اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
یسوع کے آنسو THE TEARS OF JESUS ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ ’’یسوع نے ایک بشر کی حیثیت سے زندگی گزارنے کے دِنوں میں پُکار پُکار کر اور آنسو بہا بہا کر خدا سے دعائیں اور التجائیں کیں جو اُسے موت سے بچا سکتا تھا اور اُس کی خدا ترسی کی وجہ سے اُس کی سنی گئی‘‘ (عبرانیوں 5:7). |
آج شام میرا موضوع ’’یسوع کے آنسو‘‘ ہیں۔ تلاوت کلامِ پاک ہمیں بتاتی ہے کہ یسوع نے جب وہ زمین پر’’ایک بشر کی حیثیت سے زندگی‘‘ گزار رہا تھا ’’پکار پکار کر اور آنسو بہا بہا کر‘‘ خُدا سے دعائیں اور التجائیں کیں۔ اشعیا نبی نے کہا کہ وہ ’’ایک غمگین انسان ہوگا جو رنج سے آشنا ہوگا‘‘ (اشعیا 53:3). یہ وضاحت بتاتی ہے کہ یسوع اپنی زمینی منادی کے دوران بے شمار مرتبہ رویا۔
کیا ہی نام ہے، ’’غمگین انسان‘‘
خُدا کے بیٹے لیے جو آیا
تباہ حال گنہگاروں کو بچانے کے لیے!
ہیلیلویاہ! کیسا نجات دہندہ ہے!
(ہیلیلویاہ، کیسا نجات دہندہ ہے!‘‘ شاعر فلپ پی. بلِس Philip P. Bliss، 1838۔1876).
یسوع، غموں کا انسان، یقیناً بہت مرتبہ رویا تھا۔ بائبل میں اِس طرح کے تین واقعات کا اندراج ہے، جو اُس کے پیارے دِل کی ہمارے لیے رحم دلی ہمیں ظاہر کرتے ہیں۔
1۔ اوّل، یسوع لعزر کی قبر پر رویا تھا۔
جب یسوع بیت عنیاہ کے لیے آیا تھا تو اُس کا دوست لعزر پہلے ہی مر چکا تھا۔ اُنہوں نے اُسے چار دِن قبل ہی دفنا دیا تھا۔ مُردہ شخص کی بہن یسوع کو ملنے باہر گئی تھی۔ ’’جب یُسوع نے اُسے اور اُس کے ساتھ آنے والے یہوُدیوں کو روتے دیکھا تو دل میں نہایت ہی رنجیدہ ہُوا۔ اور پُوچھا: تم نے لعزر کو کہاں رکھا ہے؟ اُنہوں نے کہا: خداوند! ہمارے ساتھ آ اور خُود ہی دیکھ لے۔ یُسوع کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ یہ دیکھ کر یہوُدی کہنے لگے: دیکھا، لعزر اُسے کس قدر عزیز تھا‘‘ (یوحنا 11:33۔36).
یسوع جانتا تھا کہ وہ لعزر کو مرُدوں میں سے زندہ کر دے گا، لیکن پھر بھی وہ میری اور دوسروں کے ساتھ مل کر رویا تھا۔ ڈاکٹر جان آر . رائیس Dr. John R. Rice نے کہا،
یسوع کیوں رویا تھا؟ وہ جانتا ہے کہ چند ہی لمحات میں وہ لعزر کو قبر میں سے باہر بُلائے گا. . . اوہ، لیکن وہ رویا تھا میری اور مارتھا اور دوسروں کے آنسوؤں کی وجہ سے۔ وہ دُنیا میں تمام ٹوٹے ہوئے دِل والوں کے ساتھ روتا ہے۔ وہ ہر اُس ماں کے ساتھ روتا ہے جو اپنے [مُردہ] بچے کو پیار کرتی ہے، ہر خاوند کے لیے روتا ہے جو اپنی بیوی کے تابوت کے پاس کھڑا ہوتا ہے۔ وہ ہر اُس ماں اور باپ کے لیے روتا ہے جو رات میں اپنے راہ سے بھٹکے ہوئے لڑکے یا گمراہ لڑکی کے لیے روتے ہیں. . . لیکن وہ آنسو میرے لیے بھی ہیں، اور آپ کےلیے بھی، اور اُن تمام کےلیے بھی ہیں جنہیں اِس دُنیا میں تکلیف اور غم ہیں. . . وہ ہمارے مصائب کے ساتھ پریشان ہے. . . وہ ہر غم میں شریک ہوتا ہے (جان آر . رائیس، ڈی.ڈی.، خُدا کا بیٹا The Son of God، خُداوند کی تلوار پبلیشرز Sword of the Lord Publishers، 1976، صفحہ 233).
بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ ’’خُوشی کرنے والوں کے ساتھ خوشی مناؤ، اور آنسو بہانے والوں کے ساتھ آنسو بہاؤ‘‘ (رومیوں 12:15). ڈاکٹر رائیس نے کہا، ’’ہم سوچ نہیں سکتے کہ جتنا ہمیں کرنے کےلیے حکم دیا گیا ہے یسوع اُس کے مقابلے میں کم کرے گا۔ یہ کس قدر حیرت انگیز سچائی ہے کہ یسوع ہمارے ساتھ ہمارے تمام غموں پر روتا ہے . . . وہ اور بے شمار مرتبہ گنہگاروں پر ضرور رویا ہوگا، اور چونکہ کلامِ پاک میں بے شمار مرتبہ ذکر کیا گیا ہے کہ یسوع ہمارے لیے ’رحم دلی کے ساتھ آمادہ ہوا‘ تھا، ہم اُس کی پاک آنکھ میں آنسو کا بہت اچھی طرح تصور کر سکتے ہیں جو اُس کے دِل میں غم اور رحم دلی کو پیش کرتا ہے‘‘ (رائیس، ibid.).
جب میں پندرہ سال کی عمر کا تھا میری نانی کا انتقال ہو گیا۔ میں اُنہیں کس قدر پیار کرتا تھا! جب وہ فوت ہوئیں میں اُن کے باورچی خانے میں گیا اور وہ وائن اُٹھا لی جو اُنہوں نے پی تھی۔ میں نے وہ وائن اپنے ساتھ 56سالوں سے رکھی ہوئی ہے۔ میں جہاں کہیں بھی گیا، میں اُسے ہمیشہ اپنے ساتھ لے کر گیا۔ وہ اِس وقت میرے گھر میں میری مطالعے کی میز پر پڑی ہے۔ جس وقت میں یہ واعظ لکھ رہا ہوں میں اُسی کو دیکھ رہا ہوں۔ میں نے ’’ماں‘‘ سے وعدہ کیا تھاکہ مجھے اُن کی یاد دِلانے کے لیے، جب تک میں زندہ رہوں گا، میں اِسے ہمیشہ اپنے ساتھ رکھوں گا۔ اتنی میں نے اُن سے محبت کی!
کتنی راتیں، جب میں سو نہیں سکا، ایک چھوٹے لڑکے کے طرح میں اُن کے بستر پر جاتا، اپنا سر اُن کی چھاتی پر رکھتا، اور اُن کے دِل کی دھڑکن سُنتا، جب میں نیند آنے کے لیے انتظار کرتا۔ اتنی میں نے اُن سے محبت کی!
میں اُن کی قبر پر کھڑا ہوا اور رونا شروع کردیا۔ میں اِس کو مذید نہیں روک سکا تھا۔ میں ایک پہاڑی کی چڑھائی کی طرف بھاگا۔ میں قبرستان میں سے بھاگتا گیا، بھاگتا گیا اور بھاگتا ہی گیا۔ میں دُکھ اور تکلیف سے کراہتے اور روتے ہوئے زمین پر گِر گیا۔ اور خُدا نیچے میرے پاس آیا، جیسا کہ وہ یعقوب کے پاس بیابان میں آیا تھا، اور میں اُُس کے ساتھ کہہ سکا ہوں گا، ’’ہو نہ ہوً خداوند اِس جگہ موجود ہے؛ اور مجھے اِس کا علم نہ تھا‘‘ (پیدائش 28:16).
اوہ، نوجوان شخص، یسوع لعزر کی قبر پر رویا تھا! اور آج وہ آپ کے لیے رو رہا ہے! یسوع آپ کے خوف اور غموں کو جانتا ہے! میں آپ سے التجا کرتا ہوں – میں آپ سے استدعا کرتا ہوں – اُس کے پاس آئیں جو آپ کو دائمی پیار کے ساتھ پیار کرتا ہے!
وہ ایک مدت سے پیار کرتا ہے، وہ اِس قدر گہرا پیار کرتا ہے،
وہ آپ سے اِتنا پیار کرتا ہے کہ زبان بیان نہیں کر سکتی؛
وہ ایک مدت سے پیار کرتا ہے، وہ اِس قدر گہرا پیار کرتا ہے،
وہ جہنم سے آپ کی جان بچانے کے لیے مر گیا۔
(’’وہ اب بھی آپ کو پیار کرتا ہے He Loves You Still شاعر ڈاکٹر جان آر. رائیس
Dr. John R. Rice، 1895۔1980).
’’یسوع رویا‘‘ (یوحنا 11:35).
ڈاکٹر ھنری ایم. مورِس Dr. Henry M. Morris نے کہا،
بائبل میں یسوع کے ہنسنے کے بارے میں کہیں کوئی تذکرہ ہی نہیں ہے، لیکن وہ اکثر روتے ہوئے پایا گیا۔ اِس معاملے میں، وہ میری اور مارتھا کا دُکھ اور صدمہ بانٹ رہا تھا، کیونکہ وہ بھی لعزر کو پیار کرتا تھا، لیکن وہ بھی ’’دِل میں نہایت ہی رنجیدہ ہوا‘‘ (یوحنا 11:33). موت کی یقینی موجودگی سے اور . . . گناہ جس کے ذریعے سے موت حکومت کرتی ہے (ھنری ایم مورِس، پی ایچ. ڈی.، مُحافظوں کا مطالعۂ بائبل The Defender’s Study Bible، ورلڈ اشاعت خانے World Publishers، اشاعت 1995، صفحہ 1154؛ یوحنا 11:35 پر ایک یاداشت).
وہ ایک مدت سے پیار کرتا ہے، وہ اِس قدر گہرا پیار کرتا ہے،
وہ آپ سے اِتنا پیار کرتا ہے کہ زبان بیان نہیں کر سکتی؛
وہ ایک مدت سے پیار کرتا ہے، وہ اِس قدر گہرا پیار کرتا ہے،
وہ جہنم سے آپ کی جان بچانے کے لیے مر گیا۔
2۔ دوئم، یسوع یروشلم کے شہر پر رویا تھا۔
ڈاکٹر جے ورنن میکجی Dr. J. Vernon McGee نے کہا، ’’وہ یروشلم کے شہر پر رویا تھا۔ چونکہ وہ اُس وقت یروشلم پر رویا تھا، میں پُریقین ہوں کہ وہ اُن شہروں پر جن میں آپ اور میں رہتے ہیں کئی بار رویا ہے‘‘ (جے. ورنن میکجی، ٹی ایچ. ڈی.، بائبل میں سے Thru the Bible، تھامس نیلسن اشاعت خانے Thomas Nelson Publishers، 1983، جلد پنجم، صفحہ 540، عبرانیوں 5:7 پر ایک یاداشت( .
’’ یروشلیم کے نزدیک پہنچ کر یسُوع نے شہر پر نظر ڈالی اور اُسے اُس پر رونا آگیا۔ وہ کہنے لگا: کاش تُو اِسی دِن اُن باتوں کو جان لیتا جو تیری سلامتی سے تعلق رکھتی ہیں! لیکن اب تو وہ تیری آنکھوں سے اوجھل ہو گئی ہیں۔ تجھے وہ دِن دیکھنے پڑیں گے جب تیرے دشمن تیرے خلاف مورچہ باندھ کر تجھے چاروں طرف سے گھیر لیں گے اور تجھ پر چڑھ آئیں گے اور تجھے اور تیرے بچوں کو جو تُجھ میں ہیں زمین پر پٹک دیں گے اور کسی پتھر پر پتھر باقی نہ رہنے دیں گے، اِس لیے کہ تُو نے اُس وقت کو نہ پہچانا جب تجھ پر خدا کی نظر پڑی تھی‘‘ (لوقا 19:41۔44).
وہ رویا جب اُس نے اُس خوفناک تباہی کے بارے میں سوچا جو 70 عیسوی میں یروشلم پر پڑے گی جب رومی جنرل ٹائٹس شہر کو نیست و نابود کر دے گا اور بغیر کسی رحم کے اُس کے باشندوں کو قتل کر دے گا۔ یسوع رویا کیونکہ وہ جان گیاتھا کہ یروشلم میں خُداوند کی خوبصورت ہیکل کو مکمل طور پر تباہ و برباد کر دیا جائے گا۔ کچھ بھی باقی نہیں بچے گا ماسوائے دیوار کے اُس ٹکڑے کے جو ہیکل کے پہلو میں جا رہی تھی۔ میں اُس دیوار پر کھڑا ہوا تھااور اُسے چھوا تھا۔ میں جیسے یسوع رویا تھا رویا جب میں اُس ماتم کرتی دیوار پر کھڑا تھا۔ میں رویا تھا جب میں نے اُن دھشت ناک اذیتوں کو سوچا جس سے خُدا کے لوگ، یہودی، صدیاں بیتی گزر چکے ہیں۔
اوہ، یسوع کس قدر دُنیا کے شہروں پر آج رات روتا ہے، جو ہزاروں لاکھوں غیر محفوظ جانوں سے بھرے پڑے ہیں! وہ کس قدر واشنگٹن اور لندن، پیرس اور برلِن، کلکتہ اور بیجینگ، گلاسگو اور سڈنی، میکسکو شہر اور سیاگون، ویت نام اور رنگون، جکارتہ اور ماسکو – اور دُنیا کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں پر روتا ہے! ہمارے دل بھی اُن باتوں کے ساتھ اُسی طرح ٹوٹ جائیں جو خُدا کا دِل توڑتی ہیں!
ہر بشر کو انجیل کی تبلیغ دینے کے لیے ایسی کوئی بات ہو ہی نہیں سکتی کہ جس سے یسوع کے آنسو ہمیں تحریک نہ دیں۔ ہماری ویب سائٹ میں زبان کے بعد زبان کا اضافہ کرنے کے لیے اُس [یسوع] کے آنسو ہمیں تحریک دیتے ہیں – تاکہ جس قدر ہمارے سے ممکن ہو سکتا ہے اُسی قدر زیادہ لوگوں تک خوشخبری پہنچا سکیں۔ ہم نوآبادکاروں کی مانند نہیں آئے ہیں کہ اُن پر اپنی تہذیب و تمدن اور ثقافت تھوپ دیں! جی نہیں! ہم یسوع کے ٹوٹے ہوئے دِل والے پیروکاروں کی مانند آتے ہیں – تاکہ اُن کے ساتھ اُس کا پیار بانٹیں، اُس کا پیار جس نے ہمیں گناہ، موت اور جہنم سے بچایا! اور ہم اُن تمام کو جو یہ واعظ سُنتے ہیں، یا اِسے ہماری ویب سائٹ پر پڑھتے ہیں، یہ کہتے ہیں،
وہ ایک مدت سے پیار کرتا ہے، وہ اِس قدر گہرا پیار کرتا ہے،
وہ آپ سے اِتنا پیار کرتا ہے کہ زبان بیان نہیں کر سکتی؛
وہ ایک مدت سے پیار کرتا ہے، وہ اِس قدر گہرا پیار کرتا ہے،
وہ جہنم سے آپ کی جان بچانے کے لیے مر گیا۔
اور یسوع کے ہی آنسو ہمیں تحریک دیتے ہیں کہ ہم لاس انجیلز کے لیے بھی انجیل کی بشارت کریں! کیونکہ اُس نے کہا،
’’ راستوں اور کھیتوں کی باڑوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا 14:23).
3۔ سوئم، یسوع گتسمنی کے باغ میں رویا تھا۔
یہ اُس کے رونے کا تیسرا ریکارڈ ہے۔ اوہ، جو آنسو اُس نے اُس باغ کی تاریکی میں وہاں بہائے! یسوع کے بارے میں ہماری تلاوتِ کلامِ پاک ہمیں بتاتی ہے،
’’یسوع نے ایک بشر کی حیثیت سے زندگی گزارنے کے دِنوں میں پُکار پُکار کر اور آنسو بہا بہا کر خدا سے دعائیں اور التجائیں کیں جو اُسے موت سے بچا سکتا تھا اور اُس کی خدا ترسی کی وجہ سے اُس کی سنی گئی‘‘ (عبرانیوں 5:7).
گتسمنی کے باغ میں، صلیب پر کیلوں سے جڑے جانے سے ایک رات قبل، یسوع نے تنہا دعا کی تھی۔ وہاں گتسمنی کی تاریکی میں نجات دہندہ نے خُدا کے حضور دعا کرتے ہوئے اپنی جان اُنڈیل دی۔ اُس نے ’’پکار پکار کر اور آنسو بہا بہا کر خُدا سے دعائیں اور التجائیں کیں جو اُسے موت سے بچا سکتا تھا اور اُس کی خدا ترسی کی وجہ سے اُس کی سُنی گئی‘‘ (عبرانیوں 5:7). اُس کو کس بات کا خوف تھا؟ مجھے یقین ہے کہ یسوع کو اِس بات کا ڈر تھا کہ اِس سے پہلے کہ وہ ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے مصلوب ہونے کے لیے جا سکے، وہ وہاں گتسمنی کے باغ میں ہی مر نہ جائے۔ ڈاکٹر جان آر . رائیس Dr. John R. Rice نے کہا، ’’اُس رات یسوع نے دُعّا کی کہ موت کا پیالا اُس سے ٹل جائے تاکہ و ہ اگلے دِن تک صلیب پر مرنے کے لیے زندہ رہ سکے‘‘ (رائیس، ibid.، صفحہ 441). ڈاکٹر جے. اولیور بس ویل Dr. J. Oliver Buswell، ایک مشہور علمِ الہٰیات نے یہی بات کہی۔ اُنہوں نے کہا ’’[یسوع] نے باغ میں موت سے چُھٹکارے کی دعا کی تھی، اِس بات کے لیے کہ وہ صلیب پر اپنا مقصد پورا کر سکے۔ یہ تاویل یا تشریح عبرانیوں 5:7 کے ساتھ ہم آہنگی کرتی ہے، اور مجھے یہ یوں لگتا ہے کہ یہ واحد تفسیر ہے جو کہ ایسے ہم آہنگی کرے گی‘‘ (جے. اولیور بس ویل، پی ایچ.ڈی.، مسیحی مذہب کا درجہ بہ درجہ علمِ الہٰیات A Systematic Theology of the Christian Religion، ژونڈروان اشاعت گھر Zondervan Publishing House، 1971، حصہ سوئم، صفحہ 62).
ڈاکٹر بس ویل اور ڈاکٹر رائیس ڈاکٹر میکجی کے ساتھ متفق تھے، جنہوں نے کہا، ’’میرے دوست، اُس کی سُنی گئی؛ وہ گتسمنی کے باغ میں نہیں مرا تھا‘‘ (ibid.).
’’یسوع نے ایک بشر کی حیثیت سے زندگی گزارنے کے دِنوں میں پُکار پُکار کر اور آنسو بہا بہا کر خدا سے دعائیں اور التجائیں کیں جو اُسے موت سے بچا سکتا تھا اور اُس کی خدا ترسی کی وجہ سے اُس کی سنی گئی‘‘ (عبرانیوں 5:7).
گتسمنی کے باغ میں یسوع پر دُنیا کے گناہ لاد دیئے گئے تھے۔
’’ اور وہ اُن سے ہٹ کر ذرا آگے چلا گیا اور گھُٹنے ٹیک کر یوں دعا کرنے لگا: اَے باپ ! اگر تیری مرضی ہو تو اِس پیالے کو میرے سامنے سے ہٹالے لیکن پھر بھی میری مرضی نہیں بلکہ تیری مرضی پُوری ہو۔ اور آسمان سے ایک فرشتہ اُس پر ظاہر ہُوا جو اُسے تقویّت دیتا تھا۔ پھر وہ سخت درد و کرب میں مبتلا ہوکر اور بھی دِلسوزی سے دعا کرنے لگا اور اُس کا پسینہ خون کی بوندوں کی مانند زمین پر ٹپکنے لگا‘‘ (لوقا 22:41۔44).
یسوع شدید درد و کرب میں مبتلا تھا جب اُس پر خدا کی طرف سے ہمارے گناہ لاد دیئے گئے۔ ’’اور درد و کرب میں مبتلا ہوتے ہوئے اُس نے زیادہ دلسوزی کی ساتھ دُعّا کی تھی؛ اور اُس کا پسینہ خون کی مانند زمین پر ٹپکنے لگا‘‘ (لوقا 22:44). ڈاکٹر میکجی نے کہا، ہمارا خُداوند موت کے قریب تھا جب وہ صلیب کی منزل کی طرف تھا، اور اُس نے دُعّا کی تھی کہ اُسے موت سے چھٹکارا دلایا جائے تاکہ وہ صلیب تک پہنچ جائے۔ اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ ’اُس کی خُدا ترسی کی وجہ سے اُس کی سُنی گئی’’’ (ibid.). خُدا نے وہاں گتسمنی کی تاریکی میں یسوع کی ’’ پُکار پُکار کر اور آنسو بہا بہا کر‘‘ دعائیں اور التجائیں سُنی تھیں۔ خُدا نے ایک فرشتہ اُسے [یسوع کو] تقویت دینے کے لیے بھیجا تاکہ وہ ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے مصلوب ہونے کے لیے جا سکے۔ جوزف ہارٹ اپنے حمد وثنا کے گیتوں میں سے ایک میں یسوع کی باغ میں دُعّا کے بارے میں کہتا ہے،
خُدا کے مصائب زدہ بیٹے کو دیکھیں،
ہانپتے، کراہتا، پسینے کی مانند خون بہاتے ہوئے!
الہٰی [فضل] کی لامحدود گہرائیوں سے!
یسوع، یہ کیسا تیرا پیار تھا!
(’’تیری انجانی مصیبتیں‘‘ شاعر جوزف ہارٹ Joseph Hart، 1712۔1768).
دیکھیں یسوع کس قدر آپ کو پیار کرتاہے! اُسے آپ کے غموں پر آنسو کے ساتھ دیکھیں! اُسے شہر میں گنہگاروں پر روتے ہوئے دیکھیں! اُسے دیکھیں گتسمنی میں ’’پکار پکار کر اور آنسو بہا بہا کر روتے ہوئے‘‘ خُدا سے التجا کرتے ہوئے کہ اُسے جینے دے، تاکہ وہ اگلے دِن ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے، صلیب پر کیلوں سے جڑنے اور مصلوب ہونے کے لیے جا سکے! کیا اِس سے آپ متاثر نہیں ہوئے ہیں؟ اگر یسوع کے آنسو آپ کو متاثر نہیں کرتے ہیں، تو کیا ہوگا؟ کیا آپ گناہ سے اِس قدر سخت ہو گئے ہیں کہ آپ اپنے لیے اُس کا پیار محسوس ہی نہیں کر سکتے؟ مجھے یاد ہے جب پہلی مرتبہ میں نے ڈاکٹر واٹز Dr. Wattsکا حمدیہ گیت سُنا، ’’جب میں حیرت انگیز صلیب کا جائزہ لیتا ہوں When I Survey the Wondrous Cross‘‘ اِس نے مجھے تب بدلا، اور یہ مجھے اب بھی تبدیل کرتا ہے۔
جب میں حیرت انگیز صلیب کا جائزہ لیتا ہوں،
جس پر جلال کا شہزادہ فوت ہوا،
اپنی حاصل کردہ دولت شمار کرتا ہوں لیکن ہار گیا ہوں ،
اورمیرے تمام غرور پر توہین اُنڈلتی ہے۔
اُس کے سر سے، ہاتھوں سے، پاؤں سے، دیکھو،
غم اور پیار یکجا ہو کر نیچے بہتا ہے؛
کیا کبھی ایسے پیار یا غم کو ملتے دیکھا،
یا ایسے کانٹوں کو جن سے اِس قدر مہنگا تاج بنا؟
کیا قدرت کی تمام بادشاہتیں میری تھیں،
وہ ایک سب سے چھوٹا تحفہ تھا؛
پیار اِس قدر حیرت انگیز، ایسا الہٰی،
جو میری جان، زندگی، سب کچھ مانگتا ہے۔
(’’جب میں حیرت انگیز صلیب کا جائزہ لیتا ہوں‘‘ شاعر ڈاکٹر آئزک واٹز
Dr. Isaac Watts، 1674۔1748).
آج کی شام میں آپ سے التجا کرتا ہوں – یسوع میں یقین کریں! اُس کے پاس آئیں! اُس کے سامنے سرنگوں ہوں! اپنے تمام تر وجود کے ساتھ اُس پر بھروسہ کریں! ڈاکٹر واٹز کے ساتھ کہیں، ’’پیار اِس قدر حیرت انگیز، ایسا الہٰی جو میری جان، زندگی، سب کچھ مانگتا ہے۔ 18ویں صدی میں بنجامِن بیدوم ایک چھوٹا سا بپتسمہ دینے والا مبلغ تھا۔ ہم آج اُس کے بارے میں نہ جانتے اگر اُس نے یہ حمدیہ گیت نہ لکھا ہوتا جو کہلایا ’’کیا مسیح گنہگاروں پر رویا؟ Did Christ O’er Sinners Weep?‘‘
کیا مسیح گنہگاروں پر رویا،
اور ہمارے گال خشک رہے؟
کفاراتی غموں کے سیلاب کو
ہر آنکھ سے بہہ جانے دو۔
خُدا کا بیٹا آنسوؤں میں
فرشتے حیرانی سے دیکھتے ہیں!
اے میری جاں، میں حیران ہوں،
اُس نے وہ آنسو بہائے میرے لیے۔
وہ رویا کہ شاید ہم بھی روئیں؛
ہر گناہ کی پکار آنسو ہیں؛
سوائے جنت میں کوئی گناہ نہیں
اور وہیں تو رونا بھی نہیں۔
(’’کیا مسیح گنہگاروں پر رویا؟‘‘ شاعر بنجامن بیدوم Benjiman Beddome، 1717۔1795).
میں تجدیدِ نو کے دو عہد دیکھ چکا ہوں، جو خُدا کی دو غیر معمولی چالیں تھیں۔ دونوں مرتبہ لوگ آنسوؤں سے لبریز ہو گئے جیسے ہی وہ گناہ کے تحت گہری سزا میں آئے۔ ہم یہ آج چین میں دیکھتے ہیں۔ یہ حیقیقی تجدیدِ نو میں ہمیشہ سچ ہوتا ہے۔ ’’وہ رویا کہ شاید ہم روئیں؛ ہر گناہ کی پکار آنسو ہیں۔‘‘ اوہ، کاش آج رات آپ بھی گناہ کے تحت ہوجائیں! کاش آپ روتے ہوئے نجات دہندہ کے لیے آئیں! وہ آپ کو بچائے گا! وہ آپ کو بچائے گا! وہ آپ کو ابھی بچائے گا!
اگر آپ نے اُسے گتسمنی کے باغ میں سے آنسوؤں اور خون سے شرابور آتے ہوئے دیکھا ہوتا، آپ کا کیا خیال ہے آپ نے اُس پر بھروسہ کر لیا ہوتا؟ اوہ، پھر، اُس پر اب بھروسہ کریں! آج بھی وہ وہی یسوع ہے جو وہ پہلے تھا! غور سے دیکھیں وہ آپ کو کتنا پیار کرتا ہے! وہ اپنے ہاتھوں میں پیار لیے آپ کے لیے آتا ہے! اُس میں یقین کریں۔ اُس پر بھروسہ کریں اور آپ اُسی لمحے میں بچائیں جائیں گے! وہ آپ کے گناہ معاف کردے گا اور آپ کو دائمی زندگی دے گا!
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) –
or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.
Or phone him at (818)352-0452.
واعظ سے پہلے تلاوتِ کلام پاک کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَین نےDr. Kreighton L. Chan لوقا 22:39۔45 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے
“He Loves You Still” (by Dr. John R. Rice, 1895-1980).
’’وہ اب بھی تم سے پیار کرتا ہے‘‘ (شاعر ڈاکٹر جان آر. رائیس Dr. John R. Rice، 1895۔1980).
لُبِ لُباب یسوع کے آنسو THE TEARS OF JESUS ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے ’’یسوع نے ایک بشر کی حیثیت سے زندگی گزارنے کے دِنوں میں پُکار پُکار کر اور آنسو بہا بہا کر خدا سے دعائیں اور التجائیں کیں جو اُسے موت سے بچا سکتا تھا اور اُس کی خدا ترسی کی وجہ سے اُس کی سنی گئی‘‘ (عبرانیوں 5:7). (اشعیا 53:3) 1۔ اوّل، یسوع لعزر کی قبر پر رویا تھا، یوحنا 11:33۔36؛ رومیوں 12:15؛ پیدائش 28:16 . 2۔ دوئم، یسوع یروشلم شہر پر رویا تھا، لوقا 19:41۔44؛ 14:23 . 3۔ سوئم، یسوع گتسمنی کے باغ میں رویا تھا، عبرانیوں 5:7؛ لوقا 22:41۔44 . |