Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

یسوع کے پاس آئیں – اور مُڑ کر مت دیکھیں!

!COME TO JESUS – AND DON’T LOOK BACK

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
14 جنوری، 2012 ، ہفتے کی شام
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Saturday Evening, January 14, 2012

’’ اَے محنت کشو اور بوجھ سے دبے ہوئے لوگو، میرے پاس آؤ اور میں تمہیں آرام بخشوں گا‘‘ (متی 11:28).

مسیح کے یہ الفاظ اُن لوگوں کو نہیں دیئے گئے ہیں جو گناہ میں سو گئے ہیں۔ یہ الفاظ آپ میں سے اُن کے لیے نہیں کہے گئے ہیں جن کا عقیدہ نہیں ہے کہ آپ کھوئے ہوئے ہیں۔ رسولوں کے الفاظ آپ کے لیے دیئے گئے ہیں، ’’اپنے آپ کو جانچتے رہو، کہ تمہارا ایمان مضبوط ہے یا نہیں‘‘ (2۔ کرنتھیوں 13:5). آپ میں سے وہ جو گناہ کے تحت سزا میں نہیں ہیں رسول نے کہا، ’’اپنے آپ کو جانچو۔‘‘ لیکن یہ الفاظ بیدار گنہگاروں کو نہیں دیئے گئے ہیں۔ بیدار گنہگار خستہ حال ہوتا ہے اور اپنے گناہ کے بھاری بوجھ کے ساتھ لدا ہوتا ہے۔ بیدار گنہگار تھکا ہوا محسوس کرتا ہے اور گناہ کے کاموں کے تحت ٹوٹا پھوٹا ہوتا ہے۔ بیدار گنہگار گناہ کے بھاری بوجھ تلے مشقت کرتا ہے، گناہ کے انتہائی بھاری بوجھ کے ساتھ، کبھی بھی نا جان سکنے کی تشویش کہ اُس کا گناہ معاف کیا گیا ہے۔ بیدار گنہگار گرجہ گھر میں تشویش اور خوف کے بھاری بوجھ تلے دبا ہوا آتا ہے۔

آپ کا ضمیر کہتا ہے، ’’آپ صحیح نہیں ہیں۔ آپ یہاں پر غلط ہیں، اور آپ وہاں پر غلط ہیں۔ آپ مکمل طور پر غلط ہیں۔ آپ کے لیے کوئی آرام نہیں ہے۔‘‘ اِس لیے، اپنے ضمیر کے چھانٹوں تلے، آپ اِسی افسردہ اور ہولناک حالت میں جاری رہتے ہیں۔ آپ کے لیے کوئی آرام نہیں ہوتا ہے۔ رات میں، آپ کبھی کبھی اُٹھتے ہیں اور سوچتے ہیں، ’’میں کھو گیا ہوں۔ میں نااُمید ہوں۔ میرے لیے کوئی آرام نہیں ہے! میرے لیے کوئی اُمید نہیں ہے!‘‘ کیا میں آج رات آپ سے بات کر رہا ہوں؟ کیا آپ اپنے جاننے کی تھوڑی بہت ہولناکی سے گزر ے ہیں کہ آپ کھوئے ہوئے گنہگار ہیں؟ کیا آپ بار بار پریشان ہوئے، یہ جان کر کہ آپ کا معاملہ مایوس کُن ہے؟ کیا یہ آپ ہیں؟ اگر یہ آپ ہی ہیں، تو پھر جو میں کہنے جا رہوں اُسے توجہ سے سُنیں۔

میں جانتا ہوں کہ سالوں گناہ کے تحت سزا میں چلتے رہنا بہتر ہوگا بجائے اِس کے کہ ایسی سزا کو کھو دیا جائے، اور سخت دِل کے ساتھ جہنم میں چلے جائیں۔ اِس کے باوجود گناہ کے تحت سزا آپ کو نہیں بچائے گی۔ آپ شاید جان جائیں کہ آپ کھوئے ہوئے ہیں اور اِس کے باوجود کبھی بھی بچائے نہیں گئے۔ آپ خستہ حال اور اپنے گناہ کے بوجھ تلے دبا ہوا محسوس کر سکتے ہیں اور اِس کے باوجود کبھی بھی بچائے نہیں گئے۔ آپ سزا یافتہ ہو سکتے ہیں اور اِس کے باوجود اپنے گناہوں میں مرتے ہیں۔

گناہ کے احساس کے ساتھ مطمئن ہونا یہ شیطان کی ایک چال ہے۔ شیطان کی ایک اور چال یہ ہے کہ آپ کو سوچنے پر مجبور کر دے کہ محض یسوع میں بھروسہ آپ کو بچانے کے لیے کافی نہیں ہے، جب تک کہ آپ کے پاس ڈھیڑ ساری مایوسی نہ ہو جو نجات دہندہ کے کام میں شامل کر سکیں۔ سپرجئین نے کہا، ’’ہماری بیداریاں نجات دہندہ کی خاطر ہماری مدد کے لیے ہیں لیکن نجات دہندہ کے لیے مدد گار نہیں ہیں۔ یہ تصور کرنا کہ میرے گناہ کے احساسات گناہ کو مٹانے میں [مدد کریں گے] مضحکہ خیز ہے۔ یہ ایسا ہی ہے کہ میں کہوں کہ پانی میرے چہرے کو صاف نہیں کر سکے گا جب تک کہ میں [شیشے] میں دیکھوں نہ لوں، اور اپنے ماتھے پر [میل کُچیل کے ذرات] گِن نا پاؤں۔ فضل کے ذریعے سے نجات کی ضرورت کا ایک احساس ہی ایک بہت صحت مندانہ نشان ہے؛ لیکن ہر ایک کو اُسے [دُرست طریقے سے] استعمال کرنے کے لیے حکمت کی ضرورت ہے، نا کہ اُس کا بت بنانے کی۔ کچھ کو یوں لگتا ہے جیسے وہ اپنے شکوک، اور خوف، اور رنج و الم کے پیار میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ آپ اُن کو اُنکی دہشتوں سے دور نہیں لے جا سکتے – اُنہیں لگتا ہے کہ اُن کی اِن سے [شادی] ہوئی ہے. . . کوئی جو بہت عرصے تک قید میں رہتا تھا باہر آنے کے لیے تیار نہیں تھا۔ دروازہ کُھلا تھا؛ لیکن اُس نے آنسوؤں کے ساتھ التجا کی کہ اُسے وہیں رہنے کی اجازت دی جائے جہاں وہ اتنے عرصے سے رہتا رہا۔ قید کو [پیار کرتے رہنا]! لوہے کی سلاخیں [چاہنا] اور قید کا [کھانا]! یقیناً یہ قیدی تھوڑا [پاگل] ہو گیا ہو گا! کیا آپ رہنا چاہتے ہیں. . . بیدار ہونا. . . اور اِس کے علاوہ کچھ نہیں؟ کیا آپ [ایکدم] معاف کیے جانے کے متمنی نہیں ہیں؟ اگر آپ ذہنی اذیت اور خوف میں [مبتلا رہنا چاہتے] ہیں، تو یقیناً آپ بھی، ضرور ذہنی طور پر کچھ کھسکے ہوئے ہیں! اگر سکون پایا جا [سکتا]، اُسے ایکدم پا لیں! کیوں گہرائی کے اندھیروں میں [جاری] رہیں. . . ؟. . . کیوں رنج والم میں پڑے رہیں اور ذہنی اذیت میں مریں؟. . . نجات خود [اپنی] تباہی جاننے میں نہیں ہے، لیکن ہوتی ہے. . . یسوع مسیح میں مہیا کی گئی آزادی کو پکڑنے سے۔ جو کچھ آپ محسوس کرتے ہیں یہ وہ نہیں ہےجو آپ کو بچائے گا. . . باوجود اِس کے کہ اگر اُس احساس میں کچھ شفایابی کی اقدار بھی ہوں، اُنہیں اچھا ہونا چاہیے؛ اور وہ احساس جو ہم میں مسیح سے بچائے جانے کی قوت کے بارے میں شک پیدا کرے، اور ہمیں [اُس میں] نجات پانے کی تلاش سے روکے، کسی بھی طرح سے اچھا احساس نہیں ہوتا لیکن ایک ظالم احساس ہوتا ہے [ایسا احساس جو آپ کو روکتا ہے] یسوع کے پیار سے‘‘ (سی. ایچ. سپرجیئن، چھوٹے دروازے کے اُس پار سے Around the Wicket Gate، پِلگِرم اشاعت خانے، دوبارہ اشاعت 1992، صفحات 11۔14). دوبارہ سپرجیئن نے کہا، ’’یہ فرض کرنا کہ خُداوند یسوع نے صرف آدھے لوگوں کا بچایا، اور کہ کچھ کی ضرورت وہاں ہے. . . اُس کام کو ختم کرنے کے لیے خود اپنے احساس کی، مکاری ہے‘‘ (ibid.، صفحہ 17).

اِس کے باوجود کوئی کہہ سکتا ہے، ’’میں نے پہلے یسوع کے پاس آنے کی کوشش کی تھی، لیکن میری مذہبی تبدیلی جھوٹی تھی۔‘‘ کیا آپ اِس حد تک سمجھدار ہیں کہ یاد رکھیں کیوں آپ مذہبی طور پر جھوٹے تبدیل ہوئے۔ اگر آپ اِس قابل نہیں ہیں کہ یاد رکھ سکیں کیوں آپ نے جھوٹی مذہبی تبدیلی کی تھی، تو مجھے یاد ہے۔ آپ نے جھوٹی مذہبی تبدیلی کی تھی کیونکہ آپ یسوع کے پاس نہیں آئے تھے! آپ میں سے کچھ یسوع کے بارے میں کچھ نہ کچھ یقین رکھتے ہیں – بغیر اُس کے پاس آئے ہوئے۔ آپ یقین رکھتے ہیں کہ وہ آپ کے گناہوں کے لیے مرا، اور یہ کہ وہ آپ کو بچا سکتا ہے۔ آپ نے اُن عقائد پر یقین رکھا – لیکن آپ یسوع میسح کے خود کے پاس نہیں آئے تھے۔ اِس میں کہیں بھی کوئی پُراسرار بات بالکل نہیں ہے۔ سپرجیئن نے کہا، ’’یہاں خوشخبری میں سے مسیح کو ایک طرف چھوڑ دینے کا لائقِ مذمت رجحان ہے. . . لوگ نجات کی راہ کی وضاحت سُنتے ہیں، اور اُس [کے ساتھ متفق] ہوتے ہیں کہ وہ کلامِ پاک کے مطابق ہے. . . لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ ایک منصوبہ [کبھی مدد نہیں کرتا] جب تک اُس پر عمل نہ کیا جائے؛ اور کہ نجات میں . . . خُداوند یسوع میں، اُن کا اپنا ذاتی ایمان [ضروری] ہے. . . وہ تمام مستحکم نظریات جن پر کبھی یقین کیا گیا تھا [آپ کو] نہیں بچائیں گے جب تک [آپ خود] خُداوند یسوع میں [خود اپنا] بھروسہ نہیں رکھتے‘‘ (ibid.، صفحہ 24).

ایک عورت سپرجئین کے پاس صلاح مشورے کے لیے آئی۔ اُس نے کہا، ’’کیا تم خُداوند یسوع میں یقین رکھنے والی نہیں ہو؟‘‘ اُس نے بہت جذبات کے ساتھ کہا، ’’میں، ایسا کرنے کی کوشش کروں گی۔‘‘ اُس نے اُسے ہاتھ سے پکڑا اور کہا، ’’تم خداوند یسوع میں یقین کرنے کی کوشش کرو گی! میں تمہارے سے اِس بات کی اُمید نہیں کر سکتا تھا۔ اِس کا مطلب کھوکھلی بے اعتقادی ہے۔ کیا آپ مجھے بتائیں گی کہ آپ مجھ پر یقین کرنے کی کوشش کریں گی؟ میں جانتا ہوں آپ میرے ساتھ اس قدر بد تہذیبی کا برتاؤ نہیں کریں گی۔ آپ کو مجھ پر ایک دم یقین [ہوگا]؛ اور یقیناً آپ خُداوند کے ساتھ اِس سے کم کر ہی نہی سکتیں۔‘‘ پھر آنسوؤں کے ساتھ اُس نے کہا، ’’ہائے، محترم، میرے لیے ضروردُعا کیجئے۔‘‘ اُس نے کہا، ’’میں اِس قسم کا کوئی بھی کام [نہیں کروں گا]۔ میں خُداوند یسوع سے [اُس کے لیے] کرنے کو کیا چاہ سکتا ہوں جو یسوع پر بھروسہ نہیں کرے گا؟ مجھے دعا کرنے میں کچھ نظر نہیں آتا۔ اگر تم اُس پر یقین کرو گی، تم بچائی جاؤ گی؛ اور اگر تم اُس پر یقین نہیں کرو گی، تو میں یسوع سے نہیں کہہ سکتا کہ تمہاری بے اعتقادی کی تسلی کے لیے ایک نئی راہ دریافت کرے۔‘‘ اُس نے کہا کہ خُداوند نے ذکر نہیں کیا کہ ’’کوشش کریں‘‘ لیکن کہا، ’’خُداوند یسوع مسیح میں یقین کرو اور تم ضرور بچائے جاؤ گے۔‘‘ اُس نے اُس کو مجبور کیا کہ وہ یسوع میں ایمان کے ساتھ آئے۔ پھر اُس عورت نے کہا، ’’ہائے، محترم، میں اپنے احساسات کو دیکھتی رہی ہوں، اور یہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے! اب میں اپنی جان کے ساتھ یسوع پر بھروسہ . . . ‘‘ سپرجیئن نے کہا، ’’اُس عورت نے یقین کر لینے کے ذریعے سے فوراً سکون پایا۔ اِس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے‘‘ (ibid.، صفحات 41۔42).

ہائے، آپ گناہ کے تحت زندگی جاری رکھنے پر مطمئن ہوتے رہے ہیں۔ آپ نے سوچا کہ آپ کی سزایابی آپ کو بچا ئے گی۔ لیکن وہ آپ کو بچا نہیں سکتی۔ آپ ڈرتے رہے ہیں کہ آپ ایک اور جھوٹی مذہبی تبدیلی کریں گے۔ لیکن آپ ایک جھوٹی مذہبی تبدیلی نہیں کرنا چاہیں گے اگر آپ یسوع مسیح کے خود کے پاس آئیں گے۔ کیا آپ یسوع پر یقین نہیں کر سکتے؟ اُس نے کہا، ’’جو کوئی میرے پاس آئے گا میں اُسے اپنے سے جُدا نہیں ہونے دوں گا‘‘ (یوحنا6:37). وہ جو میرے پاس آتا ہے میں اُس سے کبھی دور نہیں جاؤں گا۔ کیا آپ آج رات خُداوند یسوع مسیح میں یقین کریں گے؟ تو پھر اُس کے پاس آئیں اور واپس مُڑ کر مت دیکھیں۔

فرشتوں نے لُوط کے خاندان کو خبردار کیا تھا کہ صیدوم کے شہر سے باہر چلے جائیں۔ فرشتے نے کہا، ’’اپنی جان بچا کر بھاگ جاؤ؛ اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھنا‘‘ (پیدائش 19:17). لیکن لُوط کی بیوی نے ’’مُڑ کر دیکھا‘‘ اور ماری گئی (پیدائش 19:26). اُس نے ایمان سے سامنے نہیں دیکھا تھا۔ اُس نے مُڑ کر دیکھا اور دائمی سزایافتہ ہوئی تھی۔ اِس میں آپ کے لیے ایک سبق ہے۔ یسوع کو دیکھو۔ اُس کے پاس آؤ اور اپنے آپ کی طرف واپس مت دیکھو! مذید خود کی جانچ اب نہیں کرنی! یسوع کے لیے گناہ کی قید سے نکل کر سامنے آئیں – اور اپنے آپ کی طرف واپس مُڑ کر مت دیکھیں! ’’ اپنی غلامی سے باہر، اُداسی اور رات. . . یسوع، میں آپ کے پاس آتا ہوں۔‘‘ یسوع نے کہا،

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔