Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


تم جہنم کی سزا سے کیسے بچو گے؟

HOW CAN YOU ESCAPE
THE DAMNATION OF HELL?

(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی صبح، 8 مئی، 2016
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, May 8, 2016

’’تم جہنم کی سزا سے کیسے بچو گے؟‘‘ (متی23:33)۔

میری ایک مسیحی گھرانے میں پرورش نہیں کی گئی تھی۔ میں ایک بچے کی حیثیت سے کئی مرتبہ خود اپنے آپ ہی سے نماز کے لیے ایک کاتھولک گرجہ گھر میں جایا کرتا تھا۔ مگر مجھے جب میں تیرہ برس کی عمر کا تھا تو پڑوسی ایک بپتسمہ دینے والے گرجہ گھر میں لے کر گئے تھے۔ یہ 1954 میں، بہت پرانی بات ہے۔ اُس زمانے میں مبلغین کو جہنم پر بات کرتے ہوئے سُننا، یہاں تک کہ مشہور بلغین کو بھی جہنم پر بات کرتے ہوئے سُننا ایک عام سی بات تھی۔ میری نوجوانی کے اُن دِنوں میں ڈاکٹر ڈبلیو۔ اے۔ کرسویل Dr. W. A. Criswell، ڈاکٹر آر۔ جی۔ لی Dr. R. G. Lee اور بلی گراھم Billy Graham جیسے بے شمار مغربی بپتسمہ دینے والے مبلغین جہنم میں دائمی سزا پر شعلہ فشاں واعظ دیا کرتے تھے۔

مگر یہ ساٹھ سال سے بھی پہلے کی بات تھی! آج مجھے نہیں معلوم کوئی مبلغ جومعیاری واعظوں کی منادی کرتا ہو، لوگوں کو جہنم کے بارے میں خبردار کرتا ہے یا نہیں۔ درحقیقت اُن میں سے شاید ہی کوئی منادی کرتا ہو۔ اوہ، وہ اِس کو منادی کہتے ہیں! مگر وہ غلطی پر ہیں! اب وہ صرف اِتنا ہی کرتے ہیں کہ چھوٹے چھوٹے سے لیکچر دیتے ہیں جنہیں وہ ’’تفسیراتی‘‘ واعظ کہتے ہیں۔ وہ تفسیراتی تو ہوتے ہیں – مگر وہ تبلیغ نہیں کر رہے ہوتے۔ اُن کی آوازوں میں کوئی رقت انگیزی یا جنون نہیں ہوتا۔ وہ محض سُست روی کے ساتھ جاری رہتے ہیں، ایک غیررسمی سی آواز میں، کلام پاک کی ایک کے بعد دوسری آیت کی وضاحت کرتے ہوئے۔ مگر میں تو جنت پر بھی معیاری منادی نہیں سُن پاتا! اور میں کفارے، صلیب، خون، یا دوسرے تبلغی عقائد پر معیاری منادی نہیں سُنتا۔ آج منادی کا قحط پڑا ہوا ہے۔ آپ کی نسل نے اُن لوگوں سے جنہیں آپ کی جانوں کی دائمی قسمت کی حقیقی فکر ہے معیاری، سخت اور جنونی منادی نہیں سُنی ہے۔

رابرٹ میورے میخین Robert Murray McCheyne صرف اُنتیس برس کی عمر کے تھے جب وہ ٹائفیڈ کے بخار سے مر گئے۔ مگر وہ کتنے شاندار مبلغ تھے! وہ آج بھی اُن کی منادی کے بارے میں بات کرتے ہیں، حالانکہ اُن کا انتقال 1843 میں ہو گیا تھا۔ اُنہوں نے 23 برس کی عمر میں منادی کا آغاز کیا تھا، اور وہ 29 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ وہ کیوں اُنہیں ابھی تک یاد کرتے ہیں؟ اُنہوں نے تو صرف چھ برس تک منادی کی تھی، مگر بہت ہی کم مبلغین نے اپنی نسل پر وہ تاثر چھوڑا ہے جو رابرٹ میخین نے چھوڑا۔ انگریزی بولنے والی دُنیا میں ہر مبلغ اُن کے نام کو جانتا ہے کیونکہ خُدا نے اُن کے گرجہ گھر میں حقیقی حیاتِ نو کی زور آور لہریں بھیجی تھیں۔

اُن کا راز کیا تھا؟ یہ نوجوان شخص گہری شدید دعا والا انسان تھا، جو مکمل طور پر پاک روح پر انحصار کرتا ہے۔ اُس نے دعا مانگی، ’’خُداوند مجھے اتنا ہی مقدس بنا ڈال جتنا کہ ایک نجات پائے ہوئے گنہگار کو ہونا چاہیے۔‘‘ ایک انجیلی بشارت کا پرچار کرنے والے شخص نے یہ کہتے ہوئے سُنا تو کہا، ’’اُس نے اپنے ماتھے پر دائمیت کی مہر کے ساتھ منادی کی۔ میں کپکپایا، اور کبھی بھی خُدا کو اِس قدر نزدیک نہیں پایا۔‘‘

اوہ، میں کیسے دعا مانگوں کہ خُدا آج نوجوان لوگوں کو رابرٹ میورے میخین کی مانند ’’اُن کے ماتھے پر دائمیت کی مہر کے ساتھ‘‘ جگائے!!! آج کی صبح میں آپ کو میخین کے عظیم واعظ ’’دائمی سزا Eternal Punishment‘‘ میں سے اِقتباسات پیش کرنے جا رہا ہوں۔ کاش یہ آپ کو یسوع پر بھروسہ کرنے اور آنے والے قہر سے بچنے کے لیے تحریک دیں!

میں اِس واعظ کے لیے جو میخین نے استعمال کی تھی اُس کے بجائے ایک دوسری تلاوت استعمال کر رہا ہوں، مگر اِس میں پیغام وہی ہے،

’’تم جہنم کی سزا سے کیسے بچو گے؟‘‘ (متی23:33)۔

اِس تلاوت کو فریسیوں کے خلاف مسیح کی عظیم واعظ میں سے لیا گیا ہے۔ وہ ہمارے خُداوند کے زمانے میں بائبل کے اُستاد ہوا کرتے تھے۔ یسوع اُنہیں منافق کہا کرتا تھا (23:14)۔ یسوع اُنہوں ’’احمق اور اندھے‘‘ (23:17) کہا کرتا تھا۔ یسوع نے کہا، ’’اے سانپو، اے افعی کے بچو، تم جہنم کی سزا سے کیسے بچو گے؟‘‘

I۔ پہلی بات، بائبل میں اُن لوگوں کی سُنیں جنہوں نے جہنم کے بارے میں بات کی۔

داؤد خُدا کا اپنا ایک دلپسند شخص تھا۔ وہ لوگوں کے لیے اور خُدا کے لیے محبت کے ساتھ بھرا ہوا تھا۔ سُنیں اُس نے اُن لوگوں کو جہنم کے بارے میں کیا کہا جو مسیح پر بھروسہ کرنے سے انکار کرتے تھے۔ داؤد نے کہا،

’’شریر اور وہ سب قومیں جو خدا کو بھلا دیتی ہیں، عالم اسفل میں اُتر جاتی ہیں‘‘ (زبور 9:17).

اور داؤد نے کہا،

’’وہ [خُدا] شریروں پر آگ کے انگارے اور جلتی ہُوئی گندھک برسائے گا، اور اُن کے پیالہ میں جھلسا دینے والی لُو ہوگی‘‘ (زبور 11:6).

پولوس رسول مسیح کی محبت سے سرشار تھا اور اُس کو گنہگاروں سے بھی بہت پیار تھا۔ پولوس نے کبھی بھی لفظ ’’جہنم‘‘ کا تزکرہ نہیں کیا۔ یوں لگتا ہے جیسے یہ لفظ اُس کے لیے اِس قدر ناخوشگوار تھا کہ اُس نے اِس کی بات ہی نہیں کی۔ اِس کے باوجود سُنیں اُس نے کیا کہا،

’’اور تُم مصیبت اُٹھانے والوں کو اور ہمیں بھی آرام دے گا۔ یہ اُس وقت ہوگا جب خداوند یسوع اپنے قوی فرشتوں کے ساتھ بھڑکتی ہُوئی آگ میں آسمان سے ظاہر ہوگا۔ اور اُنہیں سزا دے گا جو خدا کو نہیں جانتے اور ہمارے خداوند یسوع مسیح کی خوشخبری کو نہیں مانتے۔ وہ ہمیشہ کے لیے ہلاک کر دیئے جائیں گے اور خداوند یسوع مسیح کے چہرہ اور اُس کی قدرت کے جلال کو کبھی نہ دیکھ سکیں گے‘‘ (2۔ تھسلنیکیوں 1:7۔9).

یوحنا، مسیح کا پیارا شاگرد محبت کے ساتھ سرشار ایک شخص تھا۔ اِس کے باوجود اُس نے جہنم کے بارے میں بات کی۔ سات مرتبہ اُس نے جہنم کو ’’لامحدود خلا‘‘ کہا – ایک ایسی خلا جہاں گمراہ گنہگار تمام ابدیت کے لیے ڈوب جائیں گے۔ یوحنا نے جہنم کو ’’آگ کی جھیل‘‘ کہا (مکاشفہ20:14)۔ اِس کو اکثر بائبل میں ’’جہنم کہا گیا۔ مگر اِس کو ’’آگ کی جھیل‘‘ کہنا یوحنا کے لیے چھوڑ دیا گیا۔

خود خُداوند یسوع مسیح۔ وہ خُدا کی طرف سے آیا تھا، اور ’’خُدا محبت ہے۔‘‘ اُس کی تمام کی تمام منادی نے گنہگاروں کے لیے اُس یسوع کی محبت کو ظاہر کیا – اِس کے باوجود اُس [یسوع] نے جہنم کے بارے میں بتایا۔ خُداوند یسوع مسیح کو سُنیں۔ اُس نے کہا،

’’اَے سانپو، اَے افعی کے بچو، تم جہنم کی سزا سے کیسے بچو گے؟‘‘ (متی23:33)۔

دوبارہ، مسیح نے کہا،

’’اَے لعنتی لوگو! میرے سامنے سے دُور ہو جاؤ اور اُس ہمیشہ جلتی رہنے والی آگ میں چلے جاؤ‘‘ (متی 25:41).

دوبارہ، مسیح نے کہا،

’’جو ایمان نہ لائے وہ مجرم قرار دیا جائے گا‘‘ (مرقس 16:16).

کیا یسوع کے ہونٹوں سے نکلے ہوئے اُن الفاظ کے مقابلے میں کوئی اور چیز اِس قدر سادہ ہو سکتی ہے؟

II۔ دوسری بات، کیوں داؤد اور پولوس اور یوحنا، اور یسوع نے اِس قدر سادہ طور سے جہنم کے بارے میں بتایا۔

کیونکہ یہ بات سچی ہے۔ یسوع نے کہا، ’’اگر یہ ایسا نہ ہوتا، تو میں تمہیں بتا چکا ہوتا۔‘‘ جب یسوع زمین پر آیا، وہ محبت کے ساتھ آیا۔ یہ محبت ہی میں تھا کہ وہ گمراہ گنہگاروں کو جہنم کے بارے میں بتانے کے لیے آیا۔ یہ محبت ہی کی وجہ سے تھا کہ اُس نے گمراہ گنہگاروں کو بتایا کہ وہ اُنہیں اُن کے گناہوں سے نجات دلانے کے لیے آیا تھا تاکہ وہ جہنم کی آگ سے بچ جائیں۔ اور مبلغین کو بھی یہی کام کرنا چاہیے جو یسوع نے کیا تھا۔ یہ سچ ہے! یہ سچ ہے! یہ سچ ہے!

کوئی شاید کہے، ’’میں اِس پر یقین نہیں کرتا۔‘‘ وہ کیسے کسی بات کو بدل سکتا ہے؟ ھیری ٹرومین Harry Truman نامی ایک بوڑھے شخص نے یقین نہیں کیا تھا کہ سینٹ ھیلن کا پہاڑ ایک آتش فشاں میں پھٹ پڑے گا۔ باقی ہر کسی نے یقین کیا تھا اور اُس علاقے کو چھوڑ دیا تھا۔ مگر ٹرومین نے کہا، ’’میں اِس پر یقین نہیں کرتا۔‘‘ لہٰذا وہ پہاڑ کے بازو میں اپنے گھر میں ہی ٹھہرا رہا۔ کیا اُس کی بے اعتقادی نے اُس کو بچا لیا؟ اوہ، جی نہیں! جب آتش فشاں پہاڑ پھٹا تو اُس نے اُس کو اور اُس کے سارے گھر کو ابدیت میں اُڑا دیا۔ بعد میں لوگ اُس کا کوئی بھی سراغ تک نہ ڈھونڈ پائے۔ اُس نے کہا، ’’میں یہ یقین نہیں کرتا۔‘‘ مگر اُس کی بے اعتقادی نے اُس کو نہیں بچایا – اور نا ہی آپ کی بے اعتقادی آپ کو جہنم کے شعلوں سے بچا پائے گی! یہ سچ ہے! یہ سچ ہے! یہ سچ ہے!

اور وجہ کیوں داؤد اور پولوس اور یوحنا اور یسوع نے جہنم کے بارے میں بتایا یہ ہے کیونکہ اُن کو گمراہ گنہگاروں سے اِس قدر زیادہ محبت تھی۔ گرجہ گھر میں ہمارے بہترین دوست، ہمارے قریبی ترین دوست، ہمیں ہمیشہ سچ بتائیں گے۔ یسوع سب سے بہترین دوست ہے جو زندگی میں کبھی آپ کو مِل پائے گا۔ حمدوثنا کا ایک پرانا گیت اِس کو بخوبی کہتا ہے، ’’یسوع میں ہمارے پاس کیسا ایک دوست ہے، ہمارے تمام گناہ اور دُکھ اُٹھانے کے لیے!What a friend we have in Jesus, all our sins and griefs to bear!‘‘ یسوع سب سے بہترین دوست ہے جو زندگی میں کبھی آپ کو مِل پائے گا۔ اور یہ آپ کا بہترین دوست یسوع ہی ہے جس نے کہا، ’’تم کیسے جہنم کی سزا سے بچو گے؟‘‘ (متی23:33)

۔

رابرٹ میخین نے کہا، ’’جب میں کل میدانوں میں چل رہا تھا، تو ایک خیال زبردست قوت کے ساتھ میرے ذہن میں آیا کہ ہر کوئی جس کو میں منادی کر چکا ہوں یا تو جنت میں جائے گا یا جہنم میں۔ اِس لیے، مجھے آپ کو خبردار کر دینا چاہیے۔ مجھے آپ کو جہنم کے بارے میں بتا دینا چاہیے۔‘‘ ایسا ہی ہر سچے اور وفادار مبلغ کو کرنا چاہیے۔ ایک پادری جو کبھی بھی جہنم کے بارے میں بات نہیں کرتا ایک اچھا آدمی نہیں ہوتا ہے۔ کبھی بھی اُس پادری پر یقین مت کریں جو جہنم کے بارے میں منادی نہیں کرتا۔ اگر وہ نہیں کرتا، تو اِس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ آپ کی جان کے بارے میں فکر نہیں کرتا! یسوع نے واضح طور پر کہا، ’’تم کیسے جہنم کی سزا سے بچو گے؟‘‘ (متی23:33)۔

III۔ تیسری بات، بائبل کی جہنم ابدی ہے

یہوواہ وٹنس والے کہتے ہیں جہنم ابدی نہیں ہے۔ کیا آپ اُن کا یقین کر سکتے ہیں؟ گلوکار ’’پرنسPrince‘‘ چند ایک دِن قبل فوت ہوا۔ وہ یہوواہ وٹنس والوں میں سے تھا۔ جب اُس کو ایڈز ہوئی تو اُنہوں نے اُس کو دوائی نہ لینے کے لیے کہا۔ اِس لیے وہ مر گیا اور جہنم میں گیا کیونکہ اُس نے اُس بدکار فرقے کی تعلیمات پر یقین کیا تھا۔

راب بیل، بائبل کو مسترد کرنے والی آزاد خیال فُلر علم الہٰیات کی سیمنری سے ایک گریجوایٹ تھا۔ بیل نے کہا کہ جہنم ابدی نہیں ہوتی ہے۔ کیا آپ اُس کا یقین کر سکتے ہیں؟ اُس نے کہا کہ بائبل میں غلطیاں ہیں۔ ایسا شخص جو کہتا ہو کہ مسیح غلط تھا وہ یا تو جھوٹا ہے یا ایک جھوٹا اُستاد ہے جب اُس نے دائمی جہنم کے بارے میں بات کی۔ لاکھوں لوگ اِن جھوٹے اُستادوں اور فرقوں کے رہنماؤں میں سکون پاتے ہیں۔ مگر یہ جھوٹا سکون ہے۔ یسوع جو خُدا کا بیٹا ہے اُس نے واضح طور پر کہا، ’’آگ کبھی بھی نہیں بُجھتی ہے‘‘ (مرقس9:44)۔ یسوع نے وہ بات مرقس کےنویں باب میں تین مرتبہ کہی! ’’آگ کبھی بھی نہیں بُجھتی ہے۔‘‘ ’’آگ کبھی بھی نہیں بُجھتی ہے۔‘‘ ’’آگ کبھی بھی نہیں بُجھتی ہے۔‘‘ یہ ہے جو یسوع نے مرقس کے نویں باب میں کہا۔ اور یوحنا رسول نے کہا، ’’ایسے لوگوں کے عذاب کا دھواں ابد تک اُٹھتا رہے گا‘‘ (مرقس14:11)۔ خود یسوع نے کہا، ’’یہ لوگ ہمیشہ کی سزا پائیں گے‘‘ (متی25:46)۔

IV۔ چوتھی بات، آپ جہنم سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

ہماری تلاوت میں، یسوع نے کہا، ’’تم جہنم کی آگ سے کیسے بچو گے؟‘‘ (متی23:33)۔

یہاں گرجہ گھر واپس آنے سے انکار کرنے سے آپ اِس سے بچ نہیں سکتے۔ کوئی شاید کہتا ہے، ’’میں وہاں واپس ڈاکٹر ہائیمرز کی منادی سُننے کے لیے کبھی بھی واپس نہیں جانے لگا! اُس نے مجھے خوفزدہ کر دیا! میں کبھی بھی اُس گرجہ گھر میں واپس نہیں جانے لگا۔‘‘ میں جانتا ہوں کوئی نہ کوئی نوجوان ہوگا جو یہ بات کہتا ہے۔ مگر میں آپ سے جھوٹ بولنے کے مقابلے میں آپ کو کھو دینے کا خطرہ مول لے لوں گا! میں آپ کو جہنم کے بارے میں بائبل میں سے بے شمار حوالے پیش کر چکا ہوں۔ میں آپ کو اُس نوجوان مبلغ، رابرٹ میخین کے خیالات پیش کر چکا ہوں۔ وہ اُس کو ’’لڑکا مبلغ‘‘ کہتے تھے۔ حالانکہ اُس نے صرف چھ برسوں تک تبلیغ کی تھی، جب وہ اپنی بیس کی دہائی میں تھا، تو اُس نوجوان شخص کو اُس وقت تک کے عظیم ترین پریسبائی ٹیرئین مبلغین میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ ’’اُس نے اپنے [ماتھے] پر ابدیت کی مہر کے ساتھ منادی کی۔‘‘چاہے آپ مجھے پسند نہ بھی کریں، میں دعا مانگتا ہوں کہ آپ جو کچھ اُس عظیم دیندار نوجوان مبلغ نے کہا اُس پر یقین کریں گے۔

پھر دوبارہ، آپ کبھی بھی جہنم سے بچ نہیں سکتے اگر یہاں پر ہر اِتوار کے اِتوار بیٹھیں اور توبہ کرنے اور یسوع پر بھروسہ کرنے سے انکار کرتے رہیں۔ کیا آپ سوچتے ہیں کہ کیا آپ سوچتے ہیں محض یہاں پر ہونے ہی سے آپ نجات پا سکتے ہیں؟ کیا آپ سوچتے ہیں گرجہ گھر میں پیسے دینے کے ذریعے سے آپ نجات پا سکتے ہیں؟ کیا آپ سوچتے ہیں کہ کام کرنے سے، میزیں صاف کرنے سے، یا گاڑیوں پر نظر رکھنے سے یا گرجہ گھر میں دوسرے کام کرنے سے آپ نجات پا سکتے ہیں؟ اگر آپ سوچتے ہیں، تو آپ خود شیطان کی چالبازی میں آ چکے ہیں! بائبل واضح طور پر کہتی ہے آپ چالبازی میں آ چکے ہوتے ہیں! بائبل کہتی ہے، ’’ایمان ہی کے وسیلے سے آپ نجات پاتے ہیں… یہ خُدا کا تحفہ ہے: نا ہی یہ تمہارے عمل کا پھل ہے کہ کوئی فخر کر سکے‘‘ (افسیوں2:8، 9)۔ بائبل کہتی ہے، ’’یہ ہمارے نیک کاموں کا پھل نہیں تھا بلکہ اُس کا فضل تھا، اُس نے ہمیں نئی پیدائش کا غسل دے کر اپنے پاک روح کے ذریعے نیا بنا دیا، جسے اُس نے ہمارے مُنّجی خُداوند یسوع مسیح کی معرفت ہم پر بڑی کثرت سے نازل فرمایا‘‘ (طیطُس3:5، 6)۔

دوبارہ، کیا آپ سوچتے ہیں کہ گناہ کی کسی بھی سزایابی کے بغیر بار بار تفتیشی کمرے میں آنے کے ذریعے سے آپ نجات پا سکتے ہیں؟ میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے بے شمار اِس صبح آئیں گے کیونکہ آپ جہنم سے خوفزدہ ہیں۔ مگر ہم جان چکے ہیں کہ لوگ کبھی بھی نجات نہیں پاتے کیونکہ وہ جہنم سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔ کم از کم، میں نے کبھی بھی کسی ایک کو نہیں دیکھا! کبھی بھی نہیں، مذہبی خدمت کے 58 سالوں میں۔ کسی ایک کو بھی نہیں! آپ تفتیشی کمرے میں آ سکتے ہیں کیونکہ آپ جہنم سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔ مگر آپ نجات نہیں پائیں گے!

آپ کو اپنے گناہ کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ ناصرف اُن گناہوں کو جو آپ سے سرزد ہوئے، بلکہ آپ کے دِل کے گناہ کو بھی! آپ کو اپنے گناہ سے بھرپور دِل کے ساتھ، اپنی باغی، بدکارانہ سوچوں اور اندرونی گناہوں سے کراہت ہونی چاہیے۔ یسوع اُن لوگوں کو بچانے کے لیے نہیں آیا جو جہنم سے خوفزدہ ہیں۔ جی نہیں! ’’مسیح یسوع دُنیا میں گنہگاروں کو نجات دلانے کے لیے آیا‘‘ – اور باقی کسی کو بھی نہیں! (1تیموتاؤس1:15)۔

مسیح صلیب پر آپ کے گناہوں کی ادائیگی کے لیے قربان ہوا! مسیح نے صلیب پر اپنا خون آپ کے گناہ کو پاک صاف کرنے کے لیے بہایا! مسیح مُردوں میں جی اُٹھا اور آپ کو گناہ پر قوت بخشنے کے لیے واپس آسمان میں چلا گیا! یہ ہی واحد اچھی وجہ ہے تفتیشی کمرے میں جانے کے لیے! آپ کا گناہ! آپ کا گناہ! آپ کا گناہ! توبہ کریں اور یسوع پھر بھروسہ کریں اور وہ آپ کو آپ کے گناہ سے بچا لے گا! مہربانی سے کھڑے ہو جائیں اور زبور139:23، 24 گائیں۔ یہ آپ کے گیتوں کے ورق پر 7 نمبر ہے

۔

’’مجھے جانچ، اے خُدایا اور میرے دِل کو جان:
مجھے آزما اور میرے مضطرب خیالات کو جان لے:
اور میرے دِل کو جان لے؛
مجھے آزما اور میرے مضطرب خیالات کو جان لے؛
اور دیکھ مجھ میں کوئی بُری روش تو نہیں،
اور مجھے ابدی راہ میں لے چل۔‘‘

آمین۔ اپنی آنکھیں بند کریں۔ اگر آپ ہمارے ساتھ اپنے گناہ کے بارے میں اور یسوع کے خون کے وسیلے سے پاک صاف ہونے کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو مہربانی سے ابھی اجتماع گاہ کی پچھلی جانب ڈاکٹر کیگنDr. Cagan، جان کیگن John Cagan اور نوح سُونگ Noah Song کے پیچھے جائیں۔ وہ آپ کو ایک دوسرے کمرے میں لے جائیں جہاں پر ہم دعا مانگ سکتے ہیں اور آپ سے آپ کے گناہ کے بارے میں اور یسوع کے خون کے وسیلے سے آپ کے گناہ کو پاک صاف کرنے کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ آمین۔

اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا چاہیں گے۔ جب آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو آپ اُنہیں ضرور بتائیں کہ آپ کس مُلک سے لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای میل کو جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل لکھیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں اُس کا نام شامل کریں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلامِ پاک کی تلاوت مسٹر ایبل پرودھوم Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: مکاشفہ14:9۔11 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجیمن کنکیتھ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’تم ابدیت کہاں پر گزارو گے؟Where Will You Spend Eternity? ‘‘
(شاعر علیشاہ اے۔ ھوفمین، 1839۔1929)\ ’’اے خُداایا، میری تلاشی لےSearch Me, O God‘‘ (زبور139:23۔24)۔

لُبِ لُباب

تم جہنم کی سزا سے کیسے بچو گے؟

HOW CAN YOU ESCAPE
THE DAMNATION OF HELL?

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’تم جہنم کی سزا سے کیسے بچو گے؟‘‘ (متی23:33)۔

(متی23:14، 17)

I.    پہلی بات، بائبل میں اُن لوگوں کی سُنیں جنہوں نے جہنم کے بارے میں بات کی، زبور9:17؛ زبور11:6؛ 2تسالونیکیوں1:7۔9؛ مکاشفہ20:14؛
متی23:33، 41؛ مرقس16:16 .

II.   دوسری بات، کیوں داؤد اور پولوس اور یوحنا، اور یسوع نے اِس قدر سادہ طور سے جہنم کے بارے میں بتایا، متی23:33 .

III. تیسری بات، بائبل کی جہنم ابدی ہے، مرقس9:44؛ مکاشفہ14:11؛ متی25:46 .

IV. چوتھی بات، آپ جہنم سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ افسیوں2:8، 29؛ طیطُس3:5، 6؛ 1تیموتاؤس1:15 .