Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

ریپچر کے بارے میں تنبیہہ

A WARNING ABOUT THE RAPTURE
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے

by Dr. R. L. Hymers, Jr.

خُداوند کے دِن کی صبح تبلیغ کیا گیا ایک واعظ، 13 اکتوبر، 2013
لاس اینجلز کی بتپسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
A sermon preached on Lord’s Day Morning, October 13, 2013
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles

’’میں دوبارہ آؤں گا اور خود تمہیں خیر مقدم کروں گا؛ تاکہ جہاں میں ہوں تم بھی ہو‘‘ (یوحنا14:3)۔

ہم مسیح کے آنے کے بالکل دُرست وقت کے بارے میں نہیں جان سکتے ہیں۔ خود مسیح نے کہا، ’’وہ دِن اور گھڑی کب آئے گی یہ کوئی نہیں جانتا، نہ تو آسمان کے فرشتے جانتے ہیں نہ بیٹا، صرف باپ ہی جانتا ہے‘‘ متی24:36)۔

اِس کے باوجود یہاں بہت سی علامات ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ ہم تیزی سے تاریخ کی انتہا پر پہنچ رہے ہیں، اور مسیح کی واپسی نزدیک ہی ہے۔ یسوع نے کہا،

’’جب تُم ان باتوں کو ہوتا دیکھو گے تو جان لو گے کہ وہ نزدیک ہے بلکہ وہ دروازہ ہی پر ہے‘‘ (متی 24:33).

ہر ’’علامت‘‘ یوں اشارہ کرتی ہوئی لگتی ہے جیسے مسیح کی آمد قریب ہی ہے۔ ڈاکٹر ڈیوڈ آر۔ ریگن Dr. David R. Regan نے اُن میں کچھ علامت پیش کی ہیں۔

1.   قدرتی علامات (متی24:7): قحط، زلزلے، وبائیں...

2.   منفی روحانی علامات: جھوٹے مسیح اور [جھوٹے] نبی... (متی24:24)، [کلیسیاؤں] میں بہت زیادہ پھیلی ہوئی بدعت اور اِرتداد (2۔تیوتاؤس3:5؛ 4:1۔4)، مذہبی اور اقتصادیاتی عالمگیریت (مکاشفہ17۔18)، [مسیحیوں] کی ایذارسانیاں (متی24:9۔10؛ مرقس13:9، 11۔13؛ لوقا21:12۔19)، فوق الفطرت اور شیطانی سرگرمیوں کا آغاز (1۔تیموتاؤس4:1)۔

3.   مثبت روحانی نشانات: عالمگیری بشارت انجیل (متی24:14؛ مرقس13:10)، بائبل کی پیشنگوئی کا سمجھا جانا (دانی ایل12:4، 8۔9)۔

4.   عالمگیری سیاسی علامات: ... جنگیں اور جنگوں کی افواہیں (متی24:6۔7؛ مرقس13:7۔8؛ لوقا21:10)، یورپ کا اتحادِ نو (دانی ایل2:41۔44؛ 7:8، 24۔25؛ 9:26)۔

5.   تیزرفتار علامات: آبادی کا تیزی سے بڑھنا (مکاشفہ9:15۔16)، شعور و آگہی میں اضافہ (دانی ایل12:4)، تشدد میں اضافہ (متی24:12)۔

6.   اسرائیل کی علامات: لوگوں کا دوبارہ اِکٹھا ہونا (اشعیا11:10۔12؛ حزقی ایل37:1۔12)، ریاست کا دوبارہ بحال ہونا (زکریا12:1۔6)، وغیرہ۔

(ڈیوڈ آر۔ ریگن، پی۔ ایچ۔ ڈی۔ David R. Regan, Ph.D.، ’’ہمارے خُداوند کی واپسی کی نشانیاں The Signs of Our Lord’s Return،‘‘ پیشنگوئی کا مطالعۂ بائبل The Prophecy Study Bible، AMG پبلیشرز، 2000، صفحہ1127)۔

ہم مسیح کے دِن اور گھنٹے کے وقت کے بارے میں نہیں جانا سکتے۔ لیکن ’’علامات‘‘ اِس حقیقت کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ یسوع آ رہا ہے، اور وہ جلد ہی آ رہا ہے! اُس نے کہا،

’’میں دوبارہ آؤں گا اور خود تمہیں خیر مقدم کروں گا؛ تاکہ جہاں میں ہوں تم بھی ہو‘‘ (یوحنا14:3)۔

یہ ایک واقعے کی طرف حوالہ دیتا ہے جس کو عالمین الہٰیات ’’ریپچر rapture یعنی بیخودی‘‘ [مسیح کی آمد ثانی پر ایمانداروں کا اُس کو خوش آمدید کہنے کے لیے بادلوں میں اُٹھا لیا جانا] کہتے ہیں – حقیقی مسیحیوں کا مسیح کو ملنے کے لیے ہوا میں اُٹھایا جانا۔ آج کی صبح میں چاہتا ہوں کہ ہم کلام پاک کے تین اہم صفحات پر نظر ڈالیں جو ہمیں ریپچر کے بارے میں بتاتے ہیں۔

I۔ اوّل، بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ سچے مسیحیوں کو ریپچر [بادلوں میں مسیح کی آمد ثانی پر حمد و ثنا کے گیت گا کر خوش آمدید کہنے] کے لیے ہوا میں اُٹھا لیا جائے گا۔

مہربانی سے 1۔ تسالیونیکیوں4:16۔17 کھولیے۔ مہربانی سے کھڑے ہو جائیں اور اِن دو آیات کو باآوازِ بُلند پڑھیں۔

’’کیونکہ خداوند خُود بڑی للکار اور مُقرب فرشتہ کی آواز اور خدا کے نرسنگے کے پھونکے جانے کے ساتھ آسمان سے اُترے گا اور وہ سب جو مسیح میں مر چُکے ہیں زندہ ہو جائیں گے۔ پھر ہم جو زندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پراُٹھالیے جائیں گے تاکہ ہوا میں خداوند کا استقبال کریں اور ہمیشہ اُس کے ساتھ رہیں‘‘ (1۔ تھسلنیکیوں 4:16۔17).

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

غور کریں کہ یہ آیات یہ نہیں کہتیں کہ مسیح زمین پر نیچے اُترتا ہے۔ وہ نیچے زیتون کے پہاڑ کی چوٹی پر بعد میں اُترے گا۔ اِس کو دُرست طور پر ’’آمد ثانی‘‘ کہا جاتا ہے۔ لیکن ریپچر پہلے رونما ہوتا ہے۔ اور ریپچر کو اُن دو آیات میں بیان کیا گیا ہے۔

مسیح آسمان سے نیچے زمین کے اوپر فضا میں اُترے گا۔ ’’وہ سب جو مسیح میں مر چکے ہیں پہلے زندہ ہو جائیں‘‘ (1۔تسالونیکیوں4:16)۔ صدیوں سے مرے ہوئے مسیحیوں کے مُردہ جسم زندہ ہو جائیں گے اور ہوا میں مسیح کا استقبال کرنے کے اُٹھا لیے جائیں گے۔ ’’پھر ہم جو زندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھا لیے جائیں گے تاکہ ہوا میں خُدا کا استقبال کریں‘‘ (1۔تسالونیکیوں4:17)۔ وہ جو مسیح میں واقعی میں تبدیل ہو چکے ہیں مسیح کے استقبال کے لیے ’’اُٹھا لیے‘‘ جائیں گے۔ پرانے عہد نامے میں، ’’حنوک کو اُٹھا لیا گیا کہ وہ موت کا مزہ نہ چکھے‘‘ (عبرانیوں11:5) اور ’’ایلیاہ ایک بگولے میں آسمان کی طرف اُٹھا لیا گیا‘‘ (2۔سلاطین2:11)۔ حنوک اور ایلیاہ ریپچر کی ایک شبیہہ ہیں، حقیقی مسیحیوں کے ساتھ کیا ہونا ہے اُس کی ایک تصویر جب اُن کو ’’بادلوں میں... خُداوند کا استقبال کرنے کے لیے اُٹھا لیا جائے گا‘‘ (1۔ تسالونیکیوں4:17)۔

اوہ، خوشی، اوہ مسرت! کیا ہمیں مرے بغیر جانا چاہیے،
کوئی بیماری نہیں، اُداسی نہیں، خوف اور رونا نہیں،
اپنے خداوند کے ساتھ جلال میں بادلوں میں اُٹھا لیا جانا،
جب یسوع ’’اُس کے اپنوں کو‘‘ خیرمقدم کرتا ہے۔
اوہ خداوند یسوع، کتنی دیر اور، کتنی دیر اور،
ہم مسرت کا گیت بُلند آواز سے گاتے ہیں،
مسیح واپس آ گیا! ھیلیلویاہ! ھیلیلویاہ! آمین،
ھیلیلویاہ! آمین۔
(’’مسیح واپس آ گیا Christ Returneth‘‘ شاعر ایچ۔ ایل۔ ٹرنر H. L. Turner، 1878)۔

’’میں دوبارہ آؤں گا اور خود تمہیں خیر مقدم کروں گا‘‘ (یوحنا14:3)۔

II۔ دوئم، بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ ریپچر ایک لمحے میں ہو جائے گا، آنکھ کے چھپکنے میں۔

مہربانی سے 1۔کرنتھیوں15:51۔54 کھولیے۔

’’دیکھو، میں تمہیں ایک راز کی بات بتاتا ہُوں۔ ہم سب مَوت کی نیند نہیں سوئیں گے لیکن بدل ضرور جائیں گے۔ یہ پَلک جھپکتے ہی ہو جائے گا یعنی ایک دم جب آخری نرسنگا پھونکا جائے گا۔ کیونکہ سارے مُردے نرسنگے کے پھونکے جانے پر غیر فانی جِسم پاکر زندہ ہو جائیں گے اور ہم سب بدل جائیں گے۔ کیونکہ ہمارے فانی جِسم کو بَقا کے لباس کی ضرورت ہے تاکہ اِس مرنے والے جِسم کو حیاتِ ابدی مل جائے اور جب فانی جِسم بَقا کا لباس پہن چُکے گا اور یہ مرنے والا جِسم حیاتِ ابدی پالے گا تو پاک کلام کی یہ بات پوری ہوگی کہ مَوت فتح کا لُقمہ ہوگئی ہے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 15:51۔54).

’’دیکھو، میں تمہیں ایک راز کی بات بتاتا ہُوں۔ ہم سب مَوت کی نیند نہیں سوئیں گے لیکن بدل ضرور جائیں گے‘‘ (1۔کرنتھیوں15:51)۔ ڈاکٹر کرسویل Dr. Criswell نے کہا، ’’ایک ’راز‘ ظاہر کی گئی ایک سچائی ہے جو آدمی انسانی حکمت کے وسیلے سے نہیں پہچان پائے گا‘‘ (ڈبلیو۔ اے۔ کرسویل، پی ایچ۔ڈی۔ W. A. Criswell, Ph.D.، کرسویل کا مطالعۂ بائبل The Criswell Study Bible، تھامس نیلسن پبلشرز Thomas Nelson Publishers، 1979، 1۔کرنتھیوں15:51 پر غور طلب بات)۔ یہ ریپچر کا ’’راز،‘‘ ہے وہ ’’پوشیدگی‘‘ ہے۔ یہ ایک راز ہے کیونکہ یہ ایسا کچھ نہیں ہے جو انسانی وجوہات کے ذریعے سے پایا جا سکے۔ یہ ایک حقیقت ہے جو خود خُدا کے وسیلے سے نازل کی جانی تھی۔

’’ہم سب موت کی نیند نہیں سوئیں گے، لیکن ہم سب بدل ضرور جائیں گے‘‘ (1۔کرنتھیوں15:51ب)۔ ہر مسیحی نہیں مرے گا۔ ’’لیکن ہم سب بدل ضرور جائیں گے۔‘‘ وہ مسیحی جو مرچکے ہیں اور وہ جو ابھی تک مرے نہیں ہیں وہ سب کے سب ’’بدل‘‘ جائیں گے، تبدیل ہو جائیں گے یا مختلف بنا دیے جائیں گے (سٹرانگ Strong)۔

’’ایک لمحے میں، آنکھ کے چھپکتے ہی۔‘‘ ڈاکٹر میکجی نے کہا، وقت کا چھوٹا ترین ذرہ ... ایک لمحے میں، ایک سیکنڈ کے حصے میں‘‘ (جے۔ ورنن میکجی، ٹی ایچ۔ ڈی۔ J. Vernon McGee, Th.D.، بائبل میں سے Thru the Bible، تھامس نیلسن پبلشرزThomas Nelson Publishers، 1983، جلد پجنم، صفحہ 80)۔

وقت کے سیکنڈ کے ایک حصے میں، ڈاکٹر کرسویل نے کہا،

مسیح میں مُردہ زندہ ہو جائیں گے اور جلال پائیں گے۔ وہ جو ابھی تک زندہ ہیں ہوا میں اُٹھا لیے جائیں گے اور فوراً مستقل، کبھی نہ سڑنے والے جلالی بدن میں بدل جائیں گے جو خُدا کے جی اُٹھے بدن کی مانند ہے (ibid.)۔

اُن مسیحیوں کے انسانی جسم جو مر چکے ہیں، اور اُن کے ساتھ ساتھ اُن مسیحیوں کے جسم جو ابھی تک زندہ ہیں، فوراً اُن جسموں کی مانند تبدیل ہو جائیں گے جیسا مسیح کا بدن تھا جب وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا تھا۔ ہم 1۔یوحنا3:2 میں پڑھتے ہیں،

’’عزیزو، اِس وقت ہم خدا کے فرزند ہیں لیکن ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہُوا کہ اور کیا ہوں گے لیکن اِتنا ضرور جانتے ہیں کہ جب وہ ظاہر ہوگا تو ہم بھی اُس کی مانند ہوں گے کیونکہ ہم اُسے ویسا ہی دیکھیں گے جیسا وہ ہے‘‘ (1۔ یوحنا 3:2).

یہ ریپچر ہے، وہ عظیم سانحہ جس کی پیشنگوئی مسیح سے بہت پہلے کر دی گئی تھی۔ بائبل کی پرانی ترین درج شُدہ کتاب میں، ایوب نے کہا،

’’حالانکہ میرا جسم فنا ہو جائے گا، میں اپنے جسم سمیت ہی خدا کو دیکھوں گا، میں ہی خُود اُسے دیکھوں گا، خود اپنی آنکھوں سے میں اُس پر نگاہ کروں گا، کوئی اور نہیں۔ (اُس گھڑی کے لیے) میرا دل اندر ہی اندر کس قدر بے قرار ہو رہا ہے‘‘ (ایوب 19:26۔27).

یہ شاید دوپہر کے وقت ہو، یا شاید یہ سرِ شام ہو،
   یہ شاید اِتفاقاً ہو، کہ آدھی رات کی تاریکی
اُس کے جلال کے نور میں روشنی سے منور ہو جائے
   جب یسوع ’’اُس کے اپنوں کو‘‘ خیرمقدم کرتا ہے۔
(’’مسیح واپس آ گیا Christ Returneth‘‘ شاعر ایچ۔ ایل۔ ٹرنر H. L. Turner، 1878)۔

اور ہم اُسے دیکھیں گے،
   ہم اُسے دیکھیں گے،
آمنے سامنے اُس کے تمام تر جلال میں،
اور ہم اُسے دیکھیں گے، ہم اُسے دیکھیں گے،
   آمنے سامنے، ہمارے نجات دہندہ اور خُداوند کو! ہمارے خُداوند کو
(’’ہم اُسے دیکھیں گے We Shall Behold Him ‘‘ شاعر ڈوٹّی ریمبو Dottie Rambo ، 1934۔ 2008).

III۔ سوئم، بائبل ہمیں ریپچر کے چھوٹ جانے کے لیے خبردار کرتی ہے۔

لوقا17:34۔36 کو کھولیں۔ مہربانی سے کھڑے ہو جائیں اور اِن آیات کو باآواز بُلند پڑھیں۔

’’میں تمہیں کہتا ہُوں کہ اُس رات دو آدمی ایک چارپائی پر ہوں گے، ایک لے لیا جائے گا اور دُوسرا وہیں چھوڑ دیا جائے گا۔ دو عورتیں مل کر چکّی پیستی ہوں گی، ایک لے لی جائے گی اور دُوسری وہیں چھوڑ دی جائے گی۔ دو آدمی کھیت میں ہوں گے۔ ایک لے لیا جائے گا اور دوسرا چھوڑ دیا جائے گا‘‘ (لوقا 17:34۔36).

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ مجھے یہ گیت 1960 کی دہائی سے بہت اچھی طرح یاد ہے۔ آج تو ریپچر کا وقت اور زیادہ قریب ہے۔

زندگی بندوقوں اور جنگ سے بھری پڑی تھی،
اور ہر کوئی فرش پر روندا جا رہا تھا،
میں خواہش کرتا ہوں کہ ہم سب تیار ہوتے۔
بچے مرے، دِن سرد ہوتے چلے گئے،
روٹی کا ایک ٹکڑا سونے کی ایک تھیلی خرید سکتا تھا،
میں خواہش کرتا ہوں کہ ہم سب تیار ہوجاتے۔

شوہر اور بیوی بستر میں سوئے ہوئے ہیں،
وہ آواز سُنتی ہے اور سر گھماتی ہے – وہ جا چکا ہے۔
میں خواہش کرتا ہوں ہم تمام تیار ہوئے ہوتے۔
دو آدمی اوپر پہاڑ پر جا رہے ہیں،
ایک غائب ہو جاتا ہے اور ایک ساکن کھڑا چھوڑ دیا جاتا ہے،
میں خواہش کرتا ہوں ہم تمام تیار ہوجاتے۔

اپنا ذہن بدلنے کے لیے کوئی وقت نہیں بچا ہے،
آپ کس طرح اِس قدر اندھے ہو سکتے ہیں؟
اُس [نجات دہندہ نے بُلایا لیکن آپ نے نہیں سُنا]،
بیٹا آ چکا ہے اور آپ پیچھے چھوڑے جا چکے ہیں۔
آپ پیچھے چھوڑے جا چکے ہیں، آپ پیچھے چھوڑے جا چکے ہیں،

     (’’ میں خواہش کرتا ہوں ہم تمام تیار ہوجاتے I Wish We’d All Been Ready‘‘
 شاعر لیری نارمن Larry Norman، 1947۔2008؛ کورس کو تھوڑا سا ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے تبدیل کیا گیا)۔

میں نے گیت کے کورس کو تھوڑا سا تبدیل کیا۔ میں نے کورس کی تیسری لائن کو ’’وہ باپ بولا، شیطانوں نے انکار کیا‘‘ سے بدلا کیونکہ میں سمجھ نہیں پایا کہ اِس کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ میں نے اِس کو ’’نجات دہندہ نے بُلایا، لیکن آپ نے نہیں سُنا‘‘ سے تبدیل کیا۔ میرے خیال میں اِس سے زیادہ سمجھ میں آتا ہے۔

آپ نے دیکھا، یہی وجہ ہے کہ آپ پیچھے چھوڑ دیے جائیں گے جب یسوع ’’اُس اپنوں کو‘‘ لینے کے لیے آتا ہے۔ یسوع صرف ’’اُس کے اپنوں کو‘‘ لینے کے لیے آ رہا ہے، اور کسی اور کو نہیں۔ اگر یسوع آپ کو اُس کے پاس آنے کے لیے بُلاتا ہے، اور دعوت کو مسترد کر دیتے ہیں، اور اُس کے پاس نہیں آتے ہیں، تو آپ پیچھے چھوڑ دیے جائیں گے – کیونکہ یسوع کسی اور کو نہیں، صرف ’’اُس کے اپنوں‘‘ کو [ریپچر] بادلوں میں اُٹھانے کے لیے آرہا ہے۔

وہ جو اُسکے پاس آنے کی دعوت کو مسترد کرتے ہیں وہ تیار نہیں ہونگے، اور وہ بادلوں میں نہیں اُٹھائے جائیں گے۔ میں جانتا ہوں کہ کچھ دوسری صورتوں میں اچھے مبصرین کہتے ہیں کہ لوقا17:34۔36 اور متی24:40۔41 ریپچر کی طرف اشارہ نہیں کرتے، لیکن وہ غلطی پر ہیں۔ میں ڈاکٹر جان آر۔ رائس Dr. John R. Rice کے ساتھ متفق ہوں، جنہوں نے اِن آیات کے بارے میں کہا،

یہ [حوالہ]... بات کرتا ہے ہم ریپچر کے بارے میں سوچتے ہیں... یہاں پر پھر ایک بہت بڑی تقسیم ہے۔ زندہ مقدسین بدل دیے جائیں گے، اور مرے ہوئے مسیحی زندہ کر دیے جائیں گے۔ [ریپچر کے دوران] مسیحیوں کو اُٹھا لیا جائے گا اور غیر نجات یافتہ لوگوں کو چھوڑ دیا جائے گا۔ یہاں تک کہ نجات پانے والوں کے [ریپچرمیں]، غیر نجات یافتہ پیچھے چھوڑ دیے جائیں گے... [لوقا17:34] میں آیت34 اشارہ دیتی ہے کہ دُنیا کے کچھ حصوں میں رات ہوگی جب یسوع آتا ہے: ایک چارپائی پر دو لوگ ہونگے، ایک کو لے لیا جائے گا اور دوسرے کو چھوڑ دیا جائے گا۔ آیت 35 ظاہر کرتی ہے کہ کچھ جگہوں پر صبح ہوگی: عورتیں جو دِن بھر کے لیے چکی میں آٹا پیس رہی ہیں، ایک کو لے لیا جائے گا اور دوسری کو چھوڑ دیا جائے گا۔ آیت36 ظاہر کرتی ہے کہ شاید یہ دوپہر یا سہہ پہر کا وقت ہوگا: ایک ہی کھیت میں دو آدمی ہونگے، ایک کو لے لیا جائے گا اور ایک کو چھوڑ دیا جائے گا... مسیح ... جانتا تھا کہ زمین میں ایک جگہ پر رات ہے جبکہ دوسری جگہ پر صبح اور ایک اور جگہ پر دوپہر ہے۔ یہ کلام پاک بالکل واضح طور پر زمین کی گردش کے بارے میں بتاتا ہے، حالانکہ یہ اُس وقت لوگوں کو پتا بھی نہیں تھا (جان آر۔ رائس، ڈی۔ڈی۔ لیٹریچر ڈی۔ John R. Rice, D.D., Litt.D.، آدمی کا بیٹا: لوقا پر آیت بہ آیت تبصرہ The Son of Man: A Verse-by-Verse Commentary on Luke، خُدا کی تلوار اشاعت خانے Sword of the Lord Publishers، 1971، صفحہ421۔422)۔

اِسی لیے بائبل ریپچر سے تعلق رکھتے ہوئے تنبیہہ دیتی ہے۔ وہ جو مسیح کے پاس آنے سے انکار کر دیں گے، تیار نہیں ہونگے، اور مسیح کا استقبال کرنے کے لیے ’’ہوا میں‘‘ نہیں اُٹھائیں جائیں گے (1۔تسالونیکیوں4:17)۔ مصائب کے دوران اور مکاشفہ 16 باب کے پیالوں کے فیصلوں کی ہولناکیوں کے دوران دشمن مسیح [دجال] کی دھشتناک ایذارسانیوں کا سامنا کرنے کے لیے – وہ پیچھے چھوڑ دیے جائیں گے۔ وہ شدید تکلیف اور ناقابل بیان اذیت کو تجربہ کریں گے – کیونکہ اُنہوں نے جب کہ ابھی وقت تھا مسیح کے پاس آنے کے لیے انکار کیا تھا۔

کیا آپ ریپچر کے لیے تیار ہیں؟ اگر آپ مسیح کو ’’نا‘‘ کہتے ہیں تو آپ تیار نہیں ہونگے۔ اگر آپ نے اُس کے پاس آنے کی اُس کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے تو آپ نجات نہیں پائیں گے۔ آپ جب ریپچر آئے گا تو تیار نہیں ہونگے۔ میں اِسے لیے آپ سے مسیح کے پاس آنے کے لیے اصرار کرتا ہوں۔ وہ آپ کے گناہوں کی ادائیگی کے لیے صلیب پر مرا تھا۔ اُس نے خُدا کی حضوری میں آپ کے گناہوں کو پاک صاف کرنے کے لیے اپنا خون بہایا۔ میں اپنے تمام دِل کے ساتھ یسوع کے پاس آنے کے لیے آپ سے اصرار کرتا ہوں۔ اشعیا نبی نے کہا،

’’جب تک خداوند مل سکتا ہے اُس کے طالب ہو، اور جب تک وہ نزدیک ہے اُسے پکارو‘‘ (اشعیا 55:6).

جب تک خداوند مل سکتا ہے اُس کے طالب رہو۔ خُدا کرے آپ ایسا جلد ہی کریں۔ اِس دُنیا کے لیے وقت ہاتھوں سے نکلا جا رہا ہے۔ وقت کم ہے۔

’’تنگ دروازے سے داخل ہونے کی پُوری کوشش کرو کیونکہ میں تُم سے کہتا ہُوں کہ بہت سے لوگ اندر جانے کی کوشش کریں گے لیکن نہ جا سکیں گے‘‘ (لوقا 13:24).

’’میں اُمید کرتا ہوں کہ ہم سب تیار ہو جاتے۔‘‘ لفظوں کے بارے میں انتہائی احتیاط کے ساتھ سوچیں جبکہ میں اِسے دوبارہ گاتا ہوں۔

زندگی بندوقوں اور جنگ سے بھری پڑی تھی،
اور ہر کوئی فرش پر روندا جا رہا تھا،
میں خواہش کرتا ہوں کہ ہم سب تیار ہوتے۔
بچے مرے، دِن سرد ہوتے چلے گئے،
روٹی کا ایک ٹکڑا سونے کی ایک تھیلی خرید سکتا تھا،
میں خواہش کرتا ہوں کہ ہم سب تیار ہوجاتے۔

شوہر اور بیوی بستر میں سوئے ہوئے ہیں،
وہ آواز سُنتی ہے اور سر گھماتی ہے – وہ جا چکا ہے۔
میں خواہش کرتا ہوں ہم تمام تیار ہوئے ہوتے۔
دو آدمی اوپر پہاڑ پر جا رہے ہیں،
ایک غائب ہو جاتا ہے اور ایک ساکن کھڑا چھوڑ دیا جاتا ہے،
میں خواہش کرتا ہوں ہم تمام تیار ہوجاتے۔

اپنا ذہن بدلنے کے لیے کوئی وقت نہیں بچا ہے،
آپ کس طرح اِس قدر اندھے ہو سکتے ہیں؟
اُس [نجات دہندہ نے بُلایا لیکن آپ نے نہیں سُنا]،
بیٹا آ چکا ہے اور آپ پیچھے چھوڑے جا چکے ہیں۔
آپ پیچھے چھوڑے جا چکے ہیں، آپ پیچھے چھوڑے جا چکے ہیں،
     (’’ میں خواہش کرتا ہوں ہم تمام تیار ہوجاتے I Wish We’d All Been Ready‘‘
 شاعر لیری نارمن Larry Norman، 1947۔2008؛ کورس کو تھوڑا سا ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے تبدیل کیا گیا)۔

اگر آپ یسوع پر بھروسہ کرنے کے بارے میں ہمارے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں، تو مہربانی سے ابھی اپنی نشست چھوڑیں اور اجتماع گاہ کی پچھلی جانب چلے جائیں۔ ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan آپ کو ایک پُرسکون مقام پر لے جائیں گے جہاں ہم بات چیت کر سکیں گے اور دعا کر سکیں گے۔ اگر آپ ایک حقیقی مسیحی بننا چاہتے ہیں، تو مہربانی سے ابھی اجتماع گاہ کی پچھلی جانب چلے جائیں۔ ڈاکٹر چعین Dr. Chan، مہربانی سے دعا کریں کہ کوئی نہ کوئی مسیح پر بھروسہ کریں اور آج کی صبح نجات پا لے۔ آمین۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھومی Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: 1۔ تسالونیکیوں4:13۔18 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’ایسے وقتوں کے دوران In Times Like These‘‘
(شاعر رُتھ کائی جونز Ruth Caye Jones، 1902۔1972)۔

لُبِ لُباب

ریپچر کے بارے میں تنبیہہ

A WARNING ABOUT THE RAPTURE

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے


by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’میں دوبارہ آؤں گا اور خود تمہیں خیر مقدم کروں گا؛ تاکہ جہاں میں ہوں تم بھی ہو‘‘ (یوحنا14:3)۔

(متی24:36، 33)

1.      اوّل، بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ سچے مسیحیوں کو ریپچر [بادلوں میں مسیح کی آمد ثانی پر حمد و ثنا کے گیت گا کر خوش آمدید کہنے] کے لیے ہوا میں اُٹھا لیا جائے گا، 1۔تسالونیکیوں4:16۔17 ۔

2.      دوئم، بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ ریپچر ایک لمحے میں ہو جائے گا، آنکھ کے چھپکنے میں، 1۔کرنتھیوں15:51۔54؛ 1۔یوحنا3:2؛ ایوب19:26۔27 .

3.      بائبل ہمیں کہیں ریپچر چھوٹ نہ جائے اِس کے لیے خبردار کرتی ہے، لوقا17:34۔36؛ [متی24:40۔41]؛ اشعیا55:6؛ لوقا13:24 .