Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

ایلیگژامیناس اور اُس کا خُدا

ALEXAMENOS AND HIS GOD
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی صبح، 7 جُون، 2015
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, June 7, 2015

’’اگر کوئی فخر کرنا چاہے تو خداوند پر فخر کرے‘‘
(1۔ کرنتھیوں 1:31).

1کرنتھیوں کے پہلے دو ابواب سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ سب سے اہم ترین باتوں میں سے ایک یہ ہے جو ہم ابتدائی مسیحیوں کے بارے میں جانتے ہیں۔ آپ اِن دو ابواب کو یہ دیکھے بغیر نہیں پڑھ سکتے کہ وہ مسیح کو کس قدر مرکز میں رکھے ہوئے ہیں۔ وہ جو سوچتے تھے کہ وہ عقلمند تھے اُنھوں نے مسیح کو مسترد کیا، ’’ہلاک ہونے والوں کے لیے تو صلیب کا پیغام بیوقوفی ہے لیکن ہم نجات پانے والوں کے لیے خُدا کی قدرت ہے‘‘ (1:18)۔ ’’مگر ہم اُس مسیح مصلوب کی منادی کرتے ہیں‘‘ (1:23)۔ ’’مسیح خُدا کی قدرت اور اُس کی حکمت ہے‘‘ (1:24)۔ ’’مسیح یسوع جسے اُس نے ہمارے لیے حکمت، راستبازی، پاکیزگی اور مخلصی ٹھہرایا‘‘ (1:30)۔ ’’کیونکہ میں نے فیصلہ کیا ہوا تھا کہ جب تک تمہارے درمیان رہوں گا مسیح یعنی مسیح مصلوب کی منادی کے سوا کسی اور بات پر زور نہیں دوں گا‘‘ (2:2)۔ ڈاکٹر جے۔ ورنن میگی Dr. J. Vernon McGee نے کہا،

پولوس نے فلسفیانہ بحث کو نہیں چھیڑا تھا… وہ صرف اور صرف مسیح کی صلیب کی منادی کے ساتھ منسلک رہا تھا۔ اُس نے مصلوب کیے ہوئے نجات دہندہ کی منادی کی تھی۔ یہ اُس قسم کی مذھبی خدمت ہے جس کی آج شدت کے ساتھ ضرورت ہے (جے۔ ورنن میگی، ٹی ایچ۔ ڈی۔ J. Vernon McGee, Th.D.، بائبل میں سے Thru the Bible، جلد پنجم، تھامس نیلسن پبلیشرز Thomas Nelson Publishers، 1983، صفحہ13؛ 1کرنتھیوں2:2 پر غور طلب بات)۔

’’اگر کوئی فخر کرنا چاہے تو خداوند پر فخر کرے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:31).

وہ یونانی لفظ جس نے ’’جلالglory‘‘ کا ترجمہ کیا اُس کا مطلب ’’فخر کرنا boast‘‘ ہوتا ہے – بڑھا چڑھا کر پیش کرنا، جس کےلیے فخر کیا جائے۔ رسول ہمیں مسیح کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لیے کہہ رہا ہے – مسیح پر فخر کرنے کے لیے کہہ رہا ہے – مسیح کے بارے میں بڑھائی ظاہر کرنے کے لیے کہہ رہا ہے – ’’خُداوند پر فخر کرنے‘‘ کے لیے کہہ رہا ہے۔ ابتدائی مسیحی مسیح کے بارے میں اِس قدر بات چیت کرتے تھے کہ بے اعتقادے کہا کرتے تھے وہ ایک مردہ یہودی کی پرستش کرتے ہیں! ڈاکٹر مائیکل گرین Dr. Michael Green نے کہا، روم میں پیلاٹائین Palatine پہاڑی پر شاہی خادم لڑکوں کے مکانات میں [مسیح کے بارے میں بات کرنے کے لیے] یہاں پر اِس فیصلے کی دِل کو چھو لینے والی ایک مثال ہے۔ یہاں پر ایک انتہائی ابتدائی تیسری صدی کی تصویر ہے جسے [ایک بچے نے] اپنے ہاتھوں سے بنایا، جس میں ایک لڑکا پرستش کرنے والے انداز میں ایک ہاتھ بُلند کیے ہوئے کھڑا ہوا ہے۔ اُس کی پُرجوش عبادت کا موضوع صلیب پر ایک ہستی ہے، ایک شخص جس کا سر گدھے کا ہے۔ اُس کے نیچے لکھا ہوا ہے، ’الیگژامیناس اپنے خُدا کی پرستش کرتا ہے۔‘ واضح طور پر خادموں میں سے ایک مسیحی تھا، اور اِس کے بارے میں شرمندہ تھا۔ اُس کے ہم جماعت اُس کی اِس بات پر ڈٹے رہنے کے لیے اُس کا کینہ پروری سے مذاق اُڑاتے تھے۔ مگر وہ شرمسار [شرمندہ] نہیں تھا… ایک اور لکھائی کسی دوسرے ہاتھ کی لکھی ہوئی [کہتی ہے] ’الیگژامیناس وفادار ہے۔‘ شاید یہ اُس ظالمانہ کارٹون کے لیے خود اُس کا اپنا ردعمل ہو۔ میرے خیال میں یہ اُس کا اپنا ردعمل تھا‘‘ (مائیکل گرین ڈی۔ ڈی۔ Michael Green, D.D.، ابتدائی کلیسیا میں انجیلی بشارت کا پرچار Evangelism in the Early Church، ولیم بی۔ عیئرڈ مینز اشاعتی کمپنی William B. Eerdmans Publishing Company، 1970، صفحات 174،175)۔

میں نے اُس تلخ مصوری کے ٹکڑے کو اصلی سے براہ راست نقل کیا ہے۔ یہ اُس ڈرائنگ کی بالکل ٹھیک تصویر ہے، جو دوسری صدی کے آخر میں قدیم روم میں پیلاٹائین پہاڑی پر خادم لڑکوں کے لیے ایک کمرے کی دیوار سے لی گئی ہے۔

Alexamenos and his God

جب میں نے قدیم کارٹون پر نظر ڈالی تو میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ یہاں پر ایک 10 یا 12 برس کا چھوٹا سا لڑکا یسوع کے لیے ڈٹا ہوا تھا! اور ایک بُرے لڑکے نے اُس کے بارے میں یسوع کی پرستش کرتے ہوئے وہ تصویر بنائی تھی – ایک گدھے کے سر کے ساتھ! میں نے سوچا، ’’خُداوندا الیگژامیناس کی طرح کی ایک لڑکے کے لیے شکریہ!‘‘ یہ اُس کی طرح کے لڑکے اور لڑکیاں تھیں جنہوں نے ساری رومی دُنیا میں مسیح کے پیغام کو پھیلایا تھا! الیگژامیناس، میں تمہیں جنت میں ملنے کے لیے منتظر رہوں گا! میں دعا مانگتا ہوں کہ ہمارے پاس گرجہ گھر میں اُس کی مانند نوجوان لوگ آ جائیں گے۔ وہ نوجوان مرد اور عورتیں جو مسیح کے بارے میں فخر کریں گے – اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ خُدا کو بھولی ہوئی اِس نسل کے ذریعے سے اُن کا کس قدر مذاق اُڑایا جاتا ہے اور ٹھٹھوں میں لیا جاتا ہے!

اُس ڈُوگر خاندان پر بغیر کسی مقدمے کے کالک تھوپی گئی اور پرخچے اُڑائے گئے اور بغیر کسی قانونی توثیق کے قتل کیا گیا۔ اُن کے اُنیس بچے تھے۔ بارہ سال پہلے لڑکوں میں سے ایک نے اپنی دو بہنوں کو نازیبا طور سے چھیڑا۔ اُس کے والدین اُنہیں پولیس کے پاس لے گئے۔ وہ صرف 15 برس کا تھا، اِس لیے ریکارڈ کو مہربند کر دیا گیا۔ چند ایک ہفتے پہلے اِس چھوٹے سے ارکانساس Arkansas قصبے کے مُردہ ذہن پولیس چیف نے مہربند ریکارڈ کو کھولا اور میڈیا کو پیش کر دیا۔ اُنہوں نے اِس خاندان کو مصلوب کر دیا، اُن کے گھر کو ’’ہولناکیوں کا گھر‘‘ کہا۔ وہ یہ کیوں کر رہے ہیں؟ کیونکہ ڈُوگر افراد ایک بپتسمہ دینے والے گرجہ گھر کے اراکین ہیں – کیونکہ وہ مسیحی ہیں!!! وہ دو بہنیں فوکس نیوز گئیں کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ وہی واحد جگہ ہے جہاں پر کوئی اُن کے ساتھ مخلص ہو گا۔ یہ نوجوان خواتین فوکس نیوز پر اپنے والدین کا دفاع کرنے کے لیے گئیں۔ پھر میں نے وھوپی گولڈبرگ Whoopi Goldberg کا ہیبت ناک شیطانی چہرہ اُن پر چلاتے ہوئے دیکھا۔ ’’اِس بات میں خُدا کو مت گھسیٹو!‘‘ مسیحیوں کو لاؤ! اُنہیں گھسیٹو! اُنہیں گھسیٹو!‘‘ – اُس وقت سے جب قدیم روم میں مسیحی لڑکیوں کو شیروں سے چیرپھاڑ کروانے کے لیے اکھاڑے میں پھینکا گیا تھا اب تک کچھ بھی نہیں بدلا ہے! وھوپی گولڈبرگ نیرو بادشاہNero یا کیلیگیولہ Caligula کی مانند لگی! مسیحیوں کو قتل کرو! اُنہیں گھسیٹو! اُنہیں گھسیٹو! اُنہیں گھسیٹو!‘‘خُدا ہماری مدد کرے – میڈیا پر قابو کیے ہوئے اِن جیسے لوگوں کے ساتھ! اِن ظالم اور بُرے دِنوں میں، یہاں آج کی صبح ہر ایک نوجوان ہستی کے لیے کہہ لینے دیجیے، ’’الیگژامیناس وفادار ہے۔‘‘

’’اگر کوئی فخر کرنا چاہے تو خداوند پر فخر کرے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:31).

کسی بشر کا موازنہ اُس کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا،
   لوگوں کے بیٹوں کے درمیان؛
تمام مخلص لوگوں میں وہ مخلص ترین ہے،
   جو آسمانی کارواں کو بھرتا ہے،
جو آسمان کارواں کو بھرتا ہے۔

اُسی کو میں اپنی زندگی، اپنی سانس مقروض کرتا ہوں،
   اور وہ تمام خوشیاں جو میرے پاس ہیں؛
وہ مجھے موت پر فتح دلاتا ہے،
   اور مجھے قبر سے نجات دلاتا ہے،
اور مجھے قبر سے نجات دلاتا ہے!
   (’’شاہانہ مٹھاس تخت پر بیٹھتی ہے Majestic Sweetness Sits Enthroned‘‘
      شاعر سیموئیل سٹینیٹ Samuel Stennett، 1727۔1795)۔

آپ بائیں بازو والے میڈیا کو رکھ سکتے ہیں! آپ وھوپی گولڈبرگ کو اور سارے کے سارے آزاد خیال، خُدا سے نفرت کرنے والے، ہالی ووڈ کے ہجوم کو رکھ سکتے ہیں! آپ اُںہیں رکھ سکتے ہیں! اُن کے پیش نذر کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے! کچھ بھی نہیں! کچھ بھی نہیں! کچھ بھی نہیں! – ’’الیگژامیناس وفادار ہے!‘‘ ’’الیگژامیناس وفادار ہے!‘‘ ایسا ہی ہو، پیارے خُداوندا! ایسا ہی ہو!

’’اگر کوئی فخر کرنا چاہے تو خداوند پر فخر کرے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:31).

ہم گرجہ گھر میں محظوظ کیے جانے کے لیے نہیں آتے۔ ہم اِس لیے نہیں آتے کہ ’’پرستشی ٹیموں‘‘ کو سُنیں جو لاس ویگاس کے نائٹ کلبوں میں اداکاروں کی مانند گاتے ہیں۔ ہم خود کو بہتر بنانے کے بارے میں لطیفے یا کہانیاں سُننے کے لیے نہیں آتے۔ ہم اِس سے بہتر لطیفے جمی فالن Jimmy Fallon سے سُن سکتے ہیں۔ ہم خود کو بہتر بنانے کی کہانیاں ریڈرز ڈائجسٹ میں پڑھ سکتے ہیں۔ میں گرجہ گھر میں ’’مسیحی‘‘ راک موسیقی سے چکا چوند ہونے کے لیے نہیں آتے۔ یہ خالی ہے۔ یہ ہماری روحوں کو نہیں چھوتا۔ یہ ہمارے مُنہ میں بُرادے کا سا ذائقہ چھوڑ جاتا ہے۔ یہ خالی، کھوکھلا، وقت کا ضائع ہے!

سان ڈیاگو کے نزدیک، اورنج کاؤنٹی کے وسط میں ایک بہت بڑے گرجہ گھر پر ہفتے کی شب کی عبادت میں میری بیوی اور میں تھے۔ موسیقی کانوں کو بہرہ کر دینے والی تھی۔ وہ مدہوش کر دینے والی تھی۔ وہ بالکل دُرست طریقے سے دور حاضرہ کی جدید موسیقی تھی۔ یہ جنسی خواہش بیدار کردینے والے پاگل پن کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔ اِس نے ہر اُس بات کو جو میں نے کبھی بھی، کہیں پر بھی، کسی بھی جگہ میں سُنی تھی اُس کی حد کو پار کر دیا۔

پھر لوگ باہر نکل گئے۔ وہ ’’جیتے جاگتے مُردوں کی رات The Night of the Living Dead‘‘ نامی فلم میں سے نکلے زوبیز کی مانند مدہوش، بے حِس پاؤں گھسیٹتے ہوئے نکلتے دکھائی دیے۔ کوئی بھی نہیں مسکرایا۔ کسی نے بھی بات نہیں کی۔ کسی نے بھی ایک دوسرے کی خیر خیریت نہیں پوچھی۔ وہ تنہا آئے تھے – محظوظ کیے جانے کے لیے۔ اور وہ تنہا ہی باہر نکل گئے۔ ڈاکٹر ڈیوڈ ویلز Dr. David Wells نے کہا، ’’تنہائی دورِ حاضرہ کی وبا ہے۔ یہ منقطع کیے جانے کی وبا ہے، جڑ نہ رکھنے کی وبا ہے، کسی مخصوص جگہ سے تعلق نہ رکھنے کے بجائے عام طور پر ہر بات سے تعلق رکھنے کی وبا ہے۔ یہ تنہا ہونےکی بیماری ہے، توجہ نہ پانے کا مرض ہے، ایک لاتعلق دُنیا میں گم رہنے کی وبا ہے‘‘ (ڈیوڈ ایف۔ ویلز، پی ایچ۔ ڈی۔ David F. Wells, Ph. D.، پروٹسٹنٹ ہونے کے لیے جرأت The Courage to be Protestant، عیئرڈمینز Eerdmans، 2008، صفحہ33)۔

ڈاکٹر ویلز ایک عظیم عالم الہٰیات ہیں، اور وہ دُرست ہیں۔ ’’تنہائی دورِ حاضرہ کی وبا ہے۔‘‘ مگر اُس بہت بڑے گرجہ گھر کے پاس تنہائی کا کوئی جواب نہیں تھا۔ اُس کے پاس دورِ حاضرہ کا جدید موسیقی کا صرف گروہ تھا – اور ہر کوئی تنہا ہی لڑکھڑاتا ہوا باہر نکلا – جیسا کہ وہ ڈوجر سٹیڈیم سے کھیل کے بعد کرتے ہیں! جواب کیا ہے؟ جواب ایک ایسا گرجہ گھر ہے جو یسوع مسیح بخود کو مرکز میں رکھتا ہے۔ مسیح جواب ہے – دورِ حاضرہ کی جدید موسیقی نہیں۔ مسیح جواب ہے – ناکہ ایک بہت بڑا، تنہا ہجوم! اِن دورِ حاضرہ کے بڑے بڑے گرجہ گھروں کے پاس پیش کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے! کچھ بھی نہیں! کچھ بھی نہیں! کچھ بھی نہیں! صرف ایک مسیح کو مرکز ماننے والے، مسیح کا اعلان کرنے والے، مسیح کی تعظیم کرنے والے گرجہ گھر کے پاس ہی جواب ہے! جواب ہمیشہ اور ہمیشہ سے ہی یسوع مسیح بخود میں ہے۔ وہ نوجوان لڑکا جس نے دوسری صدی کے اختتام میں زندگی بسر کی یہ بات جانتا تھا۔ یہ ہی وجہ ہے ’’الیگژامیناس اپنے خُدا کی پرستش کرتا تھا!‘‘ یہ ہی وجہ ہے کہ ’’الیگژامیناس وفادار ہے!‘‘

’’اگر کوئی فخر کرنا چاہے تو خداوند پر فخر کرے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:31).

نجات کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا آپ اُن ’’بڑے بڑے‘‘ مبلغین کو نجات کیسے پانی ہے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سُنتے ہیں؟ ہائے خدایا، میں اُن کو ہر دوسری بات کے بارے میں بولتا ہوا سُنتا ہوں! وہ پاک روح کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ وہ نیک محسوس کرنے کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ وہ کامیاب ہونے کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ جوزف پرنس نامی ایک شخص تھا جو یہاں تک کہ فضل کے بارے میں بات کرتا ہے۔ مگر کیسے بچایا جانا ہے کہ بات کون کرتا ہے؟ میں اِس کو نہیں سُنتا! کون صلیب کے بارے میں بات کرتا ہے؟ میں اِس کو نہیں سُنتا! کون خون کے بارے میں بات کرتا ہے؟ میں اِس کو نہیں سُنتا! کون یسوع پر ایک مکمل واعظ دیتا ہے؟ میں اِس کو نہیں سُنتا!

چند ایک دِن پہلے کیوبا میں ایک بیچارے شخص نے مجھے ایک ای۔میل لکھی۔ یہ واعظ ساری دُنیا میں جاتے ہیں – 200 سے زیادہ ممالک میں، 32 زبانوں میں۔ اِس لیے اِس نوجوان کیوبا کے شخص نے لکھا۔ اُن نے کہا کہ اُس نے خود کو مسیح کے حوالے کر دیا اور بپتسمہ لیا۔ مگر اُس کے دوستوں میں سے ایک نے پھر اُسے چناؤ کے بارے میں بتایا۔ اُس نے کہا اِس بات نے اُس کو پریشان کیا۔ اُس نے کہا کہ چناؤ کے بارے میں سُننے کے بعد اُس کو اپنی نجات پر شک ہونے لگا۔ میں اِس بات کو سمجھ نہیں پایا! مجھے یوں دکھائی دیتا ہے کہ چُناؤ آپ کو آپ کی نجات کے بارے میں زیادہ یقین دہانی کراتا ہے۔ یہ آپ پر انحصار نہیں کرتا۔ یہ تنہا مسیح پر انحصار کرتا ہے! آمین! مگر اُس نے پال واشر Paul Wasehr کو دیکھنا اور جان میک آرتھر John MacArthur کو پڑھنا شروع کر دیا۔ اُن سے رے کمفورٹ Ray Comfort کا واعظ ’’جہنم کا سب سے خفیہ راز Hell’s Best Kept Secret‘‘ بھی پڑھا۔ پھر اُس نے کیلوِن اِزم پر کچھ ویڈیوز جو ’’حیرت انگیز فضل Amazing Grace‘‘ کہلاتی ہیں دیکھیں۔ اِس سب نے اُس کو تذبذب میں مبتلا کر دیا۔ لہٰذا، اُس نے ہمیں لکھا اور کہا، ’’میں یقین کرتا ہوں کہ آپ مجھے پڑھنے کے لیے شریعت کے بارے میں کچھ کتابوں کی تجویز دیں گے، کہ گناہ کی سزایابی کے تحت آنے کے لیے اور اُس کی تیاری کے لیے سوچوں۔‘‘ اُس نے کہا، ’’مجھے شریعت کی گہرائی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔‘‘ تو یہ ہے جیسے میں نے اُسے جواب دیا،

غور کرو کہ تم نے ایک مرتبہ بھی مسیح کے نام کا نام نہیں لیا! تم نے مجھے سزایابی اور شریعت کے بارے میں ایک طویل ای۔ میل یسوع کے نام کا تزکرہ ایک مرتبہ بھی کیے بغیر، صلیب پر اُس کا کام، یا اُس کے گناہ کو پاک صاف کر دینے والے خون کا تزکرہ ایک مرتبہ بھی کیے بغیر لکھی! یہ دورِ حاضرہ کے زیادہ تر کیلوِن اِزم کی چال ہے۔ غور کریں کہ آپ پال واشر اور جان میک آرتھر کو تو گھنٹوں پڑھ سکتے ہو اور شریعت کے بارے میں سوچنے کا نتیجہ اخذ کر سکتے ہو بجائے اِس کے کہ یسوع مسیح کے بارے میں سوچو! واشر، میک آرتھر، اور رے کمفورٹ جیسے لوگوں کے بارے میں میری یہ ہی شکایت ہے۔ وہ انجیل کے مقابلے میں شریعت کے بہترین مبلغین ہیں! میرا واعظ پڑھنے کے لیے یہاں پر کلک کریں (Click here to read my sermon, “An Even More Shocking Youth Message! – My Answer to Paul Washer!”

پھر میں نے اپنے واعظوں میں سے دو واعظ بھیجے: ’’یسوع مسیح بخود Jesus Christ Himself‘‘ اور ’’مسیح کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ What Think Ye of Christ?‘‘ یہ ہے جس کی اُس کو ضرورت ہے – یسوع مسیح بخود! اور یہ ہی ہے جس کی آپ کو ضرورت ہے – یسوع مسیح بخود!

’’اگر کوئی فخر کرنا چاہے تو خداوند پر فخر کرے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:31).

کسی بشر کا موازنہ اُس کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا،
   لوگوں کے بیٹوں کے درمیان؛
تمام مخلص لوگوں میں وہ مخلص ترین ہے،
   جو آسمانی کارواں کو بھرتا ہے،
جو آسمانی کارواں کو بھرتا ہے۔

اُس نے مجھے شدید پریشانی میں جکڑے ہوئے دیکھا،
   اور میرے سکون کے لیے دوڑا چلا آیا؛
میرے لیے اُس نے بے عزت صلیب کو برداشت کیا،
   اور میرے تمام غموں کو اُٹھا لیا،
اور میرے تمام غموں کو اُٹھا لیا۔

اُس وقت سے اُس کی سخاوت میں سے میں پا رہا ہوں
   الٰہی محبت کے ایسے ایسے ثبوت،
میرے پاس پیش کرنے کے لیے اگر ہزار دِل ہوتے،
   خُداوندا، تو وہ سارے کے سارے تیرے ہی ہوتے۔
خُداوندا، تو وہ سارے کے سارے تیرے ہی ہوتے۔

یسوع کے پاس آنا اِس قدر سادہ ہے۔ قدیم روم میں وہ نوجوان لڑکا اُس کے پاس آیا تھا – اور آپ بھی آ سکتے ہیں!

الیگژامیناس اپنے خُدا کی پرستش کرتا ہے! اُس کے خُدا کو صلیب پر کیلوں سے جڑا گیا، الیگژامیناس کے گناہ کے کفارے کی ادائیگی کے لیے دُکھ اُٹھانے کو۔

رابرٹ ہائیمرز اپنے خُدا کی پرستش کرتا ہے! اُس کے خُدا کو صلیب پر کیلوں سے جڑا گیا، رابرٹ ہائیمرز کے گناہ کے کفارے کی ادائیگی کے لیے دُکھ اُٹھانے کو۔

الیگژامیناس اپنے خُدا کی پرستش کرتا ہے! اُس کا خُدا ناصرت کا یسوع ہے۔ اُس کا خُدا آسمان سے نیچے آپ کے اور الیگژامیناس کے گناہ کی ادائیگی کے لیے صلیب پر مرنے کے لیے آیا۔ اُس کا خُدا یسوع ہے، جو جسمانی طور پر مُردوں میں سے جی اُٹھا اور اب آسمان میں ہے – باپ کے داہنے ہاتھ پر۔

الیگژامیناس اپنے خُدا کی پرستش کرتا ہے۔ دُنیا کہتی ہے کہ اُس کے خُدا کا سر ایک گدھے کا سر ہے! دُنیا الیگژامیناس کا یسوع کی پرستش کرنے پر تمسخر اُڑاتی ہے اور ٹھٹھے مارتی ہے۔ مگر وہ دوسری دیوار پر لکھتا ہے، ’’الیگژامیناس وفادار ہے۔‘‘ وہ کیوں وفادار ہے؟ کیونکہ اُس کے خُدا، یسوع، نے کہا، ’’میرے وسیلہ کے بغیر کوئی باپ کے پاس نہیں آتا‘‘ (یوحنا14:6)۔

الیگژامیناس اپنے خُدا کی پرستش کرتا ہے۔ اور ساری کی ساری رومی دُنیا ٹوٹ جاتی اور زوال پزیر ہو جاتی ہے۔ اور سارے کے سارے بُت ناکام ہو جاتے ہیں۔ اور ساری کی ساری عظمت پگھل جاتی ہے۔ اور مسیح کلوزیم Colosseumاور پارتھینون Parthenon کے کھنڈروں سے بالا اُٹھتا ہے۔

’’اگر کوئی فخر کرنا چاہے تو خداوند پر فخر کرے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:31).

الگژامیناس اپنے خُدا کی پرستش کرتا ہے۔ اور بائبل کی پیشن گوئی میں لہریں گرجتی اور زمین کپکپاتی ہے، چاند کا رنگ خونی ہو جاتا ہے اور عمارتیں اور چٹانیں اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہوتے اور گر جاتے ہیں۔ زمین کی بادشاہتیں پگھل جاتی ہیں۔ اور لوگ خوف کے مارے چٹانوں کے سوراخوں میں چُھپتے پھرتے ہیں۔ اور وہ سب کےسب غلط تھے۔ اور وہ لڑکا سچا تھا۔ ’’الیگژامیناس وفادار ہے۔‘‘ کیا آپ اُس کے خُدا پر بھروسہ کریں گے؟ کیا آپ یسوع پر بھروسہ کریں گے، اور اُس کے قیمتی خون کے وسیلے سے اپنے تمام گناہ سے پاک صاف کیے جائیں گے؟ میں دعا مانگتا ہوں کہ آپ کیے جائیں۔ اُسی کے نام میں، آمین۔

اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو مہربانی سے ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای۔میل بھیجیں اور اُنھیں بتائیں – (یہاں پر کلک کریں) rlhymersjr@sbcglobal.net۔ آپ کسی بھی زبان میں ڈاکٹر ہائیمرز کو خط لکھ سکتے ہیں، مگر اگر آپ سے ہو سکے تو انگریزی میں لکھیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھوم Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: 1کرنتھیوں26۔31.
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
     نے گایا تھا: ’’شاہانہ مٹھاس تخت پر بیٹھتی ہے Majestic Sweetness Sits Enthroned‘‘ (شاعر سیموئیل سٹینیٹ Samuel Stennett، 1727۔1795)۔