اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
تب پھر وہ روزہ رکھیں گے THEN SHALL THEY FAST ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ ’’ لیکن وہ دِن آئیں گے کہ دُلہا اُن سے جدا کیا جائےگا تب وہ اُن دِنوں میں روزہ رکھیں گے‘‘
|
فریسیوں نے یسوع سے پوچھا کہ کیوں اُس کے شاگرد روزہ نہیں رکھتے ہیں۔ یسوع نے اپنے آپ کو ’’دلہا‘‘ کہا۔ اُس نے کہا کہ اُس کے شاگرد اُس وقت تک روزہ نہیں رکھیں گے جب تک یسوع، دلہا، واپس آسمانوں کے لیے نہ لے لیا جائے، ’’اور پھر وہ اُن دِنوں میں روزہ رکھیں گے‘‘ (مرقس 2:20)۔
’’اور پھر وہ اُن دِنوں میں روزہ رکھیں گے۔‘‘ کیسے دِن؟ وہ دِن جو یسوع کے آسمان پر واپس اُٹھائے جانے کے بعد آئیں گے۔ ہم اب بھی ابھی تک ’’اُنہی دِنوں میں‘‘ رہ رہے ہیں! ’’پھر وہ اُنہی دِنوں میں روزہ رکھیں گے۔‘‘ اِس لیے آج مسیحیوں کو ضرور روزہ رکھنا چاہیے۔ ’’روزے‘‘ سے ہماری مراد خوراک کھانے سے پرہیز کرنا، لیکن پانی پیتے رہنا جاری رکھنا۔ یہ عام طریقہ تھا جس پر لوگ بائبل کے وقتوں میں روزہ رکھتے تھے۔
موسیٰ نے روزہ رکھا تھا۔ داؤد بادشاہ نے روزہ رکھا تھا۔ ایلیاہ نے روزہ رکھا تھا، اور دانیال نے بھی روزہ رکھا تھا۔ مسیح نے روزہ رکھا تھا۔ مسیح کے آسمانوں میں واپس جانے کے بعد، رسولوں نے روزہ رکھا تھا۔ حناہ نے پرانے عہد نامے میں روزہ رکھا تھا، اور نئے عہد نامے میں حَنا نے روزہ رکھا تھا۔ مسیحی تاریخ میں بہت سے عظیم لوگوں نے روزہ رکھا تھا، جن میں پولی کارپ Polycarp ، جس نے 110 بعد از مسیح مسیحیوں کو روزہ رکھنے پر زور دیا تھا شامل ہیں۔ ٹرٹولیّعن Tertullian نے 210 بعد از مسیح روزہ رکھنے کا دفاع کیا تھا۔ عظیم اصلاح پرست لوتھر Lurther اور کیلوِن Calvin نے لگاتار روزہ رکھا تھا۔ اِس طرح جان ناکس John Knox نے بھی کیا تھا۔ جان ویزلی نے اپنی منادی کے دوران ہر ہفتے لگا تار دو دِن روزہ رکھا تھا۔ ویزلی نے اپنے پیروکاروں میں سے ایک سے کہا تھا،
کیا تم نے دعا اور روزے کے کوئی دِن مقرر کیے ہیں؟ اور اِس لیے فضل کے طوفانی تخت کے لیے ڈٹے رہو، اور رحم نازل ہو جائے گا۔
ویزلی اِس قدر قائل تھا کہ روزہ رکھنا ضروری ہے کہ اُنھوں نے اپنے تمام مبلغین کو کہا کہ اگر وہ اُن کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو اُنہیں ہر بدھ اور جمعہ کو روزہ رکھنا ہوگا۔ اپنے مشہور واعظ ’’ناراض خُدا کے ہاتھوں میں گنہگار Sinners in the Hands of Angry God ‘‘کی تبلیغ سے پہلے جاناتھن ایڈورڈ Jonathan Edwards نے تین دِنوں کے لیے روزہ رکھا تھا۔ جب اُس نے تین دِنوں کے روزے کے بعد وہ واعظ کیا تھا، تو اُس کے گرجہ گھر میں موجود کھوئے ہوئے لوگوں نے محسوس کیا تھا کہ وہ جہنم میں گِر رہے تھے، اور ایک تجدید نو کا آغاز ہوا تھا جو امریکی آبادکاریوں میں پھیلتی چلی گئیں۔ عظیم انگریزی مبلغ سی۔ ایچ۔ سپرجئین C. H. Spurgeon نے اپنے لوگوں کو شدت کے ساتھ روزے رکھنے کے لیے اصرار کیا تھا۔ تمام کے تمام عظیم مبلغین بشارتِ انجیل وہ لوگ تھے جو دعا کرتے اور روزے رکھتے تھے۔ ڈاکٹر جان آر۔ رائس John R. Rice نے کہا،
پوری بائبل میں خُدا کے عظیم تر مقدسین نے اکثر روزہ رکھا۔ روزے کا تعلق اکثر پورے دِل سے دعا کے ساتھ، گریہ و زاری کے ساتھ، کفارے کے ساتھ، دشمنوں سے چُھٹکارے کی تلاش کے ساتھ یا اوپر سے حکمت کے ساتھ ہوتا ہے۔ موسیٰ نے کوہِ سینا پر چالیس دِنوں تک روزہ رکھا، اور ہمارے نجات دہندہ نے چالیس دنوں تک بیابان میں روزہ رکھا تھا۔ یشوع، داؤد، عزرہ، نحمیاہ، دانیال، یوحنا بپتسمہ دینے والے کے شاگرد، حنا، پولوس رسول اور برنباس، اور دوسرے دعا کرتے اور روزہ رکھتے تھے۔ خُدا کے مقدسین کو اپنی دعاؤں کا جواب مل جاتا تھا جب وہ روزے اور دعا کے ساتھ خُدا کا انتظار کرتے تھے۔ بائبل کے وقتوں سے، دعا کرنے والے عظیم لوگوں نے اکثر اوقات دعا کرنے کے ساتھ ساتھ روزہ رکھا۔ ایک مسیحی اچھی صحبت میں ہوتا ہے جب وہ روزہ رکھتا اور دعا کرتا ہے... نجات دہندہ نے نا صرف [خود] روزہ رکھا، بلکہ اُس نے اپنے شاگردوں کو بھی روزہ رکھنے کی تعلیم دی (جان آر۔ رائس John R. Rice، ڈی۔ڈی۔، دعا – مانگنا اور پانا Prayer – Asking and Receiving، خُداوند کی تلوار پبلشرز Sword of the Lord Publishers، اشاعت 1970، صفحہ 215).
یسوع نے کہا، ’’تب پھر وہ روزہ رکھیں گے۔‘‘
بائبل روزہ رکھنے کی دو وجوہات پیش کرتی ہے جن کا تعلق مسیح کے لیےلوگوں کے دِل جیتنا ہے۔ پہلی وجہ خُدا کے ذریعے سے سُنے جانا ہے۔ دوسری وجہ اُن کو رہائی دِلانا ہے جو غلامی میں ہیں۔
I۔ اوّل، روزے سے خُدا کی طرف سے ہماری دعا کے جواب کا اِمکان زیادہ ہوتا ہے۔
اشعیا نبی نے کہا کہ صحیح طرح سے روزہ رکھنا ہماری دعاؤں کو زیادہ طاقتور بناتا ہے۔ روزہ کیسے رکھنا ہے بیان کرنے کے بعد نبی نے کہا، ’’تب تو پکارے گا اور خُدا تجھے جواب دے گا‘‘ (اشعیا 58:9)۔ روزہ رکھنا، جیسا کہ اشعیا 58 باب میں ظاہر کیا گیا، اِسکا تعلق خُدا کے نزدیک کھینچے جانے، اور ہماری دعاؤں کا جواب ملنے کے ساتھ ہے۔ روزہ ہمارے ذہنوں اور دِلوں کو خُدا پر مرکوز کرتا ہے، اور وہ اُن مسیحیوں کو سُنتا اور جواب دیتا ہے جو اپنی دعاؤں میں روزے کو شامل کرتے ہیں۔ خُدا نے یوئیل نبی کی معرفت کہا،
’’ خداوند یوں فرماتا ہے، اب بھی، اپنے پورے دل سے، روزہ رکھ کر اور آہ وزاری وماتم کرتے ہُوئے میری طرف لَوٹ آؤ‘‘ (یویل 2:12).
اینڈریو میورے Andrew Murray نے کہا،
روزہ ظاہر کرنے کے لیے، گہرائی پیدا کرنے اور عزم کو پختہ کرنے کے لیے، کہ ہم کسی بھی قربانی کے لیے، کہ خُدا کی بادشاہی سے جو کچھ ہم پانا چاہتے ہیں اُسے حاصل کرنے کے لیے، اور اپنے آپ کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں اُس میں ہماری مدد کرتا ہے۔ (مسیح کے ساتھ دعا کے سکول میں With Christ in the School of Prayer)۔
جب پولوس روزہ رکھ رہا تھا اور دعا کررہا تھا تو یسوع نے حننیاہ سےکہا، ’’دیکھ وہ دعا کرنے میں مشغول ہے‘‘ (اعمال 9:11)۔ جب خُدا ہمیں پولوس کی طرح روزہ رکھتے اور دعا کرتے ہوئے دیکھتا ہے، تو وہ توجہ دے گا اورکہے گا، ’’دیکھ وہ دعا کرنے میں مشغول ہے۔‘‘ پھر ہم اپنی دعاؤں کے لیے کہیں زیادہ جوابات کی توقع رکھ سکتے ہیں۔
ہم موسم خزاں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ یہ محض چند ہفتے دور ہے۔ آنے والے چند ہفتوں میں ہماری موسمِ خزاں کی تیار فصل کٹنے کے دوران، واقعی میں سینکڑوں نوجوان لوگ ہمارے گرجہ گھر میں آئیں گے۔ لیکن اُن میں سے کتنے رُکیں گے؟ اُن میں سے کتنے کرسمس پر یہاں ہونگے؟ اگر حالات ایسے ہی چلتے رہے جیسے اکثر ہوتا ہے، اُن میں سے صرف چند ایک ہی رہ جائیں گے اور ہمارے گرجہ گھر کا حصّہ بنیں گے۔
لیکن میں یقین کرتا ہوں کہ خُدا ہمیں اُن میں سے بہت زیادہ دینا چاہتا ہے۔ اِس کے باوجود وہ ہمارا انتظار کر رہا ہے کہ ہم اپنی دعاؤں میں سنجیدگی اختیار کریں، اُن کی نجات کے لیے روزہ رکھیں جنہیں ہم لے کر آتے ہیں۔ جیسے ہی خُدا ہمیں روزہ رکھتے ہوئے دیکھتا ہے جب ہم اُن کے لیے دعا کرتے ہیں، تو وہ ہماری دعاؤں پر خصوصی توجہ دے گا۔ وہ اُن کے لیے کہے گا جو جب دعا کرتے ہیں تو روزہ رکھتے ہیں، ’’دیکھ وہ دعا میں مشغول ہے‘‘۔
تجدید نو کی قیمت، لوگوں کا دِل جیتنے کی قیمت،
کئی گھنٹوں کی دعائیں، بوجھ، آنسو؛
گنہگاروں کے ساتھ التجائیں حالانکہ اکیلا، ایک اجنبی،
اوپر حاصل کرنے پر تلافی کی گئی ہے۔
حاصل کرنے کے لیے، بہت زیادہ حاصل کرنے کےلیے!
یہاں نیچے لوگوں کے لیے۔
[تجدید نو کی قیمت، لوگوں کا دِل جیتنے کی قیمت
اوپر حاصل کرنے پر تلافی کی گئی ہے!]
(’’تجدید نو کی قیمت The Price of Revival‘‘ شاعر جان آر۔ رائس
John R. Rice، ڈی۔ ڈی۔، 1895۔1980)۔
کسی نے کہا، ’’ہم ایک تہذیب میں رہ رہے ہیں جو خُدا سے اِس قدر مزاحمت کرتی ہے کہ میں یقین کرتا ہوں کہ آج کے مسیحیوں کو محض زندہ باقی رہنے کے لیے روزے رکھنے اور دعا کرنے کے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔‘‘ میں اِس سے متفق ہوں۔ اور ہم یقیناً اِس خزاں میں اپنے گرجہ گھر میں رُکنے کے لیے بہت سے لوگوں کو حاصل نہیں کر پائیں گے اگر ہم اِس ہتھیار کو جو خُدا نے ہمیں دیا ہے استعمال نہیں کرتے ہیں – روزے اور دعا کا ہتھیار! آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ روزہ رکھنے سے خُدا کی قوت ملتی ہے – واحد طاقت جو کہ کھوئے ہوئے لوگوں کو ہمارے گرجہ گھر میں لا سکتی ہے اور اُنہیں مسیح میں تبدیل کر سکتی ہے! روزہ روحانی جنگ کے ہتھیاروں میں سے ایک ہے، جیسا کہ پولوس نے کہا،
’’جن ہتھیاروں سے ہم لڑتے ہیں وہ دُنیا کے ہتھیار نہیں بلکہ خدا کے ایسے قوی ہتھیار ہیں جن سے ہم بُرائی کے مضبوط قلعوں کو مسمار کر دیتے ہیں‘‘ (2۔ کرنتھیوں 10:4).
روزہ عظیم ہتھیاروں میں سےایک ہے جو ہمارے پاس نوجوان لوگوں کو اپنے گرجہ گھر میں لانے کے لیے اور اُنہیں نجات پاتا ہوا دیکھنے کے لیے ہے! نجات پانے والے لوگوں کی جنگ میں ہمارے سب سے بڑے ہتھیار شدید دعا کرنا اور روزہ رکھنا ہیں!
II۔ دوئم، روزہ خُدا کی برکت ہے اُن لوگوں کو آزاد کروانے کے لیے جو غلامی میں ہیں۔
اشعیا نبی کی معرفت خُدا نے کہا،
’’روزہ جو میری پسند کا ہے، کیا وہ یہ نہیں کہ نااِنصافی کی زنجیریں توڑی جائیں جُوئے کی رسّیاں کھول دی جائیں، مظلوموں کو آزاد کیا جائے اور ہر جُوا توڑ دیا جائے ‘‘ (اشعیا 58:6).
یہ روزہ ہے جسے خُدا منظورکرتا ہے۔ خُدا کی طرف سے نااِنصافی کی زنجیریں توڑنے کے لیے، بدکاری کی زنجیریں، روزے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خُدا کی طرف سے بھاری جوئے کو کھولنے کے لیے روزے کا استعمال کیا جا سکتا ہے، اُن کو جنہیں شیطان ستاتا ہے آزاد کروانے کے لیے روزے کا استعمال کیا جا سکتا ہے، اور ہر شیطانی آمرانہ قوت کو توڑنے کے لیے روزے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کبھی مت بھولیں کہ ’’ہم خون اور گوشت یعنی انسان کے خلاف نہیں لڑ رہے ہیں، بلکہ روحانی بدکاریوں... کے خلاف‘‘ (افسیوں 6:12)۔ نجات نہ پائے ہوئے لوگوں کے لیے وہ جنگ جس میں ہم ہیں شیطان اور اُس کے چیلوں کے ساتھ لڑائی ہے۔ کبھی مت بھولیں کہ ہر نجات نہ پایا ہوا شخص جسے ہم گرجہ گھر لے کر آتے ہیں، کسی نہ کسی طور، شیطانیت کے زیر اثر ہوتا ہے، کیونکہ شیطان ’’کی روح اب تک نافرمان لوگوں میں تاثیر کرتی ہے‘‘ (افسیوں 2:2)۔ اِن میں سے کچھ آسیب اِس قدر مضبوط ہیں کہ ماسوائے روزے اور دعا کرنے کے اور کوئی چیز اُن پر قابو نہیں پا سکتی۔ آپ یقین کر سکتے ہیں کہ یسوع نے کہا، ’’اِس قسم کی بد روح دعا اور روزے کے سوا کسی اور طریقے سے نہیں نکل سکتی‘‘ (مرقس 9:29)۔ میں جانتا ہوں کہ جدید ترجمے ’’اور روزے رکھنے کو‘‘ حذف کر دیتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ شیطان اُن جدید ترجمانوں کو ’’اور روزے رکھنے کو‘‘ حذف کرنے کے لیے ورغلاتا ہے۔ وہ اپنے ترجموں کی بنیاد اسکندریہ سے دو پرانے مسودوں پر کرتے ہیں، جہاں نقل کرنے والے [روحانی سچائیوں کے الہٰامی علم رکھنے والوں] ناسٹیزم Gnosticism کے عقائد کے زیر اثر ہیں اور جان بوجھ کر ’’اور روزہ رکھنے کو‘‘ حذف کر جاتے ہیں کیونکہ وہ بدعتی تھے جو روزہ رکھنے پر یقین نہیں رکھتے تھے۔ لیکن الفاظ ’’اور روزہ رکھنے کو‘‘ چینی ترجموں میں ہیں کیونکہ چینی بدروحوں کے بارے میں جانتے تھے۔ چین میں مسیحی شیطان اور اُس کی بدروحوں کے ساتھ کشمکش میں صدیوں سے دوبدو ہیں۔ ہمیں جو مغرب میں ہیں بہتر کرنے کے لیے چاہیے کہ اُن چینی مسیحیوں کی جو یہ جانتے ہیں مثال مان کر پیروی کریں کہ ’’اِس قسم کی بدروح دعا اور روزے کے سوا کسی اور طریقے سے نہیں نکل سکتی‘‘ (مرقس 9:29)۔
اِس لیے میں آپ سے اگلے ہفتے میرے ساتھ دعا اور روزہ رکھنے میں شمولیت کے لیے پوچھ رہا ہوں – جیسے ہم خُدا سے دعا کرتے ہیں کہ اُن میں سے جنہیں ہم اِس خزاں میں گرجہ گھر کے لیے لائیں بہت سے نوجوان لوگوں کو شیطان سے چھٹکارہ دلائے۔ میں آپ سے اگر ممکن ہے تو، تمام ہفتے کے دِن، صرف پانی کے ساتھ روزہ رکھنے کے لیے پوچھ رہا ہوں، جب تک کہ ہم ہفتے کی شام کو نئے لوگوں کے لیے دعا کرنے گرجہ گھر کے لیے نہیں آتے۔ ہم آپ کو ہفتے کی شام دعا کے بعد ایک ہلکا پُھلکا سا کھانا دیں گے۔ اگر آپ کو ذیابیطس ہے، یا کوئی اور طبّی مسئلہ ہے تو مہربانی سے اِس روزے کے دِن میں ہمارے ساتھ شمولیت سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے پوچھ لیں۔
جب آپ اگلے ہفتے روزہ رکھیں گے، تو خوب ڈھیر سارا پانی پینے کو یقینی بنائیں۔ اگر آپ کافی یا چائے پینے کے عادی ہیں، تو آپ کو غالباً اُن کی وہی مقدار پینا جاری رکھنا چاہیے، کیونکہ شاید اِسے ایکدم روکنے سے آپ کو سردرد ہو جائے۔ اگر آپ صرف پانی کے ساتھ روزہ نہیں رکھ سکتے، تو ایک جُزوی روزے کے لیے، شاید آپ ٹماٹر کا جوس پی کر روزہ رکھ سکیں، یا کوئی اور جوس۔
ہفتے کے دِن کے دوران بائبل کا مطالعہ کرنے اور دعا کرتے رہنے میں وقت گزارنے کو یقینی بنائیں۔ ناموں کے ساتھ جتنے بھی ہو سکیں نئے، نجات پانے والے لوگوں کے لیے دعا کریں جن کے لیے آپ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ روزے کے اِس دِن ہمارے ساتھ شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، مہربانی سے لبرٹی یونیورسٹی Liberty University کے ڈاکٹر ایلمر ایل۔ ٹاؤنز Dr. Elmer L. Towns کے یہ الفاظ یاد رکھئیے،
خُدا کے لیے روزہ رکھنا آپ کو اِس سے زیادہ گزند نہیں پہنچائے گا جتنی پتلا ہونے کے لیے خوراک میں کمی کرتے ہیں۔ اگر آپ صرف وزن کم کرنے کے لیے اپنی خوراک میں کمی کر سکتے ہیں، تو آپ خُدا کی موجودگی کی تلاش کے لیے اور اپنی دعاؤں کا جواب پانے کے لیے ایک معقول حد تک اپنے کھانے میں کمی کرسکتے ہیں۔ (ایلمر ایل۔ ٹاؤنز Elmer L. Towns، ڈی۔ڈی۔، روزہ رکھنے کے لیے ابتدائی لوگوں کی راہنما The Beginner’s Guide to Fasting، ریگل اشاعت خانے Regal Publications، 2001، صفحات 11، 12)۔
اب، اگر آپ نجات پانے والوں کے لیے اگلے ہفتے روزہ رکھنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں کہ وہ ہمارے گرجہ گھر کے لیے آئیں اور نجات پائیں، تو مہربانی سے یہاں منبر کے سامنے آ جائیں، اور ڈاکٹر کرہیٹن چَین Dr. Kreighton Chan آپ کے لیے اگلے ہفتے دعا اور روزہ رکھنےکے لیے خُدا سے مدد کی دعا کریں گے (دعا)۔ آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔
ایک اور بات – اگر آپ ابھی تک دوبارہ نئے جنم کے ساتھ مسیحی نہیں ہیں تو میں چاہتا ہوں کہ آپ سمجھیں کہ آپ کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے اور آپ کو فیصلے سے بچانے کے لیے مسیح صلیب پر مرا۔ یسوع مُردوں میں جی اُٹھا اور واپس آسمان پر چلا گیا، جہاں وہ اب آپ کے لیے دعا کر رہا ہے۔ یسوع کے پاس ایمان کے ساتھ آئیں اور وہ تمام وقتوں کے لیے آپ کو بچائے گا، اور تمام ابدیت کے لیے آپ کو بچائے گا۔ اور اگلے اِتوار یہاں واپس آنے کو یقینی بنائیں۔ آمین۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.
واعظ سے پہلے تلاوتِ کلام پاک کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَین نےDr. Kreighton L. Chan مرقس 2:18۔20.
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے
’’تجدید نو کی قیمت The Price of Revival‘‘ (شاعر ڈاکٹر جان آر۔ رائس
Dr. John R. Rice، 1895۔1980).
لُبِ لُباب تب پھر وہ روزہ رکھیں گے THEN SHALL THEY FAST ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے ’’ لیکن وہ دِن آئیں گے کہ دُلہا اُن سے جدا کیا جائےگا تب وہ اُن دِنوں میں روزہ رکھیں گے‘‘
I. اوّل، روزے سے خُدا کی طرف سے ہماری دعا کے جواب کا اِمکان زیادہ ہوتا ہے، II. دوئم، روزہ خُدا کی برکت ہے اُن لوگوں کو آزاد کروانے کے لیے جو غلامی میں ہیں، |