اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
گنہگاروں کے لیے روٹی مانگنا – ایک نئی سوچ!ASKING BREAD FOR SINNERS – A NEW THOUGHT! ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ |
چند ایک منٹ قبل جان سیموئیل کیگن نے لوقا11:5۔13 پڑھی تھی۔ لیکن میں آپ سے چاہتا ہوں کہ اِس کو دوبارہ کھولیں۔ یہ سیکوفیلڈ بائبل میں صفحہ 1090 پر ہے۔ یہ پُرخلوص گزارش کرنے والے دوست کی تمثیل ہے۔ میں آج کی رات اِس تمثیل میں سے کچھ اہم باتیں سامنے لانے جا رہا ہوں۔
پہلی بات، اِس تمثیل میں تین لوگ ہیں۔
’’اور اُس نے اُن سے کہا، فرض کرو کہ تُم میں سے کسی کا ایک دوست ہے۔ وہ آدھی رات کو اُس کے پاس جا کر کہتا ہے کہ اَے دوست! مجھے تین روٹیاں دے کیونکہ میرا ایک دوست سفر کرکے میرے پاس آیا ہے اور میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ اُس کی خاطر تواضع کر سکوں؟‘‘ (لوقا11:5۔6).
وہ پہلا ’’دوست‘‘ جس کے پاس کافی روٹی ہے۔ وہ خُدا باپ ہے۔ دوسرا دوست وہ شخص ہے جو روٹی مانگ رہا ہے۔ وہ ایک مسیحی ہے، جس کو روٹی کی ضرورت ہے۔ تیسرا دوست وہ شخص ہے جو مسیحی کے پاس آتا ہے۔ وہ ایک گمراہ ہستی ہے، ایک ہستی جس نے نجات نہیں پائی ہے۔ یہ وہ ہستی ہے جس کو روٹی کی ضرورت ہے۔ آپ اور میں جو سچے مسیحی ہیں خُدا اور اُن لوگوں کے درمیان کھڑے ہوتے ہیں جو گمراہ ہیں۔ اِس تمثیل میں ’’روٹی‘‘ کیا ہے؟ اِس سے پہلے ہم میں سے کچھ سوچتے تھے وہ روٹی پاک روح تھی۔ لیکن میں اب سوچتا ہوں وہ غلط ہے۔ سچ ہے، آیت 13 میں، دعا کے جواب میں، پاک روح بخشا گیا ہے،
’’پس جب تم بُرے ہو کر بھی اپنے بچوں کو اچھی چیزیں دینا جانتے ہو تو کیا آسمانی باپ اُنہیں پاک روح فراوانی سے عطا نہیں فرمائے گا جو اُس سے مانگتے ہیں؟‘‘ (لوقا11:13)۔
لیکن میں اب قائل ہو چکا ہوں کہ وہ ’’روٹی‘‘ پاک روح نہیں ہے۔ ڈاکٹر جان آر۔ رائس نے لوقا میں سے اِس تمثیل پر تفصیل میں لکھا ہے (دعا: مانگنا اور پاناPrayer: Asking and Receiving، سورڈ آف دی لارڈSword of the Lord، 1970، صفحہ70)۔ ’’روٹی‘‘ سے تعلق رکھتے ہوئے، ڈاکٹر رائس نے کہا یہ مسیح ہے۔ ’’وہ خود ہی وہ روٹی ہے۔‘‘ (یوحنا6:35)۔ اِس سے پہلے میں سوچتا تھا پاک روح وہ ’’روٹی‘‘ تھی۔ لیکن میں غلط تھا۔ وہ روٹی خود مسیح ہے۔ یہ بات نئے عہدنامے میں واضح ہو جاتی ہے۔ تقریباً پورا ایک باب مسیح کے بارے میں ’’زندگی کی روٹی‘‘ کی حیثیت سے بات کرتا ہے۔ سُنیے یسوع نے یوحنا کے چھٹے باب میں کیا کہا:
’’خُدا کی روٹی وہ ہے جو آسمان سے اُترتی ہے اور دُنیا کو زندگی بخشتی ہے‘‘ (یوحنا6:33)۔
’’زندگی کی روٹی میں ہوں‘‘ (یوحنا6:35)۔
’’وہ زندگی کی روٹی میں ہوں‘‘ (6:48)۔
میں وہ زندگی کی روٹی ہوں‘‘ (یوحنا6:51)۔
’’وہ روٹی جو میں دوں گا میرا گوشت ہے‘‘ (یوحنا6:51)۔
گاہے بگاہے ہمیں بتایا گیا کہ یسوع خود ’’زندگی کی وہ روٹی‘‘ ہے۔
پھر کیوں مسیحی لوقا11:6 میں کہتا ہے، ’’میرا ایک دوست…. میرے پاس آیا ہے، اور میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ اُس کی خاطر تواضع کر سکوں‘‘؟ چونکہ ہم اُنہیں ’’زندگی کی وہ روٹی‘‘ کھلانے کے لیے بے بس ہوتے ہیں‘‘! ہمارے بشروں کو جیتنے میں اور ہماری منادی میں، ہمارے پاس واقعی میں اُنہیں زندگی کی روٹی دینے کے لیے طاقت نہیں ہوتی! ہم خوشخبری کو جانتے ہیں، لیکن ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے پاس طاقت نہیں ہے، اِس طرح سے ہم جانتے ہیں، ’’میرا ایک دوست…. میرے پاس آیا ہے، اور میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ اُس کی خاطر تواضع کر سکوں‘‘ (لوقا11:6)۔
یہ میرا اعتراف ہے – ’’میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ اُس کی خاطر تواضع کر سکوں۔‘‘ یہ ہے جو بے شمار نوجوان لوگ محسوس کرتے ہیں جب وہ دورِ حاضرہ میں ایک بپٹسٹ گرجا گھر میں آتے ہیں۔ وہ محسوس کرتے ہیں کہ گرجا گھر اُنہیں کوئی ایسی چیز نہیں پیش کر سکتا جس کی اُنہیں ضرورت ہے۔ ہمارے زیادہ تر بپٹسٹ گرجا گھروں میں، اُن کے پاس ’’اُن کی خاطر تواضع کرنے کے لیے ما سوائے چند ایک ہم عصر گیتوں کے اور کچھ بھی نہیں ہوتا۔‘‘ میں کس قدر اُن سے نفرت کرتا ہوں! وہ سب کے سب ایک جیسے ہی لگتے ہیں! وہ سب ’’گیتوں کی پرستش‘‘ کرتے ہیں – اور اُن میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا جو ایک گنہگار کو اپنے لیے یسوع کی ضرورت کے بارے میں سوچنے کے لیے تیار کر پائے! میرے پاس اُن کی خاطر تواضع کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے! کچھ بھی نہیں! کچھ بھی نہیں! کچھ بھی نہیں! ماسوائے ایک گِھسے پٹے ’’پرستش‘‘ کے گیت کے۔ کچھ بھی نہیں! کچھ بھی نہیں! اُس کی خاطر تواضع کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں! کچھ بھی نہیں! کچھ بھی نہیں! کچھ بھی نہیں ماسوائے ایک مٹی کی مانند خشک، بے جان آیت بہ آیت بائبل کی تفسیر کے۔ کچھ بھی نہیں ماسوائے مُردہ ’’پرستش‘‘ کے گیتوں کے اور ایک بیزار کُن اور بوریت والے بائبل کے مطالعے کے۔ آپ اِس کے بارے میں پچھلی رات سُن چکے ہیں! کسی بھی توانا، عام نوجوان شخص کی اُس طرح سے مدد نہیں کی جا سکتی۔ واحد جیتی جاگتی بات پال ریڈر Paul Rader کا اِیسٹر کا عظیم گیت ’’دوبار زندہ ہوا Alive again‘‘ گانا تھا۔ ہم اِس قدر زیادہ ایک آدھ مری عبادت سے مدہوش ہو چکے تھے کہ مجھے یہ بہتر طور پر گانے کے لیے ہمیں کافی حد تک جگانے کے لیے چیخنا پڑا اور پسینہ بہانا پڑا! تعجب کی کوئی بات نہیں اگر ہمارے گرجا گھر دُنیا میں سے گمراہ نوجوان لوگوں کو جیت نہیں سکتے! کوئی تعجب کی بات نہیں ہم گرجا گھر میں پہلے ہی سے نوجوان لوگوں کو 90 % کھو چکے ہیں۔ کوئی تعجب نہیں یہی میرے ساتھ ہوا تھا جب میں نوجوان تھا۔ میرے گرجا گھر میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا جو مجھے اپنی جانب کھینچتا۔ وہ مُردہ، خشک اور بوسیدہ تھا۔ مجھے للکارنے کے لیے میرے پہلے والے گرجا گھر میں کچھ بھی نہیں تھا۔ میرا ذہن ہر عبادت میں خالی ہو جاتا تھا کیونکہ یسوع وہاں نہیں تھا۔ مجھے یوں لگتا تھا جیسے تمام کی تمام عبادتیں گرجا گھر کی خواتین کو خوش کرنے کے لیے مرتب کی گئی تھیں۔ اُن کے پاس میری خاطر تواضع کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں تھا! ٹی۔وی۔ پر چارلس سٹینلی پر ایک نظر ڈالیں، یا انٹرنیٹ پر پال چیپلPaul Chappell کو دیکھیں۔ مُردہ، خشک، غیردلچسپ اپنے گناہ، اپنی تنہائی اور اپنی دائمی منزل کے لیے یسوع مسیح کو جواب کی حیثیت سے قائم کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ ’’میرا ایک دوست سفر کرکے میرے پاس آیا ہے اور میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ اُس کی خاطر تواضع کر سکوں!‘‘ میں رِک وارن Rick Warren کے گرجا گھر میں جا چکا ہوں۔ میں ڈالاس میں پہلے بپٹسٹ گرجا گھر میں جا چکا ہوں۔ میں ہمارے BBFI گرجا گھروں میں جا چکا ہوں! وہ اِس قدر مدہوشی دکھائی دیتے ہیں کہ اُنہیں احساس تک نہیں ہوتا کہ اُن کے پاس ’’اُس کی خاطر تواضع کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔‘‘
اِس کا جواب آیت 9 اور 10 میں ہے۔
’’اور میں تُم سے کہتا ہُوں، مانگتے رہو گے تو تمہیں دیا جائے گا، ڈھونڈتے رہو گے تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاتے رہو گے تو تمہارے لیے کھول دیا جائے گا۔ کیونکہ جو مانگتا ہے اُسے ملتا ہے، جو ڈھونڈتا ہے وہ پاتا ہے اور جو کھٹکھٹاتا ہے اُس کے لیے دروازہ کھول دیا جائے گا۔ تُم میں سے کون سا باپ ایسا ہے کہ جب اُس کا بیٹا مچھلی مانگے تو اُسے مچھلی نہیں بلکہ سانپ پکڑا دے؟ یا انڈا مانگے تو اُس کے ہاتھ میں بِچھُو تھما دے۔ پس جب تُم بُرے ہوکر بھی اپنے بچوں کو اچھی چیزیں دینا جانتے ہو تو کیا آسمانی باپ اُنہیں پاک روح افراط سے عطا نہ فرمائے گا جو اُس سے مانگتے ہیں‘‘ (لوقا11:9۔13).
یسوع تمثیل کا خاتمہ ہمیں اُس وقت تک کے لیے تلاش کرتے رہنے، کھٹکھٹاتے رہنے اور مانگتے رہنے کے لیے کرتے ہوئے کہتا ہے جب تک ہمارا باپ جو آسمان میں ہے ’’اُنہیں جو اُس سے مانگتے ہیں پاک روح بخش نہیں دیتا‘‘ (لوقا11:13)۔ مانگنا جاری رکھو (یہ ہے جو یونانی میں مطلب ہوتا ہے)۔ تلاش کرتے رہو! کھٹکھٹاتے رہو! مانگتے رہو!
دیکھا آپ نے، عبادتوں میں ہمارے پاس پاک روح کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ ہمارے پاس پاک روح کو ہونا چاہیے ورنہ یسوع ہمیں اہم نہیں لگے گا – اور یسوع تو یہاں تک کہ موجود بھی نہیں ہوگا! اور کوئی بھی نجات نہیں پائے گا! آیت 8 میں نجات دہندہ کہتا ہے،
’’اگرچہ وہ اُس کا دوست ہے، وہ اُٹھ کر نہ بھی دے تو بھی اُس کے بار بار اصرار کرنے کے باعث ضرور اُٹھے گا اور جتنی روٹیوں کی اُسے ضرورت ہے دے گا‘‘ (لوقا 11:8).
کنگ جیمس بائبل KJV میں ’’فوری ضرورتimportunity‘‘ کی حیثیت سے یونانی میں ترجمہ کا مطلب ہوتا ہے ’’بے شرم ثابت قدمی۔‘‘ ثابت قدمیpersistence – اِس کا مطلب ہوتا ہے کہ ہمیں ہر عبادت کے لیے پاک روح کی قوت کے لیے دعا مانگنی چاہیے۔ بیابان میں ’’منّہ‘‘ گل سڑ جاتا اگر اسرائیلی اُس کو رات گئے تک بچا کر رکھنے کی کوشش کرتے۔ ایسا ہی آج ہے۔ دعائیہ اجلاس اور عبادتیں ’’گل سڑ‘‘ جائیں گی جب تک ہم ہر دعائیہ اجلاس اور ہر عبادت سے پہلے دعا میں بے شرمی کے ساتھ ثابت قدم نہیں رہتے!
ہم اپنی عبادتوں میں سے یسوع کو باہر نکال چکے ہیں – بالکل جیسے مکاشفہ کی کتاب میں لودیکیہ کی کلیسیا میں اُس کو باہر کر دیا گیا تھا۔ وہ جوش کے بغیر تھے۔ کوئی آتش فشانی نہیں! کوئی گرج نہیں! کوئی متحرک گلوکاری نہیں! کوئی تبلیغ نہیں – صرف آیت بہ آیت بائبل کی مُردہ تاویل! آپ کو ایک مردہ تفسیراتی واعظ دینے کے لیے پاک روح کی ضرورت نہیں ہوتی! تفسیراتی واعظ دماغ کے ساتھ بات کرتے ہیں! ایونجلسٹ واعظ دِل کے ساتھ بات کرتے ہیں! دِل کے ساتھ! دِل کے ساتھ! ’’کیونکہ انسان دِل سے ایمان لا کر راستباز ٹھہرایا جاتا ہے‘‘ (رومیوں10:10)۔ دِل کے ساتھ – دماغ کے ساتھ نہیں! تنہا دماغ کے ساتھ نہیں! مسیح کو دِل کے ساتھ بات کرنی چاہیے ورنہ کوئی بھی نجات نہیں پائے گا – ورنہ کوئی بھی حیات نو یعنی نئی زندگی نہیں پائے گا – ورنہ کوئی بھی زندگی کی روٹی کو چکھ نہیں پائے گا! یسوع کو ہماری لاپرواہ ایوینجلیکل اور بپٹسٹ عبادتوں میں سے نکلا جا چکا ہے! نکلا جا چکا ہے! نکلا جا چکا ہے! نکلا جا چکا ہے! یسوع کہتا ہے، ’’میں دروازے پر کھڑا ہوں اور کھٹکھٹا رہا ہوں‘‘ (مکاشفہ3:20)۔ وہ کیوں گرجا گھر کے باہر کھڑا دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے؟ کیونکہ ہم اُسے باہر نکال چکے ہیں، اِس لیے۔ اگر ہم ہر عبادت میں پاک روح کی وساطت سے دعا نہیں مانگتے، تو ہم اُن عبادتوں میں یسوع کو نہیں پائیں گے! یسوع صرف اُسی وقت آتا ہے جب پاک روح موجود ہوتا ہے – اور پاک روح صرف اُسی وقت موجود ہوتا ہے جب ہم اُس کے لیے دعا مانگتے ہیں! صرف تب ہی موجود ہوتا ہے جب ہم اُس کے لیے دعا مانگتے ہیں! صرف تب ہی موجود ہوتا ہے جب ہم اُس کے لیے دعا مانگتے ہیں! ہماری بے شمار عبادتیں ایک کاتھولک عبادت کے مقابلے میں کوئی زیادہ جوش والی نہیں ہوتی۔ آپ یہ دیکھ ہی چکے ہیں۔ آپ یہ دیکھ ہی چکے ہیں۔ درحقیقت، یہ کاتھولک عبادت کے مقابلے میں زیادہ مُہلک تھی! اور آپ جانتے ہیں میں دُرست ہوں!
’’میرا ایک دوست … میرے پاس آیا ہے اور میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ اُس کی خاطر تواضع کر سکوں‘‘
(لوقا 11:6).
اور وہ ’’روٹی‘‘ کیا ہے جو اُس آدمی نے آدھی رات کے وقت مانگی تھی؟ وہ کیا چاہتا تھا جب اُس نے اپنے پڑوسی کے دروازے پر زور زور سے دستک دی تھی؟ وہ روٹی جس کی اُس کو تلاش تھی، اور وہ روٹی جس کے لیے اُس نے کھٹکھٹایا تھا، اور وہ روٹی جو اُس نے مانگی تھی خود یسوع تھا۔ اِس کے علاوہ اور کیا ہو سکتا ہے جس کی گنہگاروں کو ضرورت ہوتی ہے؟ آیت 13 کے اختتام پر، یسوع نے کہا، ’’تو کیا آسمانی باپ اُنہیں پاک روح افراط سے عطا نہ فرمائے گا جو اُس سے مانگتے ہیں؟‘‘ (لوقا11:13)۔ سیکوفیلڈ کی غور طلب بات یہاں پر ایک بات کو نظر انداز کر گئی۔ دعا کا جنگجو پاک روح خود کے لیے نہیں مانگ رہا۔ وہ اپنے گمراہ دوست کے لیے پاک روح کی دعا مانگ رہا ہے جو یسوع پر کبھی بھی بھروسہ نہیں کرے گا جب تک پاک روح اُس کے دِل کو نہیں کھولتا اور اُسے یسوع کی جانب نہیں کھینچتا!
’’میرا ایک دوست سفر کرکے میرے پاس آیا ہے اور میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ اُس کی خاطر تواضع کر سکوں‘‘
بِلاشُبہ، اگر خُدا پاک روح نہیں بخشتا، ہماری دعاؤں کے جواب میں تو آپ کے پاس گمراہ گنہگاروں کو دینے کے لیے بالکل کچھ بھی نہیں ہوتا! ڈاکٹر جان آر۔ رائس نے اِس بات کو بخوبی کہا۔
یسوع نے دعا… کے بارے میں صحیح الفاظ میں تب تک نہیں کہا جب تک اِس سبق کا انتہائی اختتام نہیں آ گیا، کہ وہ شاگردوں کو تعلیم دے رہا تھا پاک روح سے دعا مانگنے کے لیے… کون واقعی میں حیات انواع لاتا ہے، سزایافتہ گنہگار اور اُنہیں مسیح میں ایمان دلا کر تبدیل کرتا ہے، جو خُدا کے بندے کو حکمت اور قوت اور قیادت بخشتا ہے! جب ہم گنہگاروں کے لیے روٹی کی دعا مانگتے ہیں، ہمارا واقعی میں مطلب ہوتا ہے کہ ہمیں ضرورت ہے… خدا کے پاک روح کی (رائسRice، ibid.، صفحہ96)۔
اب میں آپ میں سے اُن لوگوں کے ساتھ بات کر رہا ہوں جو ابھی تک گمراہ ہیں۔ تمثیل میں یسوع مسیح وہ روٹی ہے۔ کسی بھی اور چیز کے مقابلے میں سب سے زیادہ جس چیز کی آپ کو ضرورت ہے وہ خُداوند یسوع مسیح ہے! جب تک ہمارے گرجا گھر کی عبادتوں میں آپ پر پاک روح نازل نہیں ہوتا آپ کبھی بھی اپنے گناہوں کی سزایابی میں نہیں آئیں گے۔ یسوع نے کہا،
’’جب وہ مددگار آ جائے گا تو … وہ دنیا کو مجرم قرار دے گا‘‘ (یوحنا 16:8).
ہم دعا مانگ رہے ہیں کہ پاک روح آپ جیسے گنہگار کو آپ کے دِل میں ناگوار گناہ کو محسوس کرانے کے لیے نازل ہو، آپ کے سخت ہوئے دِل کی گہری گناہ کی بھرپوری کو محسوس کرانے کے لیے نازل ہو۔ اگر پاک روح آپ کو اُس میں سے کسی بھی بات کو کبھی محسوس نہیں کراتا تو آپ کبھی بھی مسیح کی ضرورت کو حقیقت میں محسوس نہیں کر پائیں گے۔
تب، یہ بھی، ہمیں خدا کے پاک روح سے آپ کو مسیح کی جانب مکمل نجات کے لیے کھینچنے کے لیے بھی دعا مانگنی چاہیے۔ کیونکہ نجات دہندہ نے کہا،
’’میرے پاس کوئی نہیں آتا جب تک کہ باپ جس نے مجھے بھیجا ہے اُسے کھینچ نہ لائے‘‘ (یوحنا 6:44).
لہٰذا، ہمیں خُدا کے پاک روح سے آپ کو یسوع کی جانب کھینچنے کے لیے دعا مانگنی چاہیے، کیونکہ صرف یسوع ہی آپ کو گناہ اور جہنم سے نجات دلا سکتا ہے۔
ابھی تک آپ نے خُوشخبری کو صرف سُنا ہے۔ آپ نے صرف سُنا ہے کہ یسوع آپ کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر قربان ہوا۔ آپ نے صرف سُنا ہے کہ یسوع کا خُون آپ کے گناہ دھو سکتا ہے اور خُدا کی نظر میں آپ کو راستباز ٹھہرا سکتا ہے۔ آپ سُن چکے ہیں کہ یسوع مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے۔ اور آپ نے صرف سُنا ہے کہ وہ آسمان میں زندہ ہے اور آپ کے لیے دعا مانگ رہا ہے۔ آپ نے صرف اِن حقائق کو سُنا ہے، لیکن آپ نے کبھی بھی خود اپنی زندگی میں اِن کا تجربہ نہیں کیا۔ اور آپ اِن شاندار حقائق کا کبھی بھی تجربہ نہیں کر سکتے اگر آپ ہر اِتوار کے اِتوار گرجا گھر میں محض بیٹھے ہی رہتے ہیں، صرف اُن کے بارے میں بار بار سُنتے ہی رہتے ہیں۔ اُن حقائق کو سُننے کے مقابلے میں کچھ نہ کچھ زیادہ آپ کے ساتھ رونما ہونا چاہیے ورنہ آپ کبھی بھی نجات نہیں پائیں گے!
پاک روح کو نیچے آنا چاہیے اور آپ کو گناہ کی بھرپوری کو محسوس کرانا چاہیے۔ پاک روح کو نیچے آنا چاہیے اور آپ کو یسوع کی جانب کھینچنا چاہیے۔ پاک روح کو نیچے آنا چاہیے اور آپ کو جیتے جاگتے مسیح کے ساتھ ایک الہٰی انسانی سامنا کروانا چاہیے۔ نجات دہندہ کی جانب کھینچے جانا آپ کے لیے ایک معجزہ ہو گا۔ آپ کو نئے سرے سے جنم لینے کے لیے ایک معجزے کی ضرورت پڑے گی۔ اور آپ کی زندگی میں وہ معجزہ صرف خُدا کا پاک روح ہی کر سکتا ہے۔ اگر آپ کی روحانی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے پاک روح موجود نہیں ہوتا ہے، اگر ہماری عبادتوں میں پاک روح نہیں ہوتا ہے، اگر وہ غیر حاضر ہوتا ہے تو ہم صرف کہہ سکتے ہیں،
’’میرا ایک دوست … میرے پاس آیا ہے اور میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ اُس کی خاطر تواضع کر سکوں‘‘
(لوقا 11:6).
یہ ہی وجہ ہے کہ ہم آپ کی نجات کے لیے دعا مانگتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہم نے مانگنا جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہم نے تلاش کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہم نے کھٹکھٹانا جاری رکھا ہوا ہے – اور ہم ایسا کرتے رہیں گے جب تک خُدا آسمان چاک نہیں کر دیتا اور اپنے روح کو نازل نہیں کر دیتا آپ کو مسیح میں ایمان دلا کر تبدیل کرنے کے لیے اور آپ کو بدلنے کے لیے، اور آپ کو ابدی زندگی بخشنے کے لیے! یسوع نے کہا کہ ’’آسمانی باپ اُنہیں پاک روح افراط سے عطا فرمائے گا جو اُس سے مانگتے ہیں‘‘ (لوقا11:13)۔ اور ہم آپ کے لیے دعا مانگ رہے ہیں۔ ہم خُدا سے دعا مانگ رہے ہیں کہ پاک روح کو بھیجے جو آپ کو آپ کے گناہ کی سزا یابی میں لائے۔ اور مسیح میں ایمان لانے والے ایک معجزانہ تجربے میں آپ کو مسیح کی جانب کھینچے! مسیح اپنے خون کے ساتھ آپ کے گناہ کو دھو ڈالے گا۔ مسیح اپنی راستبازی کے لبادے میں آپ کو ڈھانپ دے گا اور آپ کو وہ دِل بخشے گا جو خُدا سے محبت اور گناہ سے نفرت کرتا ہے۔ وہ آپ کا پتھر والا دِل لے لے گا اور آپ کو گوشت کا ایک دِل بخشے گا! ’’اس لیے میں آپ کے لیے دعا کر رہا ہوںFor you I am praying۔‘‘ کورس گائیں!
اِس لیے میں تمہارے لیے دعا کر رہا ہوں، اِس لیے میں تمہارے لیے دعا کر رہا ہوں،
اِس لیے میں تمہارے لیے دعا کر رہا ہوں،
اِس لیے میں تمہارے لیے دعا کر رہا ہوں۔
(’’میں تمہارے لیے دعا کر رہا ہوں I Am Praying for You‘‘ شاعر ایس۔ او‘مالے کلاھ
S. O’Malley Clough ، 1837۔1910)۔
ہم نے گذشتہ اِتوار کی شب پاک روح کے لیے دعا مانگی تھی۔ سب چلے گئے تھے اور میں ڈاکٹر کیگن کے ساتھ بیٹھا تھا۔ تب ٹام ژیا Tom Xia آیا اور نجات پائی تھی – کیونکہ پاک روح کو دعا سے نازل کیا گیا تھا! آمین اور آمین!
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
واعظ سے پہلے کلام پاک میں سے تلاوت مسٹر جان سیموئیل کیگن Mr. John Samuel Cagan نے کی تھی: لوقا11:5۔13 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’میں تمہارے لیے دعا کر رہا ہوں I Am Praying for You‘‘
(شاعر ایس۔ او‘مالے کلاھ S. O’Malley Clough ، 1837۔1910)۔