Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

گنہگاروں کے لیے روٹی مانگنا

ASKING BREAD FOR SINNERS
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 2 اگست، 2015
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Evening, August 2, 2015

’’پس جب تُم بُرے ہو کر بھی اپنے بچوں کو اچھی چیزیں دینا جانتے ہوتو کیا آسمانی باپ اُنہیں پاک رُوح افراط سے عطا نہ فرمائے گا جو اُس سے مانگتے ہیں‘‘ (لوقا 11:13).

ایک کہانی کی تمثیل جو ایک روحانی سچائی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ تمثیل ایک نہایت سادہ سی کہانی ہے۔ شاگردوں میں سے ایک نے کہا، ’’خُداوند ہمیں دعا مانگنا سیکھا‘‘ (لوقا11:1)۔ یسوع نے اُنہیں خُداوند کی دعا پیش کی (اے ہمارے باپ)۔ یہ ایک ایسی دعا ہے جس کو میں اپنی تمام عمر دِن میں کم از کم ایک مرتبہ مانگتا ہوں۔ لیکن پھر یسوع نے اُنہیں یہ چھوٹی سی کہانی یہ سادہ سی تمثیل پیش کی۔

مسیح ایک شخص کے بارے میں بتاتا ہے جس کا دوست اُس کو ملنے کے لیے آدھی رات کو آیا، لیکن اُس شخص کے پاس روٹی نہ تھی۔ لہٰذا وہ اپنے پڑوسی کے گھر گیا اور اُس سے تین روٹیاں مانگی۔ اُس نے اپنے پڑوسی سے کہا کہ اُس کا ایک دوست طویل مسافت طے کر کے اُس کے پاس آیا ہے۔ ’’اور میرے پاس اُس کے سامنے رکھنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔‘‘ پڑوسی نے اُس کو چلے جانے کے لیے کہا۔ وہ اور اُس کے بچے پہلے ہی بستر میں جا چکے تھے۔ اِس کے باوجود باہر کھڑے شخص نے دروازے کو کھٹکھٹاتے رہنا جاری رکھا۔ بالاآخر پڑوسی نے دروازہ کھول ہی دیا اور جس روٹی کی اُس کو ضرورت تھی اُسے دے دی۔

پھر یسوع نے اِس تمثیل کی کُلید پیش کی؛ جس کو لوگ اِس کہانی کا ’’نتیجہ‘‘ کہتے ہیں۔ اِس کہانی کو بتانے کی وجہ:

’’اور میں تُم سے کہتا ہُوں، مانگتے رہو گے تو تمہیں دیا جائے گا، ڈھونڈتے رہو گے تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاتے رہو گے تو تمہارے لیے کھول دیا جائے گا‘‘ (لوقا 11:9).

اصلی یونانی زباندانی میں ایک مسلسل مانگنا، تلاش کرنا اور کھٹکھٹاتے رہنا شامل ہوتا ہے۔ ڈاکٹر جان آر۔ رائس Dr. John R. Rice نے کہا کہ آیت کو ترجمہ یوں کیا جا سکتا ہے، ’’مانگتے رہو اور یہ تمہیں بخش دیا جائے گا؛ کھٹکھٹاتے رہو اور یہ تمہارے لیے کھول دیا جائے گا‘‘ (دعا: مانگنا اور پانا Prayer: Asking and Receiving، خُداوند کی تلوار پبلیشرز Sword of the Lord Publishers، 1970 ایڈیشن، صفحہ 94)۔

پھر اِس تمثیل کے ساتھ ایک دوسری کُلید ہے۔ وہ شخص ’’روٹی‘‘ مانگ رہا تھا جب اُس نے دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ یہ ’’روٹی‘‘ کیا ہے؟ آیت تیرہ اِس کا جواب دیتی ہے، ’’تو کیا تمہارا آسمانی باپ اُنہیں پاک روح افراط سے نہیں عطا فرمائے گا جو اُس سے مانگتے ہیں؟‘‘ میں جانتا ہوں کہ یہاں پر کچھ دوسرے اِطلاق بھی لاگو ہوتے ہیں، مگر میں قائل ہو چکا ہوں کہ اہم نقطہ یہ ہی ہے – ہمیں مانگنا چاہیے، ڈھونڈنا چاہیے اور خُدا سے گنہگاروں کو پاک روح بخشنے کے لیے، اُنہیں منور کرنے کے لیے، اُنہیں گناہ کی سزایابی میں لانے کے لیے، اُنہیں مسیح کی جانب کھینچنےکے لیے مانگتے رہنا چاہیے۔ پس، میں یقین کرتا ہوں کہ تمثیل میں ’’روٹی‘‘ پاک روح کے بارے میں بات کرتی ہے۔ آیت چھے میں جو شخص روٹی مانگ رہا ہے اُس نےکہا، ’’میرا ایک دوست سفر کر کے میرے پاس آیا ہے اور میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ اُس کی خاطر تواضع کر سکوں۔‘‘ پاک روح کی موجودگی کے بغیر، ہمارے پاس گمراہ گنہگاروں کے لیے جو ہماری عبادتوں میں آتے ہیں کچھ بھی نہیں ہے۔

مجھے وہ وقت یاد ہیں جب میں ایک واعظ کو نہایت احتیاط سے تیار کیا کرتا تھا۔ مگر جب میں منبر پر جاتا تو یوں لگتا تھا جیسے میں اپنے مُنہ میں سے ہوا نکال رہا ہوں! واعظ میں اچھے نکات ہوتے تھے، اور وہ گمراہ گنہگاروں کی مدد کر سکتے تھے۔ مگر اُن میں قوت نہیں تھی۔ کوئی بھی برکت نہیں پاتا۔ آخری ایام میں کچھ مبلغین کو کوئی اندازا نہیں ہے کہ میں کس کے بارے بات کر رہا ہوں۔ وہ کبھی بھی کسی فرق بات کا تجربہ نہیں کر پاتے جب وہ منادی کرتے ہیں۔ یہ ایک افسردہ بات ہے، کیونکہ اِس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ کُلی طور پر پاک روح سے آگاہ نہیں ہیں۔ وہ تو یہاں تک کہ بتا بھی نہیں سکتے کہ آیا خُدا کا پاک روح موجود ہے بھی یا نہیں جب وہ منادی کرتے ہیں۔

میں ایک مرتبہ اپنے گمراہ باپ کو نیو اورلینز New Orleans میں بوربون سٹریٹ Bourbon Street سے آئے ہوئے ایک مشہور مبلغ کا واعظ سُنانے کے لیے لے کر گیا۔ لوگوں نے مجھے بتایا تھا کہ یہ شخص میرے باپ کو متوجہ کر سکتا ہے کیونکہ وہ ایسے لطیفے سُناتا ہے جو اوسط عمر کے لوگوں کے لیے توجہ سے سُننے کا موجب بنتے ہیں – بوربون سے آیا ہوا مبلغ کھڑا ہوا اور لطیفے سُنانے شروع کر دیے۔ وہ ایسا کرنے میں بہت اچھا تھا۔ بلاشُبہ نہایت ہی اچھا! اپنی گفتگو کے اختتام پر اُس نے بچائے جانے کے بارے میں ایک یا دو الفاظ ادا کیے۔ پھر اُس نے دعوت دی – سامنے آنے اور بچائے جانے کی۔ میرے والد نےحرکت تک نہ کی۔ چند منٹوں کے بعد جب ہم گاڑی میں تھے تو میں نے اُن سے پوچھا اُنہوں نے کیا سوچا۔ میرے والد نے کہا، ’’وہ اتنا اچھا نہیں ہے جتنا اچھا بوب ہوپ Bob Hope ہے۔‘‘ (آپ میں سے اُن کے لیے جو نوجوان ہیں – بوب ہوپ ایک مشہور و معروف مسخرا تھا جو لطیفے سُناتا تھا)۔ والد نے صرف اتنا ہی کہا، ’’وہ اتنا اچھا نہیں ہے جتنا اچھا بوب ہوپ Bob Hope ہے۔‘‘

بوربون سٹریٹ کے مبلغ کے پیغام پر تمام راستے مذھبی جماعت ہنستی رہی تھی۔ میں پُریقین ہوں کہ اُس نے سوچا تھا یہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔ مگر پاک روح وہاں پر نہیں تھا! بالکل بھی نہیں تھا! میں یہ اُسی وقت جان گیا تھا، اور میں یہ اب بھی جانتا ہوں۔ میں والد اِس لیے آ گئے تھے کیونکہ میں نے اُن سے التجا کی تھی۔ جی ہاں، میرے والد آئے تھے – مگر پاک روح نہیں آیا تھا! میرے والد صاحب ایک گمراہ گنہگار تھے – مگر اُس گرجہ گھر میں اُن کے لیے کوئی روٹی نہ تھی، جو کہ باہر ڈاؤنی Downey کی نزدیک تھی۔

’’میرا ایک دوست سفر کرکے میرے پاس آیا ہے اور میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ اُس کی خاطر تواضع کر سکوں‘‘ (لوقا 11:6).

اگر میں یہاں پر تبلیغ کرنے کے لیے کھڑا ہوتا ہوں اور پاک روح یہاں پر نہیں ہوتا ہے، تو کسی کی بھی مدد نہیں ہوگی، کوئی بھی بچایا نہیں جائے گا، کوئی بھی مسیح کا شاگرد نہیں بن پائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ میں ہر ایک جملے پر اور ہر ایک پیراگراف پر جب میں یہ واعظ لکھتا ہوں تو دعا مانگتا ہوں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ میں آپ سے ہمارے تینوں دعائیہ اجلاسوں میں واعظوں کے لیے دعا مانگنے کو کہتا ہوں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہم دعا مانگنے والے دو جنگجوؤں سے اکٹھا ایک دوسرے کمرے میں دعا مانگنے کے لیےکہتے ہیں جب میں یہ منادی کر رہا ہوتا ہوں۔ اِس کے علاوہ ہمارے پاس منبر سے دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے – ’’میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے کہ [اُن کی] خاطر تواضع کر سکوں۔‘‘ آخری ایام میں بے شمار گرجہ گھروں میں یہ ایک المناک صورت حال ہے! دعا مانگیں کہ ہمارے ساتھ ایسا رونما نہ ہو!

ہمیں خُدا سے کیسے دعا مانگنی چاہیے کہ گنہگاروں کے لیے ’’روٹی‘‘ بھیجے؟ ہمیں پاک روح کے لیے کیسے دعا مانگنی چاہیے؟ آیت9 پر نظر ڈالیں،

’’پس میں تُم سے کہتا ہُوں، مانگتے رہو گے تو تمہیں دیا جائے گا، ڈھونڈتے رہو گے تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاتے رہو گے تو تمہارے لیے کھول دیا جائے گا‘‘ (لوقا 11:9).

مانگتے رہو! ڈھونڈتے رہو! کھٹکھٹاتے رہو! ہمت مت ہارو۔ دستبردار مت ہو۔ خُدا سے جوش وخروش کے ساتھ اپنی روح کو روشنی سے بھڑکانے کے لیے مانگتے رہیں – لہٰذا آپ پاک روح کے لیے دعا مانگ سکتے ہیں – بھوکے گنہگاروں کی روٹی کے لیے دعا مانگ سکتے ہیں!

تب بھی، ہمیں خُدا سے رفاقت کو بروئے کار لا کر گنہگاروں کو روٹی دینے کے لیے مانگتے رہنا چاہیے۔ ہمارے پاس شاندار خوراک ہوتی ہے جو مسز کُک Mrs. Cook، مسز لی Mrs. Lee، رابرٹ لوئیس Robert Lewis، مسٹر ڈکسن Mr. Dixon اور دوسروں نے تیار کی ہوتی ہے۔ لیکن اگر پاک روح موجود نہیں ہے، تو صبح اور شام کی عبادتوں کے بعد ہمارا کھانا لوگوں کی مدد نہیں کرے گا۔ میں ایک گرجہ گھر کے بارے میں جانتا ہوں جو عبادتوں کے بعد کھانا دیا کرتا تھا۔ پادری صاحب کی بیوی نے مجھے اِس کے بارے میں ہیجان انگیزی کے ساتھ بتایا تھا۔ اُس نے کہا اُن کھانوں کی وجہ سے بے شمار لوگ اُس گرجہ گھر میں آتے ہیں۔ پھر میں نے پوچھا، ’’کیا تم اب بھی وہ کھانے دیتے ہو؟‘‘ اُس نے کہا، ’’جی نہیں، وہ لوگوں کی مذید اور مدد کرتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے، اِس لیے ہم نے وہ دینے بند کر دیے۔‘‘ میں نے کچھ بھی نہیں کہا، لیکن میں وجہ جانتا تھا۔ یہ بات نہیں تھی کہ کھانے نے لوگوں کی مدد نہیں کی تھی۔ اصلی وجہ یہ تھی کیونکہ اُنہوں نے کھانوں کے لیے دعا مانگنی چھوڑ دی تھی؟ اگر پاک روح موجود نہیں ہے تو یہ محض ایک اور کھانا ہوتا ہے! پریشانی کیوں اُٹھائی جائے؟ کیوں نہ ایک بڑا میکڈونلڈ کھا لیا جائے؟ کیوں نہ گھر پر کھانا کھا لیا جائے؟

’’میرا ایک دوست سفر کرکے میرے پاس آیا ہے اور میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ اُس کی خاطر تواضع کر سکوں‘‘ (لوقا 11:6).

ایک مبلغ نے سوچا تھا کہ ہمارے کھانے شاندار تھے! مگر اُس نے سوچا کہ وہ اُنہیں صرف آہستہ آہستہ کر کے تبدیل کرے گا – کیونکہ اتنی زیادہ مقدار میں کھانا پکانا جیسے ہم کرتے ہیں مشکل ہوتا ہے۔ لہٰذا اُس نے اِس کو ’’محض تھوڑا سا‘‘ ہی تبدیل کیا۔ کھانا بانٹنے کے بجائے اُس نے گرجہ گھر کی خواتین سے بھوک آور مشروبات پیش کروائے۔ جب الفریڈ ہیچکاک اپنی خوفناک فلم ’’سائیکوPsycho‘‘ جاری کرنے کے قریب تھے تو اُنہوں نے سٹوڈیو میں سارے فلمی تاجروں کو مدعو کیا۔ اُس نے اُن کے سامنے ’’فنگر فوڈfinger food‘‘ پیش کیے – جو کہ ’’حقیقی انگلیوں سے بنائے گئے تھے‘‘ – اُس نے اُنہیں بتایا! ایک عورت نے چیخ ماری اور اپنی والی پلیٹ فرش پر گرا دی!

استقبالیہ میں خوراک آور مشروبات ٹھیک رہتی ہیں، مگر یہ نوجوان بھوک لوگوں کی مدد نہیں کرتیں جنہوں نے ابھی ہی گرجہ گھر کی ایک طویل عبادت بیٹھ کر گزاری تھی۔ مجھے یقین ہے کہ پادری صاحب نے یہ غلطی دیکھ لی ہوگی اگر وہ اور اُن کے لوگ سنجیدگی سے اِس کے بارے میں دعا مانگتے رہے تھے۔ دیکھا آپ نے، یہاں تک کہ جو خوراک ہم پیش کرتے ہیں وہ لوگوں کے لیے ایک برکت نہیں ہوگی اگر پاک روح ہمارے ساتھ نہیں ہے۔ اگر خُدا کا روح یہاں نہیں ہے – تو ہمارے پاس اُن کی خاطر تواضع کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں!

’’میرا ایک دوست سفر کرکے میرے پاس آیا ہے اور میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ اُس کی خاطر تواضع کر سکوں‘‘ (لوقا 11:6).

پیچھے مشرق کی جانب ایک مبلغ نے مجھے بتایا کہ اُس کا گرجہ گھر صبح کی عبادت کے بعد کھانا پیش کرتا ہے۔ پھر سارے لوگ اجتماع گاہ میں ایک دوسرے مختصر بائبل کے مطالعے کےلیے واپس جاتے ہیں۔ یوں، اُس نے کہا، اُنہیں اِتوار کی شام کی عبادت کی ضرورت نہیں رہتی۔ اُس نے کہا کہ دوپہر کا کھانا رکھنے سے جس کےبعد مذید اور بائبل کا مطالعہ کیا جائے اتنا ہی اچھا ہوتا تھا جتنا کہ شام کی عبادت کرنی ہوتی تھی۔ اُس نے دھیمی آواز میں شکایت کی، ’’اُنہیں اُتنی ہی بائبل ملتی ہے!‘‘

میں نے سوچا، ’’وہ بیچارہ آدمی! کوئی تعجب نہیں کہ وہ کبھی بھی ایک کامیاب پادری نہ بن پایا!‘‘ شام کی عبادت کا مقصد بغاوت پر اُتر آنے والے ’’گرجہ گھر کے بچوں‘‘ کے ذہنوں میں مذید اور بائبل کی آیات کو ٹھونسنا نہیں ہے! کیا وہ یہ نہیں دیکھ پائے ہونگے؟ شام کی عبادتوں کو ختم کر دینے سے، اُنہوں نے اپنے لوگوں کے لیے اُس موقع کو گنوا دیا کہ وہ ایک انجیلی بشارت کے پرچار کی عبادت کے لیے گمراہ لوگوں کو گرجہ گھر میں لا سکیں! خدا ہماری مدد کرے! اگر پادری اور اُس کے لوگ اِس بارے میں سنجیدگی سے دعا مانگتے رہے تھے، تو میں پُر یقین ہوں کہ خُدا نے اُن کی حماقت کو جو کچھ وہ کر رہے تھے اُنہیں دکھایا ہوگا۔ گمراہ لوگ گرجہ گھر میں نہیں آتے اور بچائے نہیں جاتے کیونکہ پادری صاحب کی رہنمائی کرنے اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پاک روح وہاں پر نہیں ہوتا! اِن بدی کے دِنوں میں خُدا ہماری مدد کرے!

’’میرا ایک دوست سفر کرکے میرے پاس آیا ہے اور میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ اُس کی خاطر تواضع کر سکوں‘‘ (لوقا 11:6).

آخری ایام میں، مبلغین اور گرجہ گھر کے کارکُن اندھیرے میں لڑکھڑاتے ہوئے دکھائی دیں گے! ہر ایک کام جو ہم گرجہ گھر میں کرتے ہیں دعا سے لبریز ہونا چاہیے۔ ورنہ ہمارے بارے میں کہا جائے گا، ’’تُو زندہ کہلاتا ہے مگر ہے مُردہ‘‘ (مکاشفہ3:1)۔ ’’آپ کا ایک نام ہے کہ آپ زندہ ہیں – مگر آپ اصل میں مُردہ ہیں۔‘‘ وہ کسی بھی گرجہ گھر کے ساتھ رونما ہو سکتا ہے – خصوصی طور پر اِس بدی کے زمانے میں – اِن آخری ایام میں! اگر اُس تمام میں جو ہم کرتے ہیں ہم پاک روح کی موجودگی کے لیے التجا نہیں کرتے تو جلد ہی ہم ایسے ہی مُردہ ہو جائیں گے جیسا کہ ساردِس Sardis میں گرجہ گھر ہے!

’’میرا ایک دوست سفر کرکے میرے پاس آیا ہے اور میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ اُس کی خاطر تواضع کر سکوں‘‘ (لوقا 11:6).

میں خوفزدہ ہوں کہ آج ہمارے زیادہ تر گرجہ گھروں میں وہ بات سچی ہے۔ جب ہمارے لوگ چھٹیوں پر جاتے ہیں تو وہ تقریباً ہمیشہ واپس آتے ہیں اور مجھےبتاتے ہیں کہ وہ اُن گرجہ گھر سے جہاں وہ عبادت کے لیے گئے مایوس ہوئے تھے۔ ’’گیت گانا مُردہ تھا۔‘‘ ’’مبلغ بیزار کر دینے والا تھا۔‘‘ ’’لوگ غیردوستانہ تھے۔‘‘ ’’وہ اِتوار کی شام کی عبادت نہیں کرواتے۔‘‘ ہم دعائیہ اجلاس میں گئے تھے لیکن وہاں پر کوئی حقیقی دعا نہیں تھی – صرف ایک اور بائبل کا مطالعہ۔‘‘ اگر ہمارے لوگ یہ بات سوچتے ہیں، تو کھوئے ہوئے گمراہ لوگ بھی یہی سوچتے ہیں! کوئی تعجب نہیں کہ آخر ایام کے گرجہ گھر اِس قدر کمزور ہیں!

’’میرا ایک دوست سفر کرکے میرے پاس آیا ہے اور میرے پاس کچھ بھی نہیں کہ اُس کی خاطر تواضع کر سکوں‘‘ (لوقا 11:6).

ہم ہمیں بالکل بھی مغرور نہیں ہونا چاہیے۔ مہربانی سے یاد رکھیں کہ ہم ابھی بھی اِس قدر بہتر نہیں ہوئے ہیں! ہمیں خود اپنی کمزوری کا اعتراف کرنا چاہیے ورنہ ہم خُداوند کی قوت کو نہیں پاسکتے۔ ہم روزے رکھنا اور دعا مانگنا سیکھ چکے ہیں – کیونکہ شیطان اور اُس کی چیلوں پر مضبوط قوت جمانے کے لیے روزہ رکھنا اولین شرائط میں سے ایک ہے! (مرقس9:29)۔ ہم نے روزے رکھے اور دعائیں مانگیں اور کچھ برکات پائیں۔ مگر ہمیں اگلے ہفتے کو بھی روزہ جاری رکھنا چاہیے جب تک کہ ہم یہاں گرجہ گھر پر 5:30 بجے اکٹھے کھانے نہیں کھا لیتے۔

آج شب میں آپ سے ہماری تمام سرگرمیوں میں پاک روح کی موجودگی کے لیے دعا مانگنے کی التجا کر رہا ہوں۔ خُدا کے روح کی موجودگی کے بغیر، ہمارے پاس گمراہ گنہگاروں ’’کی خاطر تواضع کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں‘‘ ہے! اِس ہی لیے ہر ایک کام جو ہم کرتے ہیں اُس میں پاک روح کےنیچے آنے کے لیے ہمیں تفصیل سے دعا مانگنی چاہیے۔ پاک روح وہ ’’روٹی‘‘ ہے جو ہمیں پانی چاہیے، ورنہ گنہگار ہمارے گرجہ گھر سے بھوکے ہی چلے جائیں گے – اور بچائے نہیں جائیں گے۔

جی ہاں، یسوع گنہگاروں کو خُدا کے قہر سے بچانے کے لیے صلیب پر مرا تھا۔ جی ہاں، یسوع گنہگاروں کو ایک نئی زندگی بخشنے کے لیے مُردوں میں سے جی اُٹھا تھا، یہاں تک کہ اُنہیں باطنی دائمی زندگی بخشنےکےلیے! مگر یہ باتیں خُدا کے روح کے بغیر اُن کے لیے حقیقی نہیں بن پائیں گی۔ اِس لیے، تمام ہفتے، جب آپ دعا مانگیں، تو گنہگاروں کے لیے روٹی کی دعا مانگیں۔ خُداوند سے دعا مانگیں کہ ہماری عبادتوں میں نیچے پاک روح کو اُن کے تاریک ذھنوں کو منور کرنے کے لیے بھیجے، اور اُنہیں اپنے گناہ کی غلطی کا احساس دلائے، اور اُنہیں خداوند یسوع مسیح کی اُن کے لیے بہت بڑی ضرورت کا احساس دلائے! اب لوقا11:13 پرنظر ڈالیں۔ یہ سیکوفیلڈ بائبل میں صفحہ 1090 پر ہے۔ مہربانی سے کھڑے ہو جائیں جب میں اِس کی تلاوت کروں۔

’’پس جب تُم بُرے ہو کر بھی اپنے بچوں کو اچھی چیزیں دینا جانتے ہوتو کیا آسمانی باپ اُنہیں پاک رُوح افراط سے عطا نہ فرمائے گا جو اُس سے مانگتے ہیں‘‘ (لوقا 11:13).

اب یہاں اِس ہفتے دعا مانگنے کے لیے باتوں کی ایک فہرست ہے اور خصوصی طور پر ہفتے کے روز۔


1. اپنے روزے کو (جتنا ممکن ہو سکے) راز میں رکھیں۔ لوگوں کو بتاتے مت پھریں کہ آپ روزے سے ہیں۔

2. بائبل پڑھنے میں کچھ وقت صرف کریں۔ اعمال کی کتاب کے کچھ حصّے پڑھیں (ترجیحاً شروع کے قریب)۔

3. ہفتے کے روزے کے دوران اشعیا58:6 کو حفظ کریں۔

4. خُدا سے دعا مانگیں کہ ہمیں 10 یا زیادہ نئے لوگ عنایت کریں جو ہمارے ساتھ رہیں۔

5. ہمارے غیر نجات یافتہ نوجوان لوگوں کا مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کے لیے دعا مانگیں۔ خُدا سے دعا مانگیں کہ اُن کے لیے وہ کرے جو اُس نے اشعیا58:6 میں کہا۔

6. دعا مانگیں آج (اِتوار) کو پہلی مرتبہ آنے والے لوگ دوبارہ اگلے اِتوار کو بھی واپس کھینچے چلے آئیں۔ اگر ممکن ہو تو نام لے کر دعا مانگیں۔

7. خُدا سے دعا مانگیں کہ اگلے اِتوار مجھے کیا منادی کرنی ہے وہ ظاہر کرے – صبح میں اور شام میں۔

8. ڈھیروں پانی پئیں۔ ہر ایک گھنٹے میں تقریباً ایک گلاس۔ آغاز میں آپ کافی کا ایک بڑا پیالہ پی سکتے ہیں اگر آپ اِس کو ہر روز پینے کے عادی ہیں۔ بوتلیں اور قوت دینے والے مشروبات وغیرہ مت پئیں۔

9. اگر آپ کے پاس اپنی صحت کے بارے میں کوئی سوالات ہوں تو روزہ رکھنے سے پہلے میڈیکل ڈاکٹر سے مل لیں۔ (ہمارے گرجہ گھر میں آپ ڈاکٹر کرھیٹن چعین Dr. Kreighton Chan یا ڈاکٹر جوڈیتھ کیگن Judith Cagan کو مل سکتے ہیں۔) روزہ مت رکھیں اگر آپ کو ایک سنجیدہ جسمانی خرابی ہو، جیسے کہ ذیابیطس یا بُلند فشارِ خون۔ اُن درخواستوں کے لیے دعا مانگنے کے لیے صرف ہفتے کا روز ہی استعمال کریں۔

10. جمعہ کو اپنے شام کے کھانے کے بعد اپنے روزہ کا آغاز کریں۔ جمعہ کے روز شام کا کھانا کھا چکنے کے بعد کچھ بھی مت کھائیں جب تک کہ ہم گرجہ گھر میں ہفتے کی شام 5:30 پر کھانا نہ کھا لیں۔

11. یاد رکھیں کہ سب سے زیادہ اہم بات جس کے لیے دعا مانگنی ہے ہمارے گرجہ گھر میں گمراہ نوجوان لوگوں کے مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کے لیے مانگنی ہے – اور اِس کے علاوہ اِسی وقت کے دوران آنے والے نئے نوجوان لوگوں کے لیے کہ مستقل طور پر ہمارے ہی ساتھ رہیں۔

اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو مہربانی سے ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای۔میل بھیجیں اور اُنھیں بتائیں – (یہاں پر کلک کریں) rlhymersjr@sbcglobal.net۔ آپ کسی بھی زبان میں ڈاکٹر ہائیمرز کو خط لکھ سکتے ہیں، مگر اگر آپ سے ہو سکے تو انگریزی میں لکھیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظ www.realconversion.com یا
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھوم Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: لوقا11:5۔13.
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
نے گایا تھا: ’’میں آپ کے لیے دعا مانگ رہا ہوںI Am Praying For You‘‘ (شاعر ایس۔ او مالیئ کلوح S. O’Malley Clough، 1837۔1910)۔