Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

خُدا کے بیٹے کے ساتھ آگ میں سے گزرنا

WALKING THROUGH THE FIRE WITH THE SON OF GOD!
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی صبح، 29 دسمبر، 2013
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Morning, December 29, 2013

’’اُس نے جواب دیا اور کہا، دیکھو، میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ چار اشخاص آگ کے بیچ میں کھلے ہُوئے ٹہل رہے ہیں اور اُنہیں کچھ بھی ضرر نہیں پہنچا۔ اور چوتھا معبودوں کے بیٹے کی مانند نظر آرہا ہے‘‘ (دانی ایل 3:25).

میں اِس واعظ کو غلط طریقے سے شروع کروں گا۔ ہمیں سیمنری میں تعلیم دی گئی تھی کہ واعظ کے آغاز میں، لوگوں کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ ڈرامائی پیش کیا کریں۔ لیکن میں فنِ تبلیغ کے تمام اصول توڑنے جا رہا ہوں اور آپ کو علمِ تفسیر میں درس دوں گا۔ فن تبلیغ اور علم تفسیر – آپ اِن الفاظ کو نہیں جانتے اِس لیے، آپ کو بیزار کرنے کے خطرے پر، میں اِن کے معنی واضح کروں گا۔ علم تبلیغ منادی کے مطالعہ کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ واعظ کی تیاری اور ادائیگی کا مطالعہ ہے۔ علمِ تفسیر بائبل کیسے تشریح پیش کرنی ہے اُس کا مطالعہ ہے – کلام پاک کی تشریح کرنے کے اصول۔ ڈاکٹر ایم۔ آر۔ ڈیحان Dr. M. R. DeHaan (1891۔1965) نے علم تفسیر کے یہ تین اصول پیش کیے:

(1) سارے کلام مقدس کی ایک بنیادی تشریح ہوتی ہے۔
(2) سارے کلام مقدس کے بہت سے عملی اطلاق ہوتے ہیں۔
(3) زیادہ تر کلام مقدس کے حوالوں میں انبیانہ وحی بھی ہوتی ہے۔
(ایم۔ آر۔ ڈیحان، ایم۔ ڈی۔ M. R. DeHaan, M.D.، دانی ایل نبی Daniel the Prophet،
کریگل پبلیکیشنز Kregel Publications، دوبارہ اشاعت 1995، صفحہ 73)۔

میں ڈاکٹر ڈیحان کے بائبل کی تشریح کے علم تفسیر کے تین اصول اِس واعظ کے خاکے کے لیے استعمال کروں گا۔

I۔ اوّل، سارے کلام مقدس کی ایک بنیادی تشریح ہوتی ہے۔

نبوکدنصر بابل کا بادشاہ تھا۔ مسیح کی پیدائش سے پہلے چھٹی صدی میں نبوکدنصر نے اپنی فوجوں کو یروشلم پر محاصرہ کرنے کے لیے بھیجا۔ اُس کے سپاہیوں نے یہوداہ کے بادشاہ کو جنگی قیدی بنایا اور اُسے اپنے مادرِوطن کے لیے بھیج دیا۔ اُنہوں نے یہودیوں کی ہیکل میں لوٹ مار کی اور معبودوں کے گھر کے ظروف لیکر واپس بابل چلے گئے۔ بادشاہ نے اپنی فوجوں کو یہ بھی حکم دیا کہ زیادہ سے زیادہ یہودیوں کو غلاموں کے طور پر بابل کی اسیری میں لے لیں۔ مگر نبوکدنصر نے اپنے ملازم اشپیناز کو ہدایت کی کہ وہ باخبر اور بہترین نوجوان لوگوں کو لے اور اُنہیں کُسدیوں کی زبان اور بابلی سائنس کی تربیت دے، تاکہ وہ بادشاہ کے محل میں اُس کے خاص ملازم میں شامل ہو سکیں۔ اِن چار لوگوں کا نام دانی ایل، شدرک، میشک، اور عبدنجو رکھا گیا۔ خُدا نے اِن چار نوجوان یہودیوں کو ایک مخصوص طریقے سے برکت سے نوازا تھا۔ جب نبوکدنصر بادشاہ نے اُن سے گفتگو کی تو،

’’اُس نے اُنہیں اپنے سارے ملک کے تمام جادوگروں اور ساحروں سے دس گُنا بہتر پایا‘‘ (دانی ایل 1:20).

بادشاہ نے اُن کے فیصلوں پر بھروسہ کرنا سیکھا اور اُن پر بطور مُشیر انحصار کرنا سیکھا۔ درحقیقت، بادشاہ نے دانی ایل کو اپنی سلطنت کا والی بنایا، جو سارے بابل پر حکمران تھا، بادشاہ کی غیرموجودگی میں سلطنت سنبھالنے والا۔ دانی ایل کی ہی سربراہی میں بادشاہ نے شدرک، میشک اور عبدنجو کو حکومت میں اعلٰی ملازمت بخشی۔

اب بادشاہ نے سونے کی ایک بہت بڑی مورت بنائی جو نوے فٹ اُونچی تھی، اور اُسے لوگوں کے درمیان پرستش کے لیے نصب کیا۔ بابل کے تمام سربراہ ایک مخصوص دِن پر وہاں آتے تھے۔ شاہی نقیب نے بُلند آواز سے پکار کر اِعلان کیا کہ ہر کوئی جو بُت کے سامنے سجدہ ریز نہیں ہوگا اور پرستش نہیں کرے گا اُس کو ’’دہکتی ہوئی بھٹی میں جھونک دیا جائے گا‘‘ (دانی ایل 3:11)۔ شدرک، میشک اور عبدنجوخُداوند خُدا، اسرائیل کے خُدا یہوواہ کی پرستش کرتے تھے۔ اِس لیے اُنہوں نے بادشاہ کے بُت کے سامنے سجدہ نہیں کیا۔

کسدیوں کے نجومی پہلے ہی یہودیوں سے خار کھاتے تھے۔ اِس لیے وہ بادشاہ کے پاس گئے اور کہا،

’’اِن لوگوں نے، اے بادشاہ، تیری تعظیم نہیں کی۔ وہ نہ تیرے معبودوں کی عبادت کرتے ہیں اور نہ ہی اس سونے کی مورت کو سجدہ کرتے ہیں جسے تُو نے نصب کیا ہے‘‘ (دانی ایل 3:12).

بادشاہ نبوکدنصر غصے سے آگ بگولا ہو گیا۔ اُس نے ناراضگی سے شدرک، میشک اور عبدنجو کو بُلوایا۔ اُس نے اُنہیں کہا کہ اگر وہ اِس بُت کو سجدہ نہیں کریں گے تو وہ اُنہیں دہکتی ہوئی بھٹی میں جھونک دے گا۔ بادشاہ کے لیے اُن کا جواب اعلٰی درجے کا تھا۔ ہمارے مُناد مسٹر منسیا Mr. Mencia جانتے ہیں کہ مجھے اُن کا جواب کس قدر پسند ہے، اِس لیے اُنہوں نے اُن کے الفاظ کے ساتھ پیتل کی ایک یادگار بنا دی، جو یہاں گرجہ گھرپر میرے دفتر کی میز پر کئی سالوں تک پڑی رہی۔ اُنہوں نے کہا،

’’اگر ہمیں دہکتی ہُوئی بھٹّی میں پھینک دیا گیا تو جس خدا کی ہم عبادت کرتے ہیں وہ ہمیں اس سے بچانے کی قدرت رکھتا ہے اور اے بادشاہ وہ ہمیں تیرے ہاتھ سے چھُڑائے گا۔ اور اگر وہ نہ بھی بچائے تو بھی اے بادشاہ ہم تجھے جتا دیتے ہیں کہ ہم تیرے معبودوں کی عبادت نہ کریں گے، نہ اس مورت کو سجدہ کریں گے جسے تُو نے نصب کیا ہے‘‘ (دانی ایل 3:17،18).

ہمارا خُدا ہمیں نجات دلا سکتا ہے، لیکن اگر ایسا نہیں بھی ہوتا تب بھی ہم تیرے بُت کی پرستش نہیں کرتے!

بادشاہ اُن پر اِس طرح سے جواب دینے پر بھڑک اُٹھا۔ اُس نے اپنے خادموں سے بھٹی کو معمول سے اور بھی زیادہ گرم کروایا۔ اُس نے اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ اِن تینوں یہودیوں کو لے جائیں اور اِنہیں دہکتی ہوئی آگ میں جھونک دیں۔ آخر کار بادشاہ نے بھٹی میں دیکھا۔ جو کچھ اُس نے دیکھا اُس پر وہ بہت متعجب ہوا! اُس نے کہا،

’’دیکھو، میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ چار اشخاص آگ کے بیچ میں کھلے ہُوئے ٹہل رہے ہیں اور اُنہیں کچھ بھی ضرر نہیں پہنچا۔ اور چوتھا معبودوں کے بیٹے کی مانند نظر آرہا ہے‘‘ (دانی ایل 3:25).

بادشاہ نے اُنہیں بھٹی میں سے باہر نکالا۔ اُس نے اُن کے خُدا، اسرائیل کے خُدا کی تمجید کی۔ اُس نے کہا کہ خُدا نے ’’اپنے فرشتے کو بھیج کر اپنے بندوں کو چُھڑایا جنہوں نے اُس پر بھروسہ کیا‘‘ (دانی ایل 3:28)۔ اِس کے علاوہ، نبوکدنصر نے اِن تینوں لوگوں کو اُس کی پرانی ملازمت پر بحال کر دیا۔ بادشاہ نے یہ بھی حکم نافذ کیا کہ کوئی بھی اسرائیل کے خُدا کے خلاف بات نہیں کرے گا، اور اُس نے کہا، ’’کوئی اور معبود اِس طرح سے بچا نہیں سکتا‘‘ (دانی ایل 3:29)۔

یہ اِن آیات کی ایک بنیادی تشریح ہے۔ لیکن اِس کے علاوہ بھی ہے!

II۔ دوئم، سارے کلام مقدس کے بہت سے عملی اِطلاق ہوتے ہیں۔

’’ایک تشریح، لیکن بہت سے اِطلاق‘‘ – یہ علم تفسیر کا اصول ہے – بائبل کو سمجھانے کی سائنس۔ میں اِس واقعے کے کچھ اہم اِطلاق کا سوچ سکتا ہوں۔

پہلا اِطلاق، بلاشُبہ، دوسرے یہودیوں کے لیے تھا جن کو بابل میں جلا وطن کیا گیا تھا۔ اُن کو اُن کے ارد گرد کی کافرانہ تہذیب میں گُھلنے ملنے، ڈھلنے کے لیے آزمائش میں ڈالا گیا، تاکہ خُدا کے لوگ ہونا ترک کر دیں۔ دانی ایل کا شیروں کے غار میں ہونے کا واقعہ، اور تین عبرانیوں کا دہکتی ہوئی بھٹی میں ہونے کا واقعہ، بابل کی اسیری میں یہودیوں کو سبق دینے کے لیے پہلے پیش کیے گئے تاکہ وہ اپنی میراث اور اپنے ایمان کو نہ چھوڑیں۔

لیکن یہ واقعہ مسیحیوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ ہم اپنے انجیلی بشارت کے گرجہ گھروں میں بڑھتے ہوئے اِرتداد کے زمانے میں جی رہے ہیں۔ میں خود اپنی دوران زندگی میں دیکھ چکا ہوں، جیسا کہ ہمارے گرجہ گھر اپنی وسط ہفتہ کے دعائیہ عبادات چھوڑ چکے ہیں، اور اپنی شام کی عبادتیں بند کر چکے ہیں۔ میں انجیلی بشارت کی تبلیغ دیکھ چکا ہوں، اصل میں کسی بھی قسم کی حقیقی تبلیغ، تقریباً ہمارے تمام گرجہ گھروں سے غائب ہو چکی ہے۔ یہاں تک کہ ہمارے بنیادی گرجہ گھروں میں، لوگ واعظوں کی تبلیغ کے بجائے ہلکا پُھلکا بائبل کا مطالعہ پیش کر دیتے ہیں۔ میں دیکھ چکا ہوں جب گرجہ گھروں نے حمدوثنا کے گیتوں کی کتابوں اور ہمارے ایمان کے عظیم حمد و ثنا کے گیتوں کو گرجہ گھروں سے باہر پھینکا۔ میں اُنہیں بے تاثر کورسسز کو لاتے ہوئے دیکھ چکا ہوں جو روح کی غذا نہیں بنتے۔ میں پادریوں کو اپنی ٹائیاں پھینک کر منبروں پر سپورٹس شرٹس پہنے ہوئے دیکھ چکا ہوں، اور لوگوں کو اُنہیں اُن کے پہلے نام سے بُلانے کے لیے کہتا ہوا دیکھ چکا ہوں۔ واعظ گاہ کی قوت اور وقار ماضی کی ایک بات بن چکی ہے۔ میں اُنہیں اپنے نوجوان لوگوں کو گرجہ گھر میں آوارہ گردی کرنے دیتا ہوا دیکھ چکا ہوں، لڑکے ٹی شرٹس میں، اور لڑکیاں منی سکرٹس میں۔ ہمارے گرجہ گھروں میں نوجوان لوگ بنیادی بپتسمہ یافتہ ہونے کے بجائے دلال، طوائفیں اور نشے باز زیادہ لگتے ہیں! ہمیں ڈھالا جا رہا ہے۔ ہمیں دُنیا نگلتی جا رہی ہے۔ ہم اِس قدر زیادہ دُنیا کی مانند بنتے جا رہے ہیں کہ آپ ایک انجیلی بشارت والے اور ایک کافر کے درمیان فرق نہیں بتا سکتے ہیں! جی ہاں، یہ اِسی قدر بُرا ہے! دانی ایل کی کتاب میں تین عبرانی ہمیں کہتے ہیں، ’’ہم ڈھلنے والے نہیں ہیں۔ ہم دُنیا کے ساتھ کام کریں گے، اور دُنیا کے ساتھ ہی سکول جائیں گے، اور دُنیا کے ساتھ مُہذب رہیں گے۔ لیکن ہم صرف اتنی ہی دور تک جائیں گے – اور اس سے آگے نہیں – چاہے اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے!‘‘

’’جس خدا کی ہم عبادت کرتے ہیں وہ ہمیں اس سے بچانے کی قدرت رکھتا ہے...اور اگر وہ نہ بھی بچائے تو بھی اے بادشاہ ہم تجھے جتا دیتے ہیں کہ ہم تیرے معبودوں کی عبادت نہ کریں گے، نہ اس مورت کو سجدہ کریں گے جسے تُو نے نصب کیا ہے‘‘ (دانی ایل 3:17،18).

ہم جب بھی بائبل پر حملہ ہوتا ہے ڈٹے رہیں گے اور دفاع کریں گے۔ ہم کالج کے پروفیسروں کو جواب دیں گے جو ہمارے حلق میں اِرتقاء اور دہریت کو ٹھونسنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم روز پریڈ Rose Parade میں شرکت نہیں کریں گے، نا ہی ہم اِس کو 5 منٹ کے لیے بھی دیکھیں گے جب تک وہ اِس کے فلوٹوں floats [ماڈلوں کی نمائشی گاڑیاں] میں سے ایک پر بھی مسیحیت کے خلاف مقصداً نشرواشاعت کرتے ہیں۔ ہم دوبارہ کبھی بھی روز پریڈ نہیں دیکھیں گے جب تک کہ وہ ایسے فلوٹ دکھاتے رہیں گے جو ہمارے ایمان کی بائبل کی بنیادی باتوں کو مسترد کرتے رہیں گے اور اُن پر حملہ کرتے رہیں گے! اگر وہ ہمیں مصیبت میں ڈال دیتے ہیں – تو پھر ایسا ہو جانے دیں!

’’اور اگر وہ نہ بھی بچائے تو بھی اے بادشاہ ہم تجھے جتا دیتے ہیں کہ ہم تیرے معبودوں کی عبادت نہ کریں گے، نہ اس مورت کو سجدہ کریں گے جسے تُو نے نصب کیا ہے‘‘ (دانی ایل 3:18).

اور ہم کھوئی ہوئی دُنیا کو کہتے ہیں، ’’ہم تمہارے سکول میں ناچ گانے میں شرکت نہیں کریں گے! ہم تمہارے برتن میں سے نشے والی سگریٹ [شیشہ پینا] نہیں پیئیں گے، چاہے اگر وہ قانونی بھی کیوں نہ ہو! ہم تمہاری فحشانی پر نظر نہیں ڈالیں گے! ہم تمہاری مثال نہیں اپنائیں گے اور اپنے بچوں کو نہیں گِرائیں گے! ہم تمہاری پارٹیوں میں جانے کے لیے اپنے گرجہ گھر جانا نہیں چھوڑیں گے! کبھی بھی نہیں! کبھی بھی نہیں! کبھی بھی نہیں! ہم یہ کام کبھی بھی نہیں کریں گے!‘‘

’’جس خدا کی ہم عبادت کرتے ہیں وہ ہمیں اس سے بچانے کی قدرت رکھتا ہے...اور اگر وہ نہ بھی بچائے تو بھی اے بادشاہ ہم تجھے جتا دیتے ہیں کہ ہم تیرے معبودوں کی عبادت نہ کریں گے، نہ [تیری] اس مورت کو سجدہ کریں گے جسے تُو نے نصب کیا ہے!‘‘

کبھی بھی نہیں! کبھی بھی نہیں! کبھی بھی نہیں! کبھی بھی نہیں! کبھی بھی نہیں! کبھی بھی نہیں!

ہمارے آباؤ اِجداد کا ایمان! اب بھی زندہ ہے
   قیدخانے، آگ اور تلوار کے باوجود:
اوہ ہمارے دِل خوشی کے ساتھ کیسی تیزی سے دھڑکتے ہیں
   جب کبھی بھی ہم وہ جلالی لفظ سُنتے ہیں!
ہمارے آباؤ اِجداد کا ایمان، مقدس ایمان!
   ہم تیرے ساتھ مرتے دَم تک سچے رہیں گے!
(’’ہمارے آباؤ اِجداد کا ایمان Faith of Our Fathers‘‘ شاعر فریڈرِیک ڈبلیو۔ فیبر
      Frederick W. Faber، 1814۔1863).

ہم خُدا کے بیٹے کے ساتھ اُس دہکتی ہوئی بھٹی میں سے گزر جائیں گے! ہم اُس آگ میں سے گزر جائیں گے چاہے اگر خُدا ہمیں اُس میں جلنے بھی دے! ہم تمہارے جنس، فحاشی، منشیات اور مادہ پرستی کے خُداؤں کے سامنے سجدہ نہیں کریں گے۔ ہم خُدا کے بیٹے کے ساتھ دہکتی ہوئی بھٹی میں سے گزر جائیں گے!

ہمارے آباؤ اِجداد کا ایمان، مقدس ایمان!
      ہم تیرے ساتھ مرتے دَم تک سچے رہیں گے!

تب، بھی، اُن مسیحیوں کے لیے جو بہت بھاری آزمائشوں میں سے گزر رہے ہیں یہاں پر ایک اِطلاق ہوتا ہے۔ کسی کو بھی آپ کو یہ مت کہنے دیجیے کہ ایک سچے مسیحی کی زندگی ہمیشہ آسان ہوتی ہے۔ مسیح نے ہمیں بتایا،

’’اگر کوئی میری پیروی کرنا چاہتا ہے تو اُس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی خودی کا اِنکار کرے اور اپنی صلیب اُٹھائے اور میرے پچھے ہولے‘‘ (متی 16:24).

اور پولوس رسول نے کہا، ’’کہ خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا لازم ہے‘‘ (اعمال14:22)۔ اگر آپ مسیح کے حقیقی شاگرد ہیں، تو آپ بہت سی آزمائشوں سے گزریں گے۔ لیکن یسوع نے کہا،

’’مبارک ہو تُم جب لوگ تمہیں میرے سبب سے لعن طعن کریں اور ستائیں اور طرح طرح کی بُری باتیں تمہارے بارے میں ناحق کہیں۔ تُم خوش ہونا اور جشن منانا کیونکہ آسمان پر تمہارا اجر بڑا ہے۔ اِس لیے کہ لوگوں نے پرانے زمانے کے نبیوں کو اِسی طرح ستایا تھا‘‘ (متی 5:11۔12).

چاہے آپ کیسی ہی آزمائشوں اور مصیبتوں سے گزرتے ہیں، یسوع کہتا ہے، ’’میں تجھ سے ہرگز دستبردار نہ ہوں گا، اور تجھے کبھی نہ چھوڑوں گا‘‘ (عبرانیوں13:5)۔ یاد رکھیں کہ اُس دہکتی ہوئی بھٹی میں اُن چار عبرانیوں کے ساتھ وہاں پر ایک چوتھی ہستی بھی تھی، ’’اور چوتھا معبودوں کے بیٹے کی مانند نظر آ رہا تھا‘‘ (دانی ایل 3:25)۔ یسوع جو خُدا کا بیٹا ہے، وہ اُن کے ساتھ اُس آگ کی بھٹی میں تھا! یسوع نے، اپنی قبل از متجسم حالت میں، اُنہیں نقصان پہنچائے بغیر اُس آگ میں سے گزارا تھا۔ اُس پر بھروسہ کریں، اور وہ آپ کو اِس دُنیا کی دہکتی ہوئی آزمائشوں میں سے حفاظت کے ساتھ لے جائے گا۔ ہمارے ایمان کا ایک عظیم حمد و ثنا کا گیت اِن لفظوں کو یسوع کے منہ سے نکالتا ہے، اور دُرست نکالتا ہے!

جب شدید آزمائیشوں کے راستے سے تو گزرے گا،
   میرا فضل مکمل طور پر تیری ڈھال ہوگا؛
کہ شعلے تجھے نقصان نہیں پہنچائیں؛ میں نے واحد تدبیر کی ہے
   تیری گندگی کو ہڑپنے کے لیے، اور تیرے سونے کو کُندن بننے کے لیے۔‘‘
(کیسی مضبوط ایک بنیاد How Firm a Foundation،‘‘ انجان شاعر کی جانب سے)۔

لیکن ڈاکٹر ڈیحان نے ایک اور علم تفسیر کا نقطہ پیش کیا۔

III۔ سوئم، زیادہ تر کلام مقدس کے حوالوں میں انبیانہ وحی بھی ہوتی ہے۔

ڈاکٹر ڈیحان نے دُرست کہا تھا کہ ’’وہ تین نوجوان عبرانی غیر قوموں کے درمیان اسرائیل کی ایک تصویر ہیں۔ ستائے جانے اور مصیبیتوں کی بھٹی میں جھونکے جانے پر اُنہیں تمام انسانی معیاروں کے مطابق ختم ہو جانا چاہیے، لیکن معجزانہ طور پر وہ محفوظ ہیں، یہاں تک کہ نسل پرستی [anti-Semitism] اور ایذارسانیوں کے خوفناک بھٹی میں بھی، کیونکہ وہ خُدا کے عہد کے لوگ ہیں اور آخرکار قوموں کے درمیان شاندار طریقے سے چُھڑائیں جائیں گے اور اعلٰی و ارفع ٹھہرائے جائیں گے‘‘ (ڈیحان DeHaan، ibid.، صفحات73۔74)۔

ہر غیر قوم نے کسی نہ کسی موقع پر یہودیوں کو ستایا ہے۔ مصر، بابل، یونان، روم، سپین، فرانس، روس اور جرمنی – اِن میں سے ہر ایک نے یہودیوں کو ستایا ہوا ہے، اور اُنہیں ختم کرنے کی کوشش کی ہوئی ہے۔ لیکن یہ تمام کے تمام ناکام ہو چکے ہیں کیونکہ اسرائیل خُدا کی ہمیشہ قائم رہنے والی قوم ہے! خُدا ہمیشہ سے ہی مصیبتوں کی بھٹی میں اسرائیل کے ساتھ رہا ہے، اور خُدا اب اُنہیں ناکام نہیں کرے گا! آپ نے دیکھا، خُدا نے ابراہام کے ساتھ ایک عہد باندھا تھا جس کو توڑا نہیں جا سکتا۔ خُدا نے بزرگ کو بتایا تھا کہ کعنان کی سرزمین یہودیوں کو ہمیشہ کے لیے دے دی جائے گی!

’’اُسی روز خداوند نے ابرام کے ساتھ عہد باندھا اور کہا: میں نے دریائے مصر سے لے کر بڑے دریا یعنی دریائے فرات تک کی زمین تیری نسل کو دے دی ہے‘‘ (پیدائش 15:18).

’’اور میں تجھے اور تیرے بعد تیری نسل کو کنعان کا سارا ملک جس میں اب تُو پردیسی ہے ایک دائمی میراث کے طور پر بخشوں گا اور میں اُن کا خدا ہوں گا‘‘ (پیدائش 17:8).

زمانوں سے یہودیوں کو ستایا جاتا رہا ہے – اکثر جھوٹے مسیحیوں کے ذریعے سے، کیونکہ کوئی بھی سچا مسیحی خُدا کا عہد کیے ہوئے لوگوں کو کبھی بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا! لیکن یشوعا Yeshua (یسوع) ہمیشہ سے بھٹی میں چوتھا آدمی رہا ہے، جو یہودی لوگوں کے ساتھ مصائب برداشت کرتا رہا – اور آخرکار اُنہیں غیر قوم کافروں پر ایک عظیم فتح دلائی! خاتمے پر پولوس رسول کی پیشن گوئی واقعی میں پوری ہو گی۔ کیونکہ اُس نے کہا، ’’تب تمام اسرائیل نجات پائے: چنانچہ لکھا ہے، چُھڑانے والا صیون سے نکلے گا، اور وہ بے دینی کو یعقوب سے دور کرے گا‘‘ (رومیوں11:26)۔

نتیجے میں، آئیے ہمارے تین عبرانی دوستوں کے ساتھ بھٹی میں چوتھے آدمی کے بارے میں سوچیں۔ نبوکدنصر نے کہا کہ وہ ’’ایک فرشتہ‘‘ تھا (دانی ایل 3:28)۔ ’’فرشتے‘‘ کا مطلب ’’پیغام بر‘‘ ہوتا ہے۔ پرانے عہد نامے میں ’’خُداوند کا پیغام بر‘‘ کا ظہور اکثر قبل از وقت متجسم یسوع کے سے ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، ’’خُداوند کا فرشتہ‘‘ منوحہ پر جو سیمسن کا باپ تھا ظاہر ہوا تھا۔ بائبل کہتی ہے،

’’تو منوحہ نے جانا کہ وہ خداوند کا فرشتہ تھا۔ اُس نے اپنی بیوی سے کہا کہ اب ہم ضرور مر جائیں گے کیونکہ ہم نے خدا کو دیکھا ہے‘‘ (قضاۃ 13:21،22).

یوں، خُدا کا فرشتہ، خُدا یسوع پاک تثلیث کی دوسری ہستی تھا جو مریم کے رحم میں اپنے مجسم ہونے سے پہلے پرانے عہد نامے میں ظاہر ہوتا ہے۔

اِس کے علاوہ، یہاں دانی ایل3:25 میں، بادشاہ نے دہکتی بھٹی میں دیکھا تھا اور کہا، ’’چوتھا معبودوں کے بیٹے کی مانند نظر آ رہا تھا۔‘‘ ڈاکٹر جے۔ ورنن میکجی Dr. J. Vernon McGee نے کہا، ’’میں یقین کرتا ہوں کہ وہ چوتھا آدمی معبودوں کا بیٹا قبل ازیں متجسم مسیح تھا‘‘ (جے۔ ورنن میکجی، ٹی ایچ۔ ڈی۔ J. Vernon McGee, Th.D.، بائبل میں سے Thru the Bible، تھامس نیلسن پبلیشرزThomas Nelson Publishers، 1982، جلد سوئم، صفحہ547؛ دانی ایل3:25 پر غور طلب بات)۔

نیچے آنے کے لیے اور چُنیدہ لوگوں کے مسترد کیے جانے اور تکلیفیں سہنے میں شرکت کرنے کے لیے یسوع کی کیسی خصوصیت ہے – اور آخر میں اُنہیں بچانے میں! وہ آسمان سے نیچے کنواری مریم کے رحم میں آیا۔ وہ ’’خُداؤں کے خُدا اور شہنشاہوں کے شہنشاہ‘‘ کے طور پر ’’نیچے‘‘ نہیں آیا جب وہ پہلے کرسمس پر بیت لحم میں پیدا ہوا تھا۔ اپنی آمد ثانی پر – وہ مستقبل میں بادشاہوں کے بادشاہ کی حیثیت سے آئے گا۔ لیکن وہ مریم کے رحم میں ہمیں بچانے کے لیے نیچے آیا – بالکل جیسے وہ اُن تین جرأتمند ہیروز کو بچانے کے لیے دہکتی ہوئی بھٹی میں نیچے آیا تھا!

یسوع آسمان سے نیچے اِس دُنیا میں مصائب برداشت کرنے کے لیے آیا، اپنے لوگوں کو جہنم کی دہکتی ہوئی بھٹی سے بچانے کے لیے آیا! ہم تمام نے ’’اُس آگ میں جس کی پیاس کبھی بھی نہیں بجھتی‘‘ ہمیشہ کے لیے زندگی گزارنی ہوتی۔ مگر ہماری خطاؤں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے یسوع نیچے آیا اور صلیب پر تکلیفیں سہیں اور مرا۔ خُدا ہمارے تمام گناہوں کا’’بوجھ خود اپنے ہی بدن پر لیے ہوئے صلیب پر چڑھ گیا‘‘ (1۔پطرس2:24)۔ اور یوں، یسوع نے اپنے لوگوں کے تمام گناہوں کے لیے کفارہ ادا کیا۔

وہ تین دِنوں تک قبر میں مردہ تھا۔ لیکن پاشکا کے پہلے اتوار کی صبح صبح، مُردوں مں سے – گوشت اور ہڈیوں سیمت – یسوع جسمانی طور پر زندہ ہو گیا۔ وہ واپس آسمان میں اُٹھا لیا گیا، اور اب آپ کے لیے خُدا باپ کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا آپ کے لیے دعا کر رہا ہے۔

جب آپ اپنے دِل میں یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں، وہ آپ کے گناہوں کو معاف کرتا ہے اور اُنہیں اپنے خون کے ساتھ پاک صاف کرتا ہے۔ جب آپ اپنے دِل میں یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں، وہ آپ کو گناہ سے بچاتا ہے، اور آپ کو ایک مایوس کُن اورکھوئی ہوئی زندگی سے باہر اُٹھا لیتا ہے – بالکل جیسے اُس نےدہکتی ہوئی بھٹی سے تین عبرانیوں کو چُھڑایا تھا! آمین!

اگر آپ ایک حقیقی مسیحی بننے کے بارے میں ہم سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، تو مہربانی سے اپنی نشست ابھی چھوڑیں اور اجتماع گاہ کی پچھلی جانب چلے جائیں۔ ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan آپ کو ایک اور کمرے میں لے جائیں گے جہاں ہم دعا کر سکتے ہیں اور آپ کے کسی بھی سوال کا جو آپ پوچھنا چاہیں جواب دے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر چعین Dr. Chan، مہربانی سے دعا کریں کہ آج کوئی یسوع کے وسیلے سے بچایا جائے! آمین۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھومی Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: دانی ایل 3:16۔25۔
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’ہمارے آباؤ اِجداد کا ایمان Faith of Our Fathers‘‘ (شاعر فریڈرِیک ڈبلیو۔ فیبر Frederick W. Faber، 1814۔1863).

لُبِ لُباب

خُدا کے بیٹے کے ساتھ آگ میں سے گزرنا

WALKING THROUGH THE FIRE WITH THE SON OF GOD!

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’اُس نے جواب دیا اور کہا، دیکھو، میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ چار اشخاص آگ کے بیچ میں کھلے ہُوئے ٹہل رہے ہیں اور اُنہیں کچھ بھی ضرر نہیں پہنچا۔ اور چوتھا معبودوں کے بیٹے کی مانند نظر آرہا ہے‘‘ (دانی ایل 3:25).

I.   اوّل، سارے کلام مقدس کی ایک بنیادی تشریح ہوتی ہے، دانی ایل 1:20؛
دانی ایل 3:11، 12، 17، 18،25 ، 28، 29 .

II.  دوئم، سارے کلام مقدس کے بہت سے عملی اطلاق ہوتے ہیں،
دانی ایل 3:17، 18؛ متی16:24؛ اعمال 14:22؛
متی 5:11۔12؛ عبرانیوں 13:5 .

III. سوئم، زیادہ تر کلام مقدس کے حوالوں میں انبیانہ وحی بھی ہوتی ہے،
پیدائش 15:18؛ 17:8؛ رومیوں 11:26؛ دانی ایل 3:28؛
قضاۃ 13:21، 22؛ 1 پطرس 2:24 .