Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

دغابازوں کی راہ کٹھن ہوتی ہے

THE WAY OF TRANSGRESSORS IS HARD
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
4 نومبر، 2012، صبح، خُداوند کے دِن

’’اچھے فہم والے لوگ مقبول ہوتے ہیں: لیکن دغابازوں کی راہ کٹھن ہوتی ہے‘‘ (امثال 13:15)۔

یہ ضرب المثل اُس شخص کی زندگی سے تضاد رکھتی ہے جو سمجھتا ہے خُدا کیا چاہتا ہے کہ وہ ایک مسیح میں غیر تبدیل شُدہ گنہگار کی طرز زندگی کے ساتھ کیا کرے۔ میتھیو ھنری کا تبصرہ کہتا ہے، ’’اچھی فہم و فراست والے لوگ انسان اور خُدا کے ساتھ مقبول ہوتے ہیں [لیکن] گنہگار کی راہ دشوار اور کٹھن ہوتی ہے، اور، اِسی وجہ سے، اُن کے لیے ناخوشگوار ... خود گنہگار کے لیے دشوار، جو خود کے لیے بہت کم خوشیاں بٹور سکتا ہے ... گناہ کی خدمت ایک مکمل غلامی ہے، اور جہنم کے لیے راستہ کانٹوں اور اونٹ کٹاروں سے بھرا ہوتا ہے۔‘‘ ڈاکٹر جان گل نے کہا، ’’لیکن دغابازوں کی راہ کٹھن ہوتی ہے ... دوسروں اور خود اُن کے لیے ناخوشگوار؛ یہ ایک دشوار اور مشکل راہ ہے، جس میں وہ لڑکھڑاتے اور گرتے ہیں؛ اور خود کی خوشی کی ساتھ نہیں چل سکتے، جب اُن کے ضمیر بیدار ہوتے ہیں، اور وہ قصور کے ساتھ لدے اور دھشت کے ساتھ بھرے ہوتے ہیں؛ اور اُن کے ساتھ جو اُن کی بُرائی دیکھ چکے ہوتے ہیں انتہائی عدم اتفاق رکھتے ہیں۔‘‘

’’اچھے فہم والے لوگ مقبول ہوتے ہیں: لیکن دغابازوں کی راہ کٹھن ہوتی ہے‘‘ (امثال 13:15)۔

بہترین مسیح شاید شدید مصائب برداشت کریں، لیکن اُن کے دِل اُمید سے بھرے ہوتے ہیں۔ انجیل کی تبلیغ کے لیے پادری وورمبرانڈ Wurmbrand نے اشتراکیت پسندوں کی قید میں 14 سال گزارے۔ لیکن اُن کے دِل میں سکون تھا، اور خُدا اُن کے ساتھ ہوتا تھا۔ آخر میں اُنہوں نے ایک عظیم مسیحی کے طور پر اعلٰی درجے کی عزت پائی تھی۔ ’’لیکن دغابازوں کی راہ کٹھن ہوتی ہے۔‘‘ کچھ عرصے کے لیے تو وہ شاید بہت سکون میں لگتے ہوں، لیکن مستقبل میں اُن کےلیے ماسوائے المیوں اور دائمی تکالیف کے کچھ نہیں ہوتا ہے۔ حتٰی کہ اِس زندگی میں بھی اُن کے پاس اندرونی سکون نہیں ہوتا ہے۔ بائبل کہتی ہے، ’’وہ سلامتی کی راہ سے واقف ہی نہیں‘‘ (رومیوں 3:17)۔ ’’خُدا فرماتا ہے کہ شریروں کے لیے سلامتی نہیں ہے‘‘ (اشعیا 57:21)۔

’’اچھے فہم والے لوگ مقبول ہوتے ہیں: لیکن دغابازوں کی راہ کٹھن ہوتی ہے‘‘ (امثال 13:15)۔

مسیح میں غیر تبدیل شُدہ گنہگار کے پاس اُمید نہیں ہوتی ہے، اور اِس دُنیا میں اُس کی زندگی، جیسا کہ ڈاکٹر گِل نے کہا، جینے کے لیے ’’ناخوشگوار،‘‘ ’’ایک دشوار اور مشکل راہ‘‘ ہے۔

I۔ اوّل، مسیح میں غیر تبدیل شُدہ گنہگار کی راہ کڑواہٹ کا راستہ ہے ۔

ایک شخص گناہ سے خوشی پانے کی توقع کرنی شروع کر دیتا ہے۔ لیکن گناہ کی مٹھاس کڑواہٹ میں بدل جاتی ہے، اور دغاباز کو پتا چلتا ہے کہ گناہ کبھی بھی ہمیشہ کے لیے تسلی نہیں پاتا ہے۔ آخر کار وہ سلیمان کی طرح محسوس کرتا ہے، جس نے کہا، ’’سب بطلان اور ہوا کے تعاقب کی طرح ہے‘‘ (واعظ 2:11)۔ شاید ایک نوجوان شخص کہتا ہے، ’’میں زندگی سے جتنی خوشیاں حاصل کر سکتا ہوں کروں گا۔‘‘ لیکن ایک دِن اُسے معلوم ہوتا ہے کہ گناہ صرف رنجیدگی اور بدنصیبی لاتا ہے۔

میں چینی گرجہ گھر میں ایک نوجوان آدمی کو جانتا تھا۔ وہ میرا دوست تھا۔ ہم نے بہت سا وقت اکٹھے گزارا تھا۔ لیکن اُس نے ڈاکٹر لِن کے خلاف بغاوت کی تھی۔ اُس نے ہمارا گرجہ گھر چھوڑ دیا اور ایک انتہائی زمانہ ساز گرجہ گھر میں شمولیت اختیار کر لی۔ وہ اپنی نوجوان بیوی کو اپنے ساتھ لے گیا۔ اُن کی طلاق ہو گئی۔ اُس کے بعد وہ کبھی بھی خوش نہیں رہا تھا۔ کئی سال گزر گئے۔ ایک دِن میں نے اُسے فون کیا۔ وہ کہیں سے بھی ویسا شخص لگ ہی نہیں رہا تھا۔ اُس کی آواز انتہائی سخت اور کڑوی لگتی تھی۔ وہ اب ایک خوش لڑکا نہیں تھا جسے میں کبھی جانتا تھا۔ اُس نے گرجہ گھر بالکل سے جانا چھوڑ دیا تھا۔ ہم میں اب کوئی بھی بات مشترک نہیں تھی۔ اُس نے فون پر مجھ سے صرف چند ایک کلمات ہی کہے۔ ایک اور دوست نے مجھے بتایا کہ اُسے کڑواہٹ نے نگل لیا ہے۔ ’’دغابازوں کی راہ کٹھن ہوتی ہے‘‘ (امثال 13:15)۔

II ۔ دوئم،مسیح میں غیر تبدیل شُدہ گنہگار کی راہ دِل کی سختی کی راہ ہوتی ہے ۔

ایک شخص انجیل سُنتا ہے اور پاک روح اُسے اُس کے گناہ کی سزایابی اور اُس کے لیے یسوع کی ضرورت کے تحت لاتا ہے۔ اُس کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر جاتی ہیں، لیکن وہ گناہ ہی میں رہتا ہے۔ آخر کار اُس کا دِل اِس قدر سخت ہو جاتا ہے کہ وہ مذید اور یسوع کی ضرورت کو محسوس ہی نہیں کرتا ہے۔

میں اِسی طرح کے ایک نوجوان چینی آدمی کو جانتا ہوں۔ اُس نے مسیح کو مسترد کیا اور گرجہ گھر کو چھوڑ دیا۔ میں نے سوچا تھا کہ میں اُسے دوبارہ کبھی نہ دیکھ پاؤں گا۔ پھر ایک دِن، جیسے ہی میں ایک دکان سے باہر نکلا، میں نے ایک آواز کو ’’ھیلو بوب‘‘ کہتے ہوئے سُنا۔ میں نے اُس کی طرف دیکھا، لیکن شروع میں اُسے پہچان نہ پایا۔ اُس کے کپڑے غلیظ اور پھٹے ہوئے تھے۔ اُس کا چہرہ مٹی سے آلودہ تھا۔ وہ ایک بازاری ریڑھی کو دھکیل رہا تھا، سڑک پر رہ رہا تھا۔ ایک چینی آدمی کے لیے اِس طرح کا انجام ایک انتہائی غیر معمولی بات تھی۔ میں نے دھشت سے منہ موڑ لیا۔ ’’دغابازوں کی راہ کھٹن ہے‘‘ (امثال 13:15)۔

III۔ سوئم، مسیح میں غیر تبدیل شُدہ گنہگار کی راہ موت کی راہ ہے ۔

بائبل کہتی ہے، ’’جو شخص بار بار متنبہ کیے جانے پر بھی سرکشی کرتا ہے، وہ ناگہاں تباہ کیا جائے گا، اور اُس کا کوئی چارہ نہ ہوگا‘‘ (امثال 29:1)۔ کبھی میں ایک نوجوان آدمی کو جانتا تھا جس نے تبلیغ پر سرکشی کی تھی۔ اُس نے غصے میں گرجہ گھر کو چھوڑ دیا تھا، اور گناہ کی زندگی میں چلا گیا تھا۔ ایک اتوار کی صبح 11:00 بجے، ٹھیک جب میں گرجہ گھر میں تھا، اُس نے ایک گھاٹ سے سمندر میں ڈبکی لگائی۔ اُسے اندازہ نہیں ہوا تھا کہ پانی صرف ایک یا دو فٹ گہرا تھا۔ اُس کا سر تہہ سے ٹکرایا تھا۔ اِس نے اُس کی گردن توڑ دی۔ وہ سر سے نیچے تک مفلوج ہو گیا تھا، اور ہسپتال میں خُدا کو بُرا بھلا کہتا ہوا مر گیا تھا۔ ’’دغابازوں کی راہ کٹھن ہوتی ہے‘‘ (امثال 14:15)۔

رولینڈ ھِل Rowland Hill، ایک مشہور برطانوی مبلغ نے سؤروں کے ایک جُھنڈ کو ایک آدمی کے پیچھے مذبح خانے میں جاتے ہوئے دیکھا جہاں اُنہیں قتل کر دیا گیا۔ رولینڈ ھِل نے آدمی سے پوچھا کہ اُس نے کیسے سؤروں کو اپنے پیچھے چلنے کے لیے تیار کیا۔ آدمی نے کہا، ’’میں نے اپنے ساتھ بیجوں کی ایک بالٹی اُٹھائی ہوئی تھی، اور میں چند بیج چلتے چلتے گراتا جاتا تھا۔ سؤر بیجوں کی راہ پر کھاتے ہوئے اپنے راستے مذبح گاہ کے لیے آ گئے۔‘‘ شیطان لوگوں کو ایک گناہ ایک وقت میں کراتا ہوا اِسی طرح گناہ اور جہنم کے لیے اُنہیں راستہ دکھاتا ہے۔ چھوٹے گناہ ایک شخص کو یونہی راستہ دکھاتے ہیں حتٰی کہ بچائے جانے کے لیے بہت تاخیر ہو جاتی ہے۔

IV۔ چہارم، مسیح میں غیر تبدیل شُدہ گنہگار کا راستہ فیصلے کا راستہ ہوتا ہے ۔

بہت سے لوگ مسیح کے بغیر ایسے عمل کرتے ہیں جیسے اُنہیں اپنی زندگیوں کا حساب خُدا کو کبھی دینا ہی نہیں ہے۔ وہ اپنے گناہوں میں بڑھتے جاتے ہیں، یہ سوچتے ہوئے کہ خُدا اُنہیں پریشان نہیں کرے گا۔ لیکن جب وہ اپنی زندگی کے آخر میں پہنچتے ہیں تو خُدا کے ساتھ اُن کا سامنا ہوگا۔ وہ اُن کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے۔ اُس کے پاس اُنہوں نے اِس زندگی میں جتنے گناہ کیے، سوچے اور کہے ہوتے ہیں سب کا حساب ہوتا ہے۔ بائبل کہتی ہے، ’’یقین جانو کہ تمہارا گناہ تمہیں پکڑ لے گا‘‘ (گنتی 32:23)۔

سان فرنسسکو کے شمال میں، جب میں گولڈن گیٹ پبتسمہ دینے والی علم الہٰیات کی سیمنری میں پڑھ رہا تھا، تو میرا جان بیرچ John Birch نامی ایک دوست تھا۔ وہ فوج کا ایک تجربہ کار بوڑھا تھا، جو پادری بننے کے لیے پڑھ رہا تھا۔ ایک دوپہر جان تیز شاہراہ پر گاڑی چلاتا جا رہا تھا۔ اُس کے سامنے والی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔ گاڑی دائیں جانب ڈگمگائی، تیز شاہراہ پر سے پھسلتی ہوئی نیچے اُتری، اور ایک پہاڑی سے نیچے روکنے سے پہلے کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی گر گئی۔ جان نے تیز شاہراہ کے کنارے پر اپنی گاڑی روکی اور جہاں گاڑی تھی وہاں پہاڑی کے نیچے کے طرف بھاگا۔ لڑکی ابھی تک ہوش میں تھی۔ وہ اپنے نوجوان شوہر کو دھوکا دیتی رہی تھی، اور دوپہر ایک دوسرے آدمی کے ساتھ گزار چکی تھی۔ جان نے اُسے اپنی بانہوں میں سہارا دیا اور اُس کے جسم پر نظر ڈالی۔ اُس کی انتڑیاں جان کے بازوؤں میں آگئیں تھیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ وہ چند لمحوں میں مرجائے گی، اُس نے اُسے مسیح کی طرف راستہ دکھانے کی کوشش کی۔ لیکن اُس کے ذہن میں اُس کا محبوب تھا۔ وہ اُس کا نام دھراتی رہی۔ حالانکہ اُس نے کوشش کی تھی، جان اُسے یسوع کے لیے سوچنے پر مجبور نہ کرسکا۔ وہ اپنے محبوب کا نام دھراتی رہی وہ جب بے ہوشی میں ڈوب رہی تھی۔ جس وقت تک طبعی امداد والے وہاں پہنچے وہ مر چکی تھی، اور اُس کی روح پہلے ہی جہنم کے شعلوں میں ڈوب گئی تھی۔ بائبل کہتی ہے، ’’ایسی راہ بھی ہے جو انسان کو راست معلوم ہوتی ہے، لیکن اُس کا انجام موت ہے‘‘ (امثال 14:12)۔

میں نے جان بیرچ کو اپنی اجتماعی خواب گاہ میں چند منٹ بعد میں آتے ہوئے دیکھا۔ اُس کا چہرہ کسی روح کی مانند سفید تھا۔ اُس کے ہاتھ کپکپا رہے تھے۔ حالانکہ وہ کوریا میں جنگ دیکھ چُکا تھا، اُس نے مجھے بتایا کہ اُس لڑکی کی موت نے اُسے اندر تک دہلا دیا تھا۔ اُس نے مجھ سے کہا، ’’میں اُس کی مدد نہ کرسکا۔ میں بالکل بھی اُس کی مدد نہ کر سکا۔ وہ بیس سال سے زیادہ کی نہیں رہی ہوگی۔‘‘ وہ لڑکی کی انٹریوں کے خون سے بھرا ہوا جو اُس کے بازوؤں میں نکل کر گری تھیں۔ گنہگاروں کا راستہ فیصلے کا راستہ ہے۔ ’’دغابازوں کا راستہ کٹھن ہے‘‘ (امثال 13:15)۔

V۔ پنجم، مسیح میں غیر تبدیل شُدہ گنہگار کا راستہ ہر ایک چیز کھو دینے کا راستہ ہے ۔

میں ایک نوجوان آدمی کو جانتا تھا جس نے سوچا تھا کہ اُس نے یہ بنا لیا ہے۔ وہ ایک گھر کا مالک تھا۔ اُس کے پاس گھوڑوں اور مال مویشیوں کے ساتھ جائیداد کا ایک بڑا رقبعہ تھا۔ اُس کے پاس ایک اچھی بیوی اور بچے تھے۔ لیکن اُس نے نہیں سُنا جب میں نے اُسے بتایا کہ اُسے مسیح کی ضرورت تھی۔ اُس نے کہا، ’’ہر کسی کے لیے اُس کا اپنا، رابرٹ۔ ہر کسی کےلیے اُس کا اپنا۔‘‘ اُس نے مجھے بتایا کہ میرے پاس مذہب تھا، لیکن اُس کے پاس زندگی میں ہر وہ چیز ہے جس کی اُسے ضرورت تھی۔ ’’ہر کسی کے لیے اُس کا اپنا، رابرٹ۔ ہر کسی کےلیے اُس کا اپنا۔‘‘ میں اپنے ذہن میں اُسے یہ کہتا ہوا اب بھی سُن سکتا ہوں۔

ایک دِن وہ کام سے جلد گھر آ گیا۔ اُس نے اپنی بیوی کو بتایا کہ اُس کے کندھے میں درد تھا، اور اُس نے بیوی سے اُس کے لیے شراب کی ایک بوتل لانے کے لیے کہا۔ وہ کچن میں یہ لینے کے لیے گئی، لیکن اُس نے سامنے کے کمرے سے ایک بُلند دھمک کی آواز سُنی۔ جب وہ واپس لوٹی، وہ فرش پر بے ڈھنگے انداز میں گرا ہوا تھا – جو ایک گھمبیر دِل کے دورے سے پہلے ہی مر گیا تھا۔ وہ ابھی پچاس سال کا بھی نہیں ہوا تھا۔ جب میں نے یہ سُنا تو مجھے یاد آ گیا اُس نے مجھے کیا کہا تھا جب میں نے اُسے یسوع پر بھروسہ کرنے کے لیے کہا تھا، ’’ہر کسی کے لیے اُس کا اپنا، رابرٹ۔ ہر کسی کےلیے اُس کا اپنا۔‘‘ بائبل کہتی ہے، ’’احمق کو اپنی روش درست نظر آتی ہے، لیکن دانشمند نصیحت کو سُنتا ہے‘‘ (امثال 12:15)۔

اُس کی بیوی انتہائی ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی، اور کچھ سال بعد ہی کنسر کے مرض سے مر گئی۔ اُس کے بچے نشے میں مبتلا ہو گئے اور جیل چلے گئے۔ ہر چیز جو اُس کی تھی اُنہوں نے نشے کی لت میں اُجاڑ دی۔ میں کچھ مدد نہ کر سکا مگر سوچا، ’’دغابازوں کی راہ کٹھن ہے‘‘ (امثال 13:15)۔

VI۔ ششم، مسیح میں غیر تبدیل شُدہ گنہگار کا راستہ ایک بیکار زندگی گزارنے کا راستہ ہے ۔

بائبل کہتی ہے، ’’جو جان گناہ کرے گی وہی مرے گی‘‘ (حزقی ایل 18:4)۔ اپنی گزری ہوئی زندگی پر واپس سوچتے ہوئے میں کئی لوگوں کو یاد کر سکتا ہوں جو غلط راستے پر چلے، جنہوں نے بائبل یا مبلغ کی نہ سُنی، جنہوں نے یہ سوچا کہ وہ خُدا سے زیادہ تیز ہیں۔ بائبل کہتی ہے، ’’خُدا کا خوف علم کی ابتدا ہے: لیکن احمق حکمت اور تربیت کو حقیر جانتے ہیں‘‘ (امثال 1:7)۔

میں ایک نوجوان آدمی کو جانتا ہوں جس نے سُنا ہی نہیں تھا۔ اُس نے نجات پائے بغیر ہی گرجہ گھر چھوڑ دیا تھا۔ اُس نے مجھے بتایا کہ وہ واپس آئے گا، لیکن پتا نہیں کیسے میں جانتا تھا کہ وہ نہیں آئے گا۔ کچھ ہفتوں کے بعد فون آیا۔ اُس کی ماں نے مجھے بتایا کہ وہ ایک تنگ راستے میں قتل ہو گیا تھا۔ اُس نے مجھ سے اُس کا جنازہ پڑھنے کے لیے کہا۔ میں جناز ہ گاہ میں عبادت کی ادائیگی کے لے گیا۔ میں اُس کے کھلے ہوئے تابوت تک گیا۔ اُس کا آدھا سر بندوق کے دھماکے سے اُڑ چکا تھا۔ کفن دفن کا بندوبست کرنے والے پیشہ ور نے اُس کے آدھے سر کو پلاسٹک کے ٹکڑے سے ڈھانپ دیا تھا۔ میں نے اُس آیت کے بارے میں سوچا، ’’احمق حکمت اور تربیت کو حقیر جانتے ہیں‘‘ (امثال 1:7)۔

میں ایک عورت کو جانتا ہوں جس نے بار بار مجھے کہا کہ اُسے گرجہ گھر جانے کی ضرورت نہیں تھی، کہ وہ اپنے ’’مذہب‘‘ کو گھر پر ہی ادا کر سکتی ہے۔ ایک دِن اُس کا دماغ پھر گیا۔ اُس نے آدھا گیلن زہر کا پی لیا، اور ایک دھشت ناک، سُست موت مری۔ اُنہوں نے مجھے اُس کا جنازہ پڑھنے کے لیے کہا۔ میں اُس کے کفن میں سے نکلتی ہوئی اُس زہر کی ناخوشگوار سڑاند سُونگھ سکتا تھا۔ ’’دغابازوں کی راہ کٹھن ہے‘‘ (امثال 13:15)۔

گناہ کا علاج کیا ہے؟ اِس کا صرف ایک ہی علاج ہے، ’’اُس کے بیٹے یسوع مسیح کا خون ہمیں ہر گناہ سے پاک رکھتا ہے‘‘ (1۔ یوحنا 1:7)۔ اپنے گناہوں سے منہ موڑو اور یسوع کے لیے آؤ۔ اپنے گناہ کا اُس کے سامنے اعتراف کرو اور اُس پر بھروسہ کرو۔ وہ ٓآپ کے گناہ صاف کرے گا اور آپ کو ایک نئی زندگی دے گا۔ یسوع صلیب پر آپ کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے مرا۔ وہ جسمانی طور پر مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ وہ وہاں آسمان میں آپ کے لیے موجود ہے۔ اُس کے پاس ایمان کے ساتھ آؤ۔ وہ آپ کی جان کو نجات دے گا اور اپنے قیمتی خون سے پاک صاف کرے گا۔ میں آج صبح آپ کو یسوع پر بھروسہ کرنے اور نجات پانے کے لیےمدعو کرتا ہوں۔

ہم ایک پرانا حمد و ثنا کا گیت گانے جا رہے ہیں۔ جب ہم گائیں، اپنی نشستوں سے اُٹھیں اور کمرے کے پچھلی جانب جائیں۔ ہم آپ کو ایک پرسکون جگہ پر آپ کے ساتھ دعا کرنے کے لیے لے جائیں گے۔ مہربانی سے جب ہم گائیں تو جلدی سے جائیں۔ یہ آپ کے گیتوں کے ورق پر سات نمبر ہے۔

بغیر ایک التجا کے، میں جیسا بھی ہوں،
   مگر کہ تیرا خون میرے لیے بہایا گیا،
اور کہ تو مجھے اپنے پاس بُلانے کے لیے بیقرار ہے،
   اے خُدا کے برّے، میں آیا! میں آیا!

انتظار کیے بغیر، میں جیسا بھی ہوں
   میری جان کو ایک تاریک دھبے سے چُھڑانے کے لیے،
تیرے لیے جس کا خون ایک داغ مٹا سکتا ہے،
   اے خُدا کے برّے، میں آیا! میں آیا!

بے شک اُچھالا گیا، میں جیسا بھی ہوں
   بہت سی کشمکشی میں، بہت سے شکوک میں،
اپنے میں خوف اور جھگڑوں کے ساتھ اور بغیر،
   اے خُدا کے برّے، میں آیا! میں آیا!
(’’میں جیسا بھی ہوں Just As I Am‘‘ شاعر شارلٹ ایلیٹ Charlotte Elliott، 1789۔1871)۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے دُعّا ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَین Dr. Kreighton L. Chan نے کی تھی: امثال 13: 13۔15 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا
’’کیا تم نے قیمت کا تخمینہ لگایا؟ Have You Counted the Cost? ‘‘
(شاعر اے۔ جے۔ ہاج A. J. Hodge، 1923)۔

لُبِ لُباب

دغابازوں کی راہ کٹھن ہوتی ہے

THE WAY OF TRANSGRESSORS IS HARD

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’اچھے فہم والے لوگ مقبول ہوتے ہیں: لیکن دغابازوں کی راہ کٹھن ہوتی ہے‘‘ (امثال 13:15)۔

(رومیوں 3:17؛ اشعیا 57:21)

1. اوّل، مسیح میں غیر تبدیل شُدہ گنہگار کی راہ کڑواہٹ کا راستہ ہے، واعظ 2:11 ۔

2. دوئم، مسیح میں گیر تبدیل شُدہ گنہگار کی راہ دِل کی سختی کا راستہ ہے، امثال 13:15 ۔

3. سوئم، مسیح میں غیر تبدیل شُدہ گنہگار کی راہ موت کا راستہ ہے، امثال 29:1 .

4. چہارم، مسیح میں غیر تبدیل شُدہ گنہگار کی راہ فیصلے کا راستہ ہے، گنتی 32:23؛
 امثال 14:12 .

5. پنجم، مسیح میں غیر تبدیل شُدہ گنہگار کی راہ ہر ایک چیز کو کھو دینے کا راستہ ہے،
امثال 12:15 .

6. ششم، مسیح میں غیر تبدیل شُدہ گنہگار کی راہ ایک بیکار زندگی گزارنے کا راستہ ہے،
حزقی ایل 18:4؛ امثال 1:7؛ 1۔ یوحنا 1:7۔