اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
تبدیلیوں کی پیغمبرانہ تصویر A PROPHETIC PICTURE OF CONVERSIONS ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ ’’اور میں داؤد کے گھرانے اور یروشلم کے باشندوں پر فضل اور مناجات کی روح نازل کروں گااور وہ اُس پر جسے اُنہوں نے چھیدا تھا ایسا ماتم کریں گے جیسے کوئی اکلوتے بچے کے لیے کرتا ہے‘‘ (زکریا 12:10). |
1864میں سپرجئین نے یہودی لوگوں کی مستقبل میں تبدیلی پر دو پیغمبرانہ واعظ کیے۔ پہلے واعظ کا عنوان تھا، ’’یہودیوں کی تبدیلی اور بحالی‘‘ جس میں اُنہوں نے کہا ’’یہودیوں کی ایک سیاسی بحالی ہوگی . . . اسرائیل کے دس قبائل اپنی خود کی سرزمین پر بحال کیے جائیں گے‘‘ (سی. ایچ. سپرجیئن، جون 16، 1864).
چوراسی سال کے بعد، 1948 میں، اسرائیل ایک ریاست بن گیا۔ تمام دنیا سے ہزاروں کی تعداد میں یہودی خداوند کی طرف سے عطا کردہ آبائی سرزمین اسرائیل میں واپس آئے – جیسے سپرجیئن نے اپنے واعظ میں حزقیال 37:1۔10 پر پیشنگوئی کی تھی ۔
1864میں، تین دن قبل، سپرجیئن نے ایک اور واعظ دیا تھا جس کا عنوان تھا، ’’چھیدا گیا دل چھیدتا ہے‘‘ جو کہ زکریا 12:10 پر تھا، اور یہ آج کی صبح ہماری کلام پاک میں سے تلاوت ہے۔ اِس واعظ میں سپرجیئن نے بجا طور پر کہا تھا، ’’سب سے پہلے، یہ پیشن گوئی، یہودی لوگوں کے متعلق حوالہ دیتی ہے. . . ہم [یقیناً] جانتے ہیں، کیونکہ خُداوند نے یہ کہا تھا، کہ یہودی اپنی آبائی سرزمین میں بحال کیے جائیں گے۔‘‘ اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مستقبل میں یہودی لوگ مسیحیت میں بدل جائیں گے۔
سپرجئین واعظ جاری رکھتے ہوئے مذید کہتے ہیں کہ زکریا 12:10 صرف اسرائیل ہی کی آنیوالی تبدیلی کی پیشنگوئی نہیں ہے، بلکہ ہر ایک فرد کی تبدیلی کی بھی تصویر ہے۔
’’اور میں داؤد کے گھرانے اور یروشلم کے باشندوں پر فضل اور مناجات کی روح نازل کروں گااور وہ اُس پر جسے اُنہوں نے چھیدا تھا ایسا ماتم کریں گے جیسے کوئی اکلوتے بچے کے لیے کرتا ہے‘‘ (زکریا 12:10).
کلامِ پاک کی اس تلاوت میں سے مَیں تین نقاط بیان کروں گا۔
1۔ اوّل، تبدیلیاں صرف خداوند کے فضل سے ہی آتی ہیں۔
کلامِ پاک کی ہماری اِس تلاوت میں خداوند نے کہا، ’’اور میں داؤد کے گھرانے اور یروشلم کے باشندوں پر فضل اور مناجات کی روح نازل کروں گا. . . ‘‘ (زکریا 12:10الف). نئے عہد نامے میں درج ہے، ’’کیونکہ تمہیں ایمان کے وسیلہ سے فضل ہی سے نجات ملی ہے؛ اور یہ تمہاری کوشش کا نتیجہ نہیں ہے: بلکہ خُدا کی بخشش ہے‘‘ (افسیوں 2:8). لیکن ’’فضل‘‘ لفظ کا مطلب کیا ہے؟ زکریا 12:10 میں عبرانی زبان میں ’’فضل‘‘ کے ترجمے کا مطلب ’’ (شدید) ہمدردی، حمایت‘‘ہے۔ افسیوں 2:8 میں یونانی زبان میں ’’فضل‘‘ کا مطلب ’’(شدید) ہمدردی، معافی، چُھٹکارا‘‘ ہے۔ عبرانی لفظ اور یونانی لفظ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ تبدیلیاں لانا انسان کا کام نہیں ہے۔ تبدیلیاں صرف خُداوند کی طرف سے آتی ہیں، وہ اپنی ہمدردی اور قوت سے ہمیں جہنم اور گناہوں سے چُھٹکارا دلاتا ہے۔ ہم اپنے کسی عمل سے نہیں بچائے جاتے ہیں، بلکہ ہم بچائے جاتے ہیں اُس بات سے جو وہ ہم میں ہمارے لیے کرتا ہے۔ ’’حیرت انگیز فضل! کس قدر میٹھی آواز۔‘‘ اسے گائیے!
حیرت انگیز فضل! کس قدر میٹھی آواز
جس نے مجھ جیسے تباہ حال کو بچایا!
میں جو کبھی کھو گیا تھا، لیکن اب مل گیا ہوں،
اندھا تھا لیکن اب دیکھتا ہوں۔
(’’حیرت انگیز فضل‘‘ شاعر جان نیوٹن، 1725۔1807).
فضل خُداوند کی ہمدردی کو اُنہیں چُھٹکارا دلانے کے لیے ظاہر ہوتا ہے جنہیں اُس نے بچانے کے لیے چُنا ہے۔ بےشک یہاں لفظ ’’فضل‘‘ نہیں ہے، طیطُس میں تین آیات ہمارے گناہ اور خُداوند کے فضل کو دُرست طریقے سے بیان کرتی ہیں۔
’’ہم بھی کسی وقت نادان، نافرمان اور کؤگمراہ تھے۔ ہر طرح کی خواہش اور عیّاشیوں کی غلامی میں تھے۔ کینہ اور حسد کی زندگی گزارتے تھے۔ لوگ ہم سے نفرت کرتے تھےاور ہم اُن سے۔ لیکن جب ہمارے منجی خُدا کی رحمت اور محبت ظاہر ہوئی تُو اُس نے ہمیں نجات دی۔ یہ ہمارے نیک کاموں کا پھل نہیں تھا بلکہ اُس کا فضل تھا. . . ‘‘ (طیطُس 3:3۔5).
جیسا کہ اسرائیل کے ساتھ مستقبل میں ہوگا، ایسا ہی اب ہر ایک یہودی اور ہر ایک غیر قوم والے کے لیے ہے جو تبدیل ہو گیا ہے۔ ہر کوئی جو تبدیل ہو گیا ہے صرف اور صرف خُداوند کے فضل سے تبدیل ہوا ہے! ہم مونرگیزٹ ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ ہم صرف خُداوند کے فضل سے ہی بچائے جاتے ہیں۔ رومن کیتھولک گرجہ گھر اور دوسرے ’’فیصلہ ساز‘‘ سینرجزم (متحدہ عمل یعنی نجات انسان کی مرضی اور الہٰی فضل کے مشترکہ عمل سے آتی ہے) کی تعلیم دیتے ہیں۔ ہم اس کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انسان صرف اور صرف خُداوند کے فضل سے بچایا جاتا ہے۔
سوچیں خُداوند کے فضل نے آپ کی زندگی میں کس طرح کام کیا ہے۔ آپ آج صبح یہاں کیوں ہیں؟ یہ اس لیے ہے کیونکہ خُداوند نے ، اپنی ہمدردی میں آپ کو یہاں کھینچا ہے۔ اگر آپ اُن والدین سے پیدا ہوئے جو ہمارے گرجہ گھر سے ہیں، تو یہ خُداوند کا فضل تھا جس کے سبب سے یہ ہوا تھا، تاکہ آپ ہر اِتوار یہاں انجیل کی تبلیغ کو سُن سکیں۔ خُداوند کے فضل کو سنجیدگی سے قبول کریں۔ آپ یہاں ہی کیونکہ خُداوند آپ کے ساتھ رحمدل تھا، اور اپنی پروردگاری سے اس کو یقینی بنایا کہ آپ یہاں انجیل سننے کے لیے پہنچیں!
اگر کسی نے آپ کو آج صبح یہاں مدّعو کیا ہے، تو آپ بھی یہاں خُداوند کے فضل اور ہمدردی کی وجہ سے ہیں۔ اور بُہتیروں کو بھی یہاں مدّعو کیا گیا تھا، لیکن اُنہوں نے دعوت قبول نہیں کی۔ آپ کیوں آئے تھے؟ اِس لیے نہیں کہ آپ دوسروں سے بہتر تھے۔ او ہو، جی نہیں! یہ خُداوند کی ہمدردی اور فضل تھا جس نے آپ کو یہاں کھینچا۔ اور ہم کس قدر دُعّا کرتے ہیں کہ خُداوند کا فضل آپ کی تبدیلی میں، نجات میں آپ کی رہنمائی کرے! پھر آپ اُس مذہبی گیت کو خود اپنے لیے گا سکتے ہیں۔ ’’حیرت انگیز فضل! کس قدر میٹھی آواز۔‘‘ اِسے دوبارہ گائیے!
حیرت انگیز فضل! کس قدر میٹھی آواز
جس نے مجھ جیسے تباہ حال کو بچایا!
میں جو کبھی کھو گیا تھا، لیکن اب مل گیا ہوں،
اندھا تھا لیکن اب دیکھتا ہوں۔
’’اور میں داؤد کے گھرانے اور یروشلم کے باشندوں پر فضل اور مناجات کی روح نازل کروں گا. . . ‘‘ (زکریا 12:10الف).
2۔ دوئم، تبدیلیاں عموماً ماتم کرنے سے آتی ہیں۔
کلامِ پاک کی تلاوت کہتی ہے،
’’اور وہ اُس کے لیے ماتم کریں گے. . . ‘‘ (زکریا 12:10).
کچھ اصلاح پسند لوگ گنہگاروں میں کسی تیاری کے عمل کے خیال کو ناپسند کرتے ہیں کیونکہ وہ خُداوند کی حاکمیت پر زور دینا چاہتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ خُداوند کسی بھی وقت جہنم میں سے گنہگار کو بچا سکتا ہے، یہاں تک کہ بچے کے پیدا ہونے سے بھی پہلے۔ وہ اِس بات میں درست ہیں کہ خُداوند قادرِ مطلق ہے۔ لیکن میں سوچتا ہوں کہ وہ یہ کہنے میں غلط ہیں کہ خُداوند زیادہ تر لوگوں کو تیار نہیں کرتا اس سے قبل کہ وہ اُس کے ذریعے سے تبدیل کیئے جاتے ہیں۔ وہ مجھے ضرور ’’تیاری کروانے والا‘‘ کہیں گے۔ لیکن میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ وہ ہمیں بچائے جانے کے لیے تیار کرتا ہے۔ اُن میں سے خُداوند کا ہمیں تیار کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہمیں اس بات کا احساس دلائے کہ زندگی کس قدر چھوٹی ہے۔ جاناتھن ایڈورڈ (1703۔1758) کے دن، ایک نوجوان شخص کی موت کے سبب سے جسے وہ تمام لوگ جانتے تھے، اُن کے گرجہ گھر میں پہلے نوجوان لوگوں کی بیداری کے لیے رہنمائی کی گئی، اور پھر تجدیدِ نو۔
ایک اور طریقہ جس سے خُداوند لوگوں کو نجات کے لیے تیار کرتا ہے اور وہ ہے اُن پر اُن کے گناہ ظاہر کرنے کا – اور اُن کےلیے جو فیصلہ ہونا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جہنم کے بارے میں لوگوں کو تنبیہہ کرنا غلط ہے۔ لیکن وہ غلط ہیں۔ چونکہ جہنم حقیقی ہے لہٰذا ہمیں لوگوں کو اس کے بارے میں تنبیہہ کرنی چاہیے! یہ غیر ہمدردانہ حتٰی کہ ظلم ہو گا اگر ہم اُنہیں جہنم کے بارے میں خبردار کیے بغیر اُس میں جانے دیں۔ یسوع سے زیادہ مہربان کوئی نہیں تھا۔ اور اُس نے ہمیں بار بار جہنم سے خبردار کیا۔ یسوع نے کہا، ’’تم جہنم کی سزا سے کیسے بچو گے؟‘‘ (متی 23:33). اُس نے کہا، ’’یہ لوگ ہمیشہ کی سزا پائیں گے‘‘ (متی 25:46).
لیکن بھٹکی ہوئی روحوں کو تبدیل کرنے کے لیے جس بات کا خُداوند نے سب سے زیادہ استعمال کیا ہے وہ ہے اُن پر اُن کے گناہ ظاہر کرنا۔ یسوع نے کہا کہ خُداوند کا روح ’’گناہ کی دُنیا کو مجرم قرار دے گا‘‘ (یوحنا 16:8). جب داؤد اپنے گناہ کی سزا کے تحت آیا، تو اُس نے کہا، ’’میرا گناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے‘‘ (زبور 51:3). تبدیلیاں اُس وقت آتی ہیں جب خُداوند آپ کو محسوس کرتا ہے کہ آپ کو ضرورت ہے کہ یسوع آپ کے گناہوں کو معاف کرے اُنہیں اپنے خُون کے ساتھ دھوئے جو اُس نے صلیب پر بہایا تھا۔ آپ یسوع کے پاس نہیں اُس وقت تک نہیں آ سکتے جب تک کہ آپ اپنے لیے اُس کی ضرورت محسوس نہ ہو! جیسا کہ جوزف ہارٹ نے لکھا، ’’جو کچھ موزوں ہونے کے لیے اُسے [یسوع] چاہیے وہ اُس کے لیے آپ کی ضرورت کا احساس ہے۔‘‘گناہ کے تحت سزا مسیح سے معافی اور پاکیزگی کے لیے آپ کی راہنمائی کرتی ہے۔ ’’یہ فضل تھا جس نے میرے دل کو خوف کرنا سیکھایا تھا۔‘‘ اسے گائیے!
’یہ فضل تھا جس نے میرے دل کو خوف کرنا سیکھایا تھا،
اور فضل نے ہی مجھے خوف سے نجات دلائی تھی؛
وہ فضل کس قدر بیش بہا لگا تھا
جس لمحے میں نے پہلی دفعہ یقین کیا!
3۔ سوئم، تبدیلیاں وقوع پزیر ہوتی ہیں جب بھٹکے ہوئے گنہگار یسوع پر آسرا کرتے ہیں۔
تلاوتِ کلامِ پاک میں، مسیح نے کہا، ’’ اور وہ اُس پر جسے اُنہوں نے چھیدا تھانظر کریں گے ‘‘ (زکریا 12:10). اشعیا 45:22 میں، قبل از مجسم مسیح نے کہا،
’’تم میری طرف دیکھو ، اور نجات پاؤ‘‘ (اشعیا 45:22).
تقریباً ہر کوئی خُود اپنی جانب دیکھ رہا ہے – اپنے احساسات اور خیالات کے ساتھ۔ صرف خُداوند کا فضل ہے جو ہمیں خُود اپنی ذات سے ہٹ کر یسوع کی طرف دیکھنے کا احساس دلا سکتا ہے، اور یسوع کے ذریعے بچا سکتا ہے۔ سپرجیئن اسے ’’ایمان۔کی نظر کے ساتھ خُداوند کے بیٹے کو دیکھنا‘‘ کہتے ہیں۔ ’’اُس کی طرف دیکھنا‘‘ بالکل ایسا ہی ہے جیسے ’’اُس کی طرف آنا۔‘‘ ’’اُس کی طرف آنا‘‘ بالکل ایسا ہی ہے جیسے ’’اُس پر یقین کرنا۔‘‘
میں آج صبح آپ سے یسوع کے پاس آنے، اُس پر یقین کرنے، اور اُس کو دیکھنے کے لیے پوچھتا ہوں۔ جوزف ہارٹ نے کہا، سوائے یسوع کے اور کوئی نہیں، سوائے یسوع کے اور کوئی نہیں، جو بے یارومددگار گنہگاروں کے ساتھ اچھائی کر سکتا ہے۔‘‘
’’اور میں داؤد کے گھرانے اور یروشلم کے باشندوں پر فضل اور مناجات کی روح نازل کروں گااور وہ اُس پر جسے اُنہوں نے چھیدا تھا ایسا ماتم کریں گے جیسے کوئی اکلوتے بچے کے لیے کرتا ہے‘‘ (زکریا 12:10).
خُداوند اپنے فضل کے ذریعے سے، ہر اِتوار کی صبح اور ہر اِتوار کی شام کو – گرجہ گھر میں آپ کو عبادت، تبلیغ اور رفاقت کے لیے جلد بُلائے۔ کُچھ کہہ سکتے ہیں، ’’کوئی بھٹکا ہوا شخص ہر اِتوار کی صبح اور ہر اِتوار کی شام نہیں آئے گا۔‘‘ لیکن آپ غلط ہیں۔ خُداوند کے فضل سے – بہت سے لوگ ایسا کر رہے ہیں!
مجھے یقین ہے کہ حقیقی تبدیلی میں – اور مسیح کے خود کے لیے – خُداوند کا فضل اس قدر طاقتور ہے، اور اس قدر ناقابلِ مزحمت ہے، کہ تمام چُنے ہوئے گرجہ گھر کی جانب کھینچے چلے آئیں گے۔ آئیے کھڑے ہوئیں اور اپنے گیتوں کے ورق میں سے حمد نمبر 7 گائیں، ’’آؤ، اے گنہگاروں،‘‘ شاعر جوزف ہارٹ (1712۔1768).
آؤ، اے گنہگاروں، غریبوں اور تباہ حالوں، کمزور اور زخمیوں، بیماروں اور درد بھرو؛
یسوع تمہیں بچانے کے لیے تیار کھڑا ہے، بھرپور رحم قوت کے ساتھ؛
وہ قابل ہے، وہ قابل ہے، وہ تیار ہے؛ اس میں کوئی شک نہ کرو!
وہ قابل ہے، وہ قابل ہے، وہ تیار ہے؛ اس میں کوئی شک نہ کرو!
آؤ، اے خستہ حالوں، بوجھ سے دبے ہوؤ، گناہ میں گِر کر ٹوٹے ہوؤ اور دِل آزارو ؛
اگر تم بہتر ہونے کے لیے سستی کرو گے، تم کبھی بھی آ نہیں سکو گے:
راستبازوں کو نہیں، راستبازوں کو نہیں؛ یسوع گنہگاروں کو بُلانے آیا!
راستبازوں کو نہیں، راستبازوں کو نہیں؛ یسوع گنہگاروں کو بُلانے آیا!
باغ میں اُسے سجدہ کرتے ہوئے دیکھو؛ آپ کو بنانے والا زمین پر پڑا ہے؛
پھر کلوری کی صلیب پر اُس پر توجہ دو، اُسے روتے ہوئے سنو، اُس کے مرنے سے پہلے،
’’یہ تمام ہوا!‘‘ ’’یہ تمام ہوا!‘‘ گنہگار، یہ کافی نہیں ہوگا؟
’’یہ تمام ہوا!‘‘ ’’یہ تمام ہوا!‘‘ گنہگار، یہ کافی نہیں ہوگا؟
اپنے ضمیر سے خُود کو سُست مت ہونے دو، نہ ہی پسندیدہ موزوں خوابوں کو؛
جو سب سے زیادہ موزوں بات اُسے درکار ہے وہ تمہارے لیے اُس کی ضرورت ہے۔
یہی وہ آپ کو دیتا ہے، یہی وہ آپ کو دیتا ہے، یہی روح القدوس کا اُبھرتا نور ہے!
یہی وہ آپ کو دیتا ہے، یہی وہ آپ کو دیتا ہے، یہی روح القدوس کا اُبھرتا نور ہے!
آئیں! مجسم خُداوند، آسمان پر اُٹھا یا گیا، اپنے خُون کا مستحق ہونے کی استدعا کرتا ہے؛
اُسی پر قیاس کرو، مکمل طور پر قیاس کرو، کسی اور بھروسے کو شامل نہیں کرنا چاہیے؛
اور کوئی نہیں سوائے یسوع کے، اور کوئی نہیں سوائے یسوع کے، جو گنہگاروں کے لیے اچھائی کر سکتا ہے۔
اور کوئی نہیں سوائے یسوع کے، اور کوئی نہیں سوائے یسوع کے، جو گنہگاروں کے لیے اچھائی کر سکتا ہے۔
(’’آؤ، اے گنہگاروں،‘‘ شاعر جوزف ہارٹ، 1712۔1768).
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.
یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔
واعظ سے پہلے دُعّا کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَینDr. Kreighton L. Chan ۔ زکریا 12:10۔14 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
’’آؤ، اے گنہگاروں،‘‘ (شاعر جوزف ہارٹ، 1712۔1768).
لُبِ لُباب تبدیلیوں کی پیغمبرانہ تصویرA PROPHETIC PICTURE OF CONVERSIONS ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
’’اور میں داؤد کے گھرانے اور یروشلم کے باشندوں پر فضل اور مناجات کی روح نازل کروں گااور وہ اُس پر جسے اُنہوں نے چھیدا تھا ایسا ماتم کریں گے جیسے کوئی اکلوتے بچے کے لیے کرتا ہے‘‘ (زکریا 12:10). 1۔ اوّل، تبدیلیاں صرف خداوند کے فضل سے ہی آتی ہیں، زکریا 12:10 الف؛ 2۔ سوئم، تبدیلیاں عموماً ماتم کرنے سے آتی ہیں، زکریا 12:10ب؛ 3۔ سوئم، تبدیلیاں وقوع پزیر ہوتی ہیں جب بھٹکے ہوئے گنہگار یسوع پر آسرا کرتے ہیں، |