اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
جہنم میں کرسمس CHRISTMAS IN HELL ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ ’’بیٹا، یاد رکھو‘‘ (لوقا 16:25). |
امیر آدمی فوت ہوا اور دفنایا گیا۔ اُس کی روح فوراً جہنم کے شعلوں میں نیچے گئی، ’’اور جب اُس نے عالمِ ارواح میں عذاب میں مبتلا ہو کر اپنی آنکھیں اوپر اُٹھائیں‘‘ (لوقا 16:23). امیر آدمی نے ابراہام کو ’’بہت دور‘‘ جنت میں دیکھا۔ اُس نے [اپنی] زبان ٹھنڈی کرنے کے لیےکچھ پانی کی بھیک مانگی؛ کیونکہ [وہ] شعلوں میں تڑپ رہا تھا‘‘ (لوقا 16:24). ابراہام نے اُس سے کہا،
’’بیٹا، یاد کر کہ تو اپنی زندگی میں اچھی چیزیں حاصل کر چُکا اور اسی طرح لعزر بُری: لیکن اب وہ یہاں آرام سے ہے اور تو تکلیف میں ہے۔ اور اِن باتوں کے علاوہ، ہمارے اور تمہارے درمیان ایک بڑا گڑھا واقع ہے: تاکہ جو اُس پار تمہاری طرف جانا چاہیں، نہ جا سکیں اور جو اِس پار ہماری طرف آنا چاہیں، نہ آسکیں‘‘ (لوقا 16:25۔26).
خُداوند یسوع مسیح نے یہ وضاحت اس لیے دی تاکہ کھوئے ہوئے گنہگاروں کو جہنم کے خطرات کے بارے میں خبردار کرے۔
دونوں سی. ایچ. سپرجیئن اور ولیم بُوتھ، جو کہ سالویشن آرمی کے بانی تھے جو وہ کبھی تھی، اُنہوں نے اُنیسویں صدی کے اواخر میں خبردار کیا کہ بیسویں صدی کی تبلیغ میں جہنم کے عقائد کو نظر انداز کیا جائے گاجب ایک امریکی اخبار والے نے جنرل بُوتھ سے پوچھا کہ وہ بیسویں صدی میں آنیوالے اہم خطرات کے بارے میں کیا کہتے ہیں، اُنہوں نے محض کہا، ’’جہنم کے بغیر جنت‘‘ (جنگ کی چیخ The War Cry، جنوری 1901، صفحہ 7). بُوتھ کی پیشن گوئی سچی ثابت ہوئی۔ آج جہنم کے بارے میں تبلیغ تقریباً کہیں نہیں سُنی گئی۔ لیکن ایسا ہونا نہیں چاہیے۔ ڈاکٹر جے. آئی. پیکر، جو تبلیغِ بشارتِ انجیل کے ماہرِ الہٰیات ہیں، نے کہا،
مسیحی مبلغینِ بشارتِ انجیل کو جہنم کے بارے میں ضرور [بات چیت] کرنی چاہیے: یہ اُن کے کام کا حصہ ہے. . . مبلغینِ بشارت انجیل اپنے اُن پڑوسیوں کو بچانے کی مہم پر ہیں جو یقین نہیں کرتے، اور یہ ضروری اور درست ہے کہ، بحیثیت ایماندار انسان کے اُنہیں بلاِ تکلف یہ بیڑا اُٹھانا چاہیے کہ وضاحت کریں کہ لوگ مسیح سے جُدا ہو کر کس قدر خطرے میں ہیں. . . یسوع کے اور رسولوں کے مطابق، ذاتی زندگی جسمانی موت کے بعد جاری رہتی ہے، اور اُن کے لیے جو آنے والی اس دُنیا میں مسیح کے بغیر ہیں کامیابی کا امکان اس قدر ہولناک اور بُرا ہے جتنا کہ ممکن ہوسکتا ہے، اور ہر کسی کو اس کے بارے میں بتانا ضروری ہے (جے. آئی. پیکر، پی ایچ. ڈی.، جہنم کو کیا کچھ ہوا؟ Whatever Happened to Hell? سے ایک اقتباس، مصنف جان بلانکارڈ، ڈی.ڈی.، اشاعت خانہ تبلیغ بشارتِ انجیل، 2005 ایڈیشن، صفحہ 9).
ڈاکٹر پیکر کے بیان پر تنقید کے لیے میرے پاس صرف ایک بات ہے اور وہ یہ کہ وہ جہنم پر تبلیغ کی ذمہ داری صرف ’’مسیحی مبلغین بشارتِ انجیل‘‘ پر ڈالتے ہیں۔ لیکن پولوس رسول کہتے ہیں کہ علاقے کے پادریوں کے لیے ضروری ہے کہ، ’’مبشر کا کام کر‘‘ (2۔تیموتاؤس 4:5). پادریوں کو چاہیے ’’کہ وہ جہنم پر [بات چیت] کریں؛ یہ اُن کے کام کا حصہ ہے‘‘ (پیکر، ibid.).
یسوع ہمارا نمونہ ہے، ’’ایک مثال قائم کردی، تاکہ تُم اُس کے نقشِ قدم پر چل سکو‘‘ (1۔ پطرس 2:21). یسوع نے اکثر جہنم پر تبلیغ دی، اور وہ ہمارے لیے ایک نمونہ ہے۔ مسیح کے ساتھ سچا ہونے کے لیے، ہر پادری کے لیے ضروری ہے کہ واضح اور صاف طور پر کبھی کبھی جہنم پر تبلیغ دے، جیسا مسیح نے کیا جب اُس نے ’’امیر آدمی اور لعزر‘‘ پر تبلیغ دی۔ مسیح نے کہا کہ آدمی مرا اور سیدھا جہنم گیا جہاں وہ شعلوں کے عذاب میں تھا۔ آدمی نے ابراہام سے چند قطرے پانی کے مانگے۔ ابراہام نے اُسے جواب دیا،
’’بیٹا، یاد کر کہ تو اپنی زندگی میں اچھی چیزیں حاصل کر چُکا اور اسی طرح لعزر بُری: لیکن اب وہ یہاں آرام سے ہے اور تو تکلیف میں ہے‘‘ (لوقا 16:25).
تلاوتِ کلامِ پاک میں سے میں صرف دو لفظ اُٹھاؤں گا،
’’بیٹا، یاد کر‘‘ (لوقا 16؛25).
یہ کرسمس کا موقعہ ہے، ہمارا گرجہ بہت خوبصورتی کے ساتھ سجا ہوا ہے۔ ہم پرانے یادگار کرسمس کے خوشی کے گیت گاتے رہے ہیں۔ ہم اگلے اِتوار کی رات کو ایک خوبصورت کرسمس کی ضیافت کرنے جارہے ہیں۔ ہم ہفتے کی شب 7:30 بجے کرسمس کی شام، یہاں گرجے میں بھی رات کا کھانا کریں گے۔ لیکن مسیح کی پیدائش کی اِن تمام خوبصورت اور بامعنی تقریبات کے دوران، ہمیں جہنم کے بارے میں بھولنا نہیں چاہیے۔ جہنم گناہ کا نتیجہ ہے۔ یسوع صلیب پر مرنے کے لیے پیدا ہوا تھا تاکہ کھوئے ہوؤں کو گناہ سے بچا سکے، تاکہ وہ اُن ناگوار شعلوں میں جھونک نہ دیے جائیں۔ پولوس رسول نے کہا،
’’یسوع مسیح گنہگاروں کو نجات دینے کے لیے دُنیا میں آیا‘‘
(1۔ تیموتاؤس 1:15).
خُداوند کے فرشتے نے یوسف سے کہا،
’’تُو اُس کا نام یسوع رکھنا: کیونکہ وہی اپنے لوگوں کو اُن کے گناہوں سے نجات دے گا‘‘ (متی 1:21).
تو پھرکیا بالکل اسی طرح سے کرسمس کے بارے میں حقیقی مطلب یہی نہیں ہے؟ تو کیا کرسمس کا سچا پیغام یہ حقیقت نہیں ہے کہ یسوع آسمانوں سے نیچے آیا کہ صلیب پر انسانوں کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے مرے، تاکہ گنہگار جہنم میں نہ ڈالے جائیں؟
لیکن کیا ہوگا اگر آپ کرسمس سے پہلے مر جائیں؟ یہاں پر کوئی آج کی شب کوئی ایسا ہوگا جو اگلے کچھ دنوں میں مر جائے گا۔ اگر یہ آپ کے ساتھ ہوا، 25دسمبر کو آپ اپناپہلا کرسمس جہنم میں گذاریں گے۔ اور آپ کے بارے میں یہ کہا جائے گا، جیسا کہ امیر آدمی کو کہا گیا،
’’بیٹا، یاد کر‘‘ (لوقا 16؛25).
اگر آپ اسی طرح سے جیسا کہ آپ ہیں چلتے رہے، تو شاید اس کرسمس نہ سہی، لیکن کسی نہ کسی دِن، شاید آپ کی سوچ سے بھی پہلے، آپ اپنا پہلا کرسمس اُس شعلوں کے عذاب کی جگہ میں گزاریں گے۔ آپ کیا یاد رکھیں گے جب آپ اپنا پہلا کرسمس جہنم میں گذاریں گے؟
1۔ اوّل، آپ اُن واعظوں کو یاد رکھیں گے جو آپ نے نظر انداز کیے۔
آپ کو یاد آئےگا کہ کیسے آپ نے اپنے ذہن کو بند کرنا سیکھا، اور واعظوں کو باہر نکال پھینکا۔ آپ کو یاد آئے گا کہ ایسا کرنے کے لیے آپ نے باقاعدہ مشق کی تھی۔ شروع میں تو واعظوں نے آپ کو پریشان کیا تھا اور آپ کو دائمی چیزوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا تھا۔ لیکن جیسے جیسے وقت گذرتا گیا، شیطان کے لیے یہ آسان اور آسان ہوتا گیا کہ وہ آپ کے دلوں سے واعظوں کو ’’نکال پھینکے (دیکھیے متی 13:19). یسوع نے کہا،
’’پھر شیطان آتا ہے، اور اُن کے دلوں سے کلام کو نکال لے جاتا ہے، ایسا نہ ہو کہ وہ ایمان لائیں اور نجات پائیں‘‘ (لوقا 8:12).
شروع میں شیطان کے لیے ایسا کرنا مشکل تھا۔ لیکن جیسے جیسے مہینے گزرتے گئے آپ اِس شیطانی چال کے اِس قدر عادی ہو گئے کہ اب آپ کو کسی بات سے بھی پریشانی نہیں ہوتی، اور آپ نے ہر واعظ کے دوران موت کی نیند کی طرح سونا شروع کر دیا۔ آخر کار آپ کا ضمیر اس قدر سڑ جاتا ہے، اور آپ کا دل اس قدر سخت ہوجاتا ہے کہ جیسا کہ مسیح نے اپنے دشمنوں کو کہا،
’’تم میرے کلام کو سُنتے نہیں‘‘ (یوحنا 8:43).
میں یقین کرتا ہوں کہ آپ یہ سُن کر اس قدر بیزار ہو جاتے ہیں کہ آپ کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے، ’’خُدا نے اُسے ناپسندیدہ خیالوں اور نامناسب حرکات کا شکار ہونے دیا‘‘ (رومیوں 1:28).
’’بیٹا، یاد کر‘‘ (لوقا 16؛25).
بیٹی، یاد کر! جہنم میں آپ کو بہت سے واعظ یاد آئیں گے۔ جب آپ اپنا پہلا کرسمس اُس جلتی ہوئی غار میں کرو گی تو آپ بِلا شبہ یاد کرو گی یہی والا واعظ! جہنم میں آپ وہ تمام واعظ یاد کرو گی جو آپ نے نظر انداز کر دیئے۔
2۔ دوئم، آپ خُدا کی روح کو یاد کریں گے جسے آپ نے مسترد کیا۔
آپ کے جہنم میں پہلے کرسمس پر، آپ بلا شک و شبہ کچھ اُن وقتوں کو یاد کریں گے جب روح القُدس نے آپ کو آپ کے گناہ کا مجرم قرار دیا ہوگا۔ یسوع نے کہا،
’’جب وہ مددگار آجائے گا تو جہاں تک گناہ، راستبازی اور انصاف کا تعلق ہے وہ دُنیا کو مجرم قرار دے گا‘‘ (یوحنا 16:8).
آپ میں سے کچھ، جب آپ اپنا پہلا کرسمس جہنم میں منا رہے ہونگے، تو یاد کریں گے کہ کب کب خُداوند کی روح نے آپ کے دل کو نرم کیاتھا۔ آپ یاد کریں گے کہ کب خُداوند کی روح نے آپ کو خوفزدہ کیاتھا۔ آپ یاد کریں گے کہ کیسے آپ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے تھے۔ لیکن آپ یہ بھی یاد کریں گے کہ آپ نے کیسے کیسے خُدا کے پسندیدہ کاموں پر مزاحمت کی تھی، کیسے آپ نے مزاحمت کی جب تک کہ روح القُدس آپ سے پیچھے نہ ہٹ گیا اور خُدا آپ کو یہ کہتا ہوا نظر آیا،
’’اِفرائیم بتوں سے مل گیا: اِسے اکیلا چھوڑ دو‘‘ (ہوسیع 4:17).
جیسا کہ ڈاکٹر رائیس نے مرتب کیا،
پھر انصاف کا سامنا کس قدر اُداس ہوگا، آپ کو بغیر رحم کے دوبارہ یاد کیا جائے گا
جس کی آپ نے بےجا سُستی اور تاخیر کی جب تک کہ روح القُدس نہ چلا گیا،
اب واویلا کرنے اور سوگ منانے کا کیا فائدہ، جب موت آپ کو اگر مایوس کن پاتی ہے،
آپ نے سُستی کی اور تاخیر کی اور بہت زیادہ انتظار کیا!
(’’اگر آپ بہت زیادہ تاخیر کریں گے‘‘ شاعر ڈاکٹر جان آر. رائیس، 1895۔1980).
’’بیٹا، یاد کر‘‘ (لوقا 16؛25).
جب آپ جہنم میں اپنا پہلا کرسمس گزاریں گے تو آپ یاد کریں گے کہ کیسے آپ نے خُدا کی روح کے تحت سزا کی مزاحمت کی تھی، کیسے آپ نے سُستی کی اور تاخیر کی جب تک کہ روح چلی نہ گئی‘‘ (رائیس، ibid.).
’’بیٹا، یاد کر‘‘ (لوقا 16؛25).
بیٹی، یاد کر! جب پردہ گرتا ہے اور بتیاں بُجھتی ہیں، اور آپ کی روح شعلوں میں جکڑی جاتی ہے – بیٹا، یاد کر! بیٹی یاد کر! آپ کو وہ واعظ یاد آئیں گے جن کی آپ نے پرواہ نہ کی۔ آپ کو خُدا کی روح یاد آئے گی جسے آپ نے مسترد کیا۔
3۔ سوئم، آپ کو نجات دہندہ یاد آئے گا جس کی آپ نے توہین کی۔
جی نہیں! مجھے مت بتائیے کہ آپ مسیح کی عزت کرتے ہیں! اس کے بارے میں جھوٹ مت بولیں! یسوع کی آپ کی نظر میں کوئی عزت نہیں ہے! با لکل بھی نہیں ہے! بائبل کہتی ہے کہ آپ نے مسیح کو حقیر جانا اور مسترد کیا،
’’لوگوں نے اُسے حقیر جانا اور رد کر دیا، وہ ایک غمگین انسان تھا جو رنج سے آشنا تھا: اور اُس شخص کی مانند تھا جسے دیکھ کر لوگ منہ موڑ لیتے ہیں۔ وہ حقیر سمجھا گیا اور ہم نے اُس کی کچھ قدر نہ جانی‘‘ (اشعیا 53:3).
اگر مسیح کے لیے آپ کے دل میں عزت ہوتی تو آپ اُس کی تلاش کرتے۔ اگر مسیح کے لیے آپ کے دل میں عزت ہوتی تو آپ [اپنی تمام قوت کے ساتھ] اُس میں ’’داخل ہونے کی پوری کوشش ‘‘ کرتے (لوقا 13:24). آپ نے کیا جدوجہد کی ہے؟ کیا آپ نے لوتھر کی طرح گھنٹوں دعا کی ہے؟ کیا آپ جان بَن یان John Bunyan کی طرح روح کی اذیت سے گزرے ہیں؟ کیا آپ نے وائٹ فیلڈ کی طرح ہفتوں روزے رکھے تھے؟ کیا آپ نے ویزلی کی طرح اپنے آپ کو مجبور کیا؟ کیا آپ سپرجیئن کی طرح برفانی طوفان میں مسیح کو تلاش کرنے نکلے تھے؟ میں کہتا ہوں کہ آپ نے بالکل کوشش نہیں کی ہے! اور کسی دِن، جب آپ جہنم میں ہونگے، تو آپ یاد کریں گے کہ آپ کس قدر سُست اور کاہل تھے کہ آپ نے مسیح کو تلاش کرنے کی کوشش کبھی نہیں کی تھی!
’’بیٹا، یاد کر‘‘ (لوقا 16:25).
بیٹی، یاد کر! آپ یاد کریں گی کہ جہنم میں! آپ کے دل میں یسوع مسیح کی اتنی کم عزت تھی کہ آپ نے سنجیدگی سے اُس کو تلاش نہیں کیا، جس نے کہا،
’’تم مجھے ڈھونڈو گے اور جب تم مجھے اپنے سارے دل سے ڈھونڈو گے تب مجھے پاؤ گے‘‘ (یرمیاہ 29:13).
بیٹا، یاد کر! بیٹی، یاد کر! آپ کو دائمی شعلوں میں یاد آئے گا، کہ آپ نے کیسے یسوع کی بے عزتی کی، آپ نے کیسے اُس کی نجات کی پیشکش کو مسترد کیا۔
آپ نے اتنی بدتمیزی سے انتظار کیا، یسوع کو جواز کے بغیر مسترد کیا،
آپ نے بُری طرح سے اور مدتوں گناہ کیے، آپ کا دل اس قدر خراب ہے؛
ہائے، اگر خُدا کا صبر لبریز ہو گیا، اور پیاری روح ناراض ہو گئی؛
اگر وہ آپ کو بُلانا چھوڑ دے، تو بربادی آپ کا نصیب ہے جب وہ چلا جائے گا۔
پھر انصاف کا سامنا کس قدر اُداس ہوگا، آپ کو بغیر رحم کے دوبارہ یاد کیا جائے گا
جس کی آپ نے بےجا سُستی اور تاخیر کی جب تک کہ روح القُدس نہ چلا گیا،
اب واویلا کرنے اور سوگ منانے کا کیا فائدہ، جب موت آپ کو اگر مایوس کن پاتی ہے،
آپ نے سُستی کی اور تاخیر کی اور بہت زیادہ انتظار کیا!
(’’اگر آپ بہت زیادہ تاخیر کریں گے‘‘ شاعر ڈاکٹر جان آر. رائیس، 1895۔1980).
اگر آپ تفتیش کے کمرے میں جائیں، تو میں نہیں چاہوں گا کہ آپ ڈاکٹر کیگن کو جہنم کے بارے میں ایک بھی لفظ کہیں۔ میں چاہوں گا کہ آپ صرف اپنے گناہ کے بارے میں بات چیت کریں، اور یسوع کے بارے میں۔ صرف یسوع آپ کے گناہ معاف کر سکتا ہے۔ صرف یسوع ہی آپ کے گناہ اپنے قیمتی خُون سے دھو سکتا ہے۔ یسوع کے پاس آئیں اور اپنے تمام گناہوں سے اُسی کے ذریعے سے بچائے جائیں۔
یہ کس قدر ہولناک ہے کہ جب آپ تفتیش کے کمرے میں جاتے ہیں تو یسوع کےبارے میں نہیں سوچتے۔ اگر میں خُداوند کی پروردگاری کا ذکر اپنے واعظ میں کرتا ہوں، تو آپ پروردگاری کے بارے میں تفتیشی کمرے میں بات چیت کرتے ہیں۔ اگر میں انتخاب کے بارے میں اپنے واعظ میں ذکر کرتا ہوں، تو آپ تفتیشی کمرے میں انتخاب کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں۔ اگر میں اپنے واعظ میں شیطان کا تذکرہ کرتا ہوں، تو آپ تفتیشی کمرے میں شیطان کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں۔ اگر میں حقیقی گناہ یا مؤثر بلاہٹ کا تذکرہ کرتا ہوں، تو یہی چیزیں ہوتی ہیں جن کے بارے میں آپ تفتیشی کمرے میں بات چیت کرتے ہیں۔ اگر میں جہنم پر تبلیغ دیتا ہوں، تو آپ اسی کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں!
حالانکہ میرے واعظوں کا مرکز ہمیشہ یسوع ہی ہوتا ہے، تو آپس کی بات ہے کہ ہم آپ کو مجبور نہیں کر سکتے کہ آپ یسوع مسیح کے خود کے بارے میں بات چیت کریں۔ ہم آپ کو مجبور نہیں کر سکتے کہ آپ یسوع ہی کے بارے میں سوچیں۔ آپ نے اُسے حقیر جانا اور مسترد کیا (اشعیا 53:3). پھر بھی کوئی دوسرا موضوع یا شخص آپ کو گناہ سے نہیں بچا سکتا۔ ’’کوئی بھی نہیں ماسوائے یسوع کے، کوئی بھی نہیں ماسوائے یسوع کے، بے یارو مددگار گنہگاروں کی بھلائی کر سکتا ہے‘‘ (’’آؤ، اے گنہگاروں‘‘ شاعر جوزف ہارٹ، 1712۔1768).
گتسمنی کے باغ میں آپ کے گناہ یسوع پر لاد دیے گئے تھے۔ باغ میں وہ آپ کے گناہوں کے بوجھ تلے پِس گیا ، جب تک کہ وہ زمیں پر گر نہ گیا اور اُس کے جسم کے مساموں میں سے خُون کا پسینہ بہنا شروع ہو گیا۔ اُنہوں نے اُسے گرفتار کیا اور اُس کے چہرے پر مارا، اور اُس کی داڑھی کے بال نوچے۔ پیلاطوس نے اُس کی کمر پر اُس وقت تک کوڑے مروائے جب تک کہ اُس کی کھال اُس کی پسلیوں پر چیتھڑوں کی مانند لٹک نہ گئی۔ اُنہوں نے اُس کے ہاتھوں اور پیروں کو صلیب پر کیلوں سے ٹھوک دیا۔ ایک سپاہی نے اُس کے پہلو میں نیزہ گھونپا، ’’جس سے فوراً خُون اور پانی بہنے لگا‘‘ (یوحنا 19:34). یسوع آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے اِن تمام ہولناکیوں، تکالیف اور اذیتوں سے گزرا، تاکہ آپ کے گناہ کو اپنے مقدس خُون سے پاک صاف کرے! بائبل کہتی ہے، ’’میسح ہمارے گناہوں کے لیے مرا‘‘ (1۔کرنتھیوں 15:3).
ہائے، اپنے گناہوں کے بارےمیں سوچیئے! ہائے، یسوع کے بارےمیں سوچیئے، جس نے مصائب برداشت کیے، خُون بہایا اور فوت ہوا آپ کو آپ کے گناہ سے بچانے کے لیے۔ یسوع کے بارے میں سوچیئے، جو اکیلا ہی آپ کو معاف کر سکتا ہے اور آپ کو آپ کے تمام گناہوں سے پاک صاف کر سکتا ہے! اپنے گناہ کے بارے میں سوچیئے! یسوع کے بارے میں سوچیئے، جو اکیلا آپ کو بچا سکتا ہے! یسوع کے پاس آئیں۔ اُس کےپاس ابھی آئیں۔ ’’کوئی بھی نہیں ماسوائے یسوع کے، کوئی بھی نہیں ماسوائے یسوع کے، جو بے یارو مددگار گنہگاروں کی بھلائی کر سکتا ہے؛ کوئی بھی نہیں ماسوائے یسوع کے، کوئی بھی نہیں ماسوائے یسوع کے، جو بے یارو مددگار گنہگاروں کی بھلائی کر سکتا ہے۔‘‘
میری لگن کا کوئی سکون نہیں جان سکا،
میرے آنسو ہمیشہ کے لیے بہیں،
سب گناہ کے لیے کفارہ ادا نہ کرسکے؛
تم نے ہی بچانا ہے، اور اکیلے تم نے۔
(’’زمانوں کی چٹان Rock of Ages، میرے لیے چپکا ہوا‘‘ شاعر اُگستُس ٹاپ لیڈی، 1740۔1778).
’’ کوئی بھی نہیں ماسوائے یسوع کے، کوئی بھی نہیں ماسوائے یسوع کے، جو بے یارو مددگار گنہگاروں کی بھلائی کر سکتا ہے۔‘‘ محض سادہ ایمان کے ساتھ آج رات اُس کے پاس آئیں!
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) –
or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.
Or phone him at (818)352-0452.
واعظ سے پہلے دُعّا کی تھی ڈاکٹر آر. ایل. ہیمرز ، جونیئر نے Dr. R. L. Hymers, Jr.: لوقا 16:19۔25 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ: Mr. Benjamin Kincaid Griffith
’’اگر تم نے بہت زیادہ کاہلی دکھائی‘‘ (شاعر ڈاکٹر جان آر . رائیس، 1895۔1980).
لُبِ لُباب جہنم میں کرسمس CHRISTMAS IN HELL ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے ’’بیٹا، یاد رکھو‘‘ (لوقا 16:25). (لوقا 16:23، 24، 25۔26؛ II۔تیموتاؤس 4:5؛ I۔ پطرس 1:21؛ 1۔ اوّل، آپ اُن واعظوں کو یاد رکھیں گے جو آپ نے نظر انداز کیے، متی 13:19؛ 2۔ دوئم، آپ خُدا کی روح کو یاد کریں گے جسے آپ نے مسترد کیا، 3۔ سوئم، آپ کو نجات دہندہ یاد آئے گا جس کی آپ نے توہین کی، اشعیا 53:3؛ |