Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

تیزی سے بڑھتا ہوا گرجہ گھر

!AN EXPLODING CHURCH
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
9 ستمبر، 2012، صبح، خُداوند کے دِن
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, September 9, 2012

’’تب اُس نے اپنے شاگردوں سے کہا، فصل تو بہت ہے، لیکن مزدور کم ہیں؛ لہٰذا تُم فصل کے مالک سے درخواست کرو کہ، وہ اپنی فصل کاٹنے کے لیے مزدور بھیج دے‘‘ ( متی 9:37، 38).

مبلغین عموماً سوچتے ہیں کہ اِن آیات میں مسیح ہمیں دعا کرنے کے لیے بتا رہا ہے کہ خُداگرجہ گھر کے اراکین کو بشروں کے جیتنے والے بننے کے لیے آمادہ کرے گا۔یہ مکمل طور پر غلط نہیں ہے، لیکن یہ ایک تشریح سے زیادہ ایک اِطلاق ہے۔ جی ہاں، ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ مسیحیوں کے لیے دعا کرنے پر لاگو ہوتا ہے کہ وہ بیدار ہوں اور بشروں کو جیتیں۔ لیکن یہ بجا طور پر وہ نہیں ہے جو مسیح اپنے شاگردوں کو بتا رہا تھا۔

یسوع اپنے شاگردوں کو دعا کرنے کے لیے بتا رہا تھا کہ خُدا فصل کاٹنے کے لیے بالکل ابھی، فوراً نئے افراد کو بھیجے گا، اِس سے پہلے کہ وہ بہترین تربیت یافتہ بنیں، اِس سے پہلے کہ اُن میں سے بہت سے یہاں تک کہ نجات بھی نہیں پائے ہوئے تھے! آخر کار، مشکلوں سے ہی کوئی مسیحی تھا اِس کے باوجود جب یسوع نے یہ کہا تھا! شاگرد خود ابھی تک تربیت یافتہ نہیں ہوئے تھے اور اُن میں سے کچھ، کم از کم، مسیح میں نجات پائے ہوئے نہیں تھے۔ ڈاکٹر میکجی Dr. McGeeنے کہا اُن میں سے کسی نے دوبارہ نئے سرے سے جنم نہیں لیا تھا جب تک کہ یسوع مُردوں میں سے جی نہیں اُٹھا۔ یہ واضح ہے کہ یہودہ نے نجات نہیں پائی تھی۔ تھوما نے ابھی تک خوشخبری پر یقین نہیں کیا تھا، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اِس نے ابھی تک یقین نہیں کیا تھا کہ یسوع مُردوں میں سے جی اُٹھے گا۔ پطرس نے مصلوبیت سے انکار کیا تھا، اور یسوع سے اپنی ضدی بے اعتقادہ پر سرزش سُنی تھی۔ اِس کے باوجود یہ لوگ اگلے ہی باب میں بشروں کو جیتنے کے لیے بھیجے گئے تھے، متی 10 میں۔ اور مسیح نے اُنہیں دعا کرنے کے لیے کہا کہ دوسرے نئے لوگ بشروں کی ایک فصل کی کٹائی میں لانے کے لیے بھیجے جائیں گے!

ہمارے لیے آج یہ کیا معنی رکھتی ہے؟ کیوں، اِس کا مطلب ہے کہ ہمیں فوراً اُنہیں جو گرجہ گھر کے لیے نئے ہیں بشروں کو جیتنے کے باہر بھیجنا چاہیے! اِس کے علاوہ اور کیا مطلب ہو سکتا ہے؟ آئیے اِس کو ’’نئی‘‘ نظروں کے ساتھ دیکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ آج ہمارے گرجہ گھروں میں یسوع ہم سے کیا کروانا چاہتا ہے۔ اگر آج صبح آپ یہاں پہلی دفعہ آئیں ہیں، ہم آپ کے لیے دعا کر رہے ہیں کہ آپ ابھی ہمارے ساتھ فصل کی کٹائی میں مزدور بننے کےلیے، کھوئے ہوئے لوگوں کو ہمارے گرجہ گھر میں خوشخبری سُننے کے لیے لائیں۔ اِس روشنی میں، تلاوت کو دوبارہ سُنتے ہیں،

تب اُس نے اپنے شاگردوں سے کہا، فصل تو بہت ہے، لیکن مزدور کم ہیں؛ لہٰذا تُم فصل کے مالک سے درخواست کرو کہ، وہ اپنی فصل کاٹنے کے لیے مزدور بھیج دے‘‘ (متی 9:37،38).

ہم آپ سے یہی بات کہہ رہے ہیں۔ ہم آپ کے آنے کے اور دوسروں کو اِس گرجہ گھر میں خوشخبری سُننے اور نجات پانے کے لیے لانے میں مدد کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ ہم سیکھتے ہیں کہ یہ کم از کم دو مختلف طریقوں سے سچ ہیں۔

I۔ اوّل، یسوع نے اصلی شاگردوں کو فوراً بشروں کو جیتنے کے لیے بلایاتھا۔

مہربانی سے متی 4:18۔20 پر واپس آئیں۔ مہربانی سے کھڑے ہو جائیے اور وہ آیات با آوازِ بُلند پڑھیے۔

’’ایک دِن جب یسوع جھیل کے کنارے کنارے چلا جا رہا تھا، تو اُس نے دو بھائیوں، شمعون جو پطرس کہلاتا ہے اور اُس کے بھائی اندریاس کو دیکھا، وہ اُس وقت جھیل میں جال ڈال رہے تھے: کیونکہ اُن کا پیشہ ہی مچھلی پکڑنا تھا۔ یسوع نے اُن سے کہا، کہ میرے پیچھے ہولو تو میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا۔ وہ اُسی وقت جال چھوڑ کر اُس کے پیچھے ہولیے‘‘ (متی 4:18۔20).

وہ سب پہلی بات تھی جو یسوع نے اِن لوگوں سے کہی تھی، ’’میرے پیچھے ہو لو، اور میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا‘‘ (متی 4:19)۔ ایک کورس ہے جو اِس کو واضح کرتا ہے،

میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا،
   اِنسانوں کو پکڑنے والا، اِنسانوں کو پکڑنے والا،
میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
اگر تم میرے پیچھے ہولو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
   میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔
(’’میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا I Will Make You Fishers of Men‘‘
   شاعر ھیری ڈی۔ کلارک Harry D. Clarke، 1888۔1957)۔

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

یسوع اُنہیں چند ایک سالوں تک اپنے پاس نہیں لایا تھا اور اُس نے اُنہیں بائبل کی تعلیم نہیں دی تھی پہلے اُس نے اُنہیں باہر جانے کے لیے اور دوسروں کو بحیثیت اِنسانوں کو پکڑنے والوں کے اپنے پاس لانے کے لیے کہا تھا۔ اُس نے اُن کے تمام سوالات کے جواب نہیں دیے تھے اور اُنہیں علمِ الہٰیات اور مسیحی عقائد کے دفاع، اور مسیحی تاریخ کی تعلیم نہیں دی تھی۔ وہ مہینوں تک اُنہیں سنڈے سکول کی کلاسوں کے لیے نہیں آیا تھا پہلے اُس نے اُنہیں دوسروں کے پیچھے جانے کے لیے اور اُس کے پاس لانے کے لیے کہا۔ اُس نے یہاں تک کہ اُنہیں خوشخبری کیسے سمجھانی ہے کی تعلیم بھی نہیں دی تھی۔ جی نہیں! اُس نے اُنہیں دوسروں کو اُس کے پاس لانے کے لیے بھیج دیا تھا، دوسروں کو ’’پکڑنے‘‘ کےلیے! سب سے پہلی بات جو اُس نے اُنہیں کہی تھی، ’’میرے پیچھے ہو لو، اور میں تمہیں انسانوں کے پکڑنے والے بناؤں گا۔‘‘

میرا نہیں خیال ہے یہ مکمل ایمانداری نہیں ہے کہ اِس کے علاوہ آپ کو کچھ اور بتایا جائے۔ میرا خیال ہے ہمیں مسیح کی مثال کی پیروی کرنی چاہیے۔ میرا خیال ہے ہمیں آپ کو بالکل ابھی بتانا چاہیے، جب سب سے پہلی مرتبہ آپ گرجہ گھر کے لیے آئے، کہ مسیح آپ سے کیا کروانا چاہتا ہے۔ مسیح چاہتا ہے کہ آپ جائیں اور دوسروں کو پکڑیں اور اُنہیں اُس کے پاس لائیں۔ مسیح چاہتا ہے کہ آپ جائیں اور کسی کو پکڑیں، بالکل ابھی، اِسی وقت اُنہیں اُس کے پاس لائیں – شاید آج رات! جائیں اور کسی کو پکڑیں اور اُنہیں اپنے ساتھ لے کر آئیں! کھڑے ہوئیے اور اِسے دوبارہ گائیے!

میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا،
   اِنسانوں کو پکڑنے والا، اِنسانوں کو پکڑنے والا،
میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
اگر تم میرے پیچھے ہولو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
   میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔

جی ہاں، مسیح نے بالکل آغاز ہی میں پہلے شاگردوں کو اِنسانوں کے پکڑنے والے کہا تھا – فصل کی کٹائی کرنے والے مزدور – سیدھے دوسروں کے لانے والے – فوراً! آمین! اور آمین!

II ۔ دوئم، یسوع نے دوسرے نئے لوگوں کو فوراً بشروں کو جیتنے کےلیے بھیجا۔

ہم یہ یوحنا کی انجیل کے پہلے باب میں دیکھتے ہیں۔ یوحنا بپتسمہ دینے والے کے شاگردوں میں سے دو نے یسوع کی پیروی جہاں وہ ٹھہراہوا تھا اُس جگہ تک کی تھی۔ اُن دو میں سے ایک شمعون پطرس کا بھائی اندریاس تھا۔ اندریاس فوراً باہر گیا تھا اور پطرس کو بتایا تھا، ’’ہم نے [مسیحا] پا لیا... اور وہ اُسے لیکر یسوع کے پاس گیا‘‘ (یوحنا 1:41، 42)۔ اگلے دِن یسوع نے فلپس کو کہا، ’’میرے پیچھے ہو لے‘‘ (یوحنا 1:43)۔ فلپس فوراً نتن ایل کے پاس گیا اور اُسے بتایا کہ اُس نے مسیحا کو پالیا ہے۔ نتن ایل نے کہا یہ سچ تھا اِس پر شک کیا۔ ’’فلپس نے اُس سے کہا، چل کر خود ہی دیکھ لے‘‘ (یوحنا 1:46)۔ فلپس پھر نتن ایل کو یسوع کے پاس لے گیا اور نتن ایل بھی فوراً شاگرد بن گیا۔

اندریاس پطرس کو فوراً یسوع کے پاس لایا تھا، فلپس نتن ایل کو فوراً یسوع کے پاس لایا تھا۔ یہ بالکل نئے شاگرد اُسی وقت، یکدم، بشروں کے جیتنے والے بن گئے تھے! اُنہوں نے بشروں کے جیتنے کے لیے تربیت کا انتظار نہیں کیا تھا۔ وہ بالکل اُسی وقت نکل گئے تھے اور دوسروں کو یسوع کے پاس لائے تھے، بغیر کسی تاخیر کے! اُنہوں نے صرف کہا، ’’چلو اور خود دیکھ لو۔‘‘

ایک اور مثال یوحنا کے چوتھے باب میں دی گئی ہے۔ ڈاکٹر جان آر۔ رائس Dr. John R. Rice نے کہا،

      [یوحنا] باب 4 میں، ہمیں پتہ چلتا ہے کہ جب سامری عورت کو معلوم ہوا کہ یسوع ہی مسیحا تھا، اُس نے اپنے پانی کے گھڑے وہیں چھوڑے اور شہر کی طرف لوگوں کو بتانے کے لیے دوڑی، ’’آؤ ایک آدمی سے مِلو جس نے مجھے سب کچھ جو میں نے اب تک کیا تھا،بتا دیا: کیا یہی مسیح تو نہیں ہے؟‘‘ [یوحنا 4:29]۔ اُس کی گواہی پر کچھ وہیں پر نجات پا گئے تھے۔ جبکہ دوسرے خود دیکھنے کے لیےآئے اور بچائے گئے۔ جی ہاں، مسیح میں نئے تبدیل ہونے والوں کو بشروں کو جیتنا چاہیے (جان آر۔ رائس، ڈی۔ڈی۔، خُدا کا بیٹا: یوحنا کے مطابق آیت با آیت انجیل پر تبصرہ The Son of God: A Verse-by-Verse Commentary on the Gospel According to John ، خُداوند کی تلوار اشاعت خانے Sword of the Lord Publishers، 1976، صفحہ 40)۔

اِن مثالوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر رائس نے کہا، آہ، بشروں کے جیتنے کے بارے میں سب سے اہم بات اُن کے پیچھے جانا ہے۔ اور ذاتی رسوخ اِس قدر اہم ہے کہ شاید اِس کے لیے کسی گہرے پیغام یا لمبی تفصیل کی ضرورت نہیں پڑتی، اگر آپ لوگوں کو یہ سمجھا دیں کہ وہاں گنہگاروں کے لیے نجات دہندہ ہے اور وہ اُسے پا سکتے ہیں۔ اِس لیے اندریاس پطرس کو یسوع کے پاس لایا‘‘ (ibid.)۔ اِسی لیے کنویں پر موجود عورت بہت سے سامریوں کو یسوع کے پاس لائی – اُسی وقت۔ وہ اُسی دِن بشروں کو جیتنے والی بن گئی تھی جب اُس نے خود یسوع پر بھروسہ کیا تھا!

’’شہر کے بہت سے سامری اُس عورت کی گواہی سُن کر کہ اُس نے مجھے سب کچھ بتا دیا جو میں نے کیا تھا یسُوع پر ایمان لائے۔ پس جب شہر کے سامری اُس کے پاس آئے تو اُس سے درخواست کرنے لگے کہ ہمارے پاس رُک جا، لہٰذا وہ دو دِن تک اُن کے پاس رہا اور بھی بہت سے لوگ تھے جو اُس کی تعلیم سُن کر اُس پر ایمان لائے‘‘ (یوحنا 4:39۔41).

یسوع گلیل کی جھیل کے اُس پار گدرا کے لیے گیا۔ وہاں وہ ایک آدمی سے ملا جس میں بدروحیں گُھسی ہوئی تھیں۔ یسوع نے اُس میں سے بدروحیں نکال باہر کیں، اور آدمی اچھا ہو گیا۔ یہ آدمی یسوع کے ساتھ واپس جانا چاہتا تھا، لیکن نجات دہندہ نے اُسے کہا،

’’ اپنے گھر لَوٹ جا اور لوگوں کو بتا کہ خدا نے تیرے لیے کیا کچھ کیا ہے۔ چنانچہ وہ وہا سے چلا گیا اور سارے شہر میں اُن مہربانیوں کا جو یسُوع نے اُس پر کی تھیں چرچا کرنے لگا‘‘ (لوقا 8:39).

یہ آدمی ایک دم بشروں کو جیتنے والا بن گیا، دوسروں کو بتانے لگا کیسے یسوع نے اُسے اُسی وقت نجات دلائی تھی!

جب یسوع یروشلم کے لیے جا رہا تھا وہ دس آدمیوں سے ملا جو کوڑھی تھے۔ وہ چلائے، اے یسوع، اے اُستاد، ہم پر رحم کر‘‘ (لوقا 17:13)۔ یسوع نے اُن سے کہا کہ جاؤ اور اپنا آپ ہیکل میں کاہنوں کو دکھاؤ، ’’اور ایسا ہوا کہ وہ جاتے جاتے پاک صاف ہو گئے‘‘ (لوقا 17:14)۔ اُن میں سے ایک یسوع کا شکریہ ادا کرنے کے لیے واپس آیا تھا۔ لیکن اُن تمام کو فوراً ہیکل میں کاہنوں کے پاس گواہی کے لیے بھیجا گیا تھا۔ بعد میں، اُس سال، ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ’’... بہت سے کاہن بھی ایمان لائے (اعمال 6:7)۔ یہ کاہن بِلاشک و شبہ مسیحی میں نجات پا گئے تھے، کم از کم جزوی طور پر،اُن کوڑھیوں کی گواہی کی وجہ سے جنہیں یسوع نے شفا دی تھی۔ یوں وہ کوڑھی بشروں کو جیتنے والے بن گئے تھے جیسے ہی یسوع نے اُنہیں شفا دی تھی!

پینتیکوست کے موقع پر تین ہزار لوگوں نےنجات پائی تھی جب اُنہوں نے پطرس کو خوشخبری کی منادی کرتے سُنا۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ یہ نئے مسیحی ’’خُداوند کی ستائش‘‘ کر رہے تھے، اور تمام لوگوں کی نظروں میں مقبول تھے۔ اور خُداوند گرجہ گھر میں روزانہ نجات پانے والوں کی تعداد میں خود بخود اضافہ کرتا رہتا تھا‘‘ (اعمال 2:47)۔ ڈاکٹر جان آر۔ رائس نے کہا، ’’یروشلم میں گرجہ گھر کے ہزاروں کے اراکین نے روزانہ گرجہ گھر میں نئے نجات پانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتے ہوئے دیکھا! بشروں کو جیتنا نا صرف اہم ہے: یہ نئے عہد نامے کے مسیحیوں اور یروشلم کے گرجہ گھر کی انتہائی حد کا تقریباً واحد مقصد تھا!‘‘ (جان آر۔رائس، ڈی۔ڈی۔، روح کے ساتھ بھرپور: رسولوں کے اعمال پر آیت بہ آیت تبصرہ Filled with the Spirit: A Verse-by-Verse Commentary on the Acts of the Apostles، خُدا کی تلوار اشاعت خانے Sword of the Lord Publishers، اشاعت 1980، صفحہ 104)۔

جب لوگوں نے یروشلم کے گرجہ گھر میں نجات پائی، وہ فوراً اپنے دوستوں اور پڑوسیوں کے پیچھے گئے اور اُنہیں اندر لے کر آئے، اِسی لیے ’’ خُداوند گرجہ گھر میں روزانہ نجات پانے والوں کی تعداد میں خود بخود اضافہ کرتا رہتا تھا‘‘ (اعمال 2:47).

پولوس رسول تسالیونیکیاں کے شہر میں 53 بعد از مسیح آیا تھا۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ وہاں کچھ یہودی لوگوں نے یسوع پر یقین کیا، اور یونانیوں کے بہت بڑے ہجوموں نے نجات پائی تھی (اعمال 17:4)۔ پولوس نے اِن لوگوں کو منظم کر کے ایک کلیسیا بنائی تھی۔ ایک سال گزر گیا۔ اب 54 بعد از مسیح تھا۔ پولوس اب کرنتھیوں کے شہر میں تھا۔ اُس نے تسالونیکیاں میں خط لکھا، جو نئے عہد نامے میں ’’پہلا تسالونیکیوں‘‘ کہلاتا ہے۔ اُس کلیسیا میں تمام لوگ ایک سال یا کم میں مسیحی ہو چکے تھے۔ اِس کے باوجود پولوس نے کہا،

’’خدا کا پیغام تمہارے ذریعہ نہ صرف مکدنیہ اور اخیہ میں پھیلا بلکہ خدا پر تمہارا ایمان ایسا مشہور ہو گیا ہے کہ اب ہمیں اُس کا ذکر کرنے کی ضرورت نہیں رہی‘‘ (1۔ تسّالونیِکیوں 1:8).

اُس نئے گرجہ گھر کے لوگوں کی قومی شہرت مکدنیہ اور اخیہ میں تھی۔ وہ سینکڑوں کی تعداد میں بشروں کو جیت رہے تھے، حالانکہ اُن میں سے کوئی بھی بارہ مہینوں سے زیادہ کا مسیحی نہیں تھا!

یہ سادہ سا طریقہ تھا جو اُنہوں نے استعمال کیا۔اُنہوں نے صرف اپنے دوستوں اور پڑوسیوں سے کہا، ’’آؤ اور دیکھ لو۔‘‘ اور پھر وہ اُنہیں دعائیہ عبادتوں کے لیے لے کر آتے۔ یہ طریقہ ہے جو وہ اشتراکیت پسند چین میں استعمال کرتے ہیں، جہاں گرجہ گھر تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ یہ طریقہ ہےجو وہ مسلمان سرزمین پر استعمال کر تے ہیں، جہاں ہزاروں مسیح میں تبدیل ہوتے ہیں۔ یہ وہاں کام کرتا ہے اور یہ یہاں بھی کام کرے گا۔ جائیں اور کسی کو کہیے، ’’آؤ اور دیکھو۔‘‘ یہ سادہ ہے اور اِس سے کام بنتا ہے!

یہ، پھر، واضح طور پر نئے عہد نامے کے مسیحیوں کا انداز تھا۔ ہم بار بار پڑھتے ہیں کہ وہ جو مسیحی بنتے تھے فوراً بشروں کےجیتنے والے بن جاتے تھے، اور بڑی تعداد میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو گرجہ گھروں میں لاتے تھے! ہرگرجہ گھر تیزی سے بڑھتا ہوا گرجہ گھر تھا! خُداوند آپ کے دِل سے بات کرے! خُدا کرے کہ آپ ہمارے گرجہ گھر میں آئیں اور پھر اپنے دوستوں اور خاندان والوں کوخُوشخبری سُننے کے لیے لائیں اور ہمارے ساتھ کھانا کھائیں! آئیں اور اِسے تیزی سے بڑھتا ہوا ایک گرجہ گھر بنانے میں ہماری مدد کریں! ’’انسانوں کو پکڑنے والے۔‘‘ کھڑے ہوں اور اِسے گائیے!

میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا،
   اِنسانوں کو پکڑنے والا، اِنسانوں کو پکڑنے والا،
میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
اگر تم میرے پیچھے ہولو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
   میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔

جائیں اور کسی کو اپنے ساتھ یہاں گرجہ گھر کےلیے لائیں! ہمارے پاس ہمیشہ اُن کے لیے دوپہر کا یا رات کا کھانا ہوتا ہے! ہمارے پاس ہمیشہ اُن کے لیے سالگرہ کی ایک دعوت ہوتی ہے! ہمارے پاس ہمیشہ یہاں لاس اینجلز میں کسی دوسری جگہ کے مقابلے میں زیادہ تفریح ہوتی ہے! یہ گرجہ گھر لاس اینجلز میں خوشگوار ترین جگہ ہے۔ جب اگلی دفعہ آپ آئیں تو اپنے ساتھ کسی کو لے کر آئیں! اِس کے بارے میں کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔ اُنہیں صرف کہیے، ’’میرے ساتھ گرجہ گھر آئیے۔ وہاں ہونا شاندار اور خوشگوار ہوتا ہے۔ کیا اِس اِتوار کو آپ میرے ساتھ آئیں گے؟‘‘ بس یہی سب کچھ ہے! یہ آسان ہے! اِسے کریں! اگلی دفعہ جب آپ آئیں تو کسی کو اپنے ساتھ لائیں! آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

پہلی بات جو یسوع نے اپنے پہلے شاگردوں کو سیکھائی تھی وہی پہلی بات ہمیں آپ کو سیکھانی چاہیے۔ یسوع آج صبح آپ سے کہتا ہے،

’’میرے پیچھے ہولو تو میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا‘‘
       (متی 4:19).

آپ میں سے کچھ یہاں پر بالکل پہلی مرتبہ آئے ہیں۔ یسوع آپ سے کہتا ہے، ’’میرے پیچھے ہو لو تو میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا۔‘‘ اگر آج صبح کوئی آپ کو لے کر یہاں آیا ہے تو سب سے پہلی بات جو یسوع چاہتا ہے کہ آپ کریں وہ ہے ’’انسانوں کو پکڑنے والا‘‘ بننا۔ اگلے اِتوار اپنے ساتھ کسی اور کو لے کر آئیں! یہ آسان ہے! اِسے کریں! وہ کورس دوبارہ گائیں۔

میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا،
   اِنسانوں کو پکڑنے والا، اِنسانوں کو پکڑنے والا،
میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
اگر تم میرے پیچھے ہولو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
   میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔

محض چند ہفتے قبل ایک لڑکی یہاں گرجہ گھر کے لیے آئی۔ وہ پہلے ہی ’’انسانوں کو پکڑنے والی‘‘ بن چُکی ہے۔ وہ پہلے ہی اپنے ساتھ تین لڑکیوں کو گرجہ گھر کے لیے لے کر آئی! آپ بھی ایسا ہی کام کر سکتے ہیں! جائیں اور کسی کو پکڑیں اور اپنے ساتھ یہاں گرجہ گھر کے لیے لے کر آئیں! اِسے کریں! اِسے کریں! اپنے ساتھ کسی کو لائیں! ہم دوپہر یا شام کا کھانا اکٹھے کھائیں گے۔ہم ایک پرانی مزاحیہ فلم دیکھیں گے۔ ہم ایک سالگرہ کی تقریب منائیں گے۔ ہم بندروں کی گروہ کے مقابلے میں زیادہ تفریح کر پائیں گے! یہ ہے جو میری ماں کہا کرتی تھیں، ’’ ہم بندروں کی گروہ کے مقابلے میں زیادہ تفریح کر پائیں گے!‘‘ جائیں اور کسی کو یہاں گرجہ گھر میں سالگرہ کی تقریب کے لیے لائیں! کسی کو تقریب کے لیے لائیں! کورس دوبارہ گائیں!

میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا،
   اِنسانوں کو پکڑنے والا، اِنسانوں کو پکڑنے والا،
میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
اگر تم میرے پیچھے ہولو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
   میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔

آپ میں سے کتنے کہیں گے، ’’میں اِسے کروں گا! میں کسی کو گرجہ گھر خوشخبری سُننے اور ہمارے ساتھ تفریح کرنے کے لیے اپنے ساتھ لے کر آؤں گا!‘‘ مہربانی سے اپنے ہاتھ کھڑے کیجیے۔ ڈاکٹر چین اِسے کرنے کے لیےخُدا سے مدد کی دعا کرنے آئیں گے (دعا)۔

اگر آپ آج صبح یہاں ہیں اور ابھی تک نئے سِرے سے پیدا نہیں ہوئے مسیحی نہیں ہیں، مہربانی سے بہت توجہ سے سُنیئے۔ خُداوند یسوع مسیح آسمان سے نیچے آیا اور صلیب پر کیلوں سے جڑا گیا، جہاں وہ ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے مرا۔ اُنہوں نے اُس کے جسم کو ایک قبر میں رکھا، اِسے مہر بند کیا، اور ایک رومی سپاہی کو اِس کی نگرانی کے لیے مقرر کیا۔ لیکن خُداوند یسوع مسیح گوشت اور ہڈیوں کے ساتھ جسمانی طور پر دوبارہ جی اُٹھا۔ تیسرے دِن وہ مرُدوں میں سے جی اُٹھا اور اُس قبر میں سے زندہ باہر آ گیا! جی اُٹھے مسیح نے اپنے پیروکاروں کے ساتھ چالیس دِنوں تک رفاقت رکھی۔ وہ اُس کے ساتھ رہے، اور دیکھا کہ وہ ایک روح نہیں تھا۔ آخر کار یسوع واپس آسمان میں اُٹھا لیا گیا، کسی اور وسعت میں، جہاں وہ خُدا باپ کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہے۔

جب آپ اپنی گنہگار طرزِ زندگی سے منہ موڑ تے ہیں اور یسوع پر بھروسہ کرتے ہیں، اُس کا قیمتی خون آپ کو تمام گناہ سے پاک صاف کرے گا، اور وہ آپ کو دائمی زندگی دے گا۔ ہم دعا کر رہے ہیں کہ آپ یسوع کے پاس آئیں اور اُس پر بھروسہ کریں، اور بہت جلد نجات پائیں۔ اور جو کچھ بھی آپ کریں، اِس بات کو یقینی بنائیں کہ اگلے اِتوار کو یہاں گرجہ گھر میں واپس آئیں! اور جائیں اور کسی کو اپنے ساتھ اگلے اِتوار کو گرجہ گھر لانے کے لیے پکڑیں! جائیں اور اِسے کریں!

میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا،
   اِنسانوں کو پکڑنے والا، اِنسانوں کو پکڑنے والا،
میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
   اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
اگر تم میرے پیچھے ہولو، اگر تم میرے پیچھے ہو لو؛
   میں تمہیں اِنسانوں کو پکڑنے والا بناؤں گا
اگر تم میرے پیچھے ہو لو۔

اوہ، خدا، اُنہیں ایسا کرنے کے لیے مدد کرے! آمین۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے دُعّا کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَینDr. Kreighton L. Chan ۔ متی 4:18۔20 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
’’اتنا کم وقت So Little Time‘‘ (شاعر ڈاکٹر جان آر۔ رائس، 1895۔1980)
’’میں تمہیں انسانوں کو پکڑنے والا بنا دوں گا I Will Make You Fishers of Men‘‘
(شاعر ہیری ڈی۔ کلارک Harry D. Clarke، 1888۔1957)۔

لُبِ لُباب

تیزی سے بڑھتا ہوا گرجہ گھر

!AN EXPLODING CHURCH

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’تب اُس نے اپنے شاگردوں سے کہا، فصل تو بہت ہے، لیکن مزدور کم ہیں؛ لہٰذا تُم فصل کے مالک سے درخواست کرو کہ، وہ اپنی فصل کاٹنے کے لیے مزدور بھیج دے‘‘ ( متی 9:37، 38).

I۔  اوّل، یسوع نے اصلی شاگردوں کو فوراً بشروں کو جیتنے کے لیے بلایاتھا،
متی 4:18۔20 .

II۔   دوئم، یسوع نے دوسرے نئے لوگوں کو فوراً بشروں کو جیتنے کےلیے بھیجا،
یوحنا 1:41، 42، 43، 46؛ 4:29، 39۔41؛ لوقا 8:39؛ 17:13، 14؛
اعمال 6:7؛ 2:47؛ 17:4؛ 1۔تسالونیکیوں 1:8 .