Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

برگشتہ فرشتے – برگشتہ فرشتوں کو ایک تنبیہہ

(2۔ پطرس پر واعظ # 4)
FALLEN ANGELS – A WARNING TO FALLEN MEN
(SERMON #4 ON II PETER)
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 17 مئی، 2015
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, May 17, 2015

’’خدا نے گناہ کرنے والے فرشتوں کو نہ چھوڑا بلکہ اُنھیں جہنم میں بھیج کر تاریک غاروں میں ڈال دیا تاکہ عدالت کے دِن تک حراست میں رہیں‘‘ (2۔ پطرس 2:4).

بائبل تعلیم دیتی ہے کہ شیطان ایک بہت بڑا سردار فرشتہ تھا جس نے خُدا کے خلاف بغاوت کی تھی، اور اُس کو جنت میں سے نکال کر زمین پر گِرا دیا گیا تھا۔ شیطان کے گمراہ ہونے کو حزقی ایل 28:11۔19 اور اشعیا14:13۔14 میں پیش کیا گیا ہے۔ بے شمار فرشتوں نے شیطان کی بغاوت میں اُس کا ساتھ دیا۔ اُن میں سے کچھ کو جنھیں بائبل ’’بدروحیں یا آسیب‘‘ کہتی ہے بننے کے لیے آزاد چھوڑ دیا گیا تھا۔ مگر اُن میں سے کچھ کو جہنم میں جھونک دیا گیا تھا۔ یہ وہ بدروحیں ہیں جن کے بارے میں ہماری تلاوت میں بتایا گیا ہے۔ ڈاکٹر چارلس سی۔ رائیری Dr. Charles C. Ryrie نے کہا، ’’یہ وہ برگشتہ فرشتے ہیں جنھوں نے عورتوں کے ساتھ زبردستی کی اور اولاد پیدا کی، جیسا کہ پیدائش6:1۔4 میں بیان کیا گیا ہے‘‘ (رائیری کا مطالعۂ بائبل The Ryrie Study Bible، موڈی پریسMoody Press، 1978؛ 2۔ پطرس2:4 پر غور طلب بات)۔

افسیوں6:11۔17 ظاہر کرتی ہے کہ شیطان کے پاس اب بھی ہزاروں کی تعداد میں بدروحیں قابو میں ہیں – اور وہ آج بھی دُنیا میں بہت سرگرم ہیں۔ ڈاکٹر مارٹن لائیڈ جونز Dr. Martyn Lloyd-Jones نے کہا، ’’یہاں ہزاروں، شاید لاکھوں بُری روحیں ہیں‘‘ (مسیحی اتحاد Christian Unity، بینر آف ٹُرتھ ٹرسٹThe Banner of Truth Trust، 1980، صفحہ58)۔

میں 1970 کی دہائی میں نوجوان ہپّیوں کے لیے ایک گرجہ گھر کا بانی تھا۔ یہ اب بھی وہیں پر ہے، تاہم وہ آج ایک مغربی بپتسمہ دینے والوں کا گرجہ گھر ہے۔ اُس تجربے نے مجھے آسیبی قوت سے شدت کے ساتھ آگاہ کرایا۔ میں نے ایسی ایسی باتیں دیکھیں اور سُنی جو کہ کسی بھی قدرتی ذریعے سے نہیں رونما ہو سکتیں۔

اپنی کلاسک کتاب آج دُنیا میں آسیب Demons in the World Today میں، ڈلاس علم الہٰیات کی سیمنری کے ڈاکٹر میرل ایف اُونگر Dr. Merrill F. Unger نے آج کچھ آسیب قوتوں کے کاموں کو ظاہر کیا۔ باب میں عنوانات ہیں ’’آسیب اور روحانی علم Demons and Spiritism،‘‘ ’’آسیب اور جادو Demons and Magic،‘‘ آسیب اور آسیبوں کا قبضہ Demons and Demon Possession،‘‘ آسیب اور جھوٹے مذاہب،‘‘ اور دوسرے بے شمار (میریل ایف۔ اُونگر، پی ایچ۔ ڈی۔، ٹی ایچ ڈی۔، Merrill F. Unger, Ph.D., Th.D.، آج دُنیا میں آسیب Demons in the World Today، ٹائینڈیل ہاؤس پبلیشنگ Tyndale House Publishers، 1971)۔

لیکن ہماری تلاوت میں جن آسیبوں کی بات کی گئی ہے اُنھوں نے اُن کے مقابلے میں جن کا ہم آج سامنا کرتے ہیں زیادہ نقصان پہنچایا تھا۔ ڈاکٹر جان میک آرتھر Dr. John MacArthur نے بجا طور پر کہا، ’’وہ اُن لوگوں میں گُھس گئے جنھوں نے عیاشانہ طور پر عورتوں سے اولاد پیدا کی‘‘ (میک آرتھر کا مطالعۂ بائبل The MacArthur Study Bible، 2۔ پطرس2:4 پر غور طلب بات)۔ اِس چیز نے لوگوں کی ایک نسل کو جنم دیا جو کہ اِس قدر آسیب زدہ تھے کہ خُدا نے ایک بہت بڑے سیلاب کو اُنھیں تباہ کرنے کے لیے بھیجا۔ اُس جرم کے لیے آسیبوں کے اِس گروہ کو جہنم میں جھونکا گیا (ٹارٹرس Tartarus) – تاریکی میں زنجیروں میں جکڑے ہوئے۔ ڈاکٹر کینتھ ووایسٹ Dr. Kenneth Wuest نے کہا، ’’پطرس اندیکھی دُنیا میں اُس جگہ کے بارے میں بات کر رہا ہے جہاں پر [اِن] برگزشتہ فرشتوں کو اُس وقت تک کے لیے قید رکھا گیا ہے جب تک کہ عظیم سفید تخت کی عدالت نہیں شروع ہوتی‘‘ جب اُنھیں آگ کی جھیل میں جھونکا جائے گا (کینتھ ایس۔ ووایسٹ، یونانی نئے عہد نامے میں سے ووایسٹ کے کلام کا مطالعہ Wuest’s Word Studies From the Greek New Testament؛ جلد دوئم، عئیرڈ مینز پبلیشنگ کمپنی Eerdmans Publishing Company، 1954، 2۔پطرس2:4 پر غور طلب بات)۔

ڈاکٹر ھنری ایم۔ مورس Dr. Henry M. Morris نے کہا، ’’ابلیس کے فرشتوں کی ایک مخصوص حصّے نے نا صرف شیطان کی اُس کی… خُدا کے خلاف بغاوت میں پیروی کی بلکہ ’آدم کی بیٹیوں‘‘ کو جسمانی قبضے میں لینے کے ذریعے سے تمام نوع انسانی کو بدکار کرنے کی کوشش بھی کی (پیدائش 6:1۔4؛ 2۔پطرس2:4)۔ اُن کو… مُردوں کے سب سے کمتر ترین اور تاریک ترین خانے میں آخری عدالت کا انتظار کرنے کے لیے قید کر دیا گیا‘‘ (ھنری ایم۔ مورس، پی ایچ۔ ڈی۔ Henry M. Morris, Ph.D.، دفاع کرنے والوں کا مطالعہ بائبل The Defender’s Study Bible، ورلڈ پبلیشنگ World Publishing، 1995؛ یہوداہ 6 پر غور طلب بات)۔

’’خدا نے گناہ کرنے والے فرشتوں کو نہ چھوڑا بلکہ جہنم میں بھیج کر تاریک غاروں میں ڈال دیا تاکہ عدالت کے دِن تک حراست میں رہیں‘‘ (2۔ پطرس 2:4).

یہاں پر منطق یہ ہے کہ چونکہ خُدا نے اِن برگشتہ فرشتوں کو اِس طرح سے سزا دی ہے تو وہ گمراہ آدمیوں اور عورتوں کا بھی فیصلہ کرے گا جنھوں نے یسوع کے وسیلے سے مخلصی نہیں پائی۔

I.  پہلی بات، ہماری تلاوت کے بارے میں ایک تنبیہہ کی حیثیت سے سوچیں۔

’’خدا نے گناہ کرنے والے فرشتوں کو نہ چھوڑا بلکہ جہنم میں ڈال دیا۔‘‘

اِس میں گناہ کی عدالت کو دیکھیں۔ اِس میں مستقبل میں روزِ قیامت کی جزاو سزا کو دیکھیں، کیونکہ وہ عدالت کے لیے ہی بچائے گئے ہیں! غور کریں کہ یہ فرشتے جنھوں نے گناہ کیا کبھی جنت میں فرشتے ہوا کرتے تھے! وہ کبھی خود جنت میں رہا کرتے تھے۔ اُن کا بدی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا۔ اُن کے دوست اُن ہی کی طرح کی کامل روحیں تھیں۔ اِس کے باوجود وہ گناہ کو چُننے کے اہل تھے اور اُنھوں نے گناہ کو چُنا۔ بدی اِن فرشتوں کے دِلوں میں گُھس گئی۔ حسد، تکبر اور بغاوت اُن میں گھس گئی اور اُن کو جہنم میں جھونک دیا گیا دوبارہ کبھی بھی آزاد نہ ہونے کے لیے۔

آپ شاید دیندار والدین کی اولاد ہوں۔ آپ نے شاید گرجہ گھر میں پرورش پائی ہو۔ اور اِس کے باوجود آپ شاید ایک کھوئے ہوئےگنہگار کی حیثیت سے خود کو ختم کر لیں اور ’’تاریکی کی زنجیروں… کے حوالے عدالت کے دِن تک حراست میں رہیں۔‘‘

ھٹلر کی گرجہ گھر میں تصدیق کی گئی تھی اور بپتسمہ دیا گیا تھا۔ پھر ھٹلر ایک موسیقی کے سکول میں کوائر میں گانا سیکھنے کے لیے گیا تھا۔ ماؤ شی ٹُنگ Mao Tse Tung بائبل سکول میں گیا تھا۔ سٹالِن مذبھی خدمت کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک سیمنری میں گیا تھا۔ ڈاروِن نے بائبل کا مطالعہ کیا تھا اور علم الہٰیات میں بیچلر کی ڈگری پائی تھی۔ درحقیقت، وہ ہی واحد ڈگری اُس کے پاس تھی! اِس کے باوجود ہزاروں ذہین لوگ آج اُس کے سراسر غلط اور شاندار نظریوں پر یقین کرتے ہیں ایک ایسے شخص کی جانب سے جس کی تعلیم صرف اور صرف علم الہٰیات میں بیچلر کی ڈگری تھی! اُس ناقابلِ بیان نقصان کے بارے میں سوچیں جو اِن لوگوں نے نسل انسانی کو دیا! اُس گناہ اور دیوانگی کا سوچیں جس نے اِن کی ناقابل تعداد انسانوں کی زندگی کو تباہ کرنے کے لیے رہنمائی کی!

ونسنٹ وان گوح Vincent Van Gogh ایک مذھبی خادم کا بیٹا تھا۔ وان گوح نے خود سپرجیئن کے شائع شُدہ واعظوں کو لیا تھا لندن میں مختلف چھوٹے چھوٹے گرجہ گھروں میں اُن کی منادی کی تھی۔ اِس کے باوجود وان گوح ایبسنتھ absinthe نامی نشے کا عادی بن گیا، اُس نشے سے دیوانہ ہو گیا اور خودکشی کر لی! شاعرہ ایملی ڈکِینسن Emily Dickinson نے ایک ایسے سکول میں تعلیم حاصل کی تھی جس کو حیات نو کا تجربہ ہوا تھا۔ اُن کے تمام کے تمام دوست مسیح میں تبدیل ہو گئے تھے۔ مگر ایملی ڈکِینسن نے مسیح پر بھروسہ کرنے سےانکار کر دیا تھا۔ اُنھوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ گوشہ نشینی میں کیا، جو کبھی اپنے کمرے سے باہر نہ نکلیں جب وہ دیوانے پن اور مایوسی میں ڈوبتی جا رہی تھیں۔ آپ شاید کہیں، ’’میرے ساتھ ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا۔‘‘ کیا آپ کو اِس بات کا یقین ہے؟ بابئل کہتی ہے،

’’پس جو کوئی اپنے آپ کو ایمان میں قائم و مضبوط سمجھتا ہے خبردار رہے کہ کہیں گر نہ پڑے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 10:12).

اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس قدر مضبوط ہیں، اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ کتنے ہوشیار ہیں، احتیاط کریں! اگر فرشتے گمراہ ہو سکتے ہیں تو آپ بھی ہو سکتے ہیں! وہ عظیم مقرب فرشتہ، صبح کا بیٹا، شیطان میں بگڑ گیا! جنت کے فرشتے گناہ میں گِر گئے اور اُن میں سے بہت سے جنس پرستی کے آسیب بن گئے جنہوں نے نسل انسانی کو سیلاب سے پہلے زہریلا کر دیا! یہوداہ رسول جس نے معجزے کیے اور بدروحوں کو نکالا ’’جہنم و بربادی کا بیٹا‘‘ بن گیا، جس نے خُدا کے مسیح کو دھوکہ دیا!

’’پس جو کوئی اپنے آپ کو ایمان میں قائم و مضبوط سمجھتا ہے خبردار رہے کہ کہیں گر نہ پڑے‘‘

اِس کہانی کو ایک واعظ سے اخذ کیا گیا ہے جس کی سپرجیئن نے اِسی تلاوت پر منادی کی تھی۔ انڈیا میں ایک افسر نے ایک چیتے کو سُدھارا۔ اُس نے جب وہ ایک چھوٹا سا بچہ ہی تھا اُس وقت سے اُس کی پرورش کی۔ وہ اُس کی گھر میں کسی بلّی کی مانند پھرا کرتا تھا، اور ہر کوئی اُس کے ساتھ کھیلا کرتا تھا۔ مگر ایک دِن وہ شخص اپنی کرُسی میں بیٹھا سو رہا تھا۔ اُس چیتے نے اُس کے ہاتھ کو چاٹا۔ کھال پھٹی ہوئی تھی اور چیتے کو خون کا ذائقہ آیا۔ اُس لمحے سے وہ گھر میں زندگی گزارنے کے لیے مذید اور مطمئن نہیں تھا۔ وہ مارنے کے لیے نکل پڑا اور جنگل میں بھاگ گیا۔ وہ چیتا سُدھارا گیا تھا۔ مگر وہ پھر بھی ایک چیتا ہی تھا۔ اِسی طرح سے آدمی شاید مسیح دکھائی دے۔ مگر اُس کا دِل بِنا تبدیلی کے ہوتا ہے، لہٰذا وہ ابھی بھی ایک گمراہ انسان ہی ہے۔ گناہ کا ذائقہ جلد ہی اُس میں ایک جنگلی جانور کو ظاہر کر دے گا۔ نیکی کی پتلی سی پرت جلد ہی آزمائش میں غائب ہو جاتی ہے۔ آپ شاید نیک دکھائی دیں، مگر جب تک آپ مسیح میں ایمان نہیں لاتے آپ تب تک بدترین بُرائی کے اہل ہوتے ہیں۔ میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو مذھبی خدمت میں آئے اور شاندار واعظوں کی منادی کی جو بدترین قسم کے گناہ میں واپس چلے گئے۔ میں ایک شخص کو جانتا ہوں جو ایک اچھا مبلغ تھا۔ مگر چند سالوں کے بعد اُس نے نشہ لینا شروع کر دیا۔ اُس کی بیوی نے اُس کو گھر سے باہر نکال دیا اور اُس نے سڑکوں پر زندگی بسر کرنا شروع کر دی۔ ایک رات کو اُس کو ایک پارک میں قتل کر دیا گیا۔ وہ اُس کو کئی گز دور چیختا ہوا سُن سکتے تھے! بائبل کہتی ہے،

’’اُن پر تو یہ مثال صادق آتی ہے کہ کتّا اپنی قَے کی طرف رجوع کرتا ہے اور نہلائی ہُوئی سورنی لَوٹنے کے لیے کیچڑ کی طرف‘‘ (2۔ پطرس 2:22).

’’اُن کی بعد کی حالت پہلی حالت سے ابتر ہوتی ہے‘‘ (2۔ پطرس 2:20).

’’خُدا نے اُن فرشتوں کو بھی نہ چھوڑا جنہوں نے گناہ کیا تھا۔‘‘ تو پھر کیوں اُسے آپ کی طرح مسیح میں ایمان نہ لائے ہوئے آدم کے بیٹے کو چھوڑنا چاہیے؟ جب تک آپ مسیح کے لیے سچی تبدیلی کا تجربہ نہیں کر لیتے اِس بات کا یقین کر لیں آپ کا گناہ آپ کو ڈھونڈ لے گا۔ اور خُدا آپ کو اذیت کی جگہ پرجو ابلیس اور اُس کے فرشتوں کے لیے تیار کی گئی ہے نیچے جھونک ڈالے گا۔ خُدا اُن کو سزا دے گا جو اپنے گناہوں میں زندگی بسر کرتے اور مرتے ہیں۔ خُدا نے اُن فرشتوں کو بھی نہ چھوڑا جنھوں نے گناہ کیا تھا – اور وہ آپ کو بھی نہیں چھوڑے گا اگر آپ نے مسیح میں ایمان نہ لائی ہوئی حالت ہی میں زندگی جاری رکھی۔ یہ وہ تنبیہہ ہے جو ہماری تلاوت میں پیش کی گئی ہے۔

II۔  دوسری بات، اُس اُمید کے بارے میں سوچیں جس کا اِطلاق اِس تلاوت میں ہوا ہے۔

وہ فرشتے جنہوں نے گناہ کیا تھا اُن کا خُدا نے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ مگر آپ کی طرح کا ایک کھویا ہوا گنہگار مخلصی پا سکتا ہے۔ خُدا کے فضل کے وسیلے سے، مخلصی پائے ہوئے مرد اور عورتیں ڈٹے رہیں گے چاہے فرشتے گمراہ ہوتے رہیں! اُن گناہ سے بھرپور فرشتوں کے پاس اُن کی جگہ پر مرنے کے لیے ایک نجات دہندہ کبھی بھی نہیں تھا۔ اُن کو کبھی بھی پاک روح سزایابی میں نہیں لایا اور یسوع کی جانب نہیں کھینچا۔ یسوع کا خون کبھی بھی اُن کے لیے نہیں بنایا گیا تھا کہ اُن کے گناہوں کو پاک صاف کرنے کے لیے مہیا کیا جاتا۔ اُنھیں کبھی بھی خوشخبری نہیں سُنائی گئی۔ یہ بات مجھے حیران کر دیتی ہے کہ خُدا بدکار مردوں اور عورتوں کو معافی اور نجات پیش کرتا ہے۔ نجات کبھی بھی گمراہ فرشتوں کو پیش نہیں کی گئی۔ آخری عدالت اور آگ کی جھیل تک کے لیے اُن کو فوراً ہی ترک کر دیا جاتا اور تاریکی کی زنجیروں میں قید کر دیا جاتا۔ خُدا نے فرشتوں کو کوئی دوسرا موقع نہیں دیا۔ اُس نے اُن کے گناہ کے لیے اُن کا انصاف کرنے سے پہلے اتنے سارے سالوں کا انتظار نہیں کیا۔ جب اُنھوں نے گناہ کیا اُن کو فوراً ہی دائمیت تک کے لیے خارج کر دیا گیا۔

آپ کتنا عرصہ گناہ میں زندگی بسر کر چکے ہیں؟ آپ میں سے کچھ تو کئی کئی سالوں سے مسیح میں ایمان لائے بغیر زندگی بسر کر چکے ہیں۔ آپ ایک طویل مدت تک مسیح کو مسترد کر چکے ہیں، حالانکہ آپ ہر اِتوار کو اِس منبر سے خوشخبری کی منادی کو سُن چکے ہیں! آپ کے ساتھ خُدا کا صبر حیرت انگیز ہے! اُس نے فرشتوں کو نہیں بخشا جنہوں نے گناہ کیا، مگر اُس نے آپ کو بخش دیا! یہ کیوں ہے؟

اُن فرشتوں کو کبھی بھی خوشخبری پیش نہیں کی گئی تھی۔ جب وہ گمراہ ہوئے تو اُن کے پاس نجات کا مستقبل میں کوئی موقع نہیں تھا۔ وہ دوبارہ اُٹھ کھڑے ہونے کے لیے کبھی بھی نہیں گِرے تھے۔ فرشتوں کے پاس کبھی بھی قربانی نہیں تھی۔ اُن کے لیے کبھی بھی کوئی خُدا کا بیٹا نہیں مرا تھا۔ اُن کے لیے کوئی گناہ کو پاک صاف کر دینےوالا خون نہیں تھا۔ اُن کے پاس اُن کو خوشخبری کا اعلان سُنانے کے لیے کوئی بھی مبلغ نہیں تھا۔ اِس کے باوجود میں آپ کو بُلا چکا ہوں توبہ کرنے کے لیے اور بے شمار مرتبہ یسوع کے پاس آنے کے لیے۔ میں آپ کو یسوع پر بھروسہ کرنے اور دائمی زندگی پانے کے لیے بُلا چکا ہوں۔

آسیبوں کے لیے کوئی معافی اور کوئی اُمید نہیں ہے۔ اور اِس کے باوجود آپ کے لیے معافی اور اُمید ہیں۔ دوبارہ مسیح آپ سے کہتا ہے،

’’اَے محنت کشو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو! میرے پاس آؤ۔ میں تمہیں آرام بخشوں گا‘‘ (متی 11:28).

یسوع آپ سے کہتا ہے، ’’میرے پاس آؤ۔‘‘ اُس نے کبھی بھی وہ پیشکش گمراہ فرشتوں کو نہیں پیش کی۔ مگر وہ یہ آپ کو پیش کرتا ہے، ’’میرے پاس آؤ… میں تمہیں آرام بخشوں گا۔‘‘ میرے پاس آئیں، مجھ پر بھروسہ کریں، اور میں آپ کو اپنے خون کے وسیلے سے تمام گناہ سے پاک صاف کروں گا!

اُس نےیہ کبھی بھی برگذشتہ کو پیشکش نہیں کی، مگر وہ یہ آپ کو پیش کرتا ہے! یہ ہے ہو حیرت انگیز محبت جس کے بارے میں ویزلی نے گیت گایا،

حیرت انگیز پیار! یہ کیسے ہو سکتا ہے
وہ تم تھے، میرے خُداوند، جو میرے لیے مرے تھا؟‘‘
      (’’اور یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ And Can It Be? ‘‘ شاعر چارلس ویزلی
      Charles Wesley، 1707۔1788).

یسوع بالکل ابھی ہی آپ میں سے اُن میں سے کسی ایک کو بھی بچانے کے لیے تیار ہے جو اُس پر بھروسہ کرتا ہے! اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے کیا گناہ سرزد کیا، جس لمحے میں آپ اُس پر بھروسہ کرتے ہیں، وہ آپ کو اپنے خون کے وسیلے سے پاک صاف بناتا ہے!

اُس پر بھروسہ کرنا کتنا کو مشکل ہے؟ اُس پر بھروسہ کرنا نہایت ہی آسان ہے۔ میں پادری وورمبرانڈ Pastor Wurmbrand کی کتاب مسیح کے لیے اذیت سہی Tortured for Christ ہفتے میں کئی مرتبہ پڑھ چکا ہوں۔

کسی زمانے میں مَیں رومانیہ میں ایک آرتھوڈکس بشپ کو جانتا تھا۔ وہ اشتراکیت پسندوں کا بندہ تھا جو خود اپنی ہی بھیڑوں کی مُخبری کرتا تھا۔ میں نے اُس کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیا اور اور اُس کو کھوئے ہوئے بیٹے کی تمثیل سُنائی۔ وہ اُس کی باغیچے میں ایک شام تھی۔ میں نے کہا، ’’دیکھو کتنی محبت سے خُدا ایک گنہگار سے پیار کرتا ہے جو واپس لوٹتا ہے۔ وہ خوشی سے یہاں تک ایک بشپ کو قبول کرتا ہے جو توبہ کرتا ہے۔‘‘ میں نے اُس کو مسیحی گیت گا کر سُنائے۔ یہ آدمی مسیح میں ایمان لے آیا (رچرڈ وورمبرانڈ Richard Wurmbrand، مسیح کے لیے اذیت سہی Tortured for Christ، جیت جاگتی قربانی کی کُتب Living Sacrifice Books، 1998، صفحہ 90)۔

اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ نے کونسے گناہ کیے، یا کرنے کا سوچا، یسوع آپ کو معاف کر دے گا۔ وہ آپ کو بخش دے گا اور آپ اُس کے خون کے وسیلے سے پاک صاف کر دیے جائیں گے۔ یسوع نے جو اُس آرتھوڈکس بشپ کے لیے کیا وہ آپ کے لیے بھی کرے گا۔ صرف اُس پر بھروسہ کریں! وہ آپ کو بچا لے گا۔ یسوع نے کہا،

’’جو کوئی میرے پاس آئے گا، میں اُسے اپنے سے جدا نہ ہونے دُوں گا‘‘ (یوحنا 6:37).

وہ خُداوند یسوع آپ کو اپنے پاس آنے کے لیے مدعو کرتا ہے۔ جب میں یسوع کے بارے میں سوچتا ہوں جو گنہگاروں سے اُس کے پاس آنے اور اُس پر بھروسہ کرنے کے لیے التجا کر رہا ہے تو میں حیران رہ جاتا ہوں۔ مجھے یوں دکھائی دیتا ہے کہ گنہگاروں کو چاہیے اُنھیں بچانے کے لیے یسوع سے التجا کریں! اور اِس کے باوجود یہ یسوع ہے جو اپنے پاس آنے کے لیے گنہگاروں سے التجا کرتا ہے! یہ پاک روح ہے جو یسوع کے پاس آنے کے لیے گنہگاروں سے التجا کر رہا ہے! یہ گرجہ گھر ہے جو اُن سے یسوع کے پاس آنے کے لیے التجا کرتا ہے! یہ مسیحی ہیں جو یسوع کے پاس آنے کے لیے اُن کے لیے دعا مانگ رہے ہیں!

’’اور روح اور دُلہن کہتی ہے کہ، آ، اور وہ بھی جو سُنتا ہے کہے کہ، آ! جو پیاسا ہو وہ آئے‘‘ (مکاشفہ 22:17).

وہ کیا ہے جس کے لیے ہم دعا مانگتے ہیں؟ ہم آپ کے لیے دعا مانگتے ہیں کہ یسوع کے پاس آئیں! وہ کیا ہے جو پاک روح کرتا ہے؟ وہ آپ کو یسوع کے پاس آنے کے لیے بُلاتا ہے! وہ کیا ہے جو یسوع کہتا ہے؟ وہ کہتا ہے، ’’میرے پاس آؤ‘‘! ہم سب کو یسوع کیا کرنے کے لیے کہتا ہے؟ وہ کہتا ہے، ’’اُنھیں آنے کے لیے مجبور کرو‘‘ (لوقا14:23)۔ ہم سارے چاہتے ہیں کہ آپ یسوع کے لیے آئیں اور بچا لیے جائیں۔ ہم یہ گمراہ فرشتوں کے لیے نہیں کہتے، مگر ہم یہ آپ سے کہتے ہیں! آئیں! آئیں! آئیں! یسوع کے پاس آئیں اور بچا لیے جائیں! اپنے تمام شکوک کے ساتھ یسوع کے پاس آئیں! اپنے تمام ڈر و خوف کے ساتھ یسوع کے پاس آئیں! اپنے تمام گناہوں کے ساتھ یسوع کے پاس آئیں!

وہاں میرے لیے نجات دہندہ ڈٹا رہا،
   اپنے زخمی ہاتھوں کو آگے پھیلائے؛
خُدا محبت ہے! میں جانتا ہوں، میں محسوس کرتا ہوں،
   یسوع روتا ہے اور اب بھی مجھ سے محبت کرتا ہے۔
(’’رحم کی گہرائی Depth of Mercy‘‘ شاعر چارلس ویزلی Charles Wesley، 1707۔1788)۔

اے باپ، میں دعا مانگتا ہوں کہ کچھ نہ کچھ گنہگار تیرے بیٹے یسوع کے پاس آئیں گے اور بچا لیے جائیں گے! اُسی کے نام میں، آمین۔

اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو مہربانی سے ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای۔میل بھیجیں اور اُنھیں بتائیں – (یہاں پر کلک کریں) rlhymersjr@sbcglobal.net۔ آپ کسی بھی زبان میں ڈاکٹر ہائیمرز کو خط لکھ سکتے ہیں، مگر اگر آپ سے ہو سکے تو انگریزی میں لکھیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھوم Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: 2۔ پطرس2:4۔9.
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
نے گایا تھا: ’’رحم کی گہرائی Depth of Mercy‘‘
(شاعر چارلس ویزلی Charles Wesley، 1707۔1788؛
’’میں جیسا بھی ہوں Just As I Am‘‘ کی طرز پر گایا گیا)۔

لُبِ لُباب

برگشتہ فرشتے – برگشتہ فرشتوں کو ایک تنبیہہ

(2۔ پطرس پر واعظ # 4)
FALLEN ANGELS – A WARNING TO FALLEN MEN
(SERMON #4 ON II PETER)

ڈاکٹر آر۔ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’خدا نے گناہ کرنے والے فرشتوں کو نہ چھوڑا بلکہ اُنھیں جہنم میں بھیج کر تاریک غاروں میں ڈال دیا تاکہ عدالت کے دِن تک حراست میں رہیں‘‘ (2۔پطرس 2:4).

(حزقی ایل 28:11۔19؛ اشعیا14:13۔14؛ پیدائش6:1۔4؛ افسیوں5:11۔17)

I.  پہلی بات، ہماری تلاوت کے بارے میں ایک تنبیہہ کی حیثیت سے سوچیں، 2۔پطرس2:4الف؛ 1کرنتھیوں10:12؛  2۔پطرس2:22، 20 .

II. دوسری بات، اُس اُمید کے بارے میں سوچیں جس کا اِطلاق اِس تلاوت میں ہوا، متی 11:28؛  یوحنا6:37؛ مکاشفہ22:17؛ لوقا14:23 .