اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔
واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔
جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔
آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو – FLEE FROM THE WRATH TO COME – ADAPTED FROM A SERMON BY THE ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز کی جانب سے لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ ’’ تمہیں کس نے آگاہ کردیا کہ آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو؟‘‘ |
یہ عظیم مبشر انجیل جارج وائٹ فیلڈ کے 1753 سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں تبیلغ کیے گئے ایک واعظ سے اخذ کیا گیا اور ترمیم کیا گیا ہے۔
’’ تمہیں کس نے آگاہ کردیا کہ آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو‘‘
(متی 3:7).
یہ الفاظ یوحنا بپتسمہ دینے والے کے ایک چھوٹے سے واعظ کا حصہ ہیں، جو خُداوند خُدا کے بیٹے کا پیشوا [خیر مقدم کرنے والا] تھا۔ اُن میں سے کچھ جنہوں نے اُسے تبلیغ کرتے ہوئے سُنا اُن کے ضمیر نے ملامت کی تھی، کیونکہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ اُنہوں نے، اپنے گناہوں کا اعتراف کر کے ’’اُس سے دریائے یردن میں بپتسمہ لیا تھا‘‘(متی 3:6)۔ لیکن جب اُس نے لوگوں کے ہجوم پر نظر ڈالی جو اُس کی منادی سُننے کے لیے وہاں آئے تھے، اُس نے کچھ ایسوں کو بھی دیکھا جن کی وہاں ہونے کی وہ توقع بھی نہیں کر سکتا تھا، کیونکہ ہمیں بتایا گیا ہے،
’’لیکن جب اُس نے دیکھا کہ بہت سے فرِیسی اور صدُوقی بپتسمہ لینے کی غرض سے اُس کے پاس آ رہے ہیں تو اُن سے کہا: تُم سانپوں کی اولاد ہو، تمہیں کس نے آگاہ کردیا کہ آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو؟‘‘ (متی 3:7).
فریسی اور صدوقی اُس دور کے مذہبی ٹھیکیدار تھے۔ اُن کے ذہنوں میں مذہب کی بھر مار تھی، لیکن اُن کے دِلوں میں کچھ بھی نہیں تھا۔ وہ سوچتے ہیں کہ وہ اُس کے بارے میں سب کچھ جانتے تھے، کیونکہ وہ اپنی نظر میں انتہائی عقلمند تھے۔ وہ خود کو راستباز گردانتے تھے، یہ سوچتے ہوئے کہ پہلے سے ہی کافی بہتر ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ وہ یوحنا بپتسمہ دینے والے کو تجسس کی وجہ سے سُننے کے لیے آئے تھے۔ یوحنا نے اُن کے گلے سڑے دِلوں کو دیکھ لیا تھا۔ اِسی لیے اُس نے اُنہیں ’’سانپوں کی اولاد‘‘ کہا۔ پھر اُس نے اُن پر نظر ڈالی اور کہا، ’’تمہیں کس نے آگاہ کردیا کہ آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو؟‘‘ خُدا کے نام پر، تمہیں کیا بات یہاں لائی ہے؟ تم کیوں ایک بیچارے بپتسمہ دینے والے کو سُننے کے لیے آئے؟ دُنیا کے تمام لوگوں میں سے، میری منادی کے ذریعے سے خبردار ہونے کے لیے تم کیسے آئے؟
یہ الفاظ تھے جو یوحنا پہلے منادی میں کہا کرتا تھا۔ لیکن یہ بجا طور پر آج رات آپ میں سے کچھ پر لاگو ہوتے ہیں۔ ’’تمہیں کس نے آگاہ کر دیا کہ آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو؟‘‘
I۔ اوّل، میں آپ پر ظاہر کروں گا کہ غضب آنے والا ہے، اور وہ کیسا ہوگا۔
میں آپ کے سامنے جہنم کھولنے کے لیے جا رہا ہوں، اور دکھانے جا رہا ہوں کہ وہ کیسی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہاں کچھ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ کوئی جہنم نہیں ہے۔ اِس کے باوجود بائبل واضح طور پر ہمیں آنے والے غضب کے بارے میں بتاتی ہے۔ یہ غضب کیا ہے؟ میرا جواب ہے، پرانے پروٹسٹنٹ عالمین کے ساتھ، کہ یہ گھاٹے کی سزا ہے، اور احساس کی سزا ہے، محسوس کرنے کی سزا ہے۔ گھاٹے کی سزا ایک خود ملامتی ضمیر کے ڈنک مارنے میں پنہاں ہے۔ حتٰی کہ قدیم کافر، یسوع کے آنے سے پہلے، اِس کی کچھ سمجھ بوجھ رکھتے تھے۔ مجھے پرومیتھیئس Prometheus کی سزا یاد ہے، جو اُن کے بہت بڑے گنہگاروں میں سے ایک تھا، جو ایک دریا کے کنارے پر گِرا پڑا ہے، ایک گدھ مسلسل اُس کے جگر کو چبا رہا ہے۔ اور جتنی جلدی وہ گدھ اُس کے جگر کو کھاتا ہے، وہ اُتنی ہی جلد دوبارہ بن جاتا ہے۔وہاں وہ پڑا ہے، اُس ہولناک پرندے کے ساتھ اُس کے جگر پر لامتناہی کُترنا جاری رکھے ہوئے۔ یہ اُس میں سے انتہائی کم ہے جو خُدا نے اُنہیں دکھایا، اور یوں وہ اُس کیڑے کے بارے میں جو کبھی نہیں مرتا کچھ نہ کچھ جانتے تھے، ’’جہاں اُن کا کیڑا[اُن کے جسموں کو کھانے والا کیڑا] مرتا نہیں، اور آگ بھی کبھی نہیں بجھتی‘‘ (مرقس9:44)۔
’’ آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو‘‘ (متی 3:7).
میں جانتا ہوں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں جہنم نام کی ایسی کوئی جگہ نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ صرف موت کے بعد ایک بدکار ضمیر ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک بدکار ضمیر کیا ہے؟ آپ کے مقابلے میں ایک عقلمند آدمی نے کہا، ’’شکستہ روح کو کون برداشت کر سکتا ہے؟‘‘ (امثال18:14)۔ فرض کریں کہ وہاں کوئی دوسری جہنم نہیں ماسوائے ایک خود ملامتی ضمیر کے۔ کیا یہ آپ کو دھشت زدہ کرنے کے لیے کافی نہیں ہو گا؟ ایک شخص، جو خود کو اپنی ہی بدحالی کا مصنف ہونے کے لیے لعن طعن، ملامت اور الزام دیتا رہتا ہے ایک جہنمی تجربہ کرتا ہوگا!
زیادہ عرصہ نہیں گزرا ایک بہت ہی مشہور آدمی کو مرنے کی سزا سُنائی گئی۔ میں نے اُس کو اپنی موت کی سزا پانے کے لیے لے جاتے ہوئے دیکھا۔ جب اُس نے اپنی بیوی، اپنی بوڑھی ماں اور اپنے دوستوں کو ’’الوداعی جملے‘‘ کہے، وہ زار و قطار رویا کہ یہ اُس کی اپنی بیوقوفیاں تھیں جن کی وجہ سے وہ اِس ہولناک انجام کو پہنچا۔ اور اگر ایسے ہی احساسات اُس شخص کے ہیں جس کو صرف پھانسی پر لٹکانے کے لیے لے جایا جا رہا ہے، تو اُن کو کیسا محسوس ہونا چاہیے جو جہنم کے لیے جا رہے ہیں؟
مسیح نے ہمیں امیر آدمی اور لعزر کے بارے میں بتایا۔ جب امیر آدمی نے لعزر کو آسمان میں دیکھا، وہ چِلا اُٹھا، ’’میں اِس آگ میں تڑپ رہا ہوں‘‘ (لوقا16:24). میں نے سوچا کہ یہ سزا یافتوں کی بدحالی کا ایک حصہ ہوگا۔ وہ مسیح کو دیکھیں گے جس کو اُنہوں نے مسترد کیا ہے، اور جنت کو جسے اُنہوں نے کھو دیا ہے۔ یہ ہے جو قدیم عالمین گھاٹے کی سزا کہتے ہیں۔
’’آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو‘‘ (متی 3:7).
لیکن احساس کی سزا بھی تو ہے، جو جسم میں محسوس کی جائے گی۔ یہ کلام پاک میں واضح ہے کہ وہاں ایک حقیقی آگ ہوگی جو جسم کو تڑپاتی ہے، اور اُس کے ساتھ ساتھ ضمیر کو درد بھی پہنچاتی ہے۔ نجات دہندہ نے جو کچھ کہا اُس میں سے ، میرا خیال ہے کہ ایک ہاتھ کے ساتھ جنت میں جانا بہتر ہوتا ہے، یا ایک آنکھ کے ساتھ بجائے اِس کے کہ جہنم میں جایا جائے، جہاں کیڑا مرتا نہیں اور آگ کبھی بھی نہیں بجھتی۔
یہوواہ کے گواہ Jehovah’s Witnesses نہیں مانتے کہ جہنم ایک ہمیشہ تک تڑپاتی رہنے والی جگہ ہے۔ پھر بھی مسیح نے کہا، ’’اُس ہمیشہ جلتی رہنے والی آگ میں چلے جاؤ‘‘ (متی25:41)۔ اِس لیے یہ ’’غضب آنے والا‘‘ ہے، محض موت کے بعد آنے والا نہیں، بلکہ ہمیشہ تک آتا رہنے والا ہے؛ اِس لئے لاکھوں سالوں بعد، سزا یافتہ اِسی طرح چلائیں گے، ’’مذید اور غضب ابھی آ رہا ہے۔‘‘
یہ غضب ہمیشہ کے لیے آتا رہے گا۔ جس نے امیر آدی کو کہنے پر مجبور کیا تھا کہ شعلوں میں تڑپ رہا ہے، وہ کالے شعلے، وہ تڑپاتے رہنے والے، کبھی نہ ختم ہونے والے، جن شعلوں کی پیاس کبھی بھی نہیں بجھتی۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ اُس کے بھائی وہاں آئیں۔ اُس نے سوچا، میں اُن کا بڑا بھائی ہوں۔ میں اُن کے لیے ایک بُری مثال تھا۔ اگر میرے بھائی یہاں آتے ہیں، تو پھر میرے اپنے ضمیر کی ملامتیں پانچ گناہ اور بڑھ جائیں گی، اور میرا خیال ہے کہ یہ پہلے سے ہی بہت زیادہ سخت سزا ہے۔‘‘ ایک مذہبی رہنما کے لیے اِس موضوع پر ڈٹے رہنا انتہائی ہولناک ہے۔ جب میں اِس کا سوچتا ہوں تو میرا خون میری رگوں میں منجمد ہو جاتا ہے۔ لیکن گنہگاروں کو اِس کے بارے میں بتانا ضروری ہے۔ یوحنا بپتسمہ دینے والے نے اِس کے بارے میں بتایا تھا۔ مسیح نے اِس کے بارے میں بتایا تھا۔ اور اِسی لیے مجھے اِس کے بارے میں بتانا چاہیے۔
’’آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو‘‘ (متی 3:7).
II۔ دوئم، میں آپ پر اُجاگر کروں گا کہ کیسے خُدا ہمیں آنے والے غضب سے
بھاگ نکلنے کے لیے خبردار کرتا ہے۔
پہلے، خُدا آپ کو قدرتی ضمیر کے کچوکوں سے خبردار کرتا ہے۔ کچھ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے ضمیر کے احساسات کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب خُدا نے میرے دِل پر کام کرنا شروع کیا تھا، تو میں نے بہت سخت کوشش کی تھی کہ اپنے ضمیر کی نا سُنوں۔ اِس کے باوجود وہ مجھے میری نیند میں بھی پریشان کرتا تھا، اور مجھے تکلیف پہنچاتا تھا چاہے میں چاہوں یا نہ چاہوں۔ یوں، خُدا اکثر ہمیں ہمارے اپنے ہی ضمیرکے ذریعے سے خبردار کرتا ہے۔ مجھے حیرت ہوگی اگر یہاں پر کوئی ایسے ہوں جنہوں نے گناہ کے خفیہ اعمال کیے ہوں – اور حالانکہ آپ اپنے گناہوں کو چھپانے میں بہت محتاط تھے، لیکن کیا آپ کے ضمیر نے آپ کو نہیں کہا، ’’اگر تم ایسا ہی کرتے رہو گے تو تم جہنم میں جاؤ گے‘‘؟ اِس لیے خُدا ہمیں ہمارے قدرتی ضمیر کی روشنی کے ذریعے سے خبردار کرتا ہے۔ آپ جو نوجوان ہیں اُنہیں خاص طور پر اپنے ضمیر کی آواز کو سُننا چاہیے، کیونکہ خُدا اِسے آپ کو خبردار کرنے کے لیے کہ آنے والے غضب سے بھاگ نکلو استعمال کرتا ہے۔
اور جیسے خُدا ہمارے ضمیر کے ذریعے سے ہمیں خبردار کرتا ہے، اِس ہی طرح خُدا اپنے کلام سے بھی ہمیں خبردار کرتا ہے، خاص طور پر اُس کے کلام کی منادی کرنے کے ذریعے سے۔ کچھ لوگ پرواہ نہیں کرتے کہ آیا اُنہیں واعظ یاد رہے گا بھی یا نہیں۔ لیکن میں آپ کو بتاتا ہوں کہ خُدا اپنی کتابوں میں ہر وہ واعظ لکھتا ہے جو آپ اِس قدر لاپرواہی کے ساتھ سُنتے ہیں۔ یوحنا بپتسمہ دینے والا بھیجا گیا تھا کہ لوگوں کو ’’آنے والے غضب‘‘ سے خبردار کرے۔ ہر سچے مبشر کو اُس کی مثال کی پیروی کرنے کے لیے بلایا جاتا ہے۔ آپ کو خبردار کرنا ہمارا کام ہے۔ اگر آپ کے گھر کے نزدیک کوئی آگ لگ جائے تو آپ ناراض نہیں ہونگے اگر میں زور زور سے چلاتا، اور آپ کو کہتا ہوں کہ شعلوں سے بچنے کے لیے بھاگو۔ اور ایماندار مبشروں کو ایسا ہی کرنا چاہیے، کیونکہ جہنم کی آگ آ رہی ہے، اوراُس کے شعلوں میں آپ کا تڑپنا یقینی ہے جب تک کہ آپ مسیح کے لیے نہ بھاگیں۔
اور جیسا کہ خُدا آپ کو اپنے کلام سے خبردار کرتا ہے، اِس ہی طرح وہ آپ کو اپنی روح کے ذریعے سے بھی خبردار کرتا ہے۔ اوہ، خُدا کرے کہ خُدا کی روح آپ میں سرگرم عمل ہو اور آپ کو آج کی شب خبردار کرے! میں شاید ایسے ہی مُردہ لوگوں کے لیے بات کرتا، اور ڈھانچوں کو خبردار کرتا، جیسے کہ آپ کے لیے بات کرتا ہوں،جب تک کہ خدا اپنی روح کو آپ کے دلوں کو جھنجھوڑنے کے لئے نہیں بھیجتا ہے۔ خدا کی روح کے بغیر آپ کو گناہ کے تحت سزا دینا، اِس میں کچھ بھی جو میں کہتا یا کرتا ہوں آپ کی مدد نہیں کر سکتا۔ میں دعا کرتا ہوں کہ آپ خُدا کی روح کو دبائیں گے نہیں جب وہ آج کی رات آپ کی جان سے مخاطب ہوتی ہے
’’ تمہیں کس نے آگاہ کردیا کہ آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو؟‘‘
(متی 3:7).
آپ کو کس نے خبردار کر دیا؟ کیوں، آپ کے ضمیر نے آپ کو خبردار کیا ہے! کیوں، خدا کے کلام نے آپ کو خبردار کیا ہے! کیوں، خُدا کی روح نے آپ کو خبردار کیا ہے!
III۔ سوئم، میں آپ پر ظاہر کروں گا کہ آنے والے غضب سے بچنے کے لیے آپ
کو کس کے پاس بھاگ کر جانا چاہیے۔
اب میں آپ کو خوشخبری کی منادی سُنانے کے لیے جا رہا ہوں۔ ہر ایک بات جو میں نے آپ سے کہی ہے وہ آپ کو یسوع مسیح کی خوشخبری کی منادی کو سُننے کی تیاری کے لیے کہی تھی۔ آنے والے غضب سے بچنے کے لیے بھاگنا اِس بات پر لاگو ہوتا ہے کہ آپ یقین کریں کہ مسیح آپ کو گناہ کے کفارے سے بچا سکتا ہے۔ اور مسیح ہی وہ ایک ہے جس کی طرف بھاگ کر جانے کے لیے میں آپ کو تنبیہہ کر رہا ہوں؛ اور آنے والا غضب ہے جس سے بھاگنے کے لیے میں آپ کو خبردار کر رہا ہوں۔
میں نے ایک دفعہ پندرہ سو لوگوں کو ایک ہی وقت میں تبلیغ کی تھی۔ جس وقت میں اُن کومنادی کر رہا تھا تو اُن کے والدین نے اپنے ہاتھوں کو مسلتے ہوئے، اُن کے لیے دعا کی تھی۔ اُن میں سے کچھ بیدار ہو گئے تھے۔ میں آپ والدین سے التجا کرتا ہوں کہ اُن [اپنے بچوں] کو بائبل پڑھ کر سُنائیں، اور اُن کے لیے دعا کریں۔ جو انجیلی بشارت کی ملاقاتیں ہم لوگ منعقد کر رہے ہیں اُن کے دوران اُن پر نظر رکھیں۔ اِن عبادتوں کے دوران اِس بات کا خیال رکھیں کہ وہ ٹیلی ویژن نہ دیکھیں یا انٹرنیٹ کا استعمال نہ کریں۔ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ مسیحی ادب کو پڑھ رہے ہیں اور اپنی مسیحی میں تبدیلی کےلیے زیادہ دعائیں کر رہے ہیں۔
آپ جو نوجوان لوگ ہیں، میں آپ کو آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلنے کے لیے بُلاتا ہوں۔ جب میں آپ کی عمر کا تھا تو میں نے اپنی جان پر کم توجہ دی تھی۔ لیکن خُدا نے مجھے اِس راستے پر زندگی گزارنے سے روکا تھا۔ خُدا کرے کہ وہ آپ کو بھی ایسے ہی روکے۔ نوجوان لوگو، میرے ساتھ ناراض مت ہو جانا۔ میں یقین کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ کی زندگی میں میرے ساتھ ناراض نہیں ہونگے۔ آپ خود اپنے ساتھ ناراض ہونگے کہ آپ نے میرے خبردار کرنے کو کیوں نہیں سُنا، مگر آپ میرے ساتھ ناراض نہیں ہونگے کیونکہ میں نے آپ کو آنے والے غضب کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ نوجوان لوگو، کیا آپ اپنی صحت اور دولت شیطان کو پیش کریں گے؟ کیا آپ خُدا کے ناشکرے رہیں گے، جس نے اپنا بیٹا آپ کے گناہوں کو بخشنے کے لیے بھیجا؟ میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے کچھ سوچتے ہیں کہ آپ اِسے ایک طرف کر دیں گے، اور آنے والے غضب سے جب آپ بوڑھے ہوں گے بچ کر بھاگ نکلیں گے۔ کیا آپ ایسا ہی سوچنا جاری رکھیں گے؟ میں ایک نوجوان آدمی کو جانتا ہوں جس نے کہا تھا کہ وہ مرنے سے پہلے مسیح میں تبدیل ہو جائے گا۔ لیکن وہ صرف تین گھنٹوں کے بعد ہی مر گیا تھا، مسیحی میں تبدیل ہوئے بغیر[نجات پائے بغیر]۔ آپ کیسے جانتے ہیں کہ شاید ایسا ہی آپ کے ساتھ ہو جائے؟ خُدا کے لیے، نوجوان لوگو، اپنی زندگیوں کے لیے بھاگ نکلو۔ آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو، یہ نہ ہو کہ آپ کو پتا چلے کہ خُدا نے آپ کو آپ کے حال پر چھوڑ دیا ہے، اور آپ اُس آگ میں گِر جائیں جس کی پیاس کبھی بھی نہیں بجھتی۔ ایک نوجوان آدمی جس کو میں نے تبلیغ کی تھی مسیح میں نجات پائے بغیر ہی گھر چلا گیا اور وہ آدھی رات سے پہلے ہی ایک مردہ لاش تھا۔ آپ کیسے جانتے ہیں کہ شاید یہ آپ کا ہی معاملہ ہو؟
اور آپ نوجوان خواتین، جو اپنی جانوں کو نظرانداز کرتی ہیں، میں آپ کو آنے والے غضب سے خبردار کرتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ شیطان آپ کو واپس کھوئے ہوئے دوستوں کے پاس جانے کے لیے آزمائے گا، لیکن یاد رکھیں کہ کلام پاک میں لکھا ہے، ’’جو کوئی دُنیا کا دوست بننا چاہتا ہے وہ اپنے آپ کو خُدا کا دشمن بناتا ہے‘‘ (یعقوب4:4)۔ لیکن ہم آپ کے سچے دوست ہیں جو آپ کو اُن کے خلاف آگاہ کرتے ہیں، اور وہ آپ کے حقیقی دشمن ہیں جو آپ کو اُن کے ساتھ گناہ کرتے رہنے پر اُکساتے رہتے ہیں۔ میں اِس لیے آپ کو خبردار کرتا ہوں، خدا کے نام پر، آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلیں۔
اب ہی قبولیت کا وقت ہے،اب ہی نجات کا دِن ہے۔ میں آپ سب کو آنے والے غضب سے بچ کر بھاگنے کے لیے خبردار کرتا ہوں۔ ہائے خُداوندا، ہمارے درمیان کیسی جُدائی ہوگی، جب آپ میں سے کچھ جہنم میں جارہے ہونگے اور دوسرے جنت کے لیے اُٹھائے جائیں گے۔ اور کیا آپ جہنم کے لیے جائیں گے؟ کیا آپ دائمی سزا یافتہ ہونگے؟ کیا آپ ہمیشہ تک جلتے رہنے والے شعلوں میں گریں گے، جب آپ کے سامنے جہنم کھلتی ہے؟ کیا آپ بگڑی ہوئے دال کے لیے اپنا پیدائشی حق بیچ دیں گے، جیسا کہ عیسو نے کیا تھا؟ کیا آپ خُدا کے بلاوں کے باوجود بھی معلون ہو جائیں گے؟ کیا آپ سُنیں گے کہ میسح آپ کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے مرا اور آپ کے راستبازی کے لیے دوبارہ جی اُٹھا – اور ایک غیرتبدیل شُدہ حالت میں ابھی تک جیتا اور مرتا ہے؟
میں کئی سالوں سے موت کا انتظار کرتا رہا ہوں، لیکن مجھے اِس کی پرواہ نہیں ہے اگر مجھے کچھ اور دیر کے لیے جنت سے باہر رکھا جاتا ہے، اگر میں اِس رات آپ میں سے ایک کو یسوع کے پاس بھاگ کر جانے کے لیے قائل کر سکوں۔ اوہ، میرے ساتھ چلیں۔ یسوع کے لیے بھاگیں۔ میں آپ کو حکم دیتا ہوں کہ اُس کے لیے بھاگ نکلیں۔ فیصلہ آ رہا ہے۔ سوچیں کہ کتنی جلدی فیصلہ آ سکتا ہے۔ اور اگر آپ ابھی آنے والے غضب سے بچنے کے لیے یسوع کے پاس بھاگ کر نہیں جاتے ہیں، تو آپ کے مرنے جانے کے بعد اِس کو بہت دیر ہو جائے گی۔ خدا کے نام پر، آپ کیوں نہیں بچ کر بھاگیں گے؟ آپ شاید کہیں کہ آپ پھر کسی دِن بچ کر بھاگ جائیں گے۔ خُدا کے نام پر، کیا آپ آج رات کو بچ کر بھاگ نہیں سکتے؟ تلاوت کو ایک دعا میں تبدیل کر دیں، ’’اے خُداوند یسوع، آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلنے میں میری مدد کر۔ خُداوند یسوع، مجھے اپنی جانب کھینچ، مجھے اپنے خون سے دھو ڈال، تاکہ میں ہمیشہ تک تیرے ساتھ زندگی گزار سکوں۔‘‘ خُدا آپ کی قیمتی جان کے لیے اِس کو قبول کرے۔ آمین۔
(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔
You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.
واعظ سے پہلے کلام پاک میں سے تلاوت ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَین
Dr. Kreighton L. Chan نے کی تھی: لوقا 16:19۔26.
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’دائمیت Eternity‘‘ (شاعر علیشاہ اے۔ ھوفمین Elisha A. Hoffman، 1839۔1929).
لُبِ لُباب آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو – FLEE FROM THE WRATH TO COME – ADAPTED FROM A SERMON BY THE ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز کی جانب سے ’’ تمہیں کس نے آگاہ کردیا کہ آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو؟‘‘ (متی 3:6) I. اوّل، میں آپ پر ظاہر کروں گا کہ غضب آنے والا ہے، اور وہ کیسا II۔ دوئم، میں آپ پر اُجاگر کروں گا کہ کیسے خُدا ہمیں آنے والے غضب III۔ سوئم، میں آپ پر ظاہر کروں گا کہ آنے والے غضب سے بچنے کے |