Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

بیخودی میں جکڑے جانا

(بائبل کی پیشنگوئی پر نمبر 5)
THE RAPTURE
(NUMBER 5 ON BIBLE PROPHECY)
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 31 اگست، 2014
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, August 31, 2014

’’کیونکہ خداوند خُود بڑی للکار اور مُقرب فرشتہ کی آواز اور خدا کے نرسنگے کے پھونکے جانے کے ساتھ آسمان سے اُترے گا اور وہ سب جو مسیح میں مرچکے ہیں پہلے زندہ ہوجائیں گے۔ پھر ہم جو زندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھا لیے جائیں گے تاکہ ہوا میں خداوند کا استقبال کریں...‘‘ (1۔ تھسلنیکیوں 4:16۔17).

بائبل میں یہ ایک شاندار وعدہ ہے! یسوع دوبارہ آ رہا ہے! اُن الفاظ کو سُن کر ہر مسیح کو خوشی سے بھر جانا چاہیے، ’’یسوع دوبارہ آ رہا ہے‘‘! مہربانی سے کلام پاک کے اِس حوالے کو اپنی بائبل میں کُھلا رکھیں۔

کئی گھنٹوں تک یسوع کے صلیب پر کیلوں سے جڑے جانے کے بعد، وہ ایک زوردار آواز کے ساتھ چلایا تھا، ’’اے باپ، میں اپنی روح تیرے ہاتھوں میں سونپتا ہوں‘‘ (لوقا23:46)۔ وہ مر گیا۔ اُنہوں نے اُس کے بدن کو ایک قبر میں رکھ دیا۔ اُنہوں نے اُس کو مہربند کر دیا اور رومی سپاہیوں کو اُس کی قبر کی نگہبانی کرنے کا حکم دیا۔

تیسرے دِن وہ مُردوں میں سے زندہ ہو گیا۔ مگر جب وہ اپنے شاگردوں کے سامنے ظاہر ہوا،

’’وہ اِس قدر ہراساں اور خوف زدہ ہوگئے کہ سمجھنے لگے کہ وہ کسی رُوح کو دیکھ رہے ہیں‘‘ (لوقا 24:37).

تب اُس نے اُن سے کہا،

’’میرے ہاتھ اور پاؤں دیکھو، میں ہی ہُوں۔ مجھے چھُوکر دیکھو کیونکہ رُوح کی ہڈیاں ہی ہوتی ہیں اور نہ گوشت جیسا تُم مجھ میں دیکھ رہے ہو‘‘ (لوقا 24:39).

وہ اُنہیں یروشلم شہر سے باہر کوہ زیتون پر لے گیا۔ اُس نے اُنہیں ساری دُنیا میں خوشخبری کا پرچار کرنے کے لیے کہا۔

’’ اور جب وہ یہ باتیں کر چکا تو وہ اُن کے دیکھتے دیکھتے اُوپر اُٹھا لیا گیا اور بدلی نے اُسے اُن کی نظروں سے چھِپا لیا۔ جب وہ ٹکٹکی باندھے اُسے آسمان کی طرف جاتے ہُوئے دیکھ رہے تھے تو دیکھو دومرد سفید لباس میں اُن کے پاس آ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے، اَے گلیلی آدمیو! تُم کھڑے کھڑے آسمان کی طرف کیوں دیکھ رہے ہو؟ یہی یسوع جو تمہارے پاس سے آسمان پر اُٹھایا گیا ہے، اِسی طرح پھر آئے گا جس طرح تُم لوگوں نے اُسے آسمان پر جاتے دیکھا ہے‘‘ (اعمال 1:9۔11).

’’یہی یسوع‘‘جو ’’آسمان پر‘‘ اُٹھا لیا گیا دوبارہ آ رہا ہے۔ وہ آسمان پر گیا! وہ نیچے آئے گا! یسوع دوبارہ آ رہا ہے!

دوبارہ آ رہا ہے، دوبارہ آ رہا ہے؛
شاید صبح میں، شاید دوپہر کو،
شاید شام کو اور شاید جلد ہی!
دوبارہ آ رہا ہے، دوبارہ آ رہا ہے؛
ہائے کس قدر شاندار وہ دِن ہوگا،
یسوع دوبارہ آ رہا ہے!
   (’’یسوع دوبارہ آ رہا ہے Jesus is Coming Again‘‘ شاعر جان ڈبلیو۔ پیٹرسن
       John W. Peterson، 1921۔2006)۔

اب بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ وہ دو موقعوں پرآئے گا، دو مرحلوں میں۔ اُس کی واپسی کا دوسرا مرحلہ تب ہوگا جب وہ زمین پر ہزار سال تک کے لیے اپنی بادشاہت قائم کرنے کے لیے آئے گا۔ مگر ہماری تلاوت اُس کی واپسی کے پہلے حصے کے بارے میں بات کر رہی ہے۔ 1۔۔تسالونیکیوں 4:16۔17 میں ہماری تلاوت پر دوبارہ نظر ڈالیں۔ کلام پاک کے اُس حوالے میں سے اِس واقعے کے بارے میں تین باتوں پر دھیان دیں۔

I۔ اوّل، خُداوند یسوع فضا میں زمین کے اوپر اُترے گا۔

1۔ تسالونیکیوں 4:16 پر غور کریں۔

’’کیونکہ خداوند خُود بڑی للکار اور مُقرب فرشتہ کی آواز اور خدا کے نرسنگے کے پھونکے جانے کے ساتھ آسمان سے اُترے گا...‘‘ (1۔تھسلنیکیوں 4:16).

یہ مسیح ’’خود‘‘ ہے جو ’’آسمان سے‘‘ نیچے آتا ہے۔ یہ پاک روح نہیں ہے۔ درحقیقت، وہ روح تو سرے سے ہے ہی نہیں۔ یہ ’’وہی یسوع ہے جس کو آسمان... میں اُٹھا لیا گیا [تھا]‘‘ (اعمال1:11)۔ یہ ’’یہی یسوع‘‘ ہے جو آسمان سے آئے گا۔

’’کیونکہ خداوند خُود بڑی للکار اور مُقرب فرشتہ کی آواز اور خدا کے نرسنگے کے پھونکے جانے کے ساتھ آسمان سے اُترے گا...‘‘ (1۔ تھسلنیکیوں 4:16).

’’ مجھے چھُوکر دیکھو کیونکہ رُوح کی ہڈیاں ہی ہوتی ہیں اور نہ گوشت جیسا تُم مجھ میں دیکھ رہے ہو‘‘ (لوقا 24:39).

وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
یہ بالکل وہی یسوع ہے، جس کو لوگوں نے مسترد کیا؛
وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
قوت اور عظیم جلال کے ساتھ، وہ دوبارہ آ رہا ہے!
   (’’وہ دوبارہ آ رہا ہے He is Coming Again‘‘ شاعر میبل جونسٹن کیمپ
      Mabel Johnston Camp، 1871۔1937)۔

کیا آپ کو یاد ہے یسوع نے یوحنا14:3 میں کیا کہا؟ اُس نے کہا،

’’میں دوبارہ آؤں گا‘‘ (یوحنا 14:3).

میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ آپ غور کریں کہ یہاں ہماری تلاوت میں وہ زمین پر نہیں آتا ہے۔ اُس کی زمین پر واپسی ایک بالکل ہی الگ واقعہ ہے، جو کہ بعد میں رونما ہوتا ہے، اور جس کے بارے میں مکاشفہ19:11۔16؛ متی24:27۔31؛ زکریا14:4۔5 اور بائبل میں بے شمار دوسرے حوالوں میں بتایا گیا ہے۔ مگر میں چاہتا ہوں آپ غور کریں کہ ہماری تلاوت میں وہ زمین پر واپس نہیں آتا ہے۔ آیت 17 پر نظر ڈالیں۔ کھڑیں ہوں اور اِس کو باآواز بُلند پڑھیں۔

’’پھر ہم جو زندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھالیے جائیں گے تاکہ ہوا میں خداوند کا استقبال کریں...‘‘ (1۔ تھسلنیکیوں 4:17).

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

مسیح ہوا میں ’’ریپچر یعنی بیخودی‘‘ کے موقعے پر آتا ہے۔ وہ زمین پر بعد میں آتا ہے۔ بائبل کے لغوی مطالعے سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ یہ دو علیحدہ واقعات ہیں۔ خُداوند یسوع مسیح آسمان میں سے اُترے گا، مگر ’’ہوا میں‘‘ زمین کے اوپر ٹھہر جائے گا۔ لفظ ’’ریپچرrapture‘‘ کا مطلب نقل و حمل کا کیا جانا – بیخودی میں جکڑے جانا ہوتا ہے! خلا میں کوئی ہوا نہیں ہوتی ہے، لٰہذا اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ زمین کے اوپر فضا میں داخل ہو چکنے کے بعد ٹھہر جائے گا۔

’’پھر ہم جو زندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھالیے جائیں گے تاکہ ہوا میں خداوند کا استقبال کریں‘‘ (1۔ تھسلنیکیوں 4:17).

II۔ دوئم، وہ سب جو مسیح میں مر چکے ہیں زندہ ہو جائیں گے۔

تلاوت کہتی ہے،

’’کیونکہ خداوند خُود بڑی للکار اور مُقرب فرشتہ کی آواز اور خدا کے نرسنگے کے پھونکے جانے کے ساتھ آسمان سے اُترے گا اور وہ سب جو مسیح میں مرچکے ہیں پہلے زندہ ہوجائیں گے...‘‘ (1۔ تھسلنیکیوں 4:16).

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ ’’وہ سب جو مسیح میں مر چکے ہیں پہلے زندہ ہو جائیں گے۔‘‘ ڈاکٹر جے۔ ورنن میگی Dr. J. Vernon McGee نے کہا،

وہ ’’ایک بڑی للکار کے ساتھ‘‘ آسمان سے نیچے آئے گا۔ یہ حکم کی ایک آواز ہے۔ یہ وہی آواز ہے جو اُس نے اُس وقت استعمال کی تھی جب اُس نے لعزر کی قبر پر کھڑے ہو کر کہا تھا، ’’لعزر، باہر نکل آ‘‘ (جے۔ ورنن میگی، ٹی ایچ۔ ڈی۔J. Vernon McGee, Th.D.، بائبل میں سے Thru the Bible، تھامس نیلسن اشاعت خانے Thomas Nelson Publishers، 1983 جلد پنجم، صفحہ 398)۔

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ یسوع لعزر کی قبر پر آیا اور کہا،

’’پتھر کو ہٹا دو۔ مارتھا جو اُس کی بہن تھی جو مر چکا تھا اُس [یسوع] سے کہنے لگی، اَے خداوند، اُس میں سے تو بدبُو آنے لگی ہے کیونکہ وہ چار دِنوں سے مُردہ ہے‘‘ (یوحنا 11:39).

مگر اُنہوں نے یسوع کا حکم مانا۔ اُنہوں نے قبر پر سے پتھر کو ہٹا دیا۔ اور یسوع نے کہا،

’’بلند آواز سے پُکارا، لعزر، باہر نکل آ۔ اور وہ جو مر چکا تھا باہر نکل آیا‘‘ (یوحنا11:43۔44).

بالکل یہی ہے جو مسیح اپنی آمد کے روز فضا میں ٹھہر جانے کے بعد [ریپچر] کرے گا۔ وہ ایک بُلند آواز کے ساتھ پکارے گا، ایک مقرب فرشتے کی سی آواز کے ساتھ، ایک نرسنگے کی سی آواز (میگی McGee، ibid.)۔ جب مسیح پکارے گا، جیسا کہ اُس نے لعزر کی قبر پر کیا تھا، وہ جو ’’مسیح میں مُردہ ہیں پہلے زندہ ہو جائیں گے۔‘‘ سچے مسیحیوں کے مُردہ جسم اپنی قبروں سے باہر نکل آئیں گے اور مسیح کا استقبال کرنے کے لیے فضا میں اُٹھ جائیں گے۔

1970 کی ابتدائی دھائی میں مَیں نے علمِ الٰہیاتی آزاد خیال مغربی بپتسمہ دینے والوں کی سیمنری میں تعلیم حاصل کی تھی۔ اُن بے اعتقادے پروفیسروں نے کہا تھا کہ پرانے عہد نامے میں مُردوں کے زندہ کیے جانے کا ایسا کوئی تزکرہ نہیں ہے۔ مگر وہ غلط تھے۔ یوں مُردوں میں سے زندہ ہونے کا انتہائی واضح تزکرہ پرانے عہد نامے میں اشعیا نبی کی کتاب 26:19 میں ہے، جو کہتی ہے،

’’تیرے مردے جئیں گے، اُن کی لاشیں اُٹھ کھڑی ہوں گی۔ تُم جو خاک میں جا بسے ہو، جاگو اور خُوشی کے نعرے لگاؤ: کیونکہ تیری اوس صبح کی اوس کی مانند ہے، اور زمین اپنے مُردوں کو اُگل دے گی‘‘ (اشعیا 26:19).

یہ ریپچر کے بارے میں پرانے عہد نامے میں ایک واضح پیشن گوئی ہے، جو شروع ہوتی ہے جب ’’مسیح میں مُردہ... پہلے زندہ ہو جائیں گے‘‘ (1۔تسالونیکیوں4:16)۔

’’تیرے مردے جئیں گے، اُن کی لاشیں اُٹھ کھڑی ہوں گی… زمین اپنے مُردوں کو اُگل دے گی‘‘ (اشعیا 26:19).

وہ پرانے عہد نامے کی پیشن گوئی اُس وقت رونما ہوگی جب یسوع ’’ایک بُلند آواز کے ساتھ آسمان سے نیچے اُترے گا۔‘‘

ایوب کی کتاب پرانے عہد نامے کی سب سے قدیم ترین کتاب ہے۔ یہ موسیٰ کے پیدائش کی کتاب کے لکھنے سے بھی پہلے لکھی گئی تھی۔ ایوب نے بھی یہی بات کہی تھی:

’’حالانکہ میرا جسم فنا ہوجائے گا، میں اپنے جسم سمیت ہی خدا کو دیکھوں گا، میں ہی خُود اُسے دیکھوں گا خُود اپنی آنکھوں سے میں اُس پر نگاہ کروں گا، کوئی اور نہیں۔ (اُس گھڑی کے لیے) میرا دل اندر ہی اندر کس قدر بےقرار ہورہا ہے‘‘ (ایوب 19:26۔27).

ریپچر کے بارے میں پولوس رسول نے بھی پیشن گوئی کی تھی۔ اُس نے کہا،

’’یہ پلک جھپکتے ہی ہوجائے گا یعنی ایک دم جب آخری نرسنگا پھونکا جائے گا۔ کیونکہ سارے مُردے نرسنگے کے پھونکے جانے پر غیر فانی جِسم پاکر زندہ ہوجائیں گے اور ہم سب بدل جائیں گے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 15:52) .

ہماری تلاوت کہتی ہے،

’’وہ سب جو مسیح میں مرچکے ہیں زندہ ہوجائیں گے‘‘ (1۔تھسلنیکیوں4:16).

اب، آپ تعجب کر سکتے ہیں کہ وہ جسم جو کافی عرصے سے مُردہ رہ چکے ہیں، سچے ایمانداروں کے بدن جو کہ یعقوب والے معاملے میں 3, 520 سال سے مُردہ ہیں کیسے جی اُٹھیں گے۔ وہ کیسے رونما ہو سکتا ہے؟ پولوس رسول اِس کو 1۔ کرنتھیوں15:51 میں ’’ایک اسرار‘‘ کہتا ہے، خالص یونانی میں ایک ’’مُعماmusterion‘‘، کچھ ایسا جس کو ہمارے انسانی ذہن مکمل طور پر سمجھ نہیں سکتے۔ صاف صاف بات کی جائے تو یہ ایک معجزہ ہے۔ آپ خُدا میں یقین کرتے ہیں، کیا آپ کرتے ہیں؟ ٹھیک ہے، ہمیں بائبل کے ایک سرے سے لیکر دوسرے تک بتایا گیا ہے کہ خُدا معجزے کرتا ہے۔ اور یہ خُدا کے عظیم ترین معجزوں میں سے ایک ہے،

’’ وہ سب جو مسیح میں مرچکے ہیں زندہ ہوجائیں گے‘‘ (1۔تھسلنیکیوں4:16).

شعوری طور پر ہم اِس کو بالکل بھی سمجھ نہیں پاتے ہیں، مگر سچائی کے علاوہ یہ کچھ بھی نہیں ہے۔

’’ وہ سب جو مسیح میں مرچکے ہیں [مُردہ مسیحی] پہلے زندہ ہوجائیں گے‘‘ (1۔ تھسلنیکیوں 4:16).

III، سوئم، جو زندہ مسیحی ہونگے اُن کے ساتھ اُٹھا لیے جائیں گے۔

آیت 17 پر نظر ڈالیں۔

’’پھر ہم جو زندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھالیے جائیں گے تاکہ ہوا میں خداوند کا استقبال کریں...‘‘ (1۔ تھسلنیکیوں 4:17).

اُس وقت زمین پر جو سچے مسیحی ہونگے وہ مُردہ مسیحیوں کے ’’ساتھ ہی اُٹھا لیے‘‘ جائیں گے فضا میں خُداوند کا استقبال کرنے کے لیے۔ پہلے مرُدہ مسیحیوں کو ’’اُٹھا لیا‘‘ جائے گا، اور پھر، دوسرے نمبر پر، سچے مسیحیوں کو جو زندہ ہونگے فضا میں خُداوند کا استقبال کرنے کے لیے ’’اُٹھا لیا‘‘ جائے گا۔ بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ یہ سب کا سب وقوع پزیر ہوگا

’’یہ پلک جھپکتے ہی ہوجائے گا‘‘ (1۔ کرنتھیوں 15:52).

یہ اتنی ہی جلد رونما ہو جائے گا جتنی جلد آپ اپنی پلک جھپکتے ہیں! مُردہ مسیحی اور پھر زندہ مسیحی، ساتھ ہی اُٹھا لیے جائیں گے... فضا میں خُداوند کا استقبال کرنے کےلیے۔‘‘ بائبل میں کیسا ایک شاندار وعدہ! مسیحی کے لیے کیسی ایک شاندار اُمید!

اوہ، خوشی، اوہ مسرت! کیا ہمیں مرے بغیر جانا چاہیے،
کوئی بیماری نہیں، اُداسی نہیں، خوف اور رونا نہیں،
اپنے خداوند کے ساتھ جلال میں بادلوں میں اُٹھا لیا جانا،
جب یسوع ’’اُس کے اپنوں کو‘‘ خیرمقدم کرتا ہے۔
   (’’مسیح واپس آ گیا Christ Returneth‘‘ شاعر ایچ۔ ایل۔ ٹرنر H. L. Turner، 1878)۔

ڈاکٹر میگی Dr. McGee نے کہا، ’’اُٹھا لیے‘‘ کا یونانی لفظ ’’ہارپزو harpazō‘‘ سے ترجمہ کیا گیا ہے جس کا مطلب ’’تیزی سے تھام لینا، پکڑ لینا، اُٹھا لینا، یا بیخودی میں جکڑے جانا‘‘ (ibid.، صفحہ399)۔ پھر ڈاکٹر میگی نے کہا،

یہ ایک انتہائی باترتیب طریقہ کار ہوگا۔ مُردہ پہلے زندہ کیے جائیں گے... پھر رسول ہونگے اور وہ تمام لاکھوں ہونگے جنہوں نے سالوں سے اپنی زندگیاں تیاگ دیں۔ اُنہوں نے صدیوں سے صرف [اُٹھا لیے جانے کا] حق رکھا ہے۔ آخر میں، اگر ہم اُس وقت زندہ ہونگے، ہم اِس جلوس کے آخر میں اُٹھا لیے جائیں گے۔ وہ اِس کے بالکل آخری سرے پر ہونگے [کیونکہ زیادہ تر مسیحی] تو پہلے ہی جا چکے ہونگے... موت کے دروازے سے گزر کر (ibid.)۔

کیسا جلالی، شاندارانہ سکون ہے یہ! مُردہ [مسیحیوں] کے جسم اُٹھا لیے جائیں گے۔ پھر اُس وقت جو کوئی بھی زندہ ہوگا اُن کے ساتھ ہی فضا میں خُداوند کے استقبال کے لیے اُٹھا لیا جائے گا۔ یوں ہم ہمیشہ کے لیے خُداوند کے ساتھ ہونگے۔ درحقیقت، ہم زمین پر اُس کے ساتھ واپس آئیں گے اُس کے ساتھ حکومت کرنے کے لیے جب وہ اپنی بادشاہت کو منظم کرتا ہے (ibid.)۔

ہر سچے مسیحی کے لیے ایک شاندار مستقبل انتظار کر رہا ہے جب مسیح ہمیں آسمان میں لینے کے لیے فضا میں واپس آتا ہے!

کیا آپ ایسا رونما ہونے کے لیے تیار ہیں؟ کیا آپ تیار ہیں؟ صرف وہی جو ابھی نجات پا لیں تب فضا میں خُداوند سے ملنے کے لیے بادلوں میں بیخودی میں اُٹھا لیے جائیں گے۔ کیا آپ نجات یافتہ ہیں؟ یسوع آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر مرا۔ وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا اور آسمان میں اپنا خون آپ کے تمام گناہوں کو دھو ڈالنے کے لیے لے گیا۔ مگر آپ کو مسیح کے سامنے گھٹنے ٹیکنے چاہیے، اور نجات پانے کے لیے تنہا اُسی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ اگر آپ سادہ ایمان کے ساتھ مسیح کے پاس جاتے ہیں تو وہ خود اپنے خون سے آپ کے ہر گناہ کو پاک صاف کر دے گا، اور آپ نجات پا جائیں گے، آپ تیار ہو جائیں گے

’’اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھالیے جائیں گے تاکہ ہوا میں خداوند کا استقبال کریں‘‘(1۔ تھسلنیکیوں 4:17).

پھر آپ ہمارے ساتھ گا پائیں گے،

اوہ، خوشی، اوہ مسرت! کیا ہمیں مرے بغیر جانا چاہیے،
کوئی بیماری نہیں، اُداسی نہیں، خوف اور رونا نہیں،
اپنے خداوند کے ساتھ جلال میں بادلوں میں اُٹھا لیا جانا،
جب یسوع ’’اُس کے اپنوں کو‘‘ خیرمقدم کرتا ہے۔
اوہ خداوند یسوع، کتنی دیر اور، کتنی دیر اور،
ہم مسرت کا گیت بُلند آواز سے گاتے ہیں،
مسیح واپس آ گیا! ھیلیلویاہ!
ھیلیلویاہ! آمین، ھیلیلویاہ! آمین۔
   (’’مسیح واپس آ گیا Christ Returneth‘‘ شاعر ایچ۔ ایل۔ ٹرنر H. L. Turner، 1878)۔

آپ جو کچھ بھی کریں، اگلے ہفتے کے اختتام پر اِس گرجہ گھر میں خوشخبری کو دوبارہ سُننے کے لیے واپس آنے کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر چعین Dr. Chan، مہربانی سے دعا میں ہماری رہنمائی کریں۔ آمین۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھوم
Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: 1۔ کرنتھیوں15:51۔54 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
     ’’یسوع دوبارہ آ رہا ہے Jesus is Coming Again‘‘ (شاعر جان ڈبلیو۔ پیٹرسن John W. Peterson، 1921۔2006)۔

لُبِ لُباب

بیخودی میں جکڑے جانا

(بائبل کی پیشنگوئی پر نمبر 5)
THE RAPTURE
(NUMBER 5 ON BIBLE PROPHECY)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’کیونکہ خداوند خُود بڑی للکار اور مُقرب فرشتہ کی آواز اور خدا کے نرسنگے کے پھونکے جانے کے ساتھ آسمان سے اُترے گا اور وہ سب جو مسیح میں مرچکے ہیں پہلے زندہ ہوجائیں گے۔ پھر ہم جو زندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھا لیے جائیں گے تاکہ ہوا میں خداوند کا استقبال کریں...‘‘ (1۔ تھسلنیکیوں 4:16۔17).

(لوقا 24:37، 39؛ اعمال 1:9۔11).

    اوّل، خُداوند یسوع فضا میں زمین کے اوپر اُترے گا، 1۔ تھسلنیکیوں 4:16الف؛
 اعمال 1:11؛ لوقا 24:39؛ یوحنا 14:3؛ حوالہ دیکھیں مکاشفہ 19:11۔16؛
حوالہ دیکھیں متی24:27۔31؛ حوالہ دیکھیں زکریا14:4۔5؛ 1۔ تھسلنیکیوں 4:17۔

II.   دوئم، وہ سب جو مسیح میں مر چکے ہیں زندہ ہو جائیں گے، یوحنا 11:39، 43۔44؛
اشعیا 26:19؛ 1۔ کرنتھیوں 15:52، 51۔

III۔  سوئم، جو زندہ مسیحی ہونگے اُن کے ساتھ اُٹھا لیے جائیں گے، 1۔ تھسلنیکیوں 4:17؛
 1۔ کرنتھیوں 15:52۔