اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
ابد تک قائم رہنے والا کاہن THE EVER-LIVING PRIEST ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز ، جونئیرکی جانب سے لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ ’’اور چونکہ کاہن موت کے بعد قائم نہ رہنے پاتے تھے اِس لیے وہ کثرت سے مقرر کیے جانے لگے: مگر یہ انسان، یسوع ابدتک قائم رہنے والا کاہن ہے اِس لیے اُس کی جگہ کوئی اور مقرر نہیں ہوتا۔ پس جو لوگ اُس کے وسیلہ سے خدا کے پاس آتے ہیں وہ اُنہیں پوری پوری نجات دے سکتا ہے کیونکہ وہ اُن کی شفاعت کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ ہے‘‘ (عبرانیوں 7:23۔25). |
پُرانے عہد نامے کے دور میں بے شمار کاہن ہوا کرتے تھے۔ لیکن اُن میں سے کوئی بھی زیادہ عرصے تک قائم نہیں رہا۔ جلد ہی اُن میں سے ہر کوئی وفات پا گیا۔ واحد مسیح ہمیشہ کے لیے ہمارے سردار کاہن کے طور پر قائم رہا ہے۔ واحد مسیح ’’ابد تک قائم رہنے والا کاہن ہے‘‘ (عبرانیوں 7:24). وہ جسمانی طور پر مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ وہ جسمانی طور پر آسمانوں میں اُٹھایا گیا۔ وہ وہاں آسمانوں میں خُدا کے داہنے ہاتھ پر، اپنی کہانت کا کام کر رہا ہے، آپ کے لیے آج رات دُعّا کر رہاہے!
آج مسیح کا بطور ہمارے سردار کاہن بہت کم تذکرہ ملتا ہے۔ واحد حمد و ثنا کا گیت جو میں جدید حمد و ثنا کے گیتوں میں اِس موضوع پر پاتا ہوں وہ ہے ’’اُٹھ! اے میری جان، اُٹھ! Arise! My Soul, Arise!‘‘ شاعر چارلس ویزلی Charles Wesley ، (1707۔ 1788). مجھے سپرجئین کے حمد و ثنا کے گیتوں میں سے دو بھولے ہوئے حمد و ثنا کے گیت لینے پڑے، اور اُن کی موسیقی کی ترتیب دینی پڑی، ورنہ اِس عبادت میں گانے کے لیے ہمارے پاس کچھ بھی نہ ہوتا۔ اور اب تو اِس موضوع پر بھی بہت کم واعظ دیئے جاتے ہیں۔ در اصل کئی دہائیوں سے تو ’’یسوع مسیح بخود‘‘ (افسیوں 2:20) کے اوپر اب بہت ہی کم تبلیغ کی جاتی ہے۔ اپنی کتاب ’’بغیر مسیح کے مسیحیت Christless Christianity،‘‘ میں ڈاکٹر میکائیل ہارٹن Dr. Michael Horton نے کہا کہ یہ اِس وجہ سے ہوتا ہے کہ ’’. . . دیدہ دلیری سے کہ ہر کوئی پہلے سے ہی جانتا ہے یسوع نے کیا کِیا (اورکیا کر رہا ہے اور کیا کرے گا). . . ‘‘ (میکائیل ہارٹن، پی ایچ. ڈی.، ’’بغیر مسیح کے مسیحیت Christless Christianity، بیکر کتاب خانہ Baker Books، 2008، صفحہ 250).
آسمانوں میں مسیح کے شفاعت کے کاموں پر مشتمل چند واعظوں میں سے ایک ’’ابد تک قائم رہنے والا کاہن The Ever-Living Priest‘‘ سپرجئین کا ہے (دی میٹروپولیٹن عبادت گاہ کی واعظ گاہ The Metropolitan Tabernacle Pulpit، پِلگِرم اشاعت خانہ Pilgrim Publications، دوبارہ اشاعت 1974، جلد بتیس، صفحات 415۔426). اِس تلاوت پر میں آپ کو سپرجئین کا مختصراً اور سادہ کیا گیا واعظ پیش کر رہا ہوں،
’’اور چونکہ کاہن موت کے بعد قائم نہ رہنے پاتے تھے اِس لیے وہ کثرت سے مقرر کیے جانے لگے: مگر یہ انسان، یسوع ابدتک قائم رہنے والا کاہن ہے اِس لیے اُس کی جگہ کوئی اور مقرر نہیں ہوتا۔ پس جو لوگ اُس کے وسیلہ سے خدا کے پاس آتے ہیں وہ اُنہیں پوری پوری نجات دے سکتا ہے کیونکہ وہ اُن کی شفاعت کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ ہے‘‘ (عبرانیوں 7:23۔25).
یہ تلاوت ہمیں ابد تک قائم رہنے والے کاہن یسوع کے بارے میں چار باتیں بتاتی ہے۔
1۔ اوّل، میسح کی کبھی نہ ختم ہونے والی زندگی ہے۔
آیت نمبر 23 اور 24 باآوازِ بُلند پڑھئیے،
’’اور چونکہ کاہن موت کے بعد قائم نہ رہنے پاتے تھے اِس لیے وہ کثرت سے مقرر کیے جانے لگے: مگر یہ انسان، یسوع ابدتک قائم رہنے والا کاہن ہے اِس لیے اُس کی جگہ کوئی اور مقرر نہیں ہوتا‘‘ (عبرانیوں 7:23۔24).
مسیح ابد تک ’’ہمیشہ قائم رہنے والے‘‘ کاہن کے طور پر جاری رہے گا، کیونکہ اُس کی کبھی نہ ختم ہونے والی زندگی ہے۔ یسوع سردار کاہن ہارون یا کئی دوسرے کاہنوں کی مانند جنہوں نے پرانے عہد نامے کے ادوار میں اُس کی پیروی کی اُن کی مانند نہیں ہے۔ تمام کے تمام آخر کار وفات پا گئے۔ جی ہاں، میں جانتا ہوں کہ یسوع صلیب پر مرا تھا، لیکن وہ جسمانی طور پر مُردوں میں سے جی اُٹھا تھا۔ جی اُٹھے مسیح نے کہا،
’’میں زندہ ہوں، میں مر گیا تھا؛ اور، دیکھ، میں تاابد زندہ رہوں گا‘‘ (مکاشفہ 1:18).
مسیح آسمانوں سے نیچے آیا اور انسان کا روپ دھارا، جس میں وہ ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے مرا۔ لیکن وہ اُسی انسانی جسم میں تیسرے روز جی اُٹھا، اور، اُسی جسم میں، وہ واپس آسمانوں میں اُٹھایا گیا جہاں وہ ’’ہمیشہ کے لیے زندہ ہے‘‘ (عبرانیوں 7:25). ایک مرتا ہوا نجات دہندہ کافی نہیں تھا۔ ہمیں ابھی بھی ہماری نگہداشت کے لیے اور بدی سے آزادی دلانے کے لیے ایک جیتے جاگتے نجات دہندہ کی ضرورت ہے۔ جب بھی زندگی انتہائی سخت محسوس ہو ہمیں اِس سچائی کو یاد رکھنا چاہیے۔ یسوع زندہ ہے۔ میرا عظیم نجات دینے والا میرے لیے ہمیشہ زندہ ہے – تمام تر جلال اور قوت کے ساتھ زندہ ہے – اور میری جان کو ہر بُرائی سے محفوظ رکھنے کے اپنی زندگی وقف کرتا ہے۔ کیا میں اُس میں سکون نہیں پا سکتا؟ اِس قدر ابد تک قائم رہنے والے نجات دہندہ کے ساتھ، مجھے کیوں خوفزدہ ہونا چاہیے؟ میں محفوظ ہوں کیونکہ میرے تحفظ کے لیے وہ اِس قدر جانفشانی کے ساتھ اپنی زندگی وقف کرتا ہے۔ اُن پر کس قدر برکات نازل ہوتی ہیں جن کے لیے یسوع اپنی ابد تک قائم رہنے والی زندگی کی قوت استعمال کرتا ہے!
جاگو، اور سُریلی آواز میں شکرانہ گاؤ
آسمان پر اُٹھائے گئے نجات دہندہ کے پیار کے لیے؛
بتاؤ کہ وہ قائم رہنے کے لیے کیسے جیتا ہے
سب سے سرِفہرست وہ اپنے لوگوں کی وجہ رکھتا ہے۔
(’’میسح کی شفاعت‘‘ شاعر اُگستُس ٹاپ لیڈی Augustus Toplady، 1771؛ بطرز ’’O Set Ye Open Unto Me‘‘).
اِسے گائیے!
جاگو، اور سُریلی آواز میں شکرانہ گاؤ
آسمان پر اُٹھائے گئے نجات دہندہ کے پیار کے لیے؛
بتاؤ کہ وہ قائم رہنے کے لیے کیسے جیتا ہے
سب سے سرِفہرست وہ اپنے لوگوں کی وجہ رکھتا ہے۔
2۔ دوئم، مسیح کی ابد تک قائم رہنے والی کہانت ہے۔
آیت نمبر 24 با آوازِ بُلند پڑھیے۔
’’ مگر یہ انسان، یسوع ابدتک قائم رہنے والا کاہن ہے اِس لیے اُس کی جگہ کوئی اور مقرر نہیں ہوتا‘‘ (عبرانیوں 7:24).
جیسا کہ ہم پہلے ہی دیکھ چُکے ہیں، اِسرائیل کے سردار کاہن تھے جو مر گئے۔ وہ ضرور بہت افسردہ ہوتے ہوں گے جب اُن کا کوئی ایک کاہن مرتا تھا۔ لیکن مسیحی اِستحقاق میں ہمارے پاس صرف ایک کاہن ہے، جو ہمیشہ کے لیے قائم ہے۔ اِس لیے، بھائیوں، ہمیں کسی زمینی کاہن کی ضرورت نہیں ہے، نا ہی انگلستان کی کلیسیا میں، یا روم کی کلیسیا میں، یا مشرقی تقلید پسند کلیسیاؤں میں – یا بہت سی دوسری کلیسیاؤں میں! واحد کاہن جس کی ہمیں ضرورت ہے یسوع ہے!
’’ہمارا ایسا سردار کاہن ہے، جو آسمانوں پر قادِر مطلق خدا کے تخت کی دائیں طرف بیٹھا ہوا ہے‘‘ (عبرانیوں 8:1).
’’وہ دوسرے کاہنوں کی طرح نہ ہو کہ اُسے بھی روز روز قربانیاں چڑھانے کی ضرورت ہو . . . اُس نے اپنے آپ کو قُربان کرکے ایک ہی بارایسی قُربانی چڑھائی جو ہمیشہ کے لیے کافی ہے‘‘ (عبرانیوں 7:27).
ہمیں ’’قربانی چڑھانے کے لیے‘‘ انسانوں کے بنائے گئے کاہن کے ساتھ عبادت میں بِنا خون قربانی کی ضرورت نہیں ہے۔ ’’کیونکہ یہ [مسیح] نے ایک دفعہ کی تھی‘‘ جب وہ ہمارے لیے صلیب پر مرا تھا! پطرس نے خود کہا، ’’مسیح نے بھی ایک بار گناہوں کے لیے دُکھ اُٹھایا‘‘ (1۔ پطرس 3:18). عبادت میں مذید اور قربانیوں کی ضرورت نہیں ہے! مسیح ’’گناہوں کے لیے ایک بار دُکھ اُٹھا چُکا‘‘ ہے!
ایک دفعہ تمام کے لیے، اے گنہگاروں قبول کرو؛
ایک دفعہ تمام کے لیے، اے بھائی یہ یقین کرو؛
مسیح میں آئیں، بوجھ سے چھٹکارہ پائیں گے،
اُس نے ہمیں ایک ہی دفعہ میں ہمیشہ کے لیے چُھٹکارہ دِلا دیا ہے۔
(’’ایک دفعہ تمام کے لیے‘‘ شاعر فلپ پی. بِلس Philip P. Bliss، 1838۔
1876؛ پادری سے ترمیم کیا گیا).
3۔ سوئم، مسیح ابد تک قائم رہنے والی شفاعت کرتا ہے۔
آیت نمبر پچیس کے اختتام کے الفاظ پر غور کیجیے، ’’. . . وہ اُن کی شفاعت کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ ہے‘‘ (عبرانیوں 7:25). یسوع نے کہا، ’’میری دُعّا صرف اُن کے لیے ہی نہیں بلکہ اُن کے لیے بھی ہے جو اُن کے پیغام کے ذریعہ مجھ پر ایمان لائیں گے‘‘ (یوحنا 17:20). پولوس رسول نے کہا،
’’اِس لیے کہ مسیح یسوع ہی وہ ہے جو مَر گیا، اور جی بھی اٹھا، اور جو خدا کی دائیں طرف موجود بھی ہے، وہی ہماری شفاعت بھی کرتا ہے‘‘ (رومیوں 8:34).
’’ وہ [ہماری] شفاعت کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ ہے‘‘ (عبرانیوں 7:23۔25).
مسیح ہمارے لیے مسلسل دُعّا کرتا ہے۔ سپرجئین نے کہا، ’’مسیح کی موت کے ذریعے سے ہم معاف کیے جاتے ہیں، لیکن ہم اُس کے دوبارہ جی اُٹھنے کے ذریعے سے راستباز ٹھہرتے ہیں۔ ہم بچائے جاتے ہیں کیونکہ وہ مرا؛ لیکن وہ آزادی گھروں تک لائی جاتی ہے اور ہمیں تحفظ دیتی ہے کیونکہ وہ باپ کے داہنے ہاتھ بیٹھ کر مسلسل ہمارے لیے شفاعت کرتا ہے‘‘ (ibid.).
ہماری طبعیت کے گناہوں اور کمزوریوں کے مسلسل تحفظ کی ہماری اُمید کہاں ہوتی اگر یسوع مسلسل ہمارے لیے التجا نہ کرتا؟ راستہ دشوار گزار ہے، دُنیا گناہ سے بھرپور ہے، ہماری آوارہ گردیاں بہت ہیں، ہماری خواہشات کبھی نہ ختم ہونے والی ہیں، اور اِس لیے ہمیں دائمی شفاعت کی ضرورت ہے۔ ہم کبھی بھی خطرے سے باہر نہیں ہیں، اور اِس لیے ہمیشہ [یسوع کی] دعا کی ضرورت ہے؛ ہم کبھی بھی کمزوریوں اور بے وقوفیوں سے بالا نہیں ہیں، اور اِس لیے بھائیوں [یسوع کی] ابدی [دُعّا] کی ضرورت ہے، ہم روز کُچلے جاتے ہیں، یا تو پیدائشی گناہ کی کشمکش کے ساتھ یا جسمانی مصائب میں. . . اور اِن تمام کےلیے ہمیں مقدس جگہ کے باہر [سے] مدد کی ضرورت ہے . . . ہمیں [شفاعت کی] ضرورت ہے، جس کے قدموں میں ہم اپنے بوجھ اُتار سکیں، جس کے کانوں میں ہم اپنے دُکھوں کو بیان کر سکیں: اِس لیے یسوع ہماری شفاعت کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ ہے‘‘ (ibid.).
اِس لیے، پھر، ہماری مایوسیوں کی سوچیں؛
ہمارے خوف سے بالا، ہماری غلطیوں سے بالا،
اُس کی طاقتور شفاعت اُبھرتی ہے؛
اور قصور پسپا ہو جاتے ہیں ، اور دھشت مر جاتی ہے۔
(’’اُس کی طاقتور شفاعتیں His Powerful Intercessions‘‘ شاعر عینی
سٹیلی Anne Steele، 1760؛ بطرزِ ’’میں ہوں جیسا کہ ہوں Just As I Am‘‘).
اِسے میرے ساتھ گائیے!
اِس لیے، پھر، ہماری مایوسیوں کی سوچیں؛
ہمارے خوف سے بالا، ہماری غلطیوں سے بالا،
اُس کی طاقتور شفاعت اُبھرتی ہے؛
اور قصور پسپا ہو جاتے ہیں ، اور دھشت مر جاتی ہے۔
’’میری مصالحت کے لیے وہ ہمیشہ بالا رہتا ہے۔‘‘ ویزلی کا بند گائیے!
وہ ہمیشہ بالا رہتا ہے،
میری مصالحت کے لیے؛
اُس کا تمام چُھٹکارہ دلانے کا پیار،
التجا کے لیے اُس کا قیمتی خُون؛
ہماری تمام نسل کے لیے اُس کے خُون نے کفارہ دیا،
اور اب فضل کے تخت سے نچھاور کرتا ہے۔
(’’اُٹھ، اے میری جان، اُٹھ!‘‘ شاعر چارلس ویزلی Charles Wesley، 1707۔ 1788).
4۔ چہارم، مسیح ابد تک قائم رہنے والی نجات مہیا کرتا ہے۔
آیت نمبر 25 با آوازِ بُلند پڑھیے۔
’’ پس جو لوگ اُس کے وسیلہ سے خدا کے پاس آتے ہیں وہ اُنہیں پوری پوری نجات دے سکتا ہے کیونکہ وہ اُن کی شفاعت کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ ہے‘‘ (عبرانیوں 7:25).
’’جو لوگ اُس کے وسیلہ سے خدا کے پاس آتے ہیں وہ اُنہیں پوری پوری نجات دے سکتا ہے۔‘‘ سپرجئین نے کہا، ’’وہ بغیر کسی اختتام کے بچانے کے قابل ہے [کیونکہ] وہ لفظ ’پوری پوری‘ خود اپنے آپ میں وقت کا ایک حوالہ رکھتا ہے۔ کیونکہ ہمارے خُداوند یسوع کبھی نہیں مرتے ، وہ ابد تک بچانے کے قابل ہیں۔ تمام وقتوں میں اُن کی بچانے کی قوت موجود رہتی ہے۔ سالوں پہلے . . . وہ آپ میں سے کچھ کو بچانے کے قابل تھے، لیکن آپ اُن کے پاس نہیں آئے تھے کہ شاید آپ زندگی پائیں؛ وہ آپ کو اب بچانے کے لیے تیار ہیں حالانکہ آپ نے گزار دیئے . . . سالوں بے صبری میں۔ اگر آپ یسوع کے ذریعے سے خُدا کے پاس آتے ہیں، وہ آپ کو بچائیں گے چاہیے آپ کئی گُنا گناہوں میں ہوں‘‘ (ibid.).
ہر کوئی جو یسوع کے پاس آتا ہے نجات دہندہ کے اپنے لبوں سے یہ وعدہ پاتا ہے،
’’میں اُنہیں ہمیشہ کی زندگی دیتا ہوں؛ وہ کبھی ہلاک نہ ہوں گے، اور نہ کوئی اُنہیں میرے ہاتھ سے چھین سکے گا۔ میرا باپ، جس نے اُنہیں میرے سپرد کیا ہے، سب سے بڑا ہے؛ کوئی اِس قابل نہیں کہ اُنہیں میرے باپ کے ہاتھ سے چھین سکے‘‘ (یوحنا 10:28۔29).
ہر کوئی جو یسوع کے ذریعے سے خُدا کے پاس آتا ہے دائمی زندگی پاتا ہے، اور کبھی وفات نہیں پائے گا، کیونکہ خُدا کا بیٹا، ’’اُن کی شفاعت کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ ہے‘‘!
’’کیونکہ مجھے یقین ہے، کہ نہ موت، نہ زندگی، نہ فرشتے، نہ حکومتیں، نہ قوتیں، نہ حال کی چیزیں، نہ مستقبل کی، نہ بلندی، نہ پستی، نہ کوئی اور مخلوق، کوئی شَے بھی ہمیں خدا کی اُس محبت سے جُدا نہ کر سکے گی جو ہمارے خداوند یسوع مسیح کے ذریعے ہم پر ظاہر کی گئی ہے‘‘ (رومیوں 8:38۔39).
ہم کس قدر دُعّا کرتے ہیں کہ آپ یسوع کے پاس آئیں! جب آپ اُس کے لیے آتے ہیں، وہ آپ کو ہمیشہ کے لیے بچائے گا – ’’پوری پوری طرح‘‘ – تمام زمانوں کے لیے، اور تمام لامحدودیت کے لیے! مہربانی سے کھڑے ہو جائیے اور اپنی حمد و ثنا کے ورق میں سے حمد و ثنا کا گیت نمبر چھ گائیے۔
جاگو، اور سُریلی آواز میں شکرانہ گاؤ
آسمان پر اُٹھائے گئے نجات دہندہ کے پیار کے لیے؛
بتاؤ کہ وہ قائم رہنے کے لیے کیسے جیتا ہے
سب سے سرِفہرست وہ اپنے لوگوں کی وجہ رکھتا ہے۔
التجا کے آنسوؤں کے ساتھ اُس نے پیشکش کی
زمین پر اُس کا عاجزانہ رونا؛
لیکن اختیار کے ساتھ وہ دعا کرتا ہے
اب جلال میں تخت نشین ہے۔
ہر وہ کوئی جو اُس کے ذریعے سے خُدا کے پاس آتا ہے
اُس سے وہ نجات کا ہی تقاضا کرتا ہے؛
خُدا کی خود اپنی کتاب میں اُنکے ناموں کی طرف اشارہ کرتا ہے
اور وہ اپنے زخمی ہاتھ پھیلاتا ہے۔
اُس کی التجا پر، ابدی زندگی،
ہر مقدس کو عطا کی جاتی ہے؛
اِس زمین پر اور موت کے بعد قوت ملتی ہے
آسمان کی شادمانیاں۔
(’’میسح کی شفاعت‘‘ شاعر اُگستُس ٹاپ لیڈی Augustus Toplady، 1771؛
پادری سے ترمیم کیا گیا؛ بطرز ’’O Set Ye Open Unto Me‘‘).
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) –
or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.
Or phone him at (818)352-0452.
واعظ سے پہلے تلاوتِ کلام پاک کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَین نے
Dr. Kreighton L. Chan عبرانیوں 7:23۔ 28 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے
’’اُس کی طاقتور شفاعتیںHis Powerful Intercessions‘‘
(شاعر عینی سٹیلی Anne Steele، 1760؛ بطرزِ ’’میں ہوں جیسا کہ ہوں Just As I Am‘‘).
لُبِ لُباب ابد تک قائم رہنے والا کاہن THE EVER-LIVING PRIEST ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز ، جونئیرکی جانب سے ’’اور چونکہ کاہن موت کے بعد قائم نہ رہنے پاتے تھے اِس لیے وہ کثرت سے مقرر کیے جانے لگے: مگر یہ انسان، یسوع ابدتک قائم رہنے والا کاہن ہے اِس لیے اُس کی جگہ کوئی اور مقرر نہیں ہوتا۔ پس جو لوگ اُس کے وسیلہ سے خدا کے پاس آتے ہیں وہ اُنہیں پوری پوری نجات دے سکتا ہے کیونکہ وہ اُن کی شفاعت کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ ہے‘‘ (عبرانیوں 7:23۔25). (افسیوں 2:20) 1. اوّل، میسح کی کبھی نہ ختم ہونے والی زندگی ہے، عبرانیوں 7:23۔ 24؛ مکاشفہ 1:18 . 2. دوئم، مسیح کی ابد تک قائم رہنے والی کہانت ہے، عبرانیوں 7:24؛ 8:1؛ 7:27؛ 1۔ پطرس 3:18 . 3. سوئم، مسیح ابد تک قائم رہنے والی شفاعت کرتا ہے، عبرانیوں 7:25؛ یوحنا 17:20؛ رومیوں 8:34 . 4. چہارم، مسیح ابد تک قائم رہنے والی نجات مہیا کرتا ہے، عبرانیوں 7:25؛ |