اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
یعقوب – خُداوند کا بھائیJAMES – THE LORD’S BROTHER ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ ’’اِس کے بعد یعقوب کو دکھائی دیا۔ پھر سب رسولوں کو‘‘
|
نئے عہد نامے میں پانچ آدمیوں کا نام یعقوب تھا:
1. زبدی کا بیٹا، یعقوب۔
2. حلفئی کا بیٹا، یعقوب۔
3. چھوٹا یعقوب۔
4. یہوداہ کا باپ، یعقوب۔
5. یسوع کا بھائی، یعقوب۔
ہماری تلاوت میں یعقوب یسوع کا سوتیلا بھائی تھا۔ اُس کا پہلا تزکرہ متی13:55 میں ہوا اور اِس کے متماثل حوالہ، مرقس6:3 میں، جو ہمیں بتاتا ہے کہ یسوع کے آبائی گھر ناصرت کے لوگوں نے اُس کو مسترد کر دیا تھا۔ مرقس6:3۔5 کو سُنیں۔
’’کیا یہ بڑھئی نہیں جو مریم کا بیٹا اور یعقوب کا بھائی، یوسیس، یہوداہ اور شمعون کا بھائی ہے؟ کیا اِس کی بہنیں ہمارے یہاں نہیں رہتیں؟ اور اُنہوں نے اُس کے سبب سے ٹھوکر کھائی۔ چنانچہ اُس نے اُن سے کہا، نبی کی بے قدری اُس کے اپنے شہر، رشتہ داروں اور گھر والوں میں ہوتی ہے اور کہیں نہیں۔ اور وہ چند بیماروں پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں شفا دینے کے سِوا کوئی بڑا معجزہ وہاں نہ دکھا سکا‘‘ (مرقس 6:3۔5).
یسوع پاک روح کے وسیلے سے بطن میں آیا تھا، اِس لیے یوسف اُس کا سوتیلا باپ تھا۔ یوسف، جو یسوع کا سوتیلا باپ تھا اُس کا تزکرہ نہیں ہے۔ وہ غالباً اِس وقت تک مر چکا تھا۔ تیسری آیت میں، یعقوب فہرست میں سب سے پہلے ہے جو نشاندہی کرتا ہے کہ وہ یسوع کا سب سے بڑا سوتیلا بھائی تھا۔ آیت تین میں یعقوب اور جن دوسرے تین اشخاص کا تزکرہ کیا گیا وہ یسوع کے سوتیلے بھائی تھے۔ اُن کے والدین مریم اور یوسف تھے۔ یعقوب سرِ فہرست تھا، کیونکہ وہ سب سے بڑا بھائی تھا جو یسوع کے بعد پیدا ہوا۔ یعقوب مریم کی دوسری اولاد تھا۔
جب ہم نئے عہد نامے کو پڑھتے ہیں تو ہم اِس شخص یعقوب جو یسوع کا بھائی ہے کے بارے میں تین اہم باتوں کو جانتے ہیں
I۔ پہلی بات، یعقوب ایک بے اعتقادہ تھا۔
آپ مرقس کے چھٹے بات میں سے بتا سکتے ہیں کہ یعقوب ایک بے اعتقادہ تھا۔ آیت 3 کے اِختتام پر غور کریں، ’’اور اُنہوں نے اُس کے سبب سے ٹھوکر کھائی۔‘‘ اِس میں ناصرت کے لوگ شامل ہوتے ہیں جہاں پر یسوع پلا بڑھا تھا – اور میں یقین کرتا ہوں کہ اِس میں یعقوب اور یسوع کے دوسرے بھائی اور بہنیں بھی شامل ہوتے ہیں۔ اُنھیں ٹھیس پہنچی تھی کہ اُس [یسوع] نے خود کو ایک اُستاد کی حیثیت سے پیش کیا، جب کہ اُس کا پس منظر معمولی تھا۔ ’’کیا یہ بڑھئی نہیں ہے؟‘‘ (مرقس6:3)۔ آیت چار میں یسوع کے الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ اُس کی تبلیغ کرنے سے اُس کے دوسرے بھائیوں اور بہنوں کو ٹھیس پہنچی تھی،
’’ نبی کی بے قدری اُس کے اپنے شہر، [رشتہ داروں] اور گھر [اہل خانہ] میں ہوتی ہے اور کہیں نہیں‘‘ (مرقس 6:4).
خود اُس کے اپنے رشتہ دار، جن میں اُس کا بھائی یعقوب بھی شامل ہے جس نے اُس کی عزت نہ کی۔ پھر، آیت چھے کہتی ہے،
’’اور اُس [یسوع] نے وہاں کے لوگوں کی بے اعتقادی پر [حیرت کے ساتھ] تعجب کیا…‘‘ (مرقس 6:6).
یہ بات اِس کو واضح طور پر صاف کر دیتی ہے کہ یسوع کے سوتیلے بھائی یعقوب نے اُس میں یقین نہیں کیا تھا۔
اب متی12:46۔50 کو سُنیں۔
’’ابھی یسوع ہجوم سے بات کر ہی رہا تھا کہ اُس کی ماں اور بھائی باہر آ کھڑے ہُوئے۔ وہ اُس سے بات کرنا چاہتے تھے۔ کسی نے اُسے خبر دی کہ دیکھ تیری ماں اور تیرے بھائی باہر کھڑے ہیں اور تجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ اُس نے خبر لانے والے سے کہا، کون ہے میری ماں اور کون ہیں میرے بھائی؟ تب اُس نے اپنے شاگردوں کی طرف اشارہ کر کے کہا، دیکھ! میری ماں اور بھائی یہ ہیں کیونکہ جو کوئی میرے آسمانی باپ کی مرضی پر چلتا ہے وہی میرا بھائی اور میری بہن اور میری ماں ہے‘‘ (متی 12:46۔50).
میتھیو ھنری Mathew Henry نے یہ رائے پیش کی
اُس کی ماں اور بھائی باہر آ کھڑے ہوئے، وہ اُس سے بات کرنا چاہتے تھے، جب کہ اُنہیں تو اندر کھڑے ہونا چاہیے تھا اُس کو سُننے کی خواہش میں… اُس کے شاگرد جنہوں نے اُس کی پیروی کرنے کے لیے سب کچھ چھوڑ دیا تھا… اُس نے اپنے رشتہ داروں کے مقابلے میں اُن کو ترجحیح دی (میتھیو ھنری کے تمام بائبل پر تبصرہ Mathew Henry’s Commentary on the Whole Bible، ھینڈریکسن Hendrickson، دوبارہ اشاعت1996، جلد پنجم، صفحات 144۔145)۔
متی 12:46۔50 سے تعلق رکھتے ہوئے ڈاکٹر جان آر۔ رائس Dr. John R. Rice نے کہا،
یسوع کے ’’بھائی‘‘ اُس کے سوتیلے بھائی تھے جن کے نام یعقوب، یوسیس، یہوداہ اور شمعون تھے… وہ مریم اور یوسف کے بچے تھے، جبکہ یسوع مریم اور خُداوند کا بیٹا تھا۔ یہ بھائی واضح طور پر اِس وقت ایمان نہیں لائے تھے اور یسوع میں یقین نہیں کیا تھا (ڈاکٹر جان آر۔ رائس Dr. John R. Rice، یہودیوں کا بادشاہ The King of the Jews، خُداوند کی تلوار اشاعت خانے Sword of the Lord، 1980، صفحہ189)۔
سب سے بڑا بھائی یعقوب اُن کے درمیان رہا ہوگا۔ وہ اب بھی یسوع میں یقین نہیں رکھتا تھا۔ یوحنا 7:5 میں وہ کہتا ہے،
’’بات یہ تھی کہ اُس کے بھائی بھی اُس پر ایمان نہ لائے تھے‘‘ (یوحنا 7:5).
ڈاکٹر رائس نے اِس آیت کے بارے میں کہا،
یسوع کے بھائی – یعقوب، یوسیس، یہوداہ اور شمعون (متی13:55) – کنواری مریم سے یسوع کے پیدا ہونے کے بعد مریم اور یوسف سے پیدا ہوئے تھے، اُنہوں نے یسوع کی مصلوبیت سے پہلے نجات نہیں پائی تھی (آیت5)۔ اِس لیے اُس [یسوع] کے مسیحا ہونے کے دعویٰ کی اُن کی تردید میں شاید حقارت کے ساتھ اُنہوں نے اصرار کیا کہ وہ اوپر یروشلم میں جائے اور اپنے شاگردوں کو خوش کرنے کے لیے کچھ اور معجزات کرے (ڈاکٹر جان آر۔ رائس Dr. John R. Rice، خُدا کا بیٹا The Son of God، خُداوند کی تلوار اشاعت خانے Sword of the Lord، 1976، صفحہ 158)۔
لہٰذا، ہم یعقوب اور یسوع کے دوسرے بھائیوں کو، نجات دہندہ کی حیثیت سے اُس [یسوع] کے بارے میں حقارت میں ’’اُن کی تردید‘‘ کے ساتھ یہیں پر چھوڑتے ہیں
II۔ یعقوب مسیح میں ایمان لے آیا تھا۔
متی 12:46 میں ہمیں بتایا گیا کہ یعقوب ’’باہر کھڑا‘‘ تھا، جبکہ یسوع لوگوں کو اندر منادی کر رہا تھا۔ مگر مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد، یعقوب اندر تھا، پینتیکوست کے روز مسیحیوں کے ساتھ میں۔ اعمال1:14 میں ہم پڑھتے ہیں،
’’یہ سب چند عورتوں اور یسوع کی ماں مریم اور اُس کے بھائیوں کے ساتھ ایک دل ہو کر دعا میں مشغول رہتے تھے‘‘ (اعمال 1:14).
یعقوب وہیں تھا، ’’اُس کے بھائیوں‘‘ میں سے ایک۔ وہ بالاآخر مسیح میں ایمان لے آیا تھا! مثالوں سے واضح کرنے والی بائبل کی ڈکشنری Illustrated Dictionary of the Bible کہتی ہے،
تاھم، یسوع کی مصلوبیت کے بعد، یعقوب ایک ایماندار بن گیا تھا۔
پولوس نے نشاندہی کی ہے کہ یعقوب یسوع کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے گواہوں میں تھا (مثالوں سے واضح کرنے والی بائبل کی ڈکشنری Illustrated Dictionary of the Bible، ہربرٹ لوکئیر Herbert Lockyer، سینئیر ایڈیٹر، تھامس نیلسن Thomas Nelson، 1986، صفحہ 533)۔
بائبل کا عالمگیری معیاری انسائیکلوپیڈیا The International Standard Bible Encyclopedia کہتا ہے،
مسیح میں ایمان لانے کے بیچ اُس کے باطن میں بیجھے جا چکے تھے، کیونکہ، مصلوبیت کے بعد، وہ اپنی ماں اور بھائیوں کے ساتھ یروشلم ہی میں رہا تھا اور اُن ابتدائی ترین ایمانداروں کا وہ ایک گروہ تشکیل دیا تھا جو ’’ایک دِل ہو کر دعا میں مشغول رہتے تھے‘‘ (اعمال1:14)… یعقوب مسیح کے مُردوں میں سے زندہ ہو جانے کے سب سے پہلے ترین گواہوں میں سے ایک تھا، کیونکہ، جی اُٹھے خداوند کے خود کو پانچ سو لوگوں پر واضح کر چکنے کے بعد، ’’وہ یعقوب کو دکھائی دیا تھا‘‘ (1کرنتھیوں15:7 اِختلاف تضاد کو دیکھیں AV)۔ اِس وسیلے سے اُس کا بڑھتا ہوا اعتقاد اور دعا سے بھرپور توقع نے تصدیق حاصل کی (بائبل کا عالمگیری معیاری انسائیکلوپیڈیا The International Standard Bible Encyclopedia، عیئرڈمینز Eerdmans، 1976، جلد سوئم، صفحہ 1561)۔
’’پھر یعقوب کو دکھائی دیا۔ اِس کے بعد سب رسولوں کو‘‘ (1۔ کرنتھیوں 15:7).
III۔ تیسری بات، یعقوب یروشلم میں کلیسیا کا پادری بن گیا۔
اپنے بھائی کو مُردوں میں سے جی اُٹھتا دیکھنےکا اِس قدر شدید اثر ہوا تھا کہ یعقوب ایک رسول بن گیا، ایک عظیم مبلغ بن گیا، اور نئے عہد نامے میں کتابوں میں سے ایک کا مصنف بن گیا۔ گلِیتیوں2:9 میں پولوس رسول ہمیں بتاتا ہے کہ وہ یروشلم گیا اور یعقوب، پطرس اور یوحنا کو مِلا۔
میں اُس مجلس شوریٰ کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا جو یروشلم میں منعقد ہوئی تھی مگر میں اعمال 21:18۔19 میں صرف دو آیات کو پڑھوں گا۔
’’اگلے دِن ہم پولوس کو لے کر یعقوب سے ملنے گئے؛ وہاں سب بزرگ پہلے ہی سے جمع تھے۔ اور جب پولوس اُنہیں سلام کر چکا تو اُس نے خصوصی طور پر اُنہیں تفصیل سے بتایا کہ خُدا نے اُس کی خدمت کے ذریعہ سے غیر یہودیوں میں کیا کچھ کیا‘‘ (اعمال21:18۔19)۔
یہ آیات ظاہر کرتی ہیں کہ یعقوب یروشلم میں کلیسیا کا پادری بن چکا تھا۔ ڈاکٹر اے۔ ٹی۔ رابرٹسن Dr. A. T. Robertson نے کہا، ’’واضح طور پر یعقوب سب سے بڑا بزرگ تھا‘‘ (کلام کی تصاویر Word Pictures، جلد سوئم، صفحہ 367؛ اعمال21:18 پر غور طلب بات)۔ یعقوب جو کہ ایک بے اعتقادہ تھا، اُس نے جیتے جاگتے مسیح کا سامنا کیا اور وہ اب دُنیا میں پہلی مسیحی کلیسیا کا پادری تھا۔
مگر یعقوب ایک عاجزی شخص تھا۔ نئے عہد نامے میں مراسلے میں اُس نے لکھا وہ خود کو ایک رسول نہیں کہتا ہے حالانکہ وہ ایک تھا۔ اُس نے تو یہاں تک کہ خود کو بشپ، پادری، یا بزرگ بھی نہیں کہا۔ یعقوب کی کتاب کو کھولیں، پہلا باب، آیت ایک۔ یہاں پر ہے جو یعقوب نے لکھا۔ آئیے کھڑے ہوں اور پہلی آیت کو پڑھیں۔
’’یعقوب کی طرف سے جو خُدا کا اور خُداوند یسوع کا بندہ ہے، اسرائیل کے بارہ قبیلوں کو جو جگہ جگہ بسے ہوئے ہیں، سلام پہنچے‘‘ (یعقوب1:1)۔
آپ تشریف رکھ سکتےہیں۔
یہاں ہے خود کی وہ عظیم مسیحی تفصیل: ’’یعقوب کی طرف سے جو خُدا کا اور خُداوند یسوع کا بندہ ہے۔‘‘ غور کریں کہ اُس نے اپنے بھائی کو ’’خُداوند یسوع مسیح‘‘ کہا۔ یعقوب کے مقابلے میں اِس بات کو کوئی دوسرا بہتر طور پر نہیں جان پائے گا۔ آخر کو، یسوع اُس کا اپنا بھائی تھا! اور یعقوب نے سادگی سے خود کو مسیح کا بندہ کہا۔ اُس کی زندگی میں یہ اِس قدر عظیم بدلاؤ کیسے رونما ہو گیا تھا؟
’’اِس کے بعد وہ یعقوب کو دکھائی دیا…‘‘ (1 کرنتھیوں15:7)۔
یعقوب نے اپنے بھائی کو اُس کے مُردوں میں سے جسمانی طور پر جی اُٹھنے کے بعد دیکھا تھا۔ اپنی زندگی کے اختتام تک یعقوب نے اِعلان کیا کہ وہ جی اُٹھے مسیح کو دیکھ چکا تھا جس کو اُس نے ’’خُداوند یسوع مسیح‘‘ کہا (یعقوب1:1)۔
کیا ہم یعقوب کا یقین کر سکتے ہیں؟ کیا وہ مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کا قابلِ بھروسہ گواہ ہے؟ جی ہاں، وہ ہے – کیونکہ یعقوب نے اپنی انتہائی زندگی یہ اعلان کرتے ہوئے گزار دی کہ یسوع مُردوں میں سے جی اُٹھا تھا۔ وہ اپنے بھائی کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کا چشم دید گواہ تھا!
یوسیبیئس Eusebius ایک تاریخ دان تھا جس نے چوتھی صدی میں زندگی بسر کی تھی۔ یوسیبیئس نے یعقوب کو ’’راستباز یعقوب‘‘ کہا۔ اُس کی ابتدائی کلیسیا کی تاریخ میں، یوسیبیئس ہمیں بتاتا ہے کہ کیسے یعقوب نے وفات پائی۔ یوسیبیئن کلیمینٹ Clement سے حوالہ دیتے ہوئے کہتا ہے، جو کہ اُس سے بھی پہلے، پہلی صدی میں زندہ تھا۔ یوسیبیئس یعقوب سے تعلق رکھتے ہوئے کلیمینٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہتا ہے،
کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ پطرس اور یعقوب اور یوحنا نے ہمارے نجات دہندہ کے آسمان پر اُٹھائے جانے کے بعد، جیسا کہ ہمارے خُداوند نے بھی ترجحیح دی تھی، عزت کے پیچھے دوڑ نہیں لگائی بلکہ یعقوب کو یروشلم کا راستباز بشپ چُنا… خُداوند نے اپنے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد راستباز یعقوب اور یوحنا اور پطرس کو شعور عطا کیا اور اُنھوں نے باقی تمام رسولوں میں اِس کو بہم فراہم کیا، اور باقی کے رسولوں نے اُن ستر میں اِس علم کو بانٹا جن کے بارے میں سے ایک برنباس تھا… [یعقوب] کو ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا تھا اور ہیکل کے مینار سے گرا دیا گیا تھا (یوسیبیئس Eusebius، صدی 260۔340 بعد از مسیح، ’’یوسیبیئس کی کلیسیا کی تاریخ The Church History of Eusebius‘‘ کتاب The Nicene and Post-Nicene Fathers میں، عیئرڈمینز Eerdmans، دوبارہ اشاعت1982، جلد اوّل، صفحہ 104)۔
یہاں پر مسیحی شہیدوں کے نئے انسائیکلوپیڈیا The New Encyclopedia of Christian Martyrs میں سے یعقوب کی موت کی تفصیل ہے:
اُنھوں نے یعقوب کو ایک بہت بڑے ہجوم کے سامنے گھسیٹا اور تقاضا کیا کہ وہ مسیح کا انکار کرے۔ اُن کی حیرت کے لیے یعقوب پُرسکون ہی رہا اور اِس بپھرے ہوئے ہجوم کے سامنے غیرمتوقع اطمیان ظاہر کیا۔ یعقوب نے کھلم کھلا اعلان کیا کہ ہمارا نجات دہندہ اور خُداوند، یسوع، بلاشبہ خُدا کا بیٹا تھا…
کلیمینٹ ہمیں بتاتا ہے کہ اُنھوں نے یعقوب کو جکڑ دیا اور اُس کو [ہیکل کی ایک] مُنڈیر سے نیچے پھینک دیا اور پھر اُس کو ڈنڈنے مار مار کر ہلاک کر دیا…
شریعت کے عالمین اور فریسیوں نے یعقوب کو پاک مقدس کی منڈیر پر کھڑے ہونے کے لیے مجبور کیا اور اُس سے چیخ چیخ کر کہا، ’’اے راستباز، ہمیں کس کی گواہی کو ماننا چاہیے، تو لوگوں کو گمراہ کر رہا ہےاور اُنھیں یسوع کی پیروی کرنے کے لیے حوصلہ دے رہا ہے جس کو مصلوب کر دیا گیا تھا…‘‘ یعقوب نے جواب دیا، ’’تم مجھ سے کیوں ابنِ آدم کے بارے میں پوچھتے ہو؟ وہ آسمان میں عظیم قوت کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہوا ہے اور وہ آسمانی بادلوں میں واپس آئے گا۔‘‘
[نیچے] ہجوم میں سے بہت سے لوگ یعقوب کی باتوں سے قائل ہو گئے تھے، اور پکار اُٹھے، ’’داؤد کے بیٹے کو ہوشعنا۔‘‘
شریعت کے عالمین اور فریسیوں کو احساس ہوا کہ اُن سے غلطی ہو گئی تھی… یعقوب کو یسوع کے بارے میں گواہی دینے کی اجازت دے کر… لہٰذا، اُنھوں نے [اُس کو] منڈیر سے نیچے پھینک دیا، اور پھر سنگسار کیا کیونکہ گرنے سے وہ نہیں مرا تھا۔ یعقوب نے… دعا مانگی، ’’خُداوند خُدا اور اے باپ، میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں، انھیں معاف کر؛ یہ نہیں جانتے کہ یہ کیا کر رہے ہیں۔‘‘ اِس طرح راستباز شہید کیا گیا۔ اُس کو وہیں پر دفنایا گیا جہاں وہ گرا تھا اور اُس کا قُطبہ اب بھی وہاں پر ہے (مسیحی شہیدوں کا نیا انسائیکلوپیڈیا The New Encyclopedia of Christian Martyrs، بیکر Baker، 2001، صفحہ23)۔
اُس نے اپنی زندگی قربان کر دی کیونکہ،
’’اُس کے بعد وہ یعقوب کو دکھائی دیا …‘‘ (1کرنتھیوں15:7)۔
وہ تھا
’’یعقوب، خُدا کا اور خُداوند یسوع کا بندہ…‘‘ (یعقوب1:1)۔
کیا آپ واقعی میں سوچتے ہیں یعقوب نے مسیح کو اُس کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد دیکھا تھا؟ کیا آپ اِس شخص کی گواہی پر بھروسہ کر سکتے ہیں؟ کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ اُس نے اپنے بھائی یسوع کو، اُس کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد دیکھا تھا؟ میں کہتا ہوں آپ یعقوب پر بھروسہ کر سکتے ہیں کیونکہ وہ اپنے بھائی کا انکار کرنے کے بجائے کہ وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا تھا مرنے کے لیے تیار تھا! اور اگر آپ یعقوب کی گواہی پر بھروسہ کر سکتے ہیں، تو کیا آپ اُس کے بھائی پر بھروسہ کریں گے؟ کیا آپ یسوع پر بھروسہ کریں گے اور بچا لیے جائیں گے؟ ’’خُداوند یسوع مسیح پر ایمان لا تو تُو نجات پا لے گا‘‘ (اعمال16:31)۔ ڈاکٹر چعین، مہربانی سے دعا میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ آمین۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.
یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔
واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھوم Mr. Abel Prudhomme
نے کی تھی: 1کرنتھیوں15:1۔7.
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
نے گایا تھا: ’’اختلاف ختم ہو گیا The Strife Is O’er ‘‘
(فرانس پاٹ Francis Pott نے ترجمہ کیا، 1832۔1909)۔
لُبِ لُباب یعقوب – خُداوند کا بھائی JAMES – THE LORD’S BROTHER ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے ’’اِس کے بعد یعقوب کو دکھائی دیا۔ پھر سب رسولوں کو‘‘
(مرقس6:3۔5) I. پہلی بات، یعقوب ایک بے اعتقادہ تھا، مرقس6:3، 4، 6؛ II. دوسری بات، یعقوب مسیح میں ایمان لے آیا تھا، اعمال1:14 . III. تیسری بات، یعقوب یروشلم میں کلیسیا کا پادری بن گیا تھا، |