Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

کھوئے ہوئے گنہگاروں کے لیے محبت بھری صلاح

LOVING ADVICE TO LOST SINNERS
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی ایک شام، 5 جنوری، 2014
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Evening, January 5, 2014

’’آؤ اے سب پیاسے لوگو، پانی کے پاس آؤ، اور تم جن کے پاس پیسے نہیں، آؤ خریدو اور کھاؤ؛ آؤ اور بِنا نقدی اور بِنا قیمت مَے اور دودھ خریدو۔ جو روٹی نہیں تم اُس چیز کے لیے پیسہ کیوں خرچ کرتے ہو؟ اور جو شے سیر نہیں کرتی اُس کے واسطے محنت کیوں کرتے ہو؟ سُنو، میری بات غور سے سُنو، اور جو چیز اچھی ہے وہی کھاؤ، اور تمہاری جان لذیذ کھانوں کے مزے لے گی۔ کان لگاؤ اور میرے پاس آؤ: میری سُنو تاکہ تمہاری جان زندہ رہے؛ اور میں تم سے ایک ابدی عہد باندھوں گا، یعنی تمہیں وہ سچی نعمتیں بخشوں گا جن کا وعدہ داؤد سے کیا تھا‘‘ (اشعیا55:‏1۔3)

ڈاکٹر جے ورنن میکجی Dr. J. Vernon McGee نے نشاندہی کی کہ اشعیا 53 ہمارے گناہوں کی ادائیگی کے لیے مرتے ہوئے نجات دہندہ کے دُکھوں کے بارے میں ہمیں بتاتا ہے۔ پھر اُنہوں نے کہا کہ اشعیا 54 ظاہر کرتا ہے کہ کیسے مصائب برداشت کرنے والا نجات دہندہ اسرائیل کے لیے نجات لائے گا جب وہ دوسری مرتبہ دوبارہ آئے گا۔ لیکن اشعیا 55 میں ساری دُنیا کے لیے خوشخبری کی دعوت کی پیشکش ہے۔ ڈاکٹر میکجی نے کہا، ’’یہ شاندار ہے کیونکہ بہت کم مذہبی رہنما رہے ہیں جن کا نظریہ عالمگیری رہا ہے۔ اشعیا 53 میں مصائب زدہ خادم کا کام کھوئی ہوئی دُنیا کے لیے نجات کی پیشکش کو ممکن بناتا ہے‘‘ (جے۔ ورنن۔ میکجی J. Vernon McGee، بائبل میں سے Thru the Bible، تھامس نیلسن پبلیشرز، 1982، جلد سوئم، صفحہ 318، اشعیا 55 کا تعارف)۔

عظیم اصلاح کار مارٹن لوتھر نے کہا کہ کچھ آیات ’’چھوٹی بائبلیں‘‘ ہیں۔ اُن کا مطلب تھا کہ اُن چند آیات میں تمام خوشخبری شامل ہے۔ لوتھر نے وہ یوحنا3:‏16 کے بارے میں کہا تھا۔ اُنہوں نے شاید یہ ہماری تلاوت کے بارے میں بھی کہا ہو۔ یہ یقیناً ایک چھوٹی انجیل ہے – کیونکہ یہ ہمیں تین آیات میں، اُن کے لیے جو کھوئے ہوئے ہیں مسیح کی محبت بھری صلاح پیش کرتی ہے۔

جب میں اشعیا55:‏1۔3 پر بات کروں گا تو میں تلاوت کو چار حصوں میں تقسیم کروں گا۔ ہر حصے میں آپ کے لیے جو کھوئے ہوئے ہیں نجات دہندہ کی محبت بھری صلاح شامل ہے۔

I۔ اوّل، ہم مسیح کا محبت بھرا بُلاوا دیکھتے ہیں۔

’’آؤ اے سب پیاسے لوگو، پانی کے پاس آؤ، اور تم جن کے پاس پیسے نہیں، آؤ خریدو اور کھاؤ؛ آؤ اور بِنا نقدی اور بِنا قیمت مَے اور دودھ خریدو‘‘ (اشعیا 55:‏1).

آیت لفظ ’’آؤHo‘‘ کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔ یہ عبرانی کی ایک خفیف مقدار ہے جس کا ترجمہ کرنا مشکل ہے۔ یہ متوجہ کرنے جیسا لفظ دکھائی دیتا ہے جیسے انگریزی میں ’’ہیے hey۔‘‘ ’’ہیے، اے سب پیاسے لوگو، پانی کے پاس آؤ...‘‘ یہ وہ ایک لفظ تھا جو اشیاء بیچنے والے لوگ گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ وہاں سے گزرتے ہوئے لوگوں کو روکنے کے لیے، وہ زور سے پکارتا تھا، ’’آؤ، اے سب پیاسے لوگو، پانی کے پاس آؤ... سب آؤ، خریدو اور کھاؤ... بِنا پیسے اور بِنا قیمت کے‘‘ – اُس آدمی کی مانند جو پیاسے مسافروں کو پانی، مَے اور دودھ کے جگ بیچتا ہے۔

تلاوت میں پانچ ناگزیر باتیں ہیں، ’’آؤ، خریدو اور کھاؤ، برابر آؤ، خریدو۔‘‘ (ایڈورڈ جے۔ ینگ، پی ایچ۔ ڈی۔ Edward J. Young, Ph.D.، اشعیا کی کتاب The Book of Isaiah، عئیرڈمینز Eerdmans، جلد سوئم، صفحہ375)۔ پہلا ’’آؤ‘‘ لاگو ہوتا ہے کہ پیاسا آدمی ابھی تک وہاں پر نہیں ہے جہاں پانی ہے، اور اُس کو اُس جگہ تک آنا چاہیے۔

یہاں پر ہم انسان کی جانب یسوع کی محبت دیکھتے ہیں۔ یسوع اُس چیزیں بیچنے والے شخص کی مانند نہیں آتا جسے ہم جانتے ہیں – کیونکہ وہ کسی پیسے کا تقاضہ نہیں کرتا۔ یسوع واقعی میں ایک گداگر کی حیثیت سے آتا ہے، گنہگاروں سے التجا کرتا ہے کہ وہ لے لیں جو وہ مفت میں پیش کرتا ہے! لیکن انسان اِس قدر گناہ سے بھرپور، مسخ شُدہ اور باغی ہے کہ نجات دہندہ کو اُس کے پاس ایک بیچارے غریب کی مانند آنا پڑتا ہے اور اُن کو جو روحانی پیاس سے مر رہے ہیں مفت میں پانی، مَے اور دودھ لینے کی پیشکش کرنی پڑتی ہے۔ گنہگاروں کے جھوٹ گھڑنے والے اور بیوقوفانہ دِلوں کے بارے میں بھی سوچیں جو اِس قدر تباہ حال ہیں کہ نجات دہندہ کو اُس کا کچھ پانی لینے کے لیے اُن کے آگے التجا کرنی پڑتی ہے، جو وہ یہاں اِس خشک ہوئی دُنیا کے اُجاڑ صحرا میں پیش کر رہا ہے۔

اِس مبلغ یا کسی دوسرے مسیحی کی جانب سے محض کوئی الفاظ آپ کو یسوع کے پاس نہیں لائیں گے۔ مسیح کے الفاظ کو استعمال کرنے کے لیے، اُسے خود ’’آپ کو آنے کے لیے مجبور‘‘ کرنا پڑتا ہے۔ آپ شادی کی دعوت میں آنے اور اُس سے لطف اندوز ہونے کے بجائے بھوک اور پیاس سے مر جائیں گے۔ ہائے، کھوئے ہوئے گنہگاروں کا پاگل پن کہ وہ اِس شاندار، مفت پیشکش میں دلچسپی نہیں رکھتے! نجات دہندہ اِس قدر مہربان اور شفیق ہے اور اِس قدر تسلسل کے ساتھ آپ سے اُس کا مفت پانی اور دودھ لینے کی التجا کر رہا ہے! آپ کس قدر بیوقوف اور ناشکرے ہو سکتے ہیں کہ اُس کی بات پر کان نہ دھریں؟ ڈاکٹر ڈبلیو۔ اے۔ کرسویل Dr. W. A. Criswell نے اِس آیت کے بارے میں کہا،

      مجھے مشرق وسطٰی میں ایک بہت بڑے شہر میں جانا یاد ہے جہاں پر وہ تھے جو سڑکوں پر جگہ جگہ پانی بیچ رہے تھے۔ اُن کی پکار کا ترجمہ کیا گیا تھا، ’’اے پیاسے شخص، پانی!‘‘ ’’آؤ، اے سب پیاسے لوگو، پانی کے پاس آؤ۔‘‘
      تاہم، اُن [پانیوں] کے بارے میں جو خُدا پیش کرتا ہے، یہاں پر دو مختلف خصوصیات ہیں۔ اوّل، خُدا جو پیش کرتا ہے وہ تسلی دیتا ہے۔ جو وہ دیتا ہے اُس میں کوئی خالی پن نہیں ہوتا ہے۔ یہ مکمل، وافر اور لبریز ہوتا ہے۔ دوئم، خُدا کہتا ہے کہ اگر خریدار کے پاس پیسے نہیں ہیں، تو پھر کوئی قیمت یا دام نہیں ہے – یہ کُلی طور پر مفت ہے (ڈبلیو۔ اے۔ کرسویل، پی ایچ۔ ڈی۔ W. A. Criswell, Ph.D.، اشعیا: ایک تفسیر Isaiah: An Exposition، ژونڈروان Zondervan، 1977، صفحہ 255)۔

تلاوت کہتی ہے، ’’آؤ، اے سب پیاسے لوگو... وہ جس کے پاس پیسے نہیں۔‘‘ کیا آپ نے کبھی چاہا کہ آپ تبدیل ہوتے؟ کیا آپ نے سوچا کہ آپ زیادہ سکون محسوس کرتے اگر بچائے جاتے؟ آپ شاید سوچ سکتے ہیں کہ آپ کو کافی پیاس نہیں لگی۔ مگر یہی وہ غلطی ہے جو کہ وہ سوچتے ہیں کہ اُن کی سزایابی اتنی نہیں ہوتی۔ ایک شخص نے مجھے ایک دعائیہ کارڈ پر ایک بات تحریر کی۔ اُس شخص نے کہا، ڈاکٹر ہائیمرز، مہربانی سے میرے لیے دعا کریں کہ میں اپنے گناہوں کی سزایابی کے تحت آؤں۔‘‘ مجھے پتا چلا کہ وہ شخص پہلے ہی گناہ کی گہری سزایابی کے تحت ہے۔ ہر مرتبہ جب میں تبلیغ کرتا ہوں وہ شخص قابل افسوس محسوس کرتا ہے۔ اُس کو مذید اور سزا یابی کی ضرورت نہیں ہوتی ہے! جی نہیں! جی نہیں! وہ پہلے ہی اِسی قدر سزایابی کے تحت اور پیاسی ہے جتنا کہ کوئی بھی جس کی میں نے نجات کے بارے میں کبھی بات کی ہے۔ اُس نے مجھ سے کہا کہ اُس کے لیے دعا کروں کہ وہ مذید اور اِس سے بھی زیادہ سزا یابی کے تحت آئے! میں نے اُس کی درخواست پر دعا نہیں کی۔ اِس کے بجائے میں نے اُس کے لیے دعا کی کہ وہ اُس سزایابی پر عمل کرے جو پہلے ہی سے اُس پر ہے – اور یسوع کے پاس آئے! آپ کیا سوچتے ہیں خُدا کا آپ کے ساتھ کیا واسطہ ہوتا ہے؟ کیا آپ توقع کرتے ہیں کہ وہ آپ کو دیوانگی کی حد تک کر دے؟ وہ ایسا نہیں کرے گا میں کہتا ہوں آپ پہلے ہی اِس قدر پیاسے اور سزایابی کے تحت ہیں کہ مذید اور پیاس اور سزایابی سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا! آپ پہلے سے ہی ضرورت سے زیادہ پیاسے ہوتے ہیں! یسوع کے پاس ابھی آئیں – اور آپ کی تمام پریشانیاں اور خوف غائب ہو جائیں گے! تلاوت کہتی ہے، ’تم آؤ، خریدو اور کھاؤ... بغیر پیسے اور بغیر قیمت کے۔‘‘

ہر وہ چیز جس کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے یسوع پہلے ہی آپ کو مہیا کر دیتا ہے! وہ آپ سے کہتا ہے، ’’آؤ، کیونکہ تمام چیزیں تیار ہیں‘‘ (لوقا14:‏17)۔ اُس کے خون کی دیگ یہاں پر آپ کوپاک صاف کرنے کے لیے ہے! کیا آپ خوش نہیں ہوتے جب آپ مجھے کہتے ہوئے سُنتے ہیں کہ اُس کا خون وہاں پر ہے، جوگنہگاروں کو دھو کر پاک صاف کرنے کے لیے انتظار کر رہا ہے؟ کیا آپ خوش نہیں ہوتے جب آپ مجھے اُس جھوٹی تعلیم کے خلاف تبلیغ کرتے ہوئے سُنتے ہیں کہ یہاں کوئی خون نہیں ہے؟ کیا آپ مسکراتے اور تالیاں نہیں بجاتے جب کرنل آر۔ بی۔ تھائیم Colonel R. B. Thieme اور جان میک آرتھر کو دُرست کرتا ہوا سُنتے ہیں؟ کیا آپ کو یہ سُن کر خوشی نہیں ہوتی کہ ’’یسوع مسیح اُس کے بیٹے کا خون ہمیں تمام گناہ سے پاک صاف کرتا ہے‘‘؟ (1 یوحنا1:‏7)۔ کیا آپ کا دِل خوشی سے لبریز نہیں ہوا تھا جب آپ نے مجھے کہتے ہوئے سُنا، ’’آج رات کو یہاں ایک تبدیلی ہوئی تھی؟‘‘ بلاشُبہ آپ کو خوشی ہوئی تھی جب دوسروں نے یسوع پر بھروسہ کرنے کے وسیلے سے سکون پایا تھا! کیوں، انسان، سوچتا ہے! آیا آپ نے خوشی محسوس کی جب دوسرے خون کے وسیلے سے پاک صاف ہوئے اور بچائے گئے – سوچیں! سوچیں آپ کیا خوشی محسوس کریں گے جب آپ خود یسوع کے پاک خون کے وسیلے سے پاک صاف کیے جائیں گے! دوسرے مسکرا رہے ہیں کیونکہ وہ اُس کے پاس ’’بغیر پیسوں اور بغیر قیمت‘‘ کے آئے تھے۔ کیا آپ اُن کے ساتھ مسکرانا پسند کریں گے؟ کیا آپ وہ کچھ خوشی محسوس کرنا چاہیں گے جو وہ محسوس کرتے ہیں؟ اگر آپ کہتے ہیں ’’جی ہاں‘‘– بالکل ایک چھوٹی سی ’’ہاں‘‘– اپنے دِل میں، تو پھر کیوں نہ یسوع کے پاس آئیں اور اُس کے وسیلے سے تسلی پائیں – ’’بغیر پیسوں اور بغیر قیمت‘‘؟ یہ مفت ہے! یہ مفت ہے! یہ مفت ہے!

اِس دُنیا میں آپ ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں
   پریشان ذہن کے لیے محض امن؛
مسیح کے پاس آئیں، اُسی پر یقین کریں،
   امن اور خوشی آپ پا لیں گے۔

ابھی کیوں نہیں؟ ابھی کیوں نہیں؟
   ابھی کیوں نہیں؟ ابھی کیوں نہیں؟
ابھی کیوں نہیں؟ ابھی کیوں نہیں؟
   ابھی کیوں نہیں یسوع کے پاس آتے؟
(’’ابھی کیوں نہیں؟ Why Not Now? ‘‘ شاعر ڈانیئل ڈبلیو۔ وھٹل
     Daniel W. Whittle‏، 1840۔1901)۔

’’آؤ اے سب پیاسے لوگو، پانی کے پاس آؤ، اور تم جن کے پاس پیسے نہیں، آؤ خریدو اور کھاؤ؛ آؤ اور بِنا نقدی اور بِنا قیمت مَے اور دودھ خریدو‘‘ (اشعیا 55:‏1).

وہ مسیح کا محبت بھرا بُلاوا آپ کے لیے ہے۔

II۔ دوئم، مسیح کی محبت بھری سرزش۔

’’جو روٹی نہیں تم اُس چیز کے لیے پیسہ کیوں خرچ کرتے ہو؟ اور جو شے سیر نہیں کرتی اُس کے واسطے محنت کیوں کرتے ہو؟‘‘ (اشعیا 55:‏2الف(۔

میں جانتا ہوں میں آپ میں سے اُن کچھ سے بات کر رہا ہوں جو کافی مدت سے روحانی طور پر بھوکے رہ چکے ہیں۔ آپ کو روٹی کی ضرورت ہے جو آپ کی جان کو تسلی دے گی۔ آپ کی تسلی پانے کے لیے چاہت رہی ہے، مگر آپ اُس کے لیے محنت کرتے رہے جو تسلی نہیں دیتا، اور کبھی بھی آپ کو تسلی نہیں دے گا۔ اب وہ کون ہیں جو ایسا کرتے ہیں؟ میں اُن کی تفصیل پیش کروں گا۔ اگر بات سمجھ میں آئے، تو سمجھ جائیں!

وہ لوگ وہ ہیں جو بیرونی مذہب کے ذریعے سے اپنی جان کو تسلی دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ گرجہ گھر عادتاً آتے ہیں۔ آپ ایک لمبی مدت سے گرجہ گھر آتے رہے ہیں۔ آپ کو بے شمار حمد و ثنا کے گیت زبانی یاد ہو گئے ہیں۔ اکثر آپ کو گیت کے ورق پر بھی دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ آپ بائبل میں سے حوالہ جلدی سے کھول لیتے ہیں۔ آپ تو شاید آیت بھی زبانی جان جاتے ہیں۔ مگر اُن میں سے کچھ بھی، خود اپنے وسیلے سے، آپ کو سکون نہیں دے سکتا اور آپ کی جان کو نہیں بچا سکتا۔ اور وہ کبھی بھی آپ کو تسلی نہیں دے سکتا اور نہ ہی بچا سکتا ہے! کبھی بھی نہیں! کبھی بھی نہیں! کبھی بھی نہیں!

آپ جانوں کو جیتنے کے لیے جاتے رہے ہیں۔ مگر آپ کی اپنی جان بچائی نہیں گئی ہے۔ آپ بار بار دعائیہ مجلس میں آتے رہے ہیں، لیکن آپ کے دِل کو تسلی نہیں ہوتی ہے۔ آپ نے خُدا کے کاموں کے لیے ہدیات دیے ہیں، مگر آپ کا اپنا دِل قابل رحم ہے۔

میں بالکل اُسی وقت جان گیا تھا کہ میں کہاں پر تھا جب میں نے بالکل پہلی مرتبہ ٹاپ لیڈی Toplady کا عظیم حمدوثنا کا گیت سُنا تھا۔ میں صرف 15 برس کا تھا۔ میں نہیں جانتا تھا کہ اِس کا مطلب کیا ہوتا ہے، مگر میں یہ جان گیا تھا کہ یہ اہم تھا۔

واہ، کیسے یہ آپ میں سے اُن کے بارے میں بتاتا ہے جو گرجہ گھر میں ہونے والی تمام عبادات کے ساتھ مخلص ہیں – لیکن ابھی تک کھوئے ہوئے ہیں۔ یہ دوسرا بند ہے۔ یہ کہتا ہے،

نا ہی تو میرے ہاتھوں کی جفاکشی
   تیری شریعت کے تقاضوں کو پورا کر سکتی ہے؛
کیا میرے جوش کو عارضی سکون میسر نہیں ہوگا،
   کیا میرے آنسو ہمیشہ ہی بہتے رہے گے،
سب اِس لیے کیونکہ گناہ کا کفارہ نہیں ہوگا،
   تجھے بچانا چاہیے، اور تنہا تجھے ہی۔
(’’زمانوں کی چٹان Rock of Ages‘‘ شاعر اگستس ایم۔ ٹاپلیڈی
     Augustus M. Toplady‏، 1740۔1778)۔

یہ ایک شرم کی بات ہے کہ ’’ترقی کرتے ہوئے‘‘ گرجہ گھروں نے حمد و ثنا کی کتابوں کو نکال باہر کیا جن میں اِس جیسے عظیم شاندار حمد و ثنا کے گیت ہیں۔ کوئی بھی کوائر کا ’’جدید‘‘ گیت اِس موضوع پر اِس گیت کی طرح دِل سے بات نہیں کرتا، جیسے یہ حمد و ثنا کا گیت کرتا ہے،

نا ہی تو میرے ہاتھوں کی جفاکشی
   تیری شریعت کے تقاضوں کو پورا کر سکتی ہے؛
کیا میرے جوش کو عارضی سکون میسر نہیں ہوگا،
   کیا میرے آنسو ہمیشہ ہی بہتے رہے گے،
سب اِس لیے کیونکہ گناہ کا کفارہ نہیں ہوگا،
   تجھے بچانا چاہیے، اور تنہا تجھے ہی۔

میرے ہاتھ میں ایسا کچھ بھی نہیں جو میں لاتا،
   محض تیری صلیب ہے جس سے میں چمٹا ہوں؛
ننگا، تیرے پاس لباس کے لیے آتا ہوں،
   بے بس، تیری طرف فضل کے لیے نظر اُٹھاتا ہوں:
غلیظ ہوں، میں تیرے چشمے کی جانب بھاگتا ہوں،
   اے نجات دہندہ مجھے دھو ڈال، ورنہ میں مر جاؤں گا!
(’’زمانوں کی چٹان Rock of Ages‘‘ شاعر اگستس ایم۔ ٹاپلیڈی
     Augustus M. Toplady‏، 1740۔1778)۔

نجات دہندہ کی نرم سرزش کو سُنیں، ’’[کیوں] جو روٹی نہیں تم اُس چیز کے لیے پیسہ خرچ کرتے ہو؟ اور جو شے سیر نہیں کرتی اُس کے واسطے محنت کیوں کرتے ہو؟‘‘ (اشعیا 55:‏2)۔ کوئی شے نہیں جس کے واسطے آپ محنت کرتے ہیں، کوئی شے نہیں جس کے لیے آپ پیسہ خرچ کرتے ہیں، کوئی شے نہیں جو آپ خرید سکتے ہوں – اِن میں سے کوئی بھی کبھی بھی آپ کی جان کی گہری روحانی آرزو کوتسلی نہیں دے سکتی۔ میرے خیال میں آپ یہ پہلے سے ہی جانتے ہیں، کیا آپ نہیں جانتے؟ تب، کیوں نہ اِس طرح سے تسلی پانے کی کوشش کو چھوڑ دیا جائے؟ کیوں نہ سادگی سے یسوع کے پاس آیا جائے؟

III۔ سوئم، یسوع کا محبت بھرا حکم۔

’’ سُنو، میری بات غور سے سُنو، اور جو چیز اچھی ہے وہی کھاؤ، اور تمہاری جان لذیذ کھانوں کے مزے لے گی‘‘ (اشعیا 55:‏2ب(۔

وہ محبت بھرا حکم انتہائی سادہ ہے – ’’سنوHearken۔‘‘ اِس کا مطلب صرف ’’سننا‘‘ ہوتا ہے۔ اوہ، مگر صرف یہی نہیں ہے جو وہ کہتا ہے! اِس سے اگلا لفظ بھی اتنا ہی اہم ہے – ’’غور سےdiligently‘‘– ’’غور سے سنو‘‘۔ میں بائبل کے ہر لفظ کے خُدائی الہام میں یقین کرتا ہوں۔ اِس کی عبرانی اور یونانی تلاوت الہام کے ذریعے سے خُدا کے وسیلے سے، لفظ بہ لفظ، انبیا اور رسولوں کو دی گئی تھی۔ وہ ’’تمام و کمال زبانی الہام‘‘ ہے، جس پر ماضی کے تمام عظیم مبلغین نے یقین کیا۔ یہاں پر خُدا ہمیں دو الفاظ پیش کرتا ہے، ’’سنو‘‘ اور ’’غور سے‘‘۔ عبرانی لفظ جس نے ’’غور سے‘‘ کا ترجمہ کیا وہ لفظ ’’قشاب qashab‘‘ سے ہے جس کا مطلب ’’زیادہ دھیان دینا،‘‘ زیادہ توجہ دینا (سٹرانگ Strong) ہے۔ ’’غور سے سنو‘‘– زیادہ توجہ کے ساتھ سنو – نبی کے لیے نہیں، مگر جیسا کہ ڈاکٹر گِل نے کہا، ’’خُداوند کے لیے۔‘‘

جب اُس کے محبت بھرے حکم کی تکمیل ہوتی ہے تو آپ بچائے جانے سے زیادہ دور نہیں ہوتے ہیں۔ آپ پوچھتے ہیں۔ ’’لیکن کیا ہر کوئی خُدا کے کلام کی تبلیغ نہیں سُنتا؟‘‘ جی ہاں، ایک طرح سے سوچا جائے تو وہ سُنتے ہیں، لیکن ’’غور سے‘‘– زیادہ دھیان کے ساتھ نہیں۔ یہ میرا تجربہ رہا ہے، جب میں جماعت میں کسی کو اِس طرح سے سُنتے ہوئے دیکھتا ہوں، تو پتا چلتا ہے کہ وہ اُس واعظ کو سُننے سے تبدیل ہو چکے ہیں۔

میں نے اکثر کسی ایک کو اپنی طرف ’’غور سے‘‘ دیکھتا ہوا پایا ہے جب میں تبلیغ کرتا ہوں۔ کچھ ہی دیر بعد تقریباً یوں لگتا ہے کہ عبادت میں ہم ہی دونوں لوگ تھے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں، کہ ایسے ہی لوگ تقریباً ہمیشہ اُس عبادت میں بچائے جاتے ہیں۔ وہ واقعی میں واعظ کے فوراً بعد یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں۔ وہ بچائے جاتے ہیں کیونکہ اُنہوں نے ’’غور سے‘‘ سنا۔

’’سُنو، میری بات غور سے سُنو، اور جو چیز اچھی ہے وہی کھاؤ، اور تمہاری جان لذیذ کھانوں کے مزے لے گی – میری بات احتیاط سے سُنو، اور جو چیز اچھی ہے وہی کھاؤ، اور میری فراوانی میں مزے لو‘‘ (اشعیا 55:‏2ب(۔

اگر آپ خُدا کے کلام کی تبلیغ کو اِسی طرح سے سُنیں، خود اپنی سوچوں کے بارے میں سوچنے کے بجائے، آپ جلد ہی یسوع پر بھروسہ کریں گے اور آپ کی جان ’’خود ہی مزے‘‘ میں اُس کی زرخیز فراوانی میں رہے گی! اِس لیے یسوع آپ کو حکم دیتا ہے، ناصرف خُدا کے کلام کو غور سے سُننے کے لیے، بلکہ کھانے کے لیے بھی، یعنی کہ، خوشخبری کو اپنی انتہائی جان میں قبول کرنے کے لیے۔ اگلی آیت میں یسوع کہتا ہے، ’’کان لگاؤ، اور میرے پاس آؤ: سنو، اور تمہاری جان زندہ رہے گی‘‘ (اشعیا55:‏3الف)۔ ایسے سنو جیسے کہ آپ کی اِس انتہائی زندگی کا انحصار اِسی پر ہے – اور یسوع کے پاس آئیں! آپ کی جان زندہ رہے گی! آپ بچا لیے جائیں گے! آپ ایک نیا جنم لے لیں گے! آپ مُردوں میں سے زندہ ہو جائیں گے! ’’تمہارے قصوروں اور گناہوں کی وجہ سے تمہارا حال مُردوں کا سا تھا‘‘ (افسیوں2:‏1)۔ خُدا کی ستائش ہو! یہی ایک حقیقی تبدیلی ہوتی ہے!

IV۔ چہارم، مسیح کی محبت بھری حوصلہ افزائی۔

’’… تمہاری جان زندہ رہے؛ اور میں تم سے ایک ابدی عہد باندھوں گا، یعنی تمہیں وہ سچی نعمتیں بخشوں گا جن کا وعدہ داؤد سے کیا تھا‘‘ (اشعیا55:‏3ب).

آپ شاید خوفزدہ ہو سکتے ہیں کہ آپ کبھی بھی بچائے نہیں جائیں گے، کہ آپ مایوسی ہی میں مر جائیں گے۔ لیکن اگر آپ خوشخبری کو غور سے سُنتے ہیں، اور یسوع کے پاس آتے ہیں تو آپ زندہ رہیں گے۔ آپ روحانی موت کی حالت میں نہیں چلے جائیں گے! نہیں! نہیں! آپ زندہ رہیں گے – اور آپ خُدا کی بادشاہی میں ہمیشہ کے لیے زندہ رہیں گے!

خُدا کا شکر ہو کہ یسوع کہنا جاری رکھتا ہے! ’’میں تم سے ایک ابدی عہد باندھوں گا، یعنی تمہیں وہ سچی نعمتیں بخشوں گا جن کا وعدہ داؤد سے کیا تھا۔‘‘ جب آپ بچائے جاتے ہیں، تو آپ کو یسوع کے ساتھ ایک ’’ابدی عہد‘‘بندھ جاتا ہے۔ جب آپ اُس عہد میں ہوتے ہیں، تو آپ اِس میں سے نہیں نکل سکتے! وہ آخر بات جو داؤد نے کہی تھی وہ تھی ’’... اُس نے میرے ساتھ ایک ابدی عہد باندھا ہے... وہ میری نجات کی تکمیل ہے، اور میری ہر تمنا کی تکمیل ہے‘‘ (2 سیموئیل23:‏5)۔ یہ دائمی عہد ہے جس کا خُدا نے ہر اُس گنہگار کے ساتھ کرنے کا وعدہ کیا جو یسوع کے پاس آتا اور اُس پر بھروسہ کرتا ہے!

میں دعا کرتا ہوں کہ آپ غور سے سُنیں، اور بالکل ابھی یسوع کے پاس آئیں، آج ہی رات! اُس کا خون آپ کے گناہوں کو پاک صاف کر دے گا، اور آپ ہمیشہ کے لیے بچا لیے جائیں گے، خُدا کے بیٹے کے ساتھ ایک دائمی عہد میں! آمین اور آمین۔

اگر آپ یسوع پر بھروسہ کرنے کے بارے میں ہمارے ساتھ بات کرنا چاہیں، تو مہربانی سے اپنی نشست ابھی چھوڑیں اور تفتیشی کمرے میں چلے جائیں۔ ڈاکٹر چعین Dr. Chan، مہربانی سے دعا کریں کہ آج رات کوئی نہ کوئی یسوع پر بھروسہ کرے گا۔ آمین۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھومی Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: اشعیا 55:‏1۔3 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
نے گایا تھا: ’’آؤ! ہر کوئی جو پیاسا ہے Ho! Every One That is Thirsty‘‘
(شاعر لوسی جے۔ رائیڈر Lucy J. Rider‏ ، 1849۔1922)۔

لُبِ لُباب

کھوئے ہوئے گنہگاروں کے لیے محبت بھری صلاح

LOVING ADVICE TO LOST SINNERS

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’آؤ اے سب پیاسے لوگو، پانی کے پاس آؤ، اور تم جن کے پاس پیسے نہیں، آؤ خریدو اور کھاؤ؛ آؤ اور بِنا نقدی اور بِنا قیمت مَے اور دودھ خریدو۔ جو روٹی نہیں تم اُس چیز کے لیے پیسہ کیوں خرچ کرتے ہو؟ اور جو شے سیر نہیں کرتی اُس کے واسطے محنت کیوں کرتے ہو؟ سُنو، میری بات غور سے سُنو، اور جو چیز اچھی ہے وہی کھاؤ، اور تمہاری جان لذیذ کھانوں کے مزے لے گی۔ کان لگاؤ اور میرے پاس آؤ: میری سُنو تاکہ تمہاری جان زندہ رہے؛ اور میں تم سے ایک ابدی عہد باندھوں گا، یعنی تمہیں وہ سچی نعمتیں بخشوں گا جن کا وعدہ داؤد سے کیا تھا‘‘ (اشعیا55:‏1۔3)

I.   اوّل، مسیح کا محبت بھرا بُلاوا، اشعیا55:‏1؛ لوقا14:‏17؛ 1یوحنا1:‏7 .

II.  دوئم، مسیح کی محبت بھری سرزش، اشعیا55:‏2الف.

III. سوئم، مسیح کا محبت بھرا حکم، اشعیا55:‏2ب، 55:‏3الف؛ افسیوں2:‏1 .

IV. چہارم، مسیح کی محبت بھری حوصلہ افزائی، اشعیا55:‏3ب؛ 2 سیموئیل23:‏5 .