اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
ہولناکیاں اُن کا انتظار کر رہی ہیں جو نجات سے غافل ہوتے ہیںHORRORS WAITING FOR THOSE WHO NEGLECT SALVATION ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائمیرز، جونیئر کی جانب سے لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ ’’تو اِتنی بڑی نجات سے غافل رہ کر، ہم کیسے بچ سکیں گے؟‘‘ |
بائبل میں سے یہ تلاوت ذہن میں دو عظیم باتیں لاتی ہے: پہلی، یسوع مسیح میں آپ کے لیے نجات کی عظمت مہیا کی گئی ہے؛ اور دوئم، وہ ہولناکیاں جو اُن پر آئیں گی جنہوں نے اُس نجات کو نظر انداز کیا ہوا ہے۔
I۔ اوّل، مسیح میں وہ عظیم نجات مہیا کی گئی ہے۔
رسول مسیح میں آپ کے لیے مہیا کی گئی نجات کی عظمت کو ’’اِس قدر زیادہ عظیم نجات‘‘ پکارتا ہے۔ مسیح نے اُس نجات کو آپ کی جگہ پر اپنے مصائب کے برادشت کرنے کے وسیلے سے آپ کے لیے حاصل کیا تھا۔ آپ کی نجات کو حاصل کرنےکے لیے اُس نے ’’اکیلے ہی حوض میں انگور کچلے‘‘ ہیں (اشعیا63:3)۔ گتسمنی کے باغ میں خُداوند نے آپ کے گناہ مسیح پر لاد دیے تھے۔ میں یقین کرتا ہوں کہ یہ وہیں گتسمنی کے باغ ہی میں ہوا تھا کہ خُداوند نے ’’ہم سب کی بدکاری [وہ گناہ] اُس پر لاد دیے‘‘ (اشعیا53:6)۔ یہ گتسمنی ہی میں تھا کہ،
’’وہ سخت درد وکرب میں مبتلا ہوکر اور بھی دِلسوزی سے دعا کرنے لگا اور اُس کا پسینہ خون کی بوندوں کی مانند زمین پر ٹپکنے لگا‘‘ (لوقا 22:44).
یہ گتسمنی کے ہی باغ میں تھا کہ اُس نے آپ کی جگہ پر تکلیف برداشت کرنا شروع کی تھی، کہ آپ کو ’’اِس قدر عظیم نجات‘‘ مہیا کی جاتی (عبرانیوں2:3)۔
پھر اُنہوں نے اُس کو گرفتار کر لیا۔ وہ اُس کو سردار کاہن کے سامنے لے گئے، اور پھر رومی گورنر پیلاطوس کے سامنے لے گئے۔ یہ وہیں پر جب یسوع نے کہا،
’’میں نے اپنی پیٹھ مارنے والوں کے، اور اپنی داڑھی نوچنے والوں کے حوالے کردی: تضحیک اور تھوک سے بچنے کے لیے میں نے اپنا مُنہ نہیں چھپایا‘‘ (اشعیا 50:6).
یہ وہیں پر تھا جب خُدا کے بیٹے نے اپنے چہرے پر مارے جانے کو برادشت کیا، اپنے داڑھی کے بال نچوائے، اپنے منہ پر لوگوں کو تھوکنے دیا اور ہڈیوں تک کھال کو اُدھیڑ دینے والے کوڑے کھانے کے لیے اپنی کمر حوالے کر دی۔
’’تب پِیلاطُس نے یسوع کو لے جاکر کوڑے لگوائے‘‘ (یوحنا 19:1).
یہ آپ کے لیے کیا گیا تھا۔ مسیح آپ کی جگہ پر مصائب برادشت کر رہا تھا، آپ کے گناہوں کے لیے، کہ آپ کو ’’اِس قدر عظیم نجات‘‘ مہیا کر سکے (عبرانیوں2:3).
’’پھر بھی یہ خداوند کی مرضی تھی کہ اُسے کُچلے اور اُسے غم سے آشنا کرے: جب خداوند اُس کی جان کو گناہ کی قُربانی قراردیتا ہے‘‘ (اشعیا 53:10).
پھر وہ لہولہاں مُنّجی کو کلوری کے پہاڑ کے لیے لے گئے اور صلیب پر اُس کے ہاتھوں اور پیروں کو کیلوں سے جڑ دیا، جس کے بارے میں پولوس رسول نے کہا،
’’وہ خُود اپنے ہی بدن پر ہمارے گناہوں کا بوجھ لیے ہُوئے صلیب پر چڑھ گیا‘‘ (1۔ پطرس 2:24).
’’اِس لیے کہ مسیح نے بھی یعنی راستباز نے ناراستوں کے گناہوں کے بدلہ میں ایک ہی بار دُکھ اُٹھایا تاکہ وہ تمہیں خدا تک پہنچائے‘‘ (1۔پطرس 3:18).
آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے وہ مصلوبیت اور موت سے گزرا، کہ آپ کے لیے ’’اِس قدر عظیم نجات‘‘ کو ممکن بنائے (عبرانیوں2:3)، کہ آپ کو گناہ سے پاک صاف خُدا کی حضوری میں لائے۔
اِس کے باوجود وہ ’’عظیم نجات‘‘ وہیں پر ختم نہیں ہو جاتی۔ اُس نے اُس عظیم نجات کو آپ کے لیے مُردوں میں سے زندہ ہونے کے وسیلے سے بھی حاصل کیا۔ تیسرے روز، ایسٹر کے اِتوار کی صبح، خُداوند نے یسوع کے مُردہ جسم کو قبر میں سے زندہ کیا،
’’وہ ہمارے گناہوں کے لیے [صلیب کے لیے] موت کے حوالہ کیا گیا اور پھر ہماری راستبازی کے لیے دوبارہ زندہ کیا گیا‘‘ (رومیوں 4:25).
ڈاکٹر گِل Dr. Gill نے کہا وہ مُردوں میں سے زندہ کیا گیا تھا،
ہماری راستبازی کے لیے۔ وہ اپنے لوگوں کی [جگہ] مرا تھا، اور مرنے کے سبب سے اُن کے گناہوں کے لیے تسلی حاصل کی؛ وہ اُن کے نمائندے… کے طور پر دوبارہ جی اُٹھا … یہ اُس کی فرمانبرداری اور موت کے وسیلے سے ہوا تھا؛ مگر اِس کی [گواہی] دینے کے لیے، کہ یہ کامل طور پر ظاہر ہو جائے کہ گناہ کا کفارہ ادا کیا گیا… اور اِس کے اِطلاق کے لیے (جان گِل، ڈی۔ڈی۔John Gill, D.D.، نئے عہد نامے کی ایک تفسیر An Exposition of the New Testament، بپتسمہ دینے والے معیاری بیئرر The Baptist Standard Bearer، دوبارہ اشاعت 1989، جلد دوئم، صفحہ 448؛ رومیوں4:25)۔
’’کیونکہ جب، خدا کے دشمن ہونے کے باوجود اُس کے بیٹے کی موت کے وسیلہ سے ہماری اُس سے صلح ہوگئی تو صلح ہونے کے بعد تو ہم اُس کی زندگی کے سبب سے ضرور ہی بچیں گے‘‘ (رومیوں 5:10).
پھر اِسی، آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر اُس کی اذیت اور موت نے، اور آپ کو زندگی دینے کے لیے اُس کے مُردوں میں سے زندہ ہو جانا نے، اور راستبازی نے، اور اُس نئے جنم نے ’’اِس قدر عظیم نجات‘‘ کو آپ کے لیے مہیا کیا ہے (عبرانیوں2:3)۔ جیسا کہ فلپ بِلس Philip Bliss اپنے حمدوثنا کے گیتوں میں سے ایک میں اِس کو لکھتے ہیں،
’’رنج و الم کا انسان،‘‘ کیا ہی نام ہے
خُدا کے بیٹے کے لیے جو آیا تھا
تباہ حال خستہ گنہگاروں کو بچانے کے لیے!
ھیلیلویاہ! کیسا ایک نجات دہندہ!
بے عزتی اور بیہودہ مذاق کو برداشت کرتے ہوئے،
میری جگہ پر سزا پا کر وہ کھڑا تھا؛
اپنے خون سے میری معافی کو مہر لگائی۔
ھیلیلویاہ! کیسا نجات دہندہ ہے!
(’’ھیلیلویاہ! کیسا ایک نجات دہندہ! Hallelujah, What a Saviour! ‘‘ شاعر فلپ پی۔ بِلس
Philip P. Bliss، 1838۔1876)
مگر ہماری تلاوت میں یہاں پر ایک دوسرا خیال بھی ہے۔
II۔ دوئم، وہ ہولناکیاں آپ میں سے اُن پر نازل ہوں گی جو اُس عظیم نجات کو نظر انداز کریں گے۔
’’تو اِتنی بڑی نجات سے غافل رہ کر، ہم کیسے بچ سکیں گے؟‘‘ (عبرانیوں 2:3).
اگر آپ اُس نجات سے غافل رہتے ہیں جو مسیح نے مہیا کی ہے تو آپ جہنم کی ہولناکیوں سے بچا نہیں پائیں گے،
’’جہاں اُن کا کیڑا نہیں مرتا اور آگ نہیں بجھتی‘‘ (مرقس 9:48).
’’تب وہ اپنی بائیں ہاتھ کی طرف والوں سے کہے گا، اَے لعنتی لوگو، میرے سامنے سے دُور ہو جاؤ، اور اُس ہمیشہ جلتی رہنے والی آگ میں چلے جاؤ‘‘ (متی 25:41).
’’اور جس کسی کا نام کتابِ حیات میں لکھا ہوا نہ ملا اُسے بھی آگ کی جھیل میں ڈالا گیا‘‘ (مکاشفہ 20:15).
اگر آپ ’’اتنی بڑی نجات‘‘ سے غافل رہتے ہیں تو آپ اُس ’’آگ کی جھیل‘‘ کی ہولناکیوں سے فرار حاصل نہیں کر پائیں۔ آپ کو اُس میں جھونک دیا جائے گا، ’’شیطان اور اُس کے فرشتوں‘‘ کے ساتھ، جن کے لیے وہ تیار کی گئی تھی (متی25:41)۔ میں یقین کرتا ہوں کہ تب اُس دائمی آگ کی جھیل میں آپ کی گمراہ جان کو وہ شیطان اور اُس کے آسیب اذیت دیں گے۔ یہ سوچنا ہی ہولناک ہے کہ وہ آپ کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں! پھر، اِس کے علاوہ، وہاں پر خود آگ کا بھی خوف ہے۔ آپ جلائیں جائیں گے اور جلائیں جائیں گے اور جلائیں جائیں گے – اِس کے باوجود کبھی بھی بھسم نہیں ہوں گے – ہمیشہ اور ہمیشہ اور ہمیشہ کے لیے۔
’’اِتنی بڑی نجات سے غافل رہ کر، ہم کیسے بچ سکیں گے؟‘‘ (عبرانیوں 2:3).
لیکن وہاں پر ایک پاک اور راستباز خُدا کے سامنے کھڑے ہونے کی ہولناکی بھی آپ کا انتظار کررہی ہے – اُس کی کتابوں میں سے اُس کے ذریعے سے با آوازِ بُلند آپ کے گناہ پڑھے جائیں گے، آپ کے گناہوں کا ریکارڈ ہوگا – کفارہ ادا کیے بغیر، ناپاک، کیونکہ آپ نے مسیح کے پاک صاف کر دینے والے خون کو نظر انداز کیا، کیونکہ آپ نے خُدا کے بیٹے کی جانب سے آپ کے لیے مفت پیش کی گئی ’’اِتنی بڑی نجات کو نظر انداز کیا‘‘! میں چاہتا ہوں کہ پڑھیں آپ کے ساتھ اُس ہولناک دِن کیا ہوگا۔ مہربانی سے کھڑے ہو جائیں اور مکاشفہ20:12 کھولیے۔
’’اور میں نے چھوٹے بڑے تمام مُردوں کو تخت کے سامنے کھڑے دیکھا۔ تب کتابیں کھولی گئیں اور ایک کتاب جس کا نام کتابِ حیات ہے وہ بھی کھولی گئی۔ تمام مردوں کا اِنصاف اُن کے اعمال کے مطابق کیا گیا جو اُن کی کتابوں میں درج تھے‘‘ (مکاشفہ 20:12).
آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ مسیح کے خون کو نظر انداز کریں گے تو وہاں پر آپ کے گناہوں کو ڈھانپنے اور اُنہیں خُدا کی ریکارڈ کی کتابوں میں سے صاف کرنے کے لیے موجود نہیں ہوگا۔ اِس کے بجائے ہر وہ گناہ جو آپ سے سرزد ہوا، یا یہاں تک کہ جس کے بارے میں آپ نے سوچا بھی، وہ خُدا کے ذریعے سے اُن کتابوں میں سے پڑھا جائے گا، آپ کو سزا دینے کےلیے۔
’’اِتنی بڑی نجات سے غافل رہ کر، ہم کیسے بچ سکیں گے؟‘‘ (عبرانیوں 2:3).
ہم آپ سے بھیک مانگتے ہیں اور آپ سے مسیح کو مذید اور مسترد نہ کرنے کے لیے التجا کرتے ہیں۔ مسیح کے پاس آئیں جو آپ سے محبت کرتا ہے اور اپنے قیمتی خون کے وسیلے سے آپ کے گناہوں کو دھو کر پاک صاف کرنے کے لیے خواہش رکھتا ہے! اِس کے باوجود اگر آپ ’’اِتنی بڑی نجات‘‘ سے غافل رہنے پر اصرار کرتے ہیں تو ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے؛ آپ کے لیے ہماری محبت اور آپ کے لیے خُدا کی محبت آپ پر ضائع ہو جائے گی۔ اگر آپ اُس نجات کو جو مسیح پیش کرتا ہے نظر انداز کرنا جاری رکھتے ہیں تو کائنات میں ساری محبت بھی آپ کو بچا نہیں سکتی!
’’اِتنی بڑی نجات سے غافل رہ کر، ہم کیسے بچ سکیں گے؟‘‘ (عبرانیوں 2:3).
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.
یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔
واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت ڈاکٹر کرھیٹن ایل۔ چعین Dr. Kreighton L. Chan
نے کی تھی: عبرانیوں2:1۔4.
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
نے گایا تھا:
’’ھیلیلویاہ، کیسا ایک مُنّجی! Hallelujah, What a Saviour!‘‘
(شاعر فلپ پی۔ بلِسPhilip P. Bliss، 1838۔1876)۔
لُبِ لُباب ہولناکیاں اُن کا انتظار کر رہی ہیں جو نجات سے غافل ہوتے ہیں HORRORS WAITING FOR THOSE WHO NEGLECT SALVATION ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائمیرز، جونیئر کی جانب سے ’’تو اِتنی بڑی نجات سے غافل رہ کر، ہم کیسے بچ سکیں گے؟‘‘ I. اوّل، مسیح میں وہ عظیم نجات مہیا کی گئی ہے، اشعیا63:3؛ اشعیا53:6؛ لوقا22:44؛ اشعیا50:6؛ یوحنا19:1؛ اشعیا53:10؛ 1 پطرس2:24؛ 3:18؛ رومیوں4:25؛ 5:10 . II. دوئم، وہ ہولناکیاں آپ میں سے اُن پر نازل ہوں گی جو اُس عظیم نجات کو نظر انداز کریں گے، مرقس9:48؛ متی25:41؛ مکاشفہ20:15، 12 . |