Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔




مکاشفہ کی کتاب کا ایک جائزہ

(بائبل کی پیشن گوئی پر واعظ نمبر6)
AN OVERVIEW OF THE BOOK OF REVELATION
(LECTURE NUMBER 6 ON BIBLE PROPHECY)

ڈاکٹر کرسٹوفر ایل کیگن کی جانب سے
by Dr. Christopher L. Cagan

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں پیش کیا گیا ایک سبق
سوموار کی صبح، یکم ستمبر، 2014
A lesson given at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Monday Morning, September 1, 2014


جس لفظ کا ترجمہ ’’وحی‘‘ کیا گیا ہے وہ ’’آپوکالوپسِسapokalupsis‘‘ ہے۔ ہمیں اس یونانی لفظ سے لفظ ’’قیامتapocalypse‘‘ ملتا ہے۔ اس کا مطلب ہے ’’پردہ کشائی‘‘۔ اس کتاب میں مستقبل کے لیے خُدا کے منصوبے کی نقاب کشائی کی گئی ہے – یہ آشکارہ کیا گیا ہے۔

تعارف: باب 1

یہ ’’یسوع مسیح کا مکاشفہ‘‘ ہے (مکاشفہ1: 1) ’’اس کے خادم یوحنا‘‘کو دیا گیا ہے۔ جو یوحنا رسول ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے سے ایک برکت جڑی ہوئی ہے: ’’مبارک ہے وہ جو پڑھتا ہے‘‘ (مکاشفہ1: 3)۔ یوحنا ایک بوڑھا آدمی تھا، جو جزیرے پاٹموس پر جلاوطنی میں تھا (مکاشفہ1: 9) تقریباً 95 یا 96 بعد از مسیح [کا زمانہ تھا]، جب اس نے یہ کتاب لکھی۔

ایک اتوار کو (خداوند کا دِن تھا کہ مجھ پر ایک روحانی کیفیت طاری ہو گئی، مکاشفہ1: 10)، یوحنا نے یسوع کی آواز سنی کہ ’’میں الفا اور اومیگا ہوں، پہلا اور آخری‘‘ (1: 11)۔ اسے کہا گیا کہ وہ ایک کتاب میں لکھے اور سات کلیسیاؤں کو پیغام بھیجے جو ایشیا کے صوبے میں تھے۔ اس نے یسوع ’’ابن آدم‘‘ کی رویا دیکھی، (آیت 13) جس نے کہا، ’’ڈرو مت۔ میں پہلا اور آخری ہوں۔ میں وہی ہوں جو زندہ ہے اور مر گیا ہے۔ اور دیکھو میں ابد تک زندہ ہوں‘‘ (1: 17-18)۔ یہ صرف یسوع ہو سکتا ہے!

یسوع نے یوحنا کو کتاب کا خاکہ دیا، ’’جو کچھ تو نے دیکھا ہے اُسے لکھ لے یعنی وہ باتیں جو اب ہیں اور جو اِن کے بعد ہونے کو ہیں‘‘ (1: 19) – یوحنا نے کیا دیکھا، کون سی چیزیں اس وقت موجود تھیں، اور کیا اس کے بعد آئے گا۔

’’وہ چیزیں جو ہیں‘‘ – سات کلیسیائیں: باب2 اور باب3

’’باب 2‘‘ کے تحت سکوفیلڈ نوٹ کہتا ہے کہ یہ ’’چیزیں ہیں،‘‘ وہ کلیسیائیں جو اس وقت موجود تھیں۔ یسوع نے سات کلیسیاؤں میں سے ہر ایک کے ’’فرشتے‘‘ کو پیغامات دیے۔ یعنی پادری کو۔ لفظ ’’فرشتہ‘‘ کا مطلب ہے ’’پیغمبر‘‘۔ سات کلیسیائیں اِفِسُس، سمرنا، پرگمُن، تھوُاتِیرہ، ساردیس، فلاڈیلفیا اور لودیکیہ کے شہروں میں تھے۔ ان ابواب کو دیکھنے کے تین طریقے ہیں۔

سب سے پہلے، ان سات شہروں میں سات حقیقی اور لغوی کلیسیائیں تھیں۔ یسوع نے ان کلیسیاؤں کے پادریوں کو لکھا اور بتایا کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔ اس نے انہیں ڈانٹ ڈپٹ اور نصیحت دونوں دی۔

دوسرا، جو کچھ ان کلیسیاؤں سے کہا گیا تھا وہ کسی بھی وقت کے دوران کسی بھی کلیسیا پر لاگو کیا جا سکتا ہے۔ ساری بائبل تمام مسیحیوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

تیسرا، کچھ کہتے ہیں کہ یہ کلیسیائیں، کلیسیائی تاریخ کے سات ادوار کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اگرچہ یہاں مفید بصیرت ہے، لیکن موافقت یا خط و کتابت غیرمشروط نہیں ہے۔

تمام پیغامات انعامات کا وعدہ کرتے ہیں ’’جو غالب آتا ہے‘‘ – وہ مسیحی جو ثابت قدم رہتا ہے، جو چلتا رہتا ہے، جو زندگی کی کسوٹیوں [امتحانات] اور آزمائشوں پر فتح پاتا ہے۔

1. اِفِسُس(2: 1) کی کلیسیا نے صبر کے ساتھ محنت کی تھی (2: 3) لیکن اس نے اپنی پہلی محبت (2: 4) چھوڑ دی تھی اور اسے توبہ کرنے اور واپس آنے کی تلقین کی گئی تھی (2:5)۔ یہ پہلی صدی کی کلیسیاؤں پر لاگو ہو سکتا ہے، لیکن کسی کلیسیا پر بھی لاگو ہو سکتا ہے۔

2. سمرنا(2: 8) کی کلیسیا کو اذیت سے نہ ڈرنے کی تلقین کی گئی تھی (مصیبت کے دس دن، 2: 10 – رومی شہنشاہوں میں سے دس کے تحت ظلم و ستم)۔ اکثر پہلی تین صدیوں کی ستائی ہوئی کلیسیا پر لاگو ہوتا ہے، اور کسی بھی کلیسیا پر لاگو ہو سکتا ہے۔

3. پرگمُن(2: 12) کی کلیسیا کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ بلعام (2: 14) کی پیروی نہ کریں – پیسے کے لیے تبلیغ۔ یہ قرون وسطی کی کیتھولک کلیسیا پر لاگو ہوسکتا ہے لیکن کسی بھی وقت کسی بھی کلیسیا پر لاگو ہوسکتا ہے۔

4. تھوُاتِیرہ(2: 18) کی کلیسیا نے بت پرستی، زنا اور غلطی کی اجازت دی، جس کی علامت عورت ایزبل (2: 20) ہے۔

5. سردِیس(3: 1) کی کلیسیا کا ایک نام ہے جو زندہ اور مردہ ہے، اس میں کچھ حقیقی مسیحی ہیں (3: 4)۔ بعض نے اس کا اطلاق اصلاحی دور میں کیا ہے۔ لیکن یہ واقعی ان لوگوں کے لیے ایک حیات نو تھا جنہوں نے اس کا تجربہ کیا تھا۔

6. فلاڈیلفیا(3: 7) کی کلیسیا کی تعریف کی جاتی ہے۔ کچھ نے اس کا اطلاق انیسویں صدی پر کیا ہے جو مشنریوں کا خاص مقصد کے تحت کام کرنے کا دور تھا – بلکہ فیصلہ سازی، لبرل ازم اور ڈارون ازم کے عروج کا بھی وقت تھا۔

7. لوُدِیکیہ(3: 14) کی کلیسیا گرم ہے اور مسیح کے منہ سے (3: 16) نکلتی ہے۔ آیت 17 موجودہ وقت میں امریکہ اور مغرب میں انجیلی بشارت کے گرجا گھروں یا کلیسیاؤں کو بیان کرتی ہے۔

’’تو کہتا ہے کہ تو دولت مند ہے اور مالدار بن گیا ہے اور تجھے کسی چیز کی حاجت نہیں مگر تو یہ نہیں جانتا کہ تو بدبخت، بے چارہ، غریب، اندھا اور ننگا ہے‘‘ (مکاشفہ3: 17)۔

یوحنا کی رویائے آسمان: باب 4 اور باب 5

مکاشفہ 4: 1 ’’یہاں اوپر آؤ‘‘ بہت بڑے مصائب سے قبل کے ریپچر [تمام ایمانداروں کا مسیح کے بادلوں میں استقبال کے لیے آسمان میں اُٹھا لیے جانے] کو ظاہر نہیں کرتا، بلکہ خود یوحنا کے آسمان پر اٹھائے جانے کی طرف اشارہ کرتا ہے!

وہاں وہ 24 بزرگوں (4: 10) کو دیکھتا ہے، بارہ پرانے عہد نامے کے ماننے والوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور بارہ رسولوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ خداوند یسوع کو اس کے تخت پر سجدہ کرتے ہیں (آیت 11)۔

مکاشفہ 5: 1-4: ایک کتاب ہے، لیکن اس کی سات مہریں کھولنے کے لائق کوئی نہیں۔

مکاشفہ 5: 5: صرف یہوداہ کا شیر (یسوع) اسے کھولنے اور سات مہروں کو کھولنے کے لائق ہے۔

مکاشفہ 5: 6: یہ وہی برّہ ہے جیسا کہ اسے ذبح کیا گیا تھا (دوبارہ، یسوع، خُدا کا برّہ)۔

برّہ چوبیس بزرگوں سے عبادت حاصل کرتا ہے۔

تاریخ وارانہ [زمانوی] ترتیب – مہریں، نرسنگے، پیالے

کچھ ابواب تاریخ وارانہ ہیں کیونکہ وہ وقت کی ترتیب میں ہوتے ہیں، ایک دوسرے سے پہلے۔ بہت بڑے مصائب کے دور میں وقت کی ترتیب یہ ہے: سات مہریں، پھر سات نرسنگے، پھر سات پیالے۔

دوسرے ابواب قوسین [جملہٗ معترضہ میں تاثر] کے ہیں کیونکہ وہ ان لوگوں یا چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں جو بہت بڑے مصائب کے دوران ظاہر ہوتے ہیں، لیکن کسی خاص ترتیب یا وقت کے نقطہ پر تفویض [مقرر کردہ] نہیں کیے گئے ہیں۔

اگر ہم تاریخی ابواب کو وقت کی ترتیب میں لیتے ہیں اور قوسین [جملہٗ معترضہ میں تاثر] پر غور کرتے ہیں کہ وہ کیا ہیں، تو یہ وقت کی ایک ترتیب [ٹائم لائن] بناتا ہے جسے سمجھنا آسان ہے۔

تاریخ وارانہ [زمانوی]: باب 6 – مہریں

1. پہلی مہر - ایک سفید گھوڑے پر ایک آدمی کمان کے ساتھ، فتح کر رہا ہے (مکاشفہ 6: 2)۔ یہ یسوع مسیح نہیں بلکہ دجال ہے۔ لوگ کہیں گے ’’کون حیوان جیسا ہے؟ کون ہے جو اس سے جنگ کر سکے؟ (مکاشفہ 13: 4)۔

2. دوسری مہر - سرخ گھوڑے پر سوار ایک آدمی، جنگ کی علامت۔ اُس کے پاس ’’زمین پر سے صُلح اُٹھا لینے کا اختیار ہے... کہ وہ ایک دوسرے کو قتل کر ڈالیں‘‘ (مکاشفہ 6: 4)۔

3. تیسری مہر - کالے گھوڑے پر سوار ایک آدمی، قحط کی علامت ہے (مکاشفہ 6: 5-6)۔ "ایک پیسہ کے بدلے گیہوں کا پیمانہ، اور ایک پیسہ کے بدلے جَو کے تین پیمانہ" (آیت 6)۔ ایک ’’پینیpenny‘‘ ایک رومن سکہ تھا جو ایک دن کے کام کی اجرت تھی، لہذا ایک شخص بمشکل کھانے کے لئے کافی خرید سکتا تھا۔ ’’دیکھو تم تیل اور شراب کو نقصان نہ پہنچاؤ‘‘ – تیل اور شراب عیش و آرام کی چیزیں ہیں، مطلب یہ ہے کہ امیر اس [عیش و آرام] سے گزرنے کا راستہ تلاش کریں گے۔

4. چوتھی مہر - پیلے گھوڑے پر سوار آدمی۔ ’’اس کا نام موت تھا، اور جہنم اس کے ساتھ چلی‘‘ (مکاشفہ 6: 8)۔ زمین کے لوگوں کا ’’چوتھائی حصہ‘‘ (ایک چوتھائی) مارا جاتا ہے، جو آج کل ڈیڑھ بلین افراد سے زیادہ ہوں گے۔

5. پانچویں مہر - شہداء کی روحیں (6: 9-11)۔

6. چھٹی مہر - ایک زلزلہ، ستارے اور جزیرے پریشان، کھوئے ہوئے یا گمراہ لوگ ڈرتے ہیں اور اپنے آپ کو چھپاتے ہیں (6: 12-17)۔

7. ساتویں مہر - خاموشی، جو نرسنگے کی طرف لے جاتی ہے (مکاشفہ 8: 1)۔

تاریخ وارانہ – باب 7

یہ باب قوسین [جملہٗ معترضہ میں تاثر] ہے۔ یہ چھٹی مہر کے بعد وقت کی ترتیب میں نہیں آتا، بلکہ اس کے بجائے ہمیں بہت بڑے مصائب کے سالوں کے دوران ہونے والی کسی چیز کے بارے میں بتاتا ہے – اب تک کا سب سے بڑا حیات نو!

1. آیات 4 سے 8 – 144,000 یہودی مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوئے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ یہودی ہیں کیونکہ وہ اسرائیل کے ہیں (آیت 4) اور خاص طور پر اسرائیل کے ہر قبیلے سے 12,000 ہیں۔ جب ایک یہودی یسوع میں تبدیل ہوتا ہے تو یہ ایک عظیم معجزہ ہوتا ہے۔ جب 144,000 کو بچایا جاتا ہے تو یہ ابھی بھی زیادہ ہے۔ یہ تبدیل شدہ یہودی دنیا کو بشارت دیں گے۔

2. آیت 9 – غیر قوموں کا ایک بہت بڑا ہجوم ’’جس کو کوئی بھی شمار نہیں کر سکتا، تمام قوموں، قرابت داروں، لوگوں اور زبانوں کا‘‘ زمین کے ہر حصے سے تبدیل ہوا۔ ان میں سے بہت سے انجیلی بشارت والے ہوں گے جو بہت بڑے مصائب کے دور سے پہلے مسیح میں ایمان نہ لا کر غیر تبدیل شُدہ تھے!

3. 3. یہ یہودی اور غیر قومیں بہت بڑے مصائب کے دوران مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہوئے ہیں۔ ’’یہ وہ ہیں جو بہت بڑی مصیبت سے نکلے، اور اپنے لباس کو برّہ کے خون سے دھو کر سفید کیا‘‘ (مکاشفہ 7: 14)۔

تاریخ وارانہ [زمانوی]: باب 8 اور 9 – نرسنگے

ساتویں مہر مکاشفہ 8: 1 میں کھولی گئی ہے، جو خاموشی کا باعث بنتی ہے اور پھر سات فرشتوں کو نرسنگے دیے جاتے ہیں(8: 2)۔ اس لیے ساتویں مہر نرسنگے کی طرف لے جاتی ہے، اور نرسنگے مہروں کے بعد آتے ہیں۔

1. پہلا نرسنگا – اولے اور آگ خون کے ساتھ مل گئے، ایک تہائی درختوں اور تمام ہری گھاس کو جلا ڈالتے ہیں (مکاشفہ 8: 7)۔

2. دوسرا نرسنگا – ایک عظیم پہاڑ جو آگ کے ساتھ جلتا ہوا سمندر میں ڈالا گیا ہے۔ سمندر کا ایک تہائی حصہ خون بن جاتا ہے، ایک تہائی سمندری مخلوق مر جاتی ہے(8: 8-9)۔ یہ ایک سیارچہ یا سمندر میں گرنے والا کوئی بڑا ایٹم بم ہو سکتا ہے۔ 3. تیسرا نرسنگا – آسمان سے ایک ستارہ جسے ورم ووڈ Wormwood کہتے ہیں گرتا ہے اور زمین کے پانیوں کو زہریلا کر دیتا ہے (8: 10-11)۔

4. چوتھا نرسنگا – سورج، چاند اور ستارے سیاہ ہو گئے (8: 12)۔


ایک فرشتہ آسمان کے درمیان سے یہ کہتے ہوئے اڑتا ہے ’’افسوس، افسوس، ہائے‘‘ (8: 13) آخری تین نرسنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے۔

5. پانچواں نرسنگا – ’’ٹڈیوں‘‘ (شیطانوں) کو اتھاہ گڑھے سے چھوڑ دیا جاتا ہے (مکاشفہ9: 1-3) جو لوگوں کو اپنے ڈنک سے اذیت دیتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ بدروحیں ہیں کیونکہ ان کا بادشاہ ’’اتھاہ گڑھے کا فرشتہ‘‘ شیطان ہے، جو تباہ کرنے والا ابدّون ہے (آیت 11)۔

6. چھٹا نرسنگا – چار طاقتور شیاطین کو آزاد کیا گیا ہے جو دریائے فرات میں بندھے ہوئے تھے (مکاشفہ 9: 14)۔ فرات عراق کا عظیم دریا ہے۔ وہ انسانی نسل کے ایک تہائی کو مارتے ہیں (9: 15، 18) اور 200,000,000 مردوں کی فوج استعمال کرتے ہیں (آیت 16)۔ تمام لوگوں کا ایک تہائی مر جاتا ہے۔ چونکہ ایک چوتھائی پہلے ہی ہلاک ہو چکے تھے، یہ ڈیڑھ ارب لوگوں سے زیادہ ہے! لیکن فیصلے اور مشکل وقت گمراہ ہوئے لوگوں کو نجات دلانے پر مجبور نہیں کرتے: ’’اُن لوگوں نے جو اِن آفتوں کا شکار ہونے سے بچ گئے تھے اپنے اُن کاموں سے توبہ نہ کی جو اُن کے ہاتھوں سرزد ہوئے تھے اور وہ اُن شیاطین کی اور سونے، چاندی، پیتل، پتھر اور لکڑی کی بنی ہوئی مورتوں کی پرستش کرتے رہے جو نہ تو دیکھ سکتی ہیں اور نہ ہی چل پھر سکتی ہیں۔ جو قتل اُنہوں نے کیے اور جو جادوگری اور حرامکاری اور چوری اُنہوں نے کی تھی اُس سے توبہ نہ کی‘‘ (مکاشفہ 9: 20-21) - اگرچہ نسل انسانی کا آدھا حصہ مر چکا ہے!

7. ساتواں اور آخری نرسنگا مکاشفہ 11: 15 میں بجتا ہے۔

تاریخ وارانہ [زمانوی] – باب 10 اور 11 باب کا حصہ

گرج چمک کی آواز (10: 3) لیکن ہمیں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کیا ہیں (10: 4)۔ یوحنا کو ایک چھوٹی سی کتاب لینے کو کہا گیا ہے جو کھانے میں شہد کی طرح میٹھی ہے لیکن اس کے پیٹ کو کڑوا بناتی ہے (10:8-11)، جو خدا کے کلام کی نمائندگی کرتی ہے۔

یوحنا سے کہا گیا ہے کہ وہ یروشلم میں ہیکل کی پیمائش کرے (11: 1-2) – لہذا اس وقت تک ہیکل کو دوبارہ تعمیر کر لیا جانا چاہیے! مقدس شہر، یروشلم، 42 مہینوں (ساڑھے تین سال) کے لیے غیر قوموں کے ہاتھوں روندا جائے گا – بہت بڑے مصائب کا دوسرا نصف، دجال کے ہیکل میں داخل ہونے کے بعد، یہودیوں سے اِختیار چھین لینے، اور پرستش کا مطالبہ کرتے ہیں، اِس بات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہ وہ خدا ہے۔

دو گواہ 1,260 دن (ساڑھے تین سال) تک تبلیغ کریں گے۔ وہ معجزے کریں گے اور جب تک ان کا وقت ختم نہ ہو جائے قتل نہیں کیا جا سکتا۔ معجزات ایلیاہ (آیت 5) اور موسیٰ (آیت 6) کی طرح ہیں۔ ان دونوں میں سے ایک یقینی طور پر ایلیاہ ہے، جسے مرے بغیر آسمان پر لے جایا گیا تھا اور اختتام سے پہلے دوبارہ آئے گا (ملاکی 4: 5؛ متی 17: 11)۔ دوسرا حنوک ہو سکتا ہے، جسے مرے بغیر بھی جنت میں لے جایا گیا تھا۔ یا شاید موسیٰ ہمیں نام نہیں بتایا جاتا۔

جب وہ اپنی گواہی کا وقت ختم کر لیں گے، تو درندہ (دجال) انہیں مار ڈالے گا (مکاشفہ 11: 7) اور ان کی لاشیں یروشلم کی گلی میں پڑی ہوں گی (11: 8)۔ گمراہ ہوئے لوگ ساڑھے تین دن تک اُن کی لاشیں دیکھیں گے (11: 9) اور خوش ہوں گے (11: 10)۔ ’’وہ جو زمین پر رہتے ہیں‘‘ گمراہ ہوئے لوگوں کو ظاہر کرتے ہیں – یونانی زبان میں لفظی معنی ’’نیچے رہنے‘‘ کے ہیں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ آسمان کی طرف نہیں بلکہ اس زمین کو دیکھ رہے ہیں۔

ساڑھے تین دن کے بعد دونوں گواہوں کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا اور انہیں آسمان پر لے جایا جائے گا (11: 11-12) اس کے بعد ایک بڑا زلزلہ آئے گا (12: 13)۔

تاریخ وارانہ [زمانوی]: آخری نرسنگا

مکاشفہ 11: 15 میں ایک فرشتہ ساتواں اور آخری نرسنگا بجاتا ہے۔ آسمان پر آوازیں آتی ہیں، ’’اس دنیا کی بادشاہتیں ہمارے رب اور اس کے مسیح کی بادشاہتیں بن گئی ہیں۔ اور وہ ابد تک بادشاہی کرے گا‘‘ (11: 15)۔ مُردوں کا فیصلہ کیا جائے گا اور مسیح کے خادمین کو انعامات دیے جائیں گے (انعامات کے لیے مسیحیوں کے بیما یعنی حتمی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے)، آیت 18۔ خدا کا ہیکل آسمان میں کھولا گیا ہے (بمقابلہ 19) – دوسرے لفظوں میں، جنت میں ایک ہیکل ہے۔ جہاں مسیح کا خون پیش کیا گیا تھا، اور زمینی خیمہ اور ہیکل کو اس کے بعد بنایا گیا تھا، جو موسیٰ کو دکھایا گیا تھا جب وہ کوہِ سینا پر تھے۔

ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ تب ہوتا ہے جب ریپچر ہوتا ہے۔ ہمارے نقطہ نظر کو ’’قہر سے پہلے کا ریپچر‘‘ کہا جاتا ہے۔ دونوں گواہوں کو جنت میں لے جایا جاتا ہے۔ انعامات مسیحیوں کو دیئے جائیں گے (کھوئے ہوئے نہیں – غیر نجات یافتہ مُردوں کا آخری فیصلہ باب 20 تک نہیں ہے)۔ ہم کیوں قہر سے پہلے کے ریپچر پر یقین رکھتے ہیں؟

1. 1تسانونیکیوں 4: 16 میں بے خودی ’’خدا کے نرسنگے‘‘ کے ساتھ آتی ہے۔

2. I کرنتھیوں 15: 52 میں مسیحیوں کو زندہ کیا جائے گا اور ’’آخری نرسنگے پر‘‘ تبدیل کیا جائے گا۔ اسے لفظی طور پر لیتے ہوئے، بائبل میں آخری نرسنگا مکاشفہ 11: 15 کا ساتواں نرسنگا ہے۔

3. زمین پر خدا کے پیالے کے فیصلے بعد میں مکاشفہ 16 میں آتے ہیں۔ اس وقت زمین پر مسیحیوں کا کوئی ثبوت نہیں ہے، اور کوئی توبہ نہیں کرتا ہے۔

4. 1تسالونیکیوں5: 9 کہتی ہے ’’خدا نے ہمیں قہر کے لیے مقرر نہیں کیا ہے۔‘‘ بہت بڑے مصائب کے ماننے والے اسے یہ کہنے کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ مسیحی بہت بڑے مصائب سے مکمل طور پر بچ جائیں گے۔ لیکن مسیحی دو ہزار سال سے انسان کے غضب اور شیطان کے قہر کا شکار ہیں، اور بہت بڑے مصائب میں دوبارہ ان چیزوں کا شکار ہوں گے: جنگ، قحط، اور دجال کے ظلم و ستم۔ 1تسالونیکیوں کا سیدھا مطلب ہے کہ مسیحی خُدا کے قہر کا شکار نہیں ہوں گے – یعنی مسیحی جہنم، آگ کی جھیل، یا مکاشفہ 16 کے عظیم سزاؤں کا شکار نہیں ہوں گے۔

تاریخ وارانہ [زمانوی]: باب 12 اور 15 میں سے

یہاں بائبل مہروں، نرسنگوں اور پیالوں کے وقت کی ترتیب سے پیچھے ہٹتی ہے، اور ہم مختلف افراد اور واقعات کو دیکھتے ہیں جو مصیبت کے دوران ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


باب 12 – اسرائیل کو شیطان نے ستایا

1. بچہ والی عورت - اسرائیل - مکاشفہ 12: 1-2۔

2. شیطان اژدھا (12: 3)، جس نے بچہ مسیح کو بچپن میں مارنے کی کوشش کی (12: 4)۔

3. مسیح خود، ایک یہودی کے طور پر پیدا ہوا (12: 5) جو قوموں پر لوہے کی چھڑی سے حکومت کرے گا۔ عورت، اسرائیل، 1,260 دن (ساڑھے تین سال) تک شیطان کے ظلم و ستم سے بھاگے گی اور خدا کی طرف سے بیابان میں پناہ دی جائے گی (12: 6)۔ کچھ کہتے ہیں کہ یہ جگہ پیٹرا Petra ہے، لیکن بائبل یہ نہیں بتاتی کہ یہ پناہ گاہ کہاں ہے۔

4. جنت میں جنگ؛ شیطان اور اس کے شیاطین نے آخرکار رسائی سے انکار کر دیا (12: 9-10)۔ اس وقت تک شیطان جنت میں داخل ہونے کے قابل تھا جیسا کہ اس نے ایوب پر الزام لگایا تھا۔

5. شیطان اسرائیل کو ستائے گا، جو چھپے گا اور بیابان میں پناہ لے گا (12: 13-16)۔ شیطان اژدھا یہودیوں کے بقیہ اور یسوع مسیح پر ایمان لانے والوں سے ناراض ہے۔


باب 13 – دجال اور جھوٹا نبی

6. حیوان (دجال) (قوموں کے) سمندر سے اٹھے گا، مکاشفہ 13: 1۔

7. اسے شیطان اژدحا سے طاقت ملے گی (13: 2)۔

8. وہ بظاہر مارا جائے گا لیکن پھر شفا یاب ہو جائے گا یا شیطانی طور پر زندہ کیا جائے گا، اور دنیا اژدھا اور حیوان کی پرستش کرے گی (13: 3-4)۔

9. دجال کے پاس طاقت ہوگی اور وہ خدا کی توہین کرے گا (13: 6)۔

10. وہ مقدسین (مسیح میں ایمان لائے ہوئے تبدیل شدہ لوگوں) کے خلاف جنگ کرے گا اور انسانی نقطہ نظر سے ان پر غالب آئے گا (13: 7)، یعنی وہ انہیں ستانے اور مارنے کے قابل ہو جائے گا۔ وہ دنیا کی تمام قوموں پر قدرت رکھے گا (13: 7)۔

11. تمام گمراہ ہوئے لوگ اس کی عبادت کریں گے (13: 8)۔

12. ایک دوسرا حیوان، جھوٹا نبی، اٹھے گا اور لوگوں کو دجال کی پرستش کرنے کے لیے معجزات کرے گا (13: 11-14) اور کھوئی ہوئی دنیا کو دھوکہ دے گا۔

13. وہ حیوان کی تصویر کو زندہ کرے گا - دجال کا ایک مجسمہ جسے وہ مندر میں داخل ہونے کے بعد اس میں رکھ دے گا اور خدا ہونے کا دعویٰ کرے گا (13: 15) اور جو بھی اس تصویر کی پرستش نہیں کریں گے وہ مارے جائیں گے۔ (13: 15)۔

14. ہر ایک کو اپنے دائیں ہاتھ یا ماتھے پر نشان حاصل کرنا ہوگا (13: 16) ورنہ وہ خرید و فروخت نہیں کرسکتے (13: 17)۔ کمپیوٹر چپس، سمارٹ فونز، اور الیکٹرانک بینکنگ کے ساتھ، ٹیکنالوجی آج اس کے بہت قریب ہے۔

15. حیوانوں کی تعداد 666 ہے۔ یہاں انسان کی تعداد چھ ہے، سات سے کم ہے، جو کہ خدا کی تکمیل اور کمال کی تعداد ہے۔ لہذا ہمیں تعداد کا تجزیہ کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت نہیں ہے: اس کا مطلب صرف ’’آدمی، آدمی، آدمی‘‘ ہے۔


باب 14 اور 15 – تجسس کیونکہ خدا کا غضب پڑنے والا ہے۔

16. 144,000 یہودی اب جنت میں ہیں (14: 1)، شہید ہو چکے ہیں۔ ان پر حیوان کا نشان نہیں ہے، لیکن ان کے ماتھے پر باپ کا نام ہے۔

17. ’’بابل‘‘ کے عذاب – عالمی نظام – کا اعلان کیا گیا ہے (14: 8؛ ابواب 17 اور 18 دیکھیں)۔

18. ان لوگوں کا عذاب جو حیوان کی پرستش کرتے ہیں – اُن پر خدا کا قہر نازل ہو گا اور انہیں آگ اور گندھک سے عذاب میں مبتلا جائے گا (14: 9-11)۔

19. آسمانی ہیکل میں (باب 15) سات فرشتوں کے پاس سات سونے کے چھوٹی شیشیاں (پیالے) ہیں جو خدا کے قہر سے بھرے ہوئے ہیں (15: 7)، جنہیں وہ باب 16 میں انڈیل دیں گے۔

تاریخ وارانہ [زمانوی]: باب 16 – پیالوں کی سزائیں

1. پہلا پیالہ (شیشی) ڈالا جاتا ہے اور ان لوگوں کو ایک زخم دیا جاتا ہے جو حیوان کی عبادت کرتے ہیں، مکاشفہ 16: 2۔

2. دوسری سزا – سمندر خون بن جاتا ہے اور تمام سمندری زندگی مر جاتی ہے (16: 3)۔

3. تیسری سزا – دریا اور پانی کے چشمے خون بن جاتے ہیں (16: 4)۔ خُدا کے فیصلے درست ہیں اور گمراہ ہوئے لوگ اس کے مستحق ہیں جو وہ حاصل کرتے ہیں (16: 5-7)۔

4. چوتھی سزای – سورج انسانوں کو آگ سے جلا دیتا ہے (16: 8) لیکن لوگ توہین رسالت کرتے ہیں اور توبہ نہیں کرتے (16: 9)۔

5. پانچویں سزا – حیوان کی بادشاہی پر اندھیرا چھا جاتا ہے اور لوگ درد کے لیے اپنی زبانیں کاٹ ڈالتے ہیں (16: 10) لیکن توہین رسالت کرتے ہیں (16: 11)۔

6. چھٹی سزا – دریائے فرات سوکھ گیا (16: 12)۔ تین ناپاک روحیں (شیطان) معجزات کرنے اور کھوئی ہوئی دنیا کو میگڈو (آرماجیڈون) کی وادی میں جنگ کے لیے جمع کرنے کے لیے نکلتی ہیں، مکاشفہ 16: 13-16۔

7. ساتویں سزا – تمام تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ (16: 18)۔ شہر گرتے ہیں اور جزیرے ڈوب جاتے ہیں (16: 19-20)۔ پتھر آسمان سے گرتے ہیں (16: 21) لیکن لوگ خدا کی توہین کرتے رہتے ہیں۔

یہ ریپچر کے بعد ہے۔ مسیحیوں کے یہاں ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاتا ہے، اور کسی کے توبہ کرنے اور بچائے جانے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاتا ہے۔ یہ محض سزا ہے جو مسیح کو مسترد کرتے ہیں – وہ سزا جس کے وہ مستحق ہیں۔

تاریخ وارانہ [زمانوی]: باب 17 اور 18 – ’’بابل‘‘ کا زوال

باب 17 - مذہبی بابل، اس دنیا کا مذہبی نظام۔ لفظ ’’بابل‘‘ کا مطلب ہے ’’الجھن‘‘۔

1. بہت سے ’’پانیوں‘‘ (قوموں) پر ’’بڑی طوائف‘‘ کا فیصلہ کیا جائے گا، مکاشفہ 17: 1۔

2. یہ ایک عورت ہے جو ایک حیوان پر بیٹھی ہے (17: 3) جواہرات اور زنا کی گندگی سے بھری ہوئی ہے (17: 4-5)۔ اس کا نام ہے ’’پُراسرار، عظیم بابل [کی]، طوائفوں کی ماں اور زمین کی مکروہات‘‘ (17: 5)۔

3. یہ آخری وقت میں مذاہب اور کلیسیاؤں کا عظیم عالمی اتحاد ہے۔ جس طرح ایک طوائف کسی کو بھی لے جاتی ہے، سب کا استقبال کیا جائے گا (سچے مسیحیوں کے علاوہ)۔ آج کی طرح، لوگ ’’اپنے طریقے سے خدا کی پیروی کریں گے۔‘‘ اس سے نہ صرف لبرل اور غیر نجات یافتہ کیتھولک مراد ہیں۔ اینٹی نومیئین ایوینجلیکل فیصلہ کرنے والوں کا خیرمقدم ہے – جیسا کہ وہ آج ہیں۔

4. عورت دجال درندے کے ساتھ تعاون کرتی ہے (17: 3) اور مسیحیوں کے خون کے ساتھ پی جاتی ہے (17:6)۔

5. آیت 18 اس عظیم شہر کی طرف اشارہ کرتی ہے جو زمین کے بادشاہوں پر حکومت کرتا ہے، جو اس وقت روم تھا۔ بعض مفسرین کا کہنا ہے کہ یہ بابل رومن کیتھولک کلیسیا ہے۔ اگرچہ اس میں یقینی طور پر ایک بگڑا ہوا اور اینٹی نومیئین کیتھولک کلیسیا شامل ہوگی، لیکن یہ صرف اس تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ کسی بھی گرجا گھر اور کسی بھی مذہب کو کُلی طور پر اپنا لے گا – سوائے حقیقی مسیحیوں کے۔

6. بابل زوال پزیر ہو جائے گا (مکاشفہ 18: 2)۔ اِس کا اِطلاق 18: 4 میں دیا گیا ہے جہاں مسیحیوں کو کہا گیا ہے کہ ’’اس میں سے نکل آئیں۔‘‘ اس کا فیصلہ ’’ایک دن‘‘ میں کیا جائے گا (18: 8)۔


باب 18 - تجارتی بابل، اس دنیا کا تجارتی اور مالیاتی نظام۔

1. ہر قسم کی دولت وہاں تھی (18: 12-13)؛ ہر قسم کا "لین اور دین" اور پیسہ کمانا جاری تھا - جیسا کہ آج ہوتا ہے۔

2. پھر بھی اس ’’عظیم شہر‘‘ اور اس کے پیسے کا فیصلہ کیا جاتا ہے، ’’ایک گھنٹے میں اتنی بڑی دولت ضائع ہو جاتی ہے،‘‘ مکاشفہ 18: 17۔ شہر کو آگ میں ویران کر دیا گیا ہے (18: 18، 19)۔

3. آج گمراہ ہوئے لوگ پیسہ کمانے میں پھنس گئے ہیں اور ان کے پاس حقیقی مسیحی بننے کا وقت نہیں ہے – لیکن ایک دن یہ سارا نظام ختم ہو جائے گا۔

تاریخ وارانہ [زمانوی]: باب 19 – مسیح کی آمدِ ثانی

1. مسیحی (ریپچر ہو کر) جنت میں عبادت کرتے ہیں (مکاشفہ 19: 1-6)۔

2. برّہ کی شادی کا عشائیہ آنے والا ہے (19: 7)۔ برّہ، یسوع، اپنی بیوی، [یعنی] ہر زمانے کے مومنین سے شادی کرے گا. وہ سفید لباس میں ملبوس ہے، جو مقدسین کی راستبازی ہے (19: 8)۔

3. یسوع کا جلال میں آنا! اس کا نام ’’خدا کا کلام‘‘ کہلاتا ہے (19: 13)۔ اس کے پیچھے باریک سفید کپڑے پہنے ہوئے مومنین آتے ہیں (19: 14)۔ وہ قوموں پر حکومت کرے گا (19: 15)۔ اُس کا نام ’’بادشاہوں کا بادشاہ، اور خُداوندوں کا خُداوند‘‘ ہے (19: 16)۔ یہ خُداوند یسوع مسیح ہے!

4. دجال اس کی مخالفت کے لیے تیار ہے (19: 19) لیکن وہ فوری طور پر قابو پا گیا ہے۔ حیوان اور جھوٹے نبی کو لے جا کر آگ کی جھیل میں زندہ پھینک دیا جائے گا (19: 20)۔ کوئی جنگ نہیں ہے - یسوع صرف آتا ہے اور کرتا ہے جیسا کہ وہ چاہتا ہے، کیونکہ وہ بادشاہوں کا بادشاہ اور خداوندوں کا خدا ہے۔

تاریخ وارانہ [زمانوی]: باب 20 – زمین پر 1,000 سالہ بادشاہی

1. یسوع جلد ہی اپنی بادشاہی قائم کرتا ہے۔ شیطان ایک ہزار سال تک اتھاہ گڑھے میں جکڑا ہوا ہے اور لوگوں کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتا (مکاشفہ 20: 2-3) جب تک کہ وہ ایک آخری بغاوت کے لیے ہزار سال کے آخر میں آزاد نہ ہو جائے۔

2. مسیحی زندہ رہیں گے اور ایک ہزار سال تک مسیح کے ساتھ حکومت کریں گے (20: 4)۔ گمراہ ہوئے [لوگوں] کو ہزار سال کے آخر تک زندہ نہیں کیا جائے گا (20: 5)۔

3. وہ خدا اور مسیح کے پجاری ہوں گے، اور ایک ہزار سال تک اس کے ساتھ حکومت کریں گے (20: 6)۔


’’ہزار سال‘‘ کے الفاظ آیات 1 سے 7 میں چھ بار دیئے گئے ہیں۔ ان کو جس طرح وہ پیش کیے گئے ہیں اُس ہی طرح نہ لینے کی کوئی وجہ نہیں ہے – واقعی میں، ایک ہزار سال کا حقیقی دورانیہ۔ چونکہ ایک ہزار سال millennium ایک ہزار سال کا ہوتا ہے، اس لیے اسے ہزار سالہ بادشاہی بھی کہا جاتا ہے۔ یسوع کے حکمرانی کرتے ہوئے اور اس کے ماتحتی میں مسیحی حکومت کرتے ہوئے، اور شیطان کو پابند سلاسل کرنے کے ساتھ، یہ وقت انسان کے زوال کے بعد کے کسی بھی وقت سے کہیں زیادہ بہتر ہوگا۔

4. ہزار سال کے اختتام پر شیطان کو چھوڑ دیا جائے گا۔ ایک آخری بغاوت ہوگی جسے جلد ہی کچل دیا جائے گا (20: 7-9)۔ شیطان کو آگ اور گندھک کی جھیل میں ڈالا جائے گا، جہاں دجال اور جھوٹا نبی پچھلے ہزار سالوں سے موجود ہیں (20: 10)۔ انہیں ’’ہمیشہ ہمیشہ کے لیے‘‘ عذاب میں مبتلا کیا جائے گا – کوئی عارضی سزا نہیں بلکہ ابدی سزا ہے۔

5. اس کے بعد، ہزار سال کے اختتام پر، غیر نجات یافتہ مُردوں کا آخری فیصلہ آئے گا (مکاشفہ 20: 11-15)۔ اسے عظیم سفید تخت کا روزِ عدالت بھی کہا جاتا ہے (20: 11)۔ مردہ، چھوٹے اور بڑے، خدا کے سامنے کھڑے ہوں گے (20: 12)۔ ان کے اعمال کی کتابیں کھولی جائیں گی، جیسا کہ زندگی کی کتاب (جس میں محفوظ کیے گئے نام ہیں) کھولے جائیں گے۔ وہ جو سمندر میں مر گئے، اور جو جہنم میں ہیں، خدا کے سامنے کھڑے ہونے کے لیے نکالے جائیں گے (20: 13)۔ یہ دوسری قیامت ہے، گمراہ ہوئے لوگوں کی قیامت۔ کوئی بھی اپنے اعمال کی وجہ سے نہیں بچ سکے گا۔ چونکہ سب گنہگار ہیں، کتابیں مذمت کریں گی، اور ہر ایک کا منہ بند ہو سکتا ہے اور سب کو خُدا کے سامنے مجرم سمجھا جائے گا (رومیوں 3: 19)۔ تمام مُردوں کو جہنم میں ڈالا جائے گا، سوائے نجات پانے والوں کے (جو زندگی کی کتاب میں لکھے گئے ہیں)۔

تاریخ وارانہ [زمانوی]: باب 21 اور 22 – دائمی حالت

1. ایک نیا آسمان اور ایک نئی زمین ہوگی (مکاشفہ 21: 1)۔

2. مقدس شہر، نیا یروشلم، آسمان سے نیچے آئے گا (21: 2)۔

3. اب کوئی موت، غم، رونا یا درد نہیں ہوگا (21: 4)۔

4. جنہوں نے یسوع سے انکار کیا اور گناہ پر اڑے رہے وہ باہر آگ کی جھیل میں ہوں گے (21: 8)۔

5. شہر کی وضاحت مکاشفہ 21: 10-17 میں کی گئی ہے۔ یہ ایک طرف 1500 میل (بارہ ہزار فرلانگ) مربع ہے (آیت 16)۔ یہ پورے امریکہ سے نصف بڑا اور 1500 میل اونچا ہوگا۔ کافی جگہ ہے! اس میں اسرائیل کے بارہ قبیلوں کے لیے بارہ دروازے ہیں (21: 12) اور رسولوں کے لیے بارہ بنیادیں ہیں (21: 14، گیارہ جمع پولوس)۔ شہر سونے کا ہوگا (21: 18)، بنیادیں قیمتی پتھروں سے مزین ہوں گی (21: 19-20)، اور موتی کے دروازے (21: 21)۔

6. وہاں کوئی مندر نہیں ہوگا، کیونکہ خدا وہاں رہے گا اور یسوع وہاں رہیں گے (21: 22)۔

7. سورج یا چاند کی روشنی کی ضرورت نہیں ہوگی (21: 23) اور نجات پانے والے وہیں رہیں گے۔

8. لیکن کھوئے ہوئے باہر ہوں گے، مکاشفہ 21: 27۔

9. خُدا اور برّہ کے تخت سے زندگی کے پانی کا ایک دریا بہے گا (22: 1)۔ دریا کے دونوں طرف زندگی کا درخت ہو گا (22: 2) جو باغ عدن میں اُگا۔ مسیح کے بندے وہاں اس کی خدمت کریں گے۔


یسوع نے خبردار کیا، ’’دیکھو، میں جلدی آتا ہوں‘‘ (مکاشفہ 22: 12)۔ تاخیر نہ کرو! مسیح کے پاس آئیں۔ بائبل میں آخری دعوت آیت 17 میں ہے، ’’اور روح اور دلہن کہتے ہیں، آؤ۔ اور جو سنتا ہے وہ کہے، آؤ۔ اور جو پیاسا ہے اسے آنے دو۔ اور جو چاہے زندگی کا پانی آزادانہ طور پر لے‘‘۔ میں دعا کرتا ہوں کہ آپ جلد ہی مسیح کے پاس آئیں گے۔


’’ہمارے خداوند یسوع مسیح کا فضل آپ سب کے ساتھ رہے۔ آمین۔‘‘ (مکاشفہ 22: 21)۔


جدوں ڈاکٹر ہائیمرز نو خط لکھو تے اُنہاں نوں ضرور دسّو کہ کیہڑے مُلک توں تُسی خط لکھ رہے اُو ورنہ اُو تہاڈی ای۔ میل دا جواب نہیں دَین گے۔ اگر اِنہاں واعظاں نے تہانوں برکت دیتی اے تے ڈاکٹر ہائیمرز نوں اک ای۔ میل پیجھو تے اُنہاں نوں دَسّو، لیکن ہمیشہ اُس ملک دا ناں شامل کرو جِدروں تُسی خط لکھ رے اُو۔ ڈاکٹر ہائیمرز دا ای۔ میل rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ہے۔ تُسی ڈاکٹر ہائیمرز نوں کسی وی زبان دے وچ لکھ سکدے اُو، لیکن اگر تُسی انگریزی د ے وِچ لکھ سکدے ہو تے انگریزی وچ لکھو۔ اگر تُسی ڈاکٹر ہائیمرز نوں بذریعہ ڈٓاک خط لکھنا چاہندے اُو تے اُنہاں دا پتہ اے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015۔ تُسی اُنہاں نوں اَیس نمبر (818)352-0452 تے ٹیلی فون وی کر سکدے اُو۔

(اختتام واعظ)
تُسی انٹر نیٹ تے ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز دے واعظ
تے پڑھ سکدے اُو۔www.sermonsfortheworld.com
‏‘‘پنجابی وِچ واعظ’’ تے کِلک کرو۔

واعظاں دی اے دستاویز اشاعت دا حق نئیں رکھدی۔ تُسی اینہاں نوں ڈاکٹر ہائیمرز دی اِجازت دے بغیر وی استعمال
کر سکدے ہو۔ لیکن، ڈاکٹر ہائیمرز دے ساڈے گرجا گھر توں ویڈیو تے دوجے سارے واعظ تے ویڈیو دے پیغامات
اشاعت دا حق رکھدے نے تے صرف اِجازت دے نال ای استعمال کیتے جا سکدے نے۔