اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
عظیم اور مُہیب خُدا – حصّہ سوئم THE GREAT AND TERRIBLE GOD – PART III ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ ’’عظیم اور مُہیب خُدا‘‘ (نحمیاہ 1:5). ’’اے خُداوند، عظیم اور مُہیب خُدا‘‘ (دانی ایل 9:4). |
ایک بار پھر اِس واعظ کو ڈاکٹر جان آر . رائس Dr. John R. Rice کی کتاب ’’عظیم اور مُہیب خُدا‘‘(خُداوند کی تلوار Sword of the Lord، 1977، صفحات 7۔38) سے سرسری طور پرلیا گیا ہے۔
نحمیاہ اور دانی ایل کی یہ تلاوتیں ہمیں بتاتی ہیں کہ خُدا ایک عظیم، مُہیب اور دھشت ناک خُدا ہے۔ ہم دیکھ چکے ہیں کہ تمام بائبل میں جس خُدا کے بارے میں بتایا گیا ہے وہ ایک مُہیب اور دھشت ناک خُدا ہے۔ وہ جو اُس کے بارے میں صرف یہی کہتے ہیں کہ وہ ایک پیار کا خُدا ہے وہ مقدس صحیفوں کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔ وہ روزِ قیامت سزا و جزا کا اور فیصلے کا خُدا بھی ہے۔ زیادہ تر مبلغین شاید ہی آج کل اگر کبھی تبلیغ میں کہتے ہوں کہ ’’زندہ خُدا کے ہاتھوں میں پڑنا ہولناک بات ہے‘‘ (عبرانیوں 10:31). لیکن اِس طرح کی تبلیغ خُدا کی غلط ترجمانی کرتی ہے۔ یہ خُدا کا ایک بے ایمان اظہار ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یرمیاہ کے دور میں خُداوند نے کہا،
’’لیکن ایسے لوگوں کے دِل ضدی اور سرکش ہیں؛ اُنہوں نے سرکشی کی اور چل دیئے۔ وہ اپنے دِل میں اِتنا بھی نہیں سوچتے کہ خُداوند اپنے خُدا کا ڈر مانیں‘‘ (یرمیاہ 5:23۔24).
اور اُن دِنوں کے مبلغین نے خُداوند کی غلط ترجمانی کی، جنہوں نے یرمیاہ سے کہا،
کیونکہ اُن میں نبی سے لیکر کاہن تک سب ہی اپنے مفاد کے لالچی ہیں. . . کہتے ہیں، سلامتی، سلامتی؛ جبکہ سلامتی ہوتی نہیں ہے‘‘ (یرمیاہ 6:13۔14).
’’اور یہ کیسے دانشمند ٹھہرے؛ جبکہ اُنہوں نے خُدا کے کلام کو ٹُھکرا دیا؟. . . اُن میں نبی سے لیکر کاہن تک سب ہی اپنے مفاد کے لالچی ہیں. . . کہتے ہیں، سلامتی، سلامتی؛ جبکہ سلامتی ہوتی نہیں ہے‘‘ (یرمیاہ 8:9۔11).
’’خُداوند فرماتا ہے کہ میں اُن کی فصل تباہ کر دوں گا. . . اورجو کچھ میں نے اُنہیں دیا ہے وہ اُن سے لے لیا جائے گا‘‘ (یرمیاہ 8:13).
’’اِس لیے خداوند ان انبیاء کے بارے میں جو میرے نام سے نبّوت کرتے ہیں، یوں فرماتا ہے، میں نے انہیں نہیں بھیجا پھر بھی وہ کہتے ہیں کہ تلوار اور قحط اُس ملک کو نہ چھوئیں گے؛ اِس لیے خود وہی انبیاء تلوار اور قحط سے ہلاک ہوں گے۔ اور جن لوگوں کے درمیان وہ نبّوت کرتے ہیں وہ تلوار اور قحط کی وجہ سے یروشلیم کے کوچوں میں پھینک دیئے جائے گے اور اُنھیں یا اُن کی بیویوں، اُن کے بیٹوں اور اُن کی بیٹیوں کو دفن کرنے والا کوئی نہ ہوگا اور میں اُن پر ایسی آفت نازل کروں گا جس کے وہ مستحق ہیں‘‘ (یرمیاہ 14:15۔16).
کہاں پر، ہائے کہاں پر، آج کل کے اِن بُرے دِنوں میں ہم اپنی خُطبہ گاہوں سے ایسا کلام سُنتے ہیں؟ کہاں پر، ہائے کہاں پر، مبلغین ہمیں یرمیاہ کے عظیم اور مُہیب خُدا کی طرف سے جلد آنے والے فیصلے کے بارے میں بتا رہے ہیں؟ اِس کے باوجود، چاہے وہ تبلیغ کریں یا نہ کریں، وہ اب بھی مقدس، راستباز، عظیم، مُہیب اور دھشت ناک خُدا ہے۔
’’ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یوں فرماتا ہے؛ سنو، میں اِس مقام پر ایک آفت نازل کروں گا، جو ہر اُس شخص کے کانوں میں جُھنجُھناہٹ پیدا کردے گی جو اِس خبر کوسُنے گا‘‘ (یرمیاہ 19:3).
ایک شام میں اپنے جمنازیم میں جاکوسی میں تھا۔ ایک آدمی جو وہاں تھا اُس نے مجھ سے پوچھا میں ایسے کیوں سوچتا ہوں کہ امریکہ مشکل میں ہے۔ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے میں نے کہا، ’’کیونکہ ہم نے پانچ کڑور چالیس لاکھ بچے قتل کیے ہیں۔ اِس لیے ہم مشکل میں ہیں۔ خُدا امریکہ کے ساتھ معصوم بچوں کی ایک تمام نسل کو ذبح کرنے کی وجہ سے ناراض ہے۔ اور خُدا ہمارے مبلغین کے ساتھ یہودیوں کی طرح کے اِس قتل عام کو عملی طور پر کچھ کر کے ختم نہ کرنے کے لیے ناراض ہے۔‘‘ اُس کا چہرہ پیلا پڑ گیا۔ پھر اُس نے کہا، ’’میری ماں آپ سے متفق ہوں گی۔‘‘ میں نے کہا، ’’آپ میرے ساتھ متفق ہوں گے جب خُداوند اپنا غصہ اور غیظ و غضب ہماری قوم پر نازل کرتا ہے۔‘‘ یرمیاہ نے کہا،
’’بیگانہ، یتیم. . . کے ساتھ بُرا سلوک نہ کرو. . . نا ہی اِس جگہ بے گناہ کا خُون بہاؤ‘‘ (یرمیاہ 22:3).
’’لیکن اگر تم اِن احکام کو نہ مانو، تو خُداوند فرماتا ہے، کہ میری جان کی قسم یہ محل ویران ہو جائے گا. . . لیکن میں تجھے یقیناً ریگستان، اور غیر آباد شہروں کی مانند بنا دوں گا‘‘ (یرمیاہ 22:5۔6).
’’اور میں تمہیں ابدی علامت کا نشان بناؤں گا، اور ایسی ابدی پیشمانی جو کبھی فراموش نہیں ہوگی‘‘ (یرمیاہ 23:40).
یہی ہے جو یرمیاہ کا مُہیب، دہشت ناک خُدا اِس لمحے پر امریکہ کو کہہ رہا ہے!
یہی نوح کا عظیم، مُہیب اور دھشت ناک خُدا ہے، جس نے تمام نسلِ انسانی پر اپنا فیصلہ صادر کیا تھا۔ یہی ابراہام کا عظیم، مُہیب اور دھشت ناک خُدا ہے، جس نے گاہے بگاہے اِسرائیل کی قوم کو اُس کے گناہ کے لیے سزا دی تھی۔ اور، جی ہاں، یہی یرمیاہ کا مُہیب اور خوفناک خُدا ہے، جس نے اِسرائیل کی بابل کے لوگوں کے ہاتھوں اسیری کی پیشن گوئی کی تھی!
بائبل یہ واضح کرتی ہے کہ یہودی خُدا کے چُنیدہ لوگ ہیں۔ یہودی لوگ خُدا کے ہر دلعزیز ہیں۔ وہ زمین پر خُدا کے چُنے ہوئے لوگ ہیں (پیدائش 12:1۔3). خُداوند نے اُنہیں کنعان کی سرزمین ہمیشہ کے لیے ملکیت میں دے دی تھی۔ خُداوند نے اُن سے کہا، ’’میں نے تجھ پر ابدی شفقت رکھی‘‘ (یرمیاہ 31:3). یہاں تک کہ اُن کی فرض سے دستبرداری میں، خُداوند نے اُن سے کہا، ’’میں تمہارا مالک ہوں‘‘ (یرمیاہ 3:14؛ حوالہ دیکھیے ہوسیع 2:19۔20).
اِس کے باوجود خُدا کی اِسرائیل کو اُس کے گناہوں کے لیے سزا کبھی کبھی اِس قدر غضبناک ہو جاتی ہے کہ وہ ہمیں کپکپانے پر مجبور کر دیتی ہے! بیابان میں قادِس برنیع پر، اِسرائیل نے خُداوند پر شک کیا۔ اُنہوں نے خُداوند پر ایمان نہ رکھنے والے جاسوسوں پر کان دھرے اور وعدے کی سرزمین پر جانے سے خوفزدہ ہوئے۔ پھر خُداوند نے کہا کہ وہ اُنہیں بیابان میں اُس وقت تک رکھے گا جب تک کہ وہ تمام باغی مر نہ جائیں اور اُن کے جسم ریگستان میں گل سڑ نہ جائیں۔ صرف خُداوند پر ایمان نہ رکھنے والوں کی نسل ختم ہو چکنےکے بعد ہی وہ اُن کے بچوں کولے کر اُس سرزمین میں جائے گا۔اپنے پیارے لوگوں پر خُداوند کی براہ راست سزا ایک سنجیدہ تنبیہہ ہے کہ کوئی گناہ کر کے اُس کی سزا سے بچ نہیں سکتا!
اِسرائیل کے بچوں کا سونے کے بچھڑے کے گرد ننگا ناچنے کے بعد، خُداوند نے اپنے فیصلے میں اُن میں سے 3,000 تین ہزار کو قتل کیا۔ بیابان میں، اُنہوں نے خُداوند کے خلاف شکایت کی، ’’پھر لوگ خُداوند سے اپنی تکالیف کی شکایت کرنے لگے اور جب اُس نے اُنہیں سُنا تُو اُس کا غضب بھڑک اُٹھا۔ تب خُداوند کی آگ اُن کے درمیان بھڑکی جس سے اُن کی لشکر گاہ کے چاروں طرف کے علاقے بھسم ہونے لگے‘‘ (گنتی 11:1). جب اُنہوں نے اِس بارے میں شکایت کی کہ اُن کے پاس کھانے کو سوائے منّا کے اور کچھ نہیں ہے، اور گوشت کھانا چاہا، خُداوند اُن کی شکایتوں سے غصے میں آ گیا، اور اُن کو اُن کی ضرورت سے زیادہ کھانے کے لیے بٹیریں دیں۔ ’’لیکن گوشت ابھی اُن کے دانتوں کے بیچ میں ہی تھا، اور وہ اُسے نگل بھی نہ پائے تھے کہ خُداوند کا قہر اُن پر بھڑکا اور وہ ایک نہایت شدید وبا کے باعث مارے گئے‘‘ (گنتی 11:33). ہائے، اُس دھشت ناک اور مُہیب خُدا کا غصہ اور فیصلہ!
تب قورح، داتن اور ابیرام نے موسیٰ اور ہارون کے خلاف بغاوت کردی۔ خُداوند نے موسیٰ سے کہا کہ اپنے لوگوں کو اِن مکار لوگوں سے الگ کر دے۔ اور اُن کے پیروں تلے زمیں پھٹ گئی اور اُنہیں اور اُن کے ساتھ جو تمام لوگ تھے اُن کو نگل گئی۔ ’’وہ اپنے تمام مال و اسباب کے ساتھ جیتے جی قبر میں جا پڑے اور زمین اُن کے اوپر برابر ہوگئ اور وہ جماعت میں سے نابود ہو گئے‘‘ (گنتی 16:33). پھر بھی کئی لوگوں نے اِس فیصلے کے خلاف شکایت کی اور بغاوت کی، اور خُداوند نے ایک طاعون کی بیماری بھیجی جس نے اُن میں سے مذید چودہ ہزار سات سو 14,700 لوگوں کو مار ڈالا! ہائے ہولناک، مُہیب خُدا، خُدا جو گناہ سے غصے میں ہے، قہر آلودہ خُدا جس نے اُن پر اُن کے گناہ اور بغاوت کی وجہ سے فیصلہ صادر کیا!
دوبارہ، اسرائیلیوں نے شکایت کی کہ اُن کے پاس ماسوائے مّنا کے کھانے کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔ ’’تب خُداوند نے اُن لوگوں کے بیچ میں زہریلے سانپ بھیجے، اُنہوں نے لوگوں کو کاٹا؛ اور بہت سے اِسرائیلی مر گئے‘‘ (گنتی 21:6).
بعد میں موآب کی بیٹیوں کے ساتھ طوائیفیت کے مرتکب ہونے کے لیے لوگ آزمائش میں پڑے۔ خُداوند کا عذاب اُن پر نازل ہوا، اور خُداوند کے سامنے طاعون کے سبب سے چوبیس ہزار 24,000 اسرائیلی مرے!
قُضاۃ کی کتاب پڑھیئے۔ دیکھیے کیسے خُداوند اِسرائیلیوں کو اُن کے گناہ کی سزا اُنہیں اُن کے دشمنوں کے حوالے کر کے بار بار دیتا ہے۔ اوہو، یہ کس قدر حقیقی ہے کہ ’’زندہ خُدا کے ہاتھوں میں پڑنا ہولناک بات ہے‘‘ (عبرانیوں 10:31).
بعد میں لوگ دوبارہ خُداوند کو بھول گئے اور بتوں کی پوجا کی، ہر قسم کے گناہ سر زد کیے۔ بار بار کی تنبیہات کے بعد، اسرائیل کی شمالی حکومت تباہ ہو گئی۔ پھر یہودہ کی جنوبی بادشاہت کا انصاف ہوا اور وہ بابل کی اسیری میں چلے گئے۔ یروشلم تباہ ہوگیا۔ دیواریں ٹوٹ گئیں۔ محل اور دروازے جل گئے۔ یہاں تک کہ خُدا کی ہیکل بھی تباہ ہو گئی! بچے کُچھے جو لوگ رہ گئے تھے وہ ستر سال کے لیے بابل کی غلامی میں لے جائے گئے۔ ہائے اِسرائیل خُداوند کا عذاب تم پر کس قدر بھاری تھا! اِس میں حیرانگی کی کوئی بات نہیں ہے کہ نحمیاہ نے بابل میں ’’عظیم اور مُہیب خُدا‘‘ سے دعا کی تھی (نحمیاہ 1:5). اِس میں حیرانگی کی کوئی بات نہیں ہے کہ دانی ایل نے اُس دور دراز کی سرزمین پر ’’عظیم اور مُہیب خُدا‘‘ سے دعا کی تھی (دانی ایل 9:4).
نحمیاہ اور عزرا کے دِنوں میں خدا نے رحم میں آ کر اِسرائیل کے بچے کُچھے لوگوں کو اُن کی سرزمین پر واپس آنے دیا۔ ہیکل دوبارہ بنائی گئی۔ یسوع پیدا ہوا۔ اسرائیل میں بہت سے لوگوں نے اُس پر یقین کیا اور بچائے گئے۔ لیکن سردار کاہنوں، فریسیوں اور دوسروں نے اُسے [یسوع کو] مسترد کیا۔
سترویں عیسوی میں، ٹائٹس کی بادشاہی میں، رومیوں نے یروشلم کو تباہ کیا۔ شہر میں دھشت ناک خُون خرابہ ہوا۔ یہودیوں کے تاریخ دان جوزیفُس نے کہا کہ گیارہ لاکھ 11,00,000 یہودیوں کو قتل کیا گیا۔ اِس کے علاوہ پچاس ہزار 50,000 یہودیوں کو بطورِ غلام بیچا گیا۔ ہیکل جل کر زمین بوس ہوگئی۔ زمین پر ہر قوم میں خُدا کے لوگ تِتر بِتر ہو گئے اور آخر کار خُدا نے اپنے رحم سے، اُنہیں 1948 میں دوبارہ اِکٹھا کرنا شروع کیا۔ اُوہ خُدا! اے عظیم ہولناک اور مُہیب خُدا! ہائے خُدا، تو جو گناہ کو سزا کے بغیر جانے نہیں دیتا! یہ خُدا ہے جو محض تنبیہہ کرتا ہے، ’’شریر اور وہ سب قومیں جو خُدا کو بُھلا دیتی ہیں عالمِ اسفل میں اُتر جاتی ہیں‘‘ (زبور 9:17). اے عظیم اور مُہیب خُدا! اے خُداوند، اے عظیم اور مُہیب خُدا!
اِس بارے میں کوئی غلطی نہ کریں! بائبل کہتی ہے کہ ’’خُدا شریر کے ساتھ ہر روز قہر دکھاتا ہے‘‘ (زبور 7:11). اگر آپ کے گناہ کبھی بخشے نہیں گئے ہیں، اور آپ کبھی بچائے بھی نہیں گئے ہیں، تو آج کی صبح خُداوند آپ سے ناراض ہے۔ آپ کے بچنے کے لیے یہ ہی ایک راستہ ہے۔ خُداوند نے اپنے بیٹے، خُداوند یسوع میسح کو زمین پر بھیجا کہ ہمارے گناہ کا کفارہ صلیب پر ادا کرے۔ جب مجھے اِس بات کا احساس ہوا کہ وہ مجھے بچانے کے لیے مرا، میں جان گیا کہ میں نے اُسے مارا ہے، اور یقیناً جیسے کہ میں نے ہی اُس کے ہاتھوں اور پیروں میں کیل ٹھونکے ہونگے؛ یقیناً جیسے کہ میں نے ہی اُس کی پسلی نیزے سے چھیدی ہو گی! یہ ہمارے گناہ تھے جنہوں نے یسوع کو صلیب پر مصلوب کیا!
’یہ تم تھے، میرے گناہوں، میرے ظالم گناہوں
یسوع کو سب سے زیادہ تکلیف دینے والے تم تھے؛
میرا ہر جُرم ایک کیل بنا،
اور ایمان کا فقدان نیزہ بنا۔
مسیح کی تصلیب کے ساتھ اِس قدر غیر اہم برتاؤ نہ کریں! یسوع صلیب پر خُدا کے قہر کو اطمینان دلانے اور آپ کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے مرا۔ اِسی لیے ’’ہم مصلوب مسیح کی تبلیغ کرتے ہیں‘‘(1۔کرنتھیوں 23). آپ کو اپنے گناہوں سے پلٹنا ہے اور یسوع مسیح پر بھروسہ کرنا ہے۔ تب ہی صرف اُس کا قیمتی خون آپ کو ’’تمام گناہوں سے‘‘ پاک صاف کرے گا (1۔ یوحنا 1:7). صرف مصلوب کیا گیا اور جی اُٹھا مسیح ہی آپ کو نحمیاہ اور دانی ایل، موسیٰ اور پولوس کے عظیم اور مُہیب خُدا کے قہر اور فیصلے سے بچا سکتا ہے۔ اگر آپ یسوع کے پاس نہیں آتے، جس کو آپ کے گناہوں کے لیے، آپ کی جگہ پر سزا دی گئی، تو پھر عظیم اور مُہیب خُدا آپ کو سزا دے گا۔ کوئی بھی آپ کو خُدا کے قہر سے بچا نہیں سکتا ماسوائے یسوع کے۔ یسوع کے پاس فوراً چلے آئیں!
ولیم کاؤپر William Cowper (1731۔1800) نے لکھا، ’’عمانوئیل کی رگوں سے جاری خُون کے ساتھ ایک چشمہ بھرا ہے، اور گنہگار اُس پانی میں ڈُبکی لگا کر اپنے تمام قصوروں کے دھبوں سے چُھٹکارہ پا لیتے ہیں۔‘‘ ولیم کاؤپر نے وہ تعریفی گیت بھی لکھا ہے جو مسٹر گریفتھ نے میرے اِس واعظ کی تبلیغ سے پہلے گایا تھا۔
میری پہلی اُمیدیں اُڑ گئ ہیں،
میرے خوف اب شروع ہوئے ہیں؛
دُکھ کے ساتھ! مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں مرا ہوا ہوں
گناہوں اور بے جا مداخلتوں میں۔
ہائے، کیا اِس حالت میں مَیں [اُڑ سکتا ہوں]؟
میں چیخ و پکار سُنتا ہوں؛
قانون اعلان کرتا ہے کہ تباہی سر پر پہنچی ہے،
اور بدلہ دروازے پر کھڑا ہے۔
جب میں اپنی راہوں پر نظر ثانی کرتا ہوں،
میں سزا پانے کا خوف کرتا ہوں؛
لیکن یقیناً، ایک دوستانہ سرگوشی کہتی ہے،
’’آنے والے قہر سے بچ جا۔‘‘
(’’سزایابی کے تحت‘‘ شاعر ولیم کاؤپر، 1731۔1800).
کیا آپ سزایابی کے تحت ہیں؟ کیا آپ کے گناہ رات میں جب آپ تنہا ہوتے ہیں آپ کو پریشان کرتے ہیں؟ کیا آپ ایک ناراض خُدا کے قہر سے خوفزدہ ہیں؟ کیا آپ یسوع کے لیے اپنی ضرورت کو محسوس کرتے ہیں کہ وہ آپ کے گناہوں کو معاف کرے اور اُنہیں اپنے قیمتی خُون سے پاک صاف کرے؟ کیا آپ ہمارے عظیم اور مُہیب خُدا کے قہر سے بچنے کے لیے یسوع کے پاس فوراً آئیں گے؟
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) –
or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.
Or phone him at (818)352-0452.
واعظ سے پہلے تلاوتِ کلام پاک کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَین نےDr. Kreighton L. Chan یرمیاہ 22:1۔6.
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ: Mr. Benjamin Kincaid Griffith:
’’سزایابی کے تحت‘‘ (شاعر ولیم کاؤپر، 1731۔1800).