Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

واعظ کے یہ مسوّدے تقریباً 110,000 کمپیوٹرز پر 200 سے زائد ممالک میں ہر ماہ پڑھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یو ٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ ہر ماہ واعظوں کے مسوّدے 33 زبانوں میں ہزاروں لوگوں کو دیے جاتے ہیں۔ مہربانی سے یہ جاننے کے لیے یہاں پر کِلک کریں کہ کیسے آپ ساری دُنیا میں خوشخبری کو پھیلانے کے اِس عظیم کام کو کرنے میں ماہانہ عطیہ دینے کے ذریعے سے ہماری مدد کر سکتے ہیں۔


قربان کیا گیا بیٹا اور خونی برّہ

THE SACRIFICIAL SON AND THE BLOODY LAMB
(Urdu)

ڈاکٹر سی۔ ایل۔ کیگن کی جانب سے
by Dr. C. L. Cagan

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
ہفتے کی شام، 10 اکتوبر، 2015
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Saturday Evening, October 10, 2015

’’یہ [آدم تھا] ایک آنے والے [مسیح] کی شبیہہ[یونانی میں tupos، type] پر
(رومیوں5:14).

بائبل کہتی ہے کہ آدم، جو پہلا انسان تھا، مسیح کی ’’تشبیہfigure‘‘ تھا۔ یونانی لفظ جس نے ’’تشبیہfigure‘‘ کا ترجمہ کیا tupos ہے۔ ہم اِس سے انگریزی کا لفظ type حاصل کرتے ہیں۔ آدم مسیح کی ایک تشبیہtype تھا۔

تشبیہ کیا ہے؟ اِس کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ پرانے عہد نامے میں تشبیہ ایک شخص یا چیز ہوتی ہے جو نئے عہد نامے میں ایک اعلٰی پیشن گوئی کے پورے کیے جانے کی عکاسی یا نمائندگی کرتا ہو، جس کو شبیہ antitype کہتے ہیں۔ آدم تشبیہہtype تھا۔ مسیح شبیہantitype ہے۔

شبیہ اور تشبیہ میں ہمیشہ ایک تعلق ہوتا ہے۔ آدم اور مسیح میں ایک تعلق ہے۔ جب آدم نے گناہ کیا تو وہ تمام نسل انسانی پر موت لایا – آپ تک اور مجھ تک۔ بائبل کہتی ہے، ’’ایک آدمی کے ذریعے گناہ دُنیا میں داخل ہوا اور گناہ کے سبب سے موت آئی‘‘ (رومیوں5:12)۔ مگر یسوع مسیح گناہ کی ادائیگی اور نسل انسانی کو زندگی بخشنے کے لیے آیا – آپ کے لیے اور میرے لیے۔ جو آدم نے کیا، مسیح اُس کو صحیح کرنے کے لیے آیا۔ بائبل کہتی ہے، ’’جیسے ایک آدمی کی [آدم کی] نافرمانی سے بہت سے لوگ گنہگار ٹھہرے ویسے ہی ایک آدمی کی [مسیح کی] فرمانبرداری سے بہت سے لوگ راستباز ٹھہرائے جائیں گے‘‘ (رومیوں5:19)۔ صلیب پر اُس کی قربانی کے وسیلے سے اور اُس کے خون بہانے کے ذریعے سے، یسوع اُن تمام کے گناہ پاک صاف کر دیتا ہے جو اُس پر بھروسہ کرتے ہیں۔

بائبل میں مسیح کی بے شمار قسم کی شبیہات ہیں۔ آج کی رات میں آپ کو اُن میں سے محض دو کو ظاہر کرنے جا رہا ہوں۔ یہ دو شبیہات انتہائی اہم ہیں، کیونکہ یہ ہمیں اُس قربانی کو دکھاتی ہیں جو مسیح نے ہمارے گناہ کے لیے کی۔

I۔ پہلی تشبیہ – اضحاق، وہ بیٹا جو قربانی کے لیے پیش کیا گیا۔

اضحاق ابراہام کا بیٹا تھا۔ مسیح سے تقریباً دو ہزار سال پہلے، خُدا نے ابراہام کو بُلایا۔ اُس نے ابراہام سے وعدہ کیا کہ اُس کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا حالانکہ اُس کی بیوی سارہ بہت ہی بوڑھی تھی۔ اضحاق اُس وقت پیدا ہوا تھا جب سارہ کی عمر نوے برس کی تھی۔ خُدا کی طرف سے کیسا ایک تحفہ! اضحاق بڑھا اور ایک نوجوان شخص بنا۔

پھر خُدا نے ابراہام کے ایمان کو آزمایا۔ کیا ابراہام واقعی میں اُس [خُدا] پر بھروسہ کرتا تھا؟ بائبل کہتی ہے، ’’کچھ عرصہ بعد خُدا نے ابراہام کو آزمایا [اِمتحان لیا] … اُس نے اُس سے کہا، ابراہام: اور اُس نے جواب دیا، دیکھ میں حاضر ہوں‘‘ (پیدائش22:1)۔ وہ اِمتحان شدید سخت تھا۔ خُدا نے اُس سے کہا،

’’اپنے اکلوتے بیٹے اضحاق کو جسے تو پیار کرتا ہے ساتھ لے کر موریاہ کے علاقے میں جا اور وہاں کے ایک پہاڑ پر جو میں تجھے بتاؤں گا اُسے سوختنی قربانی کے طور پر نذر کر‘‘ (پیدائش22:2)۔

یہ ناممکن دکھائی دینا چاہیے۔ وہ بیٹا جس کا خُدا نے وعدہ کیا تھا اور جس کو ایک معجزے کے طور پیش کیا – وہ بیٹا جس سے ابراہام محبت کرتا تھا – اب خُدا نے ابراہام کو کہا کہ اُس کو قتل کر ڈال؟ خُدا نے کیوں وہ چاہا ہوگا؟ کیا وہ حد سے زیادہ تھا؟ کیا وہ ظالم تھا؟ اِس بات نے ابراہام کو اُس کی جان کی گہرائیوں تک دھلا دیا تھا۔ مگر ابراہام نے خُدا پر بھروسہ کیا۔ بائبل کہتی ہے، ’’دوسرے دِن صبح سویرے ابراہام نے اُٹھ کر اپنے گدھے پر زین کسا اور اپنے خادموں میں سے دو کو اور اپنے بیٹے اضحاق کو اپنے ساتھ لیا، اور جب اُس نے سوختنی قربانی کے لیے لکڑیاں کاٹ لیں تو وہ اُس مقام کے لیے چل دیا جو خُدا نے اُسے بتایا تھا‘‘ (پیدائش22:3)۔

ابراہام نے خُدا کی فرمانبرداری کی تھی حالانکہ اُس کی سمجھ میں نہیں آیا تھا۔ اُس نے خُدا کی اُس وقت بھی فرمانبرداری کی تھی جب وہ انتہائی دُکھ سے بھرپور تھا۔ وہ اوپر پہاڑ پر گیا اور اپنے بیٹے کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوا۔ ’’اُس نے اپنے خادموں سے کہا تم یہیں گدھے کے پاس ٹھہرو اور میں اور یہ لڑکا اوپر جاتے ہیں۔ وہاں ہم عبادت کریں گے اور پھر تمہارے پاس لوٹ آئیں گے۔ ابراہام نے سوختنی قربانی کی لکڑیاں نکال کر اپنے بیٹے اضحاق کو دیں کہ وہ اُنھیں اُٹھا لے اور آگ اور چُھری خود سنبھال لی جیسے ہی وہ دونوں ایک ساتھ روانہ ہوئے‘‘ (پیدائش22:5۔6)۔ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ تنہا تھا۔

پھر اضحاق نے ایک سوال پوچھا جس نے اُس کے باپ کی اذیت کو اور زیادہ گہرا کر دیا۔ ’’اضحاق اپنے باپ ابراہام سے کہنے لگا، میرے ابا: اور اُس نے کہا، ہاں میرے بیٹے۔ اور اُس اضحاق نے کہا، آگ اور لکڑیاں یہاں ہیں لیکن سوختنی قربانی کے لیے برّہ کہاں ہے؟‘‘ (پیدائش22:7)۔ پھر بھی ابراہام نے ایمان میں جواب دیا۔ اُس نے کہا، ’’میرے بیٹے، خُدا آپ ہی سوختنی قربانی کے لیے برّہ مہیا کر دے گا۔ اور وہ دونوں ساتھ ساتھ چلتے رہے‘‘ (پیدائش22:8)۔ وہ اوپر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ گئے۔ ’’اور جب وہ اُس مقام پر پہنچے جو خُدا نے اُسے بتایا تھا تو ابراہام نے وہاں قربان گاہ بنائی اور اُس پر لکڑیاں چُن دیں۔ پھر اُس نے اپنے بیٹے اضحاق کو رسّی سے باندھ کر قربان گاہ پر لکڑیوں کے اوپر رکھ دیا۔ تب اُس نے ہاتھ میں چُھری لی تاکہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے‘‘ (پیدائش22:9۔10)۔

ابراہام اپنے بیٹے کو قتل کرنے ہی والا تھا! وہ کر ہی چکا ہوتا! لیکن آخری لمحے میں خُدا آسمان سے بولا،

’’اِس لڑکے پر ہاتھ نہ چلا اور اُسے کچھ نہ کر۔ اب میں جان گیا کہ تو ایک خُدا ترس انسان ہے کیونکہ تو نے مجھ سے اپنے بیٹے بلکہ اِکلوتے بیٹے کو بھی دریغ نہ کیا‘‘ (پیدائش22:12)۔

اضحاق بخشا گیا تھا! اور خُدا نے ابراہام کو اضحاق کے بجائے قربانی کی حیثیت سے ایک مینڈھا (ایک جانور) قتل کرنے کے لیے کہا۔ وہ اِمتحان مکمل ہو چکا تھا۔ ابراہام کا ایمان حقیقی تھا! ’’تو نے مجھ سے اپنے بیٹے بلکہ اِکلوتے بیٹے کو بھی دریغ نہ کیا‘‘ (پیدائش22:12)۔ وہ اپنے بیٹے کو چھوڑنے کے لیے تیار تھا۔

یہ صرف ابراہام کا ہی اِمتحان نہیں تھا۔ اضحاق کے ساتھ جو کچھ بھی رونما ہوا وہ ایک تشبیہ تھی، ایک تصویر تھی، جو مسیح کی بہت بڑی قربانی کے بارے میں تھی۔ اضحاق ایک تشبیہ تھا۔ مسیح اُس کی شبیہ ہے۔ خُدا نے ابراہام کو اپنے بیٹے اضحاق کو ایک تشبیہ کی حیثیت سے پیش کرنے دیا، جو ایک عکاسی ہے، اُس بات کی جو وہ خود اپنے بیٹے یسوع کے ساتھ کرنے والا تھا۔ خُدا نے اپنے بیٹے یسوع مسیح کو آپ کے گناہ کے لیے ایک قربانی کی حیثیت سے صلیب پر قربان ہونے کے لیے بھیجا۔ بائبل میں سب سے مشہور آیت یوحنا3:16 ہے۔ یہ کہتی ہے،

’’کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اِس قدر محبت کی کہ اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے‘‘ (یوحنا3:16)۔

ابراہام اپنے بیٹے اضحاق سے محبت کرتا تھا۔ اِس کے باوجود وہ اُس کو موت کے حوالے کرنے کے لیے تیار تھا۔ خُدا نے اپنے بیٹے یسوع مسیح سے ایک لامحدود عظیم ترین محبت کے ساتھ پیار کیا۔ خُدا باپ نے اپنے بیٹے کو قربان ہونے کے لیے پیش کر دیا – آپ کے لیے ایک قربانی کی حیثیت سے۔ خُداوند اضحاق کو بچانے کے لیے بول اُٹھا تھا۔ مگر اُس نے یسوع کی موت کو روکنے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ صلیب پر یسوع پکار اُٹھا تھا، ’’اے میرے خُدا، اے میرے خُدا، تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا؟‘‘ (متی27:46)۔ خُدا نے خود اپنے ہی بیٹے سے مُنہ موڑ لیا تھا، کیونکہ وہ مسیح پر نظر نہیں ڈال سکتا تھا جو ہمارے گناہ اُٹھا رہا تھا۔ خُدا نے اضحاق کو بخش دیا تھا، مگر خود اپنے بیٹے یسوع کو نہیں بخشا۔ بائبل کہتی ہے،

’’[خُدا نے] اپنے بیٹے کو بچائے رکھنے کے بجائے اُسے ہم سب کے لیے قربان کر دیا‘‘ (رومیوں8:32)۔

قربانی کے لیے پیش کیا گیا اضحاق ایک نوجوان شخص تھا، لیکن بخشا گیا۔ یسوع قربانی کی حیثیت سے پیش کیا گیا خُدا کا الہٰی بیٹا تھا، اور بخشا نہیں گیا۔ اپنی ہستی میں، اور اپنی موت میں، مسیح اضحاق سے کئی درجے بُلندی پر ہے۔ اضحاق ایک تشبیہ تھا، مسیح شبیہ ہے۔ تشبیہ اور شبیہ میں، ہم دیکھتے ہیں یسوع کون تھا اور اُس نے کیا کِیا۔ وہ خُدا کا بیٹا تھا جو آپ کے لیے قربان ہوا۔

II۔ دوسری تشبیہ – فسح کا برّہ، جس کا خون انسان اور خُدا کے درمیان کھڑا ہے۔

مسیح سے 1,400 سالوں سے بھی زیادہ پہلے، فسح کے برّے کو مصر میں قربان کیا جاتا تھا۔ عبرانی لوگ غلام تھے۔ خُدا اپنے خادم موسیٰ کو اُس مصر میں سے باہر نکال لانے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ خُدا پہلے ہی مصریوں پر نو وبائیں نازل کر چکا تھا، لیکن فرعون، اُن کا بادشاہ، اپنا دِل سخت کر چکا تھا اور یہودی لوگوں کو جانے نہیں دے رہا تھا۔

تب خُدا نے دسویں وبا بھیجنے کا فیصلہ کیا، جو سب میں سب سے زیادہ ہولناک تھی۔ وہ ایک ہی رات میں مصر میں تمام پہلوٹھے بچوں کو مارنے کے لیے موت کے ایک فرشتے کو بھیجے گا۔ تب فرعون لوگوں کو جانے دے گا۔ خُدا نے کہا،

’’اور اِسی رات کو میں مصر میں سے ہو کر گزروں گا، اور انسان اور حیوان سب کے پہلوٹھوں کو مار گِراؤں گا… میں خُداوند ہوں‘‘ (خروج12:12)۔

خُدا نے عبرانی لوگوں کو اِس سزا سے بچنے کے لیے ایک راہ مہیا کی۔ اُس نے موسیٰ سے کہا، ’’سارے اسرائیل سے کہہ کہ اِس مہینے کے دسویں دِن ہر آدمی اپنے آبائی خاندان کے مطابق ہر گھرانے کے لیے ایک برّہ لے‘‘ (خروج12:3)۔ یہ برّہ مسیح کی ایک تشبیہ تھا۔ اور خُدا نے کہا، ’’تمہارا برّہ بے عیب ہونا چاہیے‘‘ (خروج12:5) – جو بغیر گناہ کیے ہوئے مسیح کی ایک تشبیہ تھا۔

ہر خاندان کو ایک برّہ لینا تھا اور اُس کو ذبح کرنا تھا۔ خُدا نے اُنہیں بتایا کہ برّے کے خون کو اپنے گھروں کی چوکھٹ پر لگانا۔ اُس نے کہا،

’’وہ اُس کا تھوڑا سا خون لے کر اُن گھروں کے دروازوں کے دونوں بازوؤں پر اور اُوپر چوکھٹ پر لگا دیں جن میں وہ اُس برّے کو کھائیں گے‘‘ (خروج12:7)۔

یہ خون ایک علامت تھا۔ جب موت کا فرشتہ آئے گا تو اُس گھر میں کوئی بھی نہیں مرے گا۔ بائبل کہتی ہے،

’’اور جن مکانوں میں تم ہوگے اُن پر وہ خون تمہاری طرف سے ایک نشان ہوگا اور میں اُس خون کو دیکھ کر تمہیں چھوڑتا جاؤں گا۔ اور جب میں مصریوں کو ماروں گا تو اُس وقت کوئی بھی مہلک وبا تمہارے قریب نہیں آئے گی‘‘ (خروج12:13)۔

یہ سادہ سی بات تھی۔ خُدا کی سزا جن گھروں پر برّے کا خون لگا ہوا تھا ٹلتی گئی لیکن اُس خون کے بغیر والے گھروں میں پہلوٹھوں کو مارتی گئی۔ برّے کے خون کے بغیر – موت۔ برّے کے خون کے ساتھ – زندگی۔

بائبل کہتی ہے کہ فسح کا برّہ مسیح کی ایک تشبیہ تھی۔ پولوس رسول نے لکھا، ’’مسیح ہمارا فسح ہمارے لیے قربان ہوا ہے‘‘ (1کرنتھیوں5:7)۔ جب یوحنا اصطباغی نے یسوع کو دیکھا تھا تو اُس نے کہا،

’’دیکھو خُدا کا برّہ، جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا1:29)۔

اور دوبارہ، یوحنا اصطباغی پکارا،

’’دیکھو خُدا کا برّہ!‘‘ (یوحنا1:36)۔

یسوع ہی خُدا کا برّہ ہے۔ اُس کے خون آپ کے اور خُدا کے درمیان قائم ہے۔

فسح کا برّہ ایک تشبیہ تھا۔ مسیح شبیہ ہے۔ اُس رات مصر میں یہودیوں کے گھروں کی فسح کے برّے نے حفاظت کی تھی۔ یسوع کا خون آپ کے گناہوں کو ہمیشہ کے لیے ڈھانپ دے گا اور آپ کو تمام زمانوں اور تمام ابدیت کےلیے سزا سے بچا لے گا۔

یسوع خُدا کا بے عیب برّہ ہے جس نے اپنا خون آپ کے لیے بہایا۔ اگر آپ یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں، تو اُس کا خون خدا کی حضوری میں آپ کے گناہ ہمیشہ کے لیے دھو ڈالے گا۔ آپ اُس کے ’’خون کے وسیلے سے راستباز ٹھہرائے جائیں گے‘‘ (رومیوں5:9)، خُدا کی طرف سے معاف کیے جائیں کیونکہ آپ کے گناہ مسیح کے خون سے ڈھانپے گئے ہیں۔ عظیم سپرجیئن کے الفاظ کو سُنیں، جو مبلغین کے شہزادے ہیں:

دُنیا گمراہ ہو چکی تھی؛ خُدا کو گناہ کی سزا دینی چاہیے؛ اُس نے اپنے بیٹے کو ہمارے گناہ خود پر لادنے کے لیے بھیجا کہ وہ خدا کی شریعت کو عزت بخش پائے اور شریعت کا فرمانبردار ہونے سے خُدا کی حکومت کو قائم کر پائے، اور موت کی سزا کے لیے خود کو حوالے کر پائے۔ وہ جس کو خُدا سب سے زیادہ پیار کرتا ہے زمین پر آیا، ایک انسان بنا، اور، ایک انسان ہونے ہی کی حیثیت سے، صلیبی موت کے لیے فرمانبردار تھا۔ یہ وہی ہے جو کہلایا جاتا ہے… ’’خُدا کا برّہ،‘‘ انسان کے گناہ کی ایک قربانی۔ قربانی کے بغیر گناہ سے کوئی خلاصی نہیں ہوتی؛ صرف ایک ہی قربانی ہے جو گناہ سے خلاصی کروا سکتی ہے، اور وہ ہے، یسوع مسیح جو راستباز ہے… اُس نے اپنی زندگی حوالے کر دی، ’’ناراستبازوں کے لیے وہ راستباز،‘‘ وہ بےگناہ گنہگاروں کے لیے، ’’کہ وہ ہمیں خُدا کے پاس لا پائے،‘‘ اور ہماری اُس باپ… کے ساتھ صُلح کرائے… اور جو کوئی اُس میں ایمان لائے زندہ رہے۔ کوئی شخص، ساری دُنیا میں، جو خود کو مسیح کے بھروسے پر چھوڑے گا، جو خُدا کی عظیم قربانی ہے، نجات پا لے گا، کیونکہ… جو کوئی بیٹے پر ایمان لاتا ہے ہمیشہ کی زندگی پاتا ہے۔‘‘ (سی۔ ایچ۔ سپرجیئنC. H. Spurgeon، ’’کلام پاک میں خُدا کا برّہ The Lamb of God in Scripture،‘‘ 25 اگست، 1889 میں منادی کی گئی؛ میٹروپولیٹن عبادت گاہ کی واعظ گاہ Metropolitan Tabernacle Pulpit # 2، 329)۔

میں دعا مانگتا ہوں کہ آپ جلد ہی یسوع پر بھروسہ کریں گے۔ آمین۔

اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا چاہیں گے۔ جب آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو آپ اُنہیں ضرور بتائیں کہ آپ کس مُلک سے لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای میل کو جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل لکھیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں اُس کا نام شامل کریں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

قربان کیا گیا بیٹا اور خونی برّہ

THE SACRIFICIAL SON AND THE BLOODY LAMB

ڈاکٹر سی۔ ایل۔ کیگن کی جانب سے
by Dr. C. L. Cagan

’’یہ [آدم تھا] ایک آنے والے [مسیح] کی شبیہہ[یونانی میں tupos، type] پر
(رومیوں5:14).

(رومیوں5:12، 19)

I. پہلی تشبیہ – اضحاق، وہ بیٹا جو قربانی کے لیے پیش کیا گیا، پیدائش22:1، 2، 3، 5۔6، پیدائش22:7، 8، 9۔10؛ یوحنا3:16؛ متی27:46؛ رومیوں8:32 .

II۔ دوسری تشبیہ – فسح کا برّہ، جس کا خون انسان اور خُدا کے درمیان برقرار ہے، خروج، 12:12، 3، 5، 7، 13؛ 1کرنتھیوں5:7؛ یوحنا1:29، 36؛ رومیوں5:9 .