Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

شکستہ دِل

THE BROKEN HEART

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
29 جولائی، 2012، خُداوند کے دِن، شام کو
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, July 29, 2012

’’اِس لیے میں اپنی شکستہ رُوح کی قربانی تیرے حُضور میں لاتا ہُوں: اَے خدا، تُو شکستہ اور تائب دل کو، حقیر نہ جانے گا‘‘ (زبُور 51:17).

میں نے یہ واعظ اُن ایک میں سے اخذ کیا ہے جو رابرٹ میورے میکچین Robert Murray McCheyne (1813۔1843) نے دیا تھا۔ حالانکہ وہ اپنی تیسویں سالگرہ سے قبل ہی وفات پا گیا تھا، اُس کے واعظ سکاٹ لینڈ کے باشندوں میں تجدید نو کے لیے انتہائی کثرت سے استعمال کیے گئے تھے۔ وہ ہزار سال سے بھی پہلے تھا جس نے یقین کیا تھا کہ یہودی لوگوں کو اپنے آبائی وطن میں بحالی ملے گی اور اِس زمانے کے آخرمیں تبدیل ہونگے۔اُنہوں نے کہا، ’’دوبارہ پیدا ہوا اسرائیل خُدا کی طرف سے شبنم کی مانند ہوگا۔‘‘ اِس نوجوان پادری کے لیے ڈنکن میتھیسن Duncan Matheson نے کہا، ’’وہ اپنے پیشانی پر دائمیت کی مہرلگا کر منادی کرتا ہے۔‘‘ میں اب آپ کو میکچین کا لافانی واعظ پیش کرتا ہوں، اور مجھے اُمید ہے کہ یہ آپ میں سے کسی ایک کو اُس پیار اور امن کا تجربہ کرائے گا جو یسوع اُن کو پیش کرتا ہے جن کا ’’شکستہ اور پشیمان دِل‘‘ ہے۔

’’اِس لیے میں اپنی شکستہ رُوح کی قربانی تیرے حُضور میں لاتا ہُوں: اَے خدا، تُو شکستہ اور تائب دل کو، حقیر نہ جانے گا‘‘ (زبُور 51:17).

عبرانی زبان میں لفظ ’’پشیمان‘‘ کے ترجمے کا مطلب ’’کُچلا ہوا‘‘ ہے۔داؤد ایک ’’شکستہ اور کُچلے ہوئے دِل‘‘ کی بات کرتا ہے۔ میکچین نے کہا: کوئی بھی زبور اِس قدر شدت کے ساتھ ایک پچھتاتے ہوئے یقین کرنے والے کے تجربے کو پیش نہیں کرتا ہے: اُس کے گناہ کا عاجزانہ اعتراف (آیات 3، 4، 5)؛ مسیح کے خون کے ذریعے سے اُس کی معافی کے لیے شدید خواہش (آیت 7)؛ ایک پاک دِل کے لیے اُس کی چاہت (آیت 10)؛ خُدا کو پیش کرنے کے لیے اُس کی خواہش خُدا سے تمام فلاح کے لیے… وہ [خُدا] کو ایک شکستہ دِل دے گا (آیات 16، 17). جیسا کہ کافی عرصہ پہلے وہ ذبح کی ہوئی بھیڑیں قربانی میں شکرانے کے طور پر پیش کرتے تھے، اِس لیے اُس نے کہا کہ وہ خُدا کے حضور میں اپنا شکستہ اور گھائل دِل پیش کرے گا۔ میری دعا ہے کہ آپ بھی اِسی نتیجے پر پہنچیں، اور آج رات خُدا کے حضور میں ایک شکستہ دِل پیش کریں۔

نئے عہدکے تحت ہمیں بتایا جاتا ہے، ’’تم جانتے ہو کہ کسی خونی میں ہمیشہ کی زندگی کا نام تک نہیں ہوتا‘‘ (1۔ یوحنا 3:15)۔ داؤد نے ایک قتل کیا تھا۔ اِس لیے یہ میری رائے ہے کہ اِس موجودہ اوقاتِ مقررہ میں،یہ بہتر ہو گا کہ اِس زبور میں جو داؤد کے ساتھ ہوا اُسے نئے عہدنامے کی تبدیلی کی روشنی میں دیکھیں۔ ہم اپنی تلاوت کو اِس طریقے سے دیکھیں گے۔

’’اِس لیے میں اپنی شکستہ رُوح کی قربانی تیرے حُضور میں لاتا ہُوں: اَے خدا، تُو شکستہ اور تائب دل کو، حقیر نہ جانے گا‘‘ (زبُور 51:17).

1۔ اوّل، قدرتی دِل ٹوٹا ہوا نہیں ہوتا ہے۔

کچھ بھی انسان کے قدرتی دِل کو نہیں توڑ سکتا۔ وہ ایک ٹوٹے ہوئے دِل کے بغیر احسانات، آفات اور یہاں تک کہ موت کا تجربہ کر سکتا ہے، ایک دِل جو خدا کی حضوری میں نرم اور ملائم ہے۔ بائبل میں اِس کی سب سے بڑی مثال خروج کی کتاب میں فرعون کا سخت دِل ہے۔حالانکہ ایک کے بعد ایک فیصلہ اُس پر پڑتا چلا گیا، وہ بار بار موسیٰ اور ہارون کی منادی کو مسترد کرتا رہا، ’’اُس نے اپنا دِل سخت کرلیا اور اُن کی نہ سُنی‘‘ (خروج 8:15). یہاں تک کہ جب خود اُس کا اپنا پہلوٹا خُدا کے فیصلے کے مطابق فوت ہوا فرعون کا دِل سخت تھا۔ ہم پاتے ہیں کہ خود جہنم میں امیر آدمی کادِل ابھی تک سخت تھا، اِس قدر سخت کہ یہاں تک اُس نے ابراہام کے ساتھ بحث کی! (لوقا 16:30). موت نے اور خود جہنم نے اُس کے دِل کو نرم نہیں کیا اور کچھ نہیں سکھایا! اُس نے اپنی بےدین اور گناہ سے بھرپور جو زندگی گزاری تھی اُن پر کوئی ندامت ظاہر نہیں کی! جب مسیح نے سوکھے ہوئے ہاتھ کے ساتھ آدمی کو شفا دی تھی، وہ ’’اُن کی سخت دلی پر نہایت ہی غمگین ہوا‘‘ تھا (مرقس 3:5). اُن کے دِل شکستہ اور پشیمان نہیں ہوئے تھے حالانکہ اُنہوں نے یہ معجزہ دیکھا تھا۔ پولوس رسول اُن لوگوں کے بارے میں بتاتا ہے جنہوں نے خُدا کی مہربانیوں کی تحقیر کی کیونکہ اُن کے دِل سخت اور پشیمان نہیں تھے (رومیوں 2:5)۔ شریعت، انجیل، مہربانیاں، آفات، موت، اور یہاں تک کہ جہنم بھی غیر تبدیل شُدہ لوگوں کے قدرتی دِلوں کو توڑ نہیں سکی تھی! اُن کے دِل پتھر سے بھی زیادہ سخت تھے۔ کائنات میں غیرتبدیل شُدہ لوگوں کے دِلوں سے زیادہ سخت کوئی چیز بھی نہیں ہوگی۔ یرمیاہ نے کہا، ’’اُنہوں نے اپنے چہرے پتھر سے بھی زیادہ سخت کر لیے‘‘ (یرمیاہ 5:3)۔

کیوں غیر محفوظ لوگوں کے دِل اتنے سخت ہیں؟ بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ اُن کے دِلوں پر ایک پردہ پڑا ہوا ہے۔ بائبل کہتی ہے، ’’اُن کے دِلوں پر پردہ پڑا ہوا ہے‘‘ (2۔ کرنتھیوں 3:15). قدرتی دِل بائبل پر یقین نہیں کرتا ہے، شریعت کی سختیوں پر یقین نہیں کرتا ہے، آنے والے قہر میں یقین نہیں کرتا ہے۔ ایک نقاب یا پردہ اُن کی آنکھوں پر پڑا ہے اِس لیے وہ سچائی نہیں دیکھ سکتے ہیں۔

دوئم، اُن کے دِلوں پر شیطان کا قبضہ ہے۔ وہ ’’روح ہے جو نافرمان لوگوں میں تاثیر کرتی ہے‘‘ (افسیوں 2:2)۔ شیطان آتا ہے اور اُن کے دِلوں سے کلام کو نکال لےجاتا ہے‘‘ (لوقا 8:12)۔

سوئم، وہ ’’اپنے گناہوں اور قصوروں میں مردہ‘‘ ہیں (افسیوں 2:1)۔ مردہ لوگ جو منادی کی جاتی ہے نہیں سُنتے ہیں۔ مردہ لوگ گناہ کی سزایابی کو محسوس نہیں کرتے ہیں۔ ’’اُن کی عقل تاریک ہو گئی ہے … سخت دلی کے باعث جہالت میں گرفتار ہیں‘‘ (افسیوں 4:18)، وہ ’’احساسات سے پرے‘‘ ہیں (افسیوں 4:19)۔

چہارم، وہ دروغ گوئی کی کچھ پناہ گاہوں میں حفاظت کی اُمید کرتے ہیں۔ اشعیا نبی نے کہا، ’’ہم نے جھوٹ کو اپنی جائے پناہ بنا لیا ہے، اور ہم دروغ گوئی کی آڑ میں جا چھپے ہیں‘‘ (اشعیا 28:15)۔ وہ حفاظت کی اُمید کرتے ہیں بائبل کے ایک عقیدے میں یقین کرنے سے، اِس حقیقت میں کہ وہ دعا کرتے ہیں، گرجہ گھر میں چندہ دیتے ہیں، بپتسمہ لیے ہوئے ہیں، یا کچھ اور دروغ گوئی کی پناہ گاہیں۔

خُدا سے دعا کریں کہ وہ آپ کو مردہ نا ٹوٹے ہوئے دِل کی لعنت سے دور رکھے کیونکہ آپ ایک پھسلن زدہ زمین پر کھڑے ہیں۔ وہ جلد ہی بہا دی جائے گی۔ اور اِس کے علاوہ، کیونکہ آپ کے پاس کوئی اصلی اُمید نہیں ہے جب تک کہ آپ یسوع کے پاس نہیں آتے ہیں۔

2۔ دوئم، بیدار دِل زخمی ہوتا ہے، لیکن ٹوٹا ہوا نہیں ہوتا ہے۔

’’اِس لیے میں اپنی شکستہ رُوح کی قربانی تیرے حُضور میں لاتا ہُوں: اَے خدا، تُو شکستہ اور تائب دل کو، حقیر نہ جانے گا‘‘ (زبُور 51:17).

بیدار دِل رکھنا اچھی بات ہے، ایک ایسا دِل جو زخمی ہے، لیکن یہ کافی نہیں ہے۔آپ کا دِل ٹوٹا ہوا ہونا چاہیے۔ اور ایک بیدار دِل کی سزایابی اُس کو ٹوٹنے کے لیے تیار کرتی ہے۔ کس طرح اِس قسم کی سزایابی کی بیداری پیدا ہوتی ہے؟

شریعت پہلا زخم بناتی ہے۔ جب خُدا ایک انسان کو بچانے کے لیے جاتا ہے تو وہ اُس شخص کو جو گناہ اُس سے شریعت کو توڑنے سے سرزد ہوئے تھے اُن کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔ بائبل کہتی ہے،

’’ وہ سب لعنت کے ماتحت ہیں۔ چنانچہ لکھّا ہے کہ جو کوئی شریعت کی کتاب کی ساری باتوں پر عمل نہیں کرتا وُہ لعنتی ہے‘‘ (گِلتیوں 3:10).

آپ کی زندگی کے گناہ، اور آپ کے دِل کے گناہ، بہت ناخوشگوار لگیں گے جب خدا کی روح آپ کے دِل کو زخمی کرتی ہے۔

گہنگار کو پھرآگاہی ہوتی ہے کہ اُس نے ایک عظیم اور پاک خُدا کے خلاف گناہ کیے ہیں۔ آپ کہیں گے، ’’میں نے فقط تیرے ہی خلاف گناہ کیا ہے، اور وہ کام کیا ہے جو تیری نظر میں بُرا ہے‘‘ (زبور 51:4).

تیسرا زخم اُس وقت آتا ہے جب آپ کو اپنے آپ کو بہتر کرنے کے لیے آپ کی بے بسی اور بے کسی سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ آپ کا دِل ابھی تک ٹوٹا ہوا نہیں ہے۔ اُس کی شریعت کی سختی کی وجہ سے آپ کا دِل خدا کے خلاف اُٹھتا ہے، اور کیونکہ آپ مسیح میں ایمان پیدا نہیں کرسکتے ہیں۔ آپ خُدا کے ساتھ آپ کو اِس دِل سوز حالت میں چھوڑنے کی وجہ سے ناراضگی محسوس کرتے ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دِل ابھی تک ٹوٹا ہوا نہیں ہے۔ آپ اپنے آپ کے بارے میں دُکھ محسوس کرتے ہیں اور پریشان ہوتے ہیں کہ خُدا نے آپ کی مدد نہیں کی ہے۔

سیکھیں کہ اِس طرح سزایاب ہونا ایک الگ بات ہے، اور بچائے جانا ایک الگ بات ہے۔ گناہ کی سزایابی کے تحت سکون مت لیں! آپ ابھی تک مسیح میں تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔

3۔ سوئم، تبدیلی میں دِل دو طرح سے ٹوٹتا ہے۔

اوّل، آپ کا دِل خود آپ کی اپنی راستبازی کی وجہ سے توڑ دیا جائے گا۔ جب پاک روح آپ کو مصلب یسوع کی طرف کھینچتی ہے، تو آپ کا دِل نجات ڈھونڈنے کے لیے آپ کے کچھ کرنے کی وجہ سے ٹوٹ جائے گا۔ پھر آپ دیکھیں گے کہ آپ صرف یسوع کے ذریعے سے ہی بچائے جا سکتے ہیں۔ آپ ڈیوڈ برینّرڈ David Brainerd کے ساتھ کہیں گے، ’’میں حیران ہوں کہ میں نے نجات کے لیے کسی اور ذریعے کا خیال کیوں کیا۔‘‘ پھر یسوع کا فضل بہت شاندار نظر آتا ہے۔ کیا آپ کے پاس یہ ٹوٹا ہوا دِل ہے – یہ بات سوچنے کی وجہ سے ٹوٹا ہوا کہ یسوع آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر مرا، اور آپ کو اپنی راستبازی دیتا ہے؟ آپ نجات کی یقین دھانی کے لیے مذید کوشش نہیں کریں گے۔ اب آپ صرف یسوع کے لیے دیکھیں گے۔ یہ یسوع کے پیار بھرے دِل کے اوپر ایک نظر ہے جو خود اِس کی اپنی راستبازی سے اِسے توڑ دیتی ہے۔ اوہ، ایسے ہی ایک ٹوٹے ہوئے دِل کے لیے دعا کیجیے! تکبر کرنا ختم کر دیجیے گا۔ آپ کہیں گے میرے لیے، ’’ذبح کیا ہوا برّہ ہی لائق ہے!‘‘ (مکاشفہ 5:12).

خُداوند ابھی تک بُلا رہا ہے! میں رُک نہیں سکتا ہوں؛
   میرا دِل بغیر کسی تاخیر کے ہتھیار ڈال دیتا ہے؛
خُدا حافظ، بے مقصد دُنیا! میں تجھ سے جُدا ہوتا ہوں؛
   خُداوند کی آوازمجھ تک پہنچ گئی ہے!
(’’خُداوند ابھی تک بُلا رہا ہے God Calling Yet ‘‘ شاعر جرہارڈ ٹرسٹیجن Gerhard Tersteegen، 1697۔1769؛ مترجم جین ایل۔ بورتھویک Jane L. Borthwick، 1813۔1897).

پھر، دوسرے نمبر پر، آپ کا دِل گناہ سے پیار کی وجہ سے ٹوٹ جائے گا۔ جب آپ واقعی سچے دِل سے مسیح پر بھروسہ کریں گے، تو پھر آپ گناہ سے نفرت کریں گے۔ آپ پھر گناہ سے نفرت کریں گے کیونکہ وہ آپ کو خُدا سے جدا کر دیتا ہے۔ آپ خُدا سے پھر نفرت کریں گے کیونکہ اُس کی وجہ سے یسوع مصلوب ہوا تھا، اُس کی جان پر بوجھ پڑا تھا، اُسے خون کا پسینہ بہانا پڑا تھا، اُس کا خون بہا تھا اور وہ مر گیا تھا۔ آپ گناہ سے نفرت کریں گے، اِس بات کا احساس کر کے کہ اِس نے آپ کو ماسوائے اُداسیوں کے اور کچھ نہیں دیا ہے۔ آپ اپنے گناہ کے لیے ماتم کریں گے کیونکہ یہ یسوع کے پیار کے خلاف سرزد ہوا تھا۔

4۔ چہارم، ٹوٹے ہوئے دِل کے فوائد۔

’’اِس لیے میں اپنی شکستہ رُوح کی قربانی تیرے حُضور میں لاتا ہُوں: اَے خدا، تُو شکستہ اور تائب دل کو، حقیر نہ جانے گا‘‘ (زبُور 51:17).

ٹوٹا ہوا دِل آپ کو صلیب کی منادی کی رسوائی کرنے سے روکے گا۔ ایک غیر تبدیل شُدہ دِل کو ایسی منادی سے ٹھیس پہنچتی ہے۔ بہت سے لوگ اِس سے نفرت کرتے ہیں۔ بہت سے دوسرے سوچتے ہیں کہ یہ بےوقوفی کے علاوہ اورکچھ بھی نہیں ہے۔ کچھ لوگ تو یہاں تک کہ گرجہ گھر چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ اُنہیں تنہا صلیب کے ذریعے سے نجات کی منادی سے ٹھیس پہنچی تھی۔ بائبل کہتی ہے،

’’ہلاک ہونے والوں کے لیے تو صلیب کا پیغام بیوقوفی ہے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 1:18).

بائبل دوبارہ کہتی ہے،

’’وہ مسیح کی صلیب کے دُشمن ہیں‘‘ (فِلپیوں 3:18).

لیکن ایک ٹوٹے ہوئے دِل کو صلیب کی منادی سے کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچ سکتی ہے۔ ایک ٹوٹا ہوا دِل مسیح کی صلیب پر تبدلیاتی موت کے ذریعے سے راستبازی پر گھنٹوں ساکت رہ کر سُن سکتا ہے! ایک ٹوٹا ہوا دِل انسان کی بنائی ہوئی راستبازی کو کوٹ کوٹ کر اور پیس پیس کر سُننے کا مشتاق ہوتا ہے!

تب ہی، ایک ٹوٹا ہوا دِل یسوع کے ساتھ سکون میں آتا ہے۔ ایک غیرتبدیل شُدہ دِل کو کبھی سکون نہیں ملتا، کیونکہ

’’ شریر موجزن سمندر کی طرح ہیں، جو کبھی ساکن نہیں رہ سکتا، اور جس کی لہریں کیچڑ اور مٹّی اُچھالتی ہیں‘‘ (اشعیا 57:20).

بیدار دِل سکون سے نہیں رہتا ہے۔ وہ جو گناہ کی سزایابی کے تحت ہوتے ہیں اُن کے دِل میں غم اور درد ہوتے ہیں، لیکن وہ یسوع پر بھروسہ کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ لیکن ایک سچا ٹوٹا ہوا دِل مکمل طور پر اپنے آپ کو یسوع کے لیے دے دیتا ہے۔ اور یسوع کی راستبازی جو اُن سے منسوب ہو جاتی ہے تمام خوف دور کر دیتی ہے۔ یسوع سے پیار ’’خوف دور کر دیتی ہے‘‘ (1۔ یوحنا 4:18). ایک ٹوٹا ہوا دِل مکمل طور پر یسوع کے ساتھ تسلی پاتا ہے۔ یسوع اُن کے لیے کافی ہے۔ کیا آپ مکمل طور پر یسوع کے ساتھ تسلی پاتے ہیں؟ کیا آپ کا دِل اتنا ٹوٹا ہوا ہے کہ محض اُس کے پاس آئیں اور اُس پر بھروسہ کریں؟ یا آپ ابھی تک سیکھنے کی کوششوں میں ہیں، یا یقین دھانی کو پانے کی کوششوں میں ہیں؟ میں دعا کرتا ہوں کہ آپ وہ قانونی جدوجہد چھوڑ دیں، اور یسوع پر بھروسہ کریں، صرف اور صرف یسوع اکیلے پر! مہربانی سے کھڑے ہو جائیے اور حمد و ثنا کا گیت نمبر آٹھ اپنی گیتوں کی کتاب میں سے گائیے۔

مہربانی سے کھڑے ہو جائیے اور حمد و ثنا کا وہ گیت گائیے۔ اگر آپ ابھی تک بچائے نہیں گئے ہیں، اور آپ ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan یا مجھ سے اِس بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو مہربانی سے کمرے کے پچھلی جانب آ جائیے جبکہ ہم گاتے ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ ایک اور کمرے میں دعا اور مشاورت کے لیے جائیں گے۔

آؤ، اے تباہ حال، بوجھ سے تھکے ماندو،
   گناہ میں ٹوٹے ہوؤں اور زخموں سے چُور؛
اگر تم بہتر ہونے کا انتظار کرتے ہو
   تو تم کبھی بھی نہیں آ پاؤ گے:
راستبازوں کے لیے نہیں، راستبازوں کے لیے نہیں،
   گنہگاروں کو یسوع بُلانے کے لیے آیا؛
راستبازوں کے لیے نہیں، راستبازوں کے لیے نہیں،
   گنہگاروں کو یسوع بُلانے کے لیے آیا۔
(’’آؤ، اے گنہگاروںCome, Ye Sinners ‘‘ شاعر جوزف ہارٹ Joseph Hart، 1712۔1768)۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے دُعّا کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَینDr. Kreighton L. Chan ۔ زبور 34:15۔18 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
’’خُدا ابھی تک بُلا رہا ہے God Calling Yet ‘‘ (شاعر جیرہارڈ ٹرزٹیجن Gerhard Tersteegen، 1697۔1769).

لُبِ لُباب

شکستہ دِل

THE BROKEN HEART

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’اِس لیے میں اپنی شکستہ رُوح کی قربانی تیرے حُضور میں لاتا ہُوں: اَے خدا، تُو شکستہ اور تائب دل کو، حقیر نہ جانے گا‘‘ (زبُور 51:17).

(1۔ یوحنا 3:15)

I.   اوّل، قدرتی دِل ٹوٹا ہوا نہیں ہوتا ہے، خروج 8:15؛ لوقا 16:30؛ مرقس 3:5؛ رومیوں 2:5 ؛
یرمیاہ 5:3؛ 2۔کرنتھیوں 3:15؛ افسیوں 2:1؛ لوقا 8:12؛
افسیوں 2:1؛ 4:18، 19؛ اشعیا 28:15۔

II.  دوئم، بیدار دِل زخمی ہوتا ہے، لیکن ٹوٹا ہوا نہیں ہوتا ہے،
غلاطیوں 3:10؛ زبور 51:4۔

III. سوئم، تبدیلی میں دِل دو طرح سے ٹوٹتا ہے، مکاشفہ 5:12 ۔

IV.  چہارم، ٹوٹے ہوئے دِل کے فوائد، 1۔کرنتھیوں 1:18؛
فلپیوں 3:18؛ اشعیا 57:20؛ 1۔یوحنا 4:18۔