اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
اور دروازہ بند کر دیا گیاAND THE DOOR WAS SHUT ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ ’’اور دروازہ بند کر دیا گیا‘‘ (متی 25:10). |
آپ میں سے کہیں زیادہ لوگ اپنے مستقبل سے بے فکر ہوتے ہیں۔ آپ بے فکر ہوتے ہیں کیونکہ آپ بیدار نہیں ہوتے۔ جوں جوں آپ کی زندگی گزر رہی ہوتی ہے، آپ سو رہے ہوتے ہیں۔ آپ واعظوں کے دوران سو رہے ہوتے ہیں۔ آپ مشاورت کے دوران سو رہے ہوتے ہیں۔ آپ اپنی زندگی کے دوران سو رہے ہوتے ہیں۔ آپ سو جائیں گے اور بالاآخر آپ ایک ناراض خُدا کے ہاتھوں میں بیدار ہونگے۔ آپ کو بیدار ہو جانا چاہیے، اور اپنی روحانی حالت کا احساس کرنا چاہیے۔ آپ کو خوفزدہ ہونا چاہیے۔ آپ کو اپنی روح کی اصلیت سے مخاطب ہونا چاہیے۔ آپ کو خوفزدہ ہونا چاہیے۔ آپ کو خُداوند کی ہولناکی کا تجربہ کرنا چاہیے۔ آپ کو اِس قدر خوفزدہ ہونا چاہیے کہ آپ کی نیند اُڑ جائے۔ بائبل کہتی ہے،
’’خدا کا خوف علم کی ابتدا ہے‘‘ (امثال 1:7).
تمام مسیحی تاریخ میں مسیح کے مُردوں اور زندوں کے لیے آنے کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ اِس کو ایک بھید کہا گیا ہے، لیکن اب یہ ظاہر ہو چکا ہے اور آپ بےفکر ہیں۔
1. بھید (’’musterion‘‘)، پہلے ہی سے خفیہ سچ جس کا اظہار نئے عہد نامے میں کیا گیا ہے۔ نئے عہد نامے میں گیارہ بھیدوں کا اظہار کیا گیا ہے۔ ریپچر rapture [مسیح کے بادلوں میں سے آنے پر اُس کے استقبال کے لیے حمدوثنا کے گیت گانے کے لیے آسمان میں چُںیدہ لوگوں کا اُٹھایا جانا] اُس میں سے ایک ہے۔
2. حالانکہ سب نہیں مرتے، سب تبدیل ہو جاتے ہیں (1۔ کرنتھیوں15:51)۔
3. یہ ایک لمحے میں ہو جاتا ہے (1۔ کرنتھیوں15:52)۔
4. مُردے غیر فانی جسم پا کر زندہ ہو جائیں گے اور ہم سب بدل جائیں گے (1۔کرنتھیوں15:52)۔
’’اِس وقت ہم خدا کے فرزند ہیں لیکن ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہُوا کہ اور کیا ہوں گے لیکن اِتنا ضرور جانتے ہیں کہ جب وہ ظاہر ہو گا تو ہم بھی اُس کی مانند ہوں گے کیونکہ ہم اُسے ویسا ہی دیکھیں گے جیسا وہ ہے‘‘ (1۔ یوحنا 3:2).
بائبل کہتی ہے،
’’کیونکہ خداوند خُود بڑی للکار اور مُقرب فرشتہ کی آواز اور خدا کے نرسنگے کے پھونکے جانے کے ساتھ آسمان سے اُترے گا اور وہ سب جو مسیح میں مر چکے ہیں زندہ ہو جائیں گے۔ پھر ہم جو زندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھالیے جائیں گے تاکہ ہوا میں خداوند کا استقبال کریں اور ہمیشہ اُس کے ساتھ رہیں‘‘ (1۔ تھسلنیکیوں 4:16۔17).
1. خداوند آسمان سے اُترے گا (1۔ تھسلنیکیوں 4:16).
2. وہ وہاں سے سیدھا نیچے زمین پر نہیں آئے گا، ’’خُداوند کو ہوا میں ملنے کے لیے‘‘(1۔ تھسلنیکیوں 4:17).
3. ایک بہت بڑی ’’للکار‘‘ ہو گی اور نرسنگا پھونکا جائے گا جب مسیح آسمان سے اُترے گا (4:16)۔
4. وہ مسیحی جو پہلے سے مر چکے ہونگے زندہ کیے جائیں گے اور اُس کے بادلوں میں اِستقبال کے لیے غیرفانی جسم میں اُٹھا لیے جائیں گے- اوپر تھام لیے جائیں گے (4:17الف)۔
5. پھر وہ زندہ لوگ جو مسیح میں سچے طور پر ایمان لا کر تبدیل ہو چکے ہیں آسمان میں یسوع کا استقبال کرنے کے لیے اُٹھا لیے جائیں گے (4:17ب)۔
بائبل احمق اور دانشمند کنواریوں کے بارے میں تمثیل بتاتی ہے۔ اِس تمثیل کا ایک معنی اور مقصد ہے۔ وہ تمثیل ریپچر کے بارے میں بات کرتی ہے۔ بائبل کہتی ہے،
’’اور دروازہ بند کر دیا گیا‘‘ (متی 25:10).
آج کی صبح تین نکات پر غور کریں۔
1. اگر آپ غیرنجات یافتہ ہیں، تو آپ پر دروازہ بند کر دیا جائے گا – ریپچر کے موقع پر پیچھے چھوڑ دیے جائیں گے۔
2. تمام نشانیاں اپنی اپنی جگہ پر کسی بھی ریپچر کے ہو جانے کے لیے پوری ہو چکی ہیں۔
3. آپ خواہش کریں گے جب آپ سے ریپچر چھوٹ جائے گا کہ آپ مُردہ ہوتے۔
I۔ پہلی بات، اگر آپ غیرنجات یافتہ ہیں، تو آپ پر دروازہ بند کر دیا جائے گا – ریپچر کے موقع پر پیچھے چھوڑ دیے جائیں گے۔
بائبل کہتی ہے:
’’اور جب وہ تیل خریدنے جارہی تھی تو دُلہا (مسیح) آپہنچا؛ تو جو کنواریاں تیار تھیں، دلہا کے ساتھ شادی کی ضیافت میں اندر (آسمان میں) چلی گئیں؛ اور دروازہ بند کر دیا گیا‘‘ (متی 25:10).
نوح کے زمانے میں جو کچھ ہوا تھا یہ اُس کی ایک بہت بڑی مثال ہے:
’’خدا کے نُوح کو دیئے ہُوئے حکم کے مطابق وہ اندر(کشتی میں) آئے: اور خداوند نے کشتی کا دروازہ بند کر دیا‘‘ (پیدائش 7:16).
اور خُداوند نے کہا:
’’میں سات دن کے بعد زمین پر چالیس دِن اور چالیس رات پانی برساؤں گا‘‘ (پیدائش 7:4).
خُدا نے سیلاب کے آنے سے سات دِن پہلے ہی کشتی کا دروازہ بند کر دیا تھا۔ یہ ریپچر کے موقع پر خُداوند کے دروازے کو بند کرنے کی ایک تشبیہہ ہے، عدالت میں آخری سزاؤں سے پہلے۔
’’اور دروازہ بند کر دیا گیا‘‘ (متی 25:10).
اگر آپ غیرنجات یافتہ ہیں، تو آپ پر دروازہ بند کر دیا جائے گا – آپ کو ریپچر کے موقع پر پیچھے چھوڑ دیا جائے گا۔ اِسی لیے آپ کو ابھی ہی اپنی روح کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔ آپ کو ابھی ہی منادی کو سُن کر ردعمل میں اِظہار کرنا چاہیے۔ آپ کو ابھی ہی یسوع پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ یسوع نے کہا:
’’اُس دِن کئی مجھ سے کہیں گے، اَے خداوند، اَے خداوند، کیا ہم نے تیرے نام سے بہت سے معجزے نہیں دکھائے؟ اور اُس وقت میں اُن سے صاف صاف کہہ دوں گا کہ میں تُم سے کبھی واقف نہ تھا۔ اَے بدکارو، میرے سامنے سے دُور ہو جاؤ‘‘ (متی 7:23).
’’اپنے آپ کو جانچتے رہو کہ تمہارا ایمان مضبوط ہے یا نہیں‘‘ (2۔ کرنتھیوں 13:5).
اگر آپ غیرنجات یافتہ نہیں ہیں، اگر آپ واقعی میں یسوع پر بھروسہ نہیں کر رہے ہیں، اگر آپ محسوسات اور عقائد پر بھروسہ کر رہے ہیں، تو آپ ریپچر کے لیے تیار نہیں ہیں آپ پیچھے چھوڑ دیے جائیں گے!
’’اور دروازہ بند کر دیا گیا‘‘ (متی 25:10).
II۔ دوسری بات، آپ کو احساس ہونا چاہیے کہ تمام کی تمام علامتیں اپنی اپنی جگہ پر ہیں۔ آپ پر اِس صبح ہی دروازہ بند کیا جا سکتا ہے۔
1. 1948 میں اسرائیلیوں کی دوبارہ بحالی، یہودی لوگوں کی اپنی سرزمین میں واپس آنے کے ساتھ (لوقا21:24؛ متی24:32۔34؛ حزقی ایل37:21؛ 38:8)۔
2. مسیحیوں اور یہودیوں کے خلاف عالمگیر سطح پر ایذارسانیوں میں اضافہ (متی24:9۔10؛ یرمیاہ30:7؛ دانی ایل12:1)۔
3. عالمگیر سطح پر قحط، غیرمتوازن ماحولیات، موذی امراض جیسے ایڈزAIDS کا موذی مرض میں اضافہ، اور زلزلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد (متی24:7)۔
4. مسیحیت میں اِرتداد کا بڑھنا (2تسالونیکیوں2:3؛ متی24:11۔12)۔
5. نسل انسانی کا اُن حالات میں واپس ہونا جو عظیم سیلاب سے پہلے نوح کے زمانے میں اکثریت میں تھے (متی24:37۔40)۔
بائبل نوح کے زمانے کا مسیح کی واپسی کے زمانے کے ساتھ موازنہ کرتی ہے۔
1. نوح کے زمانے میں وہ لوگ نجات کے بارے میں فکرمند نہیں تھے۔ وہ بیدار نہیں تھے۔ وہ بالکل آپ کی مانند تھے – کوئی خوف نہیں کوئی قصور نہیں۔
2. نوح کے زمانے کی علامت یہیں ہے۔ اور آپ کو پیچھے چھوڑا جانے والا ہے!
وہ آواز سُنتی ہے اور سر گھماتی ہے – وہ جا چکا ہے۔
میں خواہش کرتا ہوں ہم تمام تیار ہوئے ہوتے۔
دو آدمی اوپر پہاڑ پر جا رہے ہیں،
ایک غائب ہو جاتا ہے اور ایک ساکن کھڑا چھوڑ دیا جاتا ہے،
میں خواہش کرتا ہوں ہم تمام تیار ہوئے ہوتے…
اپنا ذہن بدلنے کے لیے کوئی وقت نہیں بچا ہے۔
بیٹا آ چکا ہے اور آپ پیچھے چھوڑے جا چکے ہیں۔
(’’ میں خواہش کرتا ہوں ہم تمام تیار ہوئے ہوتے I Wish We’d All Been Ready‘‘ شاعر لیری نارمن
Larry Norman، 1947۔2008)۔
’’اور دروازہ بند کر دیا گیا‘‘ (متی 25:10).
لیکن آپ کو ریپچر کے دروازے بند کیے جانے کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ آپ پر اِسی صبح خُدا کی جانب سے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔ خُداوند آپ کو چھوڑ دے گا۔ خُداوند آپ پر نجات کے دروازے بند کر دے گا۔ آپ ناقابل معافی کا اِرتکاب کریں گے، اُس کا بالکل بھی احساس کیے بغیر۔ آپ کبھی بھی نجات پانے کے موقع کو گنوا دیں گے۔ جب خُداوند آپ پر دروازے کو بند کر دے گا، تو آپ کے لیے مذید کوئی اور اُمید باقی نہ رہے گی۔ دروازہ بند ہو جائے گا، اور آپ ہمیشہ کے لیے کھو چکے ہونگے۔
III۔ تیسری بات، آپ خواہش کریں گے کہ آپ مُردہ ہوتے جب آپ سے ریپچر چھوٹ گیا – اور دروازہ بند کر دیا گیا۔
آپ شاید سوچیں کہ بس محض ایک کہانی ہی ہے۔ آپ شاید اپنے ذہن کو ابھی کسی اور بات سے بہلا لیں گے۔ لیکن جب آپ سے ریپچر چھوٹ جائے گا تو آپ خواہش کریں گے کہ آپ مُردہ ہی ہوتے۔ بائبل واضح طور پر ہمیں بتاتی ہے کہ:
’’اور اُن دِنوں میں اِنسان مَوت کی جستجو کریں گے … اور مرنے کی آرزو کریں گے…‘‘ (مکاشفہ 9:6).
آپ ریپچر کے چھوٹ جانے کے بعد مسلسل خودکشی کے بارے میں سوچیں گے۔ آپ خواہش کریں گے آپ مُردہ ہوتے۔ کیوں؟
1. مکاشفہ 9:1۔2 کے مطابق آپ اتھاہ گڑھے میں سے چھوڑے جانے والی بدروحوں کے ذریعے سے اذیتیں پائیں گے۔ ڈاکٹرجان آر۔ رائس Dr. John R. Rice کی جانب سے پیش کی گئی اِن بدروحوں کی وضاحت کو سُنیں:
ہم شک نہیں کرتے کہ ٹڈیاں یہاں پر بدروحیں ہیں… جو ’اُن لوگوں کو جن کی پیشانیوں پر خُدا کی مہر نہیں ہے ایذا پہنچانے آئی ہیں۔‘ اِن ’ٹڈیوں‘ کے ذریعے سے عذاب اور اذیتیں دی جائیں گی، جہنم سے اِن بدروحوں سے، ’اُن دِنوں میں لوگ موت کی جستجو کریں گے… ‘
… یہاں پر جس عذاب کا تزکرہ کیا گیا ہے وہ روحانی ہے، جو پریشان، دلدوز ذہن کے ساتھ ہوتی ہیں۔ اِن ٹڈیوں کی عکاسی شاندار ہے، ایک ہولناک خواب کی مانند، لوگوں کے تمام خوف اور پریشانیوں اور دِلوں کے ٹوٹنے کا خلاصہ کرنے کی مانند… وہ روح (ذہن) کو عذاب میں مبتلا کریں گی… کیا آپ روح کی ناخوشگوار تباہی کو تصور کر سکتے ہیں جب لوگوں کو اذیتیں دے کر بُری روحوں کے حوالے کر دیا جائے گا؟‘‘ (جان آر۔ رائسJohn R. Rice، دیکھو وہ آتا ہے! مکاشفہ پر ایک تبصرہ Behold, He Cometh, A Commentary on Revelation، خُداوند کے تلوار Sword of the Lord، 1977، صفحات 169۔ 171)۔
آپ دِن اور رات آسیبوں کے ذریعے سے ذہنی طور پر عذاب میں مبتلا کر دیے جائیں گے۔ آپ کی مدد کرنے کے لیے کوئی بھی نہیں ہوگا، آپ کو پُرسکون کرنے کے لیے کوئی پروسیک Prosac یا دوسری نشہ ور دوائی نہیں ہوگی۔ آپ بہت بڑے مصائب میں ہونگے اور آپ کو وہ چیزیں مہیا نہیں ہوں گی، کیونکہ لاکھوں دوسرے لوگ بھی آسیبوں کے ذریعے سے دیوانے کر دیے جائیں گے۔ آپ کو تقریباً پاگل پن کی حد تک کر دیا جائے گا۔ آپ خواہش کریں گے کہ مُردہ ہوتے۔ آپ مسلسل خودکشی کرنے کے بارے میں سوچیں گے۔ آپ کی مدد کرنے کے لیے کوئی بھی نہیں ہوگا! آپ نے بے انتہا انتظار کیا۔ آپ پیچھے چھوڑے گئے۔
’’اور دروازہ بند کر دیا گیا‘‘ (متی 25:10).
2. آپ کو سزائے موت دے دی جائے گی اگر آپ اُن دِنوں میں مسیحی بننے کے لیے کوشش کریں گے۔ بائبل اُن کے بارے میں بات کرتی ہے ’’جن کے سر یسوع کی گواہی دینے اور خُدا کے کلام کی وجہ سےقلم کر دیے گئے، جنہوں نے نہ اُس حیوان کو نہ اُس کی مورت کو سجدہ کیا تھا، نہ اپنی پیشانی یا ہاتھوں پر اُس کا نشان لگوایا تھا‘‘ (مکاشفہ20:4)۔
آپ کو احساس ہو جائے گا کہ آپ بہت بڑے مصائب کے دور میں ہیں۔ وہ آپ کے ہاتھ یا پیشانی کی کھال میں ایک مائیکروچِپ یا کچھ نہ کچھ اُسی جیسا گھسا دیں گے۔ آپ کو یاد آ جائے گا کہ یہ آپ کو مسیح کے دشمن [دجال] کے پرستار کی حیثیت سے سزا دلائے گا۔ آپ کہیں گے، ’’نہیں، میں اِس کو اپنے بدن میں نہیں ڈلواؤں گا۔‘‘ لیکن آپ اُس کے بغیر کوئی بھی چیز خریدنے کے قابل نہیں ہونگے۔ آپ کے ہاتھوں کا کوئی بھی چیز خریدنے کے لیے ’’تجزیہ scanned‘‘ کیا جائے گا۔ آپ فاقوں پر آ جائیں گے۔ آپ دکان سے خوراک نہیں خرید پائیں گے! کوئی نہ کوئی آپ کو پکڑوا دے گا۔ وہ آپ کا ایک مسیحٰی ہونے کی وجہ سے سر قلم کر دیں گے۔ آپ ایک طرح سے یا دوسرے طرح سے اپنا سب کچھ گنوانے جا رہے ہیں، کیونکہ آپ پیچھے چھوڑ دیے گئے تھے!
’’اور دروازہ بند کر دیا گیا‘‘ (متی 25:10).
3. آپ کو کٹھور انصاف میں سے گزرنا پڑے گا۔ کوئی کہتا ہے، ’’اچھا، میں بس اُنہیں وہ مائیکروچِپ اپنے ہاتھ کی کھال کے نیچے ڈالنے دوں گا۔ میں ٹھیک رہوں گا۔ وہ میرے سر کو قلم نہیں کریں گے۔‘‘ لیکن اگر آپ اپنے سر کو قلم کروانے سے بچ جاتے ہیں، آپ کو تب بھی کٹھور انصاف سے گزرنا پڑے گا!
(1) آپ کے بدن پر ایک ہولناک ناسور نمودار ہو جائے گا جو آپ کے لیے دِن اور رات ناقابل برداشت درد کا تجربہ سہنے کا سبب بن جائے گا (مکاشفہ15:6)
۔(2) سمندروں کے تمام پانیوں میں اور تازے پانی میں بھی زہر ملا ہوا ہو گا۔ سارے کے سارے پانی زہریلے ہو جائیں گے۔ آپ کے پاس پینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہوگا (مکاشفہ16:3۔4)۔
(3) آپ تپش سے جُھلس جائیں گے۔ ایک شہابی پتھر گِرے گا اور آپ کو جُھلسا دے گا۔ آپ کا جسم ہولناک طور پر جُھلس جائے گا۔ اُس وقت تک کوئی دوائی نہیں ہوگی۔ آپ اپنے جلے ہوئے بدن پر ناسوروں میں سے نکلتی ہوئی پیپ کے ساتھ اِدھر اُدھر پھریں گے (مکاشفہ16:8۔9)۔
(4) ہر طرف بجلی چلی جائے گی۔ آپ رات میں درد سے اپنی زبان کو کُترتے ہوئے مکمل تاریکی میں ہوں گے (مکاشفہ16:10۔11)۔
(5) دُنیا کی فوجیں متحرک ہو جائیں گی۔ یہ آپ کو مذید اور زیادہ بے آرامی اور پریشانی میں مبتلا کر دے گا – جیسا کہ جنگ ہمیشہ کرتی ہے۔ آپ میں سے بے شمار لوگ – مرد اور خواتین – اپنی مرضی کے خلاف ملٹری کی سروس میں زبردستی بھرتی کر دئیے جائیں گے (مکاشفہ16:12۔16)۔
(6) ایک بہت بڑا زلزلہ آئے گا، اب تک ریکارڈ کیے گئے کسی بھی زلزلے کے مقابلے میں بہت بڑا۔ پھر زمین پر شہابی پتھر اولوں کی مانند گِریں گے۔ آپ کہاں پر چُھپیں گے؟ عمارتیں زلزلوں کی وجہ سے کھنڈر ہو چکی ہونگی۔ آپ کہاں پر چُھپیں گے؟ (مکاشفہ16:17۔21)۔
اور یاد رکھیں آپ کے ساتھ یہ سب کچھ اِس لیے ہوگا کیونکہ آپ نے مسیح میں ایمان لانے والی اپنی تبدیلی کو التوا میں رکھ چھوڑا۔ آپ جانتے تھے کہ یسوع مسیح آپ کے گناہوں کی ادائیگی کے لیے صلیب پر قربان ہوا تھا۔ آپ جانتے تھے کہ وہ مُردوں میں سے زندہ ہو گیا تھا اور خُدائے قادرِ مطلق کے داہنے ہاتھ پر آسمان میں اُٹھا لیا گیا تھا۔ آپ جانتے تھے کہ آپ کو اپنے گناہوں کی معافی اور اُنہیں اُس کے خون کے وسیلے سے دھونے کے لیے خُدا کے بیٹے کی ضرورت تھی۔ آپ یہ باتیں جانتے تھے – لیکن آپ حماقتیں کرتے رہے۔ آپ کھیلتے رہے اور ہنستے رہے اور بہانے بناتے رہے۔ آپ کو پیچھے چھوڑ دیا گیا!
’’اور دروازہ بند کر دیا گیا‘‘ (متی 25:10).
ڈاکٹر ہائیمرز، مہربانی سے آئیں اور اِس عبادت کا اختتام کریں۔
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
واعظ سے پہلے کلام پاک میں سے تلاوت مسٹر نوح سونگ Mr. Noah Song نے کی تھی: متی 25:1۔10۔
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجیمن کینکیڈ گریفتھ نے گایا تھا: ’
’میں خواہش کرتا ہوں ہم سب تیار رہے ہوتےI Wish We’d All Been Ready‘‘ (شاعر لیری نارمن Larry Norman، 1947۔2008)۔
لُبِ لُباب اور دروازہ بند کر دیا گیا AND THE DOOR WAS SHUT ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ ’’اور دروازہ بند کر دیا گیا‘‘ (متی 25:10).
I. پہلی بات، اگر آپ غیرنجات یافتہ ہیں، تو آپ پر دروازہ بند کر دیا جائے گا – ریپچر کے موقع پر پیچھے چھوڑ دیے جائیں گے، متی 25:10۔13؛ II. دوسری بات، آپ کو احساس ہونا چاہیے کہ تمام کی تمام علامتیں اپنی اپنی جگہ پر ہیں۔ آپ پر اِس صبح ہی دروازہ بند کیا جا سکتا ہے، متی 24:37۔41۔ III. تیسری بات، آپ خواہش کریں گے کہ آپ مُردہ ہوتے جب آپ سے ریپچر چھوٹ گیا – اور دروازہ بند کر دیا گیا، مکاشفہ 9:6؛ 9:1۔12؛ 20:4؛ 16:1۔21۔ |