Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

اندھے برتمائی کی مثال

THE EXAMPLE OF BLIND BARTIMAEUS

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
04 دسمبر، 2011، صبح، خُداوند کے دِن
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles,
Lord’s Day Morning, December 4, 2011

’’ اور وہ یریحو میں آئے: اور جب وہ اور اُس کے شاگرد لوگوں کی ایک بڑی بھیڑ کے ساتھ یریحو سے باہر نکل رہے تھے، تو ایک اندھا برتمائی، تمائی کا بیٹا، شاہراہ کے کنارے بیٹھا ہوا بھیک مانگ رہا تھا۔ جوں ہی اُسے پتہ چلا کہ یسوع ناصری وہاں تھا تو وہ چلا چلا کر کہنے لگا: اَے یسوع، ابنِ داؤد !مجھ پر رحم کر! تو بہت سے لوگ اُسے ڈانٹنے لگے کہ چُپ ہو جا، شورمت مچا، مگر وہ اور بھی زیادہ چلانے لگا کہ اِبنِ داؤد مجھ پر رحم کر! اوریسوع رُک گیا: اور اُس کو بلانے کا حکم دیا۔ چنانچہ انہوں نے اندھے کو آواز دی اور کہا: خوش ہو جا، اُٹھ؛ یسوع تجھے بلارہا ہے۔ اُس نے اپنی گُدڑی اتار پھینکی، اچھل کر کھڑا ہوگیا، اور یُسوع کے پاس آگیا‘‘ (مرقس 10:46۔50).

مرقس اُسے ’’اندھا برتمائی، تمائی کا بیٹا‘‘ کہتا ہے (مرقس 10:46). اُن دِنوں میں یروشلم میں سینکڑوں اندھے لوگ ہوا کرتے تھے۔ شہر تیزی سے ہزاروں یہودی لوگوں سے کھچا کھچ بھرتا جا رہا تھا کیونکہ تمام رومی سلطنت سے لوگ عید فسح منانے آئے تھے۔ اُس عظیم ہجوم میں جو سڑکوں کے کناروں پر تھا یہ اندھا آدمی ’’برتمائی، تمائی کا بیٹا‘‘ بھی تھا۔ مرقس اُس کا نام دوسرے ابتدائی مسیحیوں سے نمایاں کرنے کے لیے بتاتا ہے۔ مرقس یروشلم کی کلیسیا میں مسیحیوں کو بجا طور پر بتانا چاہتا تھا کہ وہ کون تھا۔ چونکہ مرقس کی انجیل اِس واقعے کے تقریباً صرف 30سال بعد لکھی گئی تھی اِس لیے ممکن ہے کہ برتمائی اُس وقت بھی زندہ تھا، اور ابھی تک یروشلم کی کلیسیا کا ایک چاک و چوبند رُکن تھا۔ اِس کے باوجود کہ اگر وہ مر بھی گیا تھا تو بھی کلیسیا میں بہت سوں کو وہ یاد تھا۔ ہم اندھے برتمائی کی تبدیلی سے بہت سی باتیں سیکھ سکتے ہیں۔

1۔ اوّل، بہت سے آپ کو یسوع کے پاس آنے سے روکیں گے۔

برتمائی شاہراہ کے کنارے بیٹھا ہوا بھیک مانگ رہا تھا۔ پھر اُس نے سُنا کہ یسوع آ رہا تھا۔ وہ چلایا، ’’اے یسوع، ابنِ داؤد کے بیٹے‘‘ (مرقس 10:47). ہجوم میں بہت سے لوگوں نے اُسے جِھڑکا اور اُسے خاموش رہنے کو کہا۔

کیا ایسے ہی نہیں ہوتا جب آپ یسوع کے پاس آنا چاہتے ہیں؟ لوگ آپ کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر آپ کے دوست کھوئے ہوئے ہیں، وہ آپ کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ اگر آپ کے والدین کھوئے ہوئے ہیں ، وہ اکثر آپ کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ شیطان خود آپ کو روکنے کی کوشش کرے گا۔ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ اُن دِنوں میں شیطانی قوتیں اپنے عروج پر اُن میں کام کر رہی تھیں جنہوں نے برتمائی کو خاموش رہنے کے لیے کہا تھا، جب اُنہوں نے اُسے دُعا کرتے رہنے سے روکا تھا، ’’اے یسوع، ابنِ داؤد، مجھ پر رحم کر۔‘‘ اِس کے علاوہ آپ کی اپنی مسخ شُدہ طبیعت بھی آپ کو روکنے کی کوشش کرے گی۔ آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو جدوجہد کریں جیسے برتمائی نے کی تھی اگر آپ بچائے جانا چاہتے ہیں۔

’’لوگ اُسے ڈانٹنے لگے کہ چُپ ہو جا، شورمت مچا: مگر وہ اور بھی زیادہ چلانے لگا کہ اِبنِ داؤد مجھ پر رحم کر‘‘ (مرقس 10:48).

وہ اور بھی زیادہ چِلایا، ’’ ابنِ داؤد، مجھ پر رحم کر۔‘‘ یسوع نے کہا، ’’تنگ دروازے سے داخل ہونے کے لیے کوشش کرو‘‘ (لوقا 13:24). مسیح کو تلاش کرنے کے لیے آپ کو جدوجہد کرتے رہنا نہیں چھوڑناچاہیے۔ آپ کو مسیح میں داخل ہونے کے لیے ’’کوشش‘‘ کرنی چاہیے۔ لوقا 13:24 میں یونانی زبان میں لفظ ’’کوشش strive‘‘ کا ترجمہ ’’اگونیزومائی agonizomai‘‘ ہے۔ ہم نے اپنا انگریزی کا لفظ ’’agony اذیت‘‘ یہیں سے لیا ہے۔ آپ کو اِذیت اور جدوجہد سے ضرور گزرنا چاہیے، اور اندر داخل ہونے کے لیے اور یسوع بخود کے پاس آنے کے لیے شدید جستجو کرنی چاہیے! بہت سوں کے لیے تو یہ بالکل بھی آسان بات نہیں ہے۔ جہنم کی قوتیں آپ کے خلاف ہیں۔ خود آپ کے اپنے گناہ سے اندھا دِل بھی آپ کے خلاف ہے۔ یسوع کے پاس آنے کے لیے آپ کو خود اپنے احساسات، خیالات اور جذبات میں سے جدوجہد کر کے گزرنا ہے۔ اگر آپ جدوجہد چھوڑ دیں گے تو آپ کو خُدا کی ساتھ امن و شانتی کبھی نہیں ملے گے کیونکہ،

’’ خدا فرماتا ہے کہ شریروں کے لیے سلامتی نہیں ہے‘‘ (اشعیا 57:21).

وہ جو بچائے نہیں جاتے وہ یسوع کے پاس آنے کے لیے دعا کرتے رہنا اور کوشش کرتے رہنااور اپنے گناہوں کو اُس کے ذریعے سے معافی دلاتے رہنا چھوڑ دیں گے ۔ وہ ہار جائیں گے۔ وہ گرجہ گھر میں مری ہوئی لاشوں کی مانند بیٹھیں گے جب تک کہ آخر کار شیطان اُن پر جھپٹا مار کے لے نہ جائے۔ لیکن وہ جو بچائے جاتے ہیں ’’اندر داخل ہونے کے لیے کوشش‘‘ کریں گے جب تک کہ وہ داخل نہ ہو جائیں! دوسرے ’’اندر داخل ہونے کے لیے کوشش کریں گے، لیکن ہو نا پائیں گے‘‘ (لوقا 13:24). وہ جو بچائے جاتے ہیں اپنے دِلوں میں کہیں گے،

میری غلامی، دُکھوں اور اندھیروں سے باہر،
   یسوع، میں آتا ہوں، یسوع، میں آتا ہوں؛
تیرے نور، شادمانی اور آزادی میں داخلے کے لیے،
   یسوع، میں تیرے پاس آنے کے لیے آتا ہوں۔
(’’یسوع، میں آتا ہوں‘‘ شاعر ولیم ٹی. سلیپر William T. Sleeper، 1819۔1904).

اِسے گائیے!

میری غلامی، دُکھوں اور اندھیروں سے باہر،
   یسوع، میں آتا ہوں، یسوع، میں آتا ہوں؛
تیرے نور، شادمانی اور آزادی میں داخلے کے لیے،
   یسوع، میں تیرے پاس آنے کے لیے آتا ہوں۔

2۔ دوئم، غور کریں کہ کچھ آپ کی یسوع کے پاس آنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے۔

سڑک کے کنارے اُس ہجوم میں، بہت سوں نے برتمائی کو خاموش کرانے کی کوشش کی تھی، اور اُسے یسوع کے پاس آنے سے روکا تھا۔ لیکن وہاں کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے اُس کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ ’’انہوں نے اندھے کو آواز دی اور اُسے کہا: خوش ہو جا، اُٹھ؛ یسوع تجھے بلارہا ہے‘‘ (مرقس 10:49).

دُنیا، لوگ اور شیطان آپ کے خلاف ہیں۔ لیکن یہاں آپ کے لیےدعا کرنے کے لیے، آپ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، اچھے مسیح بھی ہیں، آپ سے بات چیت کرنے کے لیے، اور آپ کو یسوع کے پاس آنے کی تمنا کرنےکے لیے اچھے مسیحی بھی ہیں! ہمارے مناد ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan، کو غور سے سُنیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ آپ یسوع کے پاس آئیں اور بچائےجائیں۔ وہ ایک بہت عقلمند انسان ہیں، اُن کے پاس لوگوں کی مدد کرتے رہنے، نجات دہندہ کے پاس آنے کے لیے اُن کی کوششوں میں ساتھ دینے کا سالوں کا تجربہ ہے۔ جو وہ کہتے ہیں اُس پر بہت احتیاط کے ساتھ توجہ دیں، اور بِلا شک وشبہ اُن کی نصحیت کی پیروی کریں – اور جو وہ کہتے ہیں وہ کریں۔ ہمت مت ہاریں۔ یسوع نے کہا،

’’ جو ایمان لائے اور بپتسمہ لے وہ نجات پائے گا؛ لیکن جو ایمان نہ لائے گا وہ مجرم قرار دیا جائے گا‘‘ (مرقس 16:16).

’’میری غلامی سے باہر۔‘‘ اِسے گائیے!

میری غلامی، دُکھوں اور اندھیروں سے باہر،
   یسوع، میں آتا ہوں، یسوع، میں آتا ہوں؛
تیرے نور، شادمانی اور آزادی میں داخلے کے لیے،
   یسوع، میں تیرے پاس آنے کے لیے آتا ہوں۔
میری بیماری سے نکل کر، تیری تندرستی میں،
   میری چاہت سے نکل کر اور تیرے خزانوں میں،
میرے گناہ سے باہر اور خود تیری ذات میں،
   یسوع، میں تیرے پاس آنے کے لیے آتا ہوں۔

3۔ سوئم، غور کریں کہ یسوع اُسے بلانے کے لیے حکم دیتا ہے۔

’’ یسوع رُک گیا: اور اُس کو بلانے کا حکم دیا ۔ چنانچہ انہوں نے اندھے کو آواز دی اور کہا: خوش ہو جا، اُٹھ، یسوع تجھے بلارہا ہے‘‘ (مرقس 10:49).

یہی ہے جس کا یسوع نے مبلغین کو کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہ ہمیں حکم دیتا ہے کہ گنہگاروں کو یسوع کے پاس آنے کے لیے بلائیں اور اُنہیں بچائیں۔ وہ ہمیں انجیل کی تبلیغ کا حکم دیتا ہے۔ یسوع ہمیں بتاتا ہے، ’’ساری دُنیا میں جا کر تمام لوگوں میں انجیل کی منادی کرو‘‘ (مرقس 16:15) . لفظ ’’انجیل‘‘ کا مطلب ’’خوشخبری‘‘ ہے۔ یہ سُننا ایک خوشی کی خبر ہے کہ یسوع آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر مرا۔ یہ سُننا خوشخبری ہے کہ یسوع کا خون آپ کو تمام گناہ سے پاک صاف کرسکتا ہے۔ یہ سُننا خوشخبری ہے کہ آپ کو زندگی دینے کے لیے یسوع جسمانی طور پر مُردوں میں سے جی اُٹھا اور خُدا باپ کے دائیں ہاتھ پر بیٹھنے کے لیے واپس آسمان پر اُٹھایا گیا۔ یہ سُننا خوشخبری ہے کہ یسوع آپ کے لیے دعا کر رہا ہے۔ جی ہاں، اور یہ سُننا خوشخبری ہے کہ آپ محض سادہ سے ایمان کے ساتھ یسوع کے پاس آ سکتے ہیں اور اپنے گناہ سے بچائے جاتے ہیں۔ ’’میری غلامی، دکھوں اور اندھیروں سے باہر۔‘‘ اِسے گائیے!

میری غلامی، دُکھوں اور اندھیروں سے باہر،
   یسوع، میں آتا ہوں، یسوع، میں آتا ہوں؛
تیرے نور، شادمانی اور آزادی میں داخلے کے لیے،
   یسوع، میں تیرے پاس آنے کے لیے آتا ہوں۔

4۔ چہارم، آپ کو یسوع بخود کے لیے آنا چاہیے۔

لیکن میں ایک دفعہ پھر زور دوں گا کہ صرف چُنے ہوئے ہی اُس کے لیے آئیں گے۔ غور کریں کہ اُس دِن شاہراہ کے کناروں پر ایک عظیم ہجوم قطار در قطار کھڑا تھا۔ اِس کےباوجود یسوع نے اُن میں سے کسی کو نہیں بُلایا۔ تلاوتِ کلام پاک کہتی ہے،

’’ یسوع رُک گیا، اور اُسے بلانے کے لیے حکم دیا‘‘ (مرقس 10:49).

برتمائی صرف وہ واحد شخص تھا جسے یسوع نے مؤثر طور پر اُس بہت بڑی بھیِڑ میں سے بلایا تھا۔ صرف وہی جو چُنے گئے ہیں بلاوہ سُنیں گے اور یسوع کے لیے آئیں گے۔ یسوع نے کہا، ’’بُلائے ہوئے تو بہت ہیں مگر چُنے ہوئے کم ہیں‘‘ (متی 22:14).

آپ کا حیران ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کہ آیا آپ چُنیدہ میں سے ایک ہیں یا نہیں۔ اگر آپ منتخب ہونے کے لیے تفتیشی کمرے میں جائیں گے تو ڈاکٹر کیگن آپ کو جانے دیں گے۔ اِس کے بارے میں سوچئے بھی مت۔ یہ آپ کی مدد نہیں کریں گے۔ اِس کے بارے میں مت سوچئیے اور اِس کے بارے میں بات چیت بھی مت کیجیے۔ اگر آپ چُنیدہ میں سے ہیں تو آپ اپنے گناہ اور یسوع کے لیے اپنی ضرورت کے بارے میں سوچیں گے۔ اگر آپ غیر چُنیدہ میں سے ہیں، تو آپ انتخاب کے بارے میں سوچیں گے، اور یسوع کے بارے میں نہیں۔ غور کریں کہ کس قدر جلدی اور آسانی کے ساتھ یہ اندھا آدمی نجات دہندہ کے پاس پہنچا۔ ’’اور اُس نے اپنی گُدڑی اتار پھینکی، اچھل کر کھڑا ہوگیا، اور یُسوع کے پاس آگیا‘‘ (مرقس 10:50).

صرف اپنے گناہ کے بارے میں، اور اپنے گناہ کی معافی کے لیے اپنے لیے یسوع کی ضرورت کے بارے میں سوچیں، اور اپنے گناہ اُس کے خون کے ساتھ پاک صاف کریں۔ صرف یسوع کے پاس آنے کے بارے میں سوچیں۔ اور یسوع کے پاس آئیں۔ ’’وہ آپ کو بچائے گا، وہ آپ کو بچائے گا، وہ آپ کو ابھی بچائے گا!‘‘ آمین۔ مہربانی سے کھڑے ہو جائیے اور گیتوں کے اوراق میں سے حمد و ثنا کا گیت نمبر 7 گائیے۔

میری غلامی، دُکھوں اور اندھیروں سے باہر،
   یسوع، میں آتا ہوں، یسوع، میں آتا ہوں؛
تیرے نور، شادمانی اور آزادی میں داخلے کے لیے،
   یسوع، میں تیرے پاس آنے کے لیے آتا ہوں؛
میری بیماری سے نکل کر، تیری تندرستی میں،
   میری چاہت سے نکل کر اور تیرے خزانوں میں،
میرے گناہ سے باہر اور خود تیری ذات میں،
   یسوع، میں تیرے پاس آنے کے لیے آتا ہوں۔

اپنے بے انتہا شرمناک ہار اور نقصان سے نکل کر،
   یسوع، میں آتا ہوں، یسوع، میں آتا ہوں؛
تیری صلیب کی پُرجلال فتح میں آنے کے لیے،
   یسوع میں تیرے پاس آنے کے لیے آتا ہوں۔
زمینی دُکھوں میں سے نکل کر تیری شفا یابی میں آنے کے لیے،
   زندگی کے طوفانوں سے نکل کر اور تیرے سکون میں آنے کے لیے،
پُر مسرت خوشی کے گیت گانے کے لیے پریشانی سے نکل کر،
   یسوع میں تیرے پاس آنے کے لیے آتا ہوں۔

تکبرانہ غرور اور بے چینی سے نکل کر،
   یسوع، میں آتا ہوں، یسوع، میں آتا ہوں؛
تیری مقدس خواہش کو پورا کرنے کے لیے،
   یسوع، میں تیرے پاس آنے کے لیے آتا ہوں۔
تیرے پیار میں پنپنے کے لیے اپنی خود کی ذات سے نکل کر،
   مایوسی سے نکل کر عالمِ بالا میں بے خودی میں آنے کے لیے،
فاختہ کی مانند پر پھیلائے نظریں اوپر اُٹھائے،
یسوع میں تیرے پاس آنے کے لیے آتا ہوں۔

قبر کی ہولناکی اور خوف سے نکل کر،
   یسوع، میں آتا ہوں، یسوع، میں آتاہوں؛
تیرے گھر کے نور اور خوشی میں آنے کے لیے،
   یسوع، میں تیرے پاس آنے کے لیے آتا ہوں۔
انجانے کھنڈرات کی گہرائیوں سے نکل کر،
   تیری محفوظ پناہ گاہ کی چھت تلے آنے کے لیے،
ہمیشہ کے لیے تیرے پُر جلال چہرے کو دیکھنے کے لیے،
   یسوع، میں تیرے پاس آنے کے لیے آتا ہوں۔
(’’یسوع، میں آتا ہوں Jesus, I Come‘‘ شاعر ولیم ٹی. سلیپر William T. Sleeper، 1819۔1904).

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے تلاوتِ کلام پاک کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَین نےDr. Kreighton L. Chan مرقس 10:46۔52 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے
“Jesus, I Come” (by William T. Sleeper, 1819-1904).
یسوع میں آتا ہوں‘‘ (شاعر ولیم ٹی. سلیپر William T. Sleeper، 1819۔ 1904).

لُبِ لُباب

اندھے برتمائی کی مثال

THE EXAMPLE OF BLIND BARTIMAEUS

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’ اور وہ یریحو میں آئے: اور جب وہ اور اُس کے شاگرد لوگوں کی ایک بڑی بھیڑ کے ساتھ یریحو سے باہر نکل رہے تھے، تو ایک اندھا برتمائی، تمائی کا بیٹا، شاہراہ کے کنارے بیٹھا ہوا بھیک مانگ رہا تھا۔ جوں ہی اُسے پتہ چلا کہ یسوع ناصری وہاں تھا تو وہ چلا چلا کر کہنے لگا: اَے یسوع، ابنِ داؤد !مجھر پر رحم کر! تو بہت سے لوگ اُسے ڈانٹنے لگے کہ چُپ ہو جا، شورمت مچا، مگر وہ اور بھی زیادہ چلانے لگا کہ اِبنِ داؤد مجھ پر رحم کر! اوریسوع رُک گیا: اور اُس کو بلانے کا حکم دیا۔ چنانچہ انہوں نے اندھے کو آواز دی اور کہا: خوش ہو جا، اُٹھ؛ یسوع تجھے بلارہا ہے۔ اُس نے اپنی گُدڑی اتار پھینکی، اچھل کر کھڑا ہوگیا، اور یُسوع کے پاس آگیا‘‘ (مرقس 10:46۔50).

1. اوّل، بہت سے آپ کو یسوع کے پاس آنے سے روکیں گے، مرقس 10:47، 48؛
لوقا 13:24؛ اشعیا 57:21 .

2. دوئم، غور کریں کہ کچھ آپ کی یسوع کے پاس آنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے،
مرقس 10:49؛ 16:16 .

3. سوئم، غور کریں کہ یسوع اُسے بلانے کے لیے حکم دیتا ہے، مرقس 10:49؛
مرقس 16:15 .

4. چہارم، آپ کو یسوع بخود کے لیے آنا چاہیے، مرقس 10:49؛ متی 22:14؛
مرقس 10:50 .