Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


سیموئیل اور عیلی کے بیٹے –
ماں کے دن پر ایک واعظ

SAMUEL AND THE SONS OF ELI –
A MOTHER’S DAY SERMON
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 8 مئی، 2016
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, May 8, 2016

حنّہ اور اُس کے بیٹے سیموئیل کی کہانی میرے لیے نہایت شاندار ہے۔ اِس نے مجھے ساری زندگی برکت سے نوازا ہے – اور اپنی مذھبی خدمت کے دوران میں کئی مرتبہ اِس پر منادی کر چکا ہوں۔ وہ کہانی کافی سادہ ہے – القانہ نامی ایک شخص کی دو بیویاں تھی۔ یہ وہ نہیں تھا جو خُدا چاہتا تھا، مگر یہ اسرائیل میں نہایت ہی بدکار دور تھا۔ پہلی بیوی کے بچے تھے مگر حنّہ کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔ پہلی بیوی حنّہ کو طعنے مارا کرتی تھی یہاں تک کہ وہ رو پڑتی اور کھانا نہ کھاتی۔ وہ سیلا میں خُداوند کی ہیکل میں تھی۔ میری بیوی اور میں وہاں جا چکے ہیں۔ کوئی بھی وہاں نہیں جاتا۔ ہمارے گائیڈ کو بھی کسی حد تک معلوم نہیں تھا وہ جگہ کہاں تھی۔ مگر جب ہم وہاں پر پہنچے تو میری بیوی اور میں اُس جگہ کی خوبصورت سے جھنجھوڑے گئے تھے۔ اُس سے بھی بڑھ کر، ہم نے واقعی میں ہوا میں خُدا کی موجودگی کو گردش کرتے ہوئے محسوس کیا۔ دوسری واحد جگہ جہاں پر ہم نے خُدا کی موجودگی کو محسوس کیا وہ کوہ سینا کے پہاڑ پر ہمارے چڑھنے سے پہلے اُس کے دامن میں بیابان میں تھی۔ وہ جگہ جہاں پر ہیکل قائم تھی آج بھی انتہائی متاثر انگیز ہے۔ اب 1سیموئیل1:10، 11 کھولیں۔ یہ سیکوفیلڈ مطالعۂ بائبل میں صفحہ 320 پر ہے۔ حنّہ ہیکل میں دعا مانگ رہی تھی۔

’’حنہ کا دل دکھ سے بھرا ہُوا تھا۔ وہ رو رو کر خداوند سے دعا کرنے لگی اور اُس نے یہ کہتے ہُوئے منت مانی کہ اے قادرِ مطلق خداوند! اگر تُو اپنی بندی کی خستہ حالت پر نظر کرے اور اُسے فراموش نہ کرے بلکہ یاد رکھے اور اُسے ایک بیٹا بخشے تو میں اُسے زندگی بھر کے لیے خداوند کی نذر کر دوں گی اور اُس کے سر پر کبھی اُسترہ نہ پھرے گا‘‘ (1۔سموئیل 1:10۔11).

اب آیت 15 کے اختتام پر غور کریں۔ حنّہ نے کہا، ’’میں خُداوند کے آگے اپنے دِل کا دُکھڑا رو رہی ہوں‘‘ (1سیموئیل1:15)۔ اُس نے خُداوند کے آگے اپنے دِل کا دُکھڑا ایک بیٹے کے لیے رویا تھا۔ اور خُداوند نے اُس کی دعاؤں کا جواب دیا اور اُس کو ایک بیٹے سے نوازا اور اُس نے اُس کا نام سیموئیل رکھا، جس کا مطلب ’’خُداوند سے مانگا ہوا‘‘ ہوتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر اور مسز کیگن نے اپنے پہلے بیٹے کا نام جان سیموئیل رکھا، کیونکہ اُنہوں نے خصوصی طور پر خُدا سے اُسے بھیجنے کے لیے دعا مانگی تھی۔ حنّہ نے آیت 27 میں کہا، ’’میں نے اِس بچہ کے لیے دعا کی اور خُداوند نے میری مُراد جو میں نے اُس سے مانگی تھی پوری کر دی‘‘ (1سیموئیل1:27)۔

میں اپنے گھر میں ہمارے کچھ نوجوان لوگوں کے ساتھ دعا مانگنے کے وسیلے سے انتہائی برکت والا ہوں۔ لمحہ بہ لمحہ اُنہوں نے لوگوں کے لیے نام لے لے کر نجات پانے کی دعائیں کیں۔ اور خُداوند نے اُنہیں بارہا جواب دیا، جب بالکل وہی لوگ جن کے لیے اُنہوں نے دعا مانگی مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوئے۔ ’’حنّہ نے خُداوند کے آگے اپنے دِل کا دُکھڑا رویا تھا‘‘ – اور اُس نے وہی شے اُس کو بخشی جو اُس نے مانگی تھی – ایک ننھا بچہ۔ میں آج کی رات یہاں پر ہر ماں سے اپنے بچوں کے مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کے لیے دعا مانگنے کو کہتا ہوں۔ اپنے دِل کا دُکھڑا دعا میں روئیں، جیسے حنّہ نے کیا تھا! ہم سب کو ہمارے گرجہ گھر میں گمراہ نوجوان لوگوں کی نجات کے لیے اپنے دِل کے دُکھڑے کو رونا چاہیے۔ مہربانی سے اُن کے لیے اپنی خصوصی دعا میں نام لے لے کر دعا مانگیں۔

اب جب بچہ سیموئیل تقریباً تین برس کی عمر کا تھا تو وہ اُس کو سَیلا میں خُداوند کی ہیکل میں لے گئی۔ اُس نے اُس کو وہاں پر موجود بوڑھے کاہن عیلی کے حوالے کیا جیسا کہ اُس نے خُداوند سے ایسا کرنے کے لیے وعدہ کیا تھا۔ اور بچہ سیموئیل ’’خُداوند کی حضوری میں مذہبی فرائض‘‘ سرانجام دینے لگا – ایک لڑکا جس نے کتان کا افود پہنا ہوا تھا – وہ لباس جو کاہن پہنا کرتے تھے۔ ابتدائی دِنوں میں ہمارے مُلک میں، ہر مسیحی ماں، حنّہ ہی کی مانند، بیٹے کے مبلغ بننے کے لیے دعا مانگا کرتی تھی۔ کوئی تعجب کی بات نہیں اگر اُن دِنوں میں امریکہ میں اِس قدر زیادہ مبلغین ہوا کرتے تھے! ہر ماں کو اپنے بچوں کے لیے اچھا مسیحی بننے کی مسلسل دعا مانگنی چاہیے۔ اب باب3 پہلی آیت پر نظر ڈالیں۔

’’اور اُس لڑکے سموئیل نے عیلی [بوڑھے کاہن] کے ماتحت خداوند کے حُضور میں خدمت کی۔ اُن ایام میں خداوند کا کلام کم [شاذونادر] ہی نازل ہوتا تھا اور رویا بھی عام نہ تھی‘‘ (1۔ سموئیل 3:1).

اُن دِنوں میں خُدا کا کلام شاذونادر ہی نازل ہوا کرتا تھا، اور رویا بھی عام نہ تھی۔ وہ ایسا ہی ایک دور تھا جس میں ہم آج زندگی بسر کر رہے ہیں۔ وہ بہت زیادہ حد تک آج ہی کی مانند تھا – جہاں اِتوار کی شام کو گرجہ گھر بند ہو رہے ہیں، دعائیہ اِجلاس منسوخ ہو رہے ہیں، ’’گرجہ گھروں میں پروان چڑھے بچے‘‘ گناہ کی ایک غیرنجات یافتہ زندگی بسر کرنے کے لیے گرجہ گھروں کو چھوڑ رہے ہیں۔

غیر نجات یافتہ ’’گرجہ گھروں میں پروان چڑھے بچے‘‘ – واقعی میں؟ جی ہاں، واقعی میں! ہوفنیHophni اور فنحاسPhinehas بوڑھے کاہن عیلی کے دو بیٹے تھے۔ دوسرا باب آیت 12 پر نظر ڈالیں،

’’اب عیلی کے بیٹے بڑے شریر [شیطان کے بچے] تھے؛ اُنہیں خداوند کا کچھ بھی پاس نہ تھا‘‘ (1۔ سموئیل 2:12).

ڈاکٹر جے۔ ورنن میگی نے کہا، ’’عیلی کے بچے ’شیطان کے بیٹے‘ تھے، مطلب ابلیس کے بیٹے۔ اُنہوں نے نجات نہیں پائی تھی۔ یہاں پر وہ سردار کاہن کے بیٹے تھے جو ہیکل میں پھرتے رہتے تھے اور دراصل وہاں پر متولی تھے! بے شمار لوگ ایسے ہیں جو بیٹے کو ایک مسیحی سکول میں بھیجتے ہیں اور اِس بارے میں انتہائی سکون محسوس کرتے ہیں… وہ لڑکا تصور کی جا سکنے والی شاید سب سے زیادہ خطرناک جگہ پر ہوتا ہے۔ دوسرے والدین اِس حقیقت میں تحفظ محسوس کرتے ہیں کہ اُن کا بیٹا ایک عمدہ گرجہ گھر میں ہے۔ میرے دوست، یہیں ہے جہاں شیطان جاتا ہے – اُن شاندار جگہوں پر‘‘ (بائبل میں سےThru the Bible، جلد دوئم؛ 1سیموئیل2:12پر غور طلب بات)۔

میں تجربے سے جانتا ہوں کہ گرجہ گھروں میں نوجوانوں کے بے شمار گروہ ایسے نوجوان لوگوں سے بھرے پڑے ہیں جو اتنے ہی بُرے ہیں جتنے کہ عیلی کے بیٹے تھے۔ ہمارے گرجہ گھر میں مَیں پوری کوشش کرتا ہوں کہ گمراہ نوجوان لوگ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو جائیں – مگر ’’گرجہ گھر میں پرورش پانے والے بچوں‘‘ میں سے کچھ ایسے ہوتے ہیں جو میرے سخت ہونے کی وجہ سے میرے ساتھ ناراض اور تلخ ہوتے ہیں۔ اُنہیں توبہ کرنے اور خوشخبری میں یقین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے! مگر بوڑھے عیلی کی باغی لڑکوں نے توبہ نہ کی اور خُداوند کو نہ ڈھونڈا۔ وہ نزرانے چُرا رہے تھے اور ہیکل میں آنے والی عورتوں کے ساتھ جنسی مِلاپ کرتے۔ بوڑھا کاہن اُنہیں ملامت کرتا، مگر وہ توبہ نہ کرتے یا باز نہ آتے۔ ’’اُنہوں نے اپنے باپ کی ڈانٹ ڈپٹ کی کوئی پرواہ نہ کی کیونکہ خُداوند کی مرضی یہی تھی کہ وہ مار ڈالے جائیں‘‘ – جو اُس نے جلد ہی کیا اور وہ مارے گئے اور جہنم میں گئے (1سیموئیل2:25 KJV، NIV)۔ میں دعا مانگتا ہوں کہ ’’گرجہ گھر میں پروان چڑھے‘‘ وہ چند ایک گمراہ بچے جو ہمارے پاس ہیں اِس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے توبہ کر لیں۔ اب 2 باب، آیت 26 پر نظر ڈالیں۔

’’اور وہ لڑکا سموئیل قد و قامت میں اور اِنسانوں کی مقبولیت میں بڑھتا گیا‘‘ (1۔ سموئیل 2:26).

عیلی کے بیٹے سیموئیل کو ناپسند کرتے تھے۔ اُنہوں نے اُس کے دیندار لڑکا ہونے پر مذاق ضرور اُڑایا ہوگا۔ یہی ہے جو آج بھی ’’گرجہ گھر میں پروان چڑھے‘‘ گمراہ بچے کرتے ہیں۔

رات کی تاریکی میں خُداوند نے سیموئیل کو بُلایا۔ بائبل کہتی ہے، ’’سیموئیل ابھی خُداوند کو جانتا تک نہ تھا‘‘ (1سیموئیل3:7)۔ مگر اُس رات خُدا نے ہیکل میں تاریکی میں سے اُسے بُلایا۔ ’’اور خُداوند سیلا میں ظاہر ہوتا رہا اور وہیں پر اُس نے اپنے کلام کے وسیلہ سے اپنے آپ کو سیموئیل پر ظاہر کیا‘‘ (1سیموئیل3:21)۔

خُداوند آج کی رات آپ کو بُلا رہا ہے چاہے آپ نوجوان ہیں یا بوڑھے ہیں۔ میں دعا مانگتا ہوں کہ آپ اپنے دِل میں اُس کی آواز سُنیں گے، اور کہ آپ اپنے گناہ پر توبہ کریں گے اور یسوع خُدا کے بیٹے پر بھروسہ کریں گے۔ وہ آپ کے تمام گناہوں کا مکمل کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر قربان ہوا۔ اُس نے آپ کے دِل کو گناہ سے پاک صاف کرنے کے لیے اپنے قیمتی خون کو بہایا۔ وہ آپ کو دائمی زندگی بخشنے کے لیے مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ یسوع کی آواز کو سُنیں جو آپ کے دِل میں اُٹھتی ہے۔ اُس کے پاس آئیں اور اُس پر بھروسہ کریں، اور اُس کے لیے جیئیں اور آپ کبھی بھی اِس پر پچھتائیں گے نہیں، دُنیا کے ختم ہوئے بغیر!

یسوع انتظار کر رہا ہے؛ ہائے اُس کے پاس ابھی آؤ –
   آج انتظار کر رہا ہے، آج انتظار کر رہا ہے؛
اپنے گناہوں کے ساتھ آؤ؛ اُس کے قدموں میں تعظیم بجا لاؤ؛
   آؤ، اور مذید اور تاخیر مت کرو۔
آج بُلا رہا ہے، آج بُلا رہا ہے،
   یسوع بُلا رہا ہے، نرمی سے آج بُلا رہا ہے۔
(’’یسوع بُلا رہا ہےJesus is Calling ‘‘ شاعر فینی جے۔ کراسبی
      Fanny J. Crosby، 1820۔1915)۔

آمین۔

اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا چاہیں گے۔ جب آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو آپ اُنہیں ضرور بتائیں کہ آپ کس مُلک سے لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای میل کو جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل لکھیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں اُس کا نام شامل کریں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلامِ پاک کی تلاوت مسٹر ایبل پرودھوم Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: 1 سیموئیل3:1۔10
. واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجیمن کنکیتھ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’یسوع بُلا رہا ہےJesus is Calling ‘‘
(شاعر فینی جے۔ کراسبی Fanny J. Crosby، 1820۔1915)۔