Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

تبلیغ جس کی ہمیں ضرورت ہے

THE PREACHING WE NEED
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
23 ستمبر، 2012، خُداوند کے دِن، شام کو
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, September 23, 2012

’’کیونکہ اِس کے بعد جب دنیا والے خدا کی حکمت کے مطابق اپنی دانش سے خدا کو نہ جان سکے تو خدا کو پسند آیا کہ ایمان لانے والوں کو اِس منادی کی بے وقوفی کے وسیلہ نجات بخشے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:21).

تلاوت کا آغاز کہتا ہے، ’’دُنیا والے خُدا کی حکمت کے مطابق اپنی دانش سے خُدا کو نہ جان سکے، تو خُدا کو پسند آیا کہ ایمان لانے والوں کو اِس منادی کی بےوقوفی کے وسیلہ نجات بخشے۔‘‘ دُنیا کا اپنا ایک خیال ہے کہ دانش کیا ہے۔ دُنیا سوچتی ہے کہ بنجیمن سپوک Benjamin Spock دُرست تھا جب اُس نے والدین کو اپنے بچوں کو نا مارنے کے لیے کہا۔ یہ اِس دُنیا کی دانش ہے! دُنیا سوچتی ہے کہ قتل کے لیے موت کی سزا غلط ہے، کہ قاتلوں کو موت کی سزا دینے کی بجائے پھر سے دُرست ہونے کا موقع فراہم کرنا چاہیے۔ یہ اِس دُنیا کی دانش ہے! دُنیا سوچتی ہے کہ ہر ماں کا یہ حق ہے کہ وہ اپنے بچے کو رَحَم میں مار سکتی ہے چاہے وہ 9 ماہ کا ہی ہو چکا ہو۔ یہ اِس دُنیا کی دانش ہے! دُنیا سوچتی ہے کہ دو عورتوں کو شادی کرنے کی اہلیت ہونی چاہیے۔ یہ اِس دُنیا کی دانش ہے! لیکن اِن میں سے کسی بات نے بھی ہماری مدد نہیں کی ہے، یا ہمیں خُدا کے نزدیک نہیں لائی ہے! اِن میں سے کسی بات نے بھی ہماری تہذیب و ثقافت کو مضبوط نہیں کیا ہے، یا ہمارے نوجوان لوگوں کو خُدا کا کوئی شعور عطا کیا ہے!

’’کیونکہ اِس کے بعد جب دنیا والے خدا کی حکمت کے مطابق اپنی دانش سے خدا کو نہ جان سکے تو خدا کو پسند آیا کہ ایمان لانے والوں کو اِس منادی کی بے وقوفی کے وسیلہ نجات بخشے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:21).

جی ہاں، میں جانتا ہوں کہ آج تبلیغ کرنا فیشن نہیں ہے۔ میں جانتا ہوں کہ لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ یہ ٹی وی اور انٹرنیٹ کا دور ہے – اس لیے ہم اب تبلیغ نہیں کر سکتے ہیں – ’’شہر میں چیخنے والے کی مانند انجیل کی بشارت‘‘ نہیں دے سکتے ہیں، جو کہ ’’تبلیغ‘‘ کے لفظ کے یونانی ترجمہ کا مطلب ہے۔ وہ کہتے ہیں، ’’مذید تبلیغ نہیں کرنی‘‘۔ ’’لوگ منبر پر چیختے ہوئے شخص کا ساتھ نہیں دیں گے!‘‘ یہ ہے جو دُنیا کہتی ہے! یہ اِس دُنیا کی دانش ہے! وہ کہتے ہیں، ’’بائبل کی صرف آیت بہ آیت تعلیم دو‘‘۔ ’’اپنی آواز کو بُلند مت کرو۔ لوگوں کو نوٹس لکھنے دو۔‘‘

یہ ایک صاف سُتھری چالاکی ہے جو لوگوں کو یہ سوچنے دیتی ہے کہ وہ کچھ سیکھ رہے ہیں۔ دراصل یہ اُنہیں روحانی بچپنے میں رکھتی ہے، لیکن زیادہ تر لوگ اِسے کبھی بھی سمجھ نہیں پائیں گے۔ زیادہ تر لوگ یہ سوچنے سے باز نہیں آئیں گے کہ بائبل کے دور میں بڑے بڑے ایمانداروں نے نوٹس نہیں اُتارے تھے! ’’اُن پر مت چیخیں۔ ہر وقت نرم مزاجی کا مظاہرہ کریں۔‘‘ یہ اِس دُنیا کی دانش ہے! لیکن یہ خُدا کی دانش نہیں ہے!

تو خدا کو پسند آیا کہ ایمان لانے والوں کو اِس منادی کی بے وقوفی کے وسیلہ نجات بخشے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:21).

کھوئے ہوؤں اور شہوت پرست لوگوں کو تبلیغ کرنا شاید بےوقوفانہ لگے۔ تبلیغ کرنا شاید کسی بےوقوف کے پاگل کام کی مانند لگے۔ یہ ہے جو یہ دُنیا سوچتی ہے! لیکن خُدا مختلف طریقے سے سوچتا ہے۔ خُدا سوچتا ہے کہ ایک شخص کی تبلیغ جو بائبل اُٹھاتا ہے اور شدید جذبے کے ساتھ بولتا ہے تو یہ دُنیا میں سب سے زیادہ اہم بات ہے! منادی کرنے کی جگہ کوئی بھی بات نہیں لے سکتی۔ ہمارے گرجہ گھر منادی کرنے کی کمی میں بڑھتے جا رہے ہیں! مسیحیت کو زندگی اُس وقت ملتی ہے جب تبلیغ کو زندگی ملتی ہے۔ مقدسین کی دعاؤں میں زندگی تھی، اور گنہگار موت سے زندگی کی جانب آ جاتے ہیں، جب تبلیغ زندہ ہوتی ہے! لیکن جب بزدل لوگ، جو اپنے گرجہ گھروں میں کچھ خواتین کی وجہ سے خوفزدہ ہیں، اور تھوڑے مبہم ’’تفسیر والے واعظ‘‘ دیتے ہیں تو روشنی گُل ہو جاتی ہے اور گرجہ گھر تاریکی میں اُترتے ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ –

تو خدا کو پسند آیا کہ ایمان لانے والوں کو اِس منادی کی بے وقوفی کے وسیلہ نجات بخشے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:21).

ایک واعظ کا مقصد کیا ہوتا ہے؟ ایک واعظ کا مقصد ہماری تلاوت میں پیش کیا گیا ہے:

تو خدا کو پسند آیا کہ ایمان لانے والوں کو اِس منادی کی بے وقوفی کے وسیلہ نجات بخشے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:21).

یہ ہے تبلیغ کا مقصد – ’’اُن کو نجات بخشنا جو ایمان رکھتے ہیں۔‘‘ ہر واعظ کا مقصد ’’اُن کو جو ایمان رکھتے ‘‘ ہیں بچانا ہے۔ دعا پر ہر واعظ، نگہبانی پر ہر واعظ، عقائد پر مشتمل ہر واعظ، ہر دعائیہ عبادت کا واعظ – ہر واعظ کو مرکز بچائے جانے کے اُن کچھ پہلوؤں پر ہونا چاہیے جو ایمان رکھنے والوں کے لیے ہوتے ہیں! میں تقریباً کبھی بھی کسی کو، کہیں بھی، ’’اُن کو نجات بخشنا جو ایمان رکھتے ہیں‘‘ اِس کی تبلیغ کیے بغیر واعظ نہیں دیتا۔ شاید یہ واعظ آپ کو بچانے کے لیے ہو۔ شاید یہ واعظ آپ کو بتانے کے لیے ہو کیسے کسی کو بچانے کے لیے مدد کی جائے۔ یہ شاید کسی اور موضوع پر واعظ ہو، لیکن ہر ایک واعظ جس کی میں تبلیغ کرتا ہوں اُس کا روحِ رواں ’’اُن کو نجات بخشنا ہے جو ایمان رکھتے ہیں۔‘‘

تو خدا کو پسند آیا کہ ایمان لانے والوں کو اِس منادی کی بے وقوفی کے وسیلہ نجات بخشے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:21).

چونکہ تبلیغ دینا اِس قدر اہم ہے تو ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ لوگوں کو کسی قسم کی تبلیغ کی ضرورت ہے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ بائبل تبلیغ کے بارے میں کیا کہتی ہے۔ بائبل لوگوں کو منادی کرنے کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

I۔ اوّل، بائبل کہتی ہے ہمیں گناہ کے خلاف منادی کرنے کی ضرورت ہے۔

پولوس رسول نے کہا، ’’کلام کی منادی کرو ... لوگوں کو سمجھا، ملامت اور نصیحت کر‘‘ (2۔ تیموتاؤس 4:2)۔ بائبل میں سے گناہ کی سمجھ اور ملامت ضرور ہونی چاہیے اگر یہ سچی تبلیغ ہے جیسی کہ بائبل میں لوگ تبلیغ کرتے تھے۔

عظیم سیلاب سے پہلے حنوک کے دور میں واپس جائیں۔ حنوک کیا تبلیغ کرتا تھا؟ ہمیں بتایا گیا ہے کہ وہ یہودہ کے مراسلے میں سے منادی کرتا تھا۔ یہ ہے جو حنوک تبلیغ دیتا تھا،

’’ دیکھو! خداوند اپنے لاکھوں مُقدّسوں کے ساتھ آتا ہے تاکہ سب لوگوں کا اِنصاف کرے اور سارے بے دینوں کو سزا کا حکم دے، اِس لیے کہ اُنہوں نے بے دینی سے مجبور ہو کر بہت سے بے دینی کے کام کیے ہیں۔ اور خداوند بے دین گنہگاروں کو بھی سزا کا حکم دے گا کیونکہ اُنہوں نے اُس کے خلاف بڑی سخت باتیں کہی ہیں‘‘ (یہوداہ 14۔15).

حنوک نے مسیح کی دوسری آمد پر منادی کی، نجات نہ پائے ہوئے گنہگاروں کے آخری فیصلے پر منادی کی۔ اُس نے بے دینوں کے گناہوں کے خلاف منادی کی، جو اُنہوں نے کیے تھے۔ اُس نے گنہگاروں کی غلیظ باتوں کے خلاف منادی کی۔ اُس نے گناہ سے بھرپور اُن باتوں کے خلاف جو بدکار لوگ خُدا کے خلاف کہتے تھے منادی کی۔ حنوک جو آدم سے سات پُشت پر تھا، اُس نے مضبوط اور سخت واعظوں پر تبلیغ کی، اپنی نسل کے گناہوں کو سمجھانے اور ملامت کرنے پر منادی کی، اُنہیں خبردار کیا کہ اُن پر فیصلہ صادر ہونے سے پہلے توبہ کر لیں۔ اِس قسم کی منادی ہے جس کی ہمیں آج ضرورت ہے!

پھر اشعیا نبی کی تبلیغ کے بارے میں سوچیے۔ اُس نے کہا،

’’زور سے چلاّ، بالکل نہ جھِجک، نرسنگے کی مانند اپنی آواز بلند کر، میرے لوگوں پر اُن کی خطا اور یعقوب کے گھرانے پر اُن کے گناہ ظاہر کردے‘‘ (اشعیا 58:1).

کبھی اشعیا کے پہلے چند باب پڑھیں۔ اُس نے اُن کی منافقت کے خلاف تبلیغ کی۔ اُس نے کہا کہ اُن کے ہاتھ خون سے بھرے ہوئے ہیں۔ اُس نے خُدا کے خلاف اُن کی بغاوت اعلانیہ مخالفت کی۔ اُس نے تبلیغ کی کہ اُن کے رہنما یتیموں اور بیواؤں کو تحفظ فراہم نہیں کرتے تھے۔ اُس نے کہا کہ اُن کے شہر آگ سے جلا دیے جائیں گے، اجنبیوں کے ذریعے سے اُن کی سرزمین پامال ہو جائے گی۔ اِس قسم کی تبلیغ کی ہمیں آج ضرورت ہے!

تو خدا کو پسند آیا کہ ایمان لانے والوں کو اِس منادی کی بے وقوفی کے وسیلہ نجات بخشے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:21).

یوحنا بپتسمہ دینے والے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ وہ کیا منادی کرتا تھا؟ وہ منادی کرتا تھا،

’’ تُم سانپوں کی اولاد ہو، تمہیں کس نے آگاہ کر دیا کہ آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو۔ اپنی توبہ کے لائق پھل بھی لاؤ‘‘ (متی 3:7۔8).

اُس نے اُنہیں سانپوں کی اولاد کہا، جو جہنم کی آگ میں جھونکے جائیں گے۔ اُس نے اُنہیں توبہ کرنے کے لیے بُلایا!

پھر سوچیں یسوع کیسے گناہ کے خلاف تبلیغ دیتا تھا۔ اُس نے بے اعتقادی کے خلاف منادی کی۔ اُس نے زناکاری کے خلاف منادی کی۔ اُس نے عداوت رکھنے کے خلاف منادی کی، اور کہا کہ اگر وہ دوسروں کو معاف نہیں کرتے تو آسمان میں اُن کا باپ بھی اُنہیں معاف نہیں کرے گا۔ اُس نے فقہیوں اور فریسیوں کو تبلیغ کی، ’’تم اپنے باپ ابلیس کے ہو، اور اپنے باپ کی مرضی پر چلنا چاہتے ہو‘‘ (یوحنا 8:44)۔ لوگ یسوع سے نفرت کرتے تھے کیونکہ وہ اُن کے گناہوں کے خلاف منادی کرتا تھا۔ اُنہوں نے اپنے گناہوں کے خلاف منادی کرنے کی وجہ سے اُسے مصلوب کیا تھا! ہر مبلغ جو یسوع کی مثال کے مطابق سچا ہوتا ہے اُسے ضرور چاہیے کہ کبھی کبھی لوگوں کو اُن کے گناہوں کے خلاف منادی کر کے ناراض کرے، جیسے یسوع نے کیا! پطرس رسول نے کہا کہ مسیح ’’ہمارے لیے ایک مثال‘‘ چھوڑ گیا ہے، کہ ہمیں اُس کے نقشِ قدم پر چلنا چاہیے‘‘ (1۔پطرس 2:21)۔ یقیناً اِس کا مطلب ہے کہ ہر مسیح کی مانند مبلغ کو منبر سے گناہ کے خلاف اعلانیہ منادی کرنی چاہیے، جیسے یسوع نے کی تھی! ڈاکٹر جان آر۔ رائس Dr. John R. Rice نے نوجوان مبلغین کے لیے کہا،

      اُن سے متاثر مت ہو [وہ] جو خوف کرتے ہیں کہ تم اپنے گرجہ گھر میں پریشانی کا باعث بنو گے۔ اپنی بیوی کی التجاؤں سے اِتنا زیادہ متاثر نہ ہوں جو خوفزدہ ہے کہ آپ کی تنخواہ کم ہو جائے گی یا آپ کی نوکری نہیں رہے گی اور وہ کہیں کے نہیں رہیں گے۔ مسیح کے ساتھ وفادار رہیں، اور مسیح آپ کے ساتھ وفادار رہے گا... یہ دُرست ہے کہ مبلغین کو پیار اور ہمدردی اور آنسوؤں کے ساتھ منادی کرنی چاہیے۔ لیکن یہ اُس حقیقت کو نہیں بدل سکتا کہ ہمیں واضح طور پر نصیحت اور ملامت کا، اور کلام کی تبلیغ مخصوص گناہوں کے خلاف دینے کا حکم دیا گیا ہے (جان آر۔ رائس، ڈی۔ڈی۔، بشروں کے جیتنے والوں کے لیے عظیم سچائیاں Great Truths for Soul Winners، خُداوند کی تلوار Sword of the Lord، 1964، صفحہ 137 )۔

جب میں شمالی کیلیفورنیا میں ایک خاص مغربی بپتسمہ دینے والے گرجہ گھر میں تبلیغ کر رہا تھا، میں نے اُن نوجوان لوگوں کے گناہوں کے نام لیے – جنسی ہوس کے ساتھ ہونٹوں کو چومنا، فحاشی دیکھنا، اور گرجہ گھر نہ آنا۔ میں نے کہا کہ اُنہیں زمانہ ساز اُستادوں کو نہیں سُننا چاہیے جیسے بشپ پائیک، جو اُس وقت سان فرانسسکو میں ایپیسکوپل گرجہ گھر کے سربراہ تھے۔ واعظ کے بعد، پادری مجھے اپنے دفتر میں لے گئے اور مجھے ایسے تبلیغ کرنے سے منع کیا اور خبردار کیا کہ میں مصیبت میں پڑ جاؤں گا۔ حیرت انگیز طور پر، یہ پادری بعد میں اپنے گرجہ گھر کی طرف سے نکال دیا گیا تھا، اور تھک ہار کر میرے کھولے ہوئے ایک گرجہ گھر کی شاخ میں پادری کی نوکری کرنے لگا!

جس سیمنری میں مَیں پڑھتا تھا وہاں مجھے تنبیہہ کی گئی تھی کہ میں الہٰیاتی غلطیوں کے خلاف تبلیغ نہ کروں۔ لیکن وہ جنہوں نے مجھے خبردار کیا تھا بعد میں سیمنری میں سے نکال دیے گئے تھے۔ اُن تمام کے چلے جانے کے بعد، میں نے اُسی سیمنری کے اجتماع گاہ میں تبلیغ کی تھی! میں نے کبھی بھی گناہ کے خلاف تبلیغ کرنی نہیں رُوکی، اور لیجیے میں اِس شام یہاں ہوں، ایک شاندار گرجہ گھر میں جو مشتاق لوگوں سے بھرا ہوا ہے! ڈاکٹر رائس دُرست تھے، ’’مسیح کے وفادار رہو، اور مسیح تمہارا وفادار رہے گا۔‘‘ آمین۔

تو خدا کو پسند آیا کہ ایمان لانے والوں کو اِس منادی کی بے وقوفی کے وسیلہ نجات بخشے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:21).

کسی نے شکایت کی کہ میں آپ سے تالیاں بجانے کو کہتا ہوں۔ تو کیا ہوا؟ بائبل کہتی ہے، ’’اے سب قوموں تالیاں بجاؤ؛ خوش آوازی سے خُدا کے لیے نعرے مارو‘‘ (زبور 47:1)۔ اِس میں غلط کیا ہے؟ یہ بائبل میں، کیا یہ نہیں ہے؟ جب نوجوان لوگ فٹبال کا کھیل دیکھنے جاتے ہیں یا موسیقی کی تقریب میں جاتے ہیں وہ چیختے اور تالیاں بجاتے ہیں جب تک کہ سٹیڈیم لرزنا نہ شروع ہو جائے! لیکن جو تنبیہات میں آپ کو آج شام کو دے رہا ہوں وہ فٹبال کے کھیل سے ہزاروں گُنّا زیادہ اہم ہیں – اور دس لاکھ گُنّا جسٹن بیبیر Justin Bieber یا لیڈی گاگا Lady Gaga کے ساتھ موسیقی کی تقریب سے زیادہ اہم ہیں! توبہ کریں، کیونکہ آسمان کی بادشاہی آنے والی ہے!

تو خدا کو پسند آیا کہ ایمان لانے والوں کو اِس منادی کی بے وقوفی کے وسیلہ نجات بخشے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:21).

II۔ دوئم، بائبل کہتی ہے کہ جہنم کے بارے میں تبلیغ کی ضرورت ہے۔

بائبل میں تمام مبلغین نے قیامت اور جہنم پر تبلیغ کی، اور گناہ کے خلاف خُدا کے قہر و غضب پر تبلیغ کی۔ خُداوند یسوع مسیح نے مسلسل جہنم پر منادی کی۔ گنہگاروں کو خُدا کے غضب سے دور بھاگنے کے لیے خبردار کیا!

مسیح نے کہا، ’’جو اُسے احمق کہے گا، وہ جہنم کی آگ کا سزا وار ہوگا‘‘ (متی 5:22)۔

مسیح نے کہا، ’’دُنیا کے آخر میں بھی ایسا ہی ہوگا: فرشتے نکلیں گے اور بدکاروں کو راستبازوں سے جُدا کریں گے۔ اور اُنہیں آگ کی بھٹی میں ڈال دیں گے جہاں وہ لوگ روتے اور دانت پیستے رہیں گے‘‘ (متی 13:49۔50)۔

مسیح نے کہا کہ وہ ایک دِن ’’اپنی بائیں طرف والوں سے بھی کہے گا، اے لعنتی لوگو، میرے سامنے سے دور ہو جاؤ ا ور اُس ہمیشہ جلتی رہنے والی آگ میں چلے جاؤ‘‘ (متی 25:41)۔

میسح نے کہا، ’’یہ لوگ ہمیشہ کی سزا پائیں گے مگر راستباز ہمیشہ کی زندگی‘‘ (متی 25:46)۔

وہ پادری جو جہنم پر تبلیغ نہیں کرتا ہے وہ یسوع کی مثال کی پیروی نہیں کرتا ہے جس نے ’’ہمارے لیے ایک مثال قائم کر دی تاکہ تم اُس کے نقش قدم پر چل سکو‘‘ (1۔ پطرس 2:21)۔ ڈاکٹر جان آر۔ رائس نے کہا، اِن بھلے،آسان واعظوں کو پرے کر دو جو کسی شخص کے خوف کو نہیں جھنجھوڑتے، جو کوئی آنسو نہیں لاتے، جو لوگوں کو توبہ کرنے کے لیے راہنمائی نہیں کرتے! ایسی تبلیغ سے دور ہو جاؤ جو گنہگاروں کو اُن کے گناہوں میں پرسُکون اور مطمٔین سوتا ہوا چھوڑ دیتی ہے! اوہ، اے خُدا ہمیں اِس قسم کی تبلیغ عطاکر جو لوگوں کو کانپنے پر مجبور کردے جب وہ جہنم اور آنے والی قیامت کے بارے میں سوچیں!‘‘ (ibid.، صفحہ 140)۔

تو خدا کو پسند آیا کہ ایمان لانے والوں کو اِس منادی کی بے وقوفی کے وسیلہ نجات بخشے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:21).

III. سوئم، بائبل کہتی ہے کہ ہمیں مسیح کے خون کے ذریعے سے نجات پانے پر تبلیغ کرنے کی ضرورت ہے۔

بائبل ہمیں تعلیم دیتی ہے کہ تمام مرد اور عورتیں گنہگار ہیں۔ یہ کہتی ہے، ’’کیونکہ سب نے گناہ کیا اور خُدا کے جلال سے محروم ہیں‘‘ (رومیوں 3:23)۔ بائبل کہتی ہے، ’’ایسا کوئی بھی شخص نہیں جو گناہ نہ کرتا ہو‘‘ (1۔ سلاطین 8:46)۔ بائبل کہتی ہے، ’’زمین پر ایسا راستباز کوئی نہیں، جو صرف نیکی ہی نیکی کرے اور کبھی خطا نہ کرے ’’ (واعظ 7:20)۔

’’لیکن، آپ کہتے ہیں، ’’خُدا میرے گناہوں کے بارے میں نہیں جانتا ہے۔ یہاں تک کہ میری ماں بھی میرے گناہوں کے بارے میں نہیں جانتی ہے۔ وہ ایک راز ہیں۔‘‘ آپ کی ماں بے شک آپ کے گناہوں کے بارے میں نہ جانتی ہو، لیکن خُدا اُن سب کے بارے میں جانتا ہے۔ بائبل کہتی ہے، ’’خُداوند کی آنکھیں ہر جگہ ہیں، وہ نیک و بد دونوں کو دیکھتی ہیں‘‘ (امثال 15:3)۔ آپ کے گناہ خُدا کے لیے راز نہیں ہیں! بائبل کہتی ہے، ’’خُدا ہر ایک فعل کو ہر ایک پوشیدہ بات سمیت، خواہ وہ اچھی ہو یا بُری، عدالت میں لائے گا‘‘ (واعظ 12:14)۔ بابئل تعلیم دیتی ہے کہ ہر وہ گناہ جو آپ سے سرزد ہوا ہے خُدا کے فیصلوں کی کتابوں میں درج ہوتا ہے (مکاشفہ 20:12)۔ آخری فیصلے پر آپ خُدا قادرِمطلق کے سامنے کھڑے ہونگے۔ وہ آپ کے گناہوں کی فہرست اپنی فیصلوں کی کتابوں میں سے پڑھے گا، اور آپ ’’آگ کی جھیل میں جھونک‘‘ دیے جائیں گے (مکاشفہ 20:15)۔

اِس ہولناک فیصلے سے بچنے کا آپ کے پاس صرف ایک ہی طریقہ ہے۔ آپ کے گناہوں کو خُدا کی کتابوں میں سے مٹا دیا جائے۔ اِسی لیے خداوند یسوع مسیح صلیب کے لیے گیا۔ مسیح صلیب پر آپ کے گناہوں کا مکمل کفارہ ادا کرنے کے لیے مرا۔ بائبل کہتی ہے،

’’ خدا ہمارے لیے اپنی محبّت یُوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کردی۔ پس جب ہم نے مسیح کے خُون بہانے کے باعث راستباز ٹھہرائے جانے کی توفیق پائی تو ہمیں اور بھی زیادہ یقین ہے کہ ہم اُس کے وسیلہ سے غضب اِلہٰی سے ضرور بچیں گے‘‘ (رومیوں 5:8۔9).

رومیوں 5:9 کہتی ہے آپ ’’اُس کے خون کے ذریعے سے راستباز‘‘ ٹھہرائے جا سکتے ہیں۔ یسوع مسیح کا خون ہر اُس گناہ کو جو آپ نے کیا پاک صاف کر سکتا ہے، کیونکہ ہم 1۔یوحنا 1:7 میں پڑھتے ہیں، ’’اُس کے بیٹے یسوع کا خون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘۔ ہمیں یسوع کے خون پر تبلیغ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ واحد بات ہے جو ہمیں گناہ سے پاک صاف کر سکتی ہے!

تو خدا کو پسند آیا کہ ایمان لانے والوں کو اِس منادی کی بے وقوفی کے وسیلہ نجات بخشے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:21).

کچھ مبلغین آج کہتے ہیں کہ کوئی خون نہیں ہے۔ میں نہیں جان سکتا کہ وہ ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں جب کہ بائبل اِسے بالکل بہت واضح کرتی ہے کہ یسوع ’’نے ہم سے محبت کی، اور اپنے خون کے وسیلے سے ہمیں ہمارے سارے گناہوں سے مخلصی بخشی‘‘ (مکاشفہ 1:5)۔ کبھی بھی ایک ایسے مبلغ یا بائبل کے اُستاد کا یقین مت کریں جو یسوع کے خون کو کمتر بیان کرے! بابئل کہتی ہے، ’’اِن پر افسوس! کیونکہ یہ کائن کی راہ پر چلے‘‘ (یہودہ 11)۔ کائن کی طرح، اُنہوں نے خون کو مسترد کیا۔ کبھی اُن کی مت سُنیں! کائن کی تعلیمات سے ہوشیار رہیں! مسیح کے خون کے بغیر کوئی نجات نہیں ہے! کچھ بھی نہیں! ہمارے باپ دادا کا وہ اچھا، پرانا حمدوثنا کا گیت ہمیشہ یاد رکھیے،

کیا چیز میرے گناہ کو دھو سکتی ہے؟
   کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
کیا چیز مجھے دوبارہ مکمل کر سکتی ہے؟
   کوئی بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
اوہ! قیمتی ہے وہ بہاؤ
   جو مجھے برف کی مانند سفید بناتا ہے؛
اور کوئی دوسرا چشمہ میں نہیں جانتا،
   کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
(’’کچھ بھی نہیں ماسو ائے خون کے Nothing But the Blood‘‘ شاعر رابرٹ لوری
Robert Lowry، 1826۔1899).

کیا آپ آج رات نجات پانا چاہیں گے؟ کیا آپ چاہیں گے کہ خُدا کے فیصلوں کی کتابوں میں سے آپ کا ہر گناہ مسیح کے خون کے ذریعےسے دھو دیا جائے؟ پھر، جب ہم وہ حمد و ثنا کا گیت دوبارہ گائیں، اپنی تشریف سے اُٹھیں اور کمرے کی پچھلی جانب جائیں۔ ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan آپ کو ایک پُرسکون جگہ پر لے جائیں گے جہاں ہم آپ کے ساتھ مشاورت کر سکیں گے اور آپ کے ساتھ دعا کریں گے۔ بالکل ابھی جائیں جبکہ ہم گاتے ہیں۔

کیا چیز میرے گناہ کو دھو سکتی ہے؟
   کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
کیا چیز مجھے دوبارہ مکمل کر سکتی ہے؟
   کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
اوہ! قیمتی ہے وہ بہاؤ
   جو مجھے برف کی مانند سفید بناتا ہے؛
اور کوئی دوسرا چشمہ میں نہیں جانتا،
   کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے دُعّا کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَینDr. Kreighton L. Chan ۔ 1۔کرنتھیوں 1:18۔21 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
’’اوہ،کیسا ایک فوراہ! Oh, What a Fountain! ‘‘ (شاعر ڈاکٹر جان آر۔ رائس
Dr. John R. Rice، 1895۔1980)۔

لُبِ لُباب

تبلیغ جس کی ہمیں ضرورت ہے

THE PREACHING WE NEED

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’کیونکہ اِس کے بعد جب دنیا والے خدا کی حکمت کے مطابق اپنی دانش سے خدا کو نہ جان سکے تو خدا کو پسند آیا کہ ایمان لانے والوں کو اِس منادی کی بے وقوفی کے وسیلہ نجات بخشے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:21).

I.   اوّل، بائبل کہتی ہے ہمیں گناہ کے خلاف تبلیغ کرنے کی ضرورت ہے،
2۔ تیموتاؤس 4:2؛ یہودہ 14۔15؛ اشعیا 58:1؛ متی 3:7۔8؛
یوحنا 8:44؛ 1۔پطرس 2:21؛ زبور 47:1 ۔

II.  دوئم، بائبل کہتی ہے ہمیں جہنم کے بارے میں تبلیغ کرنے کی ضرورت ہے،
متی 5:22؛ 13:49۔50؛ 25:41؛ 1۔پطرس 2:21۔

III. سوئم، بائبل کہتی ہے ہمیں مسیح کے خون کے ذریعے سے نجات پانے پر
تبلیغ کرنے کی ضرورت ہے، رومیوں 3:23؛ 1۔ سلاطین 8:46
واعظ 7:20؛ امثال 15:3؛ واعظ 12:14؛
مکاشفہ 20:12، 15؛ رومیوں 5:8۔9؛ 1۔یوحنا 1:7؛
مکاشفہ 1:5؛ یہودہ 11 ۔