Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


گناہ کے میدانوں میں سے اُنہیں اندر لے کر آئیں!

!BRING THEM IN FROM THE FIELDS OF SIN
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں بانٹا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 7 اگست، 2016
A sermon given to the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, August 7, 2016

’’راستوں اور کھیتوں کی باڑھوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا14:23)۔

کئی سالوں تک میں نہیں جانتا تھا کہ بشروں کو کیسے جیتا جائے۔ میں نہیں جانتا تھا کہ کیسے گمراہ لوگوں کو نجات دلائی جائے اور گرجہ گھر میں لایا جائے۔ میں نے تقریباً ہر ممکن طریقے کو آزمایا۔ میں نے کتابچے بانٹنے سے آزمایا۔ لیکن کتابچے بانٹنے سے گمراہ لوگ گرجہ گھر میں نہیں آئے۔ میں نے سڑکوں پر منادی کرنے کو آزمایا۔ لیکن وہ گمراہ لوگوں کو گرجہ گھر میں لانے پر مجبور نہیں کر پایا۔ میں نے لوگوں کو سڑکوں پر یا اُن کے گھروں کے سامنے دروازوں پر گواہی دینے کی کوشش کی۔ لیکن اُس سے بھی کام نہیں بنا۔ وہ نجات پانے کے لیے ایک دعا پڑھیں گے۔ لیکن وہ گرجہ گھر کے لیے نہیں آئیں گے۔ میں نے اُن کے دعا پڑھنے کے بعد ’’پیچھے جانے‘‘ کی کوشش کی۔ لیکن ’’پیچھے جانے‘‘ کا کام بھی اُنہیں گرجہ گھر میں لانے میں کامیاب نہ ہو پایا۔ میں نے انتہائی مایوس کُن اور شکست خوردہ محسوس کیا۔

اِس کے باوجود میں نے ہمت ہارنے سے انکار کیا۔ میں جانتا تھا کہ گمراہ لوگوں کو مسیح میں ایمان لا کر تبدیل کرنے اور گرجہ گھر میں لانے کے لیے کوئی نہ کوئی راہ ہے۔ یہی تھا جب میں نے ہماری تلاوت پڑھی۔ میں اِس کو پہلے پڑھ چکا تھا، لیکن اچانک یہ مجھ پر اُمڈتی ہوئی دکھائی دی۔ اُس ہی لمحے میں انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کا ہمارے طریقۂ کار نے جنم لیا تھا۔ بشروں کے جیتنے میں یسوع کے وہ الفاظ ہمارے رہنما بن گئے۔

’’راستوں اور کھیتوں کی باڑھوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا14:23)۔

لوگوں کے پاس جانے کے بجائے اور اُنہیں ’’گنہگاروں کی ایک دعا‘‘ پڑھ لینے کے بجائے – اور پھر اُنہیں گرجہ گھر میں آنے کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے، ہم نے کچھ نیا کیا۔ ہم نے اُنہیں نجات دلانے کی کوشش کرنے سے پہلے گرجہ گھر میں آنے کے لیے مجبور کیا۔ اور اِس نے کام کر دکھایا! اب ہم وہ کر رہے ہیں جو یسوع نے کرنے کے لیے کہا تھا۔ ہم، میرے واعظوں میں خُوشخبری کے ذریعے سے اُن کا سامنا کرنے سے پہلے ’’اُنہیں گرجہ گھر میں آنے کے لیے‘‘ مجبور کر رہے تھے۔

بے شمار لوگ گرجہ گھر میں نہیں آئے۔ لیکن کچھ لوگ آئے۔ اور پھر اُن میں سے کچھ نے مجھے منادی کرتے ہوئے سُنا اور نجات پائی۔ لیکن یہ وہ لوگ تھے جنہیں گرجہ گھر میں آنے کے لیے مجبور کیا گیا تھا اور اُنہوں نے گرجہ گھر میں دوست بنا لیے تھے۔ وہ خوشخبری کا سامنے کرنے سے پہلے ہی گرجہ گھر کے مستقل سامعین بن چکے تھے۔

جیسا کہ میں نے کہا، ہر ایک شخص جس کو ہم نے گرجہ گھر میں آنے کے لیے مدعو کیا نہیں آیا تھا۔ یسوع کی تمثیل نے ہمیں بتایا کہ زیادہ تر لوگ نہیں آئیں گے۔ آیت 18 کہتی ہے، ’’اُن سب نے مِل کر نہ آنے کا عُذر کرنا شروع کر دیا۔‘‘ زیادہ تر لوگ بالکل بھی نہیں آئے۔ ہم نے اُنہیں ہمارے گرجہ گھر آنے کے لیے مجبور کیا، لیکن اصل میں اُن میں سے چند ایک ہی آ پائے۔ ہم نے اُن سے ’’گرجہ گھر میں آنے‘‘ کے لیے کہا۔ کہاں پر آنے کے لیے؟ بیشک، گرجہ گھر میں آنے کے لیے! اور کہاں وہ تمثیل میں ’’اندر جا‘‘ پاتے؟ لیکن چند ہی لوگ اصل میں گرجہ گھر میں اندر جا پائے۔ وہ متحرک کر دینے والے انجیلی واعظوں کو سُن پاتے۔ وہ اصل میں ہمارے ساتھ ’’شام کا ایک شاندار کھانا‘‘ کھاتے – جیسا کہ آیت 16 نے کہا۔ وہ ہمارے ساتھ ایک کھانے سے لطف اندوز ہوتے – جس کے بعد ایک چھوٹی سی سالگرہ کی دعوت منقعد ہوتی جو ہمارے اِراکین میں سے کسی ایک کی ہوتی۔ وہ ہمارے ساتھ اُس پارٹی میں ایک شاندار وقت گزارتے! پھر ہم اُنہیں اگلے اِتوار آنے کے لیے دعوت دیتے۔

اُن میں سے بے شمار لوگ جو آئے واپس نہیں آتے۔ لیکن کچھ لوگ آ جاتے تھے۔ اور تب ہم اُنہیں خوشخبری کی منادی سُناتے، بار بار، ہر عبادت میں۔ کچھ وقت کے بعد وہ خوشخبری کو سمجھنا شروع کر دیتے۔ کچھ اور زیادہ وقت گزارنے کے بعد کچھ گناہ کی سزایابی کے تحت آ جاتے اور پھر کچھ یسوع پر بھروسہ کرتے اور نجات پا لیتے۔ اِس شام آپ میں سے کتنے ہیں جو ہمارے گرجہ گھر میں اِس طریقے سے آئے؟ مہربانی سے کھڑے ہو جائیں۔ (وہ کھڑے ہو گئے)۔ دیکھا آپ نے؟ ہمارے گرجہ گھر میں زیادہ تر لوگ اُسی طریقے سے آئے ہوئے ہیں! آپ ہمارے گرجہ گھر میں آئے کیونکہ ہم نے مسیح کی فرمانبرداری کی۔ اُس نے کہا،

’’راستوں اور کھیتوں کی باڑھوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا14:23)۔

’’اُنہیں اندر لے کر آئیںBring Them In‘‘ – میرے ساتھ کورس گائیں!

اُنہیں اندر لے کر آئیں، اُنہیں اندر لے کر آئیں،
   اُنہیں گناہ کے میدانوں میں سے اندر لے کر آئیں؛
اُنہیں اندر لے کر آئیں، اُنہیں اندر لے کر آئیں،
   آوارہ گردی کرتے ہوؤں کو یسوع کے پاس لائیں۔
(’’اُنہیں اندر لے کر آئیںBring Them In‘‘ شاعر ایلیکسزینہ تھامس Alexcenah Thomas، 19ویں صدی)۔

جب ہم نے مسیح کے طریقے سے انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کی پیروی کی تو ہم نے آہستہ آہستہ دوسری باتوں کو سیکھا۔ ہمیں کس کو لانا چاہیے اِس سے تعلق رکھتے ہوئے ہم نے انتخاب کرنا سیکھا۔ شروع شروع میں ہم ہر کسی کو لے آئے۔ لیکن ہمارا گرجہ گھر اندرونِ شہر میں ہے۔ ہم لاس اینجلز کے مرکزی علاقے کے بالکل ہی وسط میں ہیں۔ یہاں پر بے شمار لوگ ایسے ہیں جن سے اچھے کی توقع نہیں ہوتی۔ کچھ نشے کی لت میں ہوتے ہیں۔ ہم اُن کی کوئی زیادہ مدد نہیں کر سکتے۔ کچھ بوڑھے ہوتے ہیں اور اپنے طور طریقوں میں پکے ہو چکے ہوتے ہیں۔ ہم اُن کی بھی کوئی مدد نہیں کر پاتے۔ یسوع کے دور میں اُس نے اُنہیں بتایا تھا کہ ’’غریبوں، ٹُنڈوں، اندھوں اور لنگڑوں کو یہاں لے آ‘‘ (آیت21)۔ لیکن یسوع کے دور میں یہ لوگ آج کے زمانے کے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ تہذیب والے اور سنجیدہ تھے۔ آپ اُن جیسے لوگوں کو گرجہ گھر میں لا سکتے ہیں اور وہ کوئی دیوانی حرکتیں نہیں کریں گے۔ لیکن گرجہ گھر میں لانے کے لیے آج بے شمار لوگ شدید جنگلی اور ہُلڑباز ہوتے ہیں۔ اِس لیے یسوع نے خود انتخابی بننے کے لیے کہا۔ یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا،

’’غیر یہودی قوموں کی طرف مت جانا اور سامریوں کے کسی شہر میں داخل مت ہونا بلکہ اسرائیل کے گھرانے کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے پاس جانا‘‘ (متی10:5، 6)۔

بعد میں، اُس نے اُن کو مذید اور انتخابی ہونے کے لیے کہا۔ یسوع نے اُنہیں مخصوص لوگوں سے انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم جاری رکھنے سے منع کیا اور یہاں تک کہ سارے شہروں سے۔ اُس نے کہا،

’’اگر کوئی تمہیں قبول نہ کرے اور تمہاری بات نہ سُنے تو اُس گھر یا شہر کو چھوڑتے وقت اپنے پاؤں کی گرد بھی وہاں جھاڑ دو۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ انصاف کے دِن اُس شہر کے حال سے سدوم اور عمورہ کے علاقے کا حال زیادہ قابلِ برداشت ہوگا‘‘ (متی10:14، 15)۔

مسیح چُنتا تھا اور ہمیں بھی ایسا ہونا چاہیے۔ کسی نے کہا، ’’اگر تم ہر کسی کو جیتنے کی کوشش کرو گے تو تم کسی کو بھی نہیں جیت پاؤ گے۔‘‘ ہم جان چکے ہیں کہ تقریباً 16 سے 24 برس کی عمر کے کالج کے نوجوان لوگ ہمارے لیے ہمارے طریقے کے ساتھ انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کے لیے مستقبل میں بہترین کامیابی کا اِمکان رکھتے ہیں۔ ہمارا زیادہ تر گرجہ گھر اُسی عمر کے گروہ پر تعمیر ہے۔ ہم نے یہ بھی جانا کہ چینی نوجوان لوگ جو کالج کے طالب علم ہیں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ آسانی کے ساتھ جیتے جاتے ہیں۔ اِس کے باوجود ہم چند ایک دوسروں کو حاصل کر پاتے ہیں۔ ہمارے پاس ہمارے گرجہ گھر میں 20 تہذیبی گروہ ہیں۔ لیکن ہمارے گرجہ گھر کا اتحاد اِس حقیقت میں پنہاں ہے کہ وہ کالج کی طالب علم ہیں (یا تھے)۔ وہ کالج کی محض کوئی سے بھی طالب علم نہیں ہیں۔ بلکہ صاف سُتھرے وہ نوجوان لوگ ہیں جو سخت منشیات نہیں لیتے رہے ہیں۔ اُنہوں نے وہ بنا ڈالا جس کو ہم ہمارا ’’ٹارگٹ گروہ‘‘ کہتے ہیں۔ ہم انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کی توجہ اُن پر مرکوز کرتے ہیں۔ ہم گذشتہ چند ایک سالوں میں اپنے گرجہ گھر میں تقریباً 50 ایسے نوجوان لوگوں کا اضافہ کر چکے ہیں۔

’’راستوں اور کھیتوں کی باڑھوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا14:23)۔

اُس کورس کو دوبارہ گائیں!

اُنہیں اندر لے کر آئیں، اُنہیں اندر لے کر آئیں،
   اُنہیں گناہ کے میدانوں میں سے اندر لے کر آئیں؛
اُنہیں اندر لے کر آئیں، اُنہیں اندر لے کر آئیں،
   آوارہ گردی کرتے ہوؤں کو یسوع کے پاس لائیں۔

میں انجیلی بشارت کا پرچار کرنے والے لوگوں کو کہتے ہوئے سُنتا ہوں کہ آج لوگوں کو جیتنا نہایت ہی دشوار ہے۔ وہ کہتے ہیں یہ ہر سال دشوار ترین ہوتا جا رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آخری ایام میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ یہ بات دُنیا میں سے بشروں کو جیتنے کے لیے شدید دشوار گزار بنا ڈالتی ہے۔ دوسرے لوگ ہمیں بتاتے ہیں کہ کوئی بھی اپنا فون نمبر ایک اجنبی کو جسے وہ کالج کے کیمپس یا ایک بازار میں ملتا ہے نہیں دیتا۔ لیکن اُن کا نظریہ حقائق پر مشتمل نہیں ہوتا۔ اُنہوں نے اِس کو ویسے نہیں آزمایا جیسے ہم آزما چکے ہیں۔ ہم جانتے ہیں، تجربے سے، کہ بے شمار نوجوان لوگ اصل میں اپنے پہلا نام اور موبائل فون نمبر کالج کی کیمپس میں ایک دوستانہ ہستی کو دیں گے۔ وہ ایسا ہر ہفتے کرتے ہیں۔ میرا نہیں خیال وہ یہ کام بیس سال پہلے کر چکے ہونگے، اور یہیں ہے جہاں پر مبلغین کو اپنا وہ تصور ملتا ہے کہ اِس سے کام نہیں بنے گا۔ اُنہیں احساس نہیں ہوتا کہ ہم ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں پر گفتگو کرنے کی آن لائنز chat lines ہوتی ہیں اور فیس بُک ہے اور باقی سب کچھ ہے۔ وہ نوجوان لوگ جو آج ’’ہزار سالہ Millennials‘‘ ہیں اصل میں ایک اجنبی کو جو دوستانہ ہوتا ہے اپنا فون نمبر دے دیتے ہیں۔ اُن میں سے ہزاروں ہر ہفتے ہمارے گرجہ گھر کے ذریعے سے ایسا کر رہے ہیں۔ لیکن آپ کو کالج کے نوجوان لوگوں پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی، کیونکہ بوڑھے لوگ اپنے فون نمبرز نہیں دیں گے۔ مبلغین سوچتے ہیں کہ کچھ بھی کام نہیں کرے گا، کہ انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کا ہر طریقہ شدید دشوار ہوتا ہے۔ لیکن وہ غلطی پر ہیں۔ یسوع نے کہا،

’’اپنی آنکھیں کھولو اور کھیتوں پر نظر ڈالو؛ کیونکہ اُن کی فصل پک کر تیار ہے‘‘ (یوحنا4:35)۔

کالجز اور بازار اور سڑکیں نوجوان لوگوں سے بھری پڑی ہیں۔ مگر ہمیں اُن کے پیچھے بھاگنا پڑے گا۔ ہمیں اُن کے پیچھے جوش اور پکے اِرادے کے ساتھ جانا پڑے گا۔ شہر اُن سے بھرا پڑا ہے۔ تیار فصل کی کٹائی ہمیشہ شاندار ہوتی ہے۔ یہ ہمیشہ بڑھ رہی ہوتی ہے کیونکہ نئے طالب علم ہر سیمسٹر میں آتے رہتے ہیں۔ یسوع نے کہا،

’’فصل تو بہت ہے لیکن مزدور کم ہیں۔ لہذا تم فصل کے مالک سے درخواست کرو کہ وہ اپنی فصل کاٹنے کے لیے مزدور بھیجے‘‘ (متی9:37، 38)۔

اِس کو دوبارہ گائیں!

اُنہیں اندر لے کر آئیں، اُنہیں اندر لے کر آئیں،
   اُنہیں گناہ کے میدانوں میں سے اندر لے کر آئیں؛
اُنہیں اندر لے کر آئیں، اُنہیں اندر لے کر آئیں،
   آوارہ گردی کرتے ہوؤں کو یسوع کے پاس لائیں۔

یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ میں بھونچکا رہ گیا تھا جب مجھے معلوم پڑا ہمارے پاس لوگ ہیں جو انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کے لیے جاتے ہیں اور انتہائی چند ناموں اور فون نمبروں کو لا پاتے ہیں۔ کچھ تو انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم سے کبھی بھی ناموں کو اور فون نمبروں کو لا نہیں پاتے۔ یہ بات مجھے اگلی رات پریشان کر دیتی۔ سچ تو یہ ہے کہ کٹائی کے لیے تیار فصل کے کھیت نوجوان لوگوں سے بھرے پڑے ہیں۔ یسوع نے کہا کہ ہمیں خُدا سے دعا مانگنی چاہیے ’’تیار فصل کی کٹائی کے لیے مزدوروں کو بھیجے۔‘‘ آپ میں سے کچھ انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کے لیے باہر جا رہے ہیں، مگر آپ زیادہ ناموں کو لے کر نہیں آتے۔ آپ زیادہ ناموں کو لے کر نہیں آتے کیونکہ آپ ناموں کو حاصل کرنے کے لیے ’’مشقت‘‘ نہیں کر رہے ہیں! جس لفظ نے ’’محنت کشوںlabourers‘‘ کا ترجمہ کیا اُس کا ترجمہ ’’کام کرنے والے workers‘‘ ہو سکتا ہے۔

جب آپ انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کے لیے جاتے ہیں تو آپ کو اِس پر محنت کرنی پڑتی ہے! آپ کو سخت محنت کرنی پڑتی ہے ورنہ آپ ناموں کو حاصل نہیں کر پائیں گے۔ آپ کو بے شمار ناموں اور فون نمبروں کو لانے کے لیے بشروں کو جیتنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔ میں دعا مانگتا ہوں کہ آپ اگلے ہفتے اِس پر محنت کریں گے! سُست مت بنیں! توجہ مت بٹائیں! اِدھر اُدھر محض کھڑے مت ہوں اور وقت کے گزرنے کا انتظار مت کریں! آپ کو اُن کے ناموں کو حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے!

’’راستوں اور کھیتوں کی باڑھوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا14:23)۔

اِس کو گائیں!

اُنہیں اندر لے کر آئیں، اُنہیں اندر لے کر آئیں،
   اُنہیں گناہ کے میدانوں میں سے اندر لے کر آئیں؛
اُنہیں اندر لے کر آئیں، اُنہیں اندر لے کر آئیں،
   آوارہ گردی کرتے ہوؤں کو یسوع کے پاس لائیں۔

گذشتہ اِتوار کی صبح نوح سُونگ Noah Song نے ایک شاندار واعظ کی منادی کی۔ وہ اُس کا صرف دوسرا واعظ تھا۔ لیکن وہ جاندار تھا! نوح سُونگ نے کہا،

آج نوجوان لوگوں کو سب سے بڑے مسئلے کا سامنا تنہائی سے ہے۔ میں جانتا ہوں وہ سچ ہے! آپ ایک ہجوم میں ہو سکتے ہیں۔ لیکن آپ اصل میں لوگوں کو ذاتی طور پر نہیں جانتے ہیں۔ آپ ایک طے شُدہ ملاقاتdate پر جا سکتے ہیں، مگر آپ جانتے ہیں کہ وہ زیادہ عرصہ تک نہیں رہے گی۔ آپ محبت میں پڑ سکتے ہیں۔ لیکن وہ جلد ہی ختم ہو جاتی ہے۔ آپ ایک بازار میں سے گزر سکتے ہیں، لیکن آپ کو کوئی بھی نہیں جانتا یا آپ کے بارے میں فکر کرتا ہے۔ آپ فیس بُک پر جا سکتے ہیں، یا آن لائن کی گفتگو پر جا سکتے ہیں – لیکن آپ جانتے ہیں کہ وہ جن سے آپ نے رابطہ کیا آپ کے بارے میں فکر نہیں کرتے۔ وہ تو صرف سائیبر دوست cyberfriends ہیں – حقیقی دوست نہیں ہیں۔ جواب کیا ہے؟ جواب بالکل یہیں پر ’’نئی‘‘ بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں ہے! (نوح سُونگ Noah Song، ’’خُدا تنہائی سے نفرت کرتا ہے!God Hates Loneliness!‘‘)۔

جی ہاں، نوحNoah دُرست تھا! آج بچے تنہا ہوتے ہیں۔ اُن میں سے محض کچھ ہی نہیں۔ وہ سارے کے سارے تنہائی کا تجربہ کرتے ہیں۔ سیدھے اُنہی کے پاس جائیں۔ مسکرائیں اور اُنہیں ’’ھیلو‘‘ کہیں۔ خوفزدہ مت ہوں! جان کیگن John Cagan نے مجھے بتایا، ’’ہم اُن کی اپنے گرجہ گھر میں پارٹی پر مدعو کرنے سے طرفداری کر رہے ہیں۔‘‘ وہ دُرست تھے! ہم اُن کی بہت بڑی طرفداری کر رہے ہیں کیونکہ ہم اُنہیں وہ پیش کر رہے ہیں جس کی اُنہیں ضرورت ہے۔ اپنی تنہائی کا علاج کرنے کے لیے اُنہیں جس چیز کی ضرورت ہے۔ ایک بہتر زندگی پانے کے لیے اُنہیں جس چیز کی ضرورت ہے۔ یسوع مسیح کے ذریعے سے خُداوند کے ساتھ امن پانے کے لیے اُنہیں جس چیز کی ضرورت ہے! آپ اُن کے ساتھ بیچنے والے شخص [سیلزمین] کی مانند بات نہیں کر رہے ہوتے، ایک سیلزمین کی مانند جو اُن سے کچھ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ جی نہیں! جی نہیں! آپ بالکل بھی کوئی سیلزمین نہیں ہیں! آپ وہاں پر انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کے لیے ہیں، نا کہ اُن سے کچھ حاصل کے لیے ہیں! نا کہ اُن کو چال میں پھنسانے کے لیے ہیں! ناکہ اُن کو کوئی ایسی چیز بیچنے کے لیے ہیں جس کی اُن کو ضرورت ہی نہیں! آپ وہاں پر اُن کو کچھ پیش کے لیے ہیں۔ اُنہیں کچھ پیش کرنے کے لیے ہیں جس کی اُنہیں شدت سے ضرورت ہے! آپ وہاں پر اُنہیں ہمارے گرجہ گھر میں اُس پارٹی پر لانے کے لیے ہیں۔ آپ وہاں پر اُنہیں لانے کے لیے ہیں کہ وہ اچھے دوست ڈھونڈ پائیں۔ آپ وہاں پر اُنہیں گرجہ کرنے کے لیے گھر لانے کے لیے ہیں تاکہ وہ یسوع مسیح کے بارے میں سُن سکیں – اور نجات کا مفت تحفہ اور اُس کی ابدی محبت قبول کر سکیں!

’’راستوں اور کھیتوں کی باڑھوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا14:23)۔

اِس کو گائیں!

اُنہیں اندر لے کر آئیں، اُنہیں اندر لے کر آئیں،
   اُنہیں گناہ کے میدانوں میں سے اندر لے کر آئیں؛
اُنہیں اندر لے کر آئیں، اُنہیں اندر لے کر آئیں،
   آوارہ گردی کرتے ہوؤں کو یسوع کے پاس لائیں۔

جب آپ انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کے لیے جاتے ہیں تو بالکل بھی خوفزدہ مت ہوں! جو ہم پیش کرتے ہیں اُس کی اُنہیں ضرورت ہے۔ اُنہیں اُس کی شدید طور سے ضرورت ہے! آپ اُن کی طرفداری کر رہے ہیں۔ آپ وہاں پر اُن کی مدد کرنے کے لیے ہیں۔ اُنہیں وہ پیش کرنے کے لیے جس کی اُنہیں ضرورت ہے۔ اُن کے ناموں کو حاصل کرنے کے لیے تاکہ ہم اُنہیں گرجہ گھر کے لیے بُلا سکیں۔ تاکہ ہم اُنہیں محبت اور دوستی پیش کر سکیں جس کا اُنہیں کبھی بھی پتا ہی نہیں چلا – خُدا کی محبت، خُدا باپ، بیٹے اور پاک روح کی حیرت انگیز محبت – ’’نئی‘‘ بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ کی دوستی، گرم جوشی، رفاقت اور مسرت!

کھیتوں میں فصل پک کر تیار ہے! اب اگلے ہفتے جائیں اور انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم سے ذاتی طور پر بے شمار ناموں اور فون نمبروں کو گرجہ گھر کے لیے لے کر آئیں! ہمارے ساتھ بُدھ کی شام کو انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کے لیے چلیں! ہمارے ساتھ جمعرات کی شام کو انجیلی بشارت کے پرچار کی تعلیم کے لیے چلیں! ہفتے کی شام کو دوبارہ چلیں! جی ہاں – اور اِتوار کی دوپہر کو دوبارہ چلیں! محض ایک یا دو نہیں، مٹھی بھر ناموں کو واپس لائیں۔ مُٹھی بھر ناموں کو لائیں! آپ یہ کر سکتے ہیں! خوفزدہ مت ہوں۔ آپ کے پاس وہ ہے جس کی اُن نوجوان لوگوں کو شدت سے ضرورت ہے! جائیں اور یہ کریں! جائیں اور یہ کریں! جائیں اور یہ کریں!

’’راستوں اور کھیتوں کی باڑھوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا14:23)۔

مہربانی سے کھڑے ہوں اور حمدوثنا کا گیت نمبر8 گائیں۔ یہ ’’اُنہیں اندر لے کر آئیںBring Them In‘‘ ہے۔ اِس کو گائیں، یہ آپ کے گیتوں کے ورق پر گیت نمبر8 ہے۔ اِس کو گائیں، اور پھر اِس کو اگلے تمام ہفتے میں کریں!

توجہ سے سُنو! یہ چرواہے کی آواز ہے جو میں سُنتا ہوں،
   باہر تاریک اور غمگین صحرا میں،
بھیڑوں کو بُلا رہا ہے جو بھٹک گئی ہیں
   وہ چرواہے کے ریوڑ سے بہت دور نکل چکی ہیں۔
اُنہیں اندر لائیں، اُنہیں اندر لائیں،
   اُنہیں گناہ کے میدانوں سے اندر لائیں؛
اُنہیں اندر لائیں، اُنہیں اندر لائیں،
   مٹرگشت کرتی ہوئی بھیڑوں کو یسوع کے پاس لائیں۔
کون اس رحمدل چرواہے کی مدد کے لیے جائے گا،
   بھٹکتی ہوئی بھیڑوں کو تلاش کرنے کے لیے اِس کی مدد کریں؟
کون کھوئی ہوئی بھیڑوں کو ریوڑ میں لائے گا،
   جہاں پر وہ سردی سے پناہ میں آ جائیں گی؟
اُنہیں اندر لائیں، اُنہیں اندر لائیں،
   اُنہیں گناہ کے میدانوں سے اندر لائیں؛
اُنہیں اندر لائیں، اُنہیں اندر لائیں،
   مٹرگشت کرتی ہوئی بھیڑوں کو یسوع کے پاس لائیں۔
باہر صحرا میں اُن کی پکار سُنیں،
   باہر پہاڑ پر جو جنگلی اور بُلند ہیں؛
سُنیں! یہ مالک آپ سے مخاطب ہے،
   ’’جاؤ میری بھیڑیں تلاش کرو وہ جہاں کہیں پر بھی ہیں۔‘‘
اُنہیں اندر لائیں، اُنہیں اندر لائیں،
   اُنہیں گناہ کے میدانوں سے اندر لائیں؛
اُنہیں اندر لائیں، اُنہیں اندر لائیں،
   مٹرگشت کرتی ہوئی بھیڑوں کو یسوع کے پاس لائیں۔
(’’اُنہیں اندر لے کر آئیںBring Them In‘‘ شاعر ایلیکسزینہ تھامس Alexcenah Thomas، 19ویں صدی)۔

کیا اِس واعظ نے آپ کو مذید اور ناموں کو لانے کے لیے متاثر کیا ہے؟ کیا آپ نے آج کی رات ضرورت کو دیکھا؟ کیا آپ کہیں گے، ’’جی ہاں، ڈاکٹر ہائیمرز، میں اگلے ہفتے کہیں بڑھ کر کروں گا۔‘‘ اگر وہ آپ کی خواہش ہے، تو پھر اپنی نشست چھوڑیں اور یہاں اوپر سامنے آ جائیں۔ بالکل سیدھے چبوترے پر آ جائیں، اور چبوترے سے نیچے والی جگہ پر بھی آ جائیں! ایمی Emi ’’اُنہیں اندر لے کر آئیںBring Them In‘‘ بجائیں گی جبکہ آپ آئیں۔ (وہ آتے ہیں)۔

جان سیموئیل کیگن John Samuel Cagan، مہربانی سے خُدا سے اِن میں سے ہر ایک کے لیے دعا مانگیں کہ اگلے ہفتے زیادہ ناموں کو گرجہ کرنے کے لیے لے کر آئیں۔ (جان کیگن دعا مانگتے ہیں)۔ اب نوح سُونگ Noah Song دعا مانگیں (وہ دعا مانگتے ہیں)۔ جب کہ ایمی کورس بجاتی ہے، اِس کو گائیں جب آپ اپنی نشستوں کی جانب واپس جاتے ہیں۔

اُنہیں اندر لے کر آئیں، اُنہیں اندر لے کر آئیں،
   اُنہیں گناہ کے میدانوں میں سے اندر لے کر آئیں؛
اُنہیں اندر لے کر آئیں، اُنہیں اندر لے کر آئیں،
   آوارہ گردی کرتے ہوؤں کو یسوع کے پاس لائیں۔

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ یسوع مسیح کا اہم مقصد گمراہ جانوں کو نجات دلانا تھا۔ یسوع نے کہا کہ وہ آیا ’’گمشدہ کو ڈھونڈنے اور بچانے کے لیے‘‘ (لوقا19:10)۔

اگر آپ نے ابھی تک نجات نہیں پائی ہے، میں یہاں پر آپ کو بتانے کے لیے ہوں کہ یسوع آپ کو بچا سکتا ہے۔ اپنی زندگی میں گناہوں سے مُنہ موڑ لیں اور یسوع مسیح کے ساتھ ’’آمنے سامنے‘‘ آ جائیں – جیسا نوح سُونگ Noah Song نے کیا تھا۔ یسوع نے صلیب پر اذیت سہی اور قربان ہو گیا۔ وہ آپ کی جگہ پر قربان ہوا، آپ کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے۔ اُس نے اُس صلیب پر اپنا خون آپ کو تمام گناہ سے پاک صاف کرنے کے لیے بہایا۔ اگر آپ یسوع پر بھروسہ کرنا چاہتے ہیں، تو مہربانی سے آج کی رات ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan سے ملیں، یا اُنہیں اُن کے گھر والے آفس پر فون کریں، اور ڈاکٹر کیگن کے ساتھ ایک ملاقات طے کر لیں تاکہ وہ آپ کی نجات پانے کے لیے مشاورت کر پائیں۔ خُداوند آپ تمام کو برکت دے! آمین۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھومMr. Abel Prudhomme
نے کی تھی: لوقا14:16۔23 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’اُنہیں اندر لے کر آئیںBring Them In‘‘
(شاعر ایلیکسزینہ تھامس Alexcenah Thomas، 19ویں صدی)۔