!
آئیے ہم ایک ساتھ کھڑے ہوں، اور براہِ کرم اپنی بائبل کو مرقس کی انجیل میں ہماری تلاوت کے لیے کھولیں۔ یہ مرقس 9: 26-27 ہے،
’’بدرُوح نے چیخ ماری، اَور لڑکے کو بُری طرح مروڑ کر اُس میں سے باہر نکل گئی۔ لڑکا مُردہ سا ہوکر زمین پر گِر پڑا یہاں تک کہ لوگ کہنے لگے، وہ مَر چُکا ہے۔ لیکن یِسوعؔ نے لڑکے کا ہاتھ پکڑ کر اُسے اُٹھایا، اَور وہ اُٹھ کھڑا ہُوا‘‘ (مرقس 9: 26۔27)۔
یسوع کی اس لڑکے کو شیطان کی طاقت سے نجات دلانے کی کہانی ہمیں یہ بتانے کے لیے دی گئی تھی کہ یسوع آج کس طرح کھوئے ہوئے بشر کو بچا سکتا ہے۔ چاروں اناجیل، متی، مرقس، لوقا اور یوحنا، ان میں بہت سے واقعات ہیں، جو یہ بتاتے ہیں کہ لوگ کیسے بچائے گئے۔ یہ کہانیاں ہمیں نجات کے مختلف پہلو بتاتی ہیں، اور ہم انہیں پڑھ کر بہت سی باتیں سیکھ سکتے ہیں۔
وہ لڑکا آسیب زدہ تھا۔ اس پر ایک آسیب نے قبضہ کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ بہرا اور گونگا تھا۔ وہ نہ سن سکتا تھا اور نہ بول سکتا تھا۔ ایسا ہی ہوتا ہے ہر ایک کے بچائے جانے سے پہلے۔ آپ کے نجات پانے سے پہلے آپ یہ نہیں سن سکتے کہ خدا کیا کہہ رہا ہے اور آپ اس کے بارے میں بات نہیں کر سکتے۔
لیکن مسیح نے اس لڑکے میں سے بدروح نکال دی۔ مسیح شیطان سے زیادہ طاقتور ہے۔ مسیح کسی کو بھی بچا سکتا ہے – اور مسیح آپ کو بچا سکتا ہے! ہم کلام پاک کے اس حوالے سے نجات کے بارے میں تین عظیم سچائیاں سیکھتے ہیں۔
I۔ پہلی بات، آپ مرنے والے کی مانند ہیں۔
چھبیسویں آیت کہتی ہے،
’’اور وہ ایک مُردہ کی مانند تھا، یہاں تک کہ لوگ کہنے لگے، وہ مر چکا ہے‘‘ (مرقس 9: 26)۔
نجات پائے جانے سے پہلے ہر انسان کی یہی تصویر ہوتی ہے۔ بائبل تعلیم دیتی ہے کہ ساری نسل انسانی روحانی طور پر مُردہ ہے۔
’’پس جَیسے ایک آدمی کے ذریعہ گُناہ دُنیا میں داخل ہُوا اَور گُناہ کے سبب سے موت آئی وَیسے ہی موت سَب اِنسانوں میں پھیل گئی …‘‘ (رومیوں 5: 12)۔
ہمارے پہلے والدین نے خدا کے خلاف گناہ کیا – اور وہ روحانی طور پر مر گئے۔ وہ روحانی موت کی حالت میں خُدا سے کٹ گئے تھے۔ اور وہ روحانی موت نسل انسانی کے ہر فرد کو منتقل ہو چکی ہے۔ اسی لیے بہت سارے مذاہب ہیں۔ روحانی تاریکی اور موت میں، نسل انسانی نے بہت سے مذاہب مرتب کیے ہیں – لیکن اسے حقیقی اور زندہ خدا نہیں ملا۔
یونان کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، پولوس رسول نے کہا،
’’کیونکہ جَب مَیں تمہارے شہر میں گھُوم پھر رہا تھا تو میری نظر تمہاری عبادت کی چیزوں پر پڑی، اَور میری نظر قُربان گاہ پر بھی پڑی۔ جِس پر یہ لِکھّا ہُوا ہے، ایک نامعلوم خُدا کے لیٔے۔ پس تُم جسے بغیر جانتے پُوجتے ہو، میں تُمہیں اُسی کی خبر دیتا ہُوں‘‘ (اعمال 17: 23)۔
ان کے بہت سے بت اور بہت سے دیوتا تھے۔ لیکن وہ سچے خدا سے ناواقف تھے۔ اُنہوں نے اُسے ’’نامعلوم خُدا‘‘ کہا۔
اورآج کی شام آپ بھی خدا سے نا واقف ہیں۔ وہ آپ کے لیے ’’نامعلوم خُدا‘‘ ہے۔ خدا آپ کو حقیقی نہیں لگتا۔ آپ خُدا کی باتوں کے لیے مردہ ہیں – روحانی طور پر مردہ ہیں۔ آپ مرقس کے نویں باب میں لڑکے کی طرح ہیں،
’’اور وہ ایک مُردہ کی مانند تھا، یہاں تک کہ لوگ کہنے لگے، وہ مر چکا ہے‘‘ (مرقس 9: 26)۔
بائبل کہتی ہے،
’’اور تم، اپنے گناہوں میں مردہ ہو کر‘‘ (کلسیوں 2: 13)۔
بائبل کہتی ہے کہ آپ ہیں
’’قصوروں اور گناہوں میں مُردہ‘‘ (افسیوں 2: 1)۔
مصرف بیٹے کے باپ نے کہا،
’’میرا بیٹا مر چکا تھا‘‘ (لوقا 15: 24)۔
اُس نے مُصرف بیٹے کے بھائی سے کہا،
’’تیرا بھائی مُردہ تھا‘‘ (لوقا 15: 32)۔
اس شام یہاں کا ہر شخص کبھی ایسا ہی تھا۔ ہم سب گناہ میں مر چکے تھے۔ خدا ہم سے ناواقف تھا۔ ہم خدا سے واقف نہیں تھے۔ بائبل ہمیں ایک پریوں کی کہانی لگتی تھی، کیونکہ ہم روحانی طور پر مر چکے تھے۔
’’اُن کی عقل تاریک ہو گئی ہے اَور وہ اَپنی سخت دِلی کے باعث جہالت میں گِرفتار ہیں، اَور خُدا کی دی ہُوئی زندگی میں اُن کا کویٔی حِصّہ نہیں‘‘ (افسیوں 4: 18)۔
یہ ہم میں سے ہر ایک کی دوبارہ جنم لینے سے پہلے کی تفصیل ہے! اپنے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا آپ دوبارہ پیدا ہوئے ہیں؟
II۔ دوسری بات، آپ کو یسوع کے ’’ہاتھ نے پکڑا ہوا‘‘ ہے۔
ہماری تلاوت کہتی ہے،
’’وہ مُردہ سا ہوکر زمین پر گِر پڑا یہاں تک کہ لوگ کہنے لگے، وہ مَر چُکا ہے۔ لیکن یِسوعؔ نے لڑکے کا ہاتھ پکڑ کر اُسے اُٹھایا…‘‘ (مرقس 9: 26۔27)۔
یہ ایک شاندار آیت ہے! ’’لیکن یسوع نے اُس کا ہاتھ پکڑا‘‘! یہ بیداری کی ایک مثال ہے۔ یہ آرزومندانہ فضل کی تصویر ہے۔ یہ ہماری نجات کی کہانی ہے۔
’’تُم اُن میں پھنس کر اِس دُنیا کی روِش پر چلتے تھے اَور ہَوا کی عملداری کے حاکم، شیطان کی پیروی کرتے تھے جِس کی رُوح اَب تک خُدا کے نافرمان لوگوں میں تاثیر کرتی ہے۔ کبھی ہم بھی اُن میں شامل تھے، اَور نَفسانی خواہشوں میں زندگی گزارتے تھے اَور دِل و دماغ کی ہر روِش کو پُورا کرنے میں لگے رہتے تھے۔ اَور طبعی طور پر دُوسرے اِنسانوں کی طرح خُدا کے غضب کے ماتحت تھے۔ لیکن خُدا جو ہم سے بہت ہی مَحَبّت کرنے والا، اَور رحم کرنے میں غنی ہے، جَب کہ ہم اَپنی سرکشیوں کے باعث مُردہ تھے، خُدا نے ہمیں مسیح کے ساتھ زندہ کیا۔ تُمہیں خُدا کے فضل سے ہی نَجات مِلی ہے۔ خُدا نے ہمیں مسیح کے ساتھ زندہ کیا اَور آسمانی مقاموں پر مسیح یِسوعؔ کے ساتھ بِٹھایا، تاکہ آنے والے زمانوں میں اَپنے اُس بےحد فضل کو ظاہر کرے، جو خُدا نے اَپنی مہربانی سے مسیح یِسوعؔ کے ذریعہ ہم پر کیا تھا۔ کیونکہ تُمہیں ایمان کے وسیلہ سے خُدا کے فضل ہی سے نَجات مِلی ہے، اَور یہ تمہاری کوشش کا نتیجہ نہیں، بَلکہ خُدا کی بخشش ہے۔ اَور نہ ہی یہ تمہارے اعمال کا اجر ہے کہ کویٔی فخر کر سکے‘‘ (افسیوں 2: 2۔9)۔
یہ فضل سے نجات ہے! یہ مسیح کے ذریعے نجات ہے! یہ جنت کا راستہ ہے!
’’وہ مُردہ سا ہوکر زمین پر گِر پڑا یہاں تک کہ لوگ کہنے لگے، وہ مَر چُکا ہے۔ لیکن یِسوعؔ نے لڑکے کا ہاتھ پکڑ کر اُسے اُٹھایا…‘‘ (مرقس 9: 26۔27)۔
یسوع کے آنے سے پہلے، آپ ایک بے فکر اور سوئی ہوئی حالت میں ہوتے ہیں۔ آپ اس بات کی کم پرواہ نہیں کر سکتے تھے کہ آپ کی روح کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ آپ مرقس [کی انجیل کے] نویں باب کے لڑکے کی طرح ہیں۔
’’ہُجوم میں سے ایک نے جَواب دیا، ”اَے اُستاد محترم، میں اَپنے بیٹے کو آپ کے پاس لایا تھا، کیونکہ اُس میں بدرُوح ہے جِس نے اُسے گُونگا بنا دیا ہے‘‘ (مرقس 9: 17)۔
میں ایسا ہی تھا۔ میرے پڑوسی مجھے بپتسمہ دینے والے ایک گرجا گھر لے گئے۔ وہ مجھے گرجا گھر میں لائے، اس آدمی کی طرح جو اپنے بیٹے کو یسوع کے پاس لایا تھا۔ لیکن میں خدا، یا مسیح، یا بائبل کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا۔ میں نے کبھی بائبل نہیں پڑھی تھی۔ میں متی کی انجیل کو ڈھونڈ نہیں پایا تھا۔ اس کی تلاش میں، مَیں نے پیدائش کی کتاب سے بائبل کو کھنگالنا شروع کیا۔ جب میں نے متی کی انجیل کو ڈھونڈ لیا تو واعظ تقریباً ختم ہو چکا تھا! لیکن وہ مجھے گرجا گھر میں لے آئے، جیسے آج شام کو کوئی آپ کو لایا ہے۔ خُدا نے مسیحیوں کو ہمارے لیے گواہی دینے اور ہمیں مسیح کے پاس لانے کے لیے استعمال کیا، جیسا کہ اس آدمی نے کیا، جو اپنے بیٹے کو یسوع کے پاس لایا۔
پھر آپ بیداری کا تجربہ کرنے لگتے ہیں۔ یہ بہت جلد ہو سکتا ہے، یا بعض اوقات اس میں زیادہ وقت لگتا ہے۔ لوگ مختلف طرح کے ہوتے ہیں۔ لیکن بیداری ایک خوفناک چیز ہوسکتی ہے۔ پولوس کو زمین پر پھینک [مار مار کر ادھ مویا کر] دیا گیا۔ پینتیکوست کے دن لوگوں کے دلوں میں چبھن ہوئی تھی۔ صلیب پر چور نے اپنا جرم دیکھا۔ یہ ایک خوفناک چیز ہوسکتی ہے۔
’’اور وہ اُسے یِسوعؔ کے پاس لایٔے۔ جُوں ہی بدرُوح نے یِسوعؔ کو دیکھا، اُس نے لڑکے کو مروڑا۔ اَور وہ زمین پر گِر پڑا اَور لَوٹنے لگا، اَور اُس کے مُنہ سے جھاگ نکلنے لگی‘‘ (مرقس 9: 20)۔
بالکل وہی ہے جو پہلی عظیم بیداری میں اور لوئیس کے جزیرے پر حیات نو میں بہت سے لوگوں کے ساتھ ہوا تھا۔ ان میں سے بہت سے لوگ چیخے اور گناہ کی سزا کے تحت زمین پر گر پڑے۔ امریکہ میں کسی دن ایسا دوبارہ ہو سکتا ہے۔ یہ ایک ’’ہنستا ہوا ’حیاتِ نو‘‘ نہیں ہوگا! مرقس کے نویں باب کا لڑکا ہنس نہیں رہا تھا! حقیقی حیات نو گناہ کا یقین پیدا کرتا ہے۔ عظیم حیات نو میں لوگ بعض اوقات سزایابی کے تحت چیختے ہوئے گر جاتے ہیں۔ ایسا اِس وقت بھی چین اور ایشیا کے دیگر حصوں میں اکثر ہوتا ہے – ان عظیم حیات نوؤں میں جس کا وہ تجربہ کر رہے ہیں۔
ہر کوئی اس کا تجربہ نہیں کرتا۔ لیکن ہر وہ شخص جو بیدار ہوتا ہے کسی حد تک گناہ کا مجرم محسوس کرتا ہے۔ روح القدس آپ کے گناہ کو آپ پر ظاہر کرتا ہے۔
’’جَب وہ مددگار آئے گا، تو جہاں تک گُناہ، راستبازی اَور اِنصاف کا تعلق ہے وہ دُںیا کو مُجرم ٹھہرائے گا۔ گُناہ کے بارے میں، اِس لیٔے کہ لوگ مُجھ پر ایمان نہیں لاتے‘‘ (یوحنا 16: 8۔9)۔
کیا آپ کو گناہ کا احساس ہے؟ کیا آپ کو گناہ پر پشیمانی محسوس ہوتی ہے؟ کیا آپ کا ضمیر آپ کو گناہ کے لیے ذرا بھی پریشان کرتا ہے؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو یسوع کے وسیلے سے معافی کی ضرورت ہے؟ مزید یقین کا انتظار نہ کریں! یقین آپ کو نہیں بچائے گا! یقین کی کوئی مقدار آپ کو نہیں بچائے گی! فوراً خُدا کے بیٹے کے پاس آئیں! ابھی آئیں!
آؤ، تھکے ماندو، بوجھ سے لدے ہوئے، گمراہی سے زخم خوردہ اور ٹوٹے ہوئے!
اگر آپ اپنے بہتر ہونے تک انتظار کرتے ہیں، تو آپ کبھی بھی نہیں آئیں گے۔
(’’آؤ اے گنہگارو، غریب اور بدبختوCome, Ye Sinners, Poor and Wretched‘‘ شاعر جوزف ہارٹJoseph Hart، 1712-1768)۔
آئیں اور ابھی یسوع پر یقین کریں، یہاں تک کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ٹھیک طرح سے بیدار نہیں ہوئے ہیں – اور وہ آپ کو بچائے گا! ’’اگر آپ اپنے بہتر ہونے تک انتظار کرتے ہیں، تو آپ کبھی بھی نہیں آئیں گے۔‘‘ ابھی آئیں! یسوع، خُدا کے بیٹے کے پاس آئیں! وہ آپ کو ابھی بچائے گا!
مسیح آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر مرا۔ اس کا خون آپ کے گناہوں کو دھو سکتا ہے۔ مسیح مردوں میں سے جی اُٹھا ہے۔ مسیح خدا کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہوا ہے – اوپر آسمان میں۔ مسیح کے پاس آئیں! مسیح کے پاس آئیں! مسیح کے پاس آئیں!
III۔ تیسری بات، آپ کو مسیح سے ملنے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔
’’لیکن یِسوعؔ نے لڑکے کا ہاتھ پکڑ کر اُسے اُٹھایا، اور وہ اُٹھ کھڑا ہوا‘‘ (مرقس 9: 27)۔
آپ کو یہ جاننے کی ضرورت نہیں ہے کہ یسوع کے پاس کیسے آنا ہے – اس لڑکے کے مقابلے میں یہ زیادہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کیسے اُٹھ کر کھڑا ہوا جائے۔ ’’یسوع نے اُس کا ہاتھ پکڑ کر اُٹھایا۔‘‘ اگر آپ مسیح کے پاس آنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اسی طاقت سے مسیح کے پاس لایا جائے گا جس نے اس لڑکے کو اٹھایا۔ یسوع نے ایسا ہی کہا! اس نے کہا
’’وہ سَب جو باپ مُجھے دیتا ہے وہ مُجھ تک پہُنچ جائے گا اَورجو کویٔی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اَپنے سے جُدا نہ ہونے دُوں گا‘‘ (یوحنا 6: 37)۔
کوئی کہہ سکتا ہے، ’’مجھے یقین نہیں ہے کہ آیا خدا نے مجھے مسیح کے حوالے کیا ہے۔‘‘ یہ ایک ضائع شدہ سوچ ہے۔ آپ اسے نہیں جان سکتے، کیونکہ یہ صرف خدا ہی جانتا ہے۔ اس طرح کی مذہبی قیاس آرائیوں میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ جب کہ دوسرے لوگ مذہبی قیاس آرائیوں کے بارے میں بحث کر رہے ہیں، آپ مسیح کے پاس آ جائیں! جب وہ بحث کر رہے ہوں گے تو آپ کو بچایا جائے گا!
’’جو کویٔی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اَپنے سے جُدا نہ ہونے دُوں گا‘‘ (یوحنا 6: 37)۔
مسیح آپ کو خود سے دور نہیں کرے گا۔ مسیح آپ کو مرنے اور جہنم میں جانے کے لیے نہیں چھوڑے گا۔ مسیح آپ کے گناہ کو معاف کر دے گا اور آپ کو بچائے گا، جیسا کہ اس نے مرقس کی انجیل کے نویں باب میں لڑکے کو بچایا تھا۔ میں آپ سے التجا کرتا ہوں۔ میں آپ کی منت کرتا ہوں۔ میں آپ حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں۔ میں آپ کو حکم دیتا ہوں۔ اپنی ابدی روح کی خاطر، مسیح کے پاس آئیں!
اپنی غلامی، دُکھوں اور اندھیروں سے باہر، یسوع، میں آتا ہوں، یسوع، میں آتا ہوں؛
تیرے نور، شادمانی اور آزادی میں داخلے کے لیے، یسوع، میں تیرے پاس آنے کے لیے آتا ہوں؛
میری بیماری سے نکل کر، تیری تندرستی میں، میری چاہت سے نکل کراور تیرے خزانوں میں،
میرے گناہ سے باہر اور خود تیری ذات میں، یسوع، میں تیرے پاس آنے کے لیے آتا ہوں۔
(’’یسوع، میں آتا ہوں Jesus, I Come‘‘ شاعر ولیم ٹی. سلیپر William T. Sleeper، 1819۔1904).
میں اپنے دفتر میں آپ سے نجات کے پائے جانے کے بارے میں بات کرنا چاہوں گا۔ جب کہ ہم ایک چھوٹا سا کورس گاتے ہیں، میں آپ سے کہوں گا کہ آپ اپنی نشست چھوڑ دیں اور یہاں آکر اس منبر کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔ آپ سب کے آنے کے بعد، ہم اپنے دفتر جائیں گے اور مسیح کے ذریعے آپ کی نجات کے بارے میں بات کریں گے۔ براہ کرم اپنی نشست چھوڑیں اور یہاں آئیں جب ہم گا رہے ہوں۔
ڈاکٹر ہائیمرز کو جب خط لکھیں تو اُنہیں ضرور بتائیں کہ کس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
لُبِ لُباب بے بسوں کے لیے نجات SALVATION FOR THE HELPLESS ڈاکٹر آر ایل ہائیمرز جونیئر کی جانب سے ’’بدرُوح نے چیخ ماری، اَور لڑکے کو بُری طرح مروڑ کر اُس میں سے باہر نکل گئی۔ لڑکا مُردہ سا ہوکر زمین پر گِر پڑا یہاں تک کہ لوگ کہنے لگے، وہ مَر چُکا ہے۔ لیکن یِسوعؔ نے لڑکے کا ہاتھ پکڑ کر اُسے اُٹھایا، اَور وہ اُٹھ کھڑا ہُوا‘‘ (مرقس 9: 26۔27)۔ I۔ پہلی بات، آپ مرنے والے کی مانند ہیں، مرقس 9: 26؛ رومیوں 5: 12; اعمال 17: 23؛ کلسیوں 2: 13؛ افسیوں 2: 1؛ لوقا 15: 24، 32؛ افسیوں 4: 18۔ II۔ دوسری بات، آپ کو یسوع کے ’’ہاتھ نے پکڑا ہوا‘‘ ہے، مرقس 9: 27الف؛ افسیوں 2: 2-9؛ مرقس 9: 17، 20؛ یوحنا 16: 8-9۔ III۔ تیسری بات، آپ مسیح سے ملنے کے لیے جی اٹھے ہیں، مرقس 9: 27ب؛ یوحنا 6: 37۔ |