اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
یسوع کی طرف نظریں جمائیں – کسی اور طرف نہیں!!LOOK TO JESUS – NOT SOMEWHERE ELSE ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ ’’ہم اپنے ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں‘‘ (عبرانیوں 12:2). |
ایک مسیحی کی ساری زندگی اِن الفاظ میں تلخیص ہوتی ہے، ’’اپنے ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھ۔‘‘ آپ مسیحی زندگی کا آغاز یسوع پر نظریں جمائے رکھنے سے کرتے ہیں۔ آپ زندگی کا اختتام یسوع پر نظریں جمائے رکھنے سے کرتے ہیں۔ ’’یسوع پر نظریں جمائے رکھنا‘‘ خود ایمان کی تشریح کرتا ہے۔ آپ پھر دوبارہ ’’یسوع پر نظریں جما کر‘‘ جنم لیتے ہیں۔ آپ مسیحی زندگی ’’یسوع پر نطریں جمائے‘‘ بسر کرتے ہیں۔ آپ ’’یسوع پر نظریں جمائے‘‘ ایک مسیحی کی حیثیت سے مرتے ہیں۔ آپ گناہ کے جرم سے ’’یسوع پر نظریں جمائے رکھنے‘‘ کی وجہ سے بچائے جاتے ہیں۔ آپ ’’یسوع پر نظریں جمائے رکھنے‘‘ کی وجہ سے دُنیا پر غالب آتے ہیں۔ آپ کو دعاؤں کا جواب ’’یسوع پر نظریں جمائے رکھنے‘‘ کی وجہ سے ملتا ہے۔ ’’یسوع پر نظریں جمائے رکھنے کی وجہ سے آپ کی موت پر فتح ہوتی ہے۔
اور اِس کے باوجود فطری انسان کے لیے ایسا کرنا ناممکن ہوتا ہے، حالانکہ آپ کے کر چکنے کے بعد یہ انتہائی سادہ دکھائی دیتا ہے۔ مگر انسان کے لیے اُس کی فطری حالت میں
’’لوگوں نے اُسے حقیر جانا اور ردّ کر دیا … اور جسے دیکھ کر ہم مُنہ موڑ لیتے ہیں‘‘ (اشعیا 53:3).
اور اِس طرح سے یہ ایک مبلغ کی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ وہ فطری انسان پر اُس کے نا دیکھنے کی حماقت کو ظاہر کرے۔ ہم ایسا یسوع کے بغیر زندگی کے خالی پن پر منادی کرنے کے ذریعے سے کرتے ہیں۔ ہم ایسا اُن لوگوں کی مثالیں دینے کے ذریعے سے کرتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگیوں کو زندہ درگور کر دیا کیونکہ وہ اُس پر نظریں نہیں جمانا چاہتے تھے۔ ہم ایسا جہنم اور دائمی عذاب پر بات کرنے سے بھی کرتے ہیں۔ ہم یہ گناہ اور اُس کے نتائج کے بارے میں بتانے سے بھی کرتے ہیں۔ ہم یہ ناراض خُدا کے ہاتھوں میں گنہگاروں کے بارے میں بتانے کے ذریعےسے بھی کرتے ہیں۔ ہم یہ ناقابلِ معافی گناہ کے بارے میں خبردار کرنے کے ذریعے سے بھی کرتے ہیں۔
بائبل کی اِن عظیم سچائیوں کی فطری انسان کو بیدار کرنے کے لیے تبلیغ کی جاتی ہے، اور اُس کو ’’یسوع پر نظریں نہ جمانے‘‘ کی تمسخر انگیزی اور حکمت کا فقدان دکھایا جاتا ہے۔ اور، پھر جب خُدا کا فضل انسان پر نازل ہوتا ہے، وہ بیدار ہو جائے گا، اور خود سے کہے گا، ’’یسوع پر نظریں نہ جمانے سے میں کس قدر احمق تھا۔‘‘
اِس سادہ سے واعظ میں مَیں کچھ خیالات کا جواب دوں گا جو شاید آپ کے ذہن میں اُبھرتے ہیں۔ اُن خیالات کا ہماری تلاوت کی جانب سے جواب دیا گیا ہے،
’’ہم اپنے ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں‘‘ (عبرانیوں 12:2).
I۔ پہلی بات، ہم یسوع کے بارے میں تذبذب میں ہیں۔
لفظ ’’تذبذبambivalent‘‘ کا لغت کے مطابق مطلب ہوتا ہے ’’ایک چیز سے بیک وقت پسندیدگی اور ناپسندیدگی۔‘‘ ’’بیک وقت‘‘ کا مطلب ہوتا ہے ’’اُسی وقت کے دوران۔‘‘ وہ شخص جس نے کہا، ’’میں تذبذب ambicalent میں ہوں‘‘ وہ انگریزی کو بخوبی جانتا ہے۔ یہ شخص جانتا ہے کہ اُس لفظ ’’تذبذب‘‘ کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ یسوع کی جانب ایک ہی وقت کے دوران کشش بھی رکھتا ہے اور اُس سے پرے بھی رہتا ہے۔ وہ کیوں بیک وقت دلچسپی بھی محسوس کرتا ہے اور دور بھی رہتا ہے؟ یہ اِس لیے ہوتا ہے کیونکہ وہ دو آراؤں یا فیصلوں کے درمیان ٹِکا ہوا ہوتا ہے، کیونکہ وہ یسوع کے بارے میں ’’دوغلی ذہنیت‘‘ رکھتا ہے (یہوداہ1:8)۔ یہ اِس لیے ہے کیونکہ وہ گناہ سے بھرپور ہے۔ یہ اِس لیے ہے کیونکہ وہ گناہ سے بھرپور رہنے سے باز نہیں رہنا چاہتا۔ یہ اِس لیے ہے کیونکہ وہ گناہ کو کرنا چاہتا ہے اور اُسی دوران میں بچایا جانا چاہتا ہے!
آپ کوئی مختلف نہیں ہیں۔ آپ بھی ایک ہی وقت کے دوران مسیح کی جانب کھینچتے بھی ہیں اور پرے بھی ہٹتے ہیں۔ آپ بھی دو فیصلوں کے درمیان ٹھہرے ہوئے ہوتے ہیں۔ آپ کیوں دو فیصلوں کے درمیان ٹھہر جاتے ہیں؟ آپ ایک ہی وقت کے دوران مسیح کے وسیلے سے بچایا جانا بھی چاہتے ہیں اور گناہ سے بھرپور رہنا بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ آپ اپنی گمراہ دوستیاں بھی رکھنا چاہتے ہیں اور اُسی وقت کے دوران بچایا جانا یا نجات پانا بھی چاہتے ہیں۔ آپ فحش فلمیں دیکھنا جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اُسی وقت کے دوران بچایا جانا بھی چاہتے ہیں۔ آپ سارا سارا دِن گھنٹوں ویڈیو گیمز بھی کھیلنا چاہتے اور اُسی وقت کے دوران نجات پانا بھی چاہتے ہیں۔ لیکن آپ اِس طرح سے کبھی بھی نجات نہیں پائیں گے۔
اِس ہی طرح سے وہ دولت مند حکمران تھا۔ وہ یسوع کو چاہتا تھا – لیکن اُسی وقت کے دوران وہ دولت کے لیے زندہ رہنا چاہتا تھا۔ وہ تذبذب میں تھا۔ وہ یسوع کی اور دولت کی ایک ہی وقت میں خدمت کرنا چاہتا تھا! ایسا ہو نہیں سکتا! آپ ایک ہی وقت میں یسوع کی اور اپنے خاندان کی خدمت نہیں کر سکتے! اگلے ہفتے چینی نیا سال ہوگا۔ اگر آپ ایشیائی وراثت سے ہیں، تو آپ کے والدین آپ کو گرجا گھر نہ پہنچنے اور اُن کے ساتھ جا کر خوشیاں منانے کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن آپ اپنے خاندان کی اور یسوع کی خدمت ایک ہی وقت میں نہیں کر سکتے! اِتوار خُداوند کا دِن ہے۔ ہمیں اِتوار کے روز گرجا گھر میں ہونا چاہیے!
آپ کو اپنے خاندان کو سمجھانا چاہیے کہ آپ چینی نیا سال منانے کے لیے اِتوار کے روز اُن کے ساتھ نہیں ہو سکتے کیونکہ آپ کو گرجا گھر میں ہونا چاہیے! اُن سے کہیں کہ تہوار منانے کا عمل کسی اور وقت میں کر لیں، جب یہ گرجا گھر کے جَدول کے ساتھ متصادم نہیں ہوتا ہے! اگر وہ یہ نہیں کریں، تب آپ کو اپنے والدین کے غصے کا خطرہ مول لینا ہوگا اور اِتوار کے روز گرجا گھر میں ہونا ہوگا! اگر آپ اِس اِتوار کو گرجا گھر میں نہیں ہوتے، تو آپ بالکل اُس نوجوان دولت مند حکمران کی مانند ہوں گے جو مسیح کی پیروی کرنے کے لیے اپنے دھن دولت کو نہیں چھوڑ پاتا! آپ مسیح کی پیروی کرنے کے لیے اپنے خاندان کو چھوڑنے کے قابل نہیں ہوں گے! آپ یسوع کی جانب تذبذب کا شکار ہوں گے! یہ بائبل میں بالکل بھی غیرمعمولی نہیں ہے۔ یہوداہ یسوع کی طرف سے تذبذب میں تھا۔ اُن دونوں لوگوں، اُس دولت مند نوجوان حکمران اور یہوداہ نے، اپنی جانوں کو گنوا دیا کیونکہ وہ تذبذب ہی میں رہے تھے، بیک وقت یسوع کی جانب کھینچے ہوئے بھی اور اُس سے پرے ہٹے ہوئے بھی، جب تک کہ انتہائی تاخیر نہ ہو گئی۔
اُس دولت مند نوجوان حکمران اور یہوداہ کی مانند مت ہوں! اپنے تذبذب کا فیصلہ کریں اور ایمان کے وسیلے سے خود کو یسوع کے حوالے کر دیں،
’’ہم اپنے ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں‘‘ (عبرانیوں 12:2).
حتمی طور پر آپ کے ساتھ کوئی ایک یا دوسرا ہو گا، جیسا کہ یہ اُن تمام لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو بیک وقت یسوع کی جانب کھینچے ہوئے بھی ہوتے ہیں اور اُس سے پرے بھی ہٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ مجھے وہ انتہائی لمحہ یاد ہے جب میں نے تذبذب میں رہنا چھوڑا تھا۔ آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ اُس پار یسوع کے پاس چلے جائیں چاہے کوئی بھی قیمت چکانی پڑے اور آپ ایک ہی لمحہ میں نجات پا جائیں گے۔
II۔ دوسری بات، یسوع پر نظریں جمائیں، نا کہ بائبل پر۔
آپ کا مسئلہ یہ ہے کہ آپ بائبل پر نظریں جمائے ہوئے ہوتے ہیں، بجائے اِس کے کہ
’’اپنے ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں‘‘ (عبرانیوں 12:2).
دوسری نسل کے مقابلے میں یہ نسل مختلف ہے۔ گزرے ماضی کی نسلوں میں، لوگوں نے وہ کام کیے کیونکہ اُنہوں نے ’’یہ کرنا محسوس کیا۔‘‘ لوگ اپنے جذبات کے ساتھ منسلک تھے۔ چونکہ وہ اپنے جذبات کے ساتھ منسلک تھے، وہ آسانی کے ساتھ اُن سے اضطراب میں مبتلا ہو جاتے تھے۔ یہ نسل بے شمار طریقوں سے ماضی کی نسلوں سے مختلف ہے۔ آپ باتوں کو جاننا چاہتے ہیں۔ آپ یقینی طور پر باتوں کو جاننا چاہتے ہیں۔ آپ آن لائن جا کر قدم بہ قدم یا مرحلہ وار رہنمائی کی گائیڈ پڑھنا چاہتے ہیں اور پھر اُس کی مشق کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کے کچھ نہ کچھ سیکھ چکنے اور اُس کی مشق کر چکنے کے بعد – آپ اب اُسے جانتے ہیں۔ آپ کو جوابات چاہئیں۔ آپ ذہنی طور پر چیزوں کو جاننا چاہتے ہیں۔ ابلیس اِس رُجحان کو بائبل کے جوابات کو جاننے کے لیے اُس میں دیکھنے پر مجبور کرنے کی چال استعمال کرتا ہے۔ مگر بائبل آپ کے مسئلے کا حل نہیں ہے۔ یسوع جواب ہے۔
آپ شاید ذہنی طور پر سمجھ جائیں کہ آپ گناہ سے بھرپور ہیں۔ آپ واعظ میں پیش کی گئی وجوہات اور ثبوتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے متفق ہو سکتے ہیں کہ آپ کو یسوع کی ضرورت ہے۔ لیکن آپ نے اپنے لیے یسوع کی ضرورت کو محسوس نہیں کیا۔ آپ نے محسوس نہیں کیا کہ گمراہ یا برگشتہ ہونا کیسا لگتا ہے۔ آپ نے محسوس نہیں کیا کہ خوفزدہ ہونا، مایوس ہونا اور بے بس ہونا کیسا لگتا ہے۔ کیونکہ آپ اِس طرح سے محسوس نہیں کرتے، آپ کسی ذہنی تجربے کی تلاش کر رہے ہوتے ہیں ناکہ روحانی تجربے کی۔ آپ کسی سچائی کا ذہنی شعور چاہتے ہیں جسے آپ بائبل میں سے سیکھ سکیں۔ مگر بائبل کو جاننا کافی نہیں ہوتا! وہ چیز جو اہم ہے یسوع ہے۔ آپ یسوع سے اپنا چہرہ علم الہٰیات اور مذہبی فلسفوں اور مذید اور عِلمیت کے ذریعے سے چُھپا رہے ہیں! مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی میں، یسوع کی مذید اور ’’تضحیک نہیں کی جاتی اور مسترد نہیں کیا‘‘ جاتا۔ آپ ’’اُس سے‘‘ مذید اور چہرہ نہیں چُھپاتے (اشعیا53:3)۔ اِس کے بجائے، آپ توما کے ساتھ مل کر کہیں گے،
’’اَے میرے خداوند اور اَے میرے خدا‘‘ (یوحنا 20:28).
آپ نئی معلومات کو جاننے کے لیے کئی کئی مہینے یا یہاں تک کہ سالوں مٹر گشتی کر سکتے ہیں۔ مگر آپ اصل میں خود اپنے ہی ذہن میں بھروسہ کر رہے ہوتے ہیں، بجائے اِس کے کہ یسوع کے لیے ظاہری طور پر نطریں جمائیں۔ اگر آپ اپنے ذہن پر بھروسہ کرتے رہنا جاری رکھیں گے تو آپ کبھی بھی مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوں گے۔ آپ اُس ذہنی رکاوٹ کو عبور کرنا تلاش کر رہے ہیں جو آپ کو نجات دلائے گا۔ بائبل آپ کو ’’وہ سیکھنے کی کوشش تو کرتے ہیں مگر کبھی اِس قابل نہیں ہوتے کہ حقیقت کو پہچان پائیں‘‘ (2 تیموتاؤس3:7)۔ اپنے ذہن پر انحصار کرنا چھوڑ دیں! آپ یہ بات کبھی بھی نہیں سیکھ پائیں گے! آپ کبھی بھی جتنا ضروری ہو اُتنا سیکھ نہیں پاتے! بائبل کا معائنہ کرنا چھوڑ دیں! بائبل میں آپ کے گناہوں کو دھو ڈالنے کے لیے کوئی خون نہیں ہوتا! یسوع کا معائنہ کریں!
’’اپنے ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں‘‘ (عبرانیوں 12:2).
آپ ویسا نہ کریں؛ آپ یسوع پر نظریں جمانے کے بجائے بائبل کے فلسفوں پر نظریں جماتے ہیں۔ لیکن یہاں تک کہ یسوع کے بارے میں کسی بات پر یقین کرنا یسوع پر نظریں جمانا نہیں ہوتا! یہاں تک کہ اگر آپ نے ساری کی ساری بائبل کا شروع سے آخر تک یقین کیا تو بھی وہ آپ کو نجات نہیں دے پائے گا۔ فریسی بابئل کا یقین کرتے تھے، مگر وہ یسوع پر نظریں نہیں جماتے تھے، اِس کے بجائے وہ اُس سے نفرت کرتے تھے! میں نے بائبل کا یقین کیا! میں نے یقین کیا کہ یسوع میرے گناہوں کے لیے مرا تھا اور تیسرے دِن دوبارہ جی اُٹھا تھا۔ اِس کے باوجود، اِس کے میرے لیے کوئی معنی نہیں تھے۔ اِس کے میرے لیے کوئی معنی نہیں تھے کیونکہ میں ایک گنہگار تھا جو یسوع کو نہیں چاہتا تھا۔ اِس کے میرے لیے کوئی معنی نہیں تھے کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا یسوع اپنے خون کے ساتھ میرے گناہوں کو دھو ڈالے۔
میں مغرور اور باغی تھا۔ میں نہیں چاہتا تھا یسوع مجھے بچائے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ خُدا کے پاک روح کو مجھے توڑنا پڑا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پاک روح کو میری گناہ سے بھرپور حالت کی ناگواری کومجھ پر ظاہر کرنا پڑا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پاک روح نے میرے لیے یسوع کی ضرورت کو ضروری کیا۔ جب پاک روح نے مجھے میرے گناہ کی سزایابی میں کیا، تو مجھے نجات دہندہ کی ضرورت پڑی، نا کہ ایک فلسفے یعنی عقیدے کی! جب میں نے بے بسی محسوس کی اور گناہ کا سزاوار سمجھا، میں نے یسوع پر نظریں جمائیں! یہ یسوع تھا جس کی مجھے ضرورت تھی! مجھے کسی نظریاتی یقین کی ضرورت نہیں تھی! کسی حقیقت پر یقین کرنا محض ایک ذہنی مشق ہے؛ یہ نجات نہیں ہے! بائبل کے نظریات تمام کے تمام یسوع کی جانب نشاندہی کرتے ہیں! بائبل کے تمام نظریات آپ کو یسوع کی جانب کرتے ہیں! نظریات سے پرے دیکھیں، اور یسوع پر نظریں جمائیں!
بیشک آپ یسوع کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے، آپ کو یسوع کو ایمان کے وسیلے سے دیکھنا چاہیے! ڈاکٹر ہائیمرز نے نشاندہی کی تھی کہ جب موسیٰ نے اسرائیل کے لوگوں کے لیے پیتل کے سانپ کو بُلند کیا تھا، یقینی طور پر اُن میں سے بے شمار جنہیں زہریلے سانپ ڈس چکے تھے پیتل کے سانپ کو دیکھ نہیں پائے تھے! اسرائیل کے لوگوں کے کیمپ میں ایک ملین سے زیادہ لوگ تھے! اُن میں سے کچھ تو لازمی طور پر اندھے ہو گئے تھے! دوسرے اِس قدر بیمار ہو چکے ہونگے کہ حرکت بھی نہ کر پاتے! کیسے وہ تمام پیتل کے سانپ کو دیکھ پاتے اور بچائے جاتے؟ یہ ناممکن رہا ہوگا! اُنہیں پیتل کے سانپ کی جانب دیکھنا ہی پڑنا تھا! اُنہیں پیتل کے سانپ کی جانب ایمان کے وسیلے سے دیکھنا پڑا ہوگا! وہ بچ گئے تھے حالانکہ بیشک وہ پیتل کے سانپ کو دیکھ نہیں پائے تھے! آپ کو بھی یسوع کی جانب نظریں جمانی چاہئیں! ایمان کے وسیلے سے یسوع کی جانب نظریں جمائیں! بیشک آپ اُس یسوع کو دیکھ نہیں سکتے، یسوع آپ کو نجات دلائے گا اگر آپ اُس پر نظریں جمائیں!
اگر آپ معلومات پر قائم ہیں تو آپ گمراہ ہیں! اگر آپ سیکھنے کی اپنی اہلیت پر قائم ہیں تو آپ گمراہ یا کھوئے ہوئے یا برگشتہ ہیں! آپ پہلے ہی سے کافی کچھ جانتے ہیں! اب آپ کو کھویا ہوا محسوس کرنا چاہیے! آپ کا سیکھنے کے مقابلے میں ایک گہرا تجربہ ہونا چاہیے! آپ کو دنیا میں کچھ بھی ہو کوئی فرق نہیں پڑتا کی مانند محسوس کرنا چاہیے کیونکہ آپ کے پاس گناہ کی وہ معافی نہیں ہوتی جو یسوع لے کر آتا ہے۔ یہ ایک حقیقی ذاتی تجربہ ہوتا ہے۔ نجات پانے کی خاطر آپ بائبل کے بارے میں کافی کچھ جاننے میں یقین کرنے کی کوششیں کر رہے ہوتے ہیں۔ آپ خود کو اُن عقائد پر بھروسہ کرنے کے لیے مجبور کرنے کی کوششیں کر رہے ہوتے ہیں جن کو آپ ثابت نہیں کر سکتے۔ آپ معلومات میں بھروسہ کرنے کے لیے کافی ایمان کو یکجان کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ تمام کا تمام اپنے طور پر نجات پانا ہوتا ہے۔ آپ بائبل میں یقین کرنے کی وجہ سے نجات نہیں پاتے ہیں یا یسوع کے بارے میں کسی بات پر یقین کرنے سے نجات نہیں پاتے ہیں۔ جی نہیں، جی نہیں! آپ بائبل میں نجات کو تلاش کر رہے ہوتے ہیں! نجات تو یسوع میں ہوتی ہے!
’’ہم اپنے ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں‘‘ (عبرانیوں 12:2).
جب فلّپی نگران نے کہا، ’’نجات پانے کے لیے مجھے کیا کرنا چاہیے؟‘‘ (اعمال16:30)، پولوس نے نہیں کہا تھا، ’’یسوع کو جان اور تو نجات پائے گا۔‘‘ جی نہیں! پولوس نے نہیں کہا تھا، ’’یسوع کے بارے میں کسی بات پر یقین کر اور تو نجات پائے گا۔‘‘ جی نہیں! پولوس نے کہا تھا، ’’خُداوند یسوع مسیح پر ایمان لا اور تو نجات پائے گا‘‘ (اعمال16:31)۔ یسوع میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کا ثبوت اِس بات میں نہیں ہوتا کہ ہم یسوع کے بارے میں کس قدر ایمان رکھتے ہیں۔ جی نہیں، جی نہیں! مسیح میں ایمان لانے کی تبدیلی کا ثبوت ہے
’’ہم اپنے ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں‘‘ (عبرانیوں 12:2).
’’محبت یہ نہیں کہ ہم نے اُس سے محبت کی بلکہ یہ ہے کہ اُس نے ہم سے محبت کی اور اپنے بیٹے کو بھیجا تاکہ وہ ہمارے گناہوں کا کفارہ ہو‘‘ (1۔یوحنا 4:10).
بائبل میں معلومات یا عقائد کو تلاش کرنا چھوڑ دیں۔ آپ کو کبھی بھی خود کو بچانے کے لیے ضرورت کے مطابق نہیں ملے گا۔ اِس کے بجائے، اوپر نظریں اُٹھائیں، خود کی ذات سے باہر نکل کر دیکھیں، اپنے سے پرے دیکھیں، عقائد سے پرے – تنہا یسوع پر نظریں جمائیں، اور وہ آپ کو اپنے خون اور راستبازی کے وسیلے سے نجات دلائے گا۔ یسوع پر ایمان کے وسیلے سے نظریں جمائیں! ضرورت کے مطابق جانے بغیر یسوع پر نظریں جمائیں! اور جب شکوک اُبھریں، یسوع کو دوبارہ جانچیں۔ اپنی ساری زندگی اُس کو جانچتے رہنا جاری رکھیں – اور آپ اُس کو آسمان کے جلال میں جانچ پائیں گے! آپ کو مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کے لیے بائبل میں تمام تفصیلات کو جاننے کی ضرورت نہیں۔ اِس کے بارے میں حیران ہونا اور اِس کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں۔ مذید اور معلومات کو تلاش کرنا چھوڑ دیں! یسوع پر نظریں جمائیں! اُس پیٹے گئے اور کوڑے مارے گئے، مصلوب کیے گئے اور صلیب پر خون بہاتے ہوئے یسوع پر نظریں جمائیں۔ اُس جی اُٹھے اور خُدا باپ کے داہنے ہاتھ پر جلال کے لیے اُوپر اُٹھائے گئے یسوع پر نظریں جمائیں۔ اُس یسوع پر نظریں جمائیں اور آپ نجات پا جائیں گے!
آپ میں کبھی بھی ضرورت کے مطابق اچھائی یا پاکیزگی یا معلومات نہیں ہو پائیں گی۔ لیکن اگر آپ خود سے پرے نظریں جمائیں گے اور خود پر واپس نظر نہ ڈالیں، بلکہ خود سے بالا ہو کر یسوع پر نظریں جمائیں – تو آپ ایک ہی لمحے میں اُس یسوع کے خون اور راستبازی کے وسیلے سے نجات پا جائیں گے! یسوع ہی نجات دلانے والے ایمان کا مقصد ہے! کوئی احساس نہیں، کوئی عقیدہ نہیں، کوئی تجزیہ بھی نہیں، یسوع بخود آپ کو نجات دلاتا ہے! یسوع کی جانب نظریں جمائیں! ’’ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں‘‘ (عبرانیوں12:2)۔ آئیے اِسی کو اپنا ہدف بنائیں۔ آئیے اِسی کو اپنی نجات بنائیں – اور کسی بات کو بھی نہیں!
’’ہم اپنے ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں‘‘ (عبرانیوں 12:2).
یسوع کی جانب دیکھیں – خود کی جانب نہیں!
خُدا کے برّے کی طرف دیکھیں۔
خُدا کے برّے کی طرف دیکھیں۔
کیونکہ وہی تنہا آپ کو بچانے کے قابل ہے،
خُدا کے برّے کی طرف دیکھیں۔
(’’ خُدا کے برّے کی طرف دیکھیں Look to the Lamb of God‘‘ شاعر ایچ۔ جی۔ جیکسن H. G. Jackson، 1838۔1914)۔
ایک نوجوان شخص کے ساتھ کیا ہوا جو ہمارے گرجا گھر میں حال ہی میں مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوا اُس کے بارے میں سُنیں۔ اُس نے کہا، ’’اِس موقع پر، میں ذہنی طور پر شل ہو چکا تھا۔ میں دیکھنا شروع کر چکا تھا کہ چاہے میں نے کچھ بھی کیا، میں خود کو اپنے گناہ سے نجات نہیں دِلا پایا، یسوع میں بھروسہ نہ کرنے کا میرا گناہ، خود راستبازی میں ہونے کا میرا گناہ۔ میں بے بس تھا۔ میں خود میں یسوع پر بھروسہ کرنے کی کوششوں کے ساتھ جِدوجہد کر رہا تھا لیکن میرا تکبر کرنے نہیں دے رہا تھا۔ میں نے خود کو دوسرے لوگوں سے چُھپا لیا، سلام دُعا کے دوران مسکرا نہ پاتا، دکھاوا نہ کر پاتا کہ سب کچھ ٹھیک تھا۔ میں بیٹھا رہتا اور دیئے جاتے ہوئے واعظ کو سُنتا لیکن کچھ سُنائی نہ دیتا۔ میں نے ساری اُمیدوں کو چھوڑ دیا۔ میں نے خود پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیا۔ میں نے محسوس کیا میرا گناہ میرے تمام خیالات اور سمجھ بوجھ پر حاوی تھا۔ میں زندہ رہنے سے تھک چکا تھا۔ [لیکن ایک ہی] لمحے میں، ایک معجزہ کے وسیلے سے، یسوع میرے پاس آیا، اور میری زندگی میں پہلی مرتبہ، جو کچھ میرے پاس تھا اُس سب کے ساتھ اُس یسوع پر بھروسہ کیا۔ میں یسوع کے پاس جانے کی کوششیں کر رہا تھا مگر میں جا نہ پایا، اور یسوع میرے پاس آیا جب میں نے سوچا تھا کہ میں کبھی بھی نجات نہیں پاؤں گا۔ جب یسوع میرے پاس آیا، تو اُس پر بھروسہ کرنا اِس قدر آسان تھا۔ ایک سادہ لیکن خالص ایمان کے وسیلے سے، یسوع نے مجھے قبول کیا اور مجھے اپنے خون کے ساتھ دھو ڈالا۔ یسوع میں ایک سادہ سے ایمان کے وسیلے سے، اُس نے مجھے میرے تمام گناہوں سے نجات دلائی۔‘‘
یسوع پر بھروسہ کریں! یسوع کی جانب ایسے ہی نظریں جمائیں جیسے اِس نوجوان شخص نے جمائیں! خود کی جانب یا بائبل یا کسی اور چیز کی جانب نظریں مت جمائیں! یسوع کی جانب نظریں جمائیں، اور وہ آپ کو نجات دلائے گا! آمین۔
اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ
www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
واعظ سے پہلے کلام پاک کی تلاوت مسٹر ہارون ینسی Mr. Aaron Yancy نے کی: اشعیا53:1۔3 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بیجنیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا:
(’’خُدا کے برّے کی طرف دیکھیں Look to the Lamb of God‘‘
شاعر ایچ۔ جی۔ جیکسن H. G. Jackson، 1838۔1914)۔
لُبِ لُباب یسوع کی طرف نظریں جمائیں – کسی اور طرف نہیں! !LOOK TO JESUS – NOT SOMEWHERE ELSE ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز کی جانب سے تحریر کیا گیا ایک واعظ ’’ہم اپنے ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع پر اپنی نظریں جمائے رکھیں‘‘ (عبرانیوں 12:2). (اشعیا53:3) I۔ پہلی بات، ہم یسوع کے بارے میں تذبذب میں ہیں، یعقوب1:8 . II۔ دوسری بات، یسوع پر نظریں جمائیں، نا کہ بائبل پر، اشعیا53:3؛ |